Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • پشاور ہائیکورٹ ،فوجی عدالتوں سے سزاکیخلاف تمام درخواستیں خارج

    پشاور ہائیکورٹ ،فوجی عدالتوں سے سزاکیخلاف تمام درخواستیں خارج

    پشاورہائیکورٹ نے فوجی عدالتوں کی سزاؤں کے خلاف تمام درخواستیں خارج کردی ہیں

    ملٹری کورٹ کی سزاؤں کے خلاف دائر 29 رٹ درخواستوں پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس نعیم انور اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی عدالت نے تمام 29 رٹ درخواستیں خارج کردیں۔پشاورہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ ملزمان کی سزا اس وقت سے شمار ہوگی جس وقت ان کی سزاؤں پر فیلڈ جنرل کورٹ مارشل دستخط کرے گا،دورانِ سماعت عدالت میں درخواست گزاروں کے وکلا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثنااللہ اور عدالتی معاون شمائل احمد بٹ پیش ہوئے۔ وکیل نے دلائل میں کہا کہ گرفتار ملزمان کو ملٹری کورٹس نے مختلف نوعیت کی سزائیں دی ہیں، ملزمان اپنی سزائیں پوری کرچکے ہیں، اب انہیں رہا نہیں کیا جا رہا،قانون کے تحت دوران حراست گزارا گیا عرصہ بھی قید میں شمار کیا جاتا ہے۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ سزائیں خصوصی قانون کے تحت دی جائیں ان میں 382 بی کا فائدہ ملزمان کو نہیں دیا جاتا،گرفتار ملزمان دہشت گرد ہیں اور کسی رعایت کے مستحق نہیں،کورٹ کے لارجر بینچ اور پشاور ہائیکورٹ کے ایک بینچ نے بھی قرار دیا ہے کہ اسپیشل قوانین کے تحت دی گئی سزاؤں میں 382 بی کا فائدہ نہیں مل سکتا،سزائیں اسی وقت شمار ہوں گی جس وقت ان ملزمان کی سزاؤں پر دستخط ہوگا، فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی جانب سے دی گئی سزائیں خصوصی قانون کے دائرہ میں آتی ہیں،ملٹری کورٹ کے قوانین میں ہائیکورٹ صرف یہ دیکھتی ہے کہ جو سزا دی گئی ہے وہ ان سیکشن کے تحت دی گئی ہیں یا نہیں، درخواست گزاروں کو دی گئی سزا آرمی ایکٹ کے تحت دی گئی ہے ، یہ دستخط کے دن سے ہی شمار ہوگی۔ خصوصی قانون کے تحت سزا یافتہ ملزمان 382 بی کا فائدہ حاصل کرنے کے حقدار نہیں،بعد ازاں عدالت نے تمام درخواستیں خارج کردیں۔

  • نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے یومِ پاکستان کی تقریب

    نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے یومِ پاکستان کی تقریب

    بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے یومِ پاکستان کی مناسبت سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا، جس میں سیاسی شخصیات، سفارتکاروں، تاجروں، میڈیا کے نمائندوں اور سول سوسائٹی کے ارکان نے شرکت کی۔

    تقریب کی میزبانی نئی دہلی میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن نے کی، اور اس میں معزز مہمانوں کا استقبال چانسری کے لان میں چارج ڈی افیئرز نے کیا۔ اس موقع پر یومِ پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا اور پاکستانی قوم کی تاریخ اور قربانیوں کو سراہا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناظم الامور نے کہا کہ 23 مارچ 1940ء کی لاہور کی قرارداد برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک اہم سنگ میل تھی اور پاکستان کے قیام کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی متحرک اور ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان کے قیام کا خواب حقیقت بنا، جو کہ ایک پرامن اور جمہوری جدوجہد کا نتیجہ تھا۔ ناظم الامور نے یہ بھی کہا کہ ہمارے متحرک نوجوان، سول سوسائٹی اور آزاد میڈیا نے قوم کے عزائم کو تقویت دی ہے، اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

    پاکستان کے نائب ہائی کمشنر سعید احمد وڑائچ نے یومِ پاکستان کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی عالمی امن و سلامتی، اجتماعی فلاح و بہبود اور بین الاقوامی تعاون کے اصولوں پر مبنی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ برابری، باہمی احترام اور پرامن بقائے باہمی کے اصولوں پر بنیاد رکھتے ہوئے دیگر ریاستوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

    یومِ پاکستان کی اس تقریب میں پاکستانی ثقافت کو نمایاں کرنے کے لیے مختلف قسم کے دلکش رنگوں، فنون، اور ورثے کی عکاسی کرنے والے فن پارے بھی پیش کئے گئے۔ پاکستانی فنکاروں نے اپنے شاندار کام کے ذریعے پاکستانی ثقافت کی جاذبیت کو دنیا کے سامنے پیش کیا، جس سے تقریب کو ایک منفرد رنگ و روپ ملا۔

  • ایک سیکرٹری عدالت کی بات نہیں سن رہا مذاق بنایا ہوا ہے،سپریم کورٹ برہم

    ایک سیکرٹری عدالت کی بات نہیں سن رہا مذاق بنایا ہوا ہے،سپریم کورٹ برہم

    خیبرپختونخوا میں اسکولوں کی حالت زار سے متعلق کیس میں سیکرٹری تعلیم کی عدم حاضری پر سپریم کورٹ نے برہمی کا اظہار کیا ہے

    سپریم کورٹ میں خیبرپختونخوا میں اسکولوں کی حالت زار پر ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی،دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے سیکرٹری تعلیم خیبرپختونخوا کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا،جسٹس مندوخیل نے ریمارکس دیتےہوئے کہا سیکرٹری نہیں ہیں، آپ لوگوں نے مذاق بنایا ہوا ہے، ہماری عدالت کا گزشتہ آرڈر پڑھیں وہ کیا ہے، آپ لوگ اس عدالت کے احکامات کو اہمیت ہی نہیں دے رہے، ایک سیکرٹری اس عدالت کی بات نہیں سن رہا مذاق بنایا ہوا ہے، پشاور سے سیکرٹری صاحب 2 گھنٹے میں آسکتے ہیں انہیں بلائیں، ہمیں ان کو بلانے کا طریقہ آتا ہے،بعد ازاں عدالت نے سیکرٹری تعلیم خیبرپختونخوا کو 12 بجے طلب کر لیا۔

  • موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی،2017 میں قانون ،اب تک نہ چیئرمین مقرر ہوا نہ رولز بن سکے،سپریم کورٹ

    موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی،2017 میں قانون ،اب تک نہ چیئرمین مقرر ہوا نہ رولز بن سکے،سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ ،موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام کے کیس کی سماعت ہوئی.

    جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے کی۔جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ موسمیاتی تبدیلی ایک سنگین مسئلہ ہے۔ حکومت کو چیتے کی رفتار سے چلنا چاہیے لیکن وہ کچھوے کی چال چل رہی ہے۔دورانِ سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین کی تعیناتی کے لیے تیسری مرتبہ اشتہار دیا گیا ہے۔جسٹس جمال نے استفسار کیا کہ پہلے 2 مرتبہ اشتہار دینے کا فائدہ کیوں نہیں ہوا،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ شارٹ لسٹ کیے گئے 3 ناموں میں سے پہلے نمبر والے امیدوار کی دہری شہریت نکلی۔ حکومت کی پالیسی ہے کہ کسی اعلیٰ عہدے پر دہری شہریت کا حامل شخص تعینات نہیں کیا جائے گا۔جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئےکہا کہ جس اعلیٰ معیار کا بندہ آپ ڈھونڈ رہے ہیں اس کے لیے کچھ تو کمپرومائز کرنا پڑے گا۔ اصل مسئلہ صوبوں کا ہے، وہاں اتھارٹی کام کیسے کرے گی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ صوبوں سے اتھارٹی کے ممبران تعینات ہو چکے ہیں۔

    جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیے کہ کے پی کے سے فیصل امین کو ممبر موسمیاتی تبدیلی نامزد کیا گیا ہے، جو وزیراعلیٰ کے بھائی ہیں۔ بلوچستان سے یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو ممبر بنایا گیا ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ بلوچستان کے رکن کو جانتا ہوں، ان کی اس شعبہ میں کوئی مہارت نہیں ہے۔ پنجاب اور سندھ سے بیوروکریٹس کو ممبر نامزد کیا گیا ہے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ صوبوں کو رابطہ کریں گے کہ ٹیکنوکریٹس کو نامزد کیا جائے۔جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ کیا اتھارٹی کے رولز بن گئے ہیں،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ رولز کا مسودہ تیار ہوگیا ہے، منظوری کے لیے وزارت قانون بھیجا جائے گا،جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ سال 2017 میں قانون بنا، اب تک نہ چیئرمین مقرر ہوا نہ رولز بن سکے۔ صوبوں میں ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کے سربراہ کیسے تعینات ہوتے ہیں، وہ سب کو علم ہے۔

    سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی ذوالفقار یونس نے دوران سماعت عدالت میں کہا کہ پچھلی مرتبہ 752 درخواستیں آئی تھیں،جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ جن 3 ناموں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ان میں باقی 2 ناموں پر غور کیوں نہیں ہوا،سیکرٹری نے جواب دیا کہ باقی 2 امیدوار معیار پر مکمل پورا نہیں اترتے تھے۔ کچھ ایسے امیدوار بھی درخواستیں دیتے ہیں، جو بیرون ملک ہوتے ہیں۔ انہیں پاکستان آنے میں وقت لگتا ہے۔

    درخواست گزار کے وکیل میاں سمیع الدین نے عدالت کو بتایا کہ یہ بنیادی حقوق کا کیس ہے۔ خالصتاً پاکستانی ماہر کا ملنا مشکل نظر آ رہا ہے۔ 2017ء سے موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی غیر فعال ہے۔بعد ازاں عدالت نے سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دی۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کی مسجد نبوی میں حاضری، ریاض الجنتہ میں نفل عبادات

    وزیراعظم شہباز شریف کی مسجد نبوی میں حاضری، ریاض الجنتہ میں نفل عبادات

    سعودی عرب کے دورے پر موجود وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں حاضری دی اور اپنے وفد کے ہمراہ روضہ رسول ﷺ کی زیارت کی۔ اس دوران وزیراعظم نے نفل عبادات ادا کیں اور اللہ تعالیٰ سے امت مسلمہ کے اتحاد، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعائیں کیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کے لیے سعودی حکومت نے خصوصی انتظامات کیے تھے۔ وزیراعظم نے اپنے وفد کے ہمراہ ریاض الجنتہ کے دروازے کھولے جانے پر وہاں نفل نماز ادا کی اور وہاں بیٹھ کر امت مسلمہ کے لیے دعائیں کیں، خاص طور پر پاکستان کی ترقی، خوشحالی، اور استحکام کے لیے اللہ سے مدد کی درخواست کی۔

    اس سے قبل وزیراعظم محمد شہباز شریف جب مدینہ منورہ پہنچے تو گورنر مدینہ شہزادہ سلمان بن سلطان نے وزیراعظم کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ وزیراعظم کو پرنس محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ پر خوش آمدید کہا گیا۔وزیراعظم کے ہمراہ ان کے وفد میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور دیگر اہم شخصیات بھی شامل ہیں۔ اس دورے کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے اس دورے کے دوران سعودی قیادت سے ملاقاتیں کیں اور دونوں ممالک کے مابین مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان: انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 10 دہشتگرد ہلاک، کیپٹن شہید

    ڈیرہ اسماعیل خان: انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 10 دہشتگرد ہلاک، کیپٹن شہید

    ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

    پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد مختلف حملوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔آپریشن کے دوران پاک فوج کے بہادر افسر کیپٹن حسنین اختر دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی شروع کر دیا ہے۔ترجمان پاک فوج نے بیان میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، اور جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔

    کیپٹن حسنین کا تعلق 143 ویں لانگ کورس (PMA) سے تھا اور وہ پاک فوج کے اسپیشل سروس گروپ (SSG) کی تھرڈ کمانڈو بٹالین ’پوونداہ‘ میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ ان کا تعلق پنڈ دادنخان، جہلم سے تھا۔ وہ ریٹائرڈ حوالدار اختر حسین کے اکلوتے بیٹے اور اپنی تین بہنوں کے واحد بھائی تھے۔کیپٹن حسنین نے اپنی چار سالہ سروس کے دوران بے شمار کامیاب آپریشنز میں حصہ لیا اور ہمیشہ دشمن کے خلاف ہراول دستے میں موجود رہے۔ قوم ان کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی، اور وہ ہمیشہ ایک ہیرو کے طور پر زندہ رہیں گے۔

    کوہلی، روہت، بمراہ کیلئے بُری خبر،بھارتی بورڈ نےصاف انکار کر دیا

    شرجیل میمن کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیوں پر سندھ پولیس کی تعریف

    ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، سی ڈی اے کے 4 افسران گرفتار

    بجلی 4.84 روپے سستی ہونے کا امکان، فیصلہ محفوظ

    فرانسیسی صدرکا محمد بن سلمان سے رابطہ، غزہ اور یوکرین جنگ پر بات چیت

  • یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبے سے منانے کا اعلان

    یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبے سے منانے کا اعلان

    رواں سال 23 مارچ کو یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبہ کے ساتھ منعقد کی جائے گی

    یوم پاکستان پریڈ کو محدود پیمانے پر منعقد کرنے کا فیصلہ رمضان المبارک کے باعث کیا گیا ہے، پریڈ میں بدستور تینوں مسلح افواج کے دستے بھرپور شرکت کرینگے، یوم پاکستان پریڈ ایوان صدر کے احاطے میں منعقد کی جائے گی،صدر مملکت آصف علی زرداری یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے،پریڈ میں مسلح افواج کے دستے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کریں گے،پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے بھی ایوان صدر کے سامنے فلائی پاسٹ کریں گے،پریڈ میں پاکستان آرمی کا مایہ ناز پائپ اینڈ پرکشن بینڈ اپنے فن کا بھی مظاہرہ کرے گا،تقریب میں غیرملکی سفیروں اور دیگر اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے.

  • وزیراعظم شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ سعودی ولی عہد سے ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ سعودی ولی عہد سے ملاقات

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

    نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور پنجاب کی وزیر اعلی مریم نواز بھی ملاقات میں موجود تھے.ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط اور تاریخی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا گیا اور اقتصادی، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے سعودی عرب کے عزم کو سراہا، جو پاکستان کی اقتصادی ترقی اور استحکام میں معاون ثابت ہوں گے۔ دونوں اطراف نے علاقائی سلامتی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے ابھرتی ہوئی علاقائی صورتحال کے ساتھ ساتھ خطے کے سیاسی منظر نامے پر بھی بات چیت کی۔ انہوں نے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنے مشترکہ وژن کو فروغ دینے کے لیے ہر سطح پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

    سعودی ولی عہد نے سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں خدمات کا اعتراف کیا اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات بڑھانے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے عوام کے درمیان روابط، ثقافتی تبادلے اور تعلیمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیراعظم اور ولی عہد نے باہمی احترام، مشترکہ مفادات اور ترقی و خوشحالی کے مشترکہ وژن کی رہنمائی میں پاکستان سعودی عرب شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    وزیراعظم سے سعودی وزیر سرمایہ کاری کی ملاقات
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران سعودی وزیر سرمایہ کاری عزت مآب خالد الفالح اور اقتصادی امور کے لیے مشترکہ ٹاسک فورس کے سربراہ محمد التویجری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے، پاکستان میں مزید سعودی سرمایہ کاری لانے اور اہم شعبوں میں مشترکہ اقدامات کو تیز کرنے پر تبادلہء خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے سعودی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور پاکستان کی اسٹریٹجک پوزیشن اور سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے توانائی، انفراسٹرکچر، زراعت اور ٹیکنالوجی میں پاکستان کی وسیع صلاحیت پر زور دیتے ہوئے سعودی کاروباری اداروں کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے تحت کاروبار مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔سعودی وزیر خالد الفالح اور ٹاسک فورس کے سربراہ محمد التویجری نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے میں سعودی عرب کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے سرمایہ کاری کے منصوبوں کو تیز کرنے اور ان پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ادارہ جاتی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہء خیال کیا۔ دونوں فریقوں نے منظم مصروفیات اور مشترکہ منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کے ذریعے پاکستان سعودی اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں طویل مدتی اور باہمی طور پر مفید اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک کے عزم پر زور دیا گیا۔اجلاس میں وزیر اعظم کی معاونت کے لئے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ جناب محمد اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف، وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک اور نیشنل کوآرڈینیٹر SIFC لیفٹیننٹ جنرل سرفراز احمد موجود تھے۔ سعودی وفد میں سعودی وزارت سرمایہ کاری اور سعودی عرب اور پاکستان کے مابین اقتصادی تعلقات کے لیے مشترکہ ٹاسک فورس کے نمائندے شامل تھے۔

  • غزہ پر فضائی حملوں کے بعد اسرائیل کے زمینی حملے شروع

    غزہ پر فضائی حملوں کے بعد اسرائیل کے زمینی حملے شروع

    اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ اس کی فورسز نے غزہ کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں زمینی کارروائی شروع کردی ہے جبکہ تازہ کارروائیوں میں 38 فلسطینی شہید ہوگئے۔

    غیر ملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا کہ فورسز نے نیتزارم راہداری کا کنٹرول سنبھال لیا جو شمال اور جنوبی علاقوں کے درمیان جزوی بفرزون ہے۔حماس نے بیان میں کہا کہ نیتزارم راہداری میں مداخلت دو مہینوں کی جنگ بندی کے دوران نئی اور بدترین خلاف ورزی ہے تاہم حماس نے معاہدے پر عمل پیرا رہنے کا اعادہ کیا اور مصالحت کاروں کو اپنی ذمہ داریاں شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔

    ادھر اقوام متحدہ نے بیان میں کہا کہ اسرائیلی فضائی کارروائیوں سے غیرملکی اہلکار جاں بحق اور عملے کے دیگر 5 ارکان زخمی ہوگئے ہیں جبکہ اسرائیل نے اس حملے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے حماس کو نشانہ بنایا ہے۔فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کے تازہ حملوں میں شمالی غزہ میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا جہاں 4 افراد شہید اور 10 زخمی ہوگئے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ بیت الاہیا میں اسرائیلی فوج نے خیمے پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں 14 افراد شہید ہوگئے ہیں۔

    خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے اکتوبر 2023 میں غزہ پر شروع کیے گئے حملوں میں اب تک 49 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں اور فلسطینی حکام نے بتایا کہ غزہ پٹی میں اشیائے خوردنوش اور دیگر بنیادی ضرورت کی اشیا کی قلت کا سامنا ہے۔

    عثمان خواجہ ایک بار پھر فلسطین کے لیے بول پڑے

    دبئی حکومت کا کم قیمت گھروں کی تعمیر کا اعلان

    کراچی سےحوالہ ہنڈی میں ملوث دو ملزمان گرفتار، غیر ملکی کرنسی برآمد

    ایسا امن معاہدہ لایا جائے جو روس کو دوبارہ حملہ کرنے سے روکے، فرانسیسی صدر

  • اسرائیلی میڈیا کاپاکستانیوں کےاسرائیلی خفیہ دورے کا دعویٰ

    اسرائیلی میڈیا کاپاکستانیوں کےاسرائیلی خفیہ دورے کا دعویٰ

    اسرائیل کےمیڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی صحافیوں، دستاویزی فلم سازوں اور محققین پر مشتمل وفد نے حال ہی میں اسرائیل کا خفیہ دورہ کیا۔

    غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں اسرائیلی میڈیا کے حوالے سے بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے پاکستانیوں کے ایک وفد کو تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس کا دورہ کرایا گیا۔رپورٹ میں اخبار اسرائيل ہيوم کے حوالے سے بتایا گیا کہ دورے کا انتظام اسرائیلی غیر سرکاری تنظیم شراکہ نے کیا تھا، جو صیہونی ریاست کے ایشیائی و مشرقی وسطی ممالک سے تعلقات بہتر بنانے کا کام کرتی ہے۔وفد نے جن دو جگہوں اور مقامات کا دورہ کیا، ان میں عحائب گھر، مسجد االاقصیٰ اور دیگر علاقے شامل ہیں۔

    اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا کہ ایک صحافی قیصر عباس نے تصویر شائع نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ وہ ذاتی حیثیت میں اسرائیل کا دورہ کر رہے ہیں اور انہیں ایسا نہیں لگتا کہ اس سے پاکستان کے عوام کا غصہ بڑھے گا۔قیصر عباس کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل ممکن ہے، لیکن یہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کی مشترکہ کوششوں سے ہی ہوسکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک اور رکن شبیر خان نے بتایا کہ پاکستان اور اسرائیل کے درمیان مستقبل میں تعلقات کو معمول پر لایا جاسکتا ہے، تاہم ’انتہا پسند اسلامی گروپوں‘ کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔’

    ان کا خیال ہے کہ یہ عمل 10 سے 20 سال کے اندر مکمل ہو سکتا ہے۔اس حوالے سے شراکہ کے سربراہ ڈین فیفرمین نے اخبار کو بتایا کہ ’ہم پاکستانی وفد کو اسرائیل میں خوش آمدید کہنے کے لیے پُرجوش ہیں، یہ اقدام ہمارے وسیع تر ایجنڈے میں معاون ثابت ہوگا، جس کا مقصد اسرائیل اور عرب دنیا کے درمیان امن فروغ دینا ہے۔‘وفد کی رکن پاکستانی دستاویزی فلم ساز سبین آغا نے اخبار جے این ایس کو بتایا کہ ’میں ہمیشہ اسرائیل آنا چاہتی تھی تاکہ میرے ذہن میں موجود تمام سوالات کے جوابات تلاش کروں اور اس الجھن کو دور کروں جو میرا ملک اور مسلم دنیا مجھے یہودیوں کے بارے میں بتاتے رہی ہیں۔‘

    بحیرہ روم میں تارکیں وطن کی کشتی ڈوب گئی، 6 افراد ہلاک ، 40 لاپتا

    شاہد آفریدی کی کرکٹ ٹیم میں رد و بدل پر شدید تنقید

    شرم کی بات ہے پی ٹی آئی پاکستان کے ساتھ کھڑا نہیں ہونا چاہتی، شرجیل میمن