Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر افغانستان میں افغان طالبان رجیم کو کڑی تنقید کا سامنا

    دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر افغانستان میں افغان طالبان رجیم کو کڑی تنقید کا سامنا

    افغان طالبان کی دہشت گردوں کی پشت پناہی اور وار اکانومی کے خلاف افغان رہنما کھل کر سامنے آ گئے

    افغان سیاستدان احمد مسعود نے افغان طالبان کی زیرسرپرستی دہشت گردوں کے اڈوں کو بے نقاب کر دیا ، افغان سیاستدان اور نیشنل ریزسٹنٹ فرنٹ کے رہنما احمد مسعود نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں آج جو حالات ہیں یہ براہ راست افغان طالبان رجیم کے برے اعمال کا نتیجہ ہے،آج افغانستان اپنے لوگوں کے لئے جہنم جبکہ دہشت گرد گروہوں کے لئے جنت بنا ہوا ہے، جس طرح القاعدہ اور اسامہ بن لادن کو پناہ دی، آج وہی دوبارہ ہورہا ہے ،افغانستان میں صرف ٹی ٹی پی( فتنہ الخوارج) ہی نہیں بلکہ 20 سے زائد دہشت گرد گروہ سرگرم ہیں ،افغانستان پر مسلط افغان طالبان رجیم کے خلاف ہماری شدید نفرت کبھی کم نہیں ہو سکتی ،

    ماہرین کے مطابق افغانستان کو دہشتگروں کو بطور لانچنگ پیڈ کے استعمال کیخلاف افغان عوام میں طالبان رجیم کیخلاف سخت نفرت پائی جاتی ہے،افغان عوام افغان طالبان کی آمریت اور دہشتگردی پر چلنے والی اس رجیم سے تنگ آچکے ہیں، یہ بات اب قطعی طور پر ڈھکی چھپی نہیں کہ افغانستان دہشتگرد عناصر کیلئے جنت بن چکا ہے

  • 
مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے نئے سپریم لیڈر منتخب

    
مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے نئے سپریم لیڈر منتخب

    ‎ایران میں مجلس خبرگان رہبری نے مجتبیٰ خامنہ ای کو ملک کا نیا سپریم لیڈر منتخب کر لیا ہے۔
    ‎خبر ایجنسی کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے صاحبزادے ہیں اور انہیں قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
    ‎رپورٹس کے مطابق مجلس خبرگان رہبری نے اجلاس کے بعد ان کے انتخاب کا اعلان کیا اور ایرانی عوام سے اپیل کی کہ وہ موجودہ حالات میں اتحاد اور نظم و ضبط برقرار رکھیں۔
    ‎مجلس خبرگان رہبری نے عوام سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ نئے سپریم لیڈر کے ساتھ وفاداری کا اظہار کریں اور ملک کی استحکام کے لیے یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

  • تہران پر میزائل حملہ، ایرانی فضائی دفاعی نظام کی جوابی کارروائی، ویڈیوز منظر عام پر

    تہران پر میزائل حملہ، ایرانی فضائی دفاعی نظام کی جوابی کارروائی، ویڈیوز منظر عام پر

    مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران تہران پر ہونے والے میزائل حملوں کی نئی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں ایرانی فضائی دفاعی نظام کو حملہ آور میزائلوں کو فضا میں تباہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی نے ان حملوں سے متعلق چند خصوصی ویڈیوز حاصل کی ہیں، جن میں رات کے وقت آسمان میں دھماکوں اور روشنی کی چمک کے ساتھ دفاعی میزائلوں کو فضا میں داغتے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیوز کے مطابق ایرانی دفاعی نظام نے شہر کی جانب آنے والے متعدد میزائلوں کو راستے میں روکنے کی کوشش کی اور کئی اہداف کو فضا ہی میں تباہ کر دیا۔

    و یڈیوز سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کے فضائی دفاعی یونٹس حملہ آور میزائلوں کو روکنے میں مصروف ہیں، ماہرین کے مطابق جنگی حالات میں تمام میزائلوں کو روکنا ممکن نہیں ہوتا اور بعض حملے دفاعی نظام سے گزر بھی سکتے ہیں۔

  • آپریشن ’غضب للحق‘:583 افغان طالبان ہلاک، 242 چیک پوسٹیں تباہ اور 38 پر قبضہ

    آپریشن ’غضب للحق‘:583 افغان طالبان ہلاک، 242 چیک پوسٹیں تباہ اور 38 پر قبضہ

    افغانستان سے دہشت گردی اور بلا اشتعال جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے آپریشن غضب للحق کامیابی کے ساتھ جاری ہے،وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے آپریشن ’غضب للحق‘ سے متعلق تازہ صورتحال جاری کی ہے-

    سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عطا تارڑ نے بتایا کہ اب تک 583 افغان طالبان ہلاک جبکہ 795 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، 242 چیک پوسٹیں تباہ اور 38 چیک پوسٹوں پر قبضہ کرکے انہیں بھی تباہ کیا گیا،اب تک افغان طالبان رجیم کے 213 ٹینکس، بکتر بند گاڑیاں اور آرٹلری گنز (توپیں) تباہ کی جاچکی ہیں، افغانستان بھر میں 64 مقامات کو فضائی کارروائی میں مؤثر طور پر نشانہ بنایا گیا ہے۔

    افغان کرکٹر راشد خان کا خاندان کے ہمراہ پشاور میں قیام ،خواجہ آصف کا شدید ردعمل

    خیال رہے کہ جمعرات 26 فروری کی رات پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح افواج کا آپریشن غضب للحق جاری ہے،پاک فوج نے افغانستان کی حدود کے اندر مختلف مقامات پر جوابی کارروائیاں کیں اور کابل، قندھار اور پکتیا سمیت دیگر مقاما ت پر موجود عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا اور کئی چیک پوسٹیں تباہ کیں۔

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ مختلف جھڑپوں میں 13 خوارج ہلاک

  • دبئی میں میزائل کے ملبے سے 2 پاکستانیوں کی ہلاکت پروزیراعظم  کا اظہار افسوس

    دبئی میں میزائل کے ملبے سے 2 پاکستانیوں کی ہلاکت پروزیراعظم کا اظہار افسوس

    وزیر اعظم شہباز شریف نے دبئی میں میزائل کے ملبے سے 2 پاکستانی شہریوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    انہوں نے ایکس اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ پاکستان کے سفارتی مشنز متحدہ عرب امارات میں دبئی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں تاکہ متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا سکے اور ہلاک ہونے والوں کی واپسی کا عمل آسان بنایا جا سکے۔ وزیر اعظم نے مرحومین کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

    پنجاب میں دفعہ 144 میں توسیع

    واضح رہے کہ گزشتہ شام اماراتی حکام نے تصدیق کی ہے کہ دبئی کے علاقے البرشا میں ہفتہ کی شام جاں بحق ہونے والا شخص پاکستانی شہری تھا جو بطور ڈرائیور فرائض انجام دے رہا تھا دبئی میں حالیہ حملوں کے نتیجے میں اب تک 2 پاکستانیوں سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    کل تک پپٹرول کے 3 جہاز پاکستان پہنچنے کی توقع ہے،وزیر پیٹرولیم

    اس سے قبل دبئی میڈیا آفس نے بتایا تھاکہ البرشا میں فضائی دفاعی کارروائی کے دوران گرنے والے ملبے سے ایک گاڑی کو نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں ایشیائی ڈرائیور ہلاک ہوگیا ادھر ایرانی پاسداران انقلاب نے بھی تصدیق کی ہے کہ دبئی مرینا میں امریکی فوجی مقام کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، تہران ریفائنری پر حملے کے بعد حیفا ریفائنری کو بھی نشانہ بنایا گیا ۔

  • خیبرپختونخوا میں  سکیورٹی فورسز کے ساتھ مختلف جھڑپوں میں 13 خوارج ہلاک

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ مختلف جھڑپوں میں 13 خوارج ہلاک

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ 5 مختلف جھڑپوں میں بھارتی حمایت یافتہ 13 دہشت گرد مارے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 6 اور 7 مارچ کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں پانچ الگ الگ آپریشنز کیے گئے ان کارروائیوں کے دوران جھڑپوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 13 خوارج ہلاک ہو گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع باجوڑ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 خوارج ہلاک ہوئے بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں کی جانے والی کارروائیوں میں 3 خوارج مارے گئے۔خیبر اور جنوبی وزیرستان میں بھی دو جھڑپوں کے دوران مزید 5 خوارج ہلاک ہوئے، جن سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہلاک شدہ خوارج علاقے میں متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

    ایران کےدبئی اور عراق میں ڈرون حملے

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ افغانستان کی سرحد پر درپیش چیلنجز کے باوجود انسداد دہشتگردی آپریشنز جاری ہیں اور پاکستان کی سکیورٹی فورسز سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں علاقے میں موجود بھارتی سرپرست یافتہ خوارج کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن “عزمِ استحکام” کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی، اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز کو جاری رکھیں گے۔

    اُدھر صدر مملکت آصد علی زرداری نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ فورسز نے خوارج کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا ہے،سکیورٹی فورسز کی کوششوں سے دہشتگردوں کو کسی بھی جگہ چھپنے کا موقع نہیں ملے گا۔

    روس انٹیلیجنس شیئر کر بھی رہا ہو تو ایران کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہا،ٹرمپ

    وزیراعظم شہباز شریف نے کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن کے قیام کے لیے سکیورٹی فورسز پرعزم ہیں جبکہ وزیرداخلہ محسن نقوی نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو کہا کہ انہیں کہیں بھی چھپنے کا موقع نہیں دیا جائے گا اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیردفاع سے ملاقات

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیردفاع سے ملاقات

    فیلڈ مارشل اور چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزاد خالد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں ایران کے ڈرون اور میزائل حملوں سے پیدا ہونے والی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی، ملاقات میں ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں سے پیدا سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں کا حملوں کوروکنے کے لیے اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کے تحت اقدامات پر تبادلہ خیال کیا،ملاقات میں زور دیا گیا کہ بلاوجہ جارحیت خطےکی سکیورٹی اور استحکام کے لیے خطرہ ہے، بلاوجہ حملے امن کے لیے مذاکرات کے امکانات کو محدود کرتے ہیں اور بحران کو بڑھاتے ہیں، دونوں فریقین نے امید ظاہر کی کہ ایران سمجھداری اور دانشمندی کا مظاہرہ کرےگا، ایران کی محتاط حکمت عملی سے دوست ممالک کو بحران کے پرامن حل کی کوششوں میں مددملےگی، ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اوردوستی کےفروغ کےلیےتعاون مضبوط کرنے پر بھی اتفاق ہوا، دونوں ملکوں نے باہمی تعاون اور تعلقات کو مزید مستحکم بنانےکا عزم ظاہرکیا۔

  • بلوچستان، سیکورٹی فورسز کی کاروائیوں میں 15 خوارج جہنم واصل

    بلوچستان، سیکورٹی فورسز کی کاروائیوں میں 15 خوارج جہنم واصل

    سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دو الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی پراکسی یافتہ 15 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پرانٹیلی جنس آپریشن کیا گیا، خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 12خوارج ہلاک کر دیے گئے، سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو گھیر کر بھرپور کارروائی کی، ضلع بسیما میں بھی آپریشن کے دوران بھارتی سرپرست یافتہ 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے، فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کا سراغ لگا کرمؤثر اور فیصلہ کن کارروائی کی، ہلاک دہشتگرد متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث اور سکیورٹی فورسز کو مطلوب تھے، سکیورٹی فورسز ملک سے بیرونی سرپرست یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

  • 9 مئی،جی ایچ کیو حملہ کیس،47 اشتہاری ملزمان کو 10،10 برس قید کی سزا

    9 مئی،جی ایچ کیو حملہ کیس،47 اشتہاری ملزمان کو 10،10 برس قید کی سزا

    انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے 47 اشتہاری ملزمان کو 10، 10 برس قید کی سزا سنا دی۔

    انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 9 مئی جی ایچ کیو کیس کا فیصلہ جاری کیا،عدالت نے اشتہاری ملزمان کو قید کے ساتھ 5،5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی اور ان کی جائیدادیں بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا،عدالت سے سزا پانے والوں میں عمر ایوب، زرتاج گل، مراد سعید، شبلی فراز، حماد اظہر، کنول شوذب اور راشد شفیق شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شہباز گل، ذلفی بخاری، محمد احمد چٹھہ، رائے حسن نواز، رائے محمد مرتضیٰ بھی ملزمان میں شامل ہیں،انسداد دہشت گردی عدالت نے شوکت علی بھٹی، عثمان سعید بسرا اور اعجاز خان جازی کو بھی قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

    عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سزا پانے والے ملزمان جی ایچ کیو گیٹ، حمزہ کیمپ اور آرمی میوزیم پرحملوں میں ملوث پائے گئے، جے آئی ٹی رپورٹ نے ملزمان کو پرتشدد احتجاج کی منصوبہ بندی میں ملوث مرکزی ملزم قرار دیا،فیصلے کے مطابق ملزمان پر 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ، پولیس پرحملوں اورسرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے، مقدمےمیں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی سمیت 118 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی، 118 ملزمان پر دسمبر 2024 میں فرد جرم عائد کی گئی،انسداد دہشتگردی عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ مقدمے میں اب تک استغاثا کے کل 44 گواہان کے بیانات رکارڈ ہوچکے ہیں، 118ملزمان میں 18 ملزمان دوران ٹرائل عدالت سے مسلسل غیر حاضر پائے گئے، 29ملزمان مقدمے کے اندراج کے بعد کبھی عدالت میں پیش ہی نہیں ہوئے،عدالت نے کہا کہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کےتحت47 اشتہاری ملزمان کا علیحدہ ٹرائل چلایا گیا، پراسیکیوشن نے رواں سال 6 جنوری کو اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی کی درخواست دائرکی، عدالت نے پراسیکیوشن کی درخواست پر انکوائری تشکیل دی، رواں سال 8 جنوری کو 47 مفرور ملزمان کا اشتہار جاری کیا گیا،عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اشتہاری ملزمان کو 7دن کےاندر عدالت کےسامنےسرنڈر کرنے کاموقع دیا، عدالتی احکامات اور اشتہار جاری ہونےکے باوجود کوئی ملزم عدالت پیش نہیں ہوا۔

  • آپریشن غضب للحق،ژوب ، قلعہ سیف اللہ سیکٹر میں دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ

    آپریشن غضب للحق،ژوب ، قلعہ سیف اللہ سیکٹر میں دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقوں میں افغان طالبان کی مبینہ بلااشتعال جارحیت کے بعد پاک فوج نے “آپریشن غضب للحق” کے تحت مؤثر اور فیصلہ کن کارروائیاں جاری ہیں.

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کا مرکز بلوچستان کے سرحدی علاقے ژوب سیکٹر اور قلعہ سیف اللہ سیکٹر ہیں جہاں سے دہشتگرد سرگرمیوں کی اطلاعات موصول ہو رہی تھیں۔سیکیورٹی حکام کے مطابق پاک فوج نے بروقت اور منظم حکمت عملی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے سرحد پار موجود دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور انہیں تباہ کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کے دوران دہشتگردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ذرائع کے مطابق پاک فوج کی مؤثر اور بھرپور کارروائی کے باعث افغان طالبان کے جنگجو اپنی متعدد سرحدی پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔ سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشتگرد عناصر اور فتہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری ہیں تاکہ سرحدی علاقوں میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے، پاک فوج کی حکمت عملی کے نتیجے میں دشمن عناصر کو پسپائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور انہیں شدید نقصان پہنچا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سرحدوں کے دفاع اور ملک کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام جاری رکھا جائے گا،سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی فورسز ہائی الرٹ ہیں اور کسی بھی قسم کی جارحیت یا دہشتگردی کا بھرپور اور فوری جواب دیا جائے گا۔