Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • سپریم کورٹ،ٹرانسفر ہونے والے ججز کو کام سے روکنے کی استدعا مسترد

    سپریم کورٹ،ٹرانسفر ہونے والے ججز کو کام سے روکنے کی استدعا مسترد

    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ معطل کرنےکی استدعا مستردکردی

    سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے تبادلے اورسنیارٹی سےمتعلق درخواستوں پر سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے کی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کے وکیل منیر اے ملک نے دلائل دیے،دلائل کے آغاز میں وکیل منیراے ملک نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹرانسفر ہونے والےججز کے معاملے کو آرٹیکل175 کے ساتھ دیکھنا چاہیے، ججز ٹرانسفر، فیڈرل ازم اور انتظامی کمیٹی کی تشکیل سے متعلق دلائل دوں گا، جسٹس علی مظہر نے کہا ججز ٹرانسفر آرٹیکل 200 کےتحت ہوئی، بہتر ہے دلائل کا آغاز بھی یہیں سے کریں، ہم ججز کو سول سرونٹ کے طور پر تو نہیں دیکھ سکتے،ایک جج کا ٹرانسفر 4 درجات پر رضامندی کے اظہار کے بعد ہوتا ہے، جس جج نےٹرانسفر ہونا ہوتا ہے اس کی رضامندی معلوم کی جاتی ہے، جس ہائیکورٹ سے ٹرانسفر ہونا ہوتی ہے اس کے چیف جسٹس سے رضامندی معلوم کی جاتی ہے، جس ہائیکورٹ میں آناہوتا ہے اس ہائیکورٹ کےچیف جسٹس کی رضامندی لی جاتی ہے، آخر میں چیف جسٹس پاکستان کی رضامندی کے بعد صدر مملکت ٹرانسفر کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہیں، آپ کو اعتراض ٹرانسفر پر ہے یا سینارٹی پر؟ اس پر منیر اے ملک نےجواب دیا ہمارا اعتراض دونوں پر ہے۔

    جسٹس علی مظہر نے کہا آپ نئےالفاظ آئین میں شامل کروانے کی بات کر رہے ہیں، آرٹیکل 62 ون ایف نااہلی کیس میں آئین میں نئے الفاظ شامل کرکے نااہلی تاحیات کر دی گئی، اس فیصلے پر شدید تنقید ہوئی جسے نظرثانی میں تبدیل کیا گیا،جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب ججزکی آسامیاں خالی تھیں توٹرانسفر کے بجائے ان ہی صوبوں سے نئےجج تعینات کیوں نہیں کیےگئے؟ کیا حلف میں ذکر ہوتا ہے کہ جج کون سی ہائیکورٹ کا حلف اٹھا رہے ہیں؟ اس پر وکیل منیر اے ملک نے کہا حلف کے ڈرافٹ میں صوبے کا ذکر ہوتا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حلف اٹھاتے” اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری” کا ذکرآتا ہے،آئینی بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ معطل کرنےکی استدعا مستردکردی، اس کے علاوہ ٹرانسفر ہونے والے ججز کو کام سے روکنے کی استدعا بھی مسترد کردی گئی۔

    سپریم کورٹ نے 5 ججز کی درخواست پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر، جسٹس خادم حسین، جسٹس محمد آصف اورجوڈیشل کمیشن سمیت اٹارنی جنرل پاکستان کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 17اپریل تک ملتوی کردی

  • ٹی ٹی پی خوارج معصوم بچوں کو مدارس سے ورغلا کر افغانستان لیجانے لگے

    ٹی ٹی پی خوارج معصوم بچوں کو مدارس سے ورغلا کر افغانستان لیجانے لگے

    ٹی ٹی پی خوارج معصوم بچوں کو مدارس سے ورغلا کر خو د کش بمبار بنانے افغانستان لیجانے لگے

    خوارج غلنئی مہمند کے مدرسے سے سیف اللہ خان نامی بچے کو مدرسے سے افغانستان لے گئے،سیف اللہ خان کی والدہ جو خود ایک بیوہ ہے بیٹے کی تلاش میں افغانستان پہنچ گئی،سیف اللہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ "بیٹے کو مدرسے میں پڑھنے بھیجا تھا، جو ہر ہفتے بروز چھٹی گھر آتا تھا۔”میرا بیٹا کچھ ہی مہینے بعد مدرسے سے غائب ہوگیا، تلاش میں مدرسے گئی تو معلومات ملی کہ اسے خوارج افغانستان لے گئے ہے۔” "بڑی مشکل سے پاسپورٹ بنا کر بیٹے کی تلاش میں جلال آباد افغانستان پہنچی۔ اسکے بعد تربیتی مرکز چکنور پہنچی لیکن بتایا گیا کہ سیف اللہ خوست میں ٹریننگ کررہا ہے”۔”رابطہ نمبر دے کر بتایا گیا کنڑ جاکر ہمارے امیر سے ملو۔ وہاں فون پر میرا رابطہ سیف اللہ سے کرایا گیا، جس نے اعتراف کیا کہ میں ٹریننگ میں مصروف ہوں۔” "میرے بیٹے کو برین واش کرکے غلط راستے پر لگا دیا گیا۔ سیف اللہ سات بہنوں کا اکلوتا بھائی ہے اور ہمارا دوسرا کوئی سہارا نہیں””میں افغانستان میں موجود ہوں اور افغان حکومت سے میری درخواست ہے کہ میرے بیٹے کو میرے حوالہ کرنے میں مدد کرے”

  • افغانستان  فی الفور دھشتگرد تنظیموں کو لگام ڈالے ، وزیرِ اعظم

    افغانستان فی الفور دھشتگرد تنظیموں کو لگام ڈالے ، وزیرِ اعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیمیں افغانستان سے آپریٹ ہورہی ہیں، برادر اسلامی ملک انہیں لگام ڈالے اوراپنی دھرتی کے استعمال کی اجازت نہ دے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ایون فیلڈ لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ایران میں قتل ہونے والی مزدورں کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں، حکام کو میتوں کو جلد از جلد پاکستان لانے کی ہدایت کردی ہے، کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دہشتگرد تنظیمیں افغانستان سے آپریٹ کررہی ہیں، افغان حکومت دہشت گرد تنظیموں کو لگام ڈالے، افغانستان برادر اور ہمسایہ ملک ہے، اب یہ افغانستان پر منحصر ہے کہ ہمسائے کے طور پر رہتا ہے یا تنازعات کے ساتھ رہنا چاہتا ہے، دوحہ معاہدہ تھا کہ افغان حکومت اپنی سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی، ہم نے افغان عبوری حکومت کو کئی بار اس حوالے سے پیغام بھی بھیجا ہے، پاک فوج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

    شہباز شریف نے کہا کہ میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک وقوم کی خدمت کررہا ہوں، تیزی سے ترقی کرتا پاکستان ہماری منزل ہے، بیلاروس کا دورہ نہایت ہی کامیاب رہا، اپنے دورے کے دوران وہاں کی فیکٹریوں کا معائنہ کیا، معدنیات کے حوالے سے مشینری بھی بیلا روس میں بنتی ہے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو معدنیات کے خزانے سے نوازا ہے، بیلاروس زراعت کے حوالے سے خصوصی تعاون کرے گا، وہاں کی زراعت کی مہارت سے ہم بھی فائدہ اٹھائیں گے، دورے کے دوران وہاں مختلف شعبوں کے افراد سے ہماری سیر حاصل گفتگو ہوئی، ڈیڑھ لاکھ نوجوانوں کو بیلا روس میں روزگار ملے گا۔

    وزیراعظم کا کہنا ہے کہ آج سے پاکستان میں اوورسیز کنونشن کا آغاز ہو رہا ہے جو تاریخی قدم ہے، کنونشن میں اوورسیز پاکستانی آئیں گے، اوورسیز پاکستانی دن رات محنت کرکے پاکستان کا نام روشن اوراربوں ڈالر پاکستان بھیجتے ہیں، کنونشن میں ان کے جائز مطالبات کو غور سے سنیں گے، ہم سپر پاکستان سپیڈ سے قوم کی خدمت کررہے ہیں، پنجاب سپیڈ بھی پاکستان سپیڈ تھی، اب سپر پاکستان سپیڈ ہے، شبانہ روز محنت سے کامیابی مل رہی ہے، اجتماعی کاوشوں اور قوم کی دعاؤں سے ہم یہ منزل حاصل کریں گے، پاکستان کے عوام اور افواج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

    ٹرانسمیشن لائنز کے بغیر کوئی نیا پاور پلانٹ نہیں لگایا جائے گا

    فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے جدوجہد جاری رہے گی، مولانا فضل الرحمن

    ننکانہ: بیساکھی میلے کی خوشی میں شاندار آتشبازی، فضاء رنگ و نور سے جگمگا اٹھی

    آرمی چیف سے امریکی وفد کی ملاقات، آئی ٹی میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط

  • آرمی چیف سے امریکی وفد کی ملاقات، آئی ٹی  میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط

    آرمی چیف سے امریکی وفد کی ملاقات، آئی ٹی میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی کانگریس کے وفد نے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا.

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تربیتی تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے۔ کانگریس کے وفد نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات کی، وفد کی قیادت جیک برگمین کر رہے تھے جبکہ تھامس سوزی اور معزز جوناتھن جیکسن بھی وفد میں شامل تھے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال جبکہ علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر زور دیا گیا، دونوں فریقین نے باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور اسٹریٹجک مفادات کی بنیاد پر مسلسل رابطے کی اہمیت کو دہرایا۔

    ترجمان پاک فوج نے کہا کہ امریکی ارکانِ کانگریس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کلیدی کردار کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کا اعتراف بھی کیا، امریکی کانگریس کے وفد نے پاکستانی قوم کی ثابت قدمی اور اس کے اسٹریٹجک پوٹینشل کی بھی تعریف کی۔امریکی وفد نے پاکستان کی خودمختاری کے لیے اپنے احترام کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی، تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کے شعبوں میں وسیع البنیاد دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    جماعت اسلامی کی 22 اپریل کو پہیہ جام ہڑتال کی کال

    ڈیرہ غازی خان: قبائلی عوام کا خوارجی دہشت گردوں کے خلاف اعلانِ جنگ، مقامی لشکر تشکیل

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 6 دہشت گرد ہلاک

    اسکول پرنسپل کی 9 سالہ طالبہ سے زیادتی کی کوشش، مقدمہ درج

    عبادت کے لیے جانے والوں پر روسی میزائل حملہ،32 افراد جاں بحق

  • خیبرپختونخوا  میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 6 دہشت گرد ہلاک

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 6 دہشت گرد ہلاک

    خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 6 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق لکی مروت میں سی ٹی ڈی نے آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشت گرد ہلاک کردیے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ آپریشن کے دوران صبح 10:45 بجے پولیس اسٹیشن تاجوری اور برگئی کی حدود خانخیل مندزئی میں واقع جنگل میں 20 سے 25 دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا، دو گھنٹے جاری رہنے والی اس لڑائی میں دونوں اطراف سے بھاری اسلحہ استعمال کیا گیا۔

    مزید بتایا گیا کہ پولیس نے انتہائی بہادری سے لڑتے ہوئے بغیر کسی قسم کا نقصان اٹھائے کراس فائر میں 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا اور کئی کے زخمی ہو کر فرار ہونے کی اطلاعات پر علاقے میں سرچ آپریشن کے ذریعے ان کا پیچھا جاری ہے۔آئی جی خیبرپخونخوا نے لکی مروت میں کارروائی پر سی ٹی ڈی ٹیم کی تعریف کی۔آئی جی پولیس نے کہا کہ کے پی پولیس اور سی ٹی ڈی دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کر رہی ہے۔

    دوسری جانب پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان وانا میں مقامی افراد سے جھڑپ میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں نے حملہ کرکے دو اہلکار اغوا اور ایک کو زخمی کیا تھا۔

    اسکول پرنسپل کی 9 سالہ طالبہ سے زیادتی کی کوشش، مقدمہ درج

    عبادت کے لیے جانے والوں پر روسی میزائل حملہ،32 افراد جاں بحق

  • پیپلز پارٹی، ن لیگ ناراضگی، حکومت کا ایک بار پھر  رابطہ

    پیپلز پارٹی، ن لیگ ناراضگی، حکومت کا ایک بار پھر رابطہ

    پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن میں ناراضگی، حکومت کی جانب سے پیپلزپارٹی سے ایک بار پھر رابطہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق رابطہ کرنے پر پی پی قیادت نے کینالز لنک کے مطالبہ سے پیچھے ہٹنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ نہروں کا فیصلہ واپس لینا پی پی کا یک نکاتی مطالبہ ہے، پیپلزپارٹی نہروں کے مطالبہ سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے گی۔ ذرائع نے تصدیق کی کہ حکومت نے پیپلزپارٹی کو پرکشش آفرز کی ہیں، تاہم پی پی نے حکومت کی تمام پیشکشیں مسترد کرتے ہوئے آفرز کے بجائے سی سی آئی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    اس بارے بات کرتے ہوئے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پیپلزپارٹی کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے بھاری فنڈنگ کی آفرز کرتے ہوئے سکھر موٹروے کیلئے فنڈز فراہمی کی یقین دہانی کرائی، اس کے علاوہ سندھ، بلوچستان کے منصوبے پی ایس ڈی پی میں لینے کی آفر بھی کی۔پیپلزپارٹی نے حکومت کو جواب میں کہا کہ جینا مرنادریائے سندھ کے ساتھ ہے، جبکہ پی پی اٹھارہ اپریل سے سڑکوں پر دمادم مست قلندر کرے گی، حکومت نے مجبور کیا تو فیصلے سڑکوں پر عوام کے ساتھ ہوں گے۔

    شاہی سید کی ایم کیو ایم کے مرکز آمد،رہنماؤں سے ملاقات

    سندھ میں کل سےموسم شدید گرم ،ہیٹ ویو کی پیشنگوئی

    ایران ، امریکہ جوہری مذاکرات ، وائٹ ہاؤس کی جانب سے مثبت قرار

    اپووا کی سالانہ خواتین کانفرنس، ایک یادگار لمحہ.تحریر:نور فاطمہ

    مایہ ناز کامیڈین اداکار جاوید کوڈو انتقال کر گئے

    پاکستان سمیت دنیا میں واٹس ایپ صارفین کو مشکلات کا سامنا

  • وزیرِ اعظم  کی بلاول بھٹو کو  پارٹی چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد

    وزیرِ اعظم کی بلاول بھٹو کو پارٹی چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان پیپلز پارٹی کے انتخابات میں پارٹی چیئرمین منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہمایوں خان کو سیکرٹری جنرل، ندیم افضل گوندل (چن) کو سیکرٹری اطلاعات اور آمنہ پراچہ کو سیکریٹری فنانس منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ وزیرِ اعظم نے پارٹی کے نو منتخب عہدیداران کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی نوجوان قیادت کے تحت پاکستان پیپلز پارٹی عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔

    یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان پیپلز پارٹی کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔ہمایوں خان کو پاکستان پیپلز پارٹی کا سیکرٹری جنرل جبکہ ندیم افضل چن کو پاکستان پیپلز پارٹی کا سیکرٹری اطلاعات منتخب کیا گیا ہے،پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری فنانس آمنہ پراچہ کو منتخب کیا گیا ہے۔

    اپووا کی سالانہ پانچویں خواتین کانفرنس،خواتین میں ایوارڈز تقسیم

    نواز شریف کے لندن پہنچتے ہی ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے

    منفی اثرات، کم عمر بچوں کے موبائل فون پر پابندی عائد

    منفی اثرات، کم عمر بچوں کے موبائل فون پر پابندی عائد

    کراچی میں پانی کی ایک بوند کا بھی اضافہ نہیں ہوا،علی خورشیدی

  • ایرانی صوبے بلوچستان میں مسلح افراد کے حملے میں 8 پاکستانی جاں بحق

    ایرانی صوبے بلوچستان میں مسلح افراد کے حملے میں 8 پاکستانی جاں بحق

    ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں مسل افراد نے 8 پاکستانی شہریوں کی جان لے لی ۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق قتل ہونے والے پاکستانیوں کو مبینہ طور پر ایک پاکستان مخالف دہشت گرد تنظیم کی جانب سے نشانہ بنایا گیا۔اس حوالے سے، پاکستانی سفارت خانہ کے حکام مزید تفصیلات حاصل کر رہے ہیں، پاکستانی سفارتخانے کے افسران کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پاک-ایران سرحدکے قریب ایرانی سیستان بلوچستان صوبے میں 8 پاکستانیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ لاشوں کی تصدیق اور شناخت کا عمل جاری ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ پاکستانی موٹر مکینک تھے اور ان پاکستانیوں کا تعلق پنجاب کے شہر بہاولپور سے تھا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ دور دراز علاقے کی وجہ سے ابھی ایرانی حکام نے کچھ نہیں بتایا تاہم ایرانی میڈیا کہا ہے کہ پاکستانیوں کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس کے اوائل میں پاکستان اور پڑوسی ملک ایران کے درمیان کشیدگی ہو گئی تھی، اس کی وجہ یہ تھی کہ 17 جنوری 2024 کو ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود میں حملے کے نتیجے میں 2 معصوم بچے جاں بحق اور 3 بچیاں زخمی ہو گئی تھیں۔ایران کی جانب سے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے 48 گھنٹے سے بھی کم وقت کے اندر پاکستان نے 18 جنوری 2024 کی علی الصبح ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا جس میں متعدد دہشت گرد مارے گئے تھے۔

    پی ایس ایل 10: کنگز کیخلاف سلطانز کی بیٹنگ جاری

    بین الاقوامی موسمیاتی ایپس کی مون سون میں پاکستان میں زائد بارشوں کی پیشگوئی

    امریکی ارکان کانگریس کا تین رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

    بطور وزیر اعلیٰ غربت کا خاتمہ ،صحت اور تعلیم میری اولین ترجیح ہے، مریم نواز

  • پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات، بلاول بھٹو  پارٹی کے چیئرمین منتخب

    پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات، بلاول بھٹو پارٹی کے چیئرمین منتخب

    پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔

    پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان پیپلز پارٹی کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔

    ہمایوں خان کو پاکستان پیپلز پارٹی کا سیکرٹری جنرل جبکہ ندیم افضل چن کو پاکستان پیپلز پارٹی کا سیکرٹری اطلاعات منتخب کیا گیا ہے،پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری فنانس آمنہ پراچہ کو منتخب کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہوئے، اور فوزیہ حبیب نے بطور سینٹرل الیکشن کنوینئر انتخابی عمل کی نگرانی کی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداران کو پارٹی آئین کے مطابق 4سال کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔

  • چوہدری شجاعت حسین  ایک بار پھر پارٹی صدر بن گئے

    چوہدری شجاعت حسین ایک بار پھر پارٹی صدر بن گئے

    پاکستان مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی انتخابات میں چوہدری شجاعت حسین کو بلامقابلہ صدر منتخب کر لیا گیا، جبکہ طارق حسن بلا مقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے ہیں۔ یہ انتخابات مسلم لیگ ق کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں منعقد ہوئے جس میں پارٹی کے اہم رہنماؤں اور اراکین نے شرکت کی۔

    چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں ہونے والے ان انتخابات میں دیگر اہم عہدوں پر بھی انتخابات مکمل ہوئے۔ چوہدری سالک حسین مسلم لیگ ق کے سینئر نائب صدر منتخب ہوئے ہیں، جب کہ چوہدری شافع حسین کو مسلم لیگ پنجاب کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا۔ ڈاکٹر محمد امجد کو مسلم لیگ ق کا چیف آرگنائزر اور غلام مصطفیٰ ملک کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔اس اجلاس میں چاروں صوبوں، اسلام آباد اور گلگت بلتستان سے جنرل کونسل کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران مختلف اہم مسائل پر بھی بحث کی گئی۔ خاص طور پر مسئلہ کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی مذمت کی گئی، اور ان پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر ملک میں جاری دہشت گردی کی بھی شدید مذمت کی گئی، اور افواج پاکستان، رینجرز اور پولیس کے کردار کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

    چوہدری شجاعت حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "قرآن ہمارا منشور ہے اور ہم خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ ہمیں منافقت اور تکبر سے بچنا چاہیے۔” ان کا مزید کہنا تھا کہ "مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا، اور یہی جماعت پاکستان کو بچائے گی۔” انہوں نے تمام منتخب عہدیداروں کو پارٹی کو منظم، مستحکم اور فعال بنانے کی ہدایت دی۔

    یہ اجلاس مسلم لیگ ق کے اندرونی استحکام اور مستقبل کی حکمت عملی کو مزید مستحکم کرنے کی طرف ایک اہم قدم تھا۔