Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • پاک فوج کو کس چیز نے بنایا ہے بہترین جنگجو فوج؟ آرمی چیف نے بتائی ایسی بات کہ بھارتیوں کے دل دہلا دیے

    پاک فوج کو کس چیز نے بنایا ہے بہترین جنگجو فوج؟ آرمی چیف نے بتائی ایسی بات کہ بھارتیوں کے دل دہلا دیے

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کورہیڈ کوارٹرز لاہور کا دورہ کیاہے، اسی طرح وہ رینجرز ہیڈکوارٹرز بھی گئے اور جوانوں سے ملاقات کی،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے اس دورہ کے دوران انہیں‌ سرحدی صورتحال اورآپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ مجھےاپنےجوانوں اورافسران پرفخرہے، انسداد دہشتگردی آپریشنز نے پاک فوج کو بہترین جنگجو فوج بنادیا ہے جو قوم کی توقعات پر ہمیشہ پورا اتری ہے،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ انسداد دہشتگردی آپریشن نے افواج پاکستان کو بہترین جنگ لڑنے والی فوج بنا دیا ہے، پاک فوج کے جوان قوم کی توقعات پر پورا اترے ہیں، ہم پرعزم رہیں گے اور ہر خطرے سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں،

    جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج ثابت قدم ہے، دہشتگردی کےخلاف آپریشنزنےپاک فوج کوجنگ کےلیےسخت فوج بنادیاہے،

  • اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کی خصوصی حیثیت تسلیم کرتے ہیں، او آئی سی کا دوٹوک اعلان

    اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کی خصوصی حیثیت تسلیم کرتے ہیں، او آئی سی کا دوٹوک اعلان

    اوآئی سی نے بھارت کی جانب سےمقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے پرتحفظات کا اظہار کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق او آئی سی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیرکی آئینی حیثیت تبدیل کرنابھارت کا یکطرفہ اقدام ہے، یواین اوکی قراردادوں کےمطابق کشمیرکی خصوصی حیثیت تسلیم کرتے ہیں، مسئلہ کشمیرکاحل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی ممکن ہے، تنازع جموں و کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان مرکزی مسئلہ ہے، مقبوضہ جموں وکشمیر کی آئینی حیثیت کی تبدیلی بھارت کایکطرفہ اقدام ہے،

    او آئی سی کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرسے فوری طور پرکرفیو اُٹھایا جائے، سلامتی کونسل کی قراردادوں کیمطابق تنازع کشمیر کےپائیدار،منصفانہ حل ضروری ہے، او آئی سی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت مذاکرات کا عمل شروع کریں، پاک بھارت مذاکرات جنوبی ایشیامیں ترقی، امن اور استحکام کیلیے ضروری ہے، تنازع کشمیر کاحل سلامتی کونسل کی قراردادوں کیمطابق اقوام متحدہ کی زیرنگرانی رائےشماری ہے،

  • مودی سری نگر میں مسلمانوں کے سامنے کھڑا نہیں ہو سکتا، قریشی کا ہندو برادری کے جلسے سے خطاب

    مودی سری نگر میں مسلمانوں کے سامنے کھڑا نہیں ہو سکتا، قریشی کا ہندو برادری کے جلسے سے خطاب

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مودی سری نگر میں مسلمانوں کے سامنے کھڑا نہیں ہو سکتا،ہم عمر کوٹ میں ہندو برادری کے ساتھ تمہارے خلاف کھڑے ہیں

    ہندو برادری کا ایل او سی پر جانے کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عمر کوٹ میں ہندو برادری کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا جلسہ مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلیے ہے ،آج کا جلسہ سیاسی نوعیت کا نہیں ہے ،وزیراعظم عمران خان کا پیغام لے کر آج حاضر ہوا ہوں،مودی اور جے شنکر کو پیغام دینا چاہتےہیں،مودی سری نگر میں مسلمانوں کے سامنے کھڑا نہیں ہو سکتا،ہم عمر کوٹ میں ہندو برادری کے ساتھ تمہارے خلاف کھڑے ہیں ،

    کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

    کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ مودی نے کشمیریوں کیلیے عید گاہ کے دروازے بند کیے،مودی نے عید کے روز قربانی نہیں کرنے دی،عالمی میڈیا بھی دیکھے پاکستان میں مندرآباد ہیں ،آج انسانیت کا پیغام دینے کیلیے شیو مندر میں حاضر ہوا ہوں، کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ،مودی نے کشمیر میں مسجدوں اور سنسان اور انسانیت قید کر لی ہے،آج مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور پابندیوں کا 27واں روز ہے،دنیا دیکھ رہی ہے آج کا ہندوستان نہرو اور گاندھی کا نہیں آر ایس ایس کا ہے،

    کشمیر بنے پاکستان، ہندو برادری کے نعروں سے بھارت ہوا پریشان

    وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مودی نےاسکول کھولنےکاڈھونگ رچایا،مودی نےمنتخب قیادت کوبھی مقبوضہ کشمیرمیں داخل ہونےنہیں دیا،مقبوضہ کشمیرمیں آزادی سلب کرلی گئی،آج کابھارت نہرواورگاندھی کےفلسفےکی نفی کررہاہے،آج بھارت میں آرایس ایس کی سوچ غالب آچکی ہے،مقبوضہ کشمیرمیں عالمی میڈیاکوداخلےکی اجازت نہیں ہے،مسئلہ کشمیر 2ستمبرکویورپی پارلیمنٹ میں زیربحث آئےگا،مسئلہ کشمیرکواقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل نےمتنازعہ تسلیم کیا،مسئلہ کشمیرکاحل اقوام متحدہ کےچارٹر کےمطابق نکلےگا،ہیومن رائٹس کاکوئی نمائندہ آزادکشمیرآناچاہےآسکتاہے،کسی کواقلیتی برادری کےحقوق پامال نہیں کرنےدیں گے،

    شیو مندر سے مودی کو پیغام دے رہے ہیں…رمیش کمار کا جلسہ سے خطاب

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ایک ایک بچہ ہندوؤں کے کاروباراورچاردیواری کی حفاظت کرےگا ،مقبوضہ کشمیرمیں بچےبلک بلک کرمررہےہیں،

     

  • مودی سرکار مذہب کی بنیاد پر مسلمانوں کی نسل کشی کررہی ہے، عمران خان

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مودی سرکار مذہب کی بنیاد پر مسلمانوں کی نسل کشی کررہی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار مذہب کی بنیاد پر مسلمانوں کی نسل کشی کررہی ہے،میڈیا رپورٹس پر عالمی برادری کے لیے خطرے کی گھنٹی بجنی چاہیے ،کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی جامع پالیسی کا حصہ ہے ،

    انتہا پسند بھارتی حکومت نے مسلمان دشمنی میں تمام حدیں پار کرتے ہوئے آسام میں بسنے والے 19 لاکھ مسلمانوں کی شہریت ختم کر دی ہے۔

    پاکستان نے کی بھارت کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش

    بھارت کی طرف سے آسام کے مسلمانوں پر ہونے والے اس ظلم کے بارے میں‌ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق نیشنل رجسٹر سیٹیزن (این آرسی) وہ متنازع فہرست ہے جس میں لوگوں نے یہ شواہد حکومت کو دیئے ہیں کہ وہ 24 مارچ 1971 سے قبل شہر میں آئے تھے۔جن لوگوں کا نام فہرست میں شامل نہیں ہے انہیں 120 دن کے اندر اندر اپیل کرنے کا حق حاصل ہے۔

    انٹرنیشنل سکھ کنونشن میں گورنر پنجاب کے خطاب کے دوران سکھوں کے پاکستان زندہ باد کے نعرے

     

  • پاکستان نے کی بھارت کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش

    پاکستان نے کی بھارت کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش

    پاکستان نے بھارت کو ایک بار پھر مشروط مذاکرات کی پیش کش کر دی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کو دو طرفہ مذاکرات پر کوئی اعتراض نہیں، کسی تیسرے فریق کی معاونت یا ثالثی کو بھی خوش آمدید کہا جائے گا۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، بھارت کرفیو ہٹائے، حریت قیادت کو رہا کرے، کشمیری قیادت سے ملنے دے تو بھارت سے مذاکرات ہو سکتے ہیں.

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو اس کا جواب 26 فروری کی طرح دیا جائے گا، ہماری فوج اور قوم تیار ہیں۔

     

    شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں نے قربانیاں دے کر مسئلہ عالمی سطح تک پہنچا دیا ،یورپ میں اتنی بڑی تبدیلی آئی جس کا عوام نے فیصلہ کیا،اگر مسئلہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے تو کرفیو کیوں ہے؟

    کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سب چیزیں کھل کر سامنے آرہی ہیں ،بھارتی موقف مسترد ہورہاہے ،آج کشمیر عالمی سطح پرٹرینڈبن چکاہے،یوایس کانگریس میں قراردادسےمسئلہ کشمیرمزیدعالمی سطح پراجاگرہوگا،

    ہندو برادری کرے گی آج کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کریں گے خطاب

    قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیزپاکستانیوں نےمسئلہ کشمیرکواُجاگر کرنےمیں بہت محنت کی ہے ،پارلیمنٹ کے جوائٹ سیشن میں متفقہ قرارداد آئی ،کچھ لوگوں نے کہا ان قراردادوں کی کیا اہمیت ہےانھوں نے غلط کہا ،قراردادوں کی اہمیت ہوتی ہے ،جنرل اسمبلی کےاجلاس میں وزیراعظم عمران خان مسئلہ کشمیر بھرپورطریقےسےاُجاگرکرینگے

    کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی

    کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی

  • انٹرنیشنل سکھ کنونشن میں گورنر پنجاب کے خطاب کے دوران سکھوں کے پاکستان زندہ باد کے نعرے

    انٹرنیشنل سکھ کنونشن میں گورنر پنجاب کے خطاب کے دوران سکھوں کے پاکستان زندہ باد کے نعرے

    گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ کرتارپور کا اسی فیصد کام مکمل ہو گیا

    گورنر پنجاب چودھری سرور نے انٹرنیشنل سکھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کے مسائل حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ،اقلیتوں کے مسائل کا علم ہے ،70سال میں پہلا موقع ہے کہ گورنر ہاوس میں سکھ برادری کا کنونشن ہورہا ہے،سارے مذاہب انسانیت کی عزت کرنا سکھاتے ہین، کسی کے ساتھی زیادتی نہیں ہونی چاہئے

    کرتارپورراہداری کا ہر صورت افتتاح کیا جائے گا، وزیر مذہبی امور

    گورنر پنجاب نے کہا کہ ہیومن رائتس کے حوالہ سے بات کرنی چاہئے انڈیا کی اپوزیشن میں کشمیر میں ہونے والے مظالم پر بات کر رہی ہے، ہمیں انسان کو تکلیف، دکھ میں دیکھ کر ہمدردی کرنی چاہئے خواہ اس کا تعلق کسی بھی مذہب یا فرقے سے ہو، گرونانک کی بھی یہی تعلیمات ہیں،

    انٹرنیشنل سکھ کنونشن کا آغاز، سکھ برادری پاکستان کا امن پسند چہرہ دنیا کو دکھائے،فردوس عاشق

    گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ کرتارپور کا اسی فیصد کام مکمل ہو گیا، جب میں امریکہ کینیڈا گیا تو سکھ بھائیوں نے درخواست کی تھی کہ گرونانک کی جگہ کسی کمرشل جگہ کے لئے استعمال نہ ہو، میں نے واپس آ کر کرتارپور کا دورہ کیا تین ایکر گردوارہ کو 42 ایکڑ کا کر دیا گیا، 104 ایکڑ پر کسی جگہ کمرشل استعمال نہیں ہو گی، ننکانہ میں جب لوگ ریلوے سٹیشن سے اترتے تھے تو انہیں آگے جانے کے لئے سیکورٹی ایشو تھا ہم نے تین ماہ میں کوریڈور مکمل کیا ہے، کسی قسم کا سیکورٹی کا اب مسئلہ نہیں ہو گا ، اس کوریڈور کا نام بابا گرو نانک رکھ رہے ہیں.

    گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ کالج چار پانچ ایکڑ کا تھا کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ اس کو دور کر دیں گے اور کالج کو فیسلٹیز کے لئے استعمال کریں گے، وہاں لگی وائرنگ کو بھی انڈر گراؤنڈ کیا جائے گا، سیف سٹی کے تحت پورے لاہور میں کیمرے لگائے گئے ہیں، وہاں بھی کیمرے لگائے جائیں گے جس سے سیکورٹی کے انتظامات مزید بہتر ہوں گے

    گورنر پنجاب کے خطاب کے دوران سکھ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے

  • انٹرنیشنل سکھ کنونشن کا آغاز، سکھ برادری پاکستان کا امن پسند چہرہ دنیا کو دکھائے،فردوس عاشق

    انٹرنیشنل سکھ کنونشن کا آغاز، سکھ برادری پاکستان کا امن پسند چہرہ دنیا کو دکھائے،فردوس عاشق

    گورنر ہاؤس لاہور میں انٹرنیشنل سکھ کنونشن کا آغاز ہو گیا

    سکھ کنونشن میں وفاقی اور صوبائی وزرا سمیت ممتاز شخصیات شریک ہیں، وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سکھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل کنونشن میں آپ کو خوش آمدید کہتی ہوں،

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کرتارپورراہداری ایک عظیم منصوبہ ہے ،ہم نےبین المذاہب ہم آہنگی کوفروغ دینا ہے،بابا گرونانک نے پیارمحبت کا ہی پیغام دیاہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان میں تمام اقلیتوں کے حقوق محفوظ ہیں، حکومت اور عوام کی جانب سےسکھ برادری کو خوش آمدید کہتی ہوں

    فردوس عاشق اعوان نے پنجابی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دے رہے ہیں، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے،نریندر مودی کا کردار پوری دنیا کے سامنے ہے،کشمیر میں قتل و غارت کا بازار گرم ہے،سکھ برادری پاکستان کا امن پسند چہرہ دنیا کو دکھائے،

    آج لاہور میں ہو گا انٹرنیشنل سکھ کنونشن ، گورنر پنجاب کریں گے خطاب

    کنونشن کا موضوع’’دور بابا گورو نانک اور عصر حاضر کے تقاضے ‘‘ رکھا گیا ہے

    بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن پرعالمی سکھ کنونشن کا فیصلہ

    گورنر ہاؤس لاہور میں آج انٹرنیشنل سکھ کنونشن ہو گا،جس کی صدارت گورنر سندھ چودھری سرور کریں گے ،مخلتلف ممالک سے 50 سے زائد سکھ سکالر پاکستان پہنچ چکے ہیں، انٹرنیشنل سکھ کنونشن کے ملکی و غیر ملکی مندوبین کوخصوصی طور پر ڈیزائن سووینئرز ، سروپے و دیگر تحائف پیش کئے جائینگے ۔

  • ہزاروں لاہوریوں کا کشمیریوں سے اظہاریکجہتی، مودی کے پتلے کو  پھانسی کے بعدجلایا گیا

    ہزاروں لاہوریوں کا کشمیریوں سے اظہاریکجہتی، مودی کے پتلے کو پھانسی کے بعدجلایا گیا

    لاہور : "کشمیر بنے گا پاکستان” ہم سب کشمیر ی ہیں ” کے نعروں سے لاہور گونج اٹھا ، معروف صحافی مبشر لقمان کی کال پر آج ملک بھر کی صحافتی تنظیموں کے علاوہ زندگی کے تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں نے چئیرنگ کراس کے مقام پر بھرپور انداز سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا.

    باغی ٹی وی کے مطابق لاہور چئیرنگ کراس ے مقام پر ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کرکے بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کی مذمت کی ، تفصیلات کے مطابق چیئرنگ کراس کے مقام پر ہونے والی اس عظیم اجتماع میں شرکت کی ، پروگرام کے مطابق ٹھیک 12 بجے سائرن بجائے گئے

    کشمیریوں سے اظہار محبت و فا کے اس اجتماع میں سائرن بجانےکے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا . قومی ترانے کے بعد کشمیریوں کی فتح اور بھارت کی غلامی سے نجات کی دعا کرائی گئی ،

    چئیرنگ کراس کے مقام پر اس اجتماع میں معروف صحافی مبشر لقمان نے (کونٹ ڈون ) 10 سے ا تک الٹی گنتی پڑھ کر بھارت کو پیغام دیا کہ بھارت یہ یاد رکھ لے کہ کشمیریوں پر مظالم کی وجہ سے اب اس کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے اور بھارت کسی وقت بھی ٹوٹ سکتا ہے.

    کشمیریوں سے اظہار محبت و وفا کے اس اجتماع میں ہزاروں افراد کی موجودگی میں مودی کے پتلے کو پھانسی دے کر یہ پیغام پہنچایا گیا کہ ظالموں کا بالآخر یہی حال ہوتا ہے.مودی کے پتلے کو جلا کر دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ایک وقت آنے والا ہے کہ جب اس ظالم ، مکار اور قابض مودی کی چتا کو جلایا جائے گا

    لاہور چئیرنگ کراس پر ہونے والے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے اس اجتماع میں ملک بھر کی صحافتی تنظیموں کےعلاوہ ، ڈاکٹرز ، اساتذہ ، طلباء ، علماء ، خطباء پولیس، سمیت زندگی کے تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرکے ظالم مودی کے لیے پیغام پہنچایا

  • قوم کو سلام پیش کرتا ہوں ، میری قوم بھی عظیم ، جزبے بھی عظیم ، کشمیریوں سے وفا کا حق ادا کردیا ، وزیر اعظم عمران خان

    قوم کو سلام پیش کرتا ہوں ، میری قوم بھی عظیم ، جزبے بھی عظیم ، کشمیریوں سے وفا کا حق ادا کردیا ، وزیر اعظم عمران خان

    اسلام آباد : کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنے اور بھارت کی غلامی سے کشمیر اور کشمیریوں کی آزادی کا عزم اور جزبہ پیش کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا قوم کو سلام ، عمران خان نے کہا کہ کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے نجات دلانے اور آزادی دلانے کے پاکستانی قوم کے جزبے نے کشمیریوں کو بہت حوصلہ دیا ہے وزیراعظم عمران خان نے قوم کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اپنی قوم سے یہی امید تھی اور اس عظیم قوم نے کشمیری بھائیوں سے اظہار محبت ، اظہار یکجہتی کرکے حق ادا کردیا ہے.

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہےکہ میری قوم نے دنیا کو یہ باور کرادیا ہے کہ وہ کشمیری مسلمانوں کی حق آزادی کی حمایت کرتی ہے. وزیراعظم عمران خان نےکہا کہ کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف ڈٹ جانے پر پاکستان کشمیری قوم کو بھی سلام پیش کرتا ہے


    وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج پاکستانیوں نے عالمی دنیا کو ہندو انتہا پسندوں کے مظالم سے آگاہ کیا ، دنیا کو باور کرایا کہ یہ مودی نازی سوچ رکھتا ہےاور اسی نازی نظریے کے تحت مودی سرکار آر ایس ایس اور بی جے پی کو تربیت دے کر مسلمانوں کی نسل کشی پر تیار کررہی ہے. عمران خان نے مزید کہا کہ آج دنیا کو باور کرادیا گیا ہے کہ اگر عالمی برادری نے بھارت کو ان مظالم سے نہ روکا تو پھر اس کی لپیٹ میں دنیا بھی آسکتی ہے

  • کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    وزیراعظم عمران خا ن کی ہدایت پر ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے پروگرام ہوئے تا ہم مرکزی پروگرام ڈی چوک اسلام آباد میں ہوا جہاں وفاقی کابینہ، اراکین پارلیمنٹ سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ڈی چوک پر ریلی میں وزیر دفاع سمیت کابینہ کے اراکین، ارکان پارلیمنٹ، وکلائ، طلباءاور سرکاری ملازمین سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ شرکاءنے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے حق اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

    کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی

    ریلی ڈی چوک سے شروع ہوکر پارلیمنٹ ہاﺅس کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو، پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ڈاکٹر بابراعوان، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل عامر کیانی، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور افتخار درانی، قومی اسمبلی میں چیف وہپ عامر ڈوگر، پارلیمانی سیکرٹریز شوذب کنول، جویریہ ظفر آہیر اور سابق صوبائی وزیر علیم خان سمیت ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی۔

    ریلی میں بڑی تعداد میں مختلف وزارتوں، اداروں اور محکموں کے ملازمین، سول سوسائٹی، سیاسی و مذہبی جماعتوں، وکلاءتنظیموں، سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طالب علموں سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی

    مودی اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا ،قاسم خان سوری

    ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت میں خواتین نے بھی یوم یکجہتی کشمیر میں بھرپور حصہ لیا۔ اس موقع پر پاک سیکرٹریٹ، ڈی چوک، وزیراعظم سیکرٹریٹ، پارلیمنٹ ہاﺅس سمیت شہر کے مختلف مقامات پر یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ریلیوں میں خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

    کشمیری نوجوان ہتھیار اُٹھا سکتے ہیں۔ برہان وانی کے والد کی گفتگو

    خواتین نے اپنے ہاتھوں میں پاکستانی اور کشمیری جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ انہوں نے کشمیریوں کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے بازی کی۔ خواتین نے اپنی کشمیری ماﺅں، بہنوں اور بیٹیوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی عصمت دری کے واقعات بند ہونے چاہئیں اور خواتین کو علاج معالجہ کی مکمل سہولیات فراہم کی جانی چاہیں .

    خیبر پختونخواہ،اسمبلی بلڈنگ سے خیبر روڈ تک یکجہتی کشمیر مارچ

    کشمیر آور کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کے شرکا وزیر اعظم کے دفتر کے باہر جمع ہوئے، وزیر اعظم کے دفتر کے باہر تقریب منعقد کی گئی ۔ وزیر اعظم عمران خان اور صدر مملکت نے تقریب سے خطاب کیا ۔

    مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

    ایوان صدر میں کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں،کشمیریوں کے حقوق کو کسی صورت صلب نہیں ہونے دیں گے ،بھارتی پروپیگنڈے کا ہر فورم پر جواب دیں گے ،

    آخری دم تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑ ے رہیں گے، وزیراعظم

    وزیراعظم ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آج ہم سارے پاکستان میں ملکر نکلے ہوئے ہیں، قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور کشمیریوں کو بتاتا ہوں کہ ہم سب آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، مودی اپنے تکبر میں کشمیر میں جو کر بیٹھا ،یہ وہ آخری پتہ کھیل گیا اب کشمیر آزاد ہو گا

    یکجہتی کشمیر،کشمیر بنے گا پاکستان، پاکستانی قوم نے دنیا کو پیغام دے دیا

    پنجاب میں کشمیر آور کے حوالے لاہور میں چیئرنگ کراسنگ پر کشمیر ریلی کی قیادت گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کی۔ فیصل چوک میں ہی سیبنئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کی قیادت میں بھی فقید المثال ریلی نکالی گئی جس میں لاہور بھر کے صحافیوں نے شرکت کی، ریلی میں شہریوں کی بڑی تعدادشریک ہوئی، شرکاء ،کشمیربنے گا پاکستان کے نعرے لگاتے رہے، ریلی میں کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کیلئےایک منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی

    کشمیر کی صورتحال پر ہم سب خطرے میں ہیں، وزیراعظم کا امریکی اخبار میں کالم

    فیصل چوک پرسبزہلالی اور کشمیری پرچموں کی بہارہے، شہریوں کی مودی سرکاراوربھارتی فوج کےخلاف شدید نعرے بازی جاری ہے، فیصل چوک میں شہری کشمیریوں سے یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں ،

    کشمیریو ں سے اطہار یکجہتی کےحوالے سے کراچی میں مرکزی تقریب مزار قائد میں ہوئی جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل شرکت کی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کراچی میں مزار قائد سے کشمیر آور میں شرکت کی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نہتے کشمیریوں پر ظلم کیخلاف اپنی آواز بلند کی۔

    مودی کشمیر کی جنگ شروع ہونے سے پہلے ہی ہار چکا،وفاقی وزیر داخلہ

    شاہد آفریدی نے کرچی میں مزار قائد پر حاضری دی ،اس موقع پر گورنر سندھ بھی ان کے ہمراہ تھے، شاید آفریدی فوجی وردی اور ٹوپی کے ساتھ عوام میں موجود رہے، شاہد آفریدی نے اپنے اہل و عیال کے سمیت کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کر دیا

    شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پوری قوم حکومت اورپاک فوج کے ساتھ ہے،ہمارے قبائلی لوگ ہی بھارت کےلیے کافی ہیں ،پاکستانی شہر شہر،گلی گلی میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہےہیں،مودی جو کشمیر میں کررہا ہے وہ جہالت کی نشانی ہے،مودی نے بھارت کو پوری دنیا میں رسوا کیا،

    بلوچستان کی سرزمین بھی کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھی

    خیبرپختونخوا اسمبلی کے باہر مظلومین کشمیر سے اظہار یکجہتی کیا گیا جس میں اسپیکر خیبرپختونخوا اسبلی، گورنر اور وزیراعلیٰ اور ارکان مرکزی اجتماع میں شریک ہوئے۔

    کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ سرینا چوک پر مرکزی اجتماع میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بھی شرکت کی ۔

    پاکستان اور کشمیر ایک تھے، ہیں اور رہیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

    کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آدھے گھنٹے کے لئے ملک پھر میں ٹریفک روک دیا گیا ہے، ملک میں چلنے والی تمام 138 ٹرینوں کا ایک منٹ کے لئے پہیہ جام کر دیا گیا ہے۔

    ملک بھر میں دوپہر 12 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر دنیا کو بتا دیا ہے کہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، اس موقع پر مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت سے متعلق ترانہ بھی جاری کیا گیا ہے ،

    سینیٹ میں کشمیریوں سے یکجہتی کی قرارداد منظور

    کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پاک فوج لمحہ بہ لمحہ تیار ہے ،کشمیریوں کے ساتھ ہیں ہمیشہ ان کا ساتھ دیتے رہیں گے،شیخ رشید اور لال حویلی کا تعلق سرینگر کے لال چوک تک ہے،کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلیے ریلی کی قیادت خود کروں گا،

    کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے افغان باشندے بھی پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پہنچ گئے

    وزیر ایوی ایشن غلام سرور کمشنر ثاقب ظفر سی پی او راولپنڈی بھی ریلی میں پہنچ گئے ،چیئرمین سینیٹ ،اسپیکر قومی اسمبلی ،چیئرمین کشمیر کمیٹی، ارکان پارلیمنٹ اور افسران و ملازمین شریک ہیں، پا کستان کا قومی ترانہ بجایا گیا ،سائرن بجایا گیا،کشمیر کے حق میں نعرے بازی کی گئی .

    چیئرنگ کراس، یکجہتی کشمیر ریلی، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے

    آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے بھارت مخالف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیر اہتمام احتجاج میں سینکڑوں مظاہرین شریک ہیں، احتجاج میں کثیرتعداد میں بچے ،بزرگ اور جوان بھی شریک ہیں، احتجاجی مظاہرین کی بھارتی وزیراعظم مودی کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے،

     

    لکی مروت میں جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا،مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی،مظاہرے نے کارگل چوک پر جلسے کی شکل اختیار کرلی ،شرکاء نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کی اور کشمیریوں کی تحریک آزادی کا بھر پور ساتھ دینے کا اعلان کیا

    امریکا کی کشمیر کی صورتحال پر تشویش، مودی سرکار سے مانگیں کشمیر کی تفصیلات

    کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ، کل بھرپور مظاہرہ کریں گے ، اہل لاہور کشمیریوں کے لیےنکلیں‌ ؛ مبشر لقمان کا پیغام ، قوم کے نام

    وادی لیپا میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں، لیپا کے شہری گھروں سے باہر نکلے اور کشمیریوں‌ پر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا، احتجاجی مظاہرے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،کشمیری عوام 72 سالوں سے اپنی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں، آزاد کشمیر کے باسی مقوضہ کشمیر کی تحریک میں شانہ بشانہ شریک ہونے کے لئے تیار ہیں.

    صادق آباد میں کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کیلئےاسکول کے بچےبھی سڑکوں پر آگئے ،بچےہاتھوں میں پاکستانی اور کشمیر کا پرچم اٹھائےریلی میں شریک ہیں ،ریلی میں بچوں نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے

    کشمیریوں کوان کا حق خودارادیت دلوا کر رہیں گے،علی امین گنڈا پور

    جہلم۔ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے طالبات نے احتجاجی مظاہرہ کیا، گورنمنٹ کالج برائے خواتین کی طالبات نے کشمیری بہنوں سے اظہار یکجہتی کیا ، احتجاج میں شریک طالبات نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے،جہلم۔ کشمیر بنے گا پاکستان ،مودی کی بربادی تک جنگ رہے گی پاکستان زندہ باد اورپاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے

    جہلم میں مظاہرے میں شریک طالبات کا کہنا تھا کہ ہم پاک فوج اور حکومت کے ساتھ ہیں۔ پرنسپل سمینہ ضیاء کا کہنا تھا کہ بھارتی قابض فوج کشمیری بہنوں کی عصمت دری اور تشدد بند کرے ۔مبشرہ شاہین نے کہا کہ مہذب دنیا کشمیر میں مظالم پر نوٹس لے ۔

    مودی سن لے ہم اگلے مرحلے کے لیے تیار ہیں، فواد چودھری

    ملتان میں وزیراعظم عمران خان کی اپیل پرملتان میں بھی کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کےلیےریلیاں نکالی گئیں،بوسن روڈ پرطلبہ کی جانب نے کشمیری پرچم تھامے ریلی نکالی گئی ،ریلی میں طالبات کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی ،طلبہنے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے،

    کراچی میں بھی طلبا نے کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے احتجاج کیا، تقوی ماڈل اسکول طارق روڈ کے طلبا نے پی ای سی ایچ ایس کیمپس کے کشمیر میں بھارت کی ظالمانہ اور غاصبانہ یلغار اور اقوام عالم کی خاموشی کے خلاف کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی، طلبا نے کتنے اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں سے یکجہتی کے نعرے درج تھے،