Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • بنوں کینٹ حملے میں ملوث چھٹا دہشت گرد افغان شہری نکلا

    بنوں کینٹ حملے میں ملوث چھٹا دہشت گرد افغان شہری نکلا

    بنوں کینٹ حملے میں ملوث چھٹا دہشت گرد افغان شہری نکلا – عتیق اللہ صافی کی شناخت اور تفصیلات منظرعام پر

    بنوں کینٹ پر 4 مارچ کو ہونے والے دہشت گرد حملے میں ملوث چھٹے حملہ آور کی شناخت ہو گئی ہے۔ یہ حملہ کلعدم تنظیم گل بہادر گروپ کی جانب سے کیا گیا تھا، اور تحقیقات کے مطابق حملہ آور عتیق اللہ صافی ولد حبیب اللہ، افغانستان کے دارالحکومت کابل، پل چرخی (پی ڈی 21) کا رہائشی تھا۔ذرائع کے مطابق، عتیق اللہ صافی نے اپنی عسکری تربیت جیش فرسان محمد کے تربیت کاروں کے زیر نگرانی حاصل کی تھی، اور اس کی تربیت کے دوران لی گئی ایک تصویر بھی سامنے آئی ہے۔ حملے کے بعد، 14 مارچ بروز جمعہ کو کابل میں واقع حضرت بلال مسجد میں اس کے لئے فاتحہ خوانی کی محفل منعقد کی گئی۔

    عتیق اللہ صافی کے قریبی رشتہ داروں میں اس کے بھائی فرزاد صافی، عاشق صافی اور شفیق صافی شامل ہیں، جبکہ اس کے چچا حاجی سلطان اور محمد عمر بھی خاندان کا حصہ ہیں۔ سیکیورٹی ادارے معاملے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

  • پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب

    پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب

    پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے

    ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس 18 مارچ کو طلب کیا گیا ہے، اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف بھی شرکت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہ بھی شریک ہوں گے، پورے ہاؤس کو سلامتی کمیٹی میں تبدیل کیا جائے گا، وفاقی وزراء سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں کے لیڈرز کو دعوت دی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق اعلیٰ عسکری قیادت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑھتی وجوہات پر بریفنگ دے گی، اراکین کے سوالات کے جواب بھی دیئے جائیں گے، پارلیمانی کمیٹی میں آئندہ کی حکمت عملی بھی منظور کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی نیشنل ایکشن پلان ٹو کی تجویز کا بھی جائزہ لیا جائے گا، پارلیمنٹ کے فیصلے کی روشنی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز میں تیزی لانے سے متعلق فیصلے ہوں گے، قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

    50 ارب روپے کا قرضہ اتار دیا، علی امین گنڈاپور کا دعویٰ

    سوشل میڈیا پروپیگنڈا، پی ٹی آئی کے16 افراد دوبارہ طلب

    حج وعمرہ پر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری آ گئی

    مشکوک ویزا پر البانیا جانے کی کوشش ، مسافر 2 ایجنٹوں سمیت گرفتار

    تحریک انصاف کا پاک فوج اور شہدا سے یکجہتی کیلئے ریلی کا اعلان

  • نوشکی میں فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ،3 دہشتگرد ہلاک، 5 افراد شہید

    نوشکی میں فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ،3 دہشتگرد ہلاک، 5 افراد شہید

    نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ 5 افراد شہید ہوئے ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا جس میں 5 افراد شہید ہوگئے ،شہداء میں 3 سیکیورٹی اہلکار اور 2 معصوم شہری شامل ہیں ۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے جوانوں میں حوالدار منظور علی، حوالدار علی بلاول، اور نائیک عبدالرحیم شامل ہیں جبکہ شہید شہریوں میں ڈرائیور جلال الدین اور محمد نعیم شامل ہیں ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے جوابی آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی تلاش جاری ہے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے امن کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچنے دیں گے، پاکستانی قوم اور فورسز مل کر دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں۔

    وزیر اعظم شہباز شریف کا سیکیورٹی فورسز کو خراج عقیدت
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر ہوئے خود کش بم دھماکے میں شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے حملے میں شہید ہونے والے حوالدر منظور علی، حوالدار علی بلاول، نائیک عبد الرحیم ، ڈرائیور جلال الدین اور ڈرائیور محمد نعیم کی بلندی ء درجات کی دعاء کی اور شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

    وزیر اعظم نے حملہ آوروں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کامیاب کاروائی میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

    پشاور میں کھلونا بندوق اور فائر کریکر پر دفعہ 144 نافذ

    مصطفی کمال کا صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو کراچی کا دورہ

    مولانا عبدالحق جمعیت علمائے اسلام (س) کے مرکزی امیر مقرر

  • چین میں پاک بحریہ کی دوسری ہنگور کلاس آبدوز پی ایس شوشک کی لانچنگ تقریب

    چین میں پاک بحریہ کی دوسری ہنگور کلاس آبدوز پی ایس شوشک کی لانچنگ تقریب

    بیجنگ: پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیت میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے چین میں دوسری ہنگور کلاس آبدوز پی ایس شوشک کی لانچنگ تقریب منعقد کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق، اس پروقار تقریب میں پاکستان نیوی کے وائس چیف آف نیول اسٹاف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ عسکری و حکومتی حکام بھی موجود تھے۔تقریب کے دوران وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے میری ٹائم سیکیورٹی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جدید آبدوزوں کی شمولیت سے پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف پاکستان کی بحری طاقت میں اضافے کا باعث بنے گا بلکہ پاک چین دوستی میں بھی ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا۔

    واضح رہے کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ممالک کے درمیان 8 ہنگور کلاس آبدوزوں کے حصول کا معاہدہ طے پایا تھا۔ اس معاہدے کے تحت چار آبدوزیں چین میں تیار کی جا رہی ہیں جبکہ چار آبدوزیں کراچی شپ یارڈ میں ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے تحت تیار کی جائیں گی۔

    ہنگور کلاس آبدوزیں جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیں اور ان کی شمولیت سے پاکستان نیوی کی دفاعی صلاحیت میں غیر معمولی اضافہ ہوگا۔ یہ آبدوزیں جدید سنسرز، اسٹیلتھ ٹیکنالوجی، اور جدید ہتھیاروں سے لیس ہیں جو کسی بھی بحری خطرے سے نمٹنے میں مؤثر ثابت ہوں گی۔پاکستان نیوی کے ترجمان کے مطابق، ہنگور کلاس آبدوزوں کی شمولیت سے بحری حدود کے دفاع کو مزید مضبوط بنایا جائے گا اور سمندری راستوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔پاک بحریہ کے اس منصوبے کو ماہرین دفاع پاکستان کے لیے ایک بڑا اقدام قرار دے رہے ہیں، جو مستقبل میں سمندری دفاع کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

  • خوارج کے ایک اور بزدلانہ حملے میں مفتی شاکر اللہ شہید

    خوارج کے ایک اور بزدلانہ حملے میں مفتی شاکر اللہ شہید

    آج ایک بار پھر وحشی خوارج نے اسلام کے ایک ممتاز عالم دین کو نشانہ بنایا۔ مفتی شاکر اللہ، جو ایک جید عالم اور دین کی خدمت میں مصروف تھے، کو مسجد کے قریب نشانہ بنا کر شہید کر دیا گیا۔ یہ حملہ اسلام کے دشمنوں کی بزدلانہ کارروائیوں کا تسلسل ہے جو ملک میں انتشار اور بدامنی پھیلانے کے درپے ہیں۔

    یہ واقعہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران چوتھا حملہ ہے جس میں مذہبی مقامات اور علمائے کرام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ قبل ازیں، اکوڑہ خٹک میں مولانا حامد الحق کو بھی سفاکانہ طور پر شہید کر دیا گیا تھا۔ ان حملوں میں ملوث عناصر نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ انہیں نہ تو اسلام کی کوئی قدر ہے اور نہ ہی انسانی جانوں کا کوئی احترام۔خوارج ہمیشہ سے دین اسلام کے نام پر فساد پھیلاتے آئے ہیں۔ ان کا مقصد صرف پیسے اور طاقت کی ہوس کو پورا کرنا ہے، اور وہ اسلام کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے ایک نعرے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ یہ معصوم لوگوں، مساجد اور علمائے کرام کے سفاک قاتل ہیں، جنہیں کسی بھی قیمت پر مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

    یہ خوارج ایک لعنت ہیں اور ملک کے امن و خوشحالی کے دشمن ہیں۔ ریاست اور عوام کو ان کے خلاف متحد ہو کر سخت اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ مزید بے گناہ جانیں ضائع نہ ہوں۔ ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ضروری ہے کہ ان سفاک دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جائے۔علمائے کرام، مساجد اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا کسی بھی طور پر قابل قبول نہیں، اور قوم کو ان وحشی عناصر کے خلاف متحد ہو کر آواز بلند کرنی ہوگی تاکہ ملک میں دیرپا امن قائم کیا جا سکے۔

  • 190 ملین پاؤنڈ،وزیراعظم نے دانش یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    190 ملین پاؤنڈ،وزیراعظم نے دانش یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    وزیر اعظم شہباز شریف نے 190 ملین پاؤنڈ (تقریباً 60 ارب روپے) کی لاگت سے تعمیر ہونے والی دانش یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ یہ یونیورسٹی تعلیم کے شعبے میں ایک نیا سنگ میل ثابت ہوگی اور ملک بھر کے طلباء کو جدید اور اعلیٰ تعلیم فراہم کرے گی۔

    اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ "یہ 190 ملین پاؤنڈ کی رقم قومی خزانے میں واپس لانے پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا شکر گزار ہوں۔ ان کی بدولت یہ رقم عوام کی امانت واپس آئی ہے، جو کہ بہت اہم ہے۔”وزیراعظم نے مزید کہا کہ "اس یونیورسٹی میں صرف میرٹ پر داخلہ دیا جائے گا، اور یہاں آنے والے غریب بچوں اور بچیوں کو مفت تعلیم فراہم کی جائے گی۔ یہ یونیورسٹی چاروں صوبوں کے بچوں کو ایک بہتر تعلیمی موقع فراہم کرے گی، اور یہاں کی تعلیم عالمی معیار کی ہوگی۔”

    وزیر اعظم نے یونیورسٹی کی خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دانش یونیورسٹی میں بہترین اساتذہ، جدید تدریسی طریقے اور تحقیق کے لیے جدید ترین سینٹرز ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ "یہ یونیورسٹی دنیا بھر میں اپنی ایک منفرد پہچان بنائے گی۔”

    وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "یہ منصوبہ 190 ملین پاؤنڈ کی رقم سے بنایا جا رہا ہے جو پاکستانی عوام کی ملکیت تھی۔ بدقسمتی سے پچھلی حکومت نے اس رقم کو عوام سے چھین لیا تھا، لیکن جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے عوام کی امانت کو واپس دلایا۔”احسن اقبال نے کہا کہ "دانش یونیورسٹی ‘اڑان پاکستان’ پروگرام کے لیے ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوگی اور اس سے پاکستان کے تعلیمی منظر نامے میں ایک نئی تبدیلی آئے گی۔”

    وزیراعظم شہباز شریف نے اس بات کا بھی عہد کیا کہ "14 اگست 2026 تک یونیورسٹی کا پہلا سیکشن مکمل کر لیا جائے گا اور تعلیمی سرگرمیاں شروع ہو جائیں گی۔”

  • ملک ریاض کی راولپنڈی میں جائیداد سرکاری تحویل میں لے لی گئی

    ملک ریاض کی راولپنڈی میں جائیداد سرکاری تحویل میں لے لی گئی

    راولپنڈی: ضلعی انتظامیہ نے بحریہ ٹاؤن فیز 8 میں واقع ملک ریاض کی جائیداد سرکاری تحویل میں لے لی۔ یہ اقدام اسلام آباد کی نیب کورٹ کی جانب سے گزشتہ روز جاری کیے گئے ضابطہ حکم کے مطابق کیا گیا۔

    جائیداد میں واقع پلاٹ نمبر 1351 اور مکان نمبر 1440 پر سرکاری نوٹس آویزاں کر دیے گئے ہیں۔ یہ نوٹس رہائشی افراد کو جائیداد کی ضابطگی سے متعلق آگاہ کرنے کے لیے لگائے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ اگر کوئی فرد اس جائیداد میں مداخلت کرنے کی کوشش کرے گا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ ملک ریاض، جو کہ بحریہ ٹاؤن کے مالک ہیں، 190 ملین پاؤنڈ کے اسکینڈل کے ریفرنس میں اشتہاری ملزم ہیں۔ اس حوالے سے نیب کی تحقیقات جاری ہیں اور ملک ریاض کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔ تاہم، وہ ابھی تک عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئے، جس کے نتیجے میں ان کی جائیداد کی ضبطی کا حکم دیا گیا۔ضبط کی جانے والی جائیداد کی تحویل حکومت کی جانب سے ملک ریاض کے خلاف کارروائی کا حصہ ہے، جو کہ کرپشن کے الزامات کے تحت جاری ہے۔ یہ اقدام ملکی قانون کی حکمرانی کو مستحکم کرنے اور کرپشن کے خاتمے کے لیے اہم قدم ہے۔

    بحریہ ٹاؤن ،ملک ریاض کیخلاف دو نیب ریفرنس دائر

    ملک ریاض کو دھمکی،مقدمہ درج

    سرکاری زمین پر قبضہ، ملک ریاض اور بیٹے کیخلاف ریفرنس دائر

    ملک ریاض کے گرد گھیرا مزید تنگ،پاکستان واپسی کیلئے رابطے

  • آئی ایم ایف کا پاکستان کو  قرض کی فراہمی کا عندیہ

    آئی ایم ایف کا پاکستان کو قرض کی فراہمی کا عندیہ

    عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا ہے

    آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ پاکستان کے ساتھ 7 ارب ڈالر قرض پروگرام پر جائزہ کے لیے بات چیت ہوئی اور پاکستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے بھی بات چیت ہوئی، پاکستان کے ساتھ قرضوں کی ادائیگی کی مینجمنٹ، توانائی کے شعبے میں لاگت کم کرنے اور توانائی شعبے کی بہتری، معاشی ترقی کی شرح بڑھانے اور صحت عامہ کی بہتری کے لیے بھی بات چیت ہوئی، پاکستان کے ساتھ تعلیم کے فروغ، سماجی تحفظاور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے پر تبادلہ خیال ہو،پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سے عمل درآمد کیا، پاکستان کے ساتھ بات چیت مثبت رہی، پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات کو حتمی شکل دینے کے لیے ورچوئلی بات چیت جاری رکھیں گے۔

    آئی ایم ایف اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ پاکستان اور آئی ایم ایف نے اسٹاف لیول معاہدے کے لیے نمایاں پیشرفت کی ہے، پاکستان نے حکومتی قرضوں کو کم کرنے کے لیے سخت معاشی اقدامات کیے ہیں، مہنگائی کم کرنے کے لیے سخت مانیٹری پالیسی اپنائی گئی ہے، بجلی کی پیداواری لاگت کو کم کرنے کے لیے اصلاحات کی گئی ہیں جب کہ معاشی شرح نمو کو بڑھانے کے لیے اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کیا گیا ہے، کلائمیٹ ریفارمز ایجنڈے پر مذاکرات کیے گئے اور پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ممکنہ طور پر فنڈز فراہم کیے جاسکتے ہیں۔

    واضح رہےکہ گزشتہ روز پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آخری دور ہوا جس میں پاکستانی حکام نے امید ظاہر کی ہےکہ تین شعبوں میں تحفظات کے باوجود آئی ایم ایف مشن قسط کے اجرا کی سفارش کرے گا۔

  • سانحہ جعفر ایکسپریس،اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی،ایف آئی اے میں تین مقدمے

    سانحہ جعفر ایکسپریس،اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی،ایف آئی اے میں تین مقدمے

    وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے جعفر ایکسپریس حملے کے بعد ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی کرنے والے یوٹیوبرز کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت وفاقی دارالحکومت میں تین مقدمات درج کر لیے ہیں۔ ایف آئی اے سائبر کرائم اسلام آباد کے شعبے نے اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔

    ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے سائبر کرائم کے ٹیکنیکل اسسٹنٹ انیس الرحمان کی مدعیت میں درج کیے گئے مقدمات میں ملزمان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے جعلی معلومات پھیلائیں اور ریاستی اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ کیا۔ ان کے مطابق ان افراد نے عوام کو اداروں کے خلاف بھڑکانے کی کوشش کی۔ فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق مقدمات پیکا ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیے گئے ہیں، جن میں پراپیگنڈہ کے ذریعے عوام میں بے چینی اور اداروں کے خلاف نفرت پیدا کرنے کا الزام ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ملزمان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا استعمال کرتے ہوئے ایک کالعدم تنظیم کو پروموٹ کرنے کی کوشش کی۔ ایف آئی اے نے اس معاملے میں بیرون ملک مقیم معروف صحافی اور یوٹیوبر احمد نورانی، اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے شفیق احمد ایڈووکیٹ اور ملاکنڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون آئینہ درخانی کے خلاف مقدمات درج کیے ہیں۔ ان افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے عوام میں بے یقینی اور اضطراب پیدا کرنے کی کوشش کی۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اس کیس میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں اور دیگر ممکنہ مشتبہ اکاؤنٹس کی چھان بین بھی کی جا رہی ہے۔

    ایف آئی اے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انکوائری مکمل ہونے کے بعد جو بھی ملوث افراد پائے جائیں گے، ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ ایف آئی اے کی ٹیم نے اس بات کا عہد کیا ہے کہ اس معاملے میں کوئی بھی قانون شکنی برداشت نہیں کی جائے گی اور جو بھی اس قسم کی کارروائی میں ملوث ہوگا، اسے سخت سزا دی جائے گی۔

  • لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، مبینہ خودکش بمبار گرفتار

    لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، مبینہ خودکش بمبار گرفتار

    لاہور کے علاقے برکی روڈ کے قریب سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے مبینہ خودکش بمبار کو گرفتار کرلیا، جبکہ ایک دہشت گرد زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے برکی روڈ کے قریب کارروائی کی، جس میں دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک خود کش دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا زخمی ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ترجمان کے مطابق گرفتار خود کش بمبار کی شناخت حافظ شمس کے نام سے ہوئی ہے، جو بلوچستان کا رہائشی ہے اور اس کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، خودکش بمبار کے قبضے سے خودکش جیکٹ، سیفٹی فیوز وائر اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کی اطلاع ملتے ہی اعلیٰ پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، جبکہ سی ٹی ڈی ٹیموں نے برکی کے نواحی علاقوں کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد لاہور پربڑے حملے کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے، مگر بروقت کارروائی سے شہر بڑی تبادہی سے بچ گیا۔ سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

    مارک کارنی نے کینیڈا کے نئے وزیر اعظم کا حلف اٹھا لیا

    8 سالہ زیادتی کا شکار بچی کی موت، ملک بھر میں شدید احتجاج

    جعفر ایکسپریس جیسے واقعات کے پیچھے کچھ مقاصد کارفرما ہوتے ہیں،شرجیل انعام میمن

    لاہور بار نے ججز کا تبادلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا