Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • بھارت پاکستان میں دہشت گردی کا نیٹ ورک چلا رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    بھارت پاکستان میں دہشت گردی کا نیٹ ورک چلا رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔

    ڈی جی میجر جنرل احمد شریف چوہدری کی کی بھارتی کشیدگی کے معاملے پر اہم پریس کانفرنس جاری ہے، ڈی جی آئی ایس آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری اپنی اہم پریس بریفنگ میں بھارتی دہشت گردی اور فالس فلیگ آپریشنز سے متعلق بریفنگ دے رہے ہیں، وہ پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت کشیدہ صورتحال سے متعلق بات کررہے ہیں-

    جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ آج کی پریس کانفرنس کا مقصد آپ کو بتانا ہے کہ کیسے بھارت پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے، بھارت بطور ریاست دہشت گردی کررہا ہے، پہلگام واقعے کو 7 دن گزرگئے ہیں لیکن اب تک بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات سے متعلق اب تک کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے گئے ہیں بھارت پاکستان میں دہشت گردی کا نیٹ ورک چلا رہا ہے۔

    تربت میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ وہاں صرف زبانی جمع خرچ چل رہا ہے، ہم آپ کے سامنے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے مکمل ثبوت پیش کر رہے ہیں، بھارت خود ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے، بھارت پاکستان میں دہشت گردی پھیلارہا ہے اور پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کررہا ہے، حال ہی میں واٹس ایپ چیٹ پکڑی گئی ہیں جن میں چار بھارتی دہشت گردوں کی شناخت ہوئی ہے جو پاکستان میں ٹیرر فنانسنگ اور ٹیررازم میں ملوث ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جہلم بس اسٹینڈ سے ڈھائی کلو گرام کا بم برآمد ہوا، پاکستان میں دہشت گردی کرنے والے بھارتی ہینڈ لرز کی واٹس ایپ کا فرانزک جاری ہے اس موقع پر انہوں ںے یہ وائس میسجز شرکا کو سنائے جن میں دہشت گرد فنانسنگ سے متعلق بات کررہے تھے اور شہریوں کے قتل عام کی بات کررہے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ 25 اپریل کو بھارتی تربیت یافتہ دہشت گرد کو جہلم کے قر یب سے پکڑا گیااس کےگھر سے انڈین ساختہ ڈرون اور دس لاکھ روپے برآمد ہوئے،اس دہشت گردکا ہینڈلر بھارت کا ایک فوجی ہے، اس ہینڈلر کی گرفتار ہونے والے دہشت گرد سےگفتگو بھی سامنے آئی ہے، دہشت گردکے موبائل فون سے بھارت میں ہوئی با ت چیت پکڑ ی گئی، اس کی کمیونیکیشن بھارت میں صوبیدار سکھوندر سے ہو رہی تھی-

    ان وائسز میں ایک بھارتی آرمی افسر خود کہہ رہا ہے کہ ہم لاہور تک کام کررہے ہیں، یہ را نہیں کہہ رہی یہ بھارتی آرمی کہہ رہی ہے، بھارتی صوبیدار نے کسی کے ذریعے آئی ڈی پہنچائی، وہ کہہ رہا ہے کہ پارسل نکل گیا آپ وقت پر پہنچ جاؤ، صوبیدار کہتا ہے میں لوکیشن بھیجتا ہوں، اس لوکیشن پر میپ پر ڈائریکشن کر لینا یہ ٹیرر فنانسنگ کی ایک مثال ہے ایسے متعدد واقعات ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارت پاکستان میں شہریوں اور فوج پر حملوں کے لیے دہشت گردوں کو بارود بھی فراہم کر رہا ہے، یہ آئی ای ڈیز ڈرون کے ذریعے بھیجی جاتی ہیں، یہ بھارتی دہشت گردی کا صرف ایک ثبوت ہے،بھارت اپنی فوج کے ذریعے دہشتگردی کروارہا ہے، میجر سندیپ ورما اس دہشتگردی کو پلان کر رہا ہے، میجر سندیپ بھارتی فوج کس سرونگ آفیسر ہے۔

    ڈیجیٹل دنیا آج تمام شعبوں میں غیر معمولی اثر رکھتی ہے، وزیراعظم

    میڈیا کو بریفنگ کے دوران دہشتگرد مجید کو ہائیر کرنے کی آڈیو چلائی گئی۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا کہ میجرسندیپ ٹیرر فنانسنگ کی تفصیل بتا رہا ہے، یہ ہیں ریاست دہشتگردی کے ناقابل تردید ثبوت، کہتے ہیں دہشتگردی کرو اور پھر اسے اچھالو، آئی ای ڈیز کو ڈرونز کے ذریعے بھیجا جاتا ہے۔ دہشتگردوں کی آن لائن ٹریننگ کی جا رہی ہے بھارتی میجر کہتا ہے لاہور سے بلوچستان تک کارروائی کر رہے ہیں-

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی حکومت اپنی فوج سے یہ کام کروا رہی ہے، 2024 میں صوبیدار سکھوندر نے دہشتگرد کو واٹس ایپ پر لوکیشن دی، دہشت گرد کو کہا گیا کہ وہاں تمہیں آئی ڈی ملے گی 13 اکتوبر ضلع باغ میں فوجی گاڑی پر آئی ڈی بلاسٹ کی جاتی ہے، اس حملے میں پاک فوج کے 3 جوان شدید زخمی ہوتے ہیں۔

    ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ اس حملے کے بعد 1 لاکھ 80 ہزار اسکے اکاؤنٹ میں بھیجے جاتے ہیں، 18 نومبر کو دہشتگردی کو آخری پیمنٹ ہوئی، 22 نومبر کو ہیڈ مرالہ میں اسے لوکیشن دی جاتی ہے، اس دوارن ڈرون کریش کر جاتا ہے، وہی ڈرون اس کے گھر سے ملتا ہے، دہشت گردی جلال پور جٹاں میں آرمی کی گاڑی پر دھماکا خیز مواد لگاتا ہے، اس دھماکے میں 4 جوان زخمی ہوئے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ آئی ڈی لگانے پر 6 لاکھ 6 ہزار روپے دیئے جاتے ہیں، 18 مارچ کو اسے کوٹلی میں آئی ای ڈی لگانے کی لوکیشن دی جاتی ہے، وہاں اسے سیکیورٹی فورسز کی لوکیشن نظر آتی ہے، وہ بتاتا ہے کہ آرمی موجود ہے میں وہاں نہیں جا سکتا، وہ آئی ای ڈی اسکول کے بچے ریکور کرتے ہیں بھارتی میڈیا خبر دیتا ہے کہ بھارتی فورسز نے بڑی دہشتگردی ناکام بنا دی، اس کام کے بھی دہشتگرد کو 60 ہزار روپے دیے جاتے ہیں، پھر دہشتگرد ایک اور آئی ای ڈی وصول کرتا ہے،۔ بھارتی فوج کا جونیئر کمیشنڈ سرونگ آفیسرکہہ رہا ہے معصوموں کو نشانہ بناؤ، کیا یہ لوگ انسان ہیں؟ یہ ریاستی اسپانسرڈ کراس بارڈر دہشت گردی ہے، فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے بھارتیوں کے حکم پر کاروائیاں تیز کیں۔

    منگلورو میں ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے والا نوجوان قتل

    انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کو آج سات دن گزر گئے مگر بھارت کی جانب سے زبانی جمع خرچی کی جارہی ہے اور آج تک ثبوت پیش نہیں کیے جاسکے جب کہ ہمارے پاس ناقابل تردید شواہد موجود ہیں، پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں، اتنی بڑی دہشتگردی کے باوجود قوم بہادری سے کھڑی ہے، قوم روزانہ کی بنیاد پر دہشتگردی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھتی ہے، پاکستان کو کوئی ختم نہیں کر سکتا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ موجودہ صورتحال پر کل تفصیلی بریفنگ دی جائے گی، کل سوال جواب بھی لیے جائیں گے۔

  • بھارتی فوج میں بغاوت، 16 کور کے کمانڈر ان چیف جنرل ایم وی سوشندرا کمار گرفتار

    بھارتی فوج میں بغاوت، 16 کور کے کمانڈر ان چیف جنرل ایم وی سوشندرا کمار گرفتار

    انڈین فوج میں بغاوت کی خبریں منظر عام پر آ گئیں ہیں۔ کشمیر کے 16 کور کے کمانڈر ان چیف جنرل ایم وی سوشندرا کمار کو بھارتی حکام نے گرفتار کر لیا ہے۔ ان کی گرفتاری کے بعد انہیں خصوصی طیارے کے ذریعے دہلی روانہ کر دیا گیا ہے، جہاں ان سے تحقیقات کی جائیں گی۔

    جنرل ایم وی سوشندرا کمار نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پہلگام کا واقعہ بھارتی حکومت کا کیا دھرا تھا اور اس کے پیچھے حکومتی سازش تھی۔ یہ بیان بھارتی فوج کے اندر بے چینی کی لہر پیدا کرنے کا سبب بن گیا ہے۔ پہلگام کا واقعہ اس وقت بڑے پیمانے پر میڈیا میں آیا تھا، جب بھارتی فوج کے ایک جھرمٹ نے کشمیر میں ایک جعلی تصادم کے طور پر ایک واقعہ ترتیب دیا تھا، جس کے نتیجے میں کئی شہریوں کی جانیں گئیں۔

    جنرل کمار کے بیان کے بعد بھارتی فوج میں اندرونی تقسیم کا سامنا ہے۔ وہ پہلے ملٹری انٹیلیجنس کے سربراہ، ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹریٹجی اور وائیس چیف آف آرمی کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، اور ان کی گرفتاری بھارتی فوج کے اندر کشیدگی اور بے چینی کا سبب بن چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق، بھارتی فوج میں اس وقت بڑے پیمانے پر بے اعتمادی کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔

    یہ پیشرفت بھارت کے اندرونی مسائل اور فوج کے نظم و ضبط پر سوالات اٹھانے کا سبب بن رہی ہے، اور اس کے اثرات بھارتی سیاست پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔ بھارتی فوج کی اس اندرونی کشیدگی کی تفصیلات منظر عام پر آنا ابھی باقی ہیں، اور آنے والے دنوں میں اس معاملے کی مزید تحقیقات ہو سکتی ہیں۔بھارتی حکومت نے اس معاملے کو لے کر گہری خاموشی اختیار کر رکھی ہے، مگر اس گرفتار کے بعد فوجی قیادت اور حکومت کے درمیان تعلقات میں مزید کشیدگی آنے کا امکان ہے۔

  • بھارتی فوج میں سکھ اہلکاروں کی بغاوت،یونٹ چھوڑ دی

    بھارتی فوج میں سکھ اہلکاروں کی بغاوت،یونٹ چھوڑ دی

    ایک بڑے اور چونکا دینے والے واقعے میں، چنار کور میں تعینات 15 سکھ لائٹ انفنٹری کے سات سکھ فوجیوں نے بغاوت کرتے ہوئے یونٹ چھوڑ دی ہے۔

    یہ اقدام اُس وقت سامنے آیا جب اُن کے پانچ ساتھی اہلکار، 185 بی ایس ایف رجمنٹ (185 BSF Regiment) کے جوانوں کے ساتھ تکرار کے بعد ہلاک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق، ان باغی فوجیوں میں شامل رائفل مین پرتھاب سنگھ سمیت ساتوں سکھ سپاہیوں نے اپنے "سکھ بھائیوں” کی موت کا بدلہ لینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ 185 بی ایس ایف کے ذمہ دار اہلکاروں کو بخشیں گے نہیں۔

    عینی شاہدین کے مطابق، جب یہ ساتوں اہلکار یونٹ چھوڑ کر گئے تو اُنہوں نے برملا کہا کہ وہ 185 بی ایس ایف کے کانسٹیبل راکیش کمار کو نہیں چھوڑیں گے، کیونکہ وہ اُسے اس خونریز واقعے کا مرکزی مجرم سمجھتے ہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ 15 سکھ لائٹ انفنٹری اور 185 بی ایس ایف رجمنٹ کے درمیان کشیدگی انتہائی حدوں کو چھو رہی ہے۔ 15 سکھ لائٹ انفنٹری کے کمانڈنگ آفیسر نے صورتحال کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر اپنے بریگیڈ کمانڈر سے رابطہ کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اُن کی یونٹ کو کسی اور کور میں منتقل کیا جائے، تاکہ معاملہ مزید سنگین رخ اختیار نہ کرے۔

    فی الحال فوجی حلقوں میں شدید بےچینی پائی جاتی ہے جبکہ اعلیٰ سطحی اجلاس بلائے جانے کی اطلاعات ہیں۔ فوجی قیادت اس معاملے کو انتہائی رازداری اور حساسیت سے نمٹانے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ صورتحال مکمل کنٹرول سے باہر نہ ہو جائے۔

    واضح رہے کہ ضلع بارہ مولہ میں بھارتی فوج کی دو یونٹوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 5 سکھ فوجی ہلاک ہو گئے،پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہےاپنے ہی سکھ فوجیوں پر فائرنگ کردی،یہ افسوسناک واقعہ 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب لائن آف کنٹرول کے قریب جاپالہ بریج کے مقام پر پیش آیا، فائرنگ کے نتیجے میں 5 سکھ فوجی ہلاک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق بارہ مولہ میں تعینات بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس نے گشت کے دوران غلط فہمی میں 12 بریگیڈ کی 13 سکھ لائٹ انفنٹری رجمنٹ پر فائرنگ کر دی اس جھڑپ میں 5 سکھ فوجی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

  • نوشکی  دہشتگردی کے پیچھے بھی بھارت نکلا،گرفتاردہشتگرد کا اعتراف جرم

    نوشکی دہشتگردی کے پیچھے بھی بھارت نکلا،گرفتاردہشتگرد کا اعتراف جرم

    بلوچستان میں ہونے والی دہشتگردی کے پیچھے بھارت نکلا، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، نوشکی دھماکے کا اہم ملزم فرید بلوچ گرفتار کر لیا گیا

    گرفتار دہشت گرد نے اعتراف کیا کہ میرا کام را سے ہدایات لیکر کالعدم بی ایل اے قیادت تک پیغام پہنچانا تھا، گرفتار ملزم فرید نے بھارت سے ہونے والے رابطوں سے متعلق تمام راز اگل دییئے ہیں،ذرائع نے بتایا کہ گرفتار دہشتگرد فرید بلوچ کا تعلق کالعدم بی ایل اےکے مجید بریگیڈ سے ہے اور اس کو پاک افغان سرحد سے گرفتار کیا ہے،ملزم نے تفتیش میں بتایا کہ مذکورہ دہشتگردی کی بھارتی ایجنسی ’’ را ‘‘ اور آر ایس ایس نے کالعدم بی ایل اے کی مدد سے منصوبہ بندی کی،’’ را ‘‘ کے اہلکار نے افغانستان میں ملاقات کر کے منصوبہ بتایا، را کے ایجنٹ نے نوشکی دھماکے کے علاوہ دہشت گردی کیلیے دیگر ٹاسک بھی دیے۔ میرا کام را ایجنٹ سے ہدایت لے کر بی ایل اے کی مقامی قیادت تک پہنچانا ہوتا تھا، را ایجنٹ سے افغانستان میں ملاقات کرکے ہدایت اور رقم لیتے تھے۔ رقم اور ٹاسک ملنے کے بعد را اور آر ایس ایس والے اسنیپ چیٹ پر رابطے میں رہتے تھے۔

    واضح رہے کہ نوشکی سے تافتان جانے والے 8 بسوں کے قافلے پر دہشتگرد حملہ ہوا تھا۔ اس حملے میں 5 اہلکار شہید اور 30 زخمی ہوئے تھے۔

  • پہلگام  فالس فلیگ،سیکیورٹی فیلیر کا سارا ملبہ لیفٹیننٹ جنرل  کمار پر

    پہلگام فالس فلیگ،سیکیورٹی فیلیر کا سارا ملبہ لیفٹیننٹ جنرل کمار پر

    پہلگام ناکام فالس فلیگ آپریشن کا ملبہ بھارتی فوج کے ناردرن کمانڈ کے سربراہ پر گر گیا

    مودی سرکار پہلگام کال فلیگ آپریشن کی ناکامی پر بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی، مودی سرکار نے بھارتی فوج کی ناردرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کی چھٹی کر دی، لیفٹیننٹ جنرل کمار کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما یکم مئی کو انڈین آرمی کی ناردرن کمانڈ کا چارج سنبھالیں گے، بھارتی حکومت نے انٹیلیجنس اور سیکیورٹی فیلیر کا سارا ملبہ لیفٹیننٹ جنرل کمار پر ڈال دیا ،7 لاکھ فوج، پیراملٹری ٹروپس، پولیس اور انٹیلیجنس ایجنسیز کے ہوتے ہوئے بھارتی فوج کی قیادت پہلگام حملہ کے حوالے سے مکمل ناکامی کا شکار دکھائی دی

    لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار نے پہلگام آپریشن کے بعد فوری طور پر پاکستان کے خلاف مہم جوئی سے انکار کر دیا تھا،لیفٹیننٹ جنرل کمار کی طرف سے انکار پر مودی سرکار کا منصوبہ خاک میں مل گیا

  • بھارت کو "کھرا سچ”ہضم نہ ہوا، مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل بند کر دیا

    بھارت کو "کھرا سچ”ہضم نہ ہوا، مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل بند کر دیا

    سینئر صحافی و اینکر پرسن ،کھرا سچ کے میزبان مبشر لقمان کے یوٹیوب چینل کو بھی بھارت میں بند کر دیا گیا

    پہلگام ڈرامہ بے نقاب کرنے پر بھارت نے گزشتہ روز پاکستانی میڈیا و صحافیوں کے یوٹیوب چینلز کو بھارت میں بند کیا تا ہم آج سینئر صحافی واینکر پرسن مبشر لقمان کو بھی یوٹیوب کی جانب سے ایک ای میل موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی سرکار کی جانب سے حکم موصول ہوا ہے کہ آپ کے یوٹیوب چینل "مبشر لقمان آفیشیل چینل” سے مواد کو بھارت میں بلاک کیا جائے، جس کے بعد مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل کی ویڈیو بھارت میں بند کر دی گئی ہیں.آئندہ بھی چینل پر جو ویڈیو اپلوڈ ہوں گی، ان کو بھارت میں نہیں دکھایا جائے گا،

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ بھارت کے ڈرامے دنیا کے سامنے آ چکے ہیں، پہلگام بھی ایک ڈرامہ تھا جس کے پیچھے مودی سرکار خود تھی، پاکستان نے تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی ہے مودی قبول کیوں نہیں‌کرتا، اس سے قبل بھی مودی الیکشن کے دنوں‌میں ایسے ڈرامے کر چکا ہے، بہار انتخابی مہم چلانے تو مودی چلا گیا لیکن کشمیر نہیں گیا، پاکستان کے لئے ایک یوٹیوب چینل تو کیا ہماری جان بھی قربان ہے، جب تک جسم میں جان ہے پاکستان کے دفاع ،تحفظ، سالمیت کے لئے کام کرتے رہیں گے، ہمارے بولے دو جملے مودی کے لئے اسلحہ سے زیادہ کام کر رہے ہیں

  • پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

    پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

    پاک فوج نے جاسوسی کی بھارتی کوشش ناکام بنا دی،بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

    سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں دشمن نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کوشش کی،پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا،پاکستان سیکورٹی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ایک بھارتی بغیر پائلٹ طیارے کو مار گرایا ہے۔ ڈرون کا ملبہ قبضے میں لے لیا گیا ہے جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔ پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہر دم تیار ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے کہ پاک فوج نے بروقت کارروائی کر کے دشمن کی اس مذموم کوشش کو ناکام بنا دیا، یہ واقعہ پاک فوج کی مستعدی، پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے، پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہر دم تیار ہے، پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ ملکر دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیں گی، انشاء اللّٰہ

  • بھارتی ہٹ دھرمی رہی تو   پاکستان دیگرمعاہدوں پر نظرثانی کر سکتا ہے، بلاول بھٹو

    بھارتی ہٹ دھرمی رہی تو پاکستان دیگرمعاہدوں پر نظرثانی کر سکتا ہے، بلاول بھٹو

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر بھارت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہا تو پاکستان کو شملہ معاہدے سمیت تمام دو طرفہ معاہدوں پر نظرثانی کا حق حاصل ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق خصوصی گفتگو کرتے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی حالیہ جارحانہ پالیسیوں پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام حملے کی پاکستان نے واضح طور پر مذمت کی ہے، کیونکہ پاکستان خود دہشت گردی سے متاثر ملک ہے پاکستان کو شملہ معاہدہ معطل نہیں کرنا چاہئے، لیکن اگر بھارت ہٹ دھرمی دکھاتا ہے تو تمام دو طرفہ معاہدوں پر نظرثانی ہو سکتی ہے۔ بھارت دہشتگردی ختم کرنا چاہتا ہے تو واحد حل بات چیت ہے، نان اسٹیٹ ایکٹرز ملکوں کے لئے مسائل پیدا کر رہے ہیں، ہمیں نان سٹیٹ ایکٹرز کا کوئی مشترکہ بندوبست کرنا چاہئے، اگر بھارت پہلگام کی نیوٹرل انکوائری پرراضی نہیں ہوتا تو بے نقاب ہوجائے گا۔

    بلاول بھٹو زرداری کا کہہنا تھا کہ ہم صرف اپنے ملک سے نہیں بلکہ پورے خطے سے دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت ہر دہشت گردی کے واقعے کا فوری الزام پاکستان پر لگا دیتا ہے، جو ماضی میں بھی دیکھا جا چکا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے (واٹر ٹریٹی)پر یکطرفہ اقدام کو غیر قانونی اور خطرناک قرار دیتے ہوئے کہاکہ بھارت نے پہلی بار یہ اعلان کیا کہ وہ معاہدے کو نہیں مانتا، حالانکہ ماضی میں جنگوں کے باوجود ایسے اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بھارت اندرونی مسائل کا بوجھ مسلمانوں اور پاکستان پر ڈال رہا ہے۔ کشمیر اور واٹر ٹریٹی پر بھارت کی قانونی پوزیشن انتہائی کمزور ہے اور اگر پہلگام حملے پر بھارت نیوٹرل انکوائری سے انکار کرتا ہے تو دنیا کے سامنے بے نقاب ہو جائے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ کشمیر کے تنازعے کو پانی سے جوڑنا بھارت کی کمزور قانونی پوزیشن کو چھپانے کی کوشش ہے۔

    چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے زور دیا کہ دہشت گردی کے مسئلے کا واحد حل بات چیت ہے۔ نان اسٹیٹ ایکٹرز دونوں ملکوں کے لیے مسائل پیدا کر رہے ہیں، ان کا مشترکہ بندوبست ضروری ہے۔ پاکستان ہمیشہ مذاکرات کا حامی رہا ہے، جبکہ بھارت بات چیت سے راہ فرار اختیار کرتا رہا ہے۔وزیراعظم سے حالیہ ملاقات پر بلاول بھٹو زرداری نے جواب دیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کو واضح پیغام دیا ہے کہ بھارت کے حالیہ اقدامات پر ہم اپنی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر جنگی ماحول نہ بنایا جائے۔

    جنگ کا خطرہ برقرار،اگلے تین چار دن اہم ہیں ، خواجہ آصف

    تنازعات اور ناقص کارکردگی،کے الیکٹرک نے سرمایہ کاروں کی توجہ کھو دی

    مودی سرکار ہر پاکستانی سے خوف کھانے لگی، کرکٹرز کے بھی چینل بلاک

    پاکستان میں ذیقعد 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا

    بھارتی فوج کے مظالم، کٹھ پتلی وزیراعلیٰ بھی بول پڑے

  • مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس،  کینال منصوبہ مسترد کر دیا

    مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس، کینال منصوبہ مسترد کر دیا

    مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا سی آئی سی نے کینال منصوبہ مسترد کر دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا، سی سی آئی میں نئی نہریں نکالنے کے منصوبے کے حوالے سے حکومت سندھ کے ایجنڈا آئٹم پر غور کیا گیا۔ 8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام بھی شامل ہیں جبکہ کونسل کے اجلاس میں 25 افراد خصوصی دعوت پر شرکت کی۔

    اعلامیے کے مطابق زرعی ترقی اور پانی کے استعمال کے لیے وفاق اور صوبوں پر مشتمل کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے طویل المدتی تجویز کرے گی۔ نئی نہری تعمیرات کی ایکنک کی عبوری منظوری اور ارسا کا سرٹیفکیٹ واپس لے لیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ نہروں کا منصوبہ واپس لینے کا فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا، ایکنک کا کینالز سے متعلق 7 فروری کا فیصلہ واپس لے لیا گیا.

    اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ غذائی اور ماحولیاتی سلامتی کو یقینی بنانے، وفاق اور تمام صوبوں کی نمائندگی کے ساتھ کمیٹی تشکیل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ کمیٹی کو آبی تنازعات کو باہمی اتفاق اور تمام سٹیک ہولڈرز کے درمیان مناسب غور و فکر کے ذریعے حل کرنے کا مینڈیٹ دے دیا گیا. پلاننگ ڈویژن اور ایرسا قومی یکجہتی کے مفاد میں تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کو یقینی بنائیں اور باہمی اتفاق تک تمام خدشات کو دور کرنے کی ہدایت کی گئی.تمام صوبوں کے واٹر رائٹس واٹر اپورشنمنٹ ایکارڈ-1991 اور واٹر پالیسی-2018 میں درج ہیں، جو تمام سٹیک ہولڈرز کے اتفاق رائے سے طے ہوئے ہیں.

    ارسا کی جانب سے پنجاب کو جاری سرٹیفیکیٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کینالز کے معاملے پر آئندہ لائحہ عمل کے لیے ٹیکنیکل کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ ہوا، نہروں کا منصوبہ واپس لینے کا فیصلہ اتفاق رائے سے ہوا، اس معاملے پر ٹیکنیکل کمیٹی کا اجلاس بلا کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ قبل ازیں، 24 اپریل کو وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) اجلاس میں فیصلہ ہونے تک کوئی نئی نہر نہیں بنے گی، طے کیا ہے کہ سی سی آئی اجلاس 2 مئی بروز جمعہ بلایا جارہا ہے۔تاہم، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی کے بجائے آج منعقد کیا گیا۔

    تنگوانی: سندھ بلوچستان بارڈر پر بگٹی قبیلے کے دو گروپوں میں خونی تصادم، 3 قتل، 2 زخمی

    اوچ شریف: اسسٹنٹ کمشنر کا سرپرائز وزٹ، غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن

  • فرانس، اسپین اور پرتگال میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن،نظام زندگی مفلوج

    فرانس، اسپین اور پرتگال میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن،نظام زندگی مفلوج

    میڈرڈ: فرانس، اسپین اور پرتگال میں پیر کے روز بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن نے معمولات زندگی کومفلوج کر دیا۔

    غیر ملکی خبررساں ایجنسیوں کے مطابق بجلی کے اچانک بند ہونے سے پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہوگیا،سگنل بند ہونے کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا اور ائیرپورٹس پر متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں اسپین اور پرتگال کی حکومتوں نے ہنگامی کابینہ اجلاس طلب کرلیے۔

    پرتگال کے یوٹیلیٹی ادارے "رین” نے تصدیق کی کہ یہ بجلی کا بحران پورے آئبیریائی جزیرہ نما (Iberian Peninsula) اور فرانس کے کچھ حصوں میں بھی ہوا بجلی کی سپلائی کی بحالی کے تمام منصوبے فعال کر دیئے گئے یورپ کے توانائی پیدا کرنے والے آپریٹرز کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔

    جسٹس بابر ستار کے ایک اور آرڈر جاری کرنے پر قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ برہم

    پرتگالی پولیس کے مطابق، پورے ملک میں ٹریفک لائٹس بند ہو گئیں، لزبن اور پورٹو میں میٹرو سروس معطل ہو گئی، جبکہ ٹرینوں کی آمدورفت بھی رک گئی پرتگالی ایئرلائن TAP کے ذرائع کے مطابق، لزبن ایئرپورٹ بیک اپ جنریٹرز پر چل رہا ہے۔

    اسپین کے گرڈ آپریٹر ” ریڈ الیکٹریکا” نے بتایا کہ وہ علاقائی توانائی کمپنیوں کے ساتھ مل کر بجلی بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

    اسپین کے ریڈیو اسٹیشنوں کے مطابق، میڈرڈ کے انڈر گراؤنڈ (سب وے) کے کچھ حصوں کو خالی کروایا گیا،کئی لوگ رکی ہوئی میٹرو ٹرینوں اور لفٹوں میں پھنس گئے تھے۔

    پہلگام حملہ: واقعے کے 5 منٹ بعد کسی پر الزام لگانا انتہائی نامنا سب ہے ،امریکی سابق نائب وزیر خارجہ

    ایک عینی شاہد نے بتایا کہ میڈرڈ کی گلیوں میں سیکڑوں افراد دفتری عمارتوں سے باہر نکل کرآئے تھے جب کہ اہم اور حساس عمارتوں کے گرد پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی میڈرڈ کی مشہور چار ٹاوروں میں سے ایک کو خالی کرا لیا گیا جہاں برطانوی سفارت خانہ بھی واقع ہے اسپین میں 46 ہوائی اڈے چلانے والے ادارے AENA نے ملک بھر میں پروازوں میں تاخیر کی اطلاع دی ہے۔

    فرانس میں گرڈ آپریٹر "RTE” نے بتایا کہ وہاں بھی عارضی طور پر بجلی کا تعطل ہوا تھا تاہم اب بجلی بحال کر دی گئی ہے۔

    پاکستان سے چین کو اونٹنی کے دودھ کے پاؤڈر کی برآمد کا آغاز

    تاحال ان تینوں ممالک میں ایک ہی وقت ہونے والے بجلی کے پُراسرار بریک ڈاؤن کی وجہ کا تعین نہیں کیا جاسکا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔