Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • بھارت نے کچھ دیرقبل اپنے ہی شہروں پر 6  بیلسٹک میزائل فائر کر دیئے،ترجمان پاک فوج

    بھارت نے کچھ دیرقبل اپنے ہی شہروں پر 6 بیلسٹک میزائل فائر کر دیئے،ترجمان پاک فوج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ انڈیا نے اپنے ہی ملک میں6 میزائل مارے ہیں۔ 5 میزائل امرتسر میں گرے، ایک آودھم پور میں۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارت نے تھوڑی دیر پہلے 6 بیلسٹک میزائل اپنے ہی ملک پر فائر کیے ہیں ،انڈیا نے سکھوں کی آبادی آدم پور اور امرتسر پر چھ بیلسٹک میزائل ہٹ کر دیئے۔ ہماری ہمدردی سکھ کمیونٹی کے ساتھ ہے،بھارت اس وقت سکھ برادری کو باقاعدہ ٹارگٹ کر رہا ہے۔ بھارت کی اندرونی سازشوں کا شکار اقلیتی ہورہےہیں بھارت اپنی ہی عوام پر حملہ کررہاہے بھارت نے اپنے ہی ملک کی حدود میں میزائل گرا دیے ہیں بھارت کی حرکت بہت حیران کن ہے،بھارت سکھوں کی آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے، ہماری تمام ہمدردیاں اقلیتوں کے ساتھ ہیں،

  • پاک بحریہ کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا مقابلہ کرنے کو تیار

    پاک بحریہ کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا مقابلہ کرنے کو تیار

    پاک بحریہ کی بھارتی ائرکرافٹ کیریئر کی نقل و حرکت پر مسلسل نظر، کسی بھی مہم جوئی کا مقابلہ کرنے کے لیے تیارہے

    ذرائع کے مطابق، پاک بحریہ بھارتی ائرکرافٹ کیریئر کی نقل و حرکت کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے اور کسی بھی ممکنہ مہم جوئی کی صورت میں بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔پاک بحریہ کے ترجمان نے نجی ٹی وی سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں بھارتی ائرکرافٹ کیریئر سے کسی بڑی کارروائی کا امکان نہیں ہے۔ ان کے مطابق، بھارتی نیوی کا موجودہ بیڑا پاک بحریہ کے لیے کوئی بڑا خطرہ نہیں بن سکتا اور اگر بھارتی نیوی نے کوئی اشتعال انگیز کارروائی کی تو یہ پاک بحریہ کے لیے ایک آسان ہدف ثابت ہوگا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی صورت میں دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

    ترجمان نے اس بات کو بھی واضح کیا کہ بھارت نے اپنی فوجی تیاریوں میں تیزی لاتے ہوئے سپر سانک کروز میزائل سے لیس اپنے جنگی جہاز پاکستان کی طرف روانہ کیے ہیں تاکہ ممکنہ طور پر کراچی کی بندرگاہ کو نشانہ بنایا جا سکے۔ برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی نیوی نے طیارہ بردار جہاز، ڈیسٹرائیرز، فریگیٹس اور اینٹی آبدوز جہاز پاکستانی ساحل سے تقریباً تین سو سے چار سو میل کے فاصلے پر بھیجے ہیں، جن میں بعض جہاز روس کے بنائے گئے براہموس میزائل سے لیس ہیں جو پانچ سو میل تک ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔تاہم، سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی بحریہ کا بیڑہ ابھی اتنی قریب نہیں آیا کہ وہ پاکستان کے شہر یا اس کی شپنگ لائنز کو خطرہ بن سکے۔ برطانوی اخبار "ٹیلی گراف” نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بھارتی نیوی کا جہاز ابھی اس حد تک پیش قدمی نہیں کر سکا کہ وہ پاکستان کو نشانہ بنا سکے۔ پاکستان کے تمام شہر اور شپنگ لائنز محفوظ ہیں، اور ماضی میں بھی بھارتی بحریہ کے جہازوں کو پیش قدمی کے دوران واپس جانا پڑا تھا۔

    پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا کہ جس طرح پاک فضائیہ نے دشمن کو اپنے حملوں سے جواب دیا اور بھارتی میڈیا کو اپنے طیاروں کے ملبے کو چھپانے پر مجبور کیا، اسی طرح پاک بحریہ بھی اپنی مکمل صلاحیت کے ساتھ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔پاکستان نیوی کی قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ دشمن کے کسی بھی مس ایڈونچر کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے اور اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت اور دشمن کے کسی بھی اقدام کے مقابلے میں پاک بحریہ کا عزم اور تیاریاں ہمیشہ کی طرح مضبوط ہیں۔

  • پاکستان ایئر فورس نے بھارتی رافیل طیارہ مار گرانے کے شواہد پیش کر دیے

    پاکستان ایئر فورس نے بھارتی رافیل طیارہ مار گرانے کے شواہد پیش کر دیے

    پاکستان ایئر فورس کے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے بین الاقوامی میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بھارتی رافیل طیارہ مار گرانے کے ناقابل تردید شواہد پیش کر دیے۔ ان کے مطابق بھارت نے چار اطراف سے 60 جنگی طیارے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے لیے بھیجے، جن میں 16 رافیل طیارے بھی شامل تھے۔

    باغی ٹی وی کے مابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے ہمراہ نیوز کانفرنس کے دوران ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے رافیل طیارے کے گرنے کی تفصیلات اور پائلٹ کی انٹرسیپٹ شدہ آڈیو بھی میڈیا کو سنوائی۔ ان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر بھارتی طیاروں کی تعداد 72 تک جا پہنچی تھی، جن کے مقابلے میں پاکستان نے 42 طیارے بروقت فضاء میں تعینات کیے۔

    انہوں نے بتایا کہ پاکستان ایئر فورس نے بھارتی حملے سے قبل سول ایئر لائنز کو محفوظ رکھنے کے لیے ری روٹنگ کیا، اور پھر فضا میں حکمتِ عملی تبدیل کرتے ہوئے بھارتی رافیلز کو ہدف بنایا۔ ان کے مطابق رافیل طیارے کا کوڈ نیم "گاڈزیلا” رکھا گیا تھا، اور "گاڈزیلا-4” کو پاکستان نے فضا میں ہی نشانہ بنایا۔

    ایئر وائس مارشل نے مزید انکشاف کیا کہ ایک بھارتی مگ-29 کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) سے 8 کلومیٹر دور مار گرایا گیا،ایس یو-30 کو ایل او سی سے 45 میل دور نشانہ بنایا گیا،جبکہ ایک رافیل طیارہ 54 میل دور گرایا گیا۔انہوں نے کہا کہ جدید جنگی حکمتِ عملی میں بروقت فیصلہ ہی کامیابی کی کنجی ہے، اور اگر دشمن پر پہل نہ کی جائے تو جانی نقصان ہو سکتا ہے۔ ان کے بقول پاک فضائیہ نے محض دو منٹ میں بھرپور ردعمل دیا اور دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔

    ایئر وائس مارشل اورنگزیب نے کہا کہ بھارت کی یہ جارحیت غیر روایتی اور غیر معمولی تھی، تاہم پاک فضائیہ نے نہ صرف دفاع کیا بلکہ جارح طیاروں کو مؤثر جواب دے کر واپس دھکیل دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اللہ کے فضل سے اپنے فضائی دفاع میں کامیاب رہا اور پوری قوم کو اپنی فضائیہ پر فخر ہے۔

    اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 3,647 پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہ

    وزیراعظم سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر اظہار تشویش

    بھارتی فوجی حکام کی پریس بریفنگ بے نتیجہ، پاکستان پر روایتی الزامات دہرا دیے

    بھارتی سازش ناکام، پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کی ایک ارب ڈالر قسط منظور

  • وزیراعظم سے سعودی وزیر  خارجہ کی ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر اظہار تشویش

    وزیراعظم سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر اظہار تشویش

    وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے ملاقات کی، جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور پاک بھارت کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اور ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا.ملاقات میں جنوبی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، بالخصوص بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف حالیہ میزائل اور ڈرون حملوں پر شدید تشویش ظاہر کی گئی۔ وزیراعظم نے بھارتی حملوں کو بلا اشتعال اور بلا جواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان سے خواتین اور بچوں سمیت بے گناہ شہری شہید ہوئے، جب کہ شہری املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کی یہ جارحیت نہ صرف پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے، بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔ انہوں نے افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو بہادری سے ناکام بنایا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے پرعزم ہے اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا پورا حق محفوظ رکھتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے سعودی عرب کی سفارتی کوششوں کو سراہا جن کا مقصد خطے میں کشیدگی کو کم کرنا اور امن کو فروغ دینا ہے۔

    سعودی وزیر مملکت عادل الجبیر نے پاکستانی شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ سعودی عرب کو جنوبی ایشیا کی بگڑتی صورتحال پر شدید تشویش ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ تنازعات کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں پرامن طریقے سے حل کیا جائے۔

    واضح رہے کہ عادل الجبیر نئی دہلی کا دورہ مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد پہنچے تھے۔

  • بھارت کا بیانیہ جھوٹا، پہلگام واقعے کا کوئی ثبوت نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

    بھارت کا بیانیہ جھوٹا، پہلگام واقعے کا کوئی ثبوت نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

    ترجمان پاک افواج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے انٹرنیشنل میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزامات عائد کیے، اور انہی الزامات کی بنیاد پر شہری علاقوں پر حملے کیے جن میں 33 بے گناہ پاکستانی شہید ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی کے سینئر افسران کے ساتھ نیوز کانفرنس کرترے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پہلگام واقعے کو جواز بنا کر بھارت نے پاکستان پر سیاسی اور عسکری دباؤ ڈالنے کی کوشش کی، مگر اس واقعے کے حوالے سے بھارت کا مؤقف ناقابلِ یقین، غیر منطقی اور ثبوت سے عاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعہ بھارتی زمین پر پیش آیا، جہاں سے سرحد کا فاصلہ 230 کلومیٹر ہے اور پولیس کی جائے وقوعہ پر موجودگی اور فوری ایف آئی آر کا اندراج انسانی طور پر ممکن نہیں تھا۔

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ واقعے کے صرف 10 منٹ بعد پولیس پہنچتی ہے، تفتیش مکمل کرتی ہے اور ایف آئی آر درج ہو جاتی ہے، یہ سب کچھ ناقابلِ فہم ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر واقعہ اتنا اچانک تھا تو بھارت نے اتنی جلدی الزام کیسے عائد کر دیا؟، انہوں نے بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا ہینڈلز کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پہلگام واقعے کے چند ہی منٹوں بعد پاکستان کو ملوث قرار دینا پہلے سے طے شدہ بیانیے کا حصہ ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے ماضی کے واقعات جیسے چتی سنگھ پورہ (2000) اور پلوامہ حملہ (2019) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی تاریخ رہی ہے کہ وہ دہشتگردی کے واقعات کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "یہ بیانیہ نیا نہیں، ہر بار الیکشن یا داخلی سیاسی فائدے کے لیے بھارت پاکستان کو نشانہ بناتا ہے۔”انہوں نے بتایا کہ بھارت نے اپنے سوشل میڈیا پر ہزاروں اکاؤنٹس بند کیے اور پاکستان کے بیانیے کو دبانے کے لیے ڈیجیٹل سنسرشپ کا سہارا لیا۔ ساتھ ہی، پاکستان نے شفاف تحقیقات کے لیے آزاد کمیشن کی پیشکش کی، مگر بھارت نے اسے مسترد کر دیا۔

    پاکستان میں بھارتی مداخلت اور دہشتگردی

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ بھارت نہ صرف پاکستان میں دہشتگردی کی حمایت کر رہا ہے بلکہ بلوچ علیحدگی پسند گروہوں کو ہتھیار، تربیت اور فنڈنگ فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کلبھوشن یادیو اور جعفر ایکسپریس حملے کی مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ ثبوت واضح ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے بھیجے گئے 100 سے زائد دہشتگرد پاکستان میں داخل ہوئے، جن میں سے 71 کو ہلاک کر دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس تمام کارروائی کا مقصد پاکستان میں انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں سے توجہ ہٹانا تھا۔

    6 اور 7 مئی کے حملے: 33 شہید، 62 زخمی

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی رات پاکستان کے مختلف علاقوں پر حملے کیے جن میں 33 افراد شہید اور 62 زخمی ہوئے۔ شہداء میں 7 خواتین اور 5 بچے شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے جنگی طیاروں نے حملے کیے، جن میں سے تین رافیل، ایک مگ 29 اور ایک ایس یو 30 طیارہ مار گرایا گیا۔ پاکستان نے صرف بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا اور شہری آبادی کو بچانے کے لیے انتہائی احتیاط سے کام لیا۔

    نتیجہ: سچ کو تسلیم کریں، الزام تراشی بند کریں

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں اور ان کا مقصد صرف پاکستان کو بدنام کرنا ہے۔ انہوں نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ "ڈرامے بازی” بند کرے اور اگر واقعی کوئی ثبوت ہے تو وہ آزاد کمیشن کے سامنے پیش کرے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر اپنے دفاع اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

    ریاست سب سے پہلے.تحریر:اعجازالحق عثمانی

    مختلف شہروں میں بھارتی 77ڈرون سے 5 شہری شہید،22 زخمی

    مختلف شہروں میں بھارتی 77ڈرون سے 5 شہری شہید،22 زخمی

    لیپا میڈیکل سینٹر پر بھارتی بمباری، شہری زیرِ زمین بنکرز میں منتقل

    بھارتی میڈیا صحافت کے بجائے کارٹون نیٹ ورک لگتا ہے، شاہد آفریدی

  • ڈرون یا راکٹ حملے شروع نہیں کیے، صرف دفاع میں کارروائی کی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    ڈرون یا راکٹ حملے شروع نہیں کیے، صرف دفاع میں کارروائی کی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے واضح کیا ہے کہ پاکستان نے نہ تو ڈرون حملے کیے ہیں اور نہ ہی کسی قسم کی فضائی کارروائی کا آغاز کیا ہے۔ لائن آف کنٹرول پر صرف بھارتی فوجی چوکیوں پر چھوٹے ہتھیاروں سے جوابی فائرنگ کی جا رہی ہے۔

    ترک نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی ورلڈ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان پر دہشتگردی کے الزامات لگا کر سیاسی فائدہ حاصل کرنا چاہتا ہے، جبکہ ایسے دعوؤں کے کوئی ثبوت موجود نہیں۔ انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ بلا ثبوت الزام تراشی بند کرے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا کہ بھارت نے پاکستان کے چھ مختلف مقامات کو نشانہ بنایا، جن میں شہری آبادی، مسجد، خواتین اور بچے شامل تھے۔

    انہوں نے بھارت کے اس دعوے کو "جھوٹ اور افسانہ” قرار دیا کہ پاکستان نے ڈرون یا فضائی حملے کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر واقعی ایسا کچھ ہوا ہوتا تو اس کا کوئی ڈیجیٹل ثبوت ضرور موجود ہوتا، کیونکہ یہ 21ویں صدی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت سے سوال کیا کہ اگر اس کے پاس پاکستانی پائلٹس موجود ہیں، تو وہ کہاں ہیں؟

    مزید کہا کہ پہگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو آزاد اور غیرجانبدار تحقیقات کی پیشکش کی، لیکن بھارت نے اسے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔

    افواجِ پاکستان کی جرات مندی اور قومی یکجہتی، دشمن کو منہ توڑ جواب

    ایل او سی،بھارتی جارحیت،نہتے شہری زخمی،بھارت سے مقابلے کا عزم

  • پاکستانی ہیکرز کا جوابی وار،آپریشن سالار کا آغاز، چار بڑی بھارتی ویب سائٹس ہیک

    پاکستانی ہیکرز کا جوابی وار،آپریشن سالار کا آغاز، چار بڑی بھارتی ویب سائٹس ہیک

    دہشتگرد بھارت کی سائبر دہشتگردی پر پاکستانی ہیکرز کا جوابی وار: آپریشن سالار کا آغاز، چار بڑی بھارتی ویب سائٹس ہیک

    دہشتگرد بھارت کی جاری سائبر دہشتگردی کے خلاف پاکستانی ہیکرز نے بھرپور سائبر جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ پاکستانی ہیکرز کے والنٹیئر گروپ نے "آپریشن سالار” کے نام سے ایک منظم سائبر مہم کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت بھارتی آن لائن انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق، ابتدائی کارروائی میں دہشتگرد بھارت کی چار اہم ویب سائٹس کو ہیک کر کے ان کا ڈیٹا حاصل کیا گیا ،ان ویب سائٹس پر پاکستانی قومی پرچم بھی چسپاں کر دیا گیا۔

    ہیکرز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی بھارتی سائبر حملوں، پاکستان مخالف مواد اور کشمیری عوام پر جاری ظلم کے ردِ عمل میں کی گئی ہے۔”آپریشن سالار” کو ایک مکمل سائبر جنگ کا پیش خیمہ قرار دیا جا رہا ہے، پاکستانی ہیکرز کا کہنا ہے کہ ہم پرامن قوم ہیں، لیکن اگر کوئی ہماری سالمیت، خودمختاری یا قومی وقار کو چیلنج کرے گا تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ آپریشن سالار ایک وارننگ ہے، انجام نہیں۔

    سوشل میڈیا پر "آپریشن سالار” ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین پاکستانی ہیکرز کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں اور اس جوابی کارروائی کو بھارت کا "سائبر ناک آؤٹ” قرار دے رہے ہیں۔ مختلف صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ اس آپریشن کو مزید وسعت دی جائے اور بھارتی میڈیا، مالیاتی نظام اور دفاعی سائٹس کو بھی نشانہ بنایا جائے۔

  • حب الوطنی سے بھرپور ترانہ "پاکستان ہمیشہ زندہ باد” جاری

    حب الوطنی سے بھرپور ترانہ "پاکستان ہمیشہ زندہ باد” جاری

    پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی قوم کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے پاکستان کے معروف ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم باغی ٹی وی نے نیا ملی ترانہ "پاکستان ہمیشہ زندہ باد” جاری کر دیا ہے۔ یہ ترانہ صرف ایک گیت نہیں، بلکہ قومی یکجہتی، عزم اور افواج پاکستان سے محبت کا مظہر ہے۔ترانہ عافی بخشی نے گایا ہے، جس کے بول کا آغاز "پاکستان کا مطلب کیا؟ لاالہ الااللہ” جیسے نعرے سے ہوتا ہے۔ اس ابتدائی مصرع نے ہی ترانے کو ایک دینی اور قومی فریم میں باندھ دیا ہے، جس سے سامعین کے دلوں میں حب الوطنی کی چنگاری بھڑک اٹھی ہے۔

    ترانے میں پاکستانی قوم کی حب الوطنی اور وطن سے غیر مشروط محبت،دشمن کے خلاف قربانی دینے کے جذبے کا اظہار،افواج پاکستان کی جرات و بہادری کی تعریف،دفاع وطن کے لیے ہر قیمت چکانے کے عزم کی یاددہانی کا ذکر کیا گیا ہے،ترانے میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے تاریخی الفاظ "پاکستان ہمیشہ زندہ باد” کو شامل کیا گیا ہے، جو ملک دشمن قوتوں کو ایک واضح پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان ناقابل تسخیر ہے اور دشمن کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا.

    باغی ٹی وی نے یہ ترانہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری کیا، جسے عوامی سطح پر خوب سراہا جا رہا ہے۔ صارفین نے اسے "جذبہ بیدار کرنے والا”، "وقت کی ضرورت” اور "افواج پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار” قرار دیا ہے۔”پاکستان ہمیشہ زندہ باد” صرف ایک ترانہ نہیں، بلکہ یہ ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے جو دشمن کو واضح پیغام دیتا ہے کہ یہ وطن کل بھی قائم تھا، آج بھی ہے اور قیامت تک قائم رہے گا۔

  • تکبیر….دو دن میں بھارتی 77 ڈرون پاکستان نے کئے تباہ

    تکبیر….دو دن میں بھارتی 77 ڈرون پاکستان نے کئے تباہ

    افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرتے ہوئے اب تک بھارت کے 77 ڈرونز کو تباہ کر دیا ہے، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے دشمن کے حملوں کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 8 مئی کی شام تک بھارت کے 29 ڈرونز کو مار گرایا گیا تھا، جب کہ کل رات سے آج دن تک مزید 48 بھارتی ڈرونز کو تباہ کر دیا گیا۔ ان ڈرونز کی تباہی نے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔پاک فوج نے بھارتی ڈرونز کے خلاف سخت کارروائی کی اور ان کی کوششوں کو ناکام بنایا۔ ان ڈرونز کے ذریعے بھارت کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی کوشش کی جا رہی تھی۔ تاہم، پاک فوج نے اپنے جدید فضائی دفاعی نظام کا استعمال کرتے ہوئے ان ڈرونز کو کامیابی سے تباہ کیا اور دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا۔

    سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی افواج دشمن کی جارحیت کا بھرپور طریقے سے مقابلہ کر رہی ہیں اور دشمن کے کسی بھی حملے کا سخت جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

  • ایل او سی،بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب،بٹالین ہیڈ کوارٹر،کئی چیک پوسٹس مکمل تباہ

    ایل او سی،بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب،بٹالین ہیڈ کوارٹر،کئی چیک پوسٹس مکمل تباہ

    پاکستانی فوج کی جانب سے بھارتی فوج کی جارحیت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی جا رہی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر بھارتی فوج کی کئی چیک پوسٹوں کو تباہ کر دیا ہے۔

    پاکستانی فوج نے بھارتی فوج کے خلاف کیلر سیکٹر میں ڈوبہ مور پوسٹ، بٹالین ہیڈ کوارٹر سوجی اور پیر کانتھی سیکٹر میں جبار اینڈ ترکھیاں کمپلیکس کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ان پوسٹوں کی تباہی سے بھارتی فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔پاکستان کی موثر جوابی کارروائیاں بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہیں اور اس سے قبل بھی کئی بھارتی چیک پوسٹس کو تباہ کیا جا چکا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے جواب میں کی جا رہی ہیں تاکہ لائن آف کنٹرول پر امن و سکون قائم رکھا جا سکے۔پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتی رہے گی اور کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔