Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • نیرج چوپڑا کلاسک،پاکستانی اولمپک میڈلسٹ ارشد ندیم کو ملی بھارت سے دعوت

    نیرج چوپڑا کلاسک،پاکستانی اولمپک میڈلسٹ ارشد ندیم کو ملی بھارت سے دعوت

    نیرج چوپڑا کلاسک: 24 مئی سے بنگلورو میں پاکستان کے اولمپک میڈلسٹ ارشد ندیم کو مدعو کیا گیا

    24 مئی سے بنگلورو کے کانتی راوا اسٹیڈیم میں ہونے والے نیرج چوپڑا کلاسک جیولن تھرو مقابلے میں پاکستان کے اولمپک میڈلسٹ ارشد ندیم کو مدعو کیا گیا ہے۔ تاہم، ارشد ندیم کی جانب سے اس مقابلے میں شرکت کے حوالے سے ابھی تک کوئی اطلاع نہیں آئی ہے۔

    دو بار اولمپک میڈلسٹ نیرج چوپڑا نے اس بارے میں بتایا کہ انہوں نے ارشد ندیم کو بھی اس مقابلے میں شرکت کی دعوت دی ہے، لیکن ارشد نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔ نیرج چوپڑا نے مزید کہا کہ ارشد ندیم نے یہ کہا ہے کہ وہ اپنے کوچ سے مشورہ کرنے کے بعد ان کی شرکت کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔نیرج چوپڑا کلاسک، جو بنگلورو کے کانتی راوا اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا، دنیا کے بہترین جیولن تھرو ایتھلیٹس کو ایک جگہ اکٹھا کرے گا۔ ان ایتھلیٹس میں اینڈرسن پیٹرس، تھامس روہلر، اور جولیس یگو شامل ہیں۔ نیرج چوپڑا نے اس موقع پر بتایا کہ اس مقابلے کو جے ایس ڈبلیو اسپورٹس کی مدد سے منظم کیا جائے گا۔ نیرج کے مطابق، یہ مقابلہ ان کا خواب تھا اور ابتدا میں اس کا انعقاد پنچکولہ میں ہونا تھا، مگر روشنی کی کمی کی وجہ سے اسے بنگلورو منتقل کر دیا گیا۔

    اس مقابلے میں شریک ہونے والے غیر ملکی کھلاڑیوں میں اینڈرسن پیٹرس شامل ہیں، جو دو بار عالمی چمپئن اور اولمپک میں کانسی کے تمغے کے حامل ہیں۔ اسی طرح، 2016 کے اولمپک چمپئن تھامس روہلر، عالمی چمپئن اور اولمپک میڈلسٹ جولیس یگو، اور امریکی کھلاڑی کرٹس تھامسن بھی اس ایونٹ میں شرکت کے لیے ہندوستان آئیں گے۔ ہندوستان کی جانب سے نیرج چوپڑا اور روہت یادو جیسے کھلاڑی اس ایونٹ میں حصہ لیں گے۔نیرج چوپڑا نے اس مقابلے کے حوالے سے کہا کہ "یہ میرا خواب تھا۔ جب میں نے بیرون ملک میں ایتھلیٹس کے مقابلے دیکھے، تو مجھے یہ سوچنے پر مجبور کر دیا کہ ہندوستان میں بھی ایسی نوعیت کے مقابلے ہوسکتے ہیں، جہاں دنیا کے بہترین ایتھلیٹس حصہ لے سکیں اور ہمارے کھلاڑی بھی ان کے ساتھ کھیل سکیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ یہ مقابلہ ہر سال منعقد کیا جائے گا اور آنے والے وقت میں جیولن تھرو کے علاوہ دیگر کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد کیے جائیں گے۔

  • معروف یوٹیوبرز کے بینک اکاؤنٹس غیر ملکی فنڈنگ کے الزام میں منجمد

    معروف یوٹیوبرز کے بینک اکاؤنٹس غیر ملکی فنڈنگ کے الزام میں منجمد

    حکومتِ پاکستان نے معروف یوٹیوبرز کے بینک اکاؤنٹس غیر ملکی فنڈنگ کے الزام میں منجمد کر دیے.

    باغی ٹی وی کے مطابق حکومتِ پاکستان نے سخت کارروائی کرتے ہوئے چند معروف یوٹیوبرز کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان یوٹیوبرز پر غیر ملکی فنڈنگ کے ذریعے ملک دشمن بیانیہ پھیلانے کا الزام ہے۔متاثرہ یوٹیوبرز میں صدیق جان، معید پیرزادہ، صابر شاکر اور عمران ریاض خان شامل ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ وہ بیرونِ ملک سے مالی امداد حاصل کر کے سوشل میڈیا پر پاکستان کے اداروں اور ریاستی پالیسیوں کے خلاف پروپیگنڈا کرتے رہے ہیں۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے اور دیگر حساس اداروں نے مشترکہ تحقیقات کے بعد ان یوٹیوبرز کے مالیاتی ریکارڈز کی جانچ کی، جس میں مبینہ طور پر بیرونی ممالک سے لاکھوں روپے کی فنڈنگ کے شواہد ملے۔سرکاری ذرائع کے مطابق یہ یوٹیوبرز ’آزادی اظہار‘ کی آڑ میں سوشل میڈیا پر ریاست مخالف بیانیے کو فروغ دے رہے تھے، اور انہیں مبینہ طور پر دشمن ممالک سے مالی مدد مل رہی تھی۔

    یاد رہے کہ ان میں سے اکثر یوٹیوبرز حکومتی پالیسیوں اور اسٹیبلشمنٹ پر شدید تنقید کے لیے جانے جاتے ہیں اور سوشل میڈیا پر ایک بڑی فالوونگ رکھتے ہیں۔اس معاملے پر تاحال متاثرہ فریقین کی جانب سے باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا، تاہم سوشل میڈیا پر ان کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان گرما گرم بحث جاری ہے۔

    خیبر پولیس کی وردی تبدیل،شلوار قمیض کی جگہ،شرٹ پتلون کا حکم

    فلسطین میں نسل کشی ، اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کیے،روسی قونصل جنرل

    وزیراعظم آج دورۂ ترکیہ کے لیے روانہ ہوں گے

    کینال منصوبے کے خلاف احتجاج، آلو، پیاز کی ترسیل متاثر

    پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عمران لالیکا نے معافی مانگ لی، پاک فوج زندہ باد کے نعرے

  • صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا  سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

    صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

    صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ نےکامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے.

    باغی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا صدر مملکت نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلیجنس پر مبنی کامیاب آپریشن کے دوران خوارجی سرغنہ کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا، صدر مملکت کا ملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ،

    صدر مملکت نے کہا سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے کاروائیاں کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے،دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنتہ الخوارج کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی.

    وزیراعظم کا خراج تحسین

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی اوروزیراعظم کی آپریشنز میں خوارجی دہشت گردوں کے رنگ لیڈر سمیت 6 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا .اس موقع پر وزیراعظم نے کہا پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں.

    وزیر داخلہ کا خراج تحسین

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف 2 کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ، محسن نقوی نے 6 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پرسکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا،محسن نقوی نے کہا سکیورٹی فورسز نےکامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کرکے خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ 6 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔ خوارجی دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہیں۔ قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت اور جرات پر فخر ہے۔

    پشاور زلمی کے خلاف کراچی کنگز کی ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری

    لندن میں نواز شریف کی طبیعت ناساز، واپسی ملتوی

  • او آئی سی کے نمائندہ خصوصی کا آزاد کشمیر کا دورہ

    او آئی سی کے نمائندہ خصوصی کا آزاد کشمیر کا دورہ

    او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر، یوسف محمد صالح الدوبی کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے مظفرآباد، آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کیا ہے

    وفد میں او آئی سی اور پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام کے ساتھ ساتھ نمل یونیورسٹی کے نمائندے بھی شامل تھے،دورے کے دوران وفد نے مری میں اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقات کی اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،وفد نے مظفرآباد میں مہاجر کیمپوں اور ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کشمیری مہاجرین سے ملاقات کی،وفد نے کشمیری مہاجرین کی فلاح و بہبود کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا،یوسف الدوبی نے حکومتِ پاکستان اور عسکری حکام دورۂ آزاد کشمیر کو منظم طریقے سے منعقد کروانے پر شکریہ ادا کیا۔کشمیری اور فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے وفد نے مقبوضہ علاقوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کرنے کے عزم کا اعادہ کیا

  • بی ایل اے کی دہشت گردی کے خلاف کراچی میں خواتین کا احتجاج

    بی ایل اے کی دہشت گردی کے خلاف کراچی میں خواتین کا احتجاج

    بلوچستان میں جاری دہشتگردی کیخلاف کراچی کی خواتین نے احتجاجی مظاہرہ کیا

    احتجاجی مظاہرے کا مقصد بلوچستان میں شہید کئے جانے والے معصوم پاکستانیوں سے اظہار یکجہتی کرنا تھا
    احتجاجی خواتین نے کالعدم دہشتگرد تنظیم بی ایل اے اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جاری دہشتگردی کیخلاف بھی پرامن ریلی کا انعقاد کیا،ریلی مزار قائد سے شروع ہو کر کراچی پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی،ریلی میں طالبات، مذہبی اسکالرز، ڈاکٹرز وکلاء اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی

    ریلی سے خطاب میں شرکاء نے کہا کہ ’’کراچی کثیر القومیتی شہر ہے جہاں ہر صوبے سے تعلق رکھنے والے افراد مل جل کر رہتے ہیں‘‘کراچی میں بلوچوں کی ایک بڑی تعداد محنت مزدوری، نوکریاں اور کاروبار کرکے عزت سے رہتی ہے،بلوچستان میں "را” کے ایجنٹ جن میں بی-ایل- اے اور بلوچ یکجہتی کمیٹی شامل ہیں، دہشتگردوں نے گھناؤنی سازش کے تحت بلوچستان میں موجودصوبوں کے لوگوں کو شناختی کارڈ دیکھ کر بربریت کا نشانہ بنایا،اس کارروائی کا مقصد دوسرے صوبوں میں بھی نفرت پیدا کرنا اور صوبائی تعصب پیدا کرنا تھا،’’ان کی یہ کوشش رائیگاں گئی اور پورے ملک کی عوام بلوچ عوام کیساتھ ان دہشت گردوں کے خلاف اکٹھی ہوگئی‘‘
    بلوچ ایک بہادر، غیرت مند اور محب وطن قوم ہے اور ان دہشت گردوں کی نہ تو کوئی قومیت ہے نہ کوئی مذہب،یہ دہشتگرد تو حیوان کہلانے کے بھی لائق نہیں ہیں،حقیقت یہ ہے کہ بلوچستان میں ہوتی ترقی دشمن ملک کو ہضم نہیں ہو رہی،ایک منظم سازش کے تحت ماہرنگ بلوچ معصوم بلوچ خواتین کو ڈھال بنا کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے،ماہ رنگ بلوچ ایک سازش کے تحت مسنگ پرسنز کا ڈرامہ رچا رہی ہے،یہ معصوم بلوچ لڑکیوں اور نوجوانوں کی ذہن سازی کرکے دہشتگردی کی ٹریننگ کیلئے کیمپوں میں بھیجتی ہے،ان میں سے بعض افراد وہاں سے فرار ہوکر میڈیا کے سامنے بھی پیش ہوچکے ہیں،سکیورٹی فورسزکے ہاتھوں کئی دہشتگردوں کی ہلاکت کے بعد ان کی شناخت مسنگ پرسنز کے طور پر ہوئی،حقیقت یہ ہے کہ بی ایل اے اور ماہ رنگ بلوچ کو بلوچستان کی ترقی روکنے کا ہدف دیا گیا ہے،

    ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے،پلے کارڈز پر یہ پیغام واضح طور پر درج تھا کہ’’پاکستان کے تمام صوبوں کے دل بلوچستان کیساتھ دھڑکتے ہیں”دہشتگردوں کیخلاف پوری قوم بلوچستان اور سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

  • امارات کے  وزیر خارجہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

    امارات کے وزیر خارجہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

    متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کےمطابق شیخ عبداللہ بن زاید النہیان 2 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے معزز مہمان کا استقبال کی، امارات کے وزیر خارجہ وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے، تجارت ، سرمایہ کاری، توانائی ، علاقائی سلامتی و عوامی روابط کے فروغ پر گفتگو ہوگی۔دوسری جانب دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ یہ اعلیٰ سطحی دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

    توقع ہے کہ عبداللہ بن زاید النہیان اپنے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ باہمی تعلقات کے دائرہ کار پر تبادلہ خیال کریں گے، جس میں خاص طور پر تجارت اور سرمایہ کاری، توانائی کے تعاون، علاقائی سلامتی اور عوام سے عوام کی سطح پر روابط پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان، وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے، یہ ملاقات خطے میں امن اور خوشحالی کے مشترکہ وژن کی توثیق کرے گی۔

    کھئیل داس کوہستانی پر ٹماٹر اور انڈے پھینکنے والا شخص رہا

    محسن نقوی کی سعودی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

    شادی کا جھانسہ، گھوٹکی پولیس نے ضلع خیبر کے رہائشی کو اغوا ہونے سے بچالیا

    عمرہ زائرین کی بس کا حادثہ ،5 افراد جاں بحق

  • مرکزی مسلم لیگ کی شہدا غزہ کانفرنس،  قبلہ اول کے تحفظ کی جنگ لڑ رہے ،حماس رہنما ڈاکٹر ناجی ظہیر

    مرکزی مسلم لیگ کی شہدا غزہ کانفرنس، قبلہ اول کے تحفظ کی جنگ لڑ رہے ،حماس رہنما ڈاکٹر ناجی ظہیر

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی کراچی میں شہدا غزہ کانفرنس،عوام کا جم غفیر،فلسطینی پرچموں کی بہار،حماس رہنما نے خصوصی شرکت کی.

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی شہدائے غزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائدین نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کونسل کا اجلاس بلاکر غزہ میں فوری جنگ بندی کروائی جائے۔ دنیا میں امن کے لیے اسرائیلی مظالم کا سلسلہ روکا جائے۔ مسلم ممالک کے حکمران مسئلہ فلسطین کو بنیاد بناکر متحد ہو جائیں۔ غزہ میں جنگ فلسطین کی جنگ نہیں پوری مسلم امہ کی جنگ ہے۔ پاکستان بطور ایٹمی طاقت مسلم ممالک کی قیادت کرے۔ وزیر اعظم اور آرمی چیف غزہ میں قتل عام رکوانے کے لیے کردار ادا کریں۔ عوام اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا سلسلہ جاری رکھیں۔ کراچی سے شروع ہونے والی احتجاجی تحریک کا دائرہ ملک بھر میں پھیلائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ سیف اللہ خالد، حماس رہنما ڈاکٹر ناجی ظہیر، صدر مرکزی مسلم لیگ سندھ فیصل ندیم، صدر مرکزی مسلم لیگ کراچی احمد ندیم اعوان، صدر مسلم میڈیکل مشن ڈاکٹر ناصر ہمدانی، رکن مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مفتی یوسف کشمیری، ناظم اعلی اتحاد المدارس پاکستان یحییٰ مجید، صوبائی رہنما مرکزی مسلم لیگ سندھ حافظ محمد انور، صدر مسلم یوتھ لیگ سندھ بلال حیدر، رہنما جمعیت علمائے پاکستان قاضی احمد نورانی، صدر حیدر آباد ڈویژن عقیل احمد لغاری، نائب صدر کراچی انجینئر نعمان علی، مہدی اسحاق، شہباز عبدالجبار، صدر مسلم وومن لیگ کراچی نازیہ فیصل و دیگر نے کیا۔ شاہراہ قائدین پر کانفرنس میں ہزاروں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ شرکا کا جوش و جذبہ قابل دید تھا۔ شرکا نے ہاتھوں میں فلسطین کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف بھرپور نعرے بازی کرتے رہے۔

    جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ سیف اللہ خالد نے کہا کہ ہم کل بھی فلسطین کے لیے جمع ہوئے تھے اور آج بھی ساتھ کھڑے ہیں۔ مشکل وقت میں غمزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ ہم استقامت کے ساتھ اہل غزہ کے ساتھ رہیں گے۔ اسرائیلی نے غزہ میں مظالم کی انتہا کر دی۔ حماس نے تاریخ ساز معرکہ سرانجام دیا۔ اسرائیل جو کچھ کر رہا ہے اپنی بد حواسی کی وجہ سے کر رہا ہے۔ اللہ نے غزہ میں اسرائیل کے مقابلے کے لیے عظیم قوت کھڑی کر دی ہے۔ میدان میں ڈٹے رہنے سے بہت جلد اللہ فتح دلائے گا۔ جو تحریک کراچی سے شروع ہوتی ہے وہ پورے ملک میں پھیل جاتی ہے۔ مسلمان قربانیوں سے مایوس نہیں ہوتے، ان کے حوصلے بلند ہوتے ہیں۔

    pmml gaza conf khi

    حماس رہنما ڈاکٹر ناجی ظہیر نے کہا کہ اہل غزہ کے ساتھ یکجہتی پر اہل پاکستان کا مشکور ہوں۔ اہل غزہ نے اسرائیل کے خلاف مزاحمت میں کمزوری نہیں دکھائی۔ اسرائیل کے مقابلے میں ہمارے حوصلے آج بھی بلند ہیں۔ تمام تر مظالم کے باوجود ہم استقامت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ غزہ میں جاری جنگ صرف فلسطینیوں کی جنگ نہیں یہ مسلم امہ کی جنگ ہے۔ ہم مسجد اقصٰی اور قبلہ اول کے تحفظ کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ مسلمان مسلمان کا بھائی ہے، وہ اس پر ظلم کرتا ہے اور نہ ظلم کے لیے چھوڑتا ہے۔

    صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ سندھ فیصل ندیم نے کہا کہ غزہ کے معاملے پر خطابات نہیں عملی اقدام کا وقت ہے۔ ہم شرمسار ہیں کہ غزہ کے مسلمانوں کی مدد نہیں کر پا رہے ہیں۔ حکمرانوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کب تک ہم خاموش تماشائی بنے رہیں گے۔ غزہ میں قتل عام کے لیے امریکا اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔ کراچی کی سڑکوں پر جمع ہونے والوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا امریکا ہمارے مسائل حل کرے گا۔ ہمارے مسائل مسلم حکمرانوں کے اتحاد سے حل ہوں گے۔ آرمی چیف سے کہتا ہوں کہ قرآن کے مطابق جو لوگ مدد کے لیے پکارتے ہیں ان کی مدد کرنا ہم پر فرض ہے۔ وزیر اعظم اسلام آباد میں مسلم حکمرانوں کو جمع کرکے غزہ کے لیے علمی کردار ادا کریں۔

    صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی احمد ندیم اعوان نے کہا کہ اہل کراچی نے ہمیشہ ظلم کے خلاف آواز بلند کی۔ اسرائیل نے دنیا کے کسی قانون اور اصول کی پاسداری نہیں کی۔ ایک چھوٹی سی بستی غزہ کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا۔ اہل غزہ ڈیڑھ سال سے حوصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ غزہ میں اٹھنے والے جنازے مسلم حکمرانوں کے ہیں جو اس ظلم پر بے بس نظر آتے ہیں۔ آج دنیا بھر میں غزہ کے لیے احتجاج ہو رہا ہے، لیکن حکمران خاموش ہیں۔ صدر مسلم میڈیکل مشن ڈاکٹر ناصر ہمدانی نے کہا کہ غزہ میں بنیادی ضرورتوں کی شدید قلت ہے۔ غزہ کی ناکہ بندی کرکے غذائی قلت پیدا کی گئی۔ مسلم میڈیکل مشن نے ہر موقع پر اہل غزہ کی خدمت کی۔

    رکن مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مفتی یوسف کشمیری نے کہا کہ جو مسلمان اہل غزہ کے ساتھ یکجہتی کر رہے ہیں وہ قابل تحسین ہیں۔ اسرائیل کے ساتھ دوستی کی بات کرنے والے بزدل ہیں۔ علماء نے مسلم ممالک کے سربراہان پر جہاد کی فرضیت کا فتویٰ دے دیا ہے۔ مسلم حکمران کمزوری کا مظاہرہ نہ کرے۔ ناظم اعلیٰ اتحاد المدارس پاکستان یحییٰ مجید نے کہا کہ اہل فلسطین کے ساتھ ہمارا تعلق ایک جسم کی مانند ہے۔ اہل غزہ نے قربانیاں پیش کیں لیکن وہ پیچھے نہیں ہٹے۔ استقامت کا مظاہرہ کرنے والے کامیاب ہوتے ہیں۔

    صوبائی رہنما مرکزی مسلم لیگ سندھ حافظ محمد انور نے کہا کہ ہم اہل غزہ کو پیغام دے رہے ہیں کہ آپ اکیلے نہیں۔ ہم سب اہل غزہ کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔ صدر مسلم یوتھ لیگ سندھ بلال حیدر نے کہ کہ آج یہاں موجود مرد و خواتین اسرائیل کو پیغام دینے کے لیے جمع ہیں۔ غزہ کے نوجوان آزادی کی تحریک میں تنہا نہیں ہم سب ان کے ساتھ ہیں۔ رہنما جمعیت علمائے پاکستان قاضی احمد نورانی نے کہا کہ غزہ کی جنگ نے دنیا کا چہرہ ننگا کر دیا ہے۔ ہم حکمرانوں سے کہیں گے کہ نرمی نہ دکھائیں۔ بائیکاٹ کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ صدر مرکزی مسلم لیگ حیدر آباد ڈویژن عقیل احمد لغاری نے کہا کہ امت مسلمہ میں قیادت کا بہت بڑا فقدان ہے۔ غزہ میں لہو بہہ رہا ہے اور 57 اسلامی ممالک کے سربراہان بے بس ہیں۔ اہل غزہ کے دکھ درد کو محسوس کیا جائے۔ صدر مسلم وومن لیگ کراچی نازیہ فیصل نے کہا کہ ہم اہل غزہ کے ساتھ ہیں۔ ہم اہل غزہ کے دکھ درد کو محسوس کرتے ہیں۔ ہم اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے۔

    امریکی سپریم کورٹ نے تارکین وطن کو فوری ریلیف دے دیا

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل راؤنڈر پی ایس ایل 10 سے باہر

    حکومت ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے،وزیراعظم

  • پیپلزپارٹی اراکین کا وفاقی حکومت گرانے کا عندیہ

    پیپلزپارٹی اراکین کا وفاقی حکومت گرانے کا عندیہ

    پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما نبیل گبول نے حکومت نے دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم چاہیں تو اس حکومت کو گرا کر اپنی حکومت بناسکتے ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کےمطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں بیرسٹر عقیل ملک کے اس بیان کر جواب دیتے ہوئے نبیل گبول نے کہا آپ لوگوں صدر مملکت کو پریزینٹیشن کیوں دی؟ صدر زرداری نے خود قومی اسمبلی، سینٹ اجلاس میں کہا یہ قابل قبول نہیں ہوگا، ہم نہیں چاہتے کہ ہم سندھ میں احتجاج کریں، اور ساتھ میں حکومت میں بیٹھیں، لوگ ہمارا مذاق اڑائیں گے، ہم ایسا نہیں کرسکتے۔

    میزبان نے دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملہ پر سوال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سمجھی رہی ہے پیپلزپارٹی کے ساتھ یہ ان کا معاملہ ہی نہیں ہے، بلکہ اسٹبلشمنٹ کے ساتھ ہے،جواب میں ن لیگ کے رہنما بیرسٹر عقیل ملک نے بیان دیا کہ پیپلزپارٹی وکٹوں کے دونوں جانب کھیل رہی ہے، صدر پاکستان نے جولائی میں ایک ٹویٹ کیا تھا کہ اگر یہ پاکستان کے مفاد میں ہے تو اچھا منصوبہ ہے۔ بطور قانون دان کہا اس معاملے میں صدر مملکت کی منظوری کی ضرورت نہیں ہے۔

    نبیل گبول نے کہا شاید پیپلزپارٹی یہ سوچنے پر مجبور ہوچکی اور عوامی خواہش بھی یہی ہے کہ وہ اپوزیشن کی سائیڈ پر بیٹھے، اگر ہم بیٹھے تو صدر مملکت کو ضرور کہیں گے کہ وزیراعظم سے ’ ووٹ آف کانفیڈنس‘ لیں، پھر پتہ چلے گا کہ اُن کے پاس نمبرزہیں یا نہیں؟نبیل گبول نے دعویٰ کرتے کہا ہمارے پاس نمبرز ہیں اور چاہیں تو حکومت گرا کر اپنی بناسکتے ہیں، ہمارے پاس 130 سے زائد سیٹیں ہیں، ہم پی ٹی آئی میں بھی نہیں بیٹھیں گے۔

    اس سے قبل ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے ’ کینالز‘ پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کی عوام نے سندھو دریا پر نئی نہروں کے منصوبے کو مسترد کر دیا،عوام پہلے ہی پانی شدید قلت کا سامنا کر رہے ہیں، نئی نہریں نکالنےکا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، وفاق دریائے سندھ پر 6 نئی نہروں کی تعمیر کے اپنے متنازعہ منصوبے سے فوری طور دستبردار ہوجائے۔

    شازیہ مری نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے انتباہ پر غور کرے ورنہ وفاقی حکومت کسی وقت بھی گرسکتی ہے، چیئرمین بلاول کہہ چکے ہیں کہ حکومت اور عوام کے درمیان کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑا، تو وہ ہر بار عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

    پنجاب یونیورسٹی سے اساتذہ کروڑوں روپے کی اسکالرشپ لے کر فرار

    عظمی بخاری کی صحافیوں کو 5 مرلے کا پلاٹ دینے کی یقین دہانی

    امریکا اور ایران کے مذاکرات کا دوسرا دور مکمل

    بلاول بھٹو کا سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے گھروں کا دورہ

  • اسحاق ڈار کی افغان وزیراعظم، وزیر خارجہ سے ملاقاتیں

    اسحاق ڈار کی افغان وزیراعظم، وزیر خارجہ سے ملاقاتیں

    پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ہفتے کے روز ایک روزہ سرکاری دورے پر کابل پہنچ گئے۔

    کابل ہوائی اڈے پر وزارت خارجہ کے حکام بشمول ڈاکٹر محمد نعیم وردگ، مفتی نور احمد، فیصل جلالی نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر کابل میں پاکستانی ناظم الامور عبید الرحمٰن نظامانی اور سفارت خانے کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔اسحاق ڈار وزارت خارجہ بھی گئے، جہاں ان کی وزیر خارجہ افغانستان مولوی امیر خان متقی سے بھی ملاقات ہوئی،پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان بھی اس دورے میں ان کے ہمراہ ہیں۔

    نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اپنے ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے ہیں۔ افغان وزارت خارجہ میں پاک افغان مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے، جس میں سیکیورٹی، تجارت، رابطوں اور عوامی تعلقات سمیت تمام اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔اسحاق ڈار نے کابل پہنچنے کے بعد کہا کہ پاکستان اپنے برادر ملک افغانستان کی ترقی اور خوشحالی کا خواہاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے ساتھ پاکستان کے تعلقات برادرانہ ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔

    کابل میں پاک افغان مذاکرات کے دوران وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان کے عبوری وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند زاد اور افغان ہم منصب امیر خان متقی سے ملاقات کی جس میں سکیورٹی سمیت دیگر دو طرفہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے افغان عبوری وزیراعظم ملا محمد حسن اخوندزاد سے ملاقات کی جس میں سکیورٹی، تجارت، ٹرانزٹ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں عوامی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، ملاقات میں برادرانہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کے لیے اعلیٰ سطح تبادلوں کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

    قبل ازیں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے پاکستانی وفد نے افغان حکام کے ساتھ مذاکرات میں شرکت کی۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغان ہم منصب امیر متقی سے بھی ملاقات کی جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    قبل ازیں نور خان ایئر بیس پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ "افغانستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے، اور ہمارے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔” انہوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک کی کوشش ہوگی کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کریں تاکہ دونوں ملکوں کے عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا سکے۔

    اس دورے سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں مزید استحکام اور ترقی کی توقع کی جا رہی ہے۔پاکستان کے وزیر خارجہ کی حیثیت سے یہ ان کا افغانستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔

  • کھاریاں گیریژن میں آٹھویں بین الاقوامی مشق،آرمی چیف مہمان خاص

    کھاریاں گیریژن میں آٹھویں بین الاقوامی مشق،آرمی چیف مہمان خاص

    کھاریاں گیریژن میں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے ہوئے جس میں آرمی چیف نے مشق کے شرکا کو انفرادی اور ٹیم ایوارڈز سے نوازا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کھاریاں گیریژن میں آٹھویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے ہوئے جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ مشق میں پاک فوج کی 7 ٹیموں، پاک بحریہ کی ایک ٹیم اور دوست ممالک کی15 ٹیموں نے حصہ لیا، مشق میں بحرین، بیلاروس، چین، سعودی عرب، مالدیپ،مراکش،نیپال، قطر، سری لنکا، ترکی، امریکا اور ازبکستان شامل تھے۔اس کے علاوہ بنگلا دیش، مصر، جرمنی، کینیا، میانمار اور تھائی لینڈ کے نمائندوں نے بطور مبصر مشاہدہ کیا جب کہ تقریب میں بین الاقوامی مبصرین اوردفاعی اتاشیوں نے بھی شرکت کی اور تقریب کے انعقاد کو سراہا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ 60 گھنٹے طویل پیٹرولنگ مشق کا مقصد جدید جنگی مہارتوں کو بڑھانا تھا، یہ مشق پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں میں کی گئی، آرمی چیف نے مشق کے شرکا کو انفرادی اور ٹیم ایوارڈز سے نوازا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ ایسی مشقیں پیشہ ورانہ فوجی مہارتوں اور حکمت عملی سیکھنے کا صحیح فورم ہیں، ایسی مشق جنگ کے بدلتے حالات میں ٹیم اسپرٹ کو فروغ دیتی ہے، اس مقصد کیلئے پاک فوج نے کردار، جرات اور قابلیت کی بھرپور صفات کو برقرار رکھا ہے۔