Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • صدر مملکت آصف  زرداری کی پرتگال میں ترک صدر   سے ملاقات

    صدر مملکت آصف زرداری کی پرتگال میں ترک صدر سے ملاقات

    پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے اپنے پرتگال کے دورے کے دوران ترکیہ میں مختصر قیام کیا، جہاں انہوں نے استنبول ایئرپورٹ پر ترکی کے صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کی۔

    ترک صدر رجب طیب اردگان نے صدر زرداری کا استنبول ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا، جس دوران ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فدان بھی موجود تھے۔ یہ ملاقات دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اہمیت رکھتی ہے۔ملاقات کے دوران، دونوں صدور نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر زرداری اور ترک صدر اردگان نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے مزید مواقع تلاش کرنے پر زور دیا۔

    صدر مملکت آصف علی زرداری اس وقت پرتگال کے دورے پر ہیں جہاں وہ پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار افسوس کرنے کے لیے وہاں موجود ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے پرنس آغا خان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔یہ قیام دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات میں مزید استحکام کا باعث بنے گا۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے،برطانوی میڈیا کے مطابق پرنس کریم آغا خان کا انتقال پرتگال کے دارلحکومت لزبن میں 4 فروری کو ہوا تھا، پرنس شاہ کریم الحسینی اسماعیلی کمیونٹی کے 49ویں امام تھے

  • 26ویں ترمیم کو پارلیمنٹ یا سپریم کورٹ فیصلہ ہی ختم کر سکتا ہے، جسٹس محمد علی مظہر

    26ویں ترمیم کو پارلیمنٹ یا سپریم کورٹ فیصلہ ہی ختم کر سکتا ہے، جسٹس محمد علی مظہر

    سپریم کورٹ، بنچز کے اختیارات کا کیس ،جسٹس محمد علی مظہر کا 20 صفحات پر مشتمل نوٹ جاری کر دیا گیا

    جسٹس محمد علی مظہر نے نوٹ میں کہا کہ قوانین کے آئینی ہونے یا نہ ہونے کا جائزہ صرف آئینی بنچ لے سکتا ہے، کسی ریگولر بنچ کے پاس آئینی تشریح کا اختیار نہیں،آئینی بنچ نے درست طور پر دو رکنی بنچ کے حکمنامے واپس لئے،26ویں ترمیم اس وقت آئین کا حصہ ہے، ترمیم میں سب کچھ کھلی کتاب کی طرح واضح ہے، ہم اس ترمیم پر آنکھیں اور کان بند نہیں کر سکتے،یہ درست ہے کہ ترمیم چیلنج ہو چکی اور فریقین کو نوٹس بھی جاری ہوچکے، کیس فل کورٹ میں بھیجنے کی درخواست کا میرٹس پر فیصلہ ہو گا،26ویں ترمیم کو پارلیمنٹ یا سپریم کورٹ فیصلہ ہی ختم کر سکتا ہے، جب تک ایسا ہو نہیں جاتا، معاملات اس ترمیم کے تحت ہی چلیں گے،
    آئینی تشریح کم از کم پانچ رکنی آئینی بنچ ہی کرسکتا ہے،کسی ریگولر بنچ کو وہ نہیں کرنا چاہئے جو اختیار موجودہ آئین اسے نہیں دیتا،دو رکنی بنچ نے ٹیکس کیس میں بنیادی حکمنامے واپس ہو چکے،بنیادی حکمناموں کے بعد کی ساری کارروائی بے وقعت ہے،

    آئینی بنچ نے جسٹس منصور اور جسٹس عقیل عباسی کے حکمنامے واپس لیے تھے،جسٹس محمد علی مظہر نے آئینی بنچ کے فیصلے سے اتفاق کرتے ہوئے نوٹ جاری کیا

  • پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہوچکا ہے،وزیراعظم

    پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہوچکا ہے،وزیراعظم

    وزیراعظم پاکستان، شہباز شریف نے یوم تعیمر و ترقی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اقدامات کی بدولت ملک میں مہنگائی کی شرح کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ اگر ان کے ہاتھ میں اختیار ہو، تو وہ فوراً 15 فیصد ٹیکس کم کردیں تاکہ عوام پر بوجھ کم ہو سکے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جب ان کی حکومت نے اقتدار سنبھالا تو پاکستان کا آئی ایم ایف پروگرام مشکل حالات سے گزر رہا تھا۔ تاہم، حکومتی کوششوں سے پاکستان کا آئی ایم ایف سے معاہدہ ممکن ہوا اور ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا گیا۔ انہوں نے کاروباری برادری کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ترقی کے لیے اپنے مشورے دینا ہوں گے، اور حکومت کاروباری برادری کی مشاورت سے آگے بڑھے گی،حکومت نے سخت فیصلے کیے ہیں اور اب پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہوچکا ہے، تاہم اب معاشی نمو کے سفر کو آگے بڑھانا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دس مہینے ملک کے لیے بہت مشکل تھے لیکن اب ملک ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی بحالی میں تمام شعبوں کا حصہ ہے، اور خاص طور پر تنخواہ دار طبقہ نے قومی خزانے میں 300 ارب روپے کی اہم رقم جمع کرائی۔

    سرمایہ کاروں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کسی بھی سرمایہ کار سے زیادتی نہیں ہونے دے گی اور چیئرمین ایف بی آر کو ہدایت کی کہ وہ سرمایہ کاروں کی آواز سنیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ایس او ایز (اسٹرٹیجک اوورسیز انویسٹمنٹ) کو نہیں چلائے گی، بلکہ سرمایہ کار خود انہیں خرید کر چلائیں۔وزیراعظم نے اپنے خطاب کے آخر میں کہا کہ اگر دہشتگردی کا خاتمہ نہ ہوا تو ملک کی ترقی اور برآمدات میں اضافے کا خواب پورا نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے افواج پاکستان کی قربانیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فوج دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دے رہی ہے۔

    بشریٰ سے ملاقات کروا دیں،ٹی وی اخبار دلوا دیں، عمران خان کا خط

    بڑھتی ہوئی سیاسی تقسیم ،نفرتوں کے خاتمے کیلئے کردار ادا کریں گے. خالد مسعود سندھو

  • بشریٰ سے ملاقات کروا دیں،ٹی وی اخبار دلوا دیں، عمران خان کا خط

    بشریٰ سے ملاقات کروا دیں،ٹی وی اخبار دلوا دیں، عمران خان کا خط

    بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو دوسرا کھلا خط لکھا ہے

    عمران خان کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے میں نے ملک و قوم کی بہتری کی خاطر نیک نیتی سے آرمی چیف کے نام کھلا خط لکھا ہے، میں نے جن 6 نکات کی نشاندہی کی ہے ان پر عوامی رائے لی جائے تو 90 فیصد عوام ان کی حمایت کریں گے،پری پول دھاندلی اور الیکشن کے نتائج تبدیل کر کے حکومت قائم کی گئی، عدلیہ پر قبضے کے لیے پارلیمینٹ سے 26 ویں آئینی ترمیم کروائی گئی، ظلم و جبر کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو بند کرنے کے لیے پیکا کا اطلاق کیا گیا، سیاسی عدم استحکام اور “جس کی لاٹھی اس کی بھینس” کی ریت ملکی معیشت کی تباہی ہے، ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے، بنیادی انسانی حقوق پامال کرتے ہوئے مجھ پر دباؤ بڑھانےکے لیے جیل انتظامیہ نے مجھ پر ہر ظلم کیا، مجھے موت کی چکی میں رکھا گیا ہے، 20 دن تک مکمل لاک اپ میں رکھا گیا جہاں سورج کی روشنی تک نہیں پہنچتی تھی، پانچ روز تک میرے سیل کی بجلی بند رکھی گئی اور میں مکمل اندھیرے میں رہا۔

    عمران خان نے آرمی چیف کو لکھے گئے خط میں اس شکوے کا اظہار بھی کیا کہ میرا ورزش کرنے والا سامان اور ٹی وی تک لے لیا گیا، مجھے تک اخبار بھی پہنچنے نہیں دیا گیا، جب چاہتے ہیں کتابیں تک روک لیتے ہیں،میرے بیٹوں سے پچھلے 6 ماہ میں صرف 3 مرتبہ میری بات کروائی گئی، بیٹوں سے بات کرنےکے معاملے پر عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا جا رہا، پچھلے 6 ماہ میں گنتی کے چند افراد کو ہی مجھ سے ملنے دیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے واضح احکامات کے باوجود میری اہلیہ سے ملاقات نہیں کروائی جاتی، میری اہلیہ کو بھی قید تنہائی میں رکھا گیا ہے،ہمارے 2000 سے زائد ورکرز، سپورٹرز اور لیڈرز کی ضمانت کی درخواستیں عدالتوں میں زیرالتوا ہیں، پیکا جیسے کالے قانون کے ذریعے سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر بھی قدغن لگا دی گئی ہے، اس سب کی وجہ سے پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس بھی خطرے میں ہے، عوامی مینڈیٹ کی توہین کر کے سیاسی عدم استحکام کی بنیاد رکھی گئی ہے

  • عاطف خان اور صدر مردان یوتھ ونگ میں لڑائی،    یوتھ ونگ کا صوابی جلسے کے بائیکاٹ کا اعلان

    عاطف خان اور صدر مردان یوتھ ونگ میں لڑائی، یوتھ ونگ کا صوابی جلسے کے بائیکاٹ کا اعلان

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مردان یوتھ ونگ میں شدید اختلافات نے ایک نیا رخ اختیار کر لیا ہے، جب پی ٹی آئی رہنما عاطف خان اور مردان یوتھ ونگ کے صدر کے درمیان لڑائی سامنے آئی، جس کے بعد پی ٹی آئی مردان یوتھ ونگ نے صوابی میں ہونے والے ایک اہم جلسے کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    عاطف خان، جو کہ پی ٹی آئی کے اہم رہنما ہیں،عمران خان کے قریبی ساتھی ہیں، ان میں اور مردان یوتھ ونگ کے صدر کے درمیان لڑائی ہوئی ہے، دونوں کے درمیان لفظی جھڑپ ہوئی۔جس کے بعد مردان یوتھ ونگ نے جلسے کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے، جس سے پی ٹی آئی کے اندر مزید انتشار کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

    مردان یوتھ ونگ کی جانب سے اس ضمن میں اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قائد محترم عمران خان نے ہمیشہ پی ٹی آئی یوتھ ونگ کی خدمات کو شاندار انداز میں سراہا ہے اور یوتھ ونگ کو ہمیشہ اپنے ٹائیگرز اور صف اول کا سپاہی سمجھا ہے۔ یہ ایک مسلمہ حقیقت بھی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ حقیقی آزادی کے اس سفر میں اپنی جماعت اور پاکستانی قوم کا ہر اول دستہ بن کر دن رات پوری دلجمعی سے کام کر رہی ہے۔ قائد محترم عمران خان کے ٹائیگر زنے ایک طرف سوشل میڈیا کے محاز پر خان کے حقیقی آزادی کے بیانیہ کو عام کیا تو دوسری جانب میدان عمل میں بھی نمایاں خدمات سر انجام دی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے سینکڑوں کارکنان حقیقی آزادی کی اس جنگ میں جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں ایسی صور تحال میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عاطف خان کی جانب سے مردان یوتھ ونگ کی قیادت سے بد کلامی کرنا اور یوتھ ونگ کے کارکنان سے لڑائی جھگڑا کرنا انتہائی قابل مذمت اور قابل افسوس امر ہے۔تحریک انصاف یوتھ ونگ مردان ریجن کی قیادت باہمی مشاورت سے عاطف خان کی جانب سے کی جانے والی اس بد کلامی اور افسوسناک حرکت کے باعث آٹھ فروری 2025 صوابی جلسہ کے بائیکاٹ کا اعلان کرتی ہے اور صدر خیبر پختو نخواہ جناب جنید اکبر سے معاملہ کی تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے۔ تحریک انصاف یوتھ ونگ مردان ریجن کی جانب سے تمام سیاسی سر گرمیوں کا بائیکاٹ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک عاطف خان اپنے اس اقدام پر معافی نہیں مانگیں گے۔

    پی ٹی آئی نے آج 8 فروری کو صوابی میں انتخابی دھاندلی کے خلاف جلسے کا اعلان کر رکھا ہے

  • اسپیکر قومی اسمبلی کی مذاکرات کی دعوت پی ٹی آئی نے کی مسترد

    اسپیکر قومی اسمبلی کی مذاکرات کی دعوت پی ٹی آئی نے کی مسترد

    اسپیکر قومی اسمبلی کی مذاکرات کی دعوت پی ٹی آئی نے مسترد کر دی ہے.

    پاکستان کی قومی سیاست میں تازہ ترین پیش رفت کے مطابق، اسپیکر قومی اسمبلی نے ایک مرتبہ پھر تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دی تھی، تاہم تحریک انصاف نے اس دعوت کو مسترد کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے واضح کیا ہے کہ ان کے لئے مذاکرات کا دروازہ اب بند ہو چکا ہے۔تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اسپیکر کی مذاکرات کی دعوت کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے لئے اب سیاسی مذاکرات کا باب ختم ہو چکا ہے۔ اپوزیشن لیڈر، عمر ایوب خان نے اسپیکر کو اپنے جواب میں کہا کہ "سیاسی مذاکرات صرف خواہشات سے نہیں ہوتے، بلکہ ان کے لئے مستحکم ارادے اور سچی نیت ضروری ہوتی ہے”۔

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ارادے نہ تو ٹھیک تھے اور نہ ہی نیت صاف تھی، اسی وجہ سے مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکے۔ عمر ایوب خان نے مزید کہا کہ "ہم نے مذاکرات سنجیدگی سے شروع کیے تھے لیکن حکومت نے ہمارے جائز مطالبات نہیں مانے”۔عمر ایوب خان نے واضح طور پر کہا کہ اب مذاکرات کا دروازہ بند ہو چکا ہے، اور تحریک انصاف حکومت سے مزید مذاکرات نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا اور اپوزیشن کی باتوں کو اہمیت نہیں دی، جس کے باعث مذاکرات کے امکانات ختم ہو گئے ہیں۔

    اس دوران حکومت کی جانب سے مذاکرات کی کوششیں جاری ہیں، لیکن اپوزیشن کی طرف سے مکمل انکار نے حکومت کے لئے سیاسی ماحول مزید پیچیدہ کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کی اس فیصلہ کے بعد پاکستان کی سیاسی صورتحال میں مزید کشیدگی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

    پرویز الہٰی کے خلاف دہشتگردی کی دفعات برقرار، درخواست خارج

  • بیٹے کی شادی پر گوتم اڈانی کاسماجی فلاح و بہبود کے لیے 10,000 کروڑ روپے کا عطیہ

    بیٹے کی شادی پر گوتم اڈانی کاسماجی فلاح و بہبود کے لیے 10,000 کروڑ روپے کا عطیہ

    معروف بھارتی صنعتکار اور اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے اپنے بیٹے جیت اڈانی کی شادی کے موقع پر شاندار مثال قائم کرتے ہوئے 10,000 کروڑ روپے سماجی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے لیے عطیہ کر دیے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق جیت اڈانی نے احمد آباد کے اڈانی شانتی گرام ٹاؤن شپ میں بیلویڈیر کلب میں دیوا سے شادی کی، جو ہیروں کے تاجر جیمین شاہ کی بیٹی ہیں۔ شادی کی تقریب روایتی گجراتی انداز میں منعقد کی گئی، جس میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔ حیران کن طور پر اس تقریب میں سیاستدان، کاروباری شخصیات، سفارت کار، بیوروکریٹس، فلمی ستارے اور دیگر معروف شخصیات شامل نہیں تھے۔

    سادگی میں عظمت: گوتم اڈانی کا بڑا اعلان

    گزشتہ ماہ مَہا کمبھ میلے کے دوران، گوتم اڈانی نے اعلان کیا تھا کہ ان کے بیٹے کی شادی سادہ اور روایتی انداز میں ہوگی۔ اپنے وعدے پر قائم رہتے ہوئے، نہ صرف شادی کو پُرتکلف تقاریب سے پاک رکھا بلکہ ایک منفرد اقدام اٹھاتے ہوئے 10,000 کروڑ روپے مختلف سماجی منصوبوں کے لیے عطیہ کیے۔قریبی ذرائع کے مطابق، یہ عطیہ ان کے "سیوا سادھنا ہے، سیوا پراتھنا ہے اور سیوا پرماتما ہے” جیسے سماجی فلسفے کی عکاسی کرتا ہے۔

    تعلیم، صحت اور مہارت کی ترقی پر توجہ

    گوتم اڈانی کے اس خطیر عطیے کا بڑا حصہ صحت، تعلیم اور مہارت کی ترقی کے بڑے انفراسٹرکچر منصوبوں پر خرچ ہوگا۔ ان منصوبوں کا مقصد معاشرے کے تمام طبقات کو عالمی معیار کے سستے اسپتالوں، میڈیکل کالجز، معیاری K-12 اسکولوں اور جدید تربیتی اکیڈمیوں تک رسائی فراہم کرنا ہے تاکہ روزگار کے بہتر مواقع میسر آسکیں۔

    ’منگل سیوا‘: خصوصی خواتین کے لیے نئی امید

    شادی سے محض دو دن قبل، گوتم اڈانی نے ‘منگل سیوا’ پروگرام کا اعلان کیا، جس کے تحت ہر سال 500 معذور شادی شدہ خواتین کو 10 لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔ جیت اڈانی نے 21 معذور خواتین اور ان کے شوہروں سے ملاقات کرکے اس منصوبے کا باضابطہ آغاز کیا۔

    گوتم اڈانی کا خصوصی پیغام

    اپنے بیٹے کی شادی کے موقع پر گوتم اڈانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا:”پرم پتا پرمیشور کے آشیرواد سے جیت اور دیوا آج شادی کے مقدس بندھن میں بندھ گئے۔ یہ شادی احمد آباد میں قریبی رشتہ داروں کے درمیان روایتی اور مقدس رسم و رواج کے ساتھ انجام پائی۔ یہ ایک چھوٹی اور نجی تقریب تھی، اس لیے ہم چاہتے ہوئے بھی تمام خیرخواہوں کو مدعو نہیں کر سکے۔”انہوں نے اپنی بہو دیوا کو "بیٹی دیوا” کہہ کر پکارا، جو ان کے خاندانی رشتے کی مضبوطی اور خواتین کے احترام کی علامت ہے۔

    بیٹے کی کامیابی اور خدمتِ خلق کی روایت

    جیت اڈانی اس وقت اڈانی ایئرپورٹس میں بطور ڈائریکٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، جہاں وہ چھ بین الاقوامی ہوائی اڈوں کا انتظام سنبھالتے ہیں اور نوی ممبئی میں ساتویں ایئرپورٹ کی تعمیر کی نگرانی کر رہے ہیں۔ وہ یونیورسٹی آف پینسلوینیا کے اسکول آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز کے فارغ التحصیل ہیں۔

    "دولت کی نمائش نہیں، خدمت اولین”

    21 جنوری کو پریاگ راج میں کمبھ میلے کے دوران جب صحافیوں نے ان سے پوچھا کہ کیا جیت اڈانی کی شادی "مشاہیر کا کمبھ” ثابت ہوگی، تو گوتم اڈانی نے جواب دیا: "ہرگز نہیں۔ ہم عام لوگوں کی طرح ہیں۔ جیت یہاں ماں گنگا کی دعائیں لینے آیا تھا۔ اس کی شادی سادہ اور روایتی انداز میں ہوگی۔”گوتم اڈانی نے اپنے بیٹے کی شادی کے موقع پر "سیوا سب سے پہلے” کا جو عملی مظاہرہ کیا، وہ ایک مثال بن گیا۔ انہوں نے ثابت کر دیا کہ ذاتی خوشیوں کو معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کر کے دولت کی اصل معنویت کو سمجھا جا سکتا ہے۔

    پانی کی لائن ڈالنے پر لڑائی، فائرنگ سے2 افراد جاں بحق،3زخمی

    سندھ میں بڑی پیشرفت، پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے بیک ڈور رابطے

    بوتل بند پانی فروخت کرنیوالے 28 برانڈز غیر محفوظ قرار

    سابق کھلاڑی تنقید کے ساتھ ساتھ سکھاتے بھی ہیں، محمد رضوان

    پانی کی لائن ڈالنے پر لڑائی، فائرنگ سے2 افراد جاں بحق،3زخمی

  • آرمی چیف سے مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس فورسز کی ملاقات

    آرمی چیف سے مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس فورسز کی ملاقات

    مالدیپ کے مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) میجر جنرل ابراہیم ہلمی نے جنرل ہیڈکوارٹرز، راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے باہمی مفادات، دوطرفہ دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی کے معاملات پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ دونوں فریقین نے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان مضبوط برادری اور دوستی کے رشتہ پر اطمینان کا اظہار کیا اور علاقائی مسائل پر اپنے مشترکہ نقطہ نظر کو اجاگر کیا۔سی ڈی ایف میجر جنرل ابراہیم ہلمی نے پاکستان کی فوج کی غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت، لگن اور علاقائی استحکام کے لئے اس کے کردار کی تعریف کی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور مالدیپ کے درمیان مضبوط دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں فوجی رہنماؤں نے باہمی مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس دوران، دونوں فریقین نے موجودہ سیکورٹی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    دوسری جانب چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ہنگری کے نائب وزیر دفاع نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران علاقے کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ملکوں کے درمیان دفاع کے شعبے میں اشتراک کے نئے مواقع کی تلاش کی اہمیت پر زور دیا گیا، دونوں ملکوں کےدرمیان سیکیورٹی کے شعبے میں اشتراک کے مواقع کی تلاش کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا،ہنگری کے نائب وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کی قربانیوں اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

    فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا برقع میں فرار ہونے کی کوشش ناکام،3 جہنم واصل

  • فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا برقع میں فرار ہونے کی کوشش ناکام،3 جہنم واصل

    فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا برقع میں فرار ہونے کی کوشش ناکام،3 جہنم واصل

    شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے برقع میں چھپ کر فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، تین دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے گئے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق 6 سے 7 فروری 2025 کی رات، سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان ضلع کے علاقے ڈٹہ خیل میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، جس میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔آپریشن کے دوران، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے جو عورتوں کے لباس (برقعہ) میں چھپ کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا جو علاقے میں متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی باقی رہ جانے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔

  • مریم نے وزیراعلی پنجاب کے طور پر میرا اور پارٹی کا سر فخر سے بلند کیا ،نواز شریف

    مریم نے وزیراعلی پنجاب کے طور پر میرا اور پارٹی کا سر فخر سے بلند کیا ،نواز شریف

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے پنجاب اسمبلی کے ارکان کی ملاقات ہوئی

    فیصل آباد، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے ،ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، پنجاب میں ترقیاتی عمل اور عوام کی خدمت کے منصوبوں پر غور کیاگیا ، سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ نیت ٹھیک ہو گی تو اللہ تعالیٰ کی مدد آئے گی،مخلوق خدا کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے،عوام کی خدمت کا صلہ اور انعام اللہ تعالیٰ دیتا ہے، معاشی بہتری اور مہنگائی میں کمی ملک وقوم کی بہتری کے اشارے ہیں، 30 ہزار پر آنے والی سٹاک ایکسچینج آج ایک لاکھ بیس ہزار پوائنٹس کی حدوں کو چھو چکی ہے ، معاشی ترقی کے تسلسل سے ہی عوام کے حالات بدل سکتے ہیں،اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان کا تنزلی کی طرف جاری سفر رک گیا، وزیراعظم شہباز شریف بڑی محنت کر رہے ہیں، اداروں اور نظام کی اصلاح پر ٹھوس پیش رفت جاری ہے، مریم نوازشریف نے وزیراعلی پنجاب کے طور پر میرا اور پارٹی کا سر فخر سے بلند کیا ہے،نیک نیتی اور محنت سے کام کریں تو اللہ تعالیٰ بھی مدد فرماتا ہے،

    ارکان اسمبلی نے پنجاب میں ترقیاتی کاموں اور عوامی منصوبوں پر وزیراعلی مریم نوازشریف کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مریم نواز شریف نے اپنی محنت اور خدمت سے پنجاب کے عوام کا دل اور اعتماد جیتا ہے،قائد آپ کے دور میں ، شہباز شریف صاحب کے دور میں اور مریم نواز شریف صاحبہ جس طرح کام کر رہی ہیں اُس کی ماضی اور حال میں مثال نہیں ملتی ،ایک سال میں پنجاب کے ہر شعبے اور ہر علاقے کی ترقی کے منصوبوں نے عوام کو ایک نیا اعتماد اور حوصلہ دیا ہے،ارکان پنجاب اسمبلی نے ستھرا پنجاب، کسان کارڈ، سکالرشپ پروگرام، سڑکوں کی تعمیر و بحالی، ‘دھی رانی پروگرام، بنیادی و دیہی مراکز اور صحت کے پورے نظام کی اپ گریڈیشن کے میگا پروگراموں پر وزیر اعلی کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آپ کے کاموں پر عوام کا ہر طبقہ بہت خوش ہیں اور آپ کو دعائیں دیتے ہیں،پنجاب کو آپ جیسی محنتی سی ایم چاہیے تھی اور جماعت اور ہمیں آپ پہ فخر ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ایک سال کی محنت اور کارکردگی قائد نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی عوامی خدمت کا تسلسل ہے

    پاکستان کو ترقی مسلم لیگ (ن) ہی دیتی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
    وزیراعلی مریم نوازشریف نےارکان پنجاب اسمبلی سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ عوامی خدمت نواز شریف ، شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی پہچان ہے، یہ معیار اور روایت ہی ہمارا اصل امتحان ہے،قیادت کی رہنمائی اور آپ سب کی تائید و حمایت ہماری قوت اور کامیابی کی ضمانت ہے، پاکستان کو ترقی مسلم لیگ (ن) ہی دیتی ہے،

    اجلاس میں عوامی فلاح کے منصوبوں اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت بھی ہوئی،پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید، رانا ثناء اللہ، پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب اور راشد نصر اللہ بھی اجلاس میں موجود تھے