Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین دو طرفہ فارن آفس مشاورت کا سلسلہ 15 برس بعد بحال

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین دو طرفہ فارن آفس مشاورت کا سلسلہ 15 برس بعد بحال

    پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دو طرفہ فارن آفس مشاورت کا سلسلہ 15 سال کے طویل وقفے کے بعد دوبارہ بحال ہو گیا ہے۔ یہ اجلاس آج ڈھاکا میں منعقد ہوگا، جس میں دونوں ممالک کے خارجہ سیکرٹری اپنے اپنے وفود کی قیادت کریں گے۔

    بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق پاکستان کی خارجہ سیکرٹری، آمنہ بلوچ، گزشتہ روز ڈھاکا پہنچ چکی ہیں تاکہ اس مشاورتی اجلاس میں شرکت کر سکیں۔ اجلاس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال، اور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تفصیل سے گفتگو کی جائے گی۔یہ اجلاس پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تعلقات میں ایک نئے دور کی ابتدا کی علامت ہے، جس میں دونوں ممالک کے حکام کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان اس مشاورت کا دوبارہ آغاز دونوں ممالک کے سیاسی، اقتصادی، اور ثقافتی تعلقات کے حوالے سے اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔

    اس اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف مسائل پر بات چیت کی جائے گی، جن میں سیکیورٹی، تجارت، علاقائی استحکام اور اقتصادی تعلقات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، دونوں ممالک کے حکام اس بات پر بھی توجہ مرکوز کریں گے کہ کس طرح مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ، اسحاق ڈار، اپریل کے آخری ہفتے میں بنگلا دیش کا دورہ کرنے والے ہیں، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری آنے والی ہے۔

    یہ اجلاس نہ صرف دونوں ممالک کے تعلقات کی مضبوطی کا ذریعہ بنے گا بلکہ اس کے ذریعے دونوں ممالک علاقائی اور عالمی سطح پر بھی اپنے تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔

  • 9مئی،اعجاز چوہدری ضمانت کیس،سپریم کورٹ کی پولیس کو مزید شواہد پیش کرنے کی ہدایت

    9مئی،اعجاز چوہدری ضمانت کیس،سپریم کورٹ کی پولیس کو مزید شواہد پیش کرنے کی ہدایت

    سپریم کورٹ، 9 مئی مقدمات میں اعجاز چودھری کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی

    عدالت نے عجاز چودھری کی درخواست ضمانت پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی ،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے پراسیکیوٹر سےسوال کیا کہ اعجاز چودھری کیخلاف کیا شواہد ہیں؟ ا سپیشل پراسیکیوٹر نےکہا کہ اعجاز چودھری کی ویڈیو موجود ہے جس میں لوگوں کو اکسا رہے ہیں،چیف جسٹس نے کہا کہ کیا اعجاز چودھری کی کوئی ویڈیو ہے؟ دوران سماعت پولیس نےپیمرا کاریکارڈپیش کیا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ بیشک انٹرویو ہے آپ کاموکل نوجوانوں کو اکسارہاتھا،جسٹس شفیع صدیقی نے کہا کہ ایک انٹرویو 17مئی، ایک آڈیو10مئی کی ہے، جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ اکسانے کاکیس ہے تو 9 مئی یا اس سے پہلے کا کوئی ثبوت دکھائیں، عدالت نے پولیس کو مزید شواہد پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی

    جس نے 9مئی کو آگ لگائی اس پر پراسیکیوشن کیساتھ ہیں،چیف جسٹس
    9 مئی شیخ امتیاز،حافظ فرحت عباس ضمانت کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے استفسار کیا کہ کیا شیخ امتیاز کی اکسانے کی کوئی ویڈیو موجود ہے۔وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ پیمرا سمیت تمام ریکارڈ موجود ہے، ویڈیو کا فرانزک بھی کرایا ہے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ یہ ویڈیو نہیں آڈیو ہے۔ جس نے 9مئی کو آگ لگائی اس پر پراسیکیوشن کیساتھ ہیں ضمانت کو نہ چھیڑیں وائس میچنگ کاملزم کا ٹیسٹ کروالیں ملزم وائس میچنگ ٹیسٹ یا تفتیشی کے سامنے پیش نہ ہو تو بے شک گرفتار کریں، سازش کے الزام پر کسی کو ایسے جیل نہ رکھیں،جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ سازش، اعانت، للکارا کیلئے ٹھوس شواہد ہونے چاہیں۔

    وکیل لطیف کھوسہ نے4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے حکم پر اعتراض کیا کبھی ایسا ہوا کہ چار ماہ میں ٹرائل مکمل ہو۔،جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ فاضل کونسل ایسا مت کہیں قانون روانہ انسداد دہشتگردی عدالت میں مقدمات کی سماعت کا کہتا۔

    نومئی مقدمہ،سپریم کورٹ سے امتیاز شیخ کی درخوست ضمانت قبل از گرفتاری منظور
    سپریم کورٹ نے امتیاز شیخ کی درخوست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی ،عدالت نے حافظ فرحت عباسی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی ،عدالت نےحافظ فرحت کو آئندہ سماعت تک گرفتار نہ کرنے کا حکم برقرار رکھا

  • شہدا اور غازی ہمارا فخر ، شہدا کی عزت،احترام ہر پاکستانی پر فرض ہے، آرمی چیف

    شہدا اور غازی ہمارا فخر ، شہدا کی عزت،احترام ہر پاکستانی پر فرض ہے، آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جی ایچ کیومیں تقسیم اعزازات تقریب میں شرکت کی

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نےجوانوں ، افسران کوانکی خدمات کےاعتراف میں اعزازات سےنوازا ،آرمی چیف نے شہداء کے لواحقین کو انکے بہادر شہید بیٹے ،باپ ،شوہر کو انکی شاندار بہادری اور ملک و قوم کی بے مثال خدمت کے اعتراف میں عسکری اعزازات سے نوازا۔

    شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا،“شہداء اور غازی ہمارا لازوال فخر ہیں۔ ان کا احترام اور عزت ہر پاکستانی پر مقدس امانت ہے۔ آج جو امن اور آزادی ہمیں حاصل ہے، وہ ان بہادر سپوتوں کی حتمی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔”آرمی چیف نے شہداء کے خاندانوں کے حوصلے اور استقامت کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی وطن کے لیے بے مثال قربانیوں کا اعتراف کیا۔

    پاکستان آرمی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے غیر متزلزل عزم کو سراہتے ہوئے، آرمی چیف نے دہشت گردی کے خطرات کو ناکام بنانے اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے دوران اہم دہشت گردوں کو ختم کرنے میں ان کی مسلسل کوششوں کی تعریف کی

  • وزیراعظم سے برطانوی پارلیمانی انڈر سیکرٹری لارڈ واجد خان کی ملاقات

    وزیراعظم سے برطانوی پارلیمانی انڈر سیکرٹری لارڈ واجد خان کی ملاقات

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری برائے مذاہب ، کمیونٹیز اور آبادکاری لارڈ واجد خان نے آج وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران وزیراعظم نے لارڈ واجد خان کا پاکستان میں خیرمقدم کیا اور اوورسیز پاکستانیز کنونشن میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے تعاون کو سراہا جو پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے ہز میجسٹی کنگ چارلس سوم کے ساتھ ساتھ برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان برطانیہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور عوامی تبادلوں اور دیگر شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔ ۔ وزیراعظم نے پاکستان اور برطانیہ تعلقات کو فروغ دینے اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے میں لارڈ خان کی کوششوں کو سراہا۔

    ملاقات میں لارڈ واجد خان نے وزیراعظم کو اپنی حالیہ سرگرمیوں اور اقدامات سے آگاہ کیا جن کا مقصد پاکستان-برطانیہ تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔

  • فتنہ خوارج کے اسلام کا نام استعمال کرنے کی کہانی، ایک سابقہ خارجی کی زبانی

    فتنہ خوارج کے اسلام کا نام استعمال کرنے کی کہانی، ایک سابقہ خارجی کی زبانی

    فتنہ الخوارج کی حقیقت جان کر خارجی صفی اللہ نے ان سے دوری اختیار کر لی اور پاکستان واپس آگیا۔

    خارجی صفی اللہ نے حال ہی میں اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وہ خوارج کو چھوڑ کر راہ راست پر آگیا۔ صفی اللہ نے افغانستان کے صوبہ نورستان میں فتنہ الخوارج کے ساتھ وقت گزارا جہاں انہیں ہر روز پاکستان، پاک فوج اور عام لوگوں کو مارنے کی تلقین کی جاتی تھی۔اس کے ساتھ ساتھ ٹرینینگ، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ وصولی کے طریقے بھی سکھائے جاتے تھے۔فتنہ الخوارج اسلام کا نام بدنام کر کے، معصوم لوگوں کو مار کر خوشی مناتے ہیں۔خوارج کے نظریہ کی بنیاد فساد ہے، جس کا مقصد اسلام کے مقدس نام کو استعمال کر کے عوام میں خوف، بےیقینی اور تباہی پھیلانا ہے۔ حقیقت میں یہ وہی نظریاتی فتنے ہیں جن کا ذکر رسول اللہ ﷺ نے کیا تھا: "یہ لوگ دین سے ایسے نکل جائیں گے جیسے تیر کمان سے نکلتا ہے۔”

    فتنہ الخوارج اسلامی احکامات کو اپنے مفادات کے لیے توڑ مروڑ کر نوجوانوں کو ورغلاتے ہیں۔ ان کا مقصد نہ دین کی خدمت ہے، نہ شریعت کا نفاذ، بلکہ اقتدار، انتشار، اور اسلام دشمن قوتوں کے ایجنڈے کو تقویت دینا ہے۔ فتنہ الخوارج پاکستان کے دشمنوں کے لیے سہولت کار بن کر سامنے آئے ہیں۔ ان کے حملوں کا مقصد صرف لوگوں کو قتل کرنا یا خوف و ہراس پھیلانا نہیں، بلکہ پاکستان کے نظریے، سلامتی، اور اتحاد کو کمزور کرنا ہے۔

  • چیئرمین جوائنٹ چیفس  کی امارات  کےدورہ  کے دوران اہم ملاقاتیں

    چیئرمین جوائنٹ چیفس کی امارات کےدورہ کے دوران اہم ملاقاتیں

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے متحدہ عرب امارات کے دورہ کے دوران یو اے ای وزیر دفاع اور چیف آف اسٹاف سے ملاقاتیں کیں، جن میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون پر بات چیت کی گئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابقآئی ایس پی آر نے بتایا کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اماراتی وزیر مملکت برائے دفاع محمد بن محمد بن مبارك بن فاضل المزروعی، چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عیسیٰ سیف المزروعی اور سیکریٹری جنرل توازن کونسل ڈاکٹر ناصر حمید النعیمی سے بھی ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے توازون انڈسٹریل پارک کا بھی دورہ کیا اور مختلف مینوفیکچرنگ سہولیات کا مشاہدہ کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ الگ الگ ملاقاتوں کے دوران علاقائی سلامتی کے ماحول اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سول اور عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کو سراہا۔

    کراچی کے بعد لاہور میں بھی رکشوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

    تجارتی جنگ جاری،امریکہ نے چین پر ٹیرف 245 فیصد تک بڑھا دیا

    تجارتی جنگ جاری،امریکہ نے چین پر ٹیرف 245 فیصد تک بڑھا دیا

    مئیر کراچی کا ون وے کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے کا فیصلہ

    ٹرمپ انتظامیہ کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی کارروائی کا امکان

  • صوبے کے اختیارات پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، مولانا فضل الرحمان

    صوبے کے اختیارات پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، مولانا فضل الرحمان

    پشاور: سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مائنز اینڈ منرل بل کا معاملہ حساس ہے، ہمارے وسائل ہمارے قبضے میں ہونے چاہئیں، صوبے کے اختیارات پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لئے توہمیں میدان میں آنا ہوگا۔

    باغی ٹی وی : پشاور میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمار ے ساتھیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہےاور ریاستی ادارے جانبدار رویہ اپنا رہے ہیں اس وقت ملک کا سب سےحساس مسئلہ معدنیات کا ہے صوبوں سے معدنی وسائل سے متعلق بل منظور کرائے جا رہے ہیں جو آئین کے بنیادی تقاضوں کے خلاف ہیں آئین کا تقا ضہ ہے کہ کوئی قانون سازی اس کے خلاف نہ ہو، اور قانون سازی کرتے وقت صوبائی مفادات کو مدنظر رکھا جائے۔

    مولانا فضل الرحمان نے فاٹا انضمام کو بھی عالمی دباؤ کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان کے مفاد میں نہیں بلکہ عالمی قوتوں کے دباؤ پر کیاگیا وفاق صوبوں کےقدرتی وسائل پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جو ناقابل قبول ہے ، ہمارے وسائل ہمارے قبضے میں ہونے چاہییں جے یو آئی سربراہ نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو انہیں ایک بار پھر میدان میں آنا پڑے گا۔

    اسلام آباد میں طوفانی بارش اور شدید ژالہ باری،گاڑیوں کے شیشےٹوٹ گئے

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ افغان مہاجرین کی جبری بے دخلی ایک سنگین انسانی اور سیاسی مسئلہ ہے۔ یہ یک طرفہ مسئلہ نہیں، بلکہ پاکستان اور افغانستان کا مشترکہ مسئلہ ہے، جسے سنجیدگی سے حل کیا جانا چاہیے 26 ویں آئینی ترمیم میں 56 میں سے 34 شقوں سے انہیں دستبردار ہونا پڑا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے گندم کے کاشتکا روں کیلئے پیکج کا اعلان کر دیا

    اسرائیل کے خلاف مارچ کااعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 27 اپریل کو مینار پاکستان پرمارچ ہوگا، افغانستان سے کوئی مسئلہ ہے تو بات چیت کی جائے، پشاور میں11 مئی کو ملین مارچ ہوگا، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں حکومتی رٹ ختم ہو چکی، خیبر پختونخوا میں بدامنی پر تشویش ہےمائنز اینڈ منرل ایکٹ جے یو آئی کا نہیں، وسائل صوبے کے ہوں گے اور شرائط صوبے کے ہوں گے، صوبے کے تمام جماعتوں کو ایک پیج پرلائیں گے، ریکوڈک قانون سازی پر ہم نے راستہ روکا تھا۔

    سونے کی قیمت ساڑھے 3 لاکھ کے قریب پہنچ گئی

  • آئی ایم ایف پروگرام میں بھی چین کا کردار مثالی تھا۔وزیراعظم

    آئی ایم ایف پروگرام میں بھی چین کا کردار مثالی تھا۔وزیراعظم

    وزیراعظم شہبا زشریف کا کہنا ہے چین نے آئی ایم ایف پروگرام سمیت ہر موقع پر پاکستان کا ساتھ دیا۔

    زرعی اسکالرشپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا پاکستان کے زرعی گریجویٹس اعلیٰ تعلیم کیلئے چین جا رہے ہیں، پاکستان چین سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کے تجربات سے فائدہ اٹھائے گا، پاکستانی طلبا کو اسکالرشپ دینے پر چینی حکومت کے مشکور ہیں، دورہ چین کے دوران زرعی یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق نے متاثر کیا، پاکستانی طلبا بیجنگ اور اسلام آباد کے درمیان پُل کا کردار ادا کریں گے، پاکستان کی ترقی میں نوجوانوں کا کردار اہم ہے،اسکالرشپ پروگرام کیلئے زرعی گریجویٹس کا میرٹ پر انتخاب کیا، زرعی گریجویٹس کا انتخاب آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں سے کیا، اسکالر شپ پر چین جانے والے گریجویٹس میں بلوچستان کا کوٹہ 10 فیصد سے زائد ہے،چین نے ہر موقع پر پاکستان کا ساتھ دیا، آئی ایم ایف پروگرام میں بھی چین کا کردار مثالی تھا۔

  • مرکزی مسلم لیگ کا پیٹرولیم لیوی سے متعلق صدارتی آرڈیننس پر شدید تحفظات کا اظہار

    مرکزی مسلم لیگ کا پیٹرولیم لیوی سے متعلق صدارتی آرڈیننس پر شدید تحفظات کا اظہار

    پاکستان میں تیل کی قیمتیں کم کیوں نہیں جا رہیں،حکمران جواب دیں،حافظ خالد نیک

    مرکزی مسلم لیگ کے رہنما حافظ خالد نیک نے پیٹرولیم لیوی سے متعلق صدارتی آرڈیننس پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ففتھ شیڈول کا خاتمہ حکومت کو لامحدود اختیار دے رہا ہے کہ وہ جب چاہے، جتنی چاہے پیٹرول لیوی عائد کرے، جو کہ سراسر ظلم اور عوام دشمنی ہے،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں،پاکستان میں کم کیوں نہیں کی جا رہیں،حکمران جواب دیں

    حافظ خالد نیک کا کہنا تھا کہ ففتھ شیڈول عوام کے معاشی تحفظ کی ایک دیوار تھی، جس کے تحت حکومت زیادہ سے زیادہ 70 روپے فی لیٹر تک کی لیوی لینے کی پابند تھی، مگر اب اس پابندی کو ختم کر کے حکومت کو مکمل آزادی دے دی گئی ہے کہ وہ عوام کی جیبوں پر جتنا چاہے ہاتھ صاف کرے،ایک ایسے وقت میں جب مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، بے روزگاری عروج پر ہے اور عام آدمی کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے، حکومت کا یہ قدم نہ صرف غیر دانشمندانہ بلکہ ظالمانہ بھی ہے۔ مرکزی مسلم لیگ اس صدارتی آرڈیننس کی بھرپور مخالفت کرتی ہے اور اسے واپس لینے کا مطالبہ کرتی ہے،

    51 ہزار سے زائد قربانیاں ،اہل غزہ کی جدوجہد رائیگاں نہیں جائے گی،خالد مسعود سندھو
    مرکزی مسلم لیگ کی 20 اپریل کو شہدا غزہ کانفرنس تاریخ ساز ہو گی،سیف اللہ قصوری

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ غزہ فلسطینیوں کا ہے، اسرائیلی حملوں میں 51 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے لیکن انکے جذبے ماند نہیں پڑے،اہل غزہ کی مدد کے لئے مسلم ممالک کو آگے آنا ہو گا، مرکزی مسلم لیگ کے غزہ لہو لہو مہم کے تحت یکجہتی فلسطین پروگرام جاری ہیں، 20 اپریل کو کراچی میں ہونے والی شہدا غزہ کانفرنس تاریخ ساز ہو گی

    ان خیالات کا اظہار مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری، نائب صدر حافظ طلحہ سعید، جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ نے کارکنان سے ملاقاتوں و مختلف تقریبات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا.خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے "غزہ لہو لہو” کے عنوان سے ملک گیر مہم جاری ہے، جس کے تحت مختلف شہروں میں کانفرنسز، ریلیاں،احتجاجی مظاہرے کئے جا رہے ہیں، غزہ لہو لہو مہم کے تحت 20 اپریل کو کراچی میں شہدا غزہ کانفرنس ہو گی، یہ کانفرنس ایک تاریخ ساز اجتماع ہو گا، جس میں فلسطینی شہداء کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا.

    مرکزی مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری کا کہنا تھا کہ فلسطین پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے، مسلم حکمران اپنی خاموشیاں توڑیں اور اہل غزہ کی مدد،اسرائیلی بربریت رکوانے کے لیے کردار ادا کریں،مسلم دنیا کو چاہیے کہ وہ اپنی سیاسی اور معاشی قوت کو استعمال میں لاتے ہوئے اسرائیل کے خلاف بھرپور سفارتی محاذ کھولے اور فلسطینیوں کی عملی مدد کرے۔

    حافظ طلحہ سعید ،قاری محمد یعقوب شیخ کا کہنا تھا کہ عالمی ادارے، خاص طور پر اقوام متحدہ، اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں، پاکستانی عوام دل و جان سے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستانی قوم نے فلسطین کا مقدمہ ہمیشہ بلند کیا ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی،”غزہ لہو لہو” مہم صرف ایک مہم نہیں بلکہ ایک بیداری کی تحریک ہے جو مسلم حکمرانوں کو جھنجھوڑنے کے لیے ہے.

  • فلسطین بارےاقوام متحدہ قرارداد پر سوشل میڈیا پوسٹ گمراہ کن قرار

    فلسطین بارےاقوام متحدہ قرارداد پر سوشل میڈیا پوسٹ گمراہ کن قرار

    پاکستان نے فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ قرارداد پر سوشل میڈیا پوسٹس کو گمراہ کن قرار دے دیا۔

    دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ قرارداد پر بعض سوشل میڈیا تبصروں کی بنیاد غلط میڈیا رپورٹس پر ہے، پاکستان نے قرارداد او آئی سی کوآرڈینیٹر کی حیثیت سے پیش کی، قرارداد پاکستان کی نہیں بلکہ جینیوا میں او آئی سی گروپ کی سالانہ مشترکہ پیشکش تھی، قرارداد کا متن فلسطینی وفد کی منظوری اور او آئی سی کی تائید سے پیش کیا گیا، پاکستان نے کسی بھی مرحلے پر قرارداد کے متن میں یکطرفہ ترمیم نہیں کی، قرارداد کا مقصد تجویز کو ختم کرنا نہیں بلکہ اسے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے سپرد کرنا ہے۔

    دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ اسرائیلی مفادات کو تسلیم کرنے کی قیاس آرائیاں بےبنیاد ہیں، پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا، کثیرالجہتی پلیٹ فارمز پر رابطے بھی نہیں کرتا، پاکستان نے فلسطینی وفد کی درخواست پر او آئی سی کی مزید 2 قراردادیں بھی پیش کیں، پاکستان کا فلسطینی کاز سے تاریخی اور غیرمتزلزل عزم برقرار ہے۔