Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • حج انتظامات کی بہتری کے لئے تجاویز کابینہ میں پیش کی جائیں، وزیراعظم

    حج انتظامات کی بہتری کے لئے تجاویز کابینہ میں پیش کی جائیں، وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حج آپریشنز کا جائزہ اجلاس ہوا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری اور مشیرشہزاد ارباب نے شرکت کی ، شہزاد ارباب نے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی.

    کشمیرکے لئے وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپیل کر دی

    وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ حج سے پہلےاوربعد کے انتظامات حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے، ایک لاکھ 23 ہزار 316حاجیوں کا کوٹہ سرکاری کمپنیوں کو دیا گیا،76 ہزار 684 حاجیوں کاکوٹہ نجی کمپینوں کو دیا گیا،بریفنگ میں وزیراعظم عمران خان کو مزید بتایا گیا کہ حجاج کےلیے2اسپتال، 11ڈسپنسریاں اور 14چھوٹی ڈسپنسریاں قائم کی گئی تھیں .

    وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ حجاج کرام کےکھانے پینےکیلئے بہترین کیٹرنگ کمپنیوں کی خدمات لی گئیں، روڈ ٹومکہ پروجیکٹ کے تحت 22ہزارافراد کی امیگریشن اسلام آبادمیں ہوئی، حجاج کرام کی مشکلات سے سعودی حکام کو آگاہ کیاگیا، سعودی حکام کی جانب سےمتعلقہ منتظمین کےخلاف کارروائی کی گئی،

    مبشر لقمان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی لیے اہل لاہور کو کال دے دی

    کشمیریوں سے یکجہتی کا آغاز کیسے ہو گا؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے عوام باہر نکلیں، وزیراعلی پنجاب

    بریفنگ میں وزیراعظم عمران خان کو مزید بتایا گیا کہ پہلی بارگلگت بلتستان میں عارضی حج ڈائریکٹوریٹ قائم کیا گیا،عمررسیدہ اورمعذوروں کے لیے ٹرانسپورٹ کا بندوبست کیا گیا مشیروزیراعظم نےحجاج کرام کوپیش آنےوالی مشکلات سے بھی آگاہ کیا ،

    حج انتظامات کی بہتری کیلئےشہزاد ارباب کی تجاویز کی اصولی منظوری دی گئی، وزیر اعظم نے ہدایات دیں کہ تجاویزایک ماہ میں کابینہ میں پیش کی جائیں تاکہ حتمی شکل دی جاسکے،

    غربت کے خاتمے پر توجہ دے رہے ہیں، وزیراعظم

    فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حاجیوں کی پاکستان واپسی کا سلسلہ جاری ہے، سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے مجموعی طور پر 59 ہزار سے زائد حاجی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ سرکاری سکیم کے اب تک 36 ہزار جبکہ پرائیویٹ سکیم کے 23 ہزار حاجی وطن واپس پہنچے ہیں۔ 31 ہزار سے زیادہ حجاج مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ 8 دن قیام کے بعد وطن واپس روانہ ہوں گے۔ ترجمان کے مطابق سرکاری حج سکیم کے 56 ہزار حجاج ابھی بھی مکہ مکرمہ میں موجود ہیں۔

    حاجی کیمپوں کا عملہ ملک کے 10 شہروں میں مستعدی سے ہوائی اڈوں پر حجاج کرام کے استقبال کے لئے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔ حج فلائٹ آپریشن 15 ستمبر تک جاری رہے گا

  • وفاقی حکومت نے سندھ اور کراچی لے لیے 96 ارب کے  منصوبوں‌کا اعلان کردیا

    وفاقی حکومت نے سندھ اور کراچی لے لیے 96 ارب کے منصوبوں‌کا اعلان کردیا

    وفاقی حکومت نے سندھ اور کراچی لے لیے 96 ارب کے منصوبوں‌کا اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کےلیے 96 ارب کے منصوبوں کا اعلان کر دیا، انہوں نےکہا کہ منظور کیے گئے منصوبوں‌سے سندھ کی عوام کو فائدہ پہچنے گا. کاشت میں اضافے کےلیے زمین کو ہموار کیاجائےگا،17ہزار پانی کے ٹینک بنائے جائیں گے،

    گوادرمکران کو نیشنل گرڈ سے منسلک کیا ہے،کراچی کےلیے95ارب روپے کے 2بڑے منصوبے منظورکیے گئے ہیں،مشیر خزانہ نے مزید کہا کہ 27 لاکھ لوگوں کے لیے صحت کا پروگرام شروع کر رہے ہیں..سندھ کے سیکنڈری سکولوں کےلیے 13 ارب روپے منظور کیے گئےہیں.

  • کشمیرکے لئے وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپیل کر دی

    کشمیرکے لئے وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپیل کر دی

    وزیراعظم عمران خان نے قوم سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل 12سے ساڑھے12بجے تک گھروں سے باہر نکلیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستانیوں سے درخواست ہے کل 12سے ساڑھے12بجے تک گھروں سے باہر نکلیں،

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں کشمیریوں کو بھرپور پیغام دینا چاہیے کہ ہم ہرصورت ان کے ساتھ کھڑے ہیں ،تمام پاکستانی کل آدھے گھنٹے کےلیے کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کریں ،مقبوضہ کشمیر میں 24 روز سے کرفیو کےخلاف پاکستانی اپنے جذبات کا اظہار کریں ،بھارتی قابض فوج روزانہ کشمیری عورتوں اوربچوں پرظلم ڈھارہے ہیں،مودی حکومت کے ایجنڈے کے مطابق کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے،کشمیریوں کی آبادی کے تناسب کی تبدیلی جنیوا کنونشن کے تحت جنگی جرم ہے،

     

    کشمیریوں سے یکجہتی کا آغاز کیسے ہو گا؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    مبشر لقمان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی لیے اہل لاہور کو کال دے دی

     

    کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے عوام باہر نکلیں، وزیراعلی پنجاب

     

    ملک بھر میں کل جمعہ کوکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جائے گا، جمعہ 30 اگست کو ملک بھر میں دن 12 سے ساڑھے 12 بجے تک ٹریفک روک دی جائے گی، وزیر اعظم عمران خان پی ایم سیکریٹریٹ کے سامنے اجتماع کی قیادت کریں گے، تمام اضلاع میں بھارتی مظالم کیخلاف کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیا جائے گا،

  • پاکستان کا بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ

    پاکستان کا بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ

    پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بلیسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بلیسٹک میزائل غزنوی 290 کلومیٹرتک وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ،غزنوی میزائل کاتجربہ گزشتہ رات کیا گیا ،

    ،سروسز چیفس کی جانب سے غزنوی میزائل کے کامیاب تجربے پرقوم کومبارکباد دی،صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان نے کامیاب تجربے پر ٹیم کو مبارکباد دی ہے

  • 90 روز کا ریمانڈ دے دیں،عباسی کا مطالبہ، عدالت نے کتنا ریمانڈ دیا؟

    90 روز کا ریمانڈ دے دیں،عباسی کا مطالبہ، عدالت نے کتنا ریمانڈ دیا؟

    سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو احتساب عدالت اسلام آباد پہنچا دیا گیا، عدالت نے شاہد خاقان عباسی کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے ایک بار پھر جسمانی ریمانڈ کی مخالفت سے انکار کر دیا ،صحافی نے شاہد خاقان عباسی سے سوال کیا کہ عباسی صاحب تر و تازہ ہیں، کیا مزید جسمانی ریمانڈ چاہتے ہیں،جس پر شاہد خاقان عباسی نے جواب دیا کہ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ 90 روز کا ریمانڈ دے دیں، بتا چکا ہوں کہ کوئی جرم ہی نہیں کیا،ان کو ریمانڈ لینے دیں، چاہتا ہوں حقیقت دنیا کے سامنے آ جائے،

    نیب راولپنڈی کی ٹیم کا چھاپہ، شاہد خاقان عباسی کیلئے ایک اور مشکل

    سابق وزیر اعظم کو احتساب عدالت میں پیش کئے جانے کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،

    شہبازشریف مشکل میں، نواز شریف سے جیل میں ملیں یا شاہد خاقان عباسی سے

    گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب پراسیکیوٹر سے سوال کیا کہ مزید کتنا ریمانڈ چاہیے، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ 14 روز کا مزید ریمانڈ چاہیے، نیب پراسکیوٹر کی اس بات پر سابق وزیر اعظم نے کہاکہ جتنا چاہتے ہیں ریمانڈ دے دیں دوران تفتیش دستاویزات مانگ لیتے ہیں، جو سوالات پوچھ لیتے ہیں، ان کا جواب دے دیتا ہوں

    وزیراعظم کو شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کا بتایا گیا تو انہوں نے کیا کہا؟ اہم خبر

    نیب کورٹ اسلام آباد نے شاہد خاقان عباسی کا 14 روزہ ریمانڈ منظورکرلیا کیا تھااور سابق وزیراعظم کو 29 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا تھا.

    ایک اور وزیراعظم گرفتار،مریم نواز بھی میدان میں آ گئیں

  • ورلڈ پاپولیشن ڈے پر باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    ورلڈ پاپولیشن ڈے پر باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    آج لاہور میں ورلڈ پاپولیشن کے حوالے سے ایک تقریر کا انقاد کیا گیا جس میں معاشرے کے مختلف تبقات سے شرقت کی مزید جانیے اس ویڈیو میں

  • کشمیر میں جنازوں پر بھی پابندی، گھروں میں قید کشمیری بے بسی کی تصویربنے ہوئے ہیں

    کشمیر میں جنازوں پر بھی پابندی، گھروں میں قید کشمیری بے بسی کی تصویربنے ہوئے ہیں

    مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار نے نماز کے بعد جنازوں میں شرکت پر بھی پابندی عائد کر دی ہے جس کی وجہ سے ورثا غم کی تصویر بن گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل میڈیا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کشمیر میں تین ہفتوں کے دوران پانچ سو سے زائد مقامات پر کشمیریوں نے احتجاج کیا،”الجزیرہ“ کی رپورٹ کے مطابق سینئر سرکاری اہلکار نے بتایا کہ 3 ہفتوں کے دوران مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں مودی سرکار کیخلاف 500 مظاہرے ہوئے جبکہ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد 100 سے زائد کشمیری زخمی ہوئے.

    الجزیزہ کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ مطابق کشمیر میں لاک ڈاؤن آرٹیکل ختم کرنے سے کئی گھنٹے پہلے ہو چکا تھا۔ بھارتی فوج احتجاج کرنے والے کشمیریوں کو منتشر کرنے کیلئے پیلٹ گنز اور آنسو گیس استعمال کر رہی ہے۔

    جنت نظیر وادی بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکی ہے۔ مقبوضہ وادی میں کرفیو کا 24واں روز جاری ہے ،کشمیریوں کی زندگی جہنم بنا دی گئی۔ جان لیوا مرض میں مبتلا مریضوں کو ہسپتال جانے سے روکا جاتا ہے۔ ڈاکٹرز کو بھی کام پر آنے کے لیے مشکلات کا سامنا ہے۔ دکانوں میں بھی ادویات کا سٹاک ختم ہوگیا،،پابندیوں اور راستے بند ہونے کی وجہ سے کشمیری محنت کش بے بسی کی تصویر بن گئے۔

    مقبوضہ وادی کے چپے چپے پر تعینات بھارتی فوج ڈائلسز کے مریضوں کو ہسپتال جانے کی اجازت نہیں دے رہی۔ کشمیریوں کا کہنا ہے کہ جب سیکورٹی اہلکاروں کو بتاتے ہیں کہ ان کے گردے خراب ہیں تو وہ ہمیں کہتے ہیں دکھاؤ، کیا میں انہیں اپنا پیٹ کاٹ کر خراب گردے دکھاؤں؟ سات سال سے میں علاج کے لیے آ رہا ہوں، ایسی صورتحال میں نے کبھی نہیں دیکھی۔ دوسری جانب ڈاکٹروں کو ہسپتال آنے کے لیے بھی مشکلات کا سامنا ہے، انہیں صرف ایمبولنس پر ہسپتال آنے کی اجازت ملتی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہم صرف ایمبولنس سے آتے ہیں، ایمبولنس آتی ہے تو پہنچتے ہیں، ہم اپنا کارڈ دکھا کر نہیں آ سکتے ہیں، ہمیں بہت مشکلات برداشت کرنا پڑ رہی ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرفیو توڑ کر باہر نکلنے والے کشمیریوں کو پیلٹ گن سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔ چھ سالہ بچی والد کے ساتھ بائیک پر گئی تو اسے بھی پیلٹ گن سے نشانہ بنایاگیا۔ گزشتہ کئی دنوں سے گھروں میں قید کشمیری محنت کش بھی بے بسی کی تصویر بن گئے ہیں۔

    برطانوی اخبار دی گارڈین نے مودی سرکار کے مظالم بے نقاب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بھارتی فوج چادراور چارد یواری کا تقدس پامال کرنے لگی۔ نوجوان نہ ملنے پر اس کے والد کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا۔ گرفتار افراد کو لکھنو، بریلی اور آگرہ کی جیلوں میں بھی منتقل کیا گیا ہے۔

    اخبار کے مطابق مقبوضہ کشمیر ایسے آتش فشاں کا منظر پیش کر رہا ہے جو کبھی بھی پھٹ سکتا ہے۔ سخت سیکورٹی کے باوجود کشمیر میں مظاہرے جاری ہیں۔ دی گارڈین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی کی جیل کے باہر اپنے بچوں سے ملنے آئے والدین کی لمبی قطاریں ہوتی ہیں۔ جیل میں داخلے کے لیے ملنے والوں کے بازو پر خفیہ کوڈ کی مہر لگائی جاتی ہے، ایک ماں کے ہاتھ پر شتر مرغ اور مگرمچھ کی مہر دیکھی۔

    کشمیر کے چپے چپے پر مسلح بھارتی فوج تعینات ہے جو گھروں سے نکلنے والے کشمیریوں کو گرفتار کر رہی ہے ،احتجاج کرنے والے کشمیریوں پر پیلٹ برسائے جاتے ہیں،سرینگر کے پائین شہر سمیت تمام علاقوں میں بھاری تعداد میں بھارتی فوج کے مسلح اہلکار تعینات ہیں۔ نوہٹہ میں واقع تاریخی و مرکزی جامع مسجد کو 24 روز سے تالا لگا ہوا ہے، کسی کو بھی اس مسجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں۔ اس تاریخی مسجد کے باہر بھارتی فوج کی بھاری نفری تعینات ہے جو کسی بھی فوٹو یا ویڈیو جرنلسٹ کو مسجد کی تصویر لینے یا ویڈیو بنانے سے منع کر دیتے ہیں. میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج کے اہلکاروں نے ایک صحافی کو بتایا کہ انہیں ہدایت ملی ہے کہ کسی بھی صحافی کو مسجد کی تصویر بنانے کی اجازت نہیں دینی،


    مقبوضہ وادی میں صورتحال روز بروز ابتر ہوتی جا رہی ہے۔ معروف انڈین صحافی برکھا دت نے بھی کشمیریوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی تصدیق کردی ہے۔

    سری نگر کے دورے کے دوران برکھا دت انتظامیہ سے گرفتار افراد کی تعداد کے بارے میں جاننے کی کوشش کرتی رہیں۔ وادی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ہے جو لینڈ لائن کھلی ہیں وہاں لوگوں کی قطاریں لگی ہیں۔ لوگ اپنے پیاروں کی خیریت جاننے کے لیے بے تاب نظر آتے ہیں۔

    برکھا دت نے اپنی رپورٹ میں سیاسی رہنماؤں کی گرفتاری پر سوال اٹھایا۔ کشمیریوں نے عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کی گرفتاری کو ان کے منہ پر بھارتی طمانچہ قرار دیا۔ بھارتی صحافی برکھا دت کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اس وقت پریشر کُکر جیسی ہے۔

    مودی سرکار نےتمام حریت قائدین، سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کر رکھا ہے،احتجاج کرنے والے اور گھروں سے نکلنے والے ہزاروں کشمیریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے. مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیاپال نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو اس شرط پر رہا کرنے کا کہا تھا کہ وہ رہائی کے بعد خاموش رہیں گے. اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کریں گے لیکن عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی نے مودی سرکار کی شرائط ماننے سے انکار کر دیا

    مقبوضہ کشمیر کے تمام مشہور سیاحتی مقامات بشمول گلمرگ، پہلگام، سونہ مرگ، یوسمرگ اور دودھ پتھری میں سیاحتی سرگرمیاں 5 اگست سے مسلسل معطل ہیں۔ ان مقامات پر سبھی ہوٹل اور دکانیں بند ہیں جبکہ ہوٹلوں میں کام کرنے والے ملازمین کو چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔ گلمرگ کے ہوٹل مالکان کے ایک گروپ کے مطابق ہوٹل 5 اگست سے بند ہیں اور انہوں نے اپنے 90 فیصد ملازمین کی چھٹی کرا دی ہے۔ اس سال جولائی تک سیاحوں نے بڑی تعداد میں گلمرگ کا رخ کیا تھا۔ لیکن 2 اگست کے ایڈوائزری کے بعد 5اگست تک گلمرگ مکمل طور پر خالی ہو چکاتھا۔ مالکان کے بقول کاروبار مکمل طور پر ٹھپ ہو گیا ہے جس کی بحالی کے ابھی تک کوئی آثا ر نہیں۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارت سرکار کی جانب سے لگائے گئے کرفیو کو چوتھا ہفتہ شروع ہو گیا ہے، کشمیری گھروں میں محصور ہیں، انہیں گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں، احتجاج کرنے والے کشمیریوں کو گرفتار کر لیا جاتا ہے، اب تک بھارتی فوج 10 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کر چکی ہے.

    بھارتی فوج نے کشمیریوں کے احتجاج سے خوفزدہ ہوکر کشمیر بھر مین بنکر بنانا شروع کر دئیے ہیں، سرینگر میں تین ہفتوں کے دوران دو درجن سے زائد مقامات پر بھارتی فوج نے بنکر بنا دئیے، سری نگر کے سول لائنز میں جہانگیر چوک فلائی اوور کے نیچے بھارتی فوج نے اپنا ایک بنکربنایا ہے۔ سری نگر کے علاقے کرن نگر، ایم اے روڑ، ریڈیو کشمیر، بربرشاہ، حیدر پورہ، مہجور نگر، برین نشاط، بڈیاری چوک ڈل گیٹ سمیت دیگر کئی مقامات پر بھی بھارتی فوج نے نئے بنکر تعمیر کئے ہیں۔ بھارتی فوج نے بنکروں کے علاوہ درجنوں مقامات پرعارضی پکٹ بھی قائم کئے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سرینگر کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی بھارتی فوج پختہ بنکر بنا رہی ہے اور کشمیریوں کی زمینوں پر قبضے کر رہی ہے، کشمیریوں نے بھارتی فوج کی جانب سے بنکروں کی تعمیر پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے ،بنکروں کی تعمیر کے حوالہ سے بھارتی فوج نے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کیا ہے.

    خیال رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے۔

  • عمران خان کا فرانسیسی صدر اور اردن کے شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ، کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا

    عمران خان کا فرانسیسی صدر اور اردن کے شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ، کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا

    وزیراعظم عمران خان کی طرف سے فرانسیسی صدراوراردن کے شاہ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے دونوں رہنماؤں کو مقبوضہ کشمیرکی صورتحال سےآگاہ کیا، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے انہیں‌ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدامات سےآگاہ کیا، وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں کرفیونافذکرکےانسانی حقوق کی پامالی کی جارہی ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کانوٹس لے،

    انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کاتناسب بدل رہاہے، ٹیلیفونک گفتگو کے دوران اردن کے شاہ عبداللہ نے کہاکہ مذکرات کےذریعےمقبوضہ کشمیرکاپُرامن حل ضروری ہے، کشمیرکی صورتحال پر دیگرممالک سے مشاورت کریں گے،

  • کشمیریوں سے یکجہتی، کور کمیٹی میں وزیراعظم کے فیصلے نے قوم کے دل جیت لیے

    کشمیریوں سے یکجہتی، کور کمیٹی میں وزیراعظم کے فیصلے نے قوم کے دل جیت لیے

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کور گروپ کا اجلاس ہوا ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کور گروپ کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال اور مقبوجہ جموں کشمیر کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا،

    کشمیر،کرفیوکا 23 واں روز، مساجد کو تالے،میڈیا پر بھی پابندیاں، 10 ہزار گرفتاریاں، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کے روز کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کےعزم کا اظہارکیا ،کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے وزیراعظم عمران خان خود اراکین پارلیمنٹ کی قیادت کریں گے،

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں اگلے جمعہ کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی، آئندہ حکمت عملی پر مشاورت کے لیے پھر اجلاس طلب کر لیا گیا .

     

    شیریں مزاری بازی لے گئیں،کشمیر کے حوالہ سے بڑا کام کر دیا

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ ہر ہفتےساری قوم کشمیریوں کیلیے نکلے گی ، آدھا گھنٹا کشمیریوں کیلیے وقف کرناہوگا، کشمیریوں کیلیےجمعےکو12بجے سےساڑھے12بجے تک سرکاری دفاتر میں کام روکیں اور نکلیں ، کیا بڑے بڑے ممالک صرف اپنی تجارت دیکھیں گے، دونوں ممالک کے پاس نیوکلیئرہتھیارہیں،یہ جنگ کوئی نہیں جیتے گا، دنیا ہمارے ساتھ ہویا نہیں ہم آخری حد تک جائیں گے

    کشمیر،کرفیوکا 23 واں روز، مساجد کو تالے،میڈیا پر بھی پابندیاں، 10 ہزار گرفتاریاں، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    سراج الحق کی وزیر خارجہ سے ملاقات، کہا کشمیر پر مؤقف واضح ہے

     

    مشاورتی کونسل برائے امور خارجہ کا آٹھواں اجلاس،کشمیر کیلیے ہر فورم پر جائیں گے، قریشی

     

     

  • رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    منیشات کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے مبشر لقمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں ظلم کا مقابلہ کروں گا اور آپ دوستوں کی مدد اور آواز حق سے اللہ مجھے سرخرو کرے گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منشیا ت کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کو ایک خط لکھا ہے جو انہوں نے اپنے وکیل خلیل سندھو کے ذریعے پہنچایا ہے،

    مبشر لقمان کے نام لکھے گئے خط میں رانا ثناء اللہ نے سب سے پہلے دعا دیتے ہوئے کہ اللہ آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے، خط میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بہت شکریہ، مجھے فیملی ملاقات میں معلوم ہوا آپ نے یاد کیا، بات کی بہت شکریہ،

    خط میں مزید کہا گیا کہ مبشر لقمان صاحب یہ بالکل آسان کیس ہے یہ ایک سیاسی مخالف کو سڑک سے گرفتار کیا تھانہ اے این ایف میں رات بھر بند کیا،اگلے روز 15 کلو ہیروئن ساتھ لی اور عدالت میں پیش کر کے جیل بھیج دیا، نہ کوئی تفتیش ہوئی نہ سوال جواب، یہ جو وفاقی وزیر اور ڈی جی ایے این ایف نے پریس کانفرنس میں برآمدگی کی ویڈیو کی بات کی اور کہا کہ ہم بطور ثبوت عدالت میں پیش کریں گے ،اب چالان عدالت میں پیش ہو گیا ہے ویڈیو کدھر ہے؟ میں تو کہتا ہوں کہ تفتیشی آفیسر میجر عزیز اللہ صاحب کی مجھے یہ کہتے ہوئے کہ یہ برآمدگی ہوئی ہے وہی پیش کر دیں، ہے ہی نہیں،

    رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

    رانا ثناء اللہ نے خط میں مبشر لقمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مبشر صاحب یہ ظلم ہے، جس ریاست کے ادارے ان کاموں میں ملوث ہو جائیں اس کا اللہ ہی حافظ ہے ، میں ان شاء اللہ اس ظلم کا مقابلہ کروں گا، آپ دوستوں کی مدد اور آواز حق سے اللہ سرخرو کرے گا

    واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو آج انسداد منشیات کی عدالت میں پیش کیا گیا ان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی ، اے این ایف کے وکیل نے کہا کہ مجھے رات ہی تعینات کیا گیا اس لئے کیس کو پڑھنا چاہتا ہوں ،عدالت نے اے این ایف کے وکیل کو ایک گھنٹے کا وقت دیا، اسی دوران وفاقی حکومت نے رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنے والے جج کی خدمات لاہور ہائیکورٹ کو واپس کر دیں ،جج مسعود ارشد نے رانا ثنااللہ کے کیس کی سماعت کرنے سے معذرت کر لی ،جج مسعود ارشد کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ نے واٹس ایپ میسج کے ذریعے کام کرنے سے روک دیا ہے، ضمانت کی درخواست پر فیصلہ نہیں کر سکتا نہ ہی ٹرائل کا ،

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی مخبرنےاطلاع دی کہ راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے