Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • پسنی میں پاکستان کوسٹ گارڈ کی چوکی پر دہشتگرد حملہ ناکام، خاتون سمیت 8 دہشتگرد ہلاک

    پسنی میں پاکستان کوسٹ گارڈ کی چوکی پر دہشتگرد حملہ ناکام، خاتون سمیت 8 دہشتگرد ہلاک

    گوادر کے ساحلی علاقے پسنی میں پاکستان کوسٹ گارڈ کی ایک چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جسے سکیورٹی دستوں نے بروقت اور مؤثر کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا۔

    ذرائع کے مطابق حملے میں شامل خاتون سمیت 8 دہشتگرد ہلاک ہو گئے، جبکہ سکیورٹی فورسز کو کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے رات گئے پاکستان کوسٹ گارڈ کی چوکی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم چوکی پر تعینات اہلکاروں نے مشکوک سرگرمی کو بروقت بھانپتے ہوئے فوری جوابی کارروائی شروع کر دی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشتگردوں کو پسپا ہونا پڑا اور کارروائی کے دوران ایک خاتون سمیت آٹھ دہشتگرد مارے گئے۔سکیورٹی فورسز کے مطابق کارروائی مکمل کر کے علاقے کو کلیئر کر دیا گیا ہے اور کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری رکھا گیا۔ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر مشتبہ مواد بھی برآمد ہونے کی اطلاعات ہیں، جن کی مزید جانچ کی جا رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق حملے کا مقصد ساحلی تنصیبات اور سکیورٹی چوکی کو نقصان پہنچانا تھا، تاہم اہلکاروں کی مستعدی اور پیشہ ورانہ مہارت کے باعث یہ منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ واقعے کے بعد قریبی علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر کے نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔حکام نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ساحلی علاقوں میں امن و امان برقرار رکھنے اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے۔ سکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری رکھی جائیں گی اور کسی کو بھی پاکستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

  • کوئٹہ، سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی،   4  دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ، سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ کے علاقے سریاب میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی ایک ایسے کمپاؤنڈ میں کی گئی جو مبینہ طور پر دہشت گرد عناصر کے زیرِ استعمال تھا، جہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، دستی بم اور کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا لٹریچر بھی برآمد ہوا ہے۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران جیسے ہی سیکیورٹی اہلکاروں نے کمپاؤنڈ کو گھیرے میں لیا تو اندر موجود مسلح افراد نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے اس تبادلے میں چار مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ واقعے کے فوراً بعد علاقے کو مکمل طور پر سیل کر کے سرچ آپریشن شروع کیا گیا اور کمپاؤنڈ کو کلیئر کر لیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کے قبضے سے خودکار اسلحہ، دستی بم اور دیگر دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا، جب کہ جائے وقوعہ سے ملنے والا لٹریچر ایک کالعدم تنظیم سے وابستگی کی نشاندہی کرتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ مواد کو فرانزک جانچ کے لیے متعلقہ لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے تاکہ مزید شواہد اکٹھے کیے جا سکیں۔ قریبی علاقوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن بھی جاری ہے تاکہ کسی ممکنہ سہولت کار یا ساتھی کو گرفتار کیا جا سکے۔ہلاک ہونے والے دہشت گرد شہر میں بڑی تخریبی کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے، جسے سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا

    حکام نے بتایا کہ اس کارروائی کا مقصد شہر میں دہشت گردی کے کسی بھی ممکنہ منصوبے کو ناکام بنانا تھا۔ سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بلوچستان بھر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

  • سانحہ بھاٹی گیٹ،5 ملزمان گرفتار،خاتون کے والد سے سادہ کاغذ پر انگوٹھا لگوانے پر وضاحت

    سانحہ بھاٹی گیٹ،5 ملزمان گرفتار،خاتون کے والد سے سادہ کاغذ پر انگوٹھا لگوانے پر وضاحت

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نےداتا دربار کے علاقہ میں ماں اور بیٹی کے جاں بحق ہونے کے جائے وقوعہ کا دورہ کیا،

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کا کہنا تھا کہ 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔لواحقین کو مکمل طور انصاف فراہم کیا جائے گا، وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی تیز اور میرٹ پر کرنے کا حکم ہے ۔

    بھاٹی گیٹ ماں بچی کے گٹر میں گرنے کا افسوسناک واقعہ ،ڈی آئی جی آپریشنز کی خاوند کو حراست میں لینے، تشدد کی اطلاعات پر ایس ایچ او، ڈی ایس پی کے خلاف کاروائی،ایس ایچ او بھاٹی گیٹ زین عباس معطل، ڈی ایس پی کو اظہار وجوہ کانوٹس جاری کر دیا گیا تھا،ایس پی سٹی، متعلقہ پولیس کے رسپانس کا تعین کے لیے اعلی سطحی تحقیقات ہوں گی،ڈی آئی جی آپریشنز نے آئی اے بی کو آزادانہ انکوائری کے لیے خط لکھ دیا،انکوائری میں خاوند اور دیور کو حراست میں لینے کی محرکات کا تعین ہو گا،پولیس نے ریسکیو کال پر گرفتاری کیوں کی اس کی بھی جانچ ہو گی،وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق اے آئی بی کو جلد از جلد تحقیقات مکمل کرنے کی سفارش کی گئی ہے،ریسیکو آپریشن کے دوران پولیس ایکشن کیوں ہوا اس کا بھی تعین ہو گا،تحقیقات کی روشنی میں افسوسناک رویے میں ملوث تمام افسران کے خلاف سخت ایکشن ہو گا

    بھاٹی گیٹ، متوفی خاتون کے والد سے سادہ کاغذ پر انگوٹھا لگوانے کا معاملہ،ترجمان لاہور پولیس، آپریشنز ونگ کا کہنا ہے کہ متوفی خاندان کے والد کا انگوٹھا کسی کو ریلیف دینے کے لئے نہیں لگوایا گیا،ڈیڈ ہاوس میں والد کا انگوٹھا درخواست مقدمہ میں تصحیح کے لیے لگوایا گیا،والد کی درخواست مقدمہ میں سیفٹی آفیسر محمد دانیال کا ذکر تھا،گرفتار کرنے پر پتہ چلا سیفٹی آفیسر کا نام محمد حنزلہ تھا،درخواست مقدمہ کی درستگی کے لیے انگوٹھا لگوا کر درخواست دوبارہ دی گئی،انگوٹھا لگاتے وقت تمام خاندان متوفی کی لاش کے ساتھ ڈیڈ ہاوس میں تھا،انوسٹی گیشن ونگ کی درخواست پر انگوٹھا لگوا کر تصیح کی کاروائی کی گئی،ڈیڈ ہاوس سے نکلتے ہوئے وقت کی قلت کے باعث انگوٹھے لگوا کر کاروائی کی گئی،درست کوائف کے ساتھ نئی درخواست کے مطابق مقدمہ درج کیا جا چکا ہے،ڈی ایس پی انوسٹی گیشن اس معاملے کی وضاحت دے چکے ہیں،پولیس دکھی خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے،واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے،ایس ایچ او معطل، اعلی سطحی انکوائری جاری ہے

  • عالمی ثالثی عدالت کا بھارت کو پاکستانی دریاؤں پر قائم پن بجلی منصوبوں کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

    عالمی ثالثی عدالت کا بھارت کو پاکستانی دریاؤں پر قائم پن بجلی منصوبوں کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

    عالمی ثالثی عدالت نے بھارت کو پاکستانی دریاؤں پر قائم پن بجلی منصوبوں کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ہیگ میں قائم عالمی ثالثی عدالت نے حکم نامہ جاری کردیا۔

    ثالثی عدالت کا کہنا ہے کہ بھارت 9 فروری 2026 تک بگلیہار اور کشن گنگا کے آپریشنل لاگ بکس جمع کرائے، ریکارڈ فراہم نہ کرنے کی صورت میں بھارت کو باضابطہ طور پر وجہ بتانا ہوگی،پاکستان 2 فروری 2026 تک یہ واضح کرے وہ کون سی دستاویزات چاہتا ہے۔ کیس کے میرٹس کے دوسرے مرحلے کی سماعت 2 اور 3 فروری کو دی ہیگ میں ہوگی،عبوری ریلیف دینے کا اختیار صرف ثالثی عدالت کو ہے، نیوٹرل ایکسپرٹ کو عبوری اقدامات دینے کا اختیار حاصل نہیں۔

    نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل کی قیادت میں اعلیٰ سطح پاکستانی وفد ہفتے کے روز دی ہیگ روانہ ہوگا، وفد میں پاکستان کے انڈس واٹرز کمشنر سید مہر علی شاہ شامل ہوں گے۔ نیدرلینڈ میں پاکستان کے سفیر اور پاکستان کی بین الاقوامی قانونی ٹیم بھی وفد کا حصہ ہوگی، پاکستان کا مؤقف ہے بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی پن بجلی شقوں کا غلط استعمال کیا ہے، پونڈیج لاگ بکس کیس کے لیے براہِ راست متعلق اور اہم ہیں، یہ ریکارڈ زیادہ سے زیادہ قابلِ اجازت پونڈیج کے تعین میں مدد دیتے ہیں۔

  • تیراہ میں کوئی فوجی آپریشن نہیں ،فتنوں کا صفایا کر رہے،سکیورٹی ذرائع

    تیراہ میں کوئی فوجی آپریشن نہیں ،فتنوں کا صفایا کر رہے،سکیورٹی ذرائع

    سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ تیراہ میں کوئی فوجی آپریشن نہیں ہورہااور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنوں کا صفایا کررہے ہیں۔

    نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں سکیورٹی حکام نے میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دی، سکیورٹی ذرائع کے مطابق وادی تیراہ میں کوئی فوجی آپریشن نہیں ہورہا، وادی تیراہ میں دہشت گردوں، فتنہ ہندوستان اور فتنہ خوارج کا گٹھ جوڑ بنا ہوا ہے اور انٹیلی جنس بیسڈآپریشن میں تمام فتنوں کا صفایا کررہے ہیں، ڈرون ٹیکنالوجی میں خودانحصاری حاصل کرچکے ہیں، جاری جنگوں کے تناظرمیں جدید اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی پر بھی کام کررہے ہیں، دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کی جارہی ہیں، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق تیراہ میں آپریشن کا جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا، دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوچکا ہے، احساس محرومی کا نعرہ لگا کر دہشت گردی کرنے والوں کو بلوچستان کی عوام پہچان چکی ہے۔

  • جو قرض لینے جاتا ہے اس کا سر جھکا ہوا ہوتا ہے،وزیراعظم

    جو قرض لینے جاتا ہے اس کا سر جھکا ہوا ہوتا ہے،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت سنبھالی تو ملک کی معاشی صورتحال ابتر تھی، حکومتی کاوشوں سے ملک دیوالیہ ہونے سے بچا، مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ میں ہے، گورنر اسٹیٹ بینک دل بڑا کریں اور تگڑے فیصلے کریں۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ایکسپورٹرز اور کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عظیم کاروباری شخصیات نے ملک کا نام روشن کیا، ایکسپورٹرز پاکستان کے عظیم فرزند ہیں، کاروباری شخصیات نے مشکل حالات میں بہترین کام کیا، کاروباری شخصیات نے ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ کیا،ان کا کہنا ہے کہ جب حکومت سنبھالی تو کچھ لوگوں نے کہا پاکستان ڈیفالٹ کرچکا ہے، ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانا ہمارے لیے چیلنج تھا، حکومت سنبھالی تو ملک کی معاشی صورتحال ابتر تھی، پاکستان کی معیشت اب مستحکم ہوچکی ہے، مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ میں ہے، حکومتی کاوشوں سے ملک دیوالیہ ہونے سے بچا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ مل کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہوگا، گورنر اسٹیٹ بینک دل بڑا کریں اور تگڑے فیصلے کریں، گورنر اسٹیٹ بینک کاروباری شخصیات کی بات سنیں، حکومتیں کاروبار نہیں کرتیں، کاروبار پرائیویٹ سیکٹر نے کرنا ہے۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دوست ممالک سے قرض لیے انہوں نے ہمیں مایوس نہیں کیا، جو قرض لینے جاتا ہے اس کا سر جھکا ہوا ہوتا ہے، کوئی کسی سے مانگنے جاتا ہے تو کمپرومائز کرنا پڑتا ہے، چین، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات نے پاکستان کی مدد کی۔

  • وادیٔ لیپہ، شدید سردی ،سخت موسم کے باوجود پاک فوج کے جوانوں کے حوصلے بلند

    وادیٔ لیپہ، شدید سردی ،سخت موسم کے باوجود پاک فوج کے جوانوں کے حوصلے بلند

    وادیٔ لیپہ، آزادجموں و کشمیر میں شدید سردی اور سخت موسمی حالات کے باوجود پاک فوج کے جوانوں کے حوصلے بلندہیں

    وادیٔ لیپہ میں شدید برف باری، منجمد درجۂ حرارت اور دشوار گزار زمینی حالات کے باوجود پاک فوج کے جوان پوری پیشہ ورانہ مہارت اور جذبۂ خدمت کیساتھ عوام کی خدمت میں مصروف ہیں،سخت موسم کے باوجود پاک فوج کے دستے دن رات سڑکوں کی بحالی اور برف ہٹانے کے کام میں سرگرم ہیں،امدادی سرگرمیاں اس حقیقت کی عکاس ہیں کہ پاک فوج ہر مشکل گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ ناصرف موجود بلکہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرےگی

    وادیٔ لیپہ کے عوام نے پاک فوج کی بروقت کارروائی، انتھک محنت اور بے لوث خدمت کو دل کی گہرائیوں سے سراہا ،مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ سخت ترین موسم میں بھی عوامی خدمت کو یقینی بنانا پاک فوج کی پیشہ ورانہ پہچان اور قومی فخر ہے،ہمیں پاک فوج پر فخر ہے کیونکہ وہ ہر مشکل گھڑی میں قوم کے کام آتی ہے،شدید برف باری کے باعث سڑکیں بند ہو گئی تھیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو گئے تھے، مگر پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام سڑکیں اور لنک روڈز بحال کر دی، طبی ایمرجنسی کے دوران ایک خاتون کو بروقت ریسکیو کرنا بھی پاک فوج کی عوام دوست خدمات کا روشن ثبوت ہے، مقامی عوام نے پاک فوج کی ان خدمات پر دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کیا

  • بنوں: سیکیورٹی فورسز کا  آپریشن، تین عسکریت پسند ہلاک

    بنوں: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، تین عسکریت پسند ہلاک

    بنوں: ضلع بنوں کے مختلف علاقوں اکبر علی خان کلے، اسپرکہ اور ڈومیل میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے عسکریت پسندوں کے خلاف آج علی الصبح مشترکہ آپریشن شروع کیا گیا، جو تاحال جاری ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا، جس کا مقصد علاقے میں موجود شدت پسند عناصر کا قلع قمع کرنا تھا۔آپریشن کے دوران فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں اب تک تین عسکریت پسند ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض زخمی عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا گیا ہے۔

    ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان، ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی اور 116 بریگیڈ کے بریگیڈیئر عمیر نیازی آپریشن کے دوران خود فیلڈ میں موجود رہے اور تمام کارروائی کی براہ راست نگرانی کرتے رہے۔ اعلیٰ حکام کی موجودگی میں فورسز نے مختلف مقامات پر گھیراؤ کرتے ہوئے مشتبہ ٹھکانوں کی تلاشی لی۔سیکیورٹی حکام کے مطابق آپریشن کے دوران شہری آبادی کو محفوظ رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں، جبکہ حساس علاقوں میں اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ علاقے کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی بھی کی گئی ہے تاکہ کسی بھی مشتبہ شخص کی نقل و حرکت کو روکا جا سکے۔

  • پاکستان نیوی نے 14 ویں مرتبہ سی ٹی ایف-150 کی کمان سنبھال لی

    پاکستان نیوی نے 14 ویں مرتبہ سی ٹی ایف-150 کی کمان سنبھال لی

    پاکستان نیوی نے مشترکہ میری ٹائم ٹاسک فورس 150 (CTF-150) کی کمان 14ویں مرتبہ سنبھال لی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس سلسلے میں کمان کی تبدیلی کی تقریب بحرین میں قائم کمبائنڈ میری ٹائم فورسز (CMF) کے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوئی تقریب کے دوران پاکستان نیوی کے کموڈور محمد یاسر طاہر نے کمان رائل سعودی نیول فورسز کے کموڈور فہد ایس الجواید سے سنبھالی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کموڈور محمد یاسر طاہر نے کہا کہ ان کی ٹیم اس اہم اور باوقار ذمہ داری کو نبھانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے خطے میں سمندری سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان نیوی غیر قانونی سمندری سرگرمیوں کے خلاف مؤثر اقدامات جاری رکھے گی اور اہم بحری تجارتی راستوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

    لاہور ہائیکورٹ،مریم نواز کی 7کروڑ روپے کی رقم واپسی درخواست پر نوٹس جاری

    کمان کی تبدیلی کی اس تقریب میں بحرین میں پاکستان کے سفیر، کمانڈر کمبائنڈ میری ٹائم فورس، کمانڈر رائل بحرین نیول فورسز اور سی ایم ایف کے تحت کام کرنے والی دیگر ممالک کی بحری افواج کے نمائندوں نے شرکت کی۔

    سی ٹی ایف-150، کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت کام کرنے والی 5 ٹاسک فورسز میں سے ایک ہے۔ اس کا بنیادی مشن غیر ریاستی عناصر کی جانب سے اسلحہ، منشیات اور دیگر غیر قانونی اشیا کی اسمگلنگ کو روکنا ہے، جو بحر ہند، بحیرہ عرب اور خلیج عمان میں سرگرم ہوتے ہیں،رائل سعودی نیول فورسز کی قیادت کے دوران پاکستان نیوی کے جہازوں کی جانب سے کی جانے والی کامیاب انسدادِ منشیات کارروائیاں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ پاکستان نیوی علاقائی امن و سلامتی کے لیے مشترکہ سمندری کوششوں میں سنجیدہ اور پُرعزم کردار ادا کر رہی ہے۔

    دکی :اسسٹنٹ کمشنر آفس کے مال خانے سے 270 کلو منشیات چوری

  • بی ایل اے کے دہشتگردوں کی جانب سے بلوچ خاتون کی عزت تار تار

    بی ایل اے کے دہشتگردوں کی جانب سے بلوچ خاتون کی عزت تار تار

    بلوچستان میں کالعدم تنظیم بی ایل اے کے دہشت گردوں نےایک بلوچ خاتون کواغوا کرنے، چار روز تک زیادتی کا نشانہ بنانے اور بعد ازاں ویران علاقے میں چھوڑ دیا ہے

    ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون حنال بلوچ کو مبینہ طور پر بی ایل اے کے ایک کمانڈر دوگزین عرف سرابی اور اس کے ساتھیوں نے اغوا کیا۔ خاتون کو حراست کے دوران تشدد اور اجتماعی زیادتی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد اسے انتہائی کمزور حالت میں ایک ویرانے میں پھینک دیا گیا۔ مقامی افراد نے خاتون کو دیکھ کر فوری طور پر مدد فراہم کی اور قریبی طبی مرکز منتقل کیا۔

    متاثرہ خاتون نے بیان میں کہا ہے کہ اسے زبردستی اٹھایا گیا اور کئی دن تک غیر انسانی سلوک کا نشانہ بنایا گیا۔ خاتون نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث تمام افراد کو فوری طور پر گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی کی جائے، تاکہ اسے انصاف مل سکے اور آئندہ کسی اور کے ساتھ ایسا ظلم نہ ہو۔

    انسانی حقوق کے کارکنوں اور سماجی حلقوں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کے خلاف تشدد کسی صورت قابلِ قبول نہیں اور ایسے جرائم میں ملوث عناصر کو مثال بناتے ہوئے سزا دی جانی چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ متاثرہ خاتون کو مکمل تحفظ، قانونی معاونت اور طبی و نفسیاتی سہولیات فراہم کی جائیں۔