Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 2 ارب ڈالر کا اسٹاف لیول معاہدہ طے

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 2 ارب ڈالر کا اسٹاف لیول معاہدہ طے

    پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان دو ارب ڈالر کے قرض کے حوالے سے اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے، جو پاکستان کے لیے اہم اقتصادی سنگ میل ثابت ہو گا۔ دونوں طرف کے مذاکرات کامیاب ہوئے جس کے بعد معاہدہ طے پا گیا

    آئی ایم ایف کے مطابق، آئی ایم ایف کی ٹیم کی قیادت نیتھن پورٹر نے کی، جبکہ معاہدے کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کے بورڈ سے ملے گی۔ اس معاہدے کے تحت پاکستان کو توسیعی فنڈ فیسیلیٹی ( ے تحت 1 ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے، اور موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے 28 ماہ کی ارینجمنٹ کے تحت 1.3 ارب ڈالر کا اضافی قرض بھی دیا جائے گا۔ اس پروگرام کے تحت مجموعی قرض کی رقم 2 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی، اور یہ توسیعی فنڈ فیسیلیٹی ارینجمنٹ 37 ماہ کے لیے ہوگا۔عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اس معاہدے کے حوالے سے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور افراط زر 2015 کے بعد سے کم ترین سطح پر آ چکا ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق، گزشتہ 18 ماہ کے دوران پاکستان نے کئی چیلنجز کے باوجود میکرو اکنامک استحکام کی بحالی میں اہم پیش رفت کی ہے۔آئی ایم ایف نے مزید کہا کہ پاکستان میں اقتصادی سرگرمیاں بتدریج بڑھنے کا امکان ہے، تاہم ملک کو موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات کے خطرات کا سامنا بدستور برقرار ہے۔

    آئی ایم ایف نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ پاکستان میں اصلاحات پر عمل درآمد اور سماجی تحفظ کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے اپنے عزم کو جاری رکھے گا۔ اس کے علاوہ، پاکستان کو قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے بھی مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا، اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے ضروری بجٹ اور سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے آئی ایم ایف پاکستان کی مدد جاری رکھے گا۔آئی ایم ایف نے توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے لیے بھی پاکستان کے اقدامات کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے بعد وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک کی اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے لیے پیداواری اور برآمدی ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کے لیے پر عزم ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان ٹیکس کے نظام، توانائی کے شعبے اور سرکاری اداروں میں اصلاحات پر عمل درآمد کے لیے بھی پختہ ارادہ رکھتا ہے۔

  • توہین مذہب کا الزام، پانچ مجرمان کو سزا ئے موت،عمر قید کی سزا

    توہین مذہب کا الزام، پانچ مجرمان کو سزا ئے موت،عمر قید کی سزا

    راولپنڈی کی سیشن عدالت نے توہین مذہب کے الزام میں پانچ مجرمان کو سزا سنادی۔ عدالت نے مجرمان کو مختلف دفعات کے تحت سزائیں سنائیں، جن میں سزائے موت، عمر قید اور بھاری جرمانے شامل ہیں۔

    عدالت نے مجرمان کو پاکستان کے تعزیرات کے تحت دفعہ 295 سی کے تحت سزائے موت سنائی۔ اس کے علاوہ، ہر مجرم پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ مزید برآں، مجرمان کو دفعہ 295 بی کے تحت عمر قید کی سزا دی گئی۔عدالت نے توہین مذہب کے دیگر الزامات کے تحت بھی سزائیں سنائیں۔ دفعہ 295 اے کے تحت مجرمان کو 10 سال قید کی سزا دی گئی اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسی طرح، دفعہ 298 اے کے تحت تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ، پیکا ایکٹ کے تحت مجرمان کو 7 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی گئی۔

    یہ مقدمہ 15 ستمبر 2023 کو سائبر کرائم راولپنڈی سرکل کی جانب سے درج کیا گیا تھا۔ توہین مذہب کے حوالے سے یہ فیصلہ پاکستان کے عدالتی نظام میں ایک اہم فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے۔

  • پاکستانی صحافی اسرائیل کیسے گئے؟ حکومت نے نوٹس لے لیا

    پاکستانی صحافی اسرائیل کیسے گئے؟ حکومت نے نوٹس لے لیا

    پاکستانی حکومت نے حالیہ دنوں میں صحافیوں کے اسرائیل جانے کی رپورٹس کا نوٹس لے لیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اس حوالے سے میڈیا کے سوالات کا جواب دیا اور واضح کیا کہ حکومت ان رپورٹس کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے۔

    شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی پاسپورٹس پر یہ واضح طور پر درج ہے کہ یہ "اسرائیل کے سفر کے لیے قابل استعمال نہیں” ہیں۔ موجودہ قوانین کے تحت پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل کا سفر ممکن نہیں ہے، اور اس حوالے سے حکومت کی پوزیشن نہ صرف قانونی بلکہ اصولی بھی ہے۔ پاکستان کا اسرائیل کے بارے میں مؤقف تبدیل نہیں ہوا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے اس بات کو بھی دوہرایا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے مکمل اور بھرپور حمایت شامل ہے، جس میں 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی آزاد و خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام اور اس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو گا۔

    شفقت علی خان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لیے اپنی غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کرتا ہے، اور عالمی سطح پر فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے تمام تر کوششیں کرتا رہے گا۔

  • آرمی چیف کی والدہ کی نماز جنازہ ادا ،خود پڑھائی، وزیراعظم،وزراء،عسکری حکام کی شرکت

    آرمی چیف کی والدہ کی نماز جنازہ ادا ،خود پڑھائی، وزیراعظم،وزراء،عسکری حکام کی شرکت

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کی نماز جنازہ ریس کورس گراؤنڈ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کی نماز جنازہ آج ریس کورس گراؤنڈ راولپنڈی میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ کی امامت خود آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کی۔ اس موقع پر ملک کی اہم سیاسی اور عسکری شخصیات بھی موجود تھیں۔نماز جنازہ میں صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف ،وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی، مشیر رانا ثنا اللہ، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے شرکت کی،نماز جنازہ میں مسلح افواج کے سربراہان اور اعلیٰ عسکری حکام بھی شریک ہوئے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھی اس اہم موقع پر آرمی چیف کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔ سابق آرمی چیفس جنرل ریٹائرڈ اشفاق پرویز کیانی اور جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے اور تعزیت کا اظہار کیا۔

  • وفاقی وزیر توانائی کا جلد بجلی کی قیمتوں میں کمی کرنے کا اعلان

    وفاقی وزیر توانائی کا جلد بجلی کی قیمتوں میں کمی کرنے کا اعلان

    اسلام آباد:وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری نے میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جلد بجلی کی قیمتوں میں کمی کردی جائے گی۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کے پہلے فاسٹ ای وی چارجنگ اسٹیشن کے افتتاح کے موقع پر وفاقی وزیرتوانائی اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ ای وی پاکستان کا مستقبل ہے، حکومت گرین انرجی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، الیکٹرک چارجنگ یونٹ کو 71 روپے سے کم کر کے 39 روپےکر دیا ہے بجلی کےنرخوں میں مزید کمی کی جائے گی پرائیویٹ سیکٹر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے ماضی کے مقابلے میں مستقبل مزید گرین اور صاف توانائی کا ہو گا۔

    ہمیں ملاقات نہیں کرنے دی،بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، علیمہ خان

    وزیر توانائی نے جلد بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم بجلی کی قیمت میں کمی کا وعدہ پورا کریں گے، ہم ماضی کی حکومتوں کی طرح نہیں ہیں، اخباروں میں غلط آرٹیکل چھپ رہے ہیں، کل کی رپورٹ بھی کسی حقیقت پر مبنی نہیں ہے، استدعا ہے کہ سوشل میڈیا پر زیادہ دھیان نہ دیں، اگلے چند دنوں میں باتیں صحیح ہوں گی، وزیراعظم بہت جلد خوش خبری دیں گے۔

    زمین سے تقریباً 6,500 نوری سال کے فاصلے پر عجیب ساخت کامردہ ستارہ دریافت

  • جعفر ایکسپریس حملہ کے چار مبینہ سہولت کار گرفتار

    جعفر ایکسپریس حملہ کے چار مبینہ سہولت کار گرفتار

    محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے جعفر ایکسپریس حملے کے چار مبینہ سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے ذرائع کے مطابق اس وقت جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی تحقیقات جاری ہیں اور مختلف اداروں کے ساتھ مل کر حملہ آوروں کی شناخت کی جا رہی ہے۔

    سی ٹی ڈی ذرائع نے مزید بتایا کہ حراست میں لیے گئے افراد کو ابتدائی طور پر تفتیش کے لیے لے جایا گیا ہے اور ان سے حملے کے حوالے سے اہم معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب ہلاک ہونے والے حملہ آوروں کے استعمال شدہ اسلحہ اور کمیونیکیشن آلات کا فرانزک تجزیہ بھی جاری ہے تاکہ مزید شواہد جمع کیے جا سکیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت کے لیے نادرا سے فنگر پرنٹس حاصل کیے گئے ہیں اور ان کے جسمانی اعضاء بھی فرانزک ایجنسی کو بھجوائے گئے ہیں تاکہ اس حملے کے اصل منصوبہ سازوں کا سراغ لگایا جا سکے۔

    یاد رہے کہ 8 مارچ 2025 کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو بی ایل اے (بلوچستان لبریشن آرمی) کے دہشت گردوں نے سبی کے قریب اغوا کر لیا تھا۔ دہشت گردوں نے خواتین اور بچوں سمیت 80 سے زائد مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔ پاکستانی فورسز کی بروقت کارروائی میں تمام 33 دہشت گرد ہلاک ہو گئے تھے، جب کہ اس حملے میں پاک فوج کے 4 جوانوں سمیت 25 افراد شہید ہو گئے تھے۔

    سی ٹی ڈی اور دیگر ادارے اس تحقیقات میں پیشرفت کر رہے ہیں اور دہشت گردوں کے نیٹ ورک کے دیگر اراکین کو بے نقاب کرنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی عزم کا اعادہ کیا ہے۔

  • پاکستان نے سلامتی کونسل میں کشمیر کا مقدمہ پھر پیش کر دیا

    پاکستان نے سلامتی کونسل میں کشمیر کا مقدمہ پھر پیش کر دیا

    پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر بھرپور طریقے سے اجاگر کیا
    اقوام متحدہ کے مشن کے اعلامیے کے مطابق، پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر کو زور و شور سے اٹھایا اور عالمی امن کے قیام کے لیے تنازعات کی بنیادی وجوہات کے حل پر زور دیا۔وزیراعظم کے معاونِ خصوصی، طارق فاطمی نے سلامتی کونسل میں ہونے والی کھلی بحث میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ جموں و کشمیر بدستور سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے اور اس کا منصفانہ و حتمی حل ابھی باقی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو استصوابِ رائے کے ذریعے حقِ خود ارادیت دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، اور اب یہ سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری عوام کے اس بنیادی حق کو یقینی بنائے۔مزید برآں، طارق فاطمی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ سلامتی کونسل اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے تاکہ تنازع کشمیر کا منصفانہ اور دیرپا حل ممکن ہو۔

    انہوں نے یہ بھی یاد دلایا کہ پاکستان اقوام متحدہ میں سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے ممالک میں شامل ہے اور عالمی امن کے قیام میں ہمیشہ اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔

  • آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ  وفات پا گئیں

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ وفات پا گئیں

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئی ہیں، اللّٰہ باری تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اللّٰہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔

    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماں جیسی عظیم ہستی کی جدائی ایک بڑا صدمہ ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللّٰہ کریم مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور انہیں اعلیٰ علیین میں مقام عطا کرے۔

    سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا نے بھی جنرل عاصم منیر اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، ترجمان تابش قیوم نے بھی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے.

  • پوری قوم اور تمام جماعتوں کو دہشت گردوں سے مقابلے کیلئے متحد ہونا ہوگا،بلاول بھٹو

    پوری قوم اور تمام جماعتوں کو دہشت گردوں سے مقابلے کیلئے متحد ہونا ہوگا،بلاول بھٹو

    لاہور:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے امن و امان پر خصوصی توجہ دینے اور قومی معاملا ت پر اتفاق رائے پیدا کرنے کو ناگزیر قرار دے دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : لاہور میں گورنر ہاؤس پنجاب میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اور تمام جماعتوں کو دہشت گردوں سے مقابلے کیلئے متحد ہونا ہوگا تمام جماعتوں کو ملک و قوم کیلئے ایک جگہ پر جمع ہونا ہوگا، اپوزیشن کو سیاست کرنی ہے تو وہ عوامی ایشوز پر بات کرے کیونکہ اب وقت ہے کہ ملکی مفادات کیلئےاجتماعی فیصلے کیے جائیں، ہمیں بلوچستان اور خیبرپختونخوا پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

    کراچی میں دفعہ 144 نافذ

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان مشکلات سے دوچار ہے، پاکستان کے عوام غربت اور بے روز گاری کا سامنا کررہے ہیں، پاکستان کے عوام سیاست دانوں کی طر ف دیکھ رہے ہیں عوام کے مسائل کا حل ترجیح ہونی چاہیئے، نیشنل سیکیورٹی اجلاس میں کچھ جماعتوں کی عدم شرکت افسوسناک ہے، ہمیں بلوچستان اور خیبرپختونخوا پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہےوزیراعظم سے اپیل ہے ایک بار پھر قومی سلامتی پر اجلاس بلائیں، حکومت سیاسی جماعتوں کو قومی سلامتی امور پر یکجا کرے، ملکی مفاد میں اجتماعی فیصلے لینا ہوں گے-

    پاکستان اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا دو طرفہ سیریز میں ون ڈے میچز ختم کرنےکا فیصلہ

    مریم نواز کا جناح ہسپتال کا دورہ،ایم ایس کو معطل کرنے ، پرنسپل کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت

  • ملکی دفاع میں نمایاں کارکردگی،فوجی افسران میں اعزازت تقسیم

    ملکی دفاع میں نمایاں کارکردگی،فوجی افسران میں اعزازت تقسیم

    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملکی دفاع میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران میں کو فوجی اعزازات عطا کیے۔

    باغی ٹی وی: فوجی اعزازت دینے کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، آغاز پر قومی ترانے کی دھن پیش کی گئی، صدر مملکت نے ملکی دفاع میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو فوجی اعزازت سےنوازا۔

    تقریب میں ایئر مارشل شکیل غضنفر، ایئر مارشل شکیل صفدر، ایئر مارشل محمد سرفراز ، ایئر مارشل کاظم حماد اور ریئر ایڈمرل محمد حسین سیال کو ہلالِ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا میجر جنرل سید الرحمٰن سرور، میجر جنرل طاہر مسعود اور میجر جنرل ندیم فضل ، میجر جنرل فواد احمد صدیقی، میجر جنر ل غلام شبیر ناریجو اور میجر جنرل ذیشان احمد،میجر جنرل سہیل الیاس، میجر جنرل سید مکرم حسین اور میجر جنرل افتخار احمد ستی کو ہلالِ امتیاز ملٹر ی عطا کیا گیا۔

    عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ہاں دوسرے بچے کی آمد متوقع؟

    میجر جنرل غلام محمد، میجر جنرل نسیم انور، میجر جنرل سید علی رضا، میجر جنرل عمر احمد شاہ، میجر جنرل شاہد صدیق اور میجر جنرل ندیم یوسف ،میجر جنرل عدیل حیدر منہاس، میجر جنرل فرخ شہزاد راؤ، میجر جنرل عدنان سرور ملک اور میجر جنرل عمر مقبول کو ہلالِ امتیاز ملٹری عطا کیا گیا،میجر جنرل عبدالسمیع، میجر جنرل نعیم اختر، میجر جنرل یاسرالہیٰ اور میجر جنرل محمود سلطان کو بھی ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔

    اے آر رحمان کو دائرہ اسلام میں داخل ہوتے وقت خاندانی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا، بھارتی فلمساز کا انکشاف

    فوجی اعزازات دینے کی تقریب میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بھی شرکت کی۔