Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • پاکستان  معدنی ذخائر نکال کر  قرضوں کے چنگل سے آزاد ہو سکتا ہے،وزیراعظم

    پاکستان معدنی ذخائر نکال کر قرضوں کے چنگل سے آزاد ہو سکتا ہے،وزیراعظم

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم نے مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن کرکے برآمدات کو فروغ دینا ہے اور خام مال کے بجائے تیار شدہ مصنوعات کی برآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ فورم معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری میں اضافے کا باعث بنے گا اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوگا،ملک میں معدنی ذخائر کی مالیت کھربوں ڈالر کے ہیں اور ان معدنی ذخائر کے ذریعے پاکستان قرضوں کے چنگل سے آزاد ہو سکتا ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ قدرت نے پاکستان کو قدرتی وسائل سے مالا مال کیا ہے پاکستان میں دنیا کے سب سے بڑے کوئلے کے ذخائر موجود ہیں اور سندھ حکومت کوئلے کے ذخائر سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے بھرپور کام کر رہی ہے درآمدی کوئلے کے بجائے مقامی پر انحصار کرکے قیمتی زرمبادلہ کی بچت کر رہے ہیں۔

    نومئی کتنا نقصان ہوا،رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

    انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا سے بلوچستان اور گلگت بلتستان کے پہاڑوں میں معدنیات کے وسیع ذخائر موجود ہیں جبکہ سندھ اور پنجاب کی سرزمین بھی قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، آزاد کشمیر میں بھی قدرت کے بے پناہ خرانے مدفن ہیں، ریکوڈک منصوبے میں پیش رفت حوصلہ افزا ہے، بلوچستان میں کان کنی سے روزگار کے مواقع پیدا اور سماجی و معاشی ترقی ہوگی معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری سب کے لیے سودمند ہے۔

    وزیراعظم نے تمام مندوبین کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ فورم کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتا ہو اور پاکستان خلیجی ممالک، چین، یورپ، امریکا اور دیگر خطوں سے سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔

    پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس کیلئے مشترکہ فائر پاور مظاہرہ

    شہباز شریف نے کہا کہ سرمایہ کاروں سے کہوں گا کہ وہ تیار مصنوعات پر کام کریں، کان کنی کی صنعت کے لیے فنی تربیت لازم و ملزوم ہے، حکومتی سطح پر شراکت داری کو فروغ دیا جائے گا، سرمایہ کار کمپنیاں نوجوانوں کو ہنر کی فراہمی میں کردار ادا کریں، ہم مل کر پاکستان کو دنیا کا عظیم ملک بنائیں گے۔

  • پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس کیلئے مشترکہ فائر پاور مظاہرہ

    پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس کیلئے مشترکہ فائر پاور مظاہرہ

    جہلم: پاکستان آرمی اور پاکستان ائیرفورس نے پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کے کیڈٹس کیلئے ٹلہ فیلڈفائرنگ رینج میں ایک شاندار مشترکہ فائر پاور مظاہرہ کیا۔ یہ فائر پاور مظاہرہ پی ایم اے کے کیڈٹس کی جنگی مشقوں کی تربیت کا اہم حصہ تھا۔ اس مظاہرے کا مقصد کیڈٹس کو جنگی حکمت عملی، دفاعی صلاحیتوں، فائر پاور اور کمیونیکیشن نیٹ ورک کی ہم آہنگی کو عملی طور پر سمجھانا تھا۔

    فائر پاور مظاہرے میں پاکستان کے سپیشل سروس گروپ، آرمی ایوی ایشن اور ایئر ڈیفنس کے دستوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان دستوں نے اپنی جنگی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا، جس سے نہ صرف کیڈٹس کی تربیت کو مزید مستحکم کیا گیا بلکہ ان کی جنگی تیاریوں کو بھی بہتر بنانے کی کوشش کی گئی۔مظاہرے کے بعد پی ایم اے کے کیڈٹس نے جنگی کارروائیوں کی خصوصی تربیت حاصل کی، جس میں مختلف قسم کی جنگی حکمت عملیوں اور میدانِ جنگ میں فورسز کی ہم آہنگی کو عملی طور پر دیکھنے کا موقع ملا۔ اس موقع پر اعلیٰ عسکری حکام، پی ایم اے کے کیڈٹس اور دیگر طلبہ نے شاندار مظاہرہ دیکھ کر اس کی بھرپور تعریف کی۔

    اس کے علاوہ، پی ایم اے کے کیڈٹس نے انسدادِ دہشت گردی کے قومی مرکز پبی کا دورہ بھی کیا اور وہاں ہونے والی تربیتی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔ اس دورے کے دوران کیڈٹس نے جدید ہتھیاروں اور آلات کا معائنہ بھی کیا، جو جنگی تیاریوں میں انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔ کھاریاں میں ہونے والی اس مشق کے دوران کیڈٹس نے جدید ترین جنگی آلات اور ٹیکنالوجی کو قریب سے دیکھا، جس سے ان کی عملی تربیت میں مزید بہتری آئی۔

    اس شاندار مظاہرے اور تربیتی سیشن نے کیڈٹس کی جنگی مہارتوں کو نکھارنے کے ساتھ ساتھ ان کی قیادت کی صلاحیتوں کو بھی مزید بڑھایا۔

  • سپریم کورٹ، نومئی کیسز کا 4 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم

    سپریم کورٹ، نومئی کیسز کا 4 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم

    سپریم کورٹ نے 9 مئی کیسز میں ٹرائل کورٹ کو 4 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

    سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 9 مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کیس کی سماعت کی۔عدالت نے سماعت کے بعد ٹرائل کورٹ کو 4 ماہ میں کیسزکا فیصلہ کرنے کا حکم دیا،اس موقع پر ایک ملزم کے وکیل نے کہا کہ 4 ماہ میں ٹرائل کیسے مکمل ہوگا ؟ ہمارے خلاف 35 مقدمات ہیں اتنے کم عرصے میں ٹرائل مکمل نہیں ہوگا،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ مردان میں مشال خان قتل کا واقعہ ہوا تھا، میں اس وقت پشاور ہائیکورٹ کا چیف جسٹس تھا، مشال خان قتل کیس کا 3 ماہ میں ٹرائل مکمل ہوا، انسداد دہشتگردی کی عدالت پرفارم کر سکتی ہے۔

    واضح رہے پنجاب حکومت کی جانب سے ضمانت منسوخی کی درخواستوں کے کچھ کیسز میں گزشتہ روز بھی سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو فیصلے 3 ماہ میں کرنے کا حکم دیا تھا۔

  • مولانا فضل الرحمان نے تمام مکاتب فکر کا مشترکہ کنونشن طلب کرلیا

    مولانا فضل الرحمان نے تمام مکاتب فکر کا مشترکہ کنونشن طلب کرلیا

    مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 10 اپریل کو تمام مکاتب فکر کا کنونشن معقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کنونشن میں مشترکہ حکمت عملی اور موقف اپنایا جائے گا، 13 اپریل کو کراچی میں عظیم الشان اسرائیل مردہ باد مظاہرہ ہوگا.

    باغی ٹی وی کے مطابق جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ا امت اسلامیہ کے نام اہم پیغام میں کہا کہ اسلامی دنیا کے حکمرانوں! تمھیں کیا ہوگیا ہے، اقتدار اور عزت اللہ کے ہاتھ میں ہے، پھر امریکہ کے سامنے کیوں سرنگوں ہو؟ کیا تم نے کلمہ توحید پڑھا ہے؟ توحید کا تقاضا صرف اللہ کے سامنے جھکنا ہے لیکن اسلامی دنیا کا حکمران امریکہ اور مغرب کے سامنے جھک رہا ہے، اللہ کے سامنے یہ ایمان کیسے قبول ہوگا؟ توحید کا یہ دعویٰ کیونکر اللہ کے حضور جھوٹا نہیں ہوگا، وقت ہے کہ سنبھل کر امت مسلمہ کی آواز بن جاؤ، امت مسلمہ آج بھی ایک صف میں ہے لیکن حکمران جذبات کی ترجمانی نہیں کررہے.

    انکا کہنا تھا کہ مسلمان حکمران امریکہ اور یورپ کی کٹھ پتلی بن چکے ہیں، امت مسلمہ کی نمائندگی کا حق ادا نہیں کر رہے، اسرائیل اپنے مذموم عزائم کی طرف بڑھ رہا ہے، گریٹر اسرائیل کی طرف بڑھتے قدموں سے کوئی عرب ملک نہیں بچ سکے گا، یہ مسئلہ ہمارے حرمین شریفین تک آئے گا, حرمین شریفین کا تحفظ کیا مسلمان حکمرانوں کا فریضہ نہیں ہوگا؟ یقین ہے کہ تمام تر سفاکیت اور عالمی قوتوں کی مضبوط پشت پناہی کے باوجود فلسطینیوں کی آزادی کا عزم نہیں ٹوٹے گا نہ مزاحمت کمزور ہوگی، امت مسلمہ ان کی پشت پناہی ہے اور یقین ہے کہ اللہ کی مدد اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ ہے، ان شاء اللہ کفر شکست کھائے گا ذلیل و رسوا ہوگا اور اس کے عزائم ناکام ہونگے، آج فلسطین میں غزہ کے مسلمانوں پر اسرائیلی صیہونی قوتوں کے ہاتھوں جو بیت رہی ہے یا بیت چکی ہے وہ تاریخ کے صفحات پر سیاہ دھبوں کے سوا کچھ نہیں، اسرائیل نے امن معاہدہ توڑ کر غزہ پر شب خون مارا ہے، یہ بزدلی کی تاریخ کا حصہ ہے اسے بہادری کا عنوان کبھی نہیں دیا جاسکتا، اس قوم کی بزدلی پر قرآن کریم گواہ ہے، انہوں نے انبیاء تک کو قتل کیا، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں بھی معاہدات توڑے ہیں، یہ آج بھی اسی روش پر قائم اور ناقابل اعتماد قوم ہیں.

    مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فلسطین میں غزہ کے مسلمانوں کا خون پیا اور گوشت نوچا جا رہا ہے، ان کی ہڈیاں چبائی جارہی ہیں شیر خوار بچے زندگی اور موت کی کشمکش میں تڑپ رہے ہیں جو کچھ ہوا اسے انسانی عمل سے تعبیر نہیں کیا جاسکتا یہ سفاکیت اور درندگی ہے نیتن یاہو جنگی مجرم ہے اسے عالمی عدالت انصاف نے گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے عالمی عدالت نے صیہونی قوتوں کی بمباریوں کو خلاف قانون اور جرم قرار دیا ہے، نہ عدالتوں کی سنی جارہی ہے اور نہ قانون کا احترام ہورہا ہے نہ اخلاقیات کا دائرہ موجود ہے نام نہاد انسانی حقوق کے علمبردار امریکہ اور یورپ انسانیت کے قتل پر صہیونیت کا ساتھ دے رہے ہیں انکو حالیہ مہینوں میں ذلت آمیزشکست ہوئی. امن معاہدہ فلسطین اور غزہ کی عزت کا ذریعہ بنا، اسرائیل نے خفت مٹانے کے لئے شرمناک کردار کا آغاز کیا، گردن کٹ جانا شکست نہیں گردن جھک جانا شکست ہے، فلسطینیوں کے سر تو کٹ گئے لیکن جھکے نہیں، نہ سرنگوں ہوئے اور نہ ہجرت کی، آج وہاں انسانی سانحہ رونما ہے ،ساٹھ ہزار مسلمان شہید ہوچکے ہیں جن میں اٹھارہ ہزار بچے اور بارہ ہزار خواتین شامل ہیں، ڈیڑھ لاکھ زخمی ہیں تین لاکھ سے زائد عمارتیں تباہ، کوئی ایک کمرہ نہیں جہاں سر چھپایا جاسکے، عید الفطر بھی کھنڈرات بنے گھروں میں منائی.

    انہوں نے پیغام دیا ہے کہ ان حالات میں دنیائے اسلام کے شانہ بشانہ عید منا رہے ہیں، ان حالات میں معصوم بچوں کے بیانات سن کر شاباش دیتے ہیں کہ وہ ہمالیہ سے بلند ہمتوں والے ہیں، وہاں نہ ادویات ہیں نہ کھانے پینے کی کوئی چیز لیکن مسلمان حکمران خاموش ہیں، قرآن کریم میں جرم کرنے والے اور جرم پر خاموش رہنے والے برابر کے مجرم تصور کئے گئے ہیں، امت مسلمہ اپنے ملکوں میں اپنے حکمرانوں پر سیاسی دباؤ بڑھائے، یہ حکمرانوں کا ضمیر جھنجھوڑنے کا وقت ہے، ان کے اندر ذمہ داری کا احساس بڑھائیں، کیا پیسے کمانا, امریکہ و یورپ کی مدد حاصل کرنا، تجارت بڑھانا یہودیوں کے ساتھ تجارتی معاہدات کرنا تمہارے اہداف ہیں؟ یہی اہداف مسلمان حکمرانوں کی غلامی کا سبب ہیں، مسلمان آزاد پیدا ہوا ہے کوئی طاقت اسے غلام نہیں بنا سکتی.

    اسحاق ڈار کا امریکی ہم منصب سے رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال

    وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا

    ہیری بروک انگلینڈ کی وائٹ بال ٹیم کے نئے کپتان بن گئے

    بلاول بھٹو زرداری نجی دورے پر دبئی روانہ

    آفاق احمد کا پانی کا مسئلہ حل اور ڈمپر مافیا کو قابو کرنے کا مطالبہ
    کراچی میں مسلسل 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ ،ایم کیو ایم کا شدید ردعمل آ گیا

  • اسحاق ڈار کا امریکی ہم منصب سے رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال

    اسحاق ڈار کا امریکی ہم منصب سے رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال

    وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اپنے امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دو طرفہ تعلقات،علاقائی سلامتی اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق دونوں رہنماؤں میں معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر بھی بات چیت ہوئی،اسحاق ڈار نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کامیاب کوششوں پر روشنی ڈالی۔امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی کوششوں کو سراہا،افغانستان کی صورتحال اور امریکی فوجی ساز و سامان کے مسئلے پر بھی بات چیت ہوئی۔وزیرخارجہ نے تجارت، سرمایہ کاری اور انسداد دہشتگردی میں تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکا کیساتھ شراکت داری مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

    امریکی وزیرخارجہ نے کہا اقتصادی تعاون پاک امریکا تعلقات کا نمایاں پہلو ہو گا۔دونوں وزرائے خارجہ نے قریبی رابطے اور باہمی مفاد کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

    وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا

    ہیری بروک انگلینڈ کی وائٹ بال ٹیم کے نئے کپتان بن گئے

    بلاول بھٹو زرداری نجی دورے پر دبئی روانہ

    آفاق احمد کا پانی کا مسئلہ حل اور ڈمپر مافیا کو قابو کرنے کا مطالبہ

    کراچی میں مسلسل 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ ،ایم کیو ایم کا شدید ردعمل آ گیا

  • غزہ لہولہو،پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج

    غزہ لہولہو،پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج

    شہروں میں مظاہرے، ریلیاں،ہزاروں افراد کی شرکت،اسرائیل کیخلاف نعرے بازی
    ہم حاضر ہیں،فلسطینیوں کی مدد کیلئے پاکستانی عوام کا پیغام،اسرائیل کو دہشتگرد قراردیا جائے،مقررین کے خطابات

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیراہتمام غزہ لہو لہو مہم کے تحت مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا گیا، لاہور،کراچی،اسلام آباد، پشاو،کوئٹہ ملتان، فیصل آباد، سکھر،حیدرآباد ،قصور،گوجرانوالہ ،شیخوپورہ ،نواب شاہ، مٹیاری،ہالا،گولارچی سمیت کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے،مظاہروں میں نوجوانوں، بزرگوں اور بچوں سمیت تمام مکاتب فکر کے ہزاروں افراد شریک ہوئے، شرکاء نے اسرائیلی کھلی دہشت گردی پر اقوام متحدہ، او آئی سی، اور عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی پر بھی شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔لاہور پریس کلب کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ شرکا نے فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے پلے کارڈز، بینرز اٹھا رکھے تھے. لاہورپریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے مرکزی مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری، مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر حافظ طلحہ سعید،سیکرٹری جنرل لاہور مزمل اقبال ہاشمی،شیخ نعیم بادشاہ،تابش قیوم و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جو خون بہہ رہا ہے، وہ صرف فلسطینیوں کا نہیں، بلکہ پوری امت کا ہے۔ مسلم ممالک فوری طور پر اسرائیل سے سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کریں،اسلامی ممالک پر مشتمل دفاعی بلاک تشکیل دیا جائے جو نہ صرف فلسطین بلکہ ہر مظلوم مسلم ملک کا محافظ ہو،عالمی سطح پر اسرائیل کو دہشت گرد ریاست قرار دینے کی مہم چلائی جائے۔ سیف اللہ قصور ی کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو یاد رکھو تمہارے ظلم کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔آج غزہ کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سب کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔اگر اسرائیل کیخلاف کھڑا ہونا چاہتے ہو تو مسلم ممالک کو اپنی صفوں کو اتحاد پیدا کرنا ہوگا۔اپنی عوام کو پیغام دیتا ہوں کہ اپنی حکومت کیخلاف کھڑا ہونا کسی صورت ٹھیک نہیں ہے۔ پاکستان کی عوام فلسطینیوں کے ساتھ ہے، سب کو کھڑا کریں گے، لوگوں کو شعور،بیداری کی لہر پیدا کریں گے، غزہ کی سسکتی انسانیت کا درد ہر پاکستانی کے دل میں ہے۔مرکزی مسلم لیگ کا غزہ لہو لہو مہم کے تحت ہفتہ یکجتہی فلسطین مہم کے تحت کل منگل کو بھی احتجاجی مظاہرے ہوں گے،بدھ ،جمعرات کو سیمینار و کانفرنسز،جمعہ کو ملک گیر احتجاج ہو گا

    نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاجی مظاہرے سے صدر مرکزی مسلم لیگ خالد مسعوسسندھو و دیگر نے خطاب میں کہا کہ آج دنیا کی آنکھوں کے سامنے غزہ میں ظلم کا جو بازار گرم ہے، وہ انسانی ضمیر، عالمی اداروں اور مسلم حکمرانوں کے لیے ایک کھلا چیلنج ہے، اسرائیل نے نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑا دی ہیں بلکہ انسانیت کو بھی شرمندہ کر دیا ہے،معصوم بچوں کی چیخیں، ماؤں کی آہیں، اور شہیدوں کے جنازے گواہ ہیں کہ اسرائیل ایک دہشتگرد ریاست، جو زمین سے نیست و نابود کیے جانے کے قابل ہو چکی ہے،ہم یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ اب مذمتوں اور قراردادوں کا وقت نہیں ،عملی اقدام اٹھائے جائیں.

    کراچی میں‌ مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم، کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان،شیر بہادر،شہباز عبدالجبار
    ،اشرف علی، قاضی احمد نورانی،قیس منصور شیخ،صابر ابو مریم و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل مہذب نہیں قاتل ریاست ہے۔اقوام متحدہ میں جس ملک کی سب سے زیادہ مذمت کی گئی ہے وہ اسرائیل ہے۔کسی بھی ظالم کا وجود دنیا میں برقرار نہیں رہتا۔اسرائیل اور امریکا اپنے ظلم کی وجہ سے مٹ جائیں گے۔غزہ کے شہریوں نے مزاحمت کی تاریخ رقم کر دی۔کراچی کے تاجروں کو داد دیتا ہوں جنہوں نے آج اظہار یکجہتی کے لیے ہڑتال کی۔ہم اپنی مارکیٹوں میں جائیں اور اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم چلائیں،غزہ کے قتل عام میں اسرائیل کے مدد گار نہ بنیں۔جس دکان میں اسرائیلی مصنوعات ہوں گی اس کا بائیکاٹ کریں گے۔

    پشاور میں بھی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور فلسطینی شہدا کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی، شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ،خیبرپختونخواجنوبی زون کے صدر یاور آفتاب، صدر پشاور انعام اللہ و دیگر کہنا تھا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ نسل کشی، درندگی اور انسانیت کی تذلیل ہے۔ اسرائیل نے جنگی جرائم کی ہر حد پار کر دی ہے، اور امریکہ اس ظلم کا سب سے بڑا سرپرست ہے،صہیونی ریاست کی خون آشام پالیسیاں عالمی امن کے لیے خطرہ بن چکی ہیں، اسرائیل انسانیت کا چہرہ مسخ کر رہا ہے۔ آج اگر دنیا خاموش رہی، تو کل کوئی محفوظ نہیں رہے گا.

    کوئٹہ میں پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے کےشر کا سے صوبائی صدر حافظ محمد امجد و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی محض مردہ جسم بن چکی ہے، جو صرف تعزیتی بیانات تک محدود ہے۔او آئی سی کی خاموشی فلسطینیوں کے خون میں شامل ہو چکی ہے، اب اگر تم نہیں جاگو گے، تو تاریخ تمہیں کبھی معاف نہیں کرے گی،بلوچستان کے باسی، پاکستانی قوم دل سے فلسطینیوں کے ساتھ ہے۔

    فیصل آباد،ملتان، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، قصور، بہاولنگر ،چیچہ وطنی، حیدرآباد ،پاکپتن،نواب شاہ ،گولارچی و دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہروں سے مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں حافظ عبدالرؤف، حافظ ابو الحسن، حافظ محمد اشفاق،ابو طارق ، مفتی زبیر ، حافظ عبدالمنان و دیگرنے خطابات میں کہا کہ اسرائیل ایک ناجائز، غاصب اور قاتل ریاست ہے جو غزہ میں خون کی ہولی کھیل رہا ہے۔ آج غزہ کی گلیوں میں بچوں کی لاشیں ہیں، ماؤں کی چیخیں ہیں، اور دنیا کا ضمیر بے حس ہو چکا ہے،ہر گرتا ہوا فلسطینی بچہ اقوامِ متحدہ، او آئی سی اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے سوال کر رہا ہے، کیا میرا خون سستا ہے؟،امریکہ، تم اسرائیل کو اسلحہ دیتے ہو، سفارتی تحفظ دیتے ہو، اور پھر انسانی حقوق کی بات کرتے ہو، تم دراصل اس بربریت کے اصل مجرم ہو، تمہاری منافقت اب بےنقاب ہو چکی ہے،پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے گولارچی پریس کلب کے سامنے بھی فلسطین پر اسرائیلی دہشتگردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا.

  • فوجی عدالتیں آئین کی کس شق کے تحت ہیں،جسٹس جمال مندوخیل

    فوجی عدالتیں آئین کی کس شق کے تحت ہیں،جسٹس جمال مندوخیل

    سپریم کورٹ میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیس میں جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کنٹرول کرنا پارلیمان کا کام ہے عدالت کا نہیں۔

    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کےفیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت کی ،وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے جواب الجواب کے دلائل دیے،دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ” آپ کے مطابق فوجی عدالتیں آرٹیکل 175 کے زمرے میں نہیں آتیں، فوجی عدالتیں آئین کی کس شق کے تحت ہیں پھر یہ بتا دیں”؟ جس پر وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت میں کہا کہ کورٹ مارشل کے حوالے سے کئی عدالتی فیصلے موجود ہیں، عدالتوں نے صرف دیکھنا ہوتا ہے کہ ٹرائل آئین کے مطابق ہے یا نہیں۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا دہشتگردی کنٹرول کرنا پارلیمان کا کام ہے عدالت کا نہیں، عدالت یہ سوچنے لگ گئی کہ فیصلے سے دہشتگردی کم ہوگی یا بڑھے گی تو فیصلہ نہیں کر سکے گی،بعد ازاں آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کل تک ملتوی کردی،خواجہ حارث کل بھی جواب الجواب جاری رکھیں گے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آپ کے مطابق فوجی عدالتیں آرٹیکل 175 کے زمرے میں نہیں آتیں،فوجی عدالتیں آئین کی کس شق کے تحت ہیں پھر یہ بتا دیں؟

    دوسری جانب چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ میں 9 مئی کے مبینہ ملزمان کی ضمانت کی منسوخی کیس میں حکم دیا ہے کہ ضمانت پر رہا کیے گئے ملزمان تفتیش کے لیے 7 دن کے اندر عدالت میں پیش ہوں۔

    سپریم کورٹ آف پاکستان میں 9 مئی کے مبینہ ملزمان کی ضمانت کی منسوخی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالتی آپشنز پر نئی ہدایات کے لیے مزید مہلت مانگی، جس پر عدالت نے پنجاب حکومت کو کل تک کا وقت دے دیا،سماعت کے دوران چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے استفسار کیا کہ فرض کرلیں ضمانت کا فیصلہ واپس لے لیں پھر کیا ہوگا؟ جس پر پنجاب حکومت کے وکیل ذوالفقار نقوی نے کہا کہ 9 مئی صرف احتجاجی ریلی نہیں تھی، 9 مئی کو ایک ادارہ پرحملہ کیا گیا، جس پر جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ٹرائل کورٹ کو 3 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا کہہ دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضمانت منسوخ کریں تو پھر ٹرائل رہ جائیں گے، جس پر وکیل صفائی نے کہا کہ ٹرائل پراسیکیوشن مکمل کروائیں گے، جس پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ہم سے کسی قسم کی فائڈنگ نہ لیں، کہہ دیتے ہیں کہ جن کی ضمانت ہو چکی ہے وہ 7 دن میں شامل تفتیش ہوں، 7 دن میں ملزمان شامل تفتیش ہوں تاکہ عدالت فیصلہ کرے۔

    چیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے حکم دیا مبینہ ملزمان تفتیش کے لیے 7 دن کے اندر اندر عدالت میں پیش ہوں ، ٹرائل کورٹ کو 4 ماہ میں فیصلہ سنانے کی ہدایت بھی کر دیں گے،اس موقع پر پنجاب حکومت کے وکیل نے کہا کہ 3 ماہ میں ٹرائل مکمل نہیں ہوگا، ٹرائل عدالتوں میں چالان داخل نہیں ہو سکیں گے، مجھے اس آپشن پر ہدایات کے لیے کل تک کی مہلت دے دیں، چیف جسٹس نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

  • کورنگی  سے فتنہ الخوارج کے تین انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

    کورنگی سے فتنہ الخوارج کے تین انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

    پاکستان رینجرز اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے کورنگی سے فتنہ الخوارج کے تین انتہائی مطلوب دہشتگرد انعام اللہ عرف لالا ، نعیم اللہ عرف عمر زالی اورمحمد طائب عرف محمد کو گرفتار کر لیا ۔

    گرفتار دہشتگرد سیکورٹی فورسز پر حملوں اور دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔ تینوں دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الخوارج حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن اور دھما کہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزم نعیم اللہ عرف عمر زالی 2014 میں فتنہ الخوارج میں شامل ہو ااور فتنہ الخوارج حافظ گل بہادر گروپ کا انتہائی اہم کارکن ہے۔ ملزم کا والد مومن خان اور چچا سلیم اللہ فتنہ الخوارج کے اہم کمانڈر تھے جو کہ سیکورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے اور دوران آپریشن ہلاک ہو چکے ہیں۔ ملزم عسکری تربیت یافتہ ہے اور وزیرستان میں متعدد کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔ کچھ عرصہ قبل ملزم کراچی میں آکر اپنانیٹ ورک منتظم کرنے میں سرگرم تھا۔

    ملزم انعام اللہ عرف لالا 2017 میں فتنہ الخوارج حافظ گل بہادر گروپ میں شامل ہوا اور وزیرستان میں کمانڈر عبدالحمید عرف فکر مند کے گروپ کے ساتھ وزیرستان کے علاقہ جانی خیل میں انتہائی متحرک رہا اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سیکورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔ ملزم کا بھائی ہدایت اللہ ( حافظ گل بہادر گروپ ) وزیرستان میں انتہائی متحرک ہے۔ملزم کچھ عرصہ قبل کراچی میں فتنہ الخوارج کا نیٹ ورک منظم کرنے میں سر گرم اور سہولت کاری کا کام سر انجام دے رہا تھا۔

    ملزم محمد طائب عرف محمد 2023 میں فتنہ الخوارج (عبد الحمید عرف فکر مند گروپ) میں شامل ہوا ۔ ملزم اپنے بھائی عبد الرزاق کی ہلاکت کے بعد فتنہ الخوارج میں شامل ہوا اور کراچی کے اندر سہولت کاری کا کام سر انجام دے رہا تھا۔ تینوں ملزمان کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے کہ گرفتار کر لیے گئے

  • سانحہ گیاری سیکٹر کے شہداء کی 13ویں برسی، قوم کا عظیم سپوتوں کو خراج عقیدت

    سانحہ گیاری سیکٹر کے شہداء کی 13ویں برسی، قوم کا عظیم سپوتوں کو خراج عقیدت

    آج ملک بھر میں سانحہ گیاری سیکٹر کے شہداء کی 13ویں برسی عقیدت اور احترام سے منائی جارہی ہے۔ سیاچن کا محاذ، جو دنیا کا بلند ترین اور سب سے مشکل ترین میدان جنگ مانا جاتا ہے، آج بھی وطن کے ان عظیم سپوتوں کی لازوال قربانیوں کی گواہی دے رہا ہے جنہوں نے دفاعِ وطن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

    7 اپریل 2012 کو سیاچن کے محاذ پر گیاری سیکٹر میں ایک المناک حادثہ پیش آیا، جب ایک بڑا برفانی تودہ اچانک بٹالین ہیڈ کوارٹر پر آن گرا۔ اس سانحے میں پاک فوج کے 129 جوان اور افسران شہید ہوئے، جو وطن عزیز کے دفاع پر مامور تھے۔ برفانی تودے کے نتیجے میں ہیڈ کوارٹر مکمل طور پر برف تلے دب گیا اور اس دردناک واقعے نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا۔حادثے کے بعد ملکی اور غیر ملکی ریسکیو ٹیموں نے اس مشن کو ناممکن قرار دیا، لیکن پاکستانی قوم کی عظمت اور پاک فوج کے جذبہ حب الوطنی نے ناممکن کو ممکن بنایا۔ پاکستان آرمی کی انجینئرز کور نے انتہائی مشکل حالات میں ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔ برف، سردی، آکسیجن کی کمی اور مسلسل خطرات کے باوجود، پاک فوج کے بہادر جوانوں نے عزم و ہمت کے ساتھ یہ آپریشن مکمل کیا۔

    سانحہ گیاری کے شہداء کی یاد کو ہمیشہ کے لیے محفوظ رکھنے کے لیے سیاچن کے محاذ پر یادگارِ شہداء تعمیر کی گئی ہے، جو ان کی لازوال قربانیوں کا نشان بن چکی ہے۔ ہر سال 7 اپریل کو ملک بھر میں دعائیہ تقریبات منعقد کی جاتی ہیں، جن میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔آج، 13 برس گزر جانے کے بعد بھی قوم اپنے ان بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے اپنے خون سے وطن کی مٹی کو سینچا۔ ان کی قربانی پاکستان کی تاریخ کا سنہرا باب ہے جو ہمیشہ زندہ رہے گا۔

  • ڈی آئی خان، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 9 خارجی جہنم واصل

    ڈی آئی خان، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 9 خارجی جہنم واصل

    6/7 اپریل 2025 کی رات کو تکوارہ، ڈیرہ اسماعیل خان ضلع میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس پر مبنی ایک آپریشن کیا گیا،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران، فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد، نو خوارج بشمول ہائی ویلیو ٹارگٹ اور خوارجی ٹولے کے رہنما شیرین کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔خوارجی ٹولے کے رہنما شیرین کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے سبب انتہائی مطلوب تھا۔ وہ نہ صرف بے گناہ شہریوں کے قتل عام میں ملوث تھا بلکہ 20 مارچ 2025 کو شہید کیپٹن حسنین اختر کے شہادت میں بھی اس کا ہاتھ تھا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آج کے آپریشن نے اس بربریت کا بدلہ لے لیا ہے اور اس کے اہم ملزم کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر دہشت گردی کے خلاف ایک اور بڑی کامیابی حاصل کی گئی ہے۔اس وقت علاقے میں کسی بھی دوسرے خوارج کو ختم کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے ناسور کو ملک سے مکمل طور پر ختم کرنے کے عزم کے ساتھ اپنے آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں۔