Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے تیار ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ

    مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے تیار ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ

    ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود بھارتی پروازوں کیلئے بند کر دی گئی ہے، پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے تیار ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہد کو معطل کیا، بھارت کے رویے سے علاقائی امن واستحکام کو نقصان کا اندیشہ ہے،واہگہ بارڈر پر ہر قسم کی آمدورفت بند کر دی گئی، سارک اسکیم کے تحت بھارتیوں کے تمام ویزے معطل کر دیے، سکھ یاتری ویزہ معطل سے مستثنیٰ ہیں،بھارتی ہائی کمیشن کے اسٹاف کی تعداد کم کر کے 30 کر دی گئی ہے، پاکستان کی فضائی حدود بھارتی پروازوں کیلئے بند کر دی گئی ہے، پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے تیار ہیں،بھارتی اقدامات نے دو قومی نظریے پر مہر ثابت کر دی، کل قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان نے بھارت کو جوابات دیے، وزیراعظم نے حالیہ دورہ ترکیہ میں ترک قیادت کے ساتھ مفید بات چیت کی،متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم نے پاکستان کا دورہ کیا، فریقین نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھنے پراتفاق کیا.

  • قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستانی قوم کی امنگوں کی بھرپور ترجمانی کی،صدر مملکت

    قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستانی قوم کی امنگوں کی بھرپور ترجمانی کی،صدر مملکت

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے جواب میں قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستانی قوم کی امنگوں کی بھرپور ترجمانی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے تمام فیصلے قوم کے دل کی آواز ہیں اور یہ فیصلے ملک کی سلامتی اور خود مختاری کے لیے اہم ہیں۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور انہیں پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے تناظر میں تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر داخلہ نے صدر کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کے بارے میں آگاہ کیا اور بھارت کے خلاف جوابی اقدامات کی تفصیل بتائی۔صدر آصف علی زرداری نے قومی سلامتی کمیٹی کے بروقت اور دور اندیش فیصلوں کی تعریف کی اور کہا کہ اس کمیٹی نے قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے انتہائی اہم فیصلے کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کے ساتھ کھڑی ہے اور بھارت کے بے بنیاد الزامات اور غیر منطقی اقدامات کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

    صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستان کی پوزیشن کو واضح کیا ہے اور اس نے پاکستانی قوم کی امنگوں کی بھرپور ترجمانی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات پر پاکستان کا ردعمل واضح اور مضبوط ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی کہا کہ دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان کا دفاع الْحَمْدُ لِلَّهِ ناقابل تسخیر ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کسی بھی بیرونی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی نے بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے جواب میں فیصلہ کیا تھا کہ بھارت کے ساتھ ہر قسم کی زمینی تجارت فوری طور پر بند کر دی جائے اور بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود پر پابندی عائد کی جائے۔ اس کے علاوہ، قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستان میں موجود بھارتی سفارتی عملے کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دیتے ہوئے انہیں ملک چھوڑنے کا حکم بھی دیا تھا۔پاکستانی حکام نے واضح کیا کہ ان تمام فیصلوں کا مقصد قومی سلامتی کو یقینی بنانا اور بھارت کے غیر منطقی اقدامات کا بھرپور جواب دینا ہے۔

  • پہلگام واقعہ،پاک بھارت کشیدگی،امریکا کا ردعمل آ گیا

    پہلگام واقعہ،پاک بھارت کشیدگی،امریکا کا ردعمل آ گیا

    امریکا کا مقبوضہ کشمیر میں پہلگام واقعہ کے بعد بھارت اورپاکستان کے درمیان کشیدگی پر ردعمل سامنے آیا ہے

    امریکا نے مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی کے واقعہ کی ایک بار پھر مذمت کی ہے اور زور دیا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے،امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم ان لوگوں کے لیے دعاگو ہیں جن کے عزیز اس واقعہ میں مارے گئے اور دعاگو ہیں کہ زخمی جلد صحت یاب ہوں،اس سوال پر کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے دور صدارت میں پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کے لیے کردار کی خواہش ظاہر کی تھی، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا کہ وہ اس معاملے پر تبصرہ نہیں کریں گی،ہ وہ اس صورتحال پر مزید کچھ بھی نہیں کہیں گی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ مارکو روبیو پہلے ہی اس معاملے میں بات کرچکے ہیں۔ وہ اس ضمن میں اپنا مؤقف واضح کرچکے ہیں اس لیے وہ خود اس معاملے پر مزید کچھ نہیں کہیں گی۔

    اس سوال پر کہ آیا ٹرمپ انتظامیہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی کم کرانے کے لیے کوئی کردار ادا کررہی ہے؟ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے اور ہم اس پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور یقینی طور پر اس وقت ہم کشمیر یا جموں کے اسٹیٹس پر کوئی مؤقف نہیں اپنا رہے۔

  • مودی کے اقدام سے بھارتی معیشت تباہ، ائیر لائن انڈسٹری کریش کرگئی

    مودی کے اقدام سے بھارتی معیشت تباہ، ائیر لائن انڈسٹری کریش کرگئی

    بھارتی وزیراعظم مودی کے اقدامات سے بھارتی ائیرلائن انڈسٹری کریش کر گئی، پاکستان کا پانی بند کرنے کے خواہشمند مودی نے اپنے ہی ملک کی معیشت تباہ کر دی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پہلگام واقعے کو بہانہ بنا کر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پاکستان کے خلاف جو اقدامات کیے وہ دراصل بھارتی معیشت کے لئے تباہ کن ثابت ہوئے ۔بھارت نے واہگہ کے راستے 2023-24 میں 3 ہزار 886 کروڑ روپے کی تجارت کی جو اب بند ہوگئی۔بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری تیزی سے پھیلنے والی صنعتوں میں شمار ہوتی ہے، بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اگلے 20 سال میں 30 ہزار نئے پائلٹس کی ضرورت ہے لیکن بھارتی حکومت کا حالیہ اقدام بھارتی ہوابازی کی صنعت کے لیے بھی تباہ کن ثابت ہوگا ۔

    ایک رپورٹ کے مطابق 100 بھارتی طیارے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرتے ہیں، پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے یومیہ 400 بھارتی پروازیں متاثر ہوں گی۔پاکستان کی طرف سے اپنی فضائی حدود کے بند کرنے سے یو اے ای کیلئے بھارتی طیاروں کی پروازیں بھی متاثر ہوں گی اور سفری مسافت میں اضافے سے پروازوں کا وقت بڑھ جائے گا۔بھارتی ائیرلائنز کے کرایوں میں اضافہ ہونے سے مسافروں کو اضافی مالی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔بھارت کے بڑے شہروں، دہلی، ممبئی اور بنگلور سے دوبئی ،ابوظبی، شارجہ جانے والی پروازیں خاص طور پر متاثر ہوں گی۔

    دہلی سے کابل کی پروازیں بھی منسوخ کرنے سے بھارتی ائیرلائنز انڈسٹری کو نقصان ہوا ہے ۔ائیر انڈیا، ائیر انڈیا ایکسپریس اور انڈیگو کی خاص طور پر بحیرہ عرب کے راستے لمبا روٹ اختیار کرنا پڑے گا جس سے سفری اخراجات میں اضافہ ہوگا۔ائیر انڈیا سب سے زیادہ متاثر ہونے والی بھارتی پرواز ہے جسے اس ماہ 100 کروڑ کا نقصان ہوا ہے ۔

    ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پروازوں کی منسوخی، اضافی اخراجات اور ریونیو خسارے کی مد میں ائیر انڈیا کو 372 کروڑ کا نقصان ہوا ہے، یہ 6 کروڑ یومیہ نقصان ہے ۔بھارتی ائیرلائنز کے ایندھن کی شکل میں بھارتی سرمایہ جلے گا،بھارتی ائیرلائنز کا 700 ڈالر فی کلو لیٹر خرچ بڑھ گیا ہے،ائیر انڈیگو کو 2500 سے 3000 کلوگرام اضافی ایندھن جلانا پڑے گا۔

    پیپلز پارٹی نے سندھ میں تین دن جشن منانے کا اعلان کردیا

    پانچ سال طویل انتظار کے بعد خوشحال خان خٹک ٹرین بحال

    فرانس کے اسکول میں چاقو حملہ ، ایک طالبعلم ہلاک

    بھارت کی آبی جارحیت سلامتی و امن کیلئے خطرہ ہے، خالد مقبول صدیقی

    پہلگام بہانہ، بھارتی فورسزکانام نہاد آپریشن،1500سےزائد کشمیری گرفتار

  • پہلگام بہانہ، بھارتی فورسزکانام نہاد آپریشن،1500سےزائد کشمیری گرفتار

    پہلگام بہانہ، بھارتی فورسزکانام نہاد آپریشن،1500سےزائد کشمیری گرفتار

    پہلگام واقعے کو بہانہ بنا کر ٰ مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے پندرہ سو سے زائد کشمیری گرفتار کرلیے۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور سرینگر، اننت ناگ، کلگام، پلوامہ، شوپیاں، گندربل اور بڈگام میں چھاپے مارے گئے ۔ اس دوران بھارتی فورسز نے بھارتی فوج نے پندرہ سو سے زائد کشمیری گرفتارکیے جبکہ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی جانب سے ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ جاری ہے۔

    دوسری جانب بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے پہلگام حملہ سکیورٹی اور انٹیلیجنس کی ناکامی قرار دے دیا۔ کانگریس نے کشمیر کی سکیورٹی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پہلگام کا علاقہ مکمل طور پرتین درجہ بندی کے سکیورٹی حصار میں ہے۔ اس کا پورا تجزیہ ہونا چاہیے کہ کہاں انٹیلیجنس کی ناکامی اور سکیورٹی کی خرابی ہوئی جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔کانگریس کے رہنما کے سی وینوگوپال نے کہا کہ یہ علاقہ یونین ہوم منسٹری کے زیرانتظام ہے۔ یہ سوال عوامی مفاد کی خاطر ضرور پوچھا جانا چاہیئے۔

    پہلگام حملے پر سوال اٹھانے والے سینئر صحافی پر حملہ:

    پہلگام حملے پر سوال اٹھانے والے سینئر صحافی پر بی جے پی رہنما نے حملہ کردیا۔بی جے پی نے سکیورٹی پر سوال اٹھانے والے صحافیوں پر علیحدگی پسند وں کی زبان بولنے کا الزام عائد کیا ہے۔ صحافی بی جے پی کے احتجاج کی کوریج کر رہے تھے۔یہ واقعہ کٹھوعہ جموں کے علاقے میں پیش آیا۔ سینئر صحافی حملے میں شدید زخمی ہوگیا۔ جسے اسپتال داخل کرادیا گیا ہے۔

    دوہرا معیار ایک گورکھ دھندہ .تحریر :عائشہ اسحاق

    بھارت سے کشیدگی، پاکستان سفارتی برادری کو اعتماد میں لے گا

    سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ

    میاں نواز شریف لندن سے واپس لاہور پہنچ گئے

    میاں نواز شریف لندن سے واپس لاہور پہنچ گئے

    نہروں کیخلاف احتجاج: 12 ہزار گاڑیاں پھنس گئیں

  • بھارت سے کشیدگی، پاکستان سفارتی برادری کو اعتماد میں لے گا

    بھارت سے کشیدگی، پاکستان سفارتی برادری کو اعتماد میں لے گا

    پاک بھارت موجود صورتحال کے بعد پاکستان نے سفارتی برادری کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ مختلف سفارت کاروں کی جانب سے دفتر خارجہ آمد کا سلسلہ جاری ہے، یورپیین، مشرق وسطی، افریقہ، وسطی ایشیا اور ایشیا پیسفک سفارت کاروں کو طلب کیا گیا ہے، سعودی عرب، عمان، متحدہ عرب امارات، جرمنی، آذربائیجان کے سفیر بھی پہنچ گئے۔ ذرائع نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ بھارت کی جانب سے اٹھائے کے اقدامات اور عالمی سطح پر بننے والے حالات کے بعد مختلف ممالک کے اسلام آباد میں موجود سفارت کاروں اور ہائی کمشنروں کو دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا۔

    سفارتی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ قطر، یورپی یونین، آسٹریلیا، ترکمانستان، ترکی، چین اور جاپان کے سفیر بھی پہنچ گئے، غیر ملکی سفیروں کو بھارتی جارحیت اورپاکستان کے جوابی اقدامات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

    سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ

    تلخ کلامی،محمد رضوان اور کولن منرو پر جرمانہ

    نہروں کیخلاف احتجاج: 12 ہزار گاڑیاں پھنس گئیں

    نہروں کیخلاف احتجاج: 12 ہزار گاڑیاں پھنس گئیں

    پی ایس ایل 10، لاہور قلندرز کا پشاور کو 128 رنز کا ہدف

  • مسئلہ کشمیر کی بنیاد شملہ معاہدہ،پاکستانی قوم اسے ختم کرنے کا مطالبہ کرتی ہے،خالد مسعود سندھو

    مسئلہ کشمیر کی بنیاد شملہ معاہدہ،پاکستانی قوم اسے ختم کرنے کا مطالبہ کرتی ہے،خالد مسعود سندھو

    قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامئے نے 24 کروڑ عوام کے جذبات کی ترجمانی کی،صدر مرکزی مسلم لیگ

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کی بنیاد شملہ معاہدہ،پاکستانی قوم اسے ختم کرنے کا مطالبہ کرتی ہے، بانی پاکستان نے کشمیر کو شہہ رگ کہا،کشمیر پر قائداعظم محمد علی جناح کا مؤقف ،اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو آزادی ملنی چاہئے،اپنایا جائے، بھارتی اقدامات نے ثابت کر دیا کہ نظریہ پاکستان ہی بقائے پاکستان اور شہہ رگ کو چھڑانا فرض ہے، قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامئے نے 24 کروڑ عوام کے جذبات کی ترجمانی کی،بھارتی غیرذمہ دارانہ رویہ،قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیہ کی تائید کرتے ہیں، بھارتی غیر ذمہ دارانہ رویہ کے خلاف آج جمعہ کو بھی ملک گیر احتجاج ہو گا، دفاع پاکستان کیلیے قوم کو متحد کریں گے.

    ان خیالات کا اظہار خالد مسعود سندھو نے مرکزی سیکرٹریٹ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں سیکرٹری جنرل مرکزی مسلم لیگ سیف اللہ قصوری، مرکزی ترجمان تابش قیوم بھی موجود تھے، خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ بھارتی آبی جارحیت ،پاکستان کی لائف لائن پر حملے کا جواب عوام و افواج پاکستان ملکر دیں گے، مودی باز نہیں آتا تو شملہ سمیت تمام معاہدے معطل کئے جائیں،یک نکاتی کشمیرپالیسی بنائی جائے جس کا مقصد کشمیریوں کو بھارتی تسلط سے آزادی دلانا ہو، بھارت کے ساتھ تجارتی روابط معطل کرنا قوم کی امنگوں کے مطابق ہے،پاکستانی قوم دنیا بھر میں بھارتی فلموں، گانوں کا بھی بائیکاٹ کرے،آج جمعہ کو ملک بھر میں مرکزی مسلم لیگ دفاع پاکستان کے لئے پھر سڑکوں‌پر ہو گی. ہر شہر میں بھارتی اقدامات کے خلاف احتجاج کیا جائے گا.

  • بھارت یک طرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کرسکتا ،اسحاق ڈار

    بھارت یک طرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کرسکتا ،اسحاق ڈار

    اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ و دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے سندھ طاس معاہدہ ختم کیا تو پاکستان بھی شملہ معاہدے سمیت دیگر معاہدے ختم کرنے کا حق رکھتا ہے۔

    اس موقع پر اسحاق ڈار نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے پڑھ کر سنائے اسحاق ڈار نے بتایا کہ آج قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں عسکری و سول قیادت نے شرکت اور بھارت کے جارحانہ اقدامات کے جواب میں کئی فیصلے کیے گئے بھارت یک طرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کرسکتا اگر اس نے سندھ طاس معاہدہ ختم کیا تو ہم بھی شملہ معاہدے سمیت دیگر معاہدے ختم کرنے پر غور کریں گے۔

    بھارتی دہشتگردی بے نقاب،دنیا کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش،تجزیہ: شہزاد قریشی

    انہوں نے کہا کہ جو جو اقدامات بھارت نے کیے ہیں ہم نے انہیں اس سے بڑھ کر جواب دیا ہے بلکہ ہم نے ان کے لیے فضائی حدود بھی بند کردی ہے بھارت ہمیشہ بلیم گیم کرتا ہے اگر بھارت کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو پیش کرے، ہم نے واہگہ بارڈر فوری طور پر بند کردی ہے، بھارت کے ہائی کمیشن کی تعداد 55 سے کم کرکے 30 تک محدود کردی ہے جس کا اطلاق 30 اپریل سے ہوگا، ہم نے اسلام آباد میں موجود دفاعی، بحری اور فضائی مشیران کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دے کر ملک سے جانے کا حکم دیا ہے۔

    سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھارت کی جنگی ذہنیت کا کھلا ثبوت ہے،شرجیل میمن

    اسحاق ڈار نے بھارت کی مسلسل الزام تراشیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت کے پاس کوئی شواہد ہیں تو وہ پاکستان کے ساتھ شیئر کرے سری نگر میں غیر ملکیوں کے پاس بھاری اسلحہ موجود ہے اور پاکستان صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

    وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ افواجِ پاکستان ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں اور بھارت کو ہر جارحیت کا ترکی بہ ترکی جواب دیا جائے گا، پاکستان احتیاط کے ساتھ اپنی سفارتی ذمہ داریاں ادا کر رہا ہے لیکن کسی بھی ”مس ایڈونچر“ کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا میں نے بنگلادیش کا دورہ ملتوی کردیا ہے، پاکستانی ہائی کمیشن کی سیکیورٹی کم کی گئی توہم بھی ایسا ہی کریں گے، بھارتی اقداما ت کا برابر جواب دیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ کہا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا بامعنی جواب دے سکتا ہے، پانی 24 کروڑ افراد کی ضرورت ہے، بھارت پانی نہیں روک سکتا، پاکستان پہلے ہی اپنے 3 دریا کھو چکا ہے، پانی بند کرنے کا اقدام جنگ تصور کیا جائے گا، بھارت نے پاکستان کا پانی بند کیا تویہ جنگ کا عندیہ ہوگا، ایٹمی طاقت ہونے کی وجہ سے کوئی ہمیں میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، ورلڈ بینک کو بھارتی بیان سے متعلق آگاہ کریں گے۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پہلگام حملے پر بھارت نے ابھی تک آفیشل طور پر پاکستان کا نام نہیں لیا تاہم بھارتی میڈیا ضرور نام چلارہا ہے، آج تک امریکا نے کسی ملک کے وزیراعظم کو دہشت گرد اور قاتل قرار دے کر داخلے پر پابندی نہیں لگائی مودی سرٹیفائیڈ دہشت گرد ہے اس نے بطور وزیراعلیٰ گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی موجودگی کے باوجود پہلگام واقعہ بھارتی فوج پر سوالیہ نشان ہے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے نو لاکھ فوجی تعینات کر رکھے ہیں، اس کے باوجود اگر وہاں دہشت گردی کا کوئی واقعہ ہوتا ہے تو یہ ایک بڑا سوالیہ نشان ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی نہ صرف مذمت کرتا ہے بلکہ دنیا میں کہیں بھی دہشت گردی ہو، پاکستان اس کے خلاف کھڑا ہے۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور بھارت اس میں براہِ راست ملوث رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے لیڈرز بھارت میں موجود ہیں اور وہیں سے دہشت گردی کے نیٹ ورکس کو آپریٹ کیا جاتا ہے، بھارت دہشت گردی کے تانے بانے نہ صرف پاکستان بلکہ کینیڈا تک پھیلا رہا ہے کینیڈا نے بھارت کی مدا خلت پر اپنے سفارتی تعلقات خطرے میں ڈال دیے تھے اور مغربی دنیا میں بھارت کے خلاف بڑے مظاہرے بھی ہو چکے ہیں، دنیا کا کوئی ملک پاکستان پر دہشت گردی کا الزام نہیں لگا رہا جبکہ بھارت کے خلاف عالمی سطح پر آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔

    اسحاق ڈار نے سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی یادداشت پڑھ کر سنائی جس میں انہوں نے بھارتی دہشت گردی کا تذکرہ کیا تھا۔

    وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ بھارت کا بیان ایک بچگانہ حیثیت ہے اور اس کی قانونی حیثیت نہیں ہے یہ محض گیدڑ بھکیاں ہیں جس کا جواب آج پاکستان نے دگنا دیا ہے، آج سے انڈین ایئرلائن پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکتے، بھارتی کو معاشی نقصان پہنچے گا، آپ کی صرف باتیں تھیں جب کہ ہم نے اقدام کرکے دکھادیا، یہ سب کو پتا ہے کہ انڈیا وکٹم بننے کے لیے دہشت گردی کو ایکسپورٹ کرتا رہا ہے، کلبھوشن اس کا واضح ثبوت موجود ہے، ہم نے سود سمیت حساب برابر کردیا ہے۔

    انڈس واٹر ٹریٹی کے ممبر نے بتایا کہ سندھ طاس معاہدہ دو جنگوں کے باوجود قائم رہا وجہ یہ ہے کہ اس معاہدے میں معطلی ہو نہیں سکتی، اگر اس معاہدے کو ختم کرنا ہے تو بھی اس کے لیے دونوں ممالک کو جمع ہوکر ٹریٹی کرنی ہوگی، یہ ابھی تک محض ایک بیان ہے، اگر کوئی معاملہ آگے بڑھا تو پاکستان اس کے متعلقہ فورم سے رجوع کرے گا یہ فی الوقت صرف ایک بیان ہے۔

  • پہلگام حملہ، اینکر پرسن مبشر لقمان  نے انڈین میڈیا او رحکومت کا جھو  ٹ بے نقاب کر دیا

    پہلگام حملہ، اینکر پرسن مبشر لقمان نے انڈین میڈیا او رحکومت کا جھو ٹ بے نقاب کر دیا

    پاکستان کے معروف اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا کہ لوگ مجھے پوچھتے ہیں جنگ ہوگی لیکن میں کہتا ہوں کہ جنگ نہیں ہوگی پاک انڈیا کا جو تنازعہ چل رہا ہے یہ سب ایک بڑی ڈیل ہے اور اس سب کے پس پردہ کچھ اور ہے انڈیا کے میڈیا کا پرسوں کا سب سے بڑا جھوٹ بے نقاب کر کے دکھا رہا ہوں-

    انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا کہ انتیس لوگ کشمیر میں مارے گئے ابھی تک میں دیکھ رہا تھا کہ وہ کون لوگ ہیں جن کو مارا گیا ہمیں ان کا نام ان کی شناخت تو پتہ چلے آج ایک ویڈیو انڈیا سے مجھے میرے ایک دوست نے بھیجی کیونکہ انڈیا میں بھی لوگوں کو پریشانی ہے وہ بھی نہیں چاہتے کہ کوئی پاگل ادمی کے پیچھے پاگل پن میں لوگ لگے رہیں وہ ویڈیو بہت ہی کلئیر ہے میری ویڈیو پر یو ٹیوب سٹرائیک دے جو مرضی کرے مونیٹائزیشن بند کرے میں نے آپ کو یہ ویڈیو دکھانی ہے ایک بار اس کو دیکھ لیجیے گا ڈاؤنلوڈ کر لیجیے گا واٹس ایپ گروپ میں شئیر کریں-

    بھارتی جھوٹ پکڑا گیا،پہلگام حملہ متاثرین زندہ نکلے،ویڈیو وائرل

    ایک انڈین کپل ہے جس کے متعلق تصویریں دکھائی جا رہی ہیں کہ یہ پہلگام میں دہشتگرد حموں میں مارے گئے ہیں ،پہلگام حملے میں مبینہ طور پر ہلاک بھارتی نیول آفیسر سے منسوب تصاویر اور ویڈیوز جعلی نکلیں، سوشل میڈیا پر وائرل بھارتی جوڑے کی ویڈیو میں زندہ ہونے کا انکشاف سامنے آگیا،زندہ بھارتی جوڑے کی پرانی تصاویر مبینہ طور پر ہلاک افراد کے ساتھ منسوب کی گئیں

    ویڈیو میں بھارتی حکومت اور میڈیا کا جھوٹ بے نقاب کرتے ہوئے خاتون کا کہنا ہے کہ ان کے بارے میں سوچو جن کے ساتھ ہوا وہ لوگ کیسا محسوس کریں گے جن کو مردہ بول رہے ہو ہم زندہ ہیں تم کسی زندہ کو بول رہے ہو کہ آر آئی پی –

    بھارتی رویئے کی مذمت، جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

    انہوں نے کہا کہ پلیز اس کو رپورٹ کرو ہم بہت شاکڈ ہیں اس سب سےبرائے مہربانی رپورٹ کریں آپ سب جو اس سب میں ملوث ہیں جو جھوٹا پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں ان سب انڈین نیوز چینلز کے خلاف رپورٹ کریں-

    ایک انڈین کپل ہے جس کے متعلق تصویریں دکھائی جا رہی ہیں تین دن سے کہ یہ پہلگام میں دہشتگرد حموں میں مارے گئے ہیں وہ زمدہ ہیں اپ نے بغیر کسی تحقیق کے ان سے متعلق کہی جا رہے ہیں کہ اتنے مارے گئے یہ ہو گیا وہ ہو گیا اپ جنگ کا نقشہ کری ایٹ کر رہے ہیں پہلے آپ لوگ بالا کوٹ پر بڑھکیں مارتے رہے لیکن جب میرے دوست حامد میر نے جا کر انویسٹیگیٹ کیا وہاں ایک کوا مرا پڑا تھا اب یہ نہیں پتہ کوا فائر پاور سے مرا یا قدرتی موت مرا-

    بھارتی رویئے کی مذمت، جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

    واضح ر ہے کہ گزشتہ روز بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ وادی کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشتگرد حملہ ہوا جس میں 26 سیاحوں کو ہلاک کردیا گیا تھا، واقعہ کی تحقیقات کیے بغیر ہندوستان نے پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرایا-

  • بھارتی جھوٹ پکڑا گیا،پہلگام حملہ متاثرین زندہ نکلے،ویڈیو وائرل

    بھارتی جھوٹ پکڑا گیا،پہلگام حملہ متاثرین زندہ نکلے،ویڈیو وائرل

    بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعوے بے نقاب، پہلگام حملے کے متاثرین زندہ و سلامت نکلے

    پہلگام حملے کے حوالے سے بھارتی میڈیا کا جھوٹ ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا،پہلگام حملے میں مبینہ طور پر ہلاک بھارتی نیول آفیسر سے منسوب تصاویر اور ویڈیوز جعلی نکلیں، سوشل میڈیا پر وائرل بھارتی جوڑے کی ویڈیو میں زندہ ہونے کا انکشاف سامنے آگیا،زندہ بھارتی جوڑے کی پرانی تصاویر مبینہ طور پر ہلاک افراد کے ساتھ منسوب کی گئیں

    ویڈیو میں لڑکی کو سنا جا سکتا ہے کہ ’’ہم زندہ ہیں، معلوم نہیں کہ ہماری تصاویر کو بھارتی میڈیا پر کیوں چلایا جا رہا ہے‘‘ہماری تصاویر کو نیول آفیسر اور اس کی اہلیہ کے طور پر دکھایا جا رہا ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے،ان تصاویر کے میڈیا پر چلنے سے ہم اور ہمارے اہلخانہ بہت پریشان ہیں،بھارتی عوام تمام بھارتی نیوز چینلز اور اخبارات کو رپورٹ کریں کہ ہماری جعلی تصاویر نہ چلائیں،

    سیکورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ جس طرح یہ جوڑا زندہ نکلا ہے، اسی طرح بہت سے دوسرے لوگ بھی بعد میں زندہ ہو سکتے ہیں، یہ سب بھارتی ایجنسی را کا ڈرامہ تھا جو آہستہ آہستہ بے نقاب ہو رہا ہے،