Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • کرم میں دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر

    کرم میں دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر

    خیبرپختونخوا کے محکمہ داخلہ نے کرم کے علاقے میں دہشت گردوں کی گرفتارگی کے لیے ان کے سروں کی قیمتیں مقرر کر دی ہیں۔ اعلامیے کے مطابق 14 دہشت گردوں کے سروں کی قیمت 13 کروڑ 30 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

    محکمہ داخلہ کے مطابق دہشت گرد کاظم کے سر کی قیمت 3 کروڑ روپے، دہشت گرد امجد کے سر کی قیمت 2 کروڑ روپے، اور دہشت گرد مکرم کی قیمت ایک کروڑ 50 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔ علاوہ ازیں دہشت گرد نور اللہ، درویش، عثمان، اور سیف اللہ کے سروں کی قیمتیں 10، 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہیں۔

    دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت نے لوئر کرم کے چار دیہاتوں اوچت، مندوری، داد کمر اور بگن کو خالی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان علاقوں کے عوام کو علاقہ چھوڑنے کے لیے نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں اور وہاں کے مکینوں کو فوری طور پر نقل مکانی کے لیے کہا گیا ہے۔اس فیصلے کے مطابق، حکومت کا کہنا ہے کہ ان علاقوں کو خالی کرانے کا مقصد عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے تاکہ سرچ آپریشنز اور دیگر حفاظتی اقدامات کے لیے آسانی ہو سکے۔

    دوسری جانب کرم کے علاقے اوچت میں امدادی قافلے پر فائرنگ کرنے والے 10 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گزشتہ دنوں ضلع کرم کے لوئر کرم علاقے میں امدادی سامان کی گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کی گئی۔ اس حملے میں ٹرک ڈرائیور اکرم خان جاں بحق ہوگئے تھے۔کھانے پینے کی اشیاء، ادویات اور دیگر سامان لے کر ضلع ہنگو سے گاڑیاں کرم پہنچ رہی تھیں۔ لوئر کرم پہنچنے پر ان گاڑیوں پر بگن، اوچت، مندوری، داد کمر، اور دیگر مقامات پر حملے کیے گئے تھے۔ ان حملوں میں 15 افراد زخمی ہوئے تھے، جن میں ٹرک ڈرائیور بھی شامل تھے۔

    چیمپئنز ٹرافی ، افتتاحی میچ میں پاکستان کی شکست، سوشل میڈیا پر بابر اعظم سمیت ٹیم پر تنقید

  • نیوزی لینڈ سے شکست،مبشر لقمان نے پی سی بی،پاکستانی کھلاڑیوں کو آئینہ دکھا دیا

    نیوزی لینڈ سے شکست،مبشر لقمان نے پی سی بی،پاکستانی کھلاڑیوں کو آئینہ دکھا دیا

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے چیمپئن ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد پی سی بی کو آئینہ دکھایا ہے

    مبشر لقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے پی سی بی اور نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈ کی آمدنی پر بات چیت کی ہے. مبشر لقمان نے پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ دنیا کا چوتھا امیر ترین کرکٹ بورڈ ہے جبکہ نیوزی لینڈ کا دسواں نمبر ہے،اس کے باوجود نیوزی لینڈ میچ جیت گیا اور پاکستان ہار گیا

    مبشر لقمان نے پاکستانی کھلاڑیوں اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کی آمدنی کا بھی موازنہ کیا اور کہا کہ بابر اعظم ،شاہین شاہ آفریدی ،رضوان اور حارث رؤف کی سالانہ آمدنی سپر سیڈ نیوزی لینڈ بورڈ سے مجموعی طور پر 25 نیوزی لینڈ کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی سالانہ آمدنی کے برابر ہے.

    مبشر لقمان کی پوسٹ سے یہ واضح ہوتا ہے کہ پی سی بی امیر ترین بورڈ اور کھلاڑیوں کی آمدن زیادہ ،تاہم کھلاڑیوں کی کھیل میں اور پی سی بی کی کرکٹ میں دلچسپی نہیں یہی وجہ ہے کہ دسویں نمبر پر مالی حساب سے نیوزی لینڈ کے بورڈ اور کم آمدنی والے کھلاڑیوں نے پاکستان کو شکست دی. پی سی بی کی مالی حیثیت اس بات کا عندیہ دیتی ہے کہ پاکستان کے کرکٹرز کو عالمی سطح پر اپنی پرفارمنس کے لحاظ سے کمال کا مظاہرہ کرنا چاہئے لیکن ایسا نہیں ہو رہا. شکست پر شکست پاکستانی ٹیم کا شیوہ بن چکا ہے اور پاکستانی قوم موجودہ بورڈ اور کھلاڑیوں سے مایوس ہو چکی ہے

    مبشر لقمان کی پوسٹ سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ پی سی بی کے امیر ترین بورڈ ہونے کے باوجود کرکٹ مزید کمزور ہو رہی ہے. پاکستان کے کھلاڑیوں کو عالمی کرکٹ میں اپنا لوہا منوا نا چاہیے تھا لیکن یہاں تو اپنےہی گھر میں پاکستانی ٹیم میچ ہا ر رہی ہے .ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم میں ایسے کھلاڑیوں کو جگہ دی جائے جومال کی بجائے کھیل کو ترجیح دیں .

    چیمپئنز ٹرافی ، افتتاحی میچ میں پاکستان کی شکست، سوشل میڈیا پر بابر اعظم سمیت ٹیم پر تنقید

    بیٹنگ میں اچھا آغاز نہیں مل سکا۔ سلمان آغا

  • وزیراعظم  کی بحرین کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

    وزیراعظم کی بحرین کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بحرین کی مجلس النواب کے اسپیکر جناب احمد بن سلمان ال مسالم کی قیادت میں 11 رکنی پارلیمانی وفد نے ملاقات کی ہے

    وزیراعظم نےبحرین کے فرمانروا عزت مآب حمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان اور بحرین کے برادرانہ تعلقات انتہائی مضبوط اور مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافت پر مبنی ہیں، عوامی رابطوں کو مزید مضبوط بڑھانے کیلئے پارلیمانی وفود کے تبادلے انتہائی اہم ہیں،ایسے اقدامات سے دونوں برادر ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے،

    وزیراعظم شہباز شریف نے بحرین کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا کہ بحرین میں موجود پاکستانی مختلف شعبوں میں انتہائی اہم خدمات سرانجام دے رہے ہیں،وزیراعظم نےپاکستان اور بحرین کے موجودہ تجارتی حجم کو مزید بڑھانے پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان، بحرین اور پوری امت مسلمہ غزہ اور فلسطین میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کی امداد کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں،

    ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، معاون خصوصی طارق فاطمی اور اعلیٰ سرکاری حکام بھی موجود تھے.

    کاغذاتِ نامزدگی مسترد ، تو پھر جمشید دستی نے الیکشن کیسے لڑا؟الیکشن کمیشن حیران

  • آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اپنے سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف رائل ملٹری اکیڈمی سینڈھرست میں ہونے والی ریجنل کانفرنس میں شرکت کریں گے، جہاں وہ ابھرتے ہوئے عالمی آرڈر اور پاکستان کے مستقبل پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ اس کانفرنس کو فوجی ڈائیلاگ کا ایک اہم اور اعلیٰ سطح کا پلیٹ فارم سمجھا جاتا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل سید عاصم منیر کے دورے کے آغاز پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جس میں تاریخی "رائل ہارس گارڈز پریڈ گراؤنڈ” پر ایک سرکاری گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، اس دوران، آرمی چیف برطانوی عسکری اور سول قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف، چیف آف جنرل اسٹاف اور نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر سے بات چیت شامل ہے۔مزید برآں، آرمی چیف کی ملاقات برطانوی ہوم سیکریٹری سے بھی شیڈول میں شامل ہے۔ اس دورے کے دوران، آرمی چیف لینڈ وارفیئر سینٹر اور فرسٹ سٹرائیک بریگیڈ کا بھی دورہ کریں گے۔

    یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے ایک اہم موقع ہے۔

  • میڈیا کو بھی رپورٹنگ میں احتیاط کرنا چاہیے۔جسٹس جمال خان مندوخیل

    میڈیا کو بھی رپورٹنگ میں احتیاط کرنا چاہیے۔جسٹس جمال خان مندوخیل

    سپریم کورٹ ، آئینی بینچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی.

    جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ نے سماعت کی۔دورانِ سماعت اعتزاز احسن کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ آج عذیر بھنڈاری نے دلائل دینے تھے، بھنڈاری صاحب سے بات کر لی ہے، آج میں دلائل دوں گا۔جسٹس امین الدین نے کہا کہ آپ لوگ آپس میں طے کر لیں ہمیں اعتراض نہیں کہ دلائل کون پہلے دے کون بعد میں۔اعتزاز احسن نے سلمان اکرم راجہ کے گزشتہ روز کے دلائل پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ سلمان اکرم راجہ بھی میرے وکیل ہیں، انہوں نے کل جسٹس منیب اختر کے فیصلے سے اختلاف کیا تھا، میں نے سلمان اکرم راجہ کو ایسی کوئی ہدایت نہیں دی تھی، جسٹس منیب اختر کے فیصلے سے مکمل اتفاق کرتا ہوں۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اعتراض شاید صرف آرٹیکل 63 اے والے فیصلے سے متعلق ہے۔

    وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ جسٹس منیب کے فیصلے کے صرف ایک پیرا گراف سے اختلاف کیا تھا، کل دلائل ارزم جنید کی جانب سے دیے تھے اور ان پر قائم ہوں، میڈیا میں تاثر دیا گیا جیسے پتہ نہیں میں نے کیا بول دیا ہے، آپ کے سوال کو سرخیوں میں رکھا گیا کہ عالمی قوانین میں سویلینز کے کورٹ مارشل کی ممانعت نہیں۔جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ جو سوال پوچھا تو وہ سب کے سامنے ہے، سوشل میڈیا نہ دیکھا کریں ہم بھی نہیں دیکھتے، سوشل میڈیا کو دیکھ کر نہ اثر لینا ہے نہ اس سے متاثر ہو کر فیصلے کرنے ہیں۔جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ میڈیا کو بھی رپورٹنگ میں احتیاط کرنا چاہیے۔وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بغیر کسی معذرت کے اپنے دلائل پر قائم ہوں۔

    جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ سوال تو ہم صرف مختلف زاویے سمجھنے کے لیے کرتے ہیں، ہو سکتا ہے ہم آپ کے دلائل سے متفق ہوں۔اعتزاز احسن نے اپنی درخواست کا نمبر تبدیل ہونے پر اعتراض اٹھا دیا ، کہا کہ میری درخواست پہلے دائر ہوئی تھی، جواد ایس خواجہ سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ہیں، جواد ایس خواجہ کی بعد میں دائر درخواست کو میرا کیس نمبر الاٹ کر دیا گیا۔ جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ ایسا نہ کریں، ایسی باتوں سے اور کہیں پہنچ جائیں گے۔وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ پوری قوم کی نظریں اس کیس پر ہیں، اس کیس کی وجہ سے سپریم کورٹ انڈر ٹرائل ہے۔جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ سپریم کورٹ انڈر ٹرائل نہیں ہے، عدالت نے آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرنا ہے۔وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ عدالتی فیصلوں کا تاریخ پھر جائزہ لیتی ہے۔

    جسٹس جمال مندوخیل نے وکیل لطیف کھوسہ سے سوال کیا کہ لطیف کھوسہ صاحب آپ کا چشمہ آگیا ہے؟ قانونی نکات پر دلائل شروع کریں، پہلے سیکشن ٹو ڈی کی قانونی حیثیت پر دلائل دیں۔جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ سیکشن ٹو ڈی کو 9 اور 10 مئی کے ساتھ مکس نہ کریں، پہلے ان سیکشن کی آزادانہ حیثیت کا جائزہ پیش کریں، سیکشن ٹو ڈی کا 9 مئی اور 10 مئی پر اطلاق ہوتا ہے یا نہیں؟ وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ آئین میں بنیادی حقوق کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے، سیکشن ٹو ڈی برقرار نہیں رکھا جا سکتا، ملٹری کورٹس تشکیل کو تاریخی تناظر میں دیکھنا ہو گا۔

  • بلوچستان، 7 مسافروں کو بس سے اتار کر گولیاں مار دی گئیں

    بلوچستان، 7 مسافروں کو بس سے اتار کر گولیاں مار دی گئیں

    بلوچستان میں بارکھان کی تحصیل رکھنی میں مسلح افراد نے شناختی کارڈ دیکھ کر 7 مسافروں کو بس سے اتارااور گولیاں مار دیں.

    واقعہ رکھنی کو ڈیرا غازی خان سے ملانے والی شاہراہ پر پیش آیا۔ جہاں 10 سے 12 دہشت گردوں نے کوئٹہ سے فیصل آباد جانے والی مسافر بس کو روک کر اس میں سے 7 مسافر شناخت کر کے نیچے اتارے اور انہیں گولیاں مار کر فرار ہوگئے ،جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف شہروں سے تھا، اسسٹنٹ کمشنر بارکھان خادم حسین کا کہنا ہے کہ بس کے 7 مسافروں کو اتار کر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

    اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق بس کوئٹہ سے فیصل آباد جارہی تھی، لیویز اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ لاشوں کو رکھنی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے ،بس کے مسافر ذیشان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 10، 12 مسلح افراد نے بس کو روکا اور پھر 7 مسافروں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا،ذیشان نے بتایا کہ میرے بھائی عدنان کو بھی بس سے اتار کر قتل کیا گیا، بھائی کو شناختی کارڈ دیکھ کر بس سے اتارا گیا تھا،اس کے علاوہ متاثرہ خاندان کی مسافر خواتین نے بھی بتایا کہ ہم کوئٹہ سے فیصل آباد جارہے تھے ، ہمارے بھائی کا شناختی کارڈ دیکھا اور دھکے مارتے ہوئے بس سے اتارا گیا۔

    دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بارکھان میں 7 مسافروں کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد معصوم اور نہتے لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ امن دشمنوں کا بزدلانہ وار ناقابل برداشت ہے، سخت جواب دیا جائے گا۔ پاکستانیوں کو شہید کرنے والے دہشت گردوں کو انجام تک پہنچائیں گے۔

    ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق بارکھان واقعے کے بعد ایف سی اور لیویز، جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں اور سکیورٹی فورسز دہشت گردوں کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    بارکھان، مسافر بس سے اتار کر قتل کیے جانے والے افراد کی فہرست
    بس سے اتار کر مارے جانے والے مسافروں کی شناخت سامنے آئی ہے،لاشوں کو ہسپتال لایا گیا قانونی کاروائی کے بعد لاشوں کو پنجاب روانہ کر دیا گیا ہے. مقتولین کا تعلق پنجاب سے ہے،مقتولین کے نام سامنے آئے ہیں.

    1. عدنان مصطفی ولد غلام مصطفی، ذات رحمانی، بورے والا
    2. ڈی ایس پی (ر) عاشق حسین ولد غلام سرور ولد قصبہ
    3. محمد عاشق ولد داؤد علی ولد شیخوپورہ
    4. شوکت علی ولد سردار علی ولد فیصل آباد
    5. عاصم علی ولد محمود علی ولد منڈی بہاؤالدین
    6. محمد اجمل ولد اللہ وسایا لودھراں
    7. محمد اسحاق ولد محمد حیات ولد ملتان

    وزیرداخلہ محسن نقوی نے بارکھان کے علاقے میں دہشتگردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے.محسن نقوی نے7 مسافروں کو قتل کرنے کے افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا.وزیرداخلہ محسن نقوی نے جاں بحق مسافروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا. محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کےشریک ہیں.معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں.ملک دشمن عناصر عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش کر رہے ہیں.قوم کی حمایت سے ہر سازش کو ناکام بنائیں گے ،

  • سعودی عرب کا پاکستان کو مؤخر ادائیگی پر پیٹرولیم مصنوعات فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ

    سعودی عرب کا پاکستان کو مؤخر ادائیگی پر پیٹرولیم مصنوعات فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ

    سعودی عرب نے پاکستان کو مؤخر ادائیگی پر10 کروڑ ڈالرکی ماہانہ پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی طرف سے بھیجے گئے خط سے آگاہ کیا،خط میں پیٹرولیم مصنوعات کی مؤخر ادائیگی کی تجدید کےبارے میں بتایا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی قیادت کے تہہ دل سےمشکور ہیں،سعودی عرب ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا۔وفاقی کابینہ کو وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں ای-آفس کے استعمال پر بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کی تمام ڈویژنز میں ای آفس کااستعمال 98فیصد تک پہنچ چکا ہے،وفاقی حکومت کی 93ڈویژنز میں ای آفس کا نفاذ100فیصد ہے۔

    بین الوزارتی روابط کے حوالے سے 21 ڈویژنز میں ای آفس کا نفاذ 100 فیصد ہو چکا،176اداروں میں ای آفس کا نفاذ مکمل کر لیا گیا ہے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بیرون ملک پاکستانی مشنز میں خدمات کی فراہمی کیلئے نظام کی ڈیجیٹائزیشن کی جائے ،ڈیجیٹائزیشن سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو خدمات کی فراہمی میں آسانی ہوگی،وفاقی حکومت کی وزارتوں اور محکموں میں ای آفس کا نفاذ 20 مارچ تک مکمل کیا جائے۔اعلامیہ کے مطابق کنونشن برائے سمندری قانون کے تحت بین الاقوامی قانونی معاہدے پر دستخط ،کامران جہانگیر کی بطور مینجنگ ڈائریکٹر نیشنل بک فاؤنڈیشن تعیناتی،صومالیہ کیلئے نیشنل آئیڈینٹیی سسٹم کے حوالے سے اڈینڈم 2 پر دستخط کی منظوری دی گئی ۔

    اس کے علاوہ ڈاکٹر شاہد اسلم مرزا کی بطور مینجنگ ڈائریکٹر کورنگی فشریز ہاربر اتھارٹی تعیناتی،پی ای سی کی گورننگ باڈی کے انتخابات میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے کمیشن آف انکوائری تشکیل دینے کی منظوری دی گئی ۔ان لینڈ ریونیو اپیلیٹ ٹریبیونل رولز 2024 میں ترامیم کی منظوری بھی دیدی گئی ، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 14 فروری کے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں،کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے 17 فروری کےاجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی ۔قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر طیب ایردوان نے ہمیشہ پاکستان کاساتھ دیا،چاہے مسئلہ کشمیر ہو یا مسئلہ فلسطین، ترکیے کامؤقف واضح ہے۔

    ترکیے اور پاکستان میں برادرانہ تعلقات ہیں،ترک صدر طیب ایردوان کا دورہ پاکستان انتہائی کامیاب رہا،ترک صدر نے کشمیر اور فلسطین کی آزادی کیلئے آواز بلند کی،ہر فورم پر ترکیے اور پاکستان نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔پاکستان اور ترکیے نے اپنی تجارت کو بڑھا کر 5 ارب ڈالر تک لے کرجانا ہے،ترکیے کیساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں،آج ایک انٹرچینج کاافتتاح کیا جو 84 دنوں میں مکمل ہوا،انٹرچینج کانام طیب ایردوان رکھا گیا ہے۔گیلپ سروے میں پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول کابتایا گیا.

    وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا سکیورٹی فورسز فتنہ الخوارج کیساتھ جنگ لڑ رہی ہیں،ہم نے ملک کو دہشتگردی سے صاف کرنا ہے۔معاشی ترقی کے لیے ملک میں امن انتہائی ضروری ہے،ملکی معیشت کے تمام اشارے مثبت ہیں،مل کرکام کریں گے تو ملکی معیشت تیزی سے چلے گی،ملک سے دہشتگردی کامکمل خاتمہ ہمارا مشن ہے،ہم نے محنت کرنی ہے، پاکستان دنیا میں اپنا مقام بنائے گا،ورلڈ بینک کے وفد نے پاکستان کے معاشی اقدامات کی تعریف کی ہے۔

    کور کمانڈر کراچی کی ایوی ایشن سیکیورٹی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت

    کراچی میں ٹریفک حادثات پر شرجیل میمن اور فاروق ستار کی مشترکہ پریس کانفرنس

    سندھ کے تعلیمی بورڈز میں کرپشن پر اسپیشل آڈٹ کرانے کا حکم

    یوکرین جنگ پر امریکی اور روسی حکام کی ریاض میں ملاقات

  • قصور میں باغی ٹی وی کے دفتر کا مبشر لقمان نے کیا افتتاح

    قصور میں باغی ٹی وی کے دفتر کا مبشر لقمان نے کیا افتتاح

    پاکستان میں ڈیجیٹل میڈیا کے سب سے بڑے ادارے باغی ٹی وی کے قصور میں دفتر کا افتتاح کر دیا گیا. سینئر صحافی و اینکر پرسن،سی ای او باغی ٹی وی مبشر لقمان نے قصور میں دفتر کا افتتاح کیا

    باغی ٹی وی کے قصور دفتر کا افتتاح کرنے کی تقریب کے لئے مبشر لقمان قصور پہنچے تو ان کا شاندار خیر مقدم کیا گیا. پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں. باغی ٹی وی قصور سے نمائندہ طارق نوید سندھو نے مہمانوں کا استقبال کیا . باغی ٹی وی کے دفتر کی افتتاحی تقریب میں ایڈیٹر باغی ٹی وی ممتاز اعوان سمیت مقامی صحافیوں و عمائدین نے بھی شرکت کی.

    سینیئر صحافی مبشرلقمان نے دفتر کے افتتاح کے موقع پر طارق نوید سندھو کو مبارک باد دی اوران کی کوششوں کو سراہا اوریہ توقع کی کہ وہ اس دورمیں بہترین ، عمدہ اورمعیاری صحافت کا فریضہ سرانجام دیں‌گے، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں صحافت مشکل کام بن چکا. لیکن جو لوگ کلمہ حق کہہ رہے ہیں وہی صحافت کا حق ادا کر رہے ہیں.باغی ٹی وی مظلوموں کی آواز بن رہا ہے. ہم ظالموں کے خلاف اور مظلوموں کے ساتھی ہیں. ملک بھر میں باغی ٹی وی کے نمائندگان عوامی مسائل کو باغی ٹی وی کے ذریعہ اجاگر کر رہے ہیں.مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ باغی ٹی وی پانچ زبانوں میں کام کر رہا ہے، اردو، انگلش،چائنیز، پشتو، دری، اور یہ اعزاز صرف باغی ٹی وی کو ہی حاصل ہے ،پاکستان میں کوئی بھی میڈیا کا ادارہ پانچ زبانوں میں کام نہیں کر رہا.

    باغی ٹی وی اور روزنامہ قدامت قصور دفتر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بلھے شاہ میڈیا ایسوسی ایشن کے دفتر اونر طارق نوید سندھو اور عباس علی بھٹی نے پھولوں کی پتیوں نچھاور کرکے دوستوں کا استقبال کیا اور مالا پہنا کر دوستوں کو عزت بخشی .تقریب میں سینئر صحافی سعید احمد بھٹی، اکمل کھوکھر، چوہدری مظفر حیات وڑائچ، چوہدری محمد احمد جٹ، عابد علی بھٹی، ہاشم بھٹی، وکلاء برادری میں سے احمد جمال عارف ایڈووکیٹ لیگل ایڈوائزر بلھے شاہ میڈیا ایسوسی ایشن قصور، محمد عامر بھٹی لیگل ایڈوائزر بلھے شاہ میڈیا ایسوسی ایشن قصور، چوہدری سلیم ایڈووکیٹ، ملک بلال ایڈووکیٹ کے علاوہ قصور کے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی .

    باغی ٹی وی اور روزنامہ قدامت کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور دفتر کے افتتاح پر عباس علی بھٹی اور طارق نوید سندھو کو مبارکباد پیش کی گئی اور یہ عہد کیا گیا کہ عوام کی خدمت اور صحافتی خدمات بھرپور طریقے سے نبھائی جائیں گی اور ملک قوم کی ترقی و سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی گئی .دفتر کی افتتاحی تقریب پر دوستوں کو پرتکلف عشائیہ بھی دیا گیا ۔

  • مبشر لقمان کی احمد تھیلیسیمیا  سنٹر  کے دوسرے یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت

    مبشر لقمان کی احمد تھیلیسیمیا سنٹر کے دوسرے یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ حکمران سڑکوں پر تو پیسہ نہیں لگا سکتے لیکن جیلوں پر لگا دیتے ہیں کیونکہ انہوں نے اقتدار جانے کے بعد جیل ہی جانا ہوتا ہے .

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنگن پور میں احمد تھیلیسیمیا سنٹر کے دوسرے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.مبشر لقمان نے اس موقع پر احمدتھیلیسیمیا سنٹر کا دورہ بھی کیا اور بچوں سے ملاقات کی. اپنے خطاب میں مبشر لقمان نے احمد تھیلیسیمیا سنٹر کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کا کام مثالی ہے . حکومت کو چاہئے کہ ایسے اداروں کی معاونت کرے.

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ حکمران ووٹ تو لیتے ہیں لیکن عوام کی سہولیات کے لئے کام نہیں کرتے .یہاں کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں.منتخب نمائندے ووٹ لے کر غائب ہو جاتے ہیں. ایسے میں ان کے لئے کوئی اچھے الفاظ نہیں کہے جا سکتے.اگر لاہو رکی کوٹ لکھپت جیل، کیمپ جیل جائیں تو وہاں کے انتظامات یہاں سے بہتر ہیں،حکمران جیل کو تو بجٹ دیتے رہتے ہیں کیونکہ اقتدار جانے کے بعد ان کا ٹھکانہ وہی جیل ہوتا ہے لیکن قوم کے مستقبل، بچوں کے بارے میں نہیں سوچتے ۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ احمد تھیلیسیمیا سنٹر میں ابھی سہولیات دیکھیں جو بچوں کو دی جا رہی ہیں، شاندار انداز میں ان کا علاج جاری ہے، یہ معاشرے کے شہری بنیں گے اوردعائیں دیں گے۔ اپنی مدد آپ کے تحت کام یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔ یہاں دیکھ کر یہ حوصلہ ہوا کہ ہر جگہ جہاں محرومیاں ہیں وہاں لوگوں کو احساس بھی ہے کہ عوام کے لیے کچھ کرنا ہے ۔ دو سال بعد قصور سے بھی بچے یہاں آئیں گے کیونکہ قصور والوں نے بھی کچھ نہیں کیا. بچوں کی خدمت کرنے سے ہی رب راضی ہوتا ہے. احمد تھیلسیمیا سنٹر نے جس نیک کام کا بیڑا اٹھایا عوام ان کے ساتھ بھر پور تعاون کرے تا کہ انکا مشن کامیابی سے جاری و ساری رہے.

  • ترقی کا تسلسل نہ ٹوٹتا تو ملک خطے اور دنیا میں کہیں آگے ہوتا،نواز شریف

    ترقی کا تسلسل نہ ٹوٹتا تو ملک خطے اور دنیا میں کہیں آگے ہوتا،نواز شریف

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ وقت نے ثابت کیا کہ مخالفین کو بغض، حسد، گالم گلوچ، بدتمیزی، بدتہذیبی کے سوا کچھ نہیں آتا۔

    باغی ٹی وی : سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے بہاولپور، رحیم یار خان، مظفرگڑھ، لیہ، ڈی جی خان، راجن پورڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی-

    اس موقع پر نواز شریف نے ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی آسانی فرمارہا ہے، معاشی ٹرن آراؤنڈ ہوتا نظر آرہا ہے، پالیسی ریٹ میں کمی نے کاروباری برادری کااعتماد بڑھایا ہے، سخت معاشی حالات کے بعد مہنگائی میں کمی ہوئی ، مزید کمی سے عوا م کومزید ریلیف ملنے کی امید ہے،ا لحمدللہ تعمیراتی کام پھر سے شروع ہوگئے ہیں-

    دن رات محنت کرکے عوام کی زندگیوں کو تبدیل کرکے رہیں گے، مریم نواز

    صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ شہبازشریف کی محنت اور جاں فشانی کا عالمی مالیا تی ادارے بھی اعتراف کررہے ہیں، وقت نے ثابت کیا کہ مخالفین کو بغض، حسد، گالم گلوچ، بدتمیزی، بدتہذیبی کے سوا کچھ نہیں آتا سیاسی میدان، دفاعی میدان اور ترقی کے میدان میں ملک اور قوم کی خدمت کا شاندار ریکارڈ رکھتے ہیں، ترقی کا تسلسل نہ ٹوٹتا تو ملک خطے اور دنیا میں کہیں آگے ہوتا، عوام کو تکلیفیں نہ جھیلنا پڑتیں۔

    اس موقع پر گفتگو کرتےہوئے ارکان اسمبلی نےکہا کہ جب سب ناامید ہوگئے اورنوازشریف نے ملک اور قوم کو نئی امید دی، نواز شریف اور شہبازشریف نے ریاست پرسیاست قربان کرکے حب الوطنی کی اعلی مثال قائم کی،ایک بار پھر قوم نے دیکھ لیا کہ ریلیف صرف مسلم لیگ ن ہی دیتی ہے مریم نواز کی کارکردگی پاکستان اور خطے میں مثال بن رہی ہے، پنجاب ہی نہیں پاکستان کے عوام بھی پنجاب میں ترقی کا اعتراف کررہے ہیں، ترقیاتی کاموں کی رفتار، شفافیت اور معیار قابل تعریف ہے-

    کوئی پارٹی میں آئے نہ آئے فرق نہیں پڑتا، علیمہ خان

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملاقات کرنے والے ارکان پنجاب اسمبلی کے لیے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ قیادت، جماعت اور پنجاب کے عوام کا اعتماد بڑی ذمہ داری ہے، نوازشریف اور شہبازشریف کی عوامی خدمت کے معیار پر پورا اترنا آسان نہیں ہے۔

    اجلاس میں عوامی فلاح کے منصوبوں اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت بھی ہوئی، پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید، رانا ثناء اللہ، پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب اور راشد نصر اللہ بھی اجلاس میں موجود تھے۔

    ایونٹ میں بابراعظم سے بہت زیادہ توقعات ہیں،محمد رضوان

    پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر ملک ظہیراقبال چنڑ، صوبائی وزیر آبپاشی محمد کاظم پیرزادہ، چوہدری خالد محمود جگا، صاحبزادہ ایم غازین عباسی، ملک خالد محمود وارن، میاں محمد شعیب اویسی، چوہدری محمود احمد، محمد اجمل خان چانڈیا، عون حمید ڈوگر، سبطین رضا بخاری اور نواب خان گوپانگ ،صوبائی وزیر معدنیات شیر علی گورچانی، غلام اصغر خان گورمانی، صالح الدین خان کھوسہ، حنیف خان پتافی، محمد قادر خان لغاری، سردار علی احمد خان لغاری، محمد احمد خان لغاری، شیر افغان گورچانی، پرویز اقبال گورچانی، عبدالعزیز خان دریشک اور خضر حسین مزاری بھی ملاقات میں شریک تھے۔