Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • ڈیفینس فورسز ایکٹ 2026ء اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ 2010ء میں ترمیم کی منظوری

    ڈیفینس فورسز ایکٹ 2026ء اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ 2010ء میں ترمیم کی منظوری

    وفاقی کابینہ کا اجلاس، ڈیفینس فورسز ایکٹ 2026ء اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ 2010ء میں ترمیم کی منظوری دے دی گئی

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔وفاقی کابینہ نے دفاعی افواج ایکٹ 2026ء (Defence Forces Act 2026) کے مسودے کی منظوری دے دی۔ یہ مسودہ 27ویں آئینی ترمیم کے زریعے کی گئی ترامیم کے تسلسل میں تیار کیا گیا ہے۔ اور اسکا مقصد چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے اور چیف آف ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز کے حوالے سے متعلقہ انتظامی امور کا تعین کرنا ہے.کابینہ کی منظوری کے بعد دفاعی افواج ایکٹ 2026ء کا مسودہ پارلیمان کے جاری اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔وفاقی کابینہ نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ 2010ء ( National Command Authority Act 2010) میں ترمیم کی بھی منظوری دے دی۔ جو 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد ایک ضروری عمل تھا۔نیشنل کمانڈ ایکٹ 2010ء میں ترمیم شدہ مسودہ بھی منظوری کے لیے پارلیمان میں پیش کیا جائے گا۔

  • سپریم کورٹ، بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کی نظرِثانی درخواست اعتراض لگا کر واپس

    سپریم کورٹ، بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کی نظرِثانی درخواست اعتراض لگا کر واپس

    سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کی نظرِثانی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی

    سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی سے متعلق فیصلے پر چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے دائر نظرِثانی درخواست اعتراض عائد کرکے واپس کردی۔ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس نے نظرِثانی درخواست پر اعتراضات عائد کیے ہیں، جن میں درخواست کے ساتھ پیپر بکس مکمل نہ ہونے کا اعتراض بھی شامل ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کے بعد نظرِثانی درخواست دوبارہ سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرِثانی کی درخواست دائر کی تھی۔ درخواست چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے توسط سے دائر کی گئی تھی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سپریم کورٹ نے 18 اگست کو عبوری حکم جاری کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کو شفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی، تاہم یہ حکم عدالت کے اختیارِ سماعت سے تجاوز ہے، اس لیے اس پر نظرِثانی کی جائے۔درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو 5 اگست 2023 کو ایڈیشنل سیشن جج نے 3 سال قید کی سزا سنائی تھی، جس کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی گئی۔ دورانِ اپیل بانی پی ٹی آئی نے علاج کے لیے شفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کی درخواست دی تھی، جسے اسلام آباد ہائی کورٹ نے 12 مارچ کو مسترد کردیا تھا۔

  • بلاول اپوزیشن چیمبر پہنچ گئے،محمود اچکزئی،علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات

    بلاول اپوزیشن چیمبر پہنچ گئے،محمود اچکزئی،علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات

    پیپلز پارٹی کی نئی سیاسی چال،اپوزیشن کی طرف تعاون کا ہاتھ بڑھا دیا

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اپوزیشن لیڈر کے چیمبر پہنچ گئے،بلاول کی اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی، علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات ہوئی، بلاول بھٹو زرداری کے ہمراء شیری رحمان، نوید قمر، راجہ پرویز اشرف، ندیم افضل چن شامل تھے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور پارلیمنٹ میں تعاون پر بات چیت کی گئی،

    پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ اپوزیشن جماعتوں، بالخصوص پی ٹی آئی، سے رابطے بحال کئے جائیں،سلمان اکرم راجہ
    پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے اپوزیشن لیڈر سے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا دورہ خیر سگالی کے جذبے کے تحت تھا۔ پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ اپوزیشن جماعتوں، بالخصوص پی ٹی آئی، سے رابطے بحال کئے جائیں، بلاول بھٹو اپوزیشن لیڈرز سے ملاقات کے لیے آئے تھے اور ہم بھی وہاں موجود تھے۔ ہم نے ان کی باتیں سنیں، وہ اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ رکھنا چاہتے ہیں۔ ہم نے واضح طور پر کہا کہ عمران خان کو علیحدہ کال کوٹھری میں ڈال کر سیاسی عمل آگے نہیں بڑھ سکتا۔ پیپلزپارٹی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور اچھے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپیل کرنا اچھا فیصلہ نہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ سوچا سمجھا ہے اور آسانی سے تبدیل نہیں ہوگا۔ ہم ہر طرح سے احتجاج میں ہیں اور یہ عمل جاری رہے گا، امید ہے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ہوگا۔

    ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کے اپوزیشن چیمبر میں نیشنل اسمبلی کے قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات کی۔ملاقات کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیکریٹری جنرل اسد قیصر، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وائس چیئرمین مصطفی نواز کھوکھر، قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر، رکن قومی اسمبلی عادل بازئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخوندزادہ حسین بھی موجود تھے جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، نوید قمر اور ندیم افضل چن موجود تھے۔

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پارلیمان میں حزب اختلاف کے قائدین کے درمیان پارلیمانی امور اور ملکی سیاست پر تبادلہ خیال ہوا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمان میں حزب اختلاف کے قائدین سے درخواست کی کہ وہ پارلیمانی کمیٹیوں میں شامل ہوکر فعال کردار ادا کریں، جس پر اپوزیشن رہنماؤں نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی چیئرمین سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔پاکستان پیپلزپارٹی اور قائدین حزب اختلاف نے پارلیمان میں قانون سازی کے حوالے سے رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمان میں حزب اختلاف کے قائدین سے کہا کہ آپ انتخابات میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے انتخابی اصلاحات کے سلسلے میں پارلیمان میں اپنا کردار ادا کریں۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے نتیجے میں عمران خان کی اسپتال منتقلی اور علاج کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک جمہوری روایت ہے۔

  • وفاقی حکومت کی عمران خان کی اسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر

    وفاقی حکومت کی عمران خان کی اسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر

    وفاقی حکومت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کردی۔

    چیف کمشنر اسلام آباد نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے ذریعے سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے 18 اگست کو عبوری حکم جاری کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کو شفا اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی نجی اسپتال منتقلی سے متعلق عدالت کا عبوری حکم اختیارِ سماعت سے تجاوز ہے، لہٰذا اس پر نظرثانی کی جائے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا اور ان کی صحت کا جائزہ لینے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت بھی کی تھی۔پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ پارٹی عدالتی فیصلے کا پاس رکھے گی اور عمران خان کی صحت کے معاملے پر کسی قسم کی سیاست نہیں کی جائے گی۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بھی عندیہ دیا تھا کہ وفاقی حکومت عدالتی فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کرے گی، تاکہ بانی پی ٹی آئی کا سرکاری اسپتال میں طبی معائنہ کرایا جاسکے۔

  • وزیراعظم کی ایندھن کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت

    وزیراعظم کی ایندھن کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت

    وزیراعظم شہباز شریف نے وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک کو فوری طور پر کراچی پہنچنے اور آئل ریفائنریز سے مذاکرات کرکے ایندھن کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔

    وزیراعظم نے ہدایت کی کہ وزیرِ پیٹرولیم کراچی جا کر مقامی ریفائنریز میں تیار ہونے والے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے اقدامات یقینی بنائیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈیزل کی زیادہ تر مقدار مقامی ریفائنریز میں تیار ہوتی ہے، اس لیے اس کی قیمتوں میں کمی کے لیے وزیرِ پیٹرولیم خود ریفائنریز کے ساتھ مذاکرات کریں اور انہیں جلد از جلد مکمل کیا جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو جس قدر ممکن ہو فوری ریلیف فراہم کیا جائے اور ایندھن کی قیمتوں میں کمی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔

  • پاکستان کی شام پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

    پاکستان کی شام پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

    پاکستان نے شام کے شہر ادلب میں ابو الظہور ایئربیس پر اسرائیلی قابض افواج کے بلااشتعال حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

    پاکستان کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کی اشتعال انگیز کارروائیاں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور ان سے خطے میں امن و استحکام مزید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پاکستان نے شامی عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے شام کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، امن اور خوشحالی کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرے اور خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والی کارروائیوں پر اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرائے۔

  • یومِ آزادی کے اسٹال پر فائرنگ میں ملوث تین دہشتگرد گرفتار

    یومِ آزادی کے اسٹال پر فائرنگ میں ملوث تین دہشتگرد گرفتار

    کراچی: سی ٹی ڈی اور وفاقی حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے یومِ آزادی کے اسٹال پر فائرنگ میں ملوث تین مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق 12 اگست کو ڈیفنس فیز 2 کے سن سیٹ بولیوارڈ پر یومِ آزادی کے اسٹال پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں قومی پرچم، جھنڈیاں اور بیجز فروخت کرنے والا 35 سالہ امان جاں بحق ہوگیا تھا۔ ملزمان کے قبضے سے 3 ہینڈ گرنیڈ اور ایک پستول برآمد ہوا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے مقتول امن کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنی بیوی اور بچوں کے ہمراہ موجود تھا۔ واقعے کے بعد سی ٹی ڈی اور وفاقی حساس ادارے نے تحقیقات کا آغاز کیا، جس کے نتیجے میں تینوں مبینہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،ملزمان کا کالعدم سندھودیش ریوولوشنری آرمی (SRA) س ہے

    12 اگست کی رات تقریباً ساڑھے 11 بجے ڈیفنس فیز ٹو میں سن سیٹ بلیوارڈ پر شیل پمپ کے قریب پاکستانی پرچم، جھنڈیوں اور بیجز کے اسٹال پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں اسٹال پر کام کرنے والا 35 سالہ امان ولد جاوید شدید زخمی ہوگیا، جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔تحقیقات کے مطابق امان نے اگست کے آغاز سے یومِ آزادی کے سامان کا اسٹال لگا رکھا تھا اور روزگار کے لیے پرچم، جھنڈیاں اور بیجز فروخت کررہا تھا۔حکام کے مطابق 18 اگست کو مارخور سے ملنے والی خفیہ اطلاع پر سی ٹی ڈی نے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں کازوے ریور کے قریب کارروائی کرتے ہوئے تین مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔ گرفتار افراد کی شناخت ظفرعلی ولد عبدالرؤف، فراز ولد محمد اسماعیل اور سجاد احمد ولد بشیر احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے تین دستی بم اور ایک پستول بھی برآمد کیا گیا۔

    ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے کالعدم سندھودیش ریوولوشنری آرمی سے وابستگی کا انکشاف کیا۔ تفتیشی حکام کے مطابق ملزمان کو بیرونِ ملک موجود ایس آر اے کے مبینہ آپریٹو ارسلان شاہ نے کراچی بھر میں یومِ آزادی کے اسٹالز کی ریکی اور ان میں سے ایک اسٹال کو نشانہ بنانے کا ٹاسک دیا تھا۔تفتیش کے مطابق سجاد احمد ملاح نے 3 اگست سے کراچی کے مختلف یومِ آزادی اسٹالز کی ریکی شروع کی اور 11 اگست کو ڈیفنس فیز ٹو کے اسٹال کو ہدف بنانے کا فیصلہ کیا۔ 12 اگست کی رات سجاد 125 سی سی موٹر سائیکل پر موقع پر پہنچا جبکہ ظفر اور فراز دوسری موٹر سائیکل پر اس کے پیچھے آئے۔ سجاد نے اسٹال پر موجود امان پر فائرنگ کی اور دونوں ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہوگیا۔ملزمان نے دورانِ تفتیش یہ بھی بتایا کہ 14 اگست سے قبل کراچی میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیے انہیں بیرونِ ملک سے مالی معاونت فراہم کی گئی۔

    تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے جبکہ ان کے ممکنہ سہولت کاروں، بیرونِ ملک رابطوں، مالی معاونت کے ذرائع، اسلحہ اور بارودی مواد کی فراہمی کے نیٹ ورک سمیت دیگر جرائم اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ممکنہ ملوث ہونے کی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

  • سپریم کورٹ کا بانی پی ٹی آئی کو شفاء انٹرنیشل ہسپتال منتقل کرنے کا حکم

    سپریم کورٹ کا بانی پی ٹی آئی کو شفاء انٹرنیشل ہسپتال منتقل کرنے کا حکم

    سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو شفاء انٹرنیشل ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

    سپریم کورٹ نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے،جسٹس نعیم افغان نے کہا کہ اس بات کی کیا گارنٹی ہے کہ ہسپتال کے باہر مجمع نہیں لگے گا؟ وکیل عذیر بھنڈاری نے کہا کہ اڈیالہ کے باہر ایک کلو میٹر دور چوکی ہے، جسٹس نعیم افغان نے کہا کہ ہسپتال میں اور مریض بھی ہوتے ہیں کوئی ڈسٹرب نہ ہو،سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہماری سیاست کے اصول الگ ہیں صحت پر سیاست نہیں کریں گے،

    سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ عمران خان کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عظمیٰ خان بھی بانی کے ہمراہ ہونگے، اسپتال کے اخراجات خود برداشت کئے جائیں گے، سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو اگلی سماعت تک شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیاجائے۔عدالت نے حکم دیا کہ بانی پی ٹی آئی کو سخت سکیورٹی میں اسپتال منتقل کیاجائے، اسپتال کے باہر امن و امان کی صورتحال متاثر نہیں ہونی چاہیے۔

    پی ٹی آئی کی ہسپتال کے باہر سیاسی سرگرمی نہ کرنے کی یقین دہانی
    عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا سپریم کورٹ کا حکم سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ اور پارلیمانی سیکرٹری شاہد خٹک نے ہسپتال کے باہر سیاسی سرگرمی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی، جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ ہسپتال کے باہر کسی قسم کی سیاسی سرگرمی نہ کی جائے، ہسپتال میں اور بھی مریض ہوتے ہیں،ہسپتال کے دیگر مریض متاثر نہیں ہونے چاہیں،ہسپتال کے باہر میڈیا ٹاک یا پریس کانفرنسز نہ کی جائیں، پی ٹی آئی اور عمران خان کی فیملی کو بیان حلفی دینا ہو گا کہ عمران خان سے ملاقات کے بعد کوئی میڈیا ٹاک نہیں ہوگی

    عمران خان آئندہ سماعت تک ہسپتال میں رہیں گے، سپریم کورٹ نے مزید سماعت 16ستمبر تک ملتوی کر دی

  • بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ  ، 9 سے زائد دہشتگرد ہلاک

    بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ ، 9 سے زائد دہشتگرد ہلاک

    کوئٹہ: آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 9 سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق زیارت، ہرنائی اور سوراب میں دہشتگردوں کے خلاف متعدد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔ خفیہ اطلاع پر زیارت اور ہرنائی کے درمیان پہاڑی سلسلے میں بڑے آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے کر کارروائی کی گئی، جس میں 8 دہشتگرد مارے گئے جبکہ ان کے ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے۔ذرائع کے مطابق ضلع سوراب میں فورسز نے دشت کٹائی اور حاجیکہ کے درمیان دہشتگردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا۔ حاجیکہ گاؤں میں کیے گئے کامیاب آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے ایمونیشن، میگزین، دستی بم، واکی ٹاکی، موٹرسائیکل اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔

    سکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام تک بلا تعطل کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

  • سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کا تمام میڈیکل ریکارڈ طلب کر لیا

    سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کا تمام میڈیکل ریکارڈ طلب کر لیا

    سپریم کورٹ، عمران خان سے ملاقات اور نجی ہسپتال میں علاج کیس کی سماعت ہوئی.

    عمران خان اور بشری بی بی و پی ٹی آئی کے وکلاء روسٹرم پر آگئے جسٹس شاہد وحید سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، اس دوران کمرہ عدالت پی ٹی آئی کے ارکان پارلیمان پارٹی قیادت رہنماوں و کارکنان سے بھرا ہوا تھا،

    وکیل عزیر بھنڈاری نے کہا کہ کسی کو بانی پی ٹی آئی کی صحت کا علم نہیں،کسی کو بانی سے ملاقات کی اجازت نہیں ہے ،کل جمع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو anxiety اور صحت کے ایشوز ہیں،اب تو لوگوں نے ان کی زندگی کے ثبوت مانگنا شروع کر دیے ہیں،سنہ 1979 میں جو ہوا اس کے نتائج آج تک قوم بھگت رہی ہے ، عظمیٰ خان اور ایک ڈاکٹر عاصم یوسف کو ملاقات کی اجازت دی جائے،بانی پی ٹی آئی کا شفاء انٹرنیشل میں مکمل چیک اپ کرایا جائے، جسٹس شاہد وحید نے استفسار کیا کہ اس بات کی کیا گارنٹی ہے کہ باہر آ کر میڈیا ٹاک نہیں ہوگی؟ عذیر بھنڈاری نے کہا کہ ڈاکٹر عظمیٰ کا وکیل ہوں انکی ہدایات کے مطابق ہی گارنٹی دے رہا ہوں، عدالت نے سماعت میں وقفہ کر دیا ، جسٹس شاہد وحید نے کہاکہ عدالت میں ایک تقریب ہے اس کے بعد دوبارہ سماعت ہوگی،

    جسٹس نعیم افغان نے کہا کہ ایک بات طے کر لیں کہ پی ٹی آئی بانی کی صحت پر سیاست نہیں کرے گی،

    سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کا تمام میڈیکل ریکارڈ طلب کر لیا ،جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا میڈیکل ریکارڈ دینے میں کیا مسئلہ ہے؟ جو مواد دیا گیا ہے وہ صرف میڈیکل رپورٹ کی سمری ہے، آئندہ سماعت سے قبل تمام ریکارڈ جمع کرایا جائے، ریکارڈ عدالت میں آئے گا تو وہ خفیہ نہیں رہے گا،بہنوں کی ملاقات کے حوالے سے کیا کہتے ہیں،ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ اگر کوئی قانون کی خلاف ورزی کرے گا تو ملاقات نہیں ہوگی،جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ اگر وہ قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے تو آپ بھی کریں گے؟ بہنوں سے ملاقات کوئی احسان نہیں ان کا بنیادی حق ہے، ریاست کا کام نہیں کہ قانون کی خلاف ورزی کرے،