Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • عمران خان کا دورہ امریکہ رنگ دکھانے لگا ، دوحہ میں افغانستان سے امریکی فوجیوں کی پرامن واپسی پر ہوگی بات چیت

    عمران خان کا دورہ امریکہ رنگ دکھانے لگا ، دوحہ میں افغانستان سے امریکی فوجیوں کی پرامن واپسی پر ہوگی بات چیت

    اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان کا دورہ امریکہ رنگ دکھانے لگا افغانستان میں امن کی بحالی کے لیے امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور طالبان کے درمیان دوحہ میں ایک مرتبہ پھر شروع ہونے کا امکان ہے جس کے لیے وہ افغانستان سے واپس روانہ ہوگئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد افغانستان میں حکومتی اراکین سے 18 سالہ خانہ جنگی کے خاتمے کے حوالے سے اہم ملاقاتوں کے بعد براستہ اسلام آباد دوحہ روانہ ہوں گے۔
    https://twitter.com/US4AfghanPeace/status/1156528463941124103?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1156528465493012481&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1107962
    امریکی نمائندے برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں اپنے پیغام میں کہا کہ ‘میں نے جب سے نمائندہ خصوصی کی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں تب سے افغانستان کا موثرترین دورہ مکمل کرلیا ہے’۔

    زلمے خلیل زادہ کا کہنا تھا کہ ‘امریکا اور افغانستان اگلے قدم پر متفق ہیں اور ایک مذاکراتی ٹیم اور تیکنیکی معاون گروپ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے’۔

    امریکی نمائندے زلمے خلیل زادہ نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں کہا کہ ‘میں دوحہ جارہا ہوں اور اسلام آباد میں ٹھہر کر جاؤں گا، دوحہ میں اگر طالبان نے حصہ لیا تو ہم اپنا کردار ادا کریں گے اور جس معاہدے پر کام کررہے ہیں اس کو مکمل کریں گے’۔

  • 50 لاکھ گھروں کی تعمیر مچھیروں سے شروع کریں گے، میٹریل کہاں‌ کا استعمال ہو گا؟ وزیراعظم نے یہ بھی بتا دیا

    50 لاکھ گھروں کی تعمیر مچھیروں سے شروع کریں گے، میٹریل کہاں‌ کا استعمال ہو گا؟ وزیراعظم نے یہ بھی بتا دیا

    وزیراعظم کی زیر صدارت نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے پر پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا ہے جس میں‌ میں وزیرہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ،وزیراقتصادی امورحماد اظہر ودیگر نے شرکت کی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق اجلاس میں اٹارنی جنرل،گورنراسٹیٹ بینک، ہاؤسنگ، خزانہ، قانون کے سیکریٹریز نے بھی شرکت کی، اسی طرح چیئرمین ایف بی آر،چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی و دیگر افسران بھی شریک ہوئے، اس موقع پر وزیرِ اعظم کو نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ پراب تک کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،

    اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ موجودہ حکومت کا اہم ترین منصوبہ ہے، منصوبے سے ملک میں بے گھر افراد کو ذاتی چھت میسر آئے گی، ہاؤسنگ اسکیم میں مقامی میٹریل استعمال کرنےکی کوشش کریں گے، 50لاکھ گھروں کامنصوبہ گوادرکےمچھیروں سےشروع کریں گے، پاکستان میں گھروں کے لیے 0.2فیصدقرضےدیےجاتےہیں، نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے سے تعمیرات سے وابستہ صنعتوں کوفروغ ملے گا، نوجوانوں،ہنرمندوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے،معیشت کا پہیا چلےگا، حکومت کی کوشش ہے کم آمدنی،تنخواہ دارطبقے کو آسان شرائط پرگھرملے،

  • سینیٹ میں قرارداد پر رائے شماری کا طریقہ کار جاری، کیسے ہو گی ووٹنگ اور کیا ہیں پابندیاں؟ اہم خبر

    سینیٹ میں قرارداد پر رائے شماری کا طریقہ کار جاری، کیسے ہو گی ووٹنگ اور کیا ہیں پابندیاں؟ اہم خبر

    سینیٹ سیکریٹریٹ نے قرارداد پر رائے شماری کا طریقہ کار جاری کردیا ہے، سینیٹرز پر پولنگ بوتھ میں موبائل فون لے کر جانے پر پابندی عائد رہے گی،

    سینیٹ میں‌ جماعت اسلامی کس کا ساتھ دے گی؟ سراج الحق نے آج کیا دو ٹوک اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بیلٹ پیپرکسی کو دکھانا یا تصویر بنانا منع ہے، ووٹ کی رازداری کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا، قرارداد پررائے شماری خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہوگی،

    چیئرمین سینیٹ تبدیل ہو گا یا نہیں؟ ہنگامہ خیز اجلاس ہو گا کل

    سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کسی رکن کابیلٹ پیپر ضائع ہو جائے تو واپس کرکے نیالے سکے گا، واضح‌ رہے کہ چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے سلسلہ میں کل ووٹنگ ہو گی،

    چیئرمین سینیٹ کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں کتنے سینیٹرز شریک ہوئے؟ اہم خبر

  • حکومت کے لوگ شاید ہمیں جانتے نہیں‌ ہیں، مولانا فضل الرحمن نے ایسا کیوں کہا؟ اہم خبر

    حکومت کے لوگ شاید ہمیں جانتے نہیں‌ ہیں، مولانا فضل الرحمن نے ایسا کیوں کہا؟ اہم خبر

    جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ناجائز جعلی اور کٹھ پتلی حکومت کےساتھ عوامی احتجاج ہے، پوری اپوزیشن ایک پیج پر ہے، ہمارے ساتھ سب کی تائید شامل ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عرفان صدیقی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارے ساتھ تمام مکاتب فکر کے لوگوں کی آواز شامل ہے، آئین سےوابستہ کوئی بھی بات اٹھائی جاتی ہےوہ سب کاآئینی حق ہے، پاکستان میں اقدارکی سیاست ختم ،گالم گلوچ کی سیاست شروع ہو چکی ہے،

    مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ پاکستان میں کسی پارٹی یا نظریے کی حمایت کرنا جرم بن چکا ، عرفان صدیقی کو گرفتار کرنے کا منصوبہ تشکیل دینے والوں تک رسائی چاہیے، کسی کےاوپر چرس ڈال کرمقدمے بنائے جا رہے ہیں ، ایسالگ رہا ہے ملک میں آمریت ہےاخلاقی اقدارکا جنازہ نکل گیا ، عرفان صدیقی کیساتھ واقعہ کیوں پیش آیا، کونسا منصوبہ تھا ،کس نےترتیب دیا، ایک شریف شہری کےساتھ یہ رویہ اپنایا گیا، چندروز قبل عرفان صدیقی کیساتھ افسوسناک واقعہ رونماہوا ،

    انہوں‌ نے کہاکہ حکومت کے لوگ شایدہمیں جانتے نہیں ہیں، ہم عرفان صدیقی کیساتھ پیش آئے واقعے پراحتجاج کریں گے، ناجائز جعلی اور کٹھ پتلی حکومت کےساتھ عوامی احتجاج ہے، ہم ریاست سے بغاوت نہیں کر رہے، متاثرہ لوگ ہیں ، سیاسی اورفکری وابستگی کیاپاکستان میں جرم ہے؟.

  • نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس، خورشید شاہ کا نمبر لگ گیا

    نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس، خورشید شاہ کا نمبر لگ گیا

    نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی گئی

    مریم نواز نے نیب سے پینے کے لئے کیا مانگا؟ جان کر ہوں‌ حیران

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی‌ صدارت میں ہوا، اجلاس میں 9 انکوائریوں کی منظوری دی گئی ہے. سابق گورنر مہتاب عباسی کے خلاف بھی انکوائری ہو گی۔

    کینال موٹرز کیس، نیب نے متاثرین میں 12کروڑ کے چیک تقسیم کر دئیے

    نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں وزارت اطلاعات و نشریات کے حکام کے خلاف بھی تحقیقات کی منظوری دی گئی،او جی ڈی سی ایل انتظامیہ ،ٹرسٹ انویسمنٹ بینک کے خلاف بھی تحقیقات کی منظوری دی گئی.

    مصطفیٰ کمال نے کی نیب سے معذرت

    نیہب ایگزیکٹوبورڈ کے اجلاس میں وزارت اطلاعات و نشریات کے افسران،اہلکاروں کیخلاف انویسٹی گیشن کی منظوری بھی دی گئی ،سابق وفاقی وزیرتنویر الحسن گیلانی کیخلاف عدم شواہد کی بنیاد پرانکوائری بند کرنےکا فیصلہ کیا گیا.

    چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں، میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے .

  • چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے حکومتی اتحاد کے نمبر گیم پورے نہ ہونے پر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے

    حاصل بزنجو، چیئرمین سینیٹ کے اپوزیشن کے متقفہ امیدوار،سینیٹر کب بنے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹ سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، چیئرمین سینیٹ نے اس فیصلے سے حکومت کو آگاہ کر دیا ہے، اپوزیشن جماعتوں نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کروا رکھی ہے، سینیٹ کا اجلاس کل ہو گا جس میں رائے شماری ہو گی، اپوزیشن جماعتوں نے حاصل بزنجو کو سینیٹ کا امیدوار برائے چیئرمین نامزد کیا ہوا ہے.

    عدم اعتماد کی قراردار کے باوجود اپوزیشن کی چیئرمین سینیٹ کی زیر‌صدارت اجلاس میں شرکت

    دوسری جانب قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی ہے . ملاقات شہباز شریف کی رہائشگاہ پر ہوئی ,ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کے الیکشن،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،

    چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لئے اپوزیشن تقسیم، سراج الحق نے باغی ٹی وی سے گفتگو میں کیا کہا؟

    قبل ازیں شہبازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کے سینیٹرز کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کےانتخاب میں جمہوریت اورآئین کی فتح ہوگی،اپوزیشن کو سینیٹ چیئرمین کےانتخاب میں واضح اکثریت حاصل ہے ،نمبرز کےمطابق اپوزیشن کی جیت میں کوئی رکاوٹ نہیں ،حکمرانوں کی نیت خراب ہے،وہ غیرآئینی و غیرجمہوری طرزعمل سے بازرہیں .

    چیئرمین سینیٹ کے امیدوار پر اپوزیشن کا ہو گیا اتفاق،کون ہو گا نیا چیئرمین سینیٹ؟

    واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے کا فیصلہ ہوا تھا اور رہبر کمیٹی نے اس فیصلے کی توثیق کی تھی .اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں بھی جماعت اسلامی نے شرکت نہیں کی تھی .

    چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے پاس مطلوبہ اکثریت سے زائد کی تعداد موجود ہے، 104 رکنی ایوان میں سینیٹرز کی موجودہ تعداد 103 میں سے چیئرمین کی نشست کے لئے 53 ارکان کی حمایت درکارہے۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹرز کی تعداد 28، پیپلز پارٹی کے 20، نیشنل پارٹی کے 5، جمعیت علماء اسلام ف کے 4، پختونخوا میپ کے 2 اور اے این پی کا ایک رکن شامل ہے۔

  • چیئرمین سینیٹ تبدیل ہو گا یا نہیں؟ ہنگامہ خیز اجلاس ہو گا کل

    چیئرمین سینیٹ تبدیل ہو گا یا نہیں؟ ہنگامہ خیز اجلاس ہو گا کل

    چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد، سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کو ہو گا، بیرسٹر سیف اجلاس کی صدارت کریں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کل جمعرات یکم اگست کو ہونے والے سینیٹ اجلاس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قراردادوں پر خفیہ رائے شماری کرائی جائے گی .

    سینیٹ اجلاس کے حوالہ سے اپوزیشن جماعتوں نے آج اجلاس طلب کر رکھا ہے، اپوزیشن جماعتوں کو چیئرمین کے امیدوار میر حاصل بزنجو عشائیہ دیں گے، عشائیہ کی تقریب میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز بھی شرکت کریں گی.

    دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات بھی ہوئی ہے جس میں اہم امور پر گفتگو کی گئی ہے.

     

    چیئرمین سینیٹ نے ایسا جواب دیا کہ اپوزیشن کے سارے منصوبے ہوئے ناکام

    واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتیں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروا چکی ہیں، اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کے لئے حاصل بزنجو کو امیدوار نامزد کیا ہے، اب تحریک انصاف نے ڈپٹی چئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لئے تحریک جمع کروا لی ہے . اس سلسلہ میں حکومت کی اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے .

    دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی سینیٹرز سے واضح طور پر کہا ہے کہ ہم نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو ہر صورت ناکام بنانا ہے اور جس طرح بجٹ‌ منظوری کے حوالہ سے اپوزیشن جماعتوں‌ کو کامیاب نہیں‌ ہونے دیا گیا اسی طرح سینیٹ چیئرمین کے خلاف ان کی تحریک عدم اعتماد بھی کسی صورت کامیاب نہیں‌ ہونے دی جائے گی.

    چیئرمین سینیٹ کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں کتنے سینیٹرز شریک ہوئے؟ اہم خبر

    اپوزیشن نے صادق سنجرانی کو ہٹانے کی قرارداد اور سینیٹ کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرائی۔ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو نئے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔

    چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی، ن اور پیپلزپارٹی کے اندر بغاوت کا خدشہ؟ اہم خبر

     

  • سیز فائر کی خلاف ورزی بھارت کی کشمیر میں ناکامی کا نتیجہ، پاک فوج

    سیز فائر کی خلاف ورزی بھارت کی کشمیر میں ناکامی کا نتیجہ، پاک فوج

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سیز فائر کی خلاف ورزی بھارت کی کشمیر میں ناکامی کا نتیجہ ہے

    ڈومور ذہن سے نکال دیں،ٹرمپ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کی، ترجمان دفتر خارجہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی فوج جان بوجھ کر شہری آبادیوں کو نشانہ بنا رہی ہے، سیز فائر کی خلاف ورزی کا ہمیشہ بھر پور جواب دیا گیا ہے.

    سیز فائر کی خلاف ورزی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشیر کی وزارت خارجہ طلبی

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائز کی خلاف ورزیاں بھارت کی کشمیر میں ناکامی کا نتیجہ ہیں، پاک فوج شہریوں کا تحفظ یقینی بنائے گی. بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا موثر جواب دیا جائے گا.

    واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور سول آبادی کو نشانہ بنائے جانے پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو پاکستان کے دفتر خارجہ طلب کر کے بھی احتجاج ریکارڈ کروایا گیا تھا .بھارتی فورسز نے شہری آبادی کونشانہ بنایا، بھارتی فورسز نے ڈنہ،دھدنیال،جورا،لیپا،شردا اور شاہکوٹ سیکٹرز کو نشانہ بنایا، بھارتی فورسز کی گولہ باری سےشہری نعمان احمدشہید ہوا ہے،

  • کراچی میں بارشوں کے بعد کی صورتحال پر وزیراعظم کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    کراچی میں بارشوں کے بعد کی صورتحال پر وزیراعظم کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے.

    کراچی میں بارش، اداروں نے طاقت کا مطابق کام کیا، سعید غنی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران کراچی کے حوالہ سے بات چیت ہوئی، وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا نوٹس لیا، اور سندھ حکومت کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا.

    کراچی میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کواربوں روپےدیئے لیکن عوام کوسہولیات نہیں ملیں۔وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کو میئر کراچی سے فوری رابطے اور ضروری تعاون کی ہدایت کی۔ وزیراعظم ںے کہا کہ عوام کی پریشانی دور کرنے کے لیے میئر کراچی سے تعاون کیا جائے۔

    بلاول زرداری کے شہر لاڑکانہ میں ایڈز کے کتنے مریض ؟ خوفناک رپورٹ آ گئی

    کراچی میں بارش کے بعد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، دو روز بعد بھی صورتحال سنگین ہے، بارش کا پانی کے ڈی اے گرڈ سٹیشن میں داخل ہوگیا، پاک فوج بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔

  • خبردار! ٹیکس چھپاو گےتو پکڑے جاو گے ، آف شور ٹیکس بچانے پر جیل اور جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا

    خبردار! ٹیکس چھپاو گےتو پکڑے جاو گے ، آف شور ٹیکس بچانے پر جیل اور جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا

    اسلام آباد:عمران خان کی حکومت معاشی فیصلےکرنے میں بڑی تیزی سے کام لے رہے ہیں اور ٹیکس سسٹم کو بہتر کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات جاری ہیں . تازہ ترین فیصلے کے مطابق وفاقی بورڈ آف ریونیو نے کہا ہے کہ آف شور اکاؤنٹس کے ذریعے ٹیکس بچانا قابل سزا جرم سمجھا جائے گا اور جو اس میں مجرم پایا گیا اسے یا تو بھاری جرمانے ادا کرنے پڑیں گے یا پھر 3 سال تک جیل کی سزا کاٹنی پڑے گی۔

    ایف بی آر کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق فنانس ایکٹ 2019 کے ذریعے متعارف کروائی گئی ترامیم کے مطابق جاری کیے گئے سرکولر میں کہا گیا کہ یہ ترامیم آف شور ٹیکس بچانے والے نادہندگان کے گرد گھیرا تنگ کریں گی۔اور حقائق چھپانے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی طرف سے ان ترامیم کے ذریعے بدعنوانیوں اور ریئل اسٹیٹ ٹرانزیکشنز میں ملوث ٹیکس نادہندگان، مفرور افراد، معاونت کار، عہدیدار اور افراد سے متعلق قانونی فریم ورک گورننس کے لیے مختلف تبدیلیاں متعارف کروائی گئی ہیں۔یہ ترامیم فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی تجاویز کی روشنی میں سامنے آئی ہیں۔

    دوسری طرف ایف بی آر نے جرمانے کی شرح رکھی ہے اس کے مطابق حکومت کی جانب ایک لاکھ روپے یا غیرظاہرشدہ آف شور اثاثوں سمیت ٹیکس بچانے کی 200 فیصد برابر رقم جرمانہ رکھا ہے۔

    حکومت کی طرف سے تیار کیا گیا فنانس بل جس کے مطابق انکم ٹیکس کمشنر کو آف شور اثاثے ظاہر کرنے میں جو ناکام رہتا ہے یا آفشور اثاثوں کی غلط تفصیلات اور ان وجوہات کو چھپاتا ہے جس سے آمدنی پر اثر پڑتا ہے یا ایک کروڑ یا اس سے زائد کی تفصیلات ظاہر کرتا ہے تو یہ قابل سزا جرم ہے جس کی سزا 3 سال قید یا 5 لاکھ روپے تک جرمانہ یا پھر دونوں ہوگی۔

    اوکاڑہ :ہمسائے سے تعلقات پر بیوی کو قتل کردیا

    آف شور کمپنیوں کے ٹیکس چھپانے والوں کے بارے میں ایف بی آر نے طئے کیا ہے کہ کہ ایسا شخص جو ایک آف شور اثاثے کا مالک، حامل، کنٹرول رکھنے والا یا بینیفشل مالک ہو اور وہ اسے ظاہر نہ کریں یا انکم ٹیکس کمشنر کو ایسے اثاثے کا صحیح تفصیلات فراہم نہ کرے۔

    آف شور کمپننیوں کے ٹیکس چھپانے والوں کو سخت سزا کے طور پر یہ قانون بھی بنایا گیا ہے کہ کمشنروں کو یہ اختیار ہے کہ آفشور دائرہ کار کے تحت موصول معلومات کی بنیاد پر ان افراد کے مقامی اثاثے منجمد کریں، جنہیں وہ ایک فلائٹ رسک کے طور پر تصور کرتے ہیں یا جرمانے سے بچنے کے لیے اپنے ان اثاثوں کو ضائع کرسکتے ہیں۔

    ایف بی آر کی دستاویزات کے مطابق وہ افراد بھی نہیں بچ سکیں گےجو اس جرم میں معاونت کریں گے . اس قانون کے مطابق ایسے افراد کو جرائم پیشہ افراد کو ڈیزائن، بندوبست کرنے یا لین دین کے معاملے کا انتظام کرنے کے لیے مشورہ دیں یا معاونت کریں، جس کا نتیجہ آف شور ٹیکس بچانے کی صورت میں نکلے تو ایسے افراد کو بھی 7 سال تک جیل یا 50 لاکھ روپے جرمانہ یا پھر دونوں سزائوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    ایف بی آر نے غیر منقولہ جائیداد پر ایک شرح طئے کردی ہے جس کے مطابق کوئی بھی شخص 50 لاکھ سے زائد مارکیٹ ویلیو رکھنے والی غیر منقولہ جائیداد کو نقد یا بیئرر چیک کے ذریعے خریدتا ہے تو اسے ایف بی آر کی جانب سے مقرر کی گئی جائیداد کی قیمت کا 5 فیصد جرمانے کے طور پر ادا کرنا ہوگا۔

    آف شور کمپنیوں کے حوالے سے طئے فارمولے کے مطابق ایسے افراد کو سرجارچ کی مد میں کمپنی کے معاملے میں 20 ہزار روپے، اے او پی کے کیس میں 10 ہزار روپے اور ایک فرد کے طور پر ایک ہزار روپے دینے ہوں گے۔

    حکومت نے فنانس ایکٹ 2019 کے ذریعے نان فائلر کے تصور کو ختم کرتے ہوئے اے ٹی ایل میں شامل نہ ہونے والے افراد سے متعلق نیا تصور متعارف کروایا گیا ہے، ایسے افراد جن کا نام اس فہرست میں نہیں شامل ہوتا ان پر ٹیکس کی شرح میں 100 فیصد مشروط اضافہ ہوگا۔