Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • سپریم کورٹ،آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ میں ترامیم کیس پر اعتراضات کالعدم

    سپریم کورٹ،آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ میں ترامیم کیس پر اعتراضات کالعدم

    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ میں ترامیم کے کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر عائد اعتراضات کالعدم قرار دے دیئے

    جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے رجسٹرار آفس کو آئینی درخواست کو باضابطہ نمبر الاٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لیے۔ عمران خان کے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترامیم سے عوامی حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 184 تھری میں قوانین کے خلاف درخواستیں مرضی سے سنی جاتی رہیں، جو کیس دل کیا سن لیا جو نہ دل کیا تو کہہ دیا کہ پہلے ہائی کورٹ جائیں، براہ راست درخواستیں سنتے رہے تو آرٹیکل 199 غیرمؤثر ہو جائے گا،درخواست گزار کے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ یہ فیصلہ رجسٹرار نہیں عدالت کر سکتی ہے۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

    بیماری کسی بھی شخص کو ہو سکتی ہے،فخر زمان

    اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ ، بولی دینے والے کنسورشیم کی پیشکش مسترد

  • شمالی وزیرستان،آپریشن میں 12 خوارج جہنم واصل،ایک نوجوان شہید

    شمالی وزیرستان،آپریشن میں 12 خوارج جہنم واصل،ایک نوجوان شہید

    پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 12 خوارج کو ہلاک کردیا، جبکہ اس آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد ابراہیم شہید ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ لانس نائیک محمد ابراہیم نے دشمن کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق، ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ یہ خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ علاقے میں موجود دیگر ممکنہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، اور بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔یہ آپریشن پاک فوج کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے تاکہ ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے اور دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو شکست دی جا سکے۔

    عمران ریاض کی جان کو کس سے خطرہ؟مبشرلقمان،عمران ریاض کے مابین کیا بات چیت ہوئی

  • عمران ریاض کی جان کو کس سے خطرہ؟مبشرلقمان،عمران ریاض کے مابین کیا بات چیت ہوئی

    عمران ریاض کی جان کو کس سے خطرہ؟مبشرلقمان،عمران ریاض کے مابین کیا بات چیت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ آج میں نے کافی بڑا راز فاش کرنا ہے، میں دیکھ رہا ہوں ادھر ادھر سے کافی باتیں شروع ہو گئی ہیں، مختلف لوگ چیمپئن بن گئے ہیں اور بتا رہے ہیں، میرے ہاتھ میں موبائل کھلا ہوا ہے سلمان احمد جنون والے میرے دوست ہیں انکے لمبے چوڑے میسج ہیں، کئی ٹویٹس ہیں، سب کا تعلق ایک آدمی سے ہے اور وہ ہے عمران ریاض

    مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ وہ شک یہ کر رہے ہیں کہ عمران ریاض نے کسی انٹرویو میں کہا ہے کہ اس کی جان کو پاکستان میں خطرہ ہے، وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ شاید اس نے غلط بیانی کی، سلمان احمد پر جو لوگ شک کر رہے ہیں، انکو میں بتا دوں کہ عمران ریاض کو میں نے کہا تھا کہ اس کی جان کو خطرہ ہے،میں تسلیم کر رہا ہوں ، ہو سکتا ہے اس کو کسی اور نے بھی کہا ہو کیونکہ میں اکیلا تو جاننے والا نہیں ہوں، عمران ریاض ایک مشہور آدمی ہے اور اس کے ہزار واقف ہوں گے،جنہوں نے یہ بات کہی ہو گی، میں نے ایک مخصوص وجہ کے بعد یہ بات کہی، جب ایک آڈیو کال سامنے آئی علی امین گنڈا پور اور پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما کی، جس میں وہ گالیاں دے رہے تھے، عمران ریاض کو بھی گالیاں دے رہے تھے، پھر میرے اور عمران ریاض کے ایک مشترکہ دوست ہیں، میں نے ان سے درخواست کی کہ میرے پاس عمران ریاض کا نیا نمبر نہیں ہے، ا ن سے رابطہ ہو تو کہئے گا مجھے کال کریں، انہوں نے ایک دن بعد میری عمران ریاض سےبات کروائی گئی جو بڑی لمبی بات چیت ہوئی، میرا ایک اس کے اوپر مان ہے کہ عمران ریاض اور میں نے سب سے پہلے ایکسپریس ٹی وی پر کام کیا، وہ ہمیشہ مجھے بھائی جان بھائی جان کہتے ہیں، جب کوئی اون کرتا ہے تو آپ کو بھی بڑا بن کر دکھانا ہوتا ہے، میں نے کہا کہ عمران، میں یہ سمجھ رہا ہوں کہ آپ کی زندگی کو خطرہ ہے،ا س نے کہا کہ بھائی بتائیں کس سے، پہلے وہ ہنس پڑا، اور کہا کہ کب خطرہ نہیں تھا، میں نے کہا کہ پہلے نہیں تھا ، اب ہے،مجھے کہنے لگے کس سے، تو میں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں سے، علی امین گنڈا پور سے خطرہ ہے، یہ میں نے اسکو کہا، عمران ریاض خود بھی یہ بتا سکتے ہیں، میں نے انہیں کہا کہ اپنوں سے خطرہ ہے جس پر عمران ریاض نے کہا کہ میں کیا کروں تو میں نے کہا کہ میری رائے یہ ہے کہ حکومت یا اداروں سے رابطہ کریں اور میں خود اس میں جو ہو سکا مدد کرتا ہوں ،ملو اور باور کرواؤ، آپ پاکستانی ہو آپ کا حق ہے، حکومت، اداروں پر حق ہے ،بڑی لمبی بات بتائی کہ کس طرح سے اس کو کتنا مشکل ہوا،میں نے کہا میری خود بات ہوئی، اور مجھے گارنٹی دی گئی ہے کہ عمران ریاض کو ہماری طرف سے کوئی مشکل نہیں ہو گی، آپ کیوں پریشان ہو رہے ہیں،لیکن میں نے کہا کہ پی ٹی آئی یا علی امین گنڈا پور کچھ کرے گا اور الزام دوسروں پر آئے گا، جیسا ارشد شریف کو ہم دیکھ چکے ہیں، اللہ ان کے درجات بلند کرے، وہ مجھ سے جونیئر تھے، چھوٹے بھائیوں کی طرح، ان کی آنکھ میں شرم تھی، اس کو بھی میں سمجھتا ہوں اپنوں نے مارا،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ سال پہلے کی بات ہے مجھے الطاف حسین کی طرف سے تھریٹ تھی ،دو لوگ پکڑے بھی گئے جن کے پاس سے 30 افراد کی لسٹیں برآمد ہوئی تھیں، وہ الطاف کے پے رول پر تھے، اس میں سب سے اوپر میرا نام تھا، جب یہ ہوا اور پتہ چلا ،مجھے بتایا گیا پولیس آئی، حکومت نے مجھے پولیس، رینجرز کی نفری دے دی،میں جہاں جاتا تھا وہ ساتھ جاتے تھے، میرے گھر کے باہر بھی گارڈ آ گئے، مجھے بہت لوگوں نے کہا کہ دبا کر اس پر پروگرام کریں، الطاف حسین کی ایسی کی تیسی….میں نے کہا نہیں،یہ میں اگر کروں گا تو الطاف حسین کے بھی بڑے دشمن ہیں، میرے بھی، جب الطاف پر واویلا شروع کر دوں گا تو تیسرا بندہ مجھے مار دیتا ہے تو اس کو پتہ ہے کہ الزام الطاف پر جائے گا، یہی بات میں نے عمران ریاض کو بھی کہی اور کہا کہ جن لوگوں سے خطرہ کہہ رہے ہو اس کا مطلب ہے کئی لوگوں کو ایکٹویٹ کر رہے ہو،ہم نے پروگراموں میں کئی لوگوں کے بارے بات کی ہوتی ہے، انکو بہانہ دے رہے ہو، فرض کریں کہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ پیچھے پڑی ہے تو گنڈا پور جس سے چڑ ہے، پشاور میں دونوں کی ان بن ہوئی،تفصیل عمران ریاض خود کسی وی لاگ میں بتا سکتے ہیں، ان کو وہاں وزیراعلیٰ ہاؤس سے نکلنا پڑا، وہاں کے کافی لوگ عمران ریاض کے خلاف ہو گئے کہ یہ پی ٹی آئی سے زیادہ مقبول ہو گیا ہے، اس کو راستے سے ہٹاؤ، ہر آدمی تو اس کی بات سن رہا ہے.

  • پاک افغان سرحدی شہر میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی، تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام

    پاک افغان سرحدی شہر میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی، تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام

    پاک افغان سرحدی شہر چمن کے علاقے گلدار باغیچہ میں سیکورٹی فورسز اور حساس اداروں کی مشترکہ کاروائی نے ایک بڑی تخریب کاری کی منصوبہ بندی کو ناکام بنا دیا۔

    سیکورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق، کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور مواصلاتی آلات برآمد ہوئے ہیں، جنہیں دہشتگردی کی بڑی کاروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔یکورٹی فورسز نے ایک کمپاؤنڈ میں چھپائے گئے اینٹی پرنسل مائنز، راکٹ لانچر، گرینڈ لانچر، گرینڈ، پرائما کارڈ اور سیفٹی پن بھی برآمد کر لئے ہیں۔ اس کے علاوہ، اینٹی ایئر کرافٹ مارٹر گولے اور سیٹلائٹ فون بھی برآمد ہوئے ہیں، جو تخریبی منصوبوں کی تکمیل میں استعمال ہونے والے تھے۔سیکورٹی فورسز کے ذرائع نے مزید بتایا کہ اس اسلحے اور گولہ بارود کا استعمال دہشت گردوں کی جانب سے کسی بڑی تخریب کاری کے لیے کیا جانا تھا، جسے فورسز نے بروقت کارروائی کر کے ناکام بنا دیا۔

    یہ کامیاب آپریشن سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور ملک کے امن کے لیے ان کی مسلسل جدوجہد کا غماز ہے، جس کے نتیجے میں چمن اور دیگر سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو شکست دی گئی ہے۔

  • مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی  جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات

    مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات

    راولپنڈی: مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس سٹاف میجر جنرل ابراہیم ہلمی نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا، دونوں فریقوں نے فوجی مصروفیات اور مشترکہ اقدامات سمیت موجودہ تعاون کو وسیع اور وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا، مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس سٹا ف میجر جنرل ابراہیم ہلمی نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار، ان کی کامیابیوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو سراہا۔

    قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

    ٹرمپ کا غزہ پر قبضے کا اعلان، اسرائیلی وزیر دفاع کا اپنی فوج کو تیار رہنے کا حکم

    حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں،وزیراعظم

    نورا فتیحی کی حادثے میں ہلاکت کی خبریں،حقیقت سامنے آگئی

  • صدر مملکت کی چینی وزیراعظم سے ملاقات،مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

    صدر مملکت کی چینی وزیراعظم سے ملاقات،مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

    بیجنگ: پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کی چین کے وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

    ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خاص طور پر قابل تجدید توانائی، سائنس و ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر، اور زرعی شعبے میں تعاون کے مزید مواقع تلاش کرنے پر بات کی۔ ان شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ، اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے پر بھی گفتگو کی گئی، جسے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات میں مزید بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔

    صدر آصف علی زرداری نے چین کی حکومت کی جانب سے پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات ہمیشہ مستحکم اور مثالی رہے ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے پاک چین دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی نئی راہیں کھولنے کے لئے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔اس ملاقات سے دونوں ممالک کے درمیان روابط میں نئی روح پھونکی گئی اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کی نئی راہیں روشن ہوئیں۔

    بیجنگ میں پاکستان اور چین کے مابین مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی ایک اہم تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کے صدر آصف علی زرداری، وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شرکت کی۔اس موقع پر متعدد اہم معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط کیے گئے جن میں سب سے اہم ٹھٹہ سیمنٹ کمپنی اور چین کے چنگ گانگ کنسٹرکشن گروپ کے مابین ایک ایم او یو تھا۔ اس معاہدے کے تحت پاکستان میں سیمنٹ کی پیداوار میں 5 ہزار ٹن یومیہ اضافے کے لیے ایک نئی پروڈکشن لائن لگائی جائے گی، جو سیمنٹ کی صنعت کی ترقی اور مقامی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گی۔

    اسی دوران محکمۂ توانائی سندھ اور چین کی منگ یانگ قابلِ تجدید توانائی کمپنی کے درمیان بھی ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ اس معاہدے کے تحت پاکستان میں قابلِ تجدید توانائی کے مختلف منصوبوں پر دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھایا جائے گا، جس سے پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی اور ماحول دوست توانائی کے ذرائع کو فروغ ملے گا۔اس کے علاوہ حکومتِ سندھ اور چینی کمپنی کے درمیان کوئلے کی گیسیفکیشن اور یوریا پلانٹ کے قیام کے حوالے سے بھی ایک یادداشت پر دستخط ہوئے، جس کا مقصد پاکستان کی زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا ہے۔

    یہ مفاہمت کی یادداشتیں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تکنیکی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہیں، اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں مزید بہتری کی توقع ہے۔

  • بلاول  کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے  ناشتے کی تقریب میں شرکت

    بلاول کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ناشتے کی تقریب میں شرکت

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بدھ کے روز امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نیشنل پریئر بریک فاسٹ میں شریک ہوئے۔

    یہ تقریب واشنگٹن میں منعقد کی گئی، جہاں بلاول بھٹو زرداری صبح 7 بجے تک تقریباً پہنچے تھے۔ تقریب مقامی وقت کے مطابق تقریباً ایک بجے تک جاری رہی۔ اس دعائیہ ناشتے میں دنیا بھر سے اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔ بلاول بھٹو زرداری اس اہم دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت کے لیے پیر کو امریکا پہنچے تھے۔ اس ہفتے امریکا میں متعدد نیشنل پریئر اور فیتھ کی تقاریب منعقد ہو رہی ہیں، جن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پنس بھی شریک ہوں گے۔یہ پہلی مرتبہ ہے کہ بلاول بھٹو زرداری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کسی تقریب میں شریک ہوئے ہیں۔ اس سے قبل بلاول بھٹو کا امریکا کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہ چکا ہے، تاہم یہ ان کی پہلی بار شرکت تھی۔

    بلاول بھٹو زرداری کی اس تقریب میں شرکت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ان کے والد، صدر پاکستان آصف علی زرداری چین میں اپنے ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کر رہے تھے۔ اس ملاقات میں آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کی پہلی ترجیح چین کے ساتھ تعلقات ہیں، اس کے بعد دیگر عالمی طاقتوں کے ساتھ ہیں.

  • صدر مملکت آصف  زرداری کی چینی ہم منصب سے ملاقات

    صدر مملکت آصف زرداری کی چینی ہم منصب سے ملاقات

    پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اپنے سرکاری دورے پر چین پہنچے، جہاں چین کے عظیم عوامی ایوان (گریٹ ہال آف چائنا) میں چین کے صدر شی جن پنگ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

    صدر زرداری کے بیجنگ پہنچنے پر چین کی مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر پاکستان اور چین کے قومی ترانے بھی بجائے گئے، جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستی کی عکاسی کرتے ہیں۔چین کے عظیم عوامی ایوان میں ہونے والی ملاقات میں چین کے صدر شی جن پنگ نے صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ اپنے اپنے وفد کا تعارف کرایا۔ چینی بچوں نے بھی صدر آصف علی زرداری کا شاندار انداز میں خیرمقدم کیا اور خوش آمدید کہا، جس سے دونوں ممالک کے عوامی روابط کو مزید فروغ ملا۔اس ملاقات کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان سکیورٹی تعاون اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) منصوبوں کی تیزی سے تکمیل پر بات چیت ہوئی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر وفد ارکان بھی اس اہم ملاقات میں شریک ہوئے۔

    صدر آصف علی زرداری اور چین کے صدر شی جن پنگ نے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی عزم کا اظہار کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے لیے نئی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

  • بلا شبہ کشمیر ایک دن آزاد ہوگا،آرمی چیف کا دورہ آزاد کشمیر

    بلا شبہ کشمیر ایک دن آزاد ہوگا،آرمی چیف کا دورہ آزاد کشمیر

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفر آباد آزاد کشمیر کا دورہ کیا

    ڈی جی آئی ایس آئی پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ر انہوں نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کی بے مثال قربانیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، آرمی چیف نے کشمیر میں چیلنجنگ آپریشنل حالات میں تعینات افسروں اور سپاہیوں کی غیر متزلزل لگن، پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی تیاری کی بھی تعریف کی۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے ان کے بلند حوصلے کی تعریف کی، کسی بھی دشمن اشتعال انگیزی کو روکنے اور اس کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل آپریشنل تیاریوں کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مسلح افواج کی جنگی تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ کسی بھی جارحیت کا جواب دیا جائے گا اور پورے عزم کے ساتھ ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پاک فوج کے عزم پر زور دیا۔

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کشمیر کے قابل ذکر اور سابق فوجیوں کے ساتھ بات چیت کی مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے لئے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا۔اور کہا کہ بھارتی مظالم اور بڑھتی ہوئی ہندوتوا انتہا پسندی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کے عزم کو مضبوط کرتی ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان ریاستی سرپرستی میں ہونے والے جبر اور جبر کے خلاف ان کے منصفانہ اور جائز مقصد میں ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ انہوں نے کہا : "بلا شبہ کشمیر ایک دن آزاد ہوگا اور کشمیری عوام کی آزادی اور مقدر کے مطابق پاکستان کا حصہ ہوگا”۔

    قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر راولپنڈی نے استقبال کیا۔

    کشمیر کی خاطر تین جنگیں لڑی ہیں، دس اور لڑنی پڑیں تو انشاء اللّٰہ لڑیں گے، آرمی چیف
    چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے مظفرآباد, آزاد کشمیر , دورے پر کشمیری عمائدین اور ویٹرنز سے اہم خطاب کیا اور کہا کہ کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیر اور پاکستان کا رشتہ لازم و ملزوم ہے، کشمیر کل بھی اور آج بھی پاکستان کا حصہ تھا اور رہے گا،آزادی کی شمع، کشمیریوں کی ایک پیڑھی دوسری پیڑھی کے حوالے کرتی چلی آ رہی ہے، اگر ہم متحد اور مضبوط رہیں تو ہم ہر مشکل کا سامنا کر سکتے ہیں،اللّٰہ تعالیٰ نے کشمیر کی سر زمین کو قدرتی حسن اور وسائل سے نوازا ہے، آج، کل یا پرسوں یا تھوڑے عرصے تک مقبوضہ کشمیر میں زیادتی کر سکتے ہو مگر ہمیشہ کے لئے نہیں، کشمیر کا فیصلہ کشمیر کی عوام نے کرنا ہے، نہ کہ مقبوضہ کشمیر میں کِسی غاصب فوج نے،کشمیر کی خاطر تین جنگیں لڑی ہیں، دس اور لڑنی پڑیں تو انشاء اللّٰہ لڑیں گے، آرمی چیف نے قائداعظم محمد علی جناح کے اس فرمان کو دہرایا کہ "کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے” اور کہا کہ شہ رگ کو جسم سے کاٹنے کا مطلب زندگی کا خاتمہ ہے،مسلمان کبھی دشمن کی تعداد یا ہتھیاروں سے معیوب نہیں ہوتا، ایمان، تقویٰ اور جہاد فی سبیلِ اللّٰہ کی بنیاد پر اللّٰہ کا گروہ ہی ہمیشہ غالب رہے گا، کشمیر میں انٹرنیٹ کی سہولیات کو بہتر بنائیں گے اور آئی ٹی سیکٹر میں یوتھ کے لیے روزگار پیدا کریں گے،

    کشمیری معززین نے اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نہ ہوتی، تو ہمارا حال فلسطین سے بھی بدتر ہوتا – پاک فوج اور کشمیری عوام کا اٹوٹ رشتہ ہے ،حاضرین کا کہنا تھا کہ آپ کے کشمیر آنے سے آر پار کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے، ہمارے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں،جموں کشمیر کی عوام پاکستان کے ساتھ جڑی ہے اور جڑی رہے گی، پاکستان سے بڑھ کر کشمیر کا کوئی ترجمان نہیں ہو سکتا،

  • مظفرآباد،وزیر اعظم شہباز شریف کی آرمی چیف کے ہمراہ یادگار شہدا پر حاضری

    مظفرآباد،وزیر اعظم شہباز شریف کی آرمی چیف کے ہمراہ یادگار شہدا پر حاضری

    وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفر آباد پہنچے.

    اس دوران انہوں نے مظفر آباد میں واقع یادگار شہداء پر حاضری دی اور وہاں پھولوں کا گلدستہ رکھا۔ شہباز شریف نے اس موقع پر شہداء کے ایصال ثواب کے لیے دعا بھی کی۔

    وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر اور وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان نے کشمیری عوام کے عزم و حوصلے کی تعریف کی اور ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

    یوم یکجہتی کشمیر کے دن وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھے گا اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کے حقوق کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔اس یادگار موقع پر شہداء کی قربانیوں کو یاد کیا گیا اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔ وزیر اعظم نے کشمیر کے عوام کے ساتھ پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا اور عالمی سطح پر کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

    چین کا چاند پر پانی کی تلاش کیلئے روبوٹک ”فلائر ڈیٹیکٹر“ بھیجنے کا اعلان

    بل گیٹس نے اپنی گرل فرینڈ سے تعلقات کے بارے خاموشی توڑ دی

    بھارت مسئلہ کشمیر پر بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے،وزیراعظم شہباز شریف
    بعد ازاں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کشمیری بھارت کا حصہ نہیں بن سکتے، دنیا جانتی ہے کشمیریوں نے آزادی کے لئے کتنی قربانیاں دی ہیں، بانی پاکستان نے کشمیر کو شہہ رگ قرار دیا تھا، بھارت مسئلہ کشمیر پر بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے،بھارت اور خطے کے مفاد میں ہے کہ وہ 5 اگست 2019 کی سوچ سے باہر نکلے،یوم یکجہتی کشمیر ہمارے پختہ عزم کی یقین دہانی کا دن ہے،ہم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،کشمیری سات دہائیوں سے آزادی کی تحریک خون سے رنگین کر رہے ہیں، کشمیر کا ذرہ ذرہ کشمیر کے رہنے والوں کا ہے، برہان وانی، یاسین ملک، میر واعظ عمر فاروق، سید علی گیلانی، قربانیوں کی ایک تاریخ ہے، اہل کشمیر نے اپنے جذبے سے بھارتی غرور کو خاک میں ملایا، پاکستان کی امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے،پاکستان جوہری ملک ہے،ہماری بہادر فوج ہے،قومی مفاد کے تحفظ کے لئے پاکستانی قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے، ہم کشمیر کے عظیم شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں، مسئلہ کشمیر،عوام کو بے گناہ قید اور قتل عام سے حل نہیں ہو گا، جب ضرورت پڑی اپنے وطن کے دفاع کا حق بھرپور طریقے سے استعمال کریں گے،