Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • چیئرمین قومی احتساب بیورو آفتاب سلطان کا مستعفی ہونے پر غور

    چیئرمین قومی احتساب بیورو آفتاب سلطان کا مستعفی ہونے پر غور

    اسلام آباد:چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) آفتاب سلطان نے مستعفی ہونے پر غور شروع کردیا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب بعض امور میں مداخلت سے خوش نہیں،آفتاب سلطان قانون کے مطابق انکوائریاں چلانا چاہتے ہیں۔ آفتاب سلطان وزیراعظم شہبازشریف کو جلد استعفی پیش کرسکتے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چئیرمین نیب آفتاب سلطان کا کہنا ہے کہ اپنے کام میں مداخلت نہیں ہونے دوں گا، جب تک منصب پر ہوں اپنا کام بخوبی نبھاؤں گا۔

    خیال رہے کہ جولائی 2022 کو وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ نے انٹیلیجنس بیورو (آئی بی) کے سابق سربراہ اور ریٹائرڈ پولیس افسر آفتاب سلطان کو 3 سال کے لیے قومی احتساب بیورو (نیب) کا نیا چیئرمین مقرر کیا تھا۔

    آفتاب سلطان کون ہیں؟

    آفتاب سلطان سنہ 1954 میں پنجاب کے شہر فیصل آباد میں ایک سیاسی اور صنعتی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ پنجاب یونیورسٹی سے قانون میں گریجوئیشن کے بعد آفتاب سلطان نے سنہ 1977 میں مقابلے کا امتحان پاس کیا اور پولیس سروس میں شمولیت اختیار کر لی۔

    آفتاب سلطان اپنے کیریئر کے دوران مختلف تنازعات کا شکار بھی رہے۔ جب پرویز مشرف نے ملک میں مارشل لا نافذ کرنے کے بعد سنہ 2002 میں ریفرنڈم کرانے کا فیصلہ کیا گیا تو اس وقت آفتاب سلطان سرگودھا میں ڈی آئی جی کے عہدے پر تعینات تھے۔

    صحافی اعزاز سید کے مطابق آفتاب سلطان کو ’اعلیٰ حکام‘ سے یہ پیغام موصول ہوا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ریفرنڈم میں ووٹ کرنے کو کہیں مگر انھوں نے ان احکامات پر عمل کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ اعزاز کے مطابق جب ریفرنڈم کا نتیجہ آیا تو سرگودھا ان چند شہروں میں سے ایک تھا جہاں ٹرن آؤٹ دیگر شہروں کے مقابلے میں انتہائی کم رہا۔ اس کے کچھ ہی عرصے بعدآفتاب سلطان کو معطل کر دیا گیا تھا۔

    اعزاز کے مطابق پولیس میں آفتاب سلطان کو ایک ’نیک نام اور دیانتدار افسر‘ کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔

    جب عام انتخابات کے بعد سنہ 2008 میں پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار میں آئی تو نئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے آفتاب سلطان کو ڈائریکٹر جنرل انٹیلیجنس بیورو (ڈی جی آئی بی) کے عہدے پر تعینات کیا۔ تاہم جب سپریم کورٹ نے یوسف رضا گیلانی کو آصف زرداری سے متعلق مقدمات میں سوئس حکام کو خط نہ لکھنے پر توہین عدالت کی پاداش میں نااہل قرار دیا تو ان کے بعد راجہ پرویز اشرف نے آفتاب سلطان کو ڈی جی آئی بی کے عہدے سے ہٹا دیا۔

  • آڈیو لیک؛ پرویز الہی دیدہ دلیری سے عدالت کو مینیج کررہے. رانا ثناءاللہ

    آڈیو لیک؛ پرویز الہی دیدہ دلیری سے عدالت کو مینیج کررہے. رانا ثناءاللہ

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران رانا ثناء اللہ نے پرویز الہی کی لیک آڈیو چلائی جبکہ آڈیو مکمل ہونے کے بعد انہوں نے کہا کہ پرویز الہیٰ بڑی دیدہ دلیری سے سپریم کورٹ کو مینیج کررہے ہیں، میں چیف جسٹس پاکستان سے گزارش کروں گا کہ اس آڈیو کا نوٹس لیں علاوہ ازیں وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ چوہدری پرویز الہیٰ کی آڈیو کا فرانزک ٹیسٹ کروایا جائے، اگر چیف جسٹس مناسب سمجھیں تو چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف کیس داخل کریں۔


    انہوں نے مزید کہا کہ درخواست ضمانت خارج ہونے بعد عدالت عمران خان کے خلاف کاروائی کرے، عمرانی ٹولے نے عدلیہ اور قانون کا مذاق بنایا ہوا ہے، عدلیہ کا احترام سب سے بڑھ کر ہے، پوری قوم دو دن سے تماشہ دیکھتی رہی ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عدالت کے خلاف ایسا رویہ ناقابل قبول ہے، عدالت کو قانون کے حساب سے ڈیل کرنا چاہیے، ملک میں عدالتی سسٹم کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری بنتی ہے، میں حکومت کے سامنے رکھنے والا ہوں کہ اس سے زیادہ عمران خان کو باہر نہیں رکھنا چاہیے۔ جبکہ ان کا کہنا تھا کہ اس آڈیو میں ایک دوسری آواز بھی سنائی دے رہی ہے جو کہ ہم نے ریلیز نہیں کی، حکومت بھی ان آڈیوز کی فرانزک کرائے گی، فرزنزک ٹیسٹ کے بعد پرویز الہیٰ کی آواز سے میچ کیا جائے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    اگرعوام کو پی ایس ایل کا ترانہ اچھا نہیں لگا تو بھائی حاضر ہے:علی ظفر
    ڈی آئی خان:کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کو حادثہ۔،2 خواتین جاں بحق،25 افراد زخمی
    احمد خان بھٹی اور فرح گوگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دونوں کا موازنہ کیا جائے تو اھمد خان بھٹی نے پنجاب کو بڑی بے دردی سے لوٹا ہے۔ جبکہ فرح گوگی نے اپنے گھرمیں نوٹ گننے کی مشین لگائی ہوئی تھی تاکہ زیادہ وقت نہ لگے، یہ لوگ ڈالروں سے جہاز بھر کر ملک سے بھاگ گئے ہیں۔

  • ایف آئی اے نے فرح گوگی اور ان کے شوہر کو منی لانڈرنگ پر طلب کرلیا

    ایف آئی اے نے فرح گوگی اور ان کے شوہر کو منی لانڈرنگ پر طلب کرلیا

    ایف آئی اے نے فرح گوگی اور ان کے شوہر کو منی لانڈرنگ پر طلب کرلیا

    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے مبینہ منی لانڈرنگ کے الزام میں احسن جمیل گجر اور ان کی اہلیہ فرح گوگی کو طلبی کے نوٹس جاری کردیے ہیں۔ نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایف آئی اے نوٹس کے مطابق دونوں کو 17 فروری کو طلب کیا گیا ہے۔

    جبکہ خیال رہے کہ فرح خان سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ خان کی دوست ہیں اور موجودہ حکمراں جماعتوں اور دیگر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے ان پر کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ جبکہ ان پر الزام ہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان نے اپریل 2019 میں تقریباً 28 کروڑ روپے کے تحائف بیچے، پھر ایک مہینے بعد مئی 2019 میں شروع ہوئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے تقریباً 33 کروڑ روپے کا فائدہ اٹھایا تھا.

    معروف صحافی شاہ زیب خانزادہ کے مطابق فرح خان کے شوہر احسن جمیل گجر کا کہنا تھا کہ فرح خان نے عمران خان کے دور میں نہیں بلکہ شاہد خاقان عباسی کے دور میں ایمنسٹی لی تھی۔ حالانکہ اس سے پہلے 28 اپریل 2022 کو پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں ہی احسن جمیل یہ اقرار کرچکے ہیں کہ فرح نے 2019 میں عمران خان کے دور میں ایمنسٹی لی تھی۔

    فرح گوگی کےشوہر احسن جمیل گجر نے پروگرام’’آج شاہزیب خانزادہ کےساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے ایک بار پھر کہا کہ عمرفاروق کو فرح نہیں جانتی، نہ کبھی ان سے رابطہ ہوا، فرح دبئی گئی بھی ہے تو گھڑی کی فروخت سےتعلق نہیں، سابقہ خاتون اول بشریٰ بی بی گھڑی، زیورات کی شوقین نہیں، فرح نےکبھی یہ گھڑی عمران خان کے گھر یا بشریٰ کے پاس نہیں دیکھی۔

    احسن جمیل گجر نے نجی ٹی وی کو بتایا تھا کہ دو ملین ڈالر لے کر ایک خاتون خود کو کیسے محفوظ سمجھ سکتی ہے؟ فرح کی شہزاد اکبر سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی، نہ میری ہوئی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ایمنسٹی اسکیم سے متعلق ہماری ٹیم مؤقف دے چکی ہے، عمران خان کے دور حکومت میں ہم نےکوئی ایمنسٹی نہیں لی، ہم نے شاہد خاقان عباسی کے دور میں 33 کروڑ روپےکی ایمنسٹی لی، شاہدخاقان کے دور میں ایمنسٹی لینےکی دستاویزات موجود ہیں۔

    احسن جمیل گجر نے یہ بھی کہا تھا کہ فرح کی بہن برطانیہ میں مستقل رہائش پذیر ہے، ہمارا ان سےکوئی لینا دینا نہیں، ملک میں زیادتیاں ہورہی ہیں، میں پاگل ہوں کہ اس حکومت کے دوران پاکستان آؤں، جب موجودہ وزیراعظم جائےگا ہم پاکستان آجائیں گے، ہم نے عمران خان سے کوئی مالی فائدہ نہیں لیا۔

  • ڈی آئی خان:کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کو حادثہ۔،2 خواتین جاں بحق،25 افراد زخمی

    ڈی آئی خان:کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کو حادثہ۔،2 خواتین جاں بحق،25 افراد زخمی

    ڈی آئی خان،باغی ٹی وی (احمدنواز مغل کی رپورٹ)کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کو حادثہ۔،2 بزرگ خواتین جاں بحق،9 خواتین سیمت25 افراد زخمی
    تفصیل کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی سب ڈویژن درازندہ کے علاقے ترِخ تنگئی کے مقام پر کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کو حادثہ پیش آیا ہے کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کو بریک فیل ہونے سے پل سے نیچے جا گری،ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں دو بزرگ خاتون موقع پر جانبحق جبکہ 9 خواتین سمیت 25 افراد زخمی،ریسکیو1122 نے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کر کہ درازندہ ٹائپ ڈی ہسپتال منتقل کر دیا،دس افراد کی حالت تشویشناک،ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
    ریسکیو1122 ڈیرہ اسماعیل خان کے مطابق بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے سنگم پر واقع شاہراہ پر 24 گھنٹوں میں دوسرا افسوسناک حادثہ ہے

  • بالآخر جمائما گولڈسمتھ نے بھی مان لیا کہ ٹیریان عمران خان کی ناجائز اولاد ہے

    بالآخر جمائما گولڈسمتھ نے بھی مان لیا کہ ٹیریان عمران خان کی ناجائز اولاد ہے

    بالآخر جمائما گولڈسمتھ نے بھی مان لیا کہ ٹیریان عمران خان کی ناجائز اولاد ہے

    آخرکار عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور دو بیٹوں کی مان جمائما خان نے ڈیلی میل کو انٹرویو میں مان لیا ہے کہ ٹیریان دراصل عمران خان کی بیٹی ہے جو ان کی ایک گرل فرنڈ سے ہے۔ تاہم اس حوالے سے اب سوشل میڈیا پر عمران خان پر کافی تنقید کی جارہی ہے کہ جمائما کا انٹرویو عمران خان کیلئے کافی ہے جبکہ یہ انٹرویو عمران نیازی پر وزیرآباد حملے کے بعد کا ہے۔

    ڈیلی میل کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے کہا کہ جب ان کو عمران خان پر حملے بارے فون کال پر بتایا گیا تو وہ ان کے بچوں بارے پریشان ہوگئی اور ان کا دھیان قاسم اور سلیمان کے ساتھ اس لڑکی ٹیریان کی طرف بھی گیا جو عمران خان کی ان کی گرل فرینڈ سے ناجائز اولاد ہے.


    تاہم عمران خان کے ناقدین کا خیال ہے کہ جمائما خان کا یہ انٹرویو اس کیس کیلئے بھی کافی ہے جو اس بارے میں اسلام آباد کی عدالت میں چل رہا ہے کہ تاہم اس بارے میں عمران کے حامی یہ دفاع کررہے ہیں کہ یہ انٹرویو جو ہے وہ واقعی جمائما نے دیا مگر ایسی بات انہوں نے نہیں کہی بلکہ اخبار نے ہیڈ لائٹ کے نیچے سب ہیڈ لائن میں لکھی جو بطور تعارف شاید لکھی گئی تھی،
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بچی کی مبینہ خودکشی؛ اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے
    برطانوی ائیرلائن نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بند کردیا
    نگران حکومت نے تونسہ شریف کو ضلع بنانے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا
    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
    ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
    لیکن سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اب اس میں پہلے بھی کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے کہ عمران خان کا اس بارے دفاع کیا جائے کیونکہ ان کی ویڈیوز اور آڈیوز بھی اب تو لیک ہوچکی ہیں لہذا اس ناجائز اولاد جس کو عمران تسلیم نہیں کرتے مگر یہ ایک حقیقت ہے.

  • منی بجٹ کی منظوری ،پی ڈی ایم کی مجبوری،عارف علوی اوراسحاق ڈارکےدرمیان ختم ہوگئی دوری

    منی بجٹ کی منظوری ،پی ڈی ایم کی مجبوری،عارف علوی اوراسحاق ڈارکےدرمیان ختم ہوگئی دوری

    اسلام آباد:صدر مملکت نے منی بجٹ آرڈیننس کی صورت میں نافذ کرنے پراعتراضات اٹھا دیےصدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے منی بجٹ آرڈیننس کی صورت میں نافذ کرنے پراعتراضات اٹھا دیے۔ذرائع کے مطابق حکومت آج ہی آرڈیننس جاری کرکے منی بجٹ نافذ کرنے کی خواہشمند ہے تاہم صدر مملکت نے آرڈیننس کے بجائے منی بجٹ بل کی صورت میں پارلیمنٹ میں پیش کرنے پر زور دیا ہے۔

    صدر مملکت کے اعتراضات کے بعد حکومتی ٹیم مختلف آپشنز پرغور کررہی ہے، حکومت صدر مملکت سے دوبارہ رابطہ کرسکتی ہے اور اس سلسلے میں وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد صدر سے فوری آرڈیننس جاری کرنے کی درخواست کی جائیگی۔ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران حکومت آرڈیننس جاری نہیں کرسکتی، اگر حکومت مشترکا اجلاس کو ختم کرتی ہے تو اجلاس بلانے کےلیے دوبارہ صدر سے ہی رابطہ کرنا پڑے گا۔ حکومت کو خدشہ ہے کہ صدرمملکت دوبارہ اجلاس نہیں بلائیں گے۔

    دوسری جانب صدرمملکت عارف علوی سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔اعلامیے کےمطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے صدر مملکت کو آئی ایم ایف سے مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ صدرمملکت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر مذاکرات کیلئے حکومتی کوششوں کو سراہا۔ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ریاست ِپاکستان حکومت کیجانب سے آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدوں پر قائم رہے گی۔

    ملاقات میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت ایک آرڈیننس جاری کرکے ٹیکسوں کے ذریعے اضافی ریونیو اکٹھا کرنا چاہتی ہے تاہم ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اس اہم موضوع پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا زیادہ مناسب ہوگا۔ پارلیمنٹ کا سیشن فوری طور پر بلایا جائے تاکہ بل کو بلاتاخیر قانون بنایا جاسکے۔

  • نئے نیب قانون میں کچھ کوتاہیاں ہیں جسے ہم دیکھ رہے ہیں:چیف جسٹس آف پاکستان

    نئے نیب قانون میں کچھ کوتاہیاں ہیں جسے ہم دیکھ رہے ہیں:چیف جسٹس آف پاکستان

    لاہور:چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے فاضل بینچ نے کرپشن کے ملزم نواب خان کی ضمانت منسوخ کرنے کے لیے نیب کی درخواست پر سماعت کی۔نیب پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ نیب آرڈیننس میں ترامیم کے بعد 23 کروڑ کی کرپشن کا کیس ہمارے دائرہ اختیار سے نکل گیا، دائرہ اختیار سے نکلنے پر ضمانت منسوخی کی درخواست غیرموثر ہوگئی۔

    چیف جسٹس نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ صرف 23 کروڑ روپے کی کرپشن ہے 50 کروڑ کی نہیں؟ کیا نیب کے دائرہ اختیار سے نکلنے والے مقدمات ختم ہوگئے؟۔جواب میں نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب مقدمات واپس نہیں لے رہا مگر عدالتیں کیسز واپس کررہی ہیں۔

    جسٹس عمر عطابندیال نے استفسار کیا کہ کیا نئے قانون میں یہ نہیں لکھا کہ مقدمات کہاں بھیجنے ہیں؟چیف جسٹس عمر عطابندیال نے ریمارکس دیئے کہ نئے نیب قانون میں کچھ کوتاہیاں ہیں جسے ہم دیکھ رہے ہیں۔سپریم کورٹ نے ملزم کی ضمانت منسوخی کی درخواست غیر مؤثر ہونے پر خارج کردی۔

    ادھر آج اسلام آباد ہائی کورٹ نے اداروں کے خلاف متنازع ٹویٹ کیس میں اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کی ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے اداروں کے خلاف متنازع ٹویٹ کیس میں اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کی ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کی۔

    اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے دوران سماعت موقف اختیار کیا کہ اعظم سواتی ضمانت کا غلط استعمال کر رہے ہيں، انہوں نے دوبارہ اداروں سے متعلق متنازعہ گفتگو کی، اس کے ساتھ ہی انہوں نے متنازع گفتگو کا متن پڑھ کر سنا دیا۔فاضل جج کے استفسار پر اسپیشل پراسیکیوٹر نے بتایا کہ اعظم سواتی پر فرد جرم عائد ہونی ہے۔

    ارشد شریف کیس:جے آئی ٹی نےتحقیقاتی دوسری پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

    عدالت نے رضوان عباسی کو ہدایت کی کہ آپ اس طرف ابھی نہ جائیں ٹرائل جلد مکمل کرانے پر توجہ دیں۔اسپیشل پراسیکیوٹر کی درخواست پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

    یاد رہےکہ گزشتہ برس نومبر نے اعظم سواتی کے ٹوئٹر اکاؤنٹس سے فوجی افسران کے خلاف ایک متنازع ٹوئٹ کی گئی تھی۔ جس کے بعد ایف آئی اے نے انہیں ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔

    ٹرائل کورٹ نے 21 دسمبر کو اعظم سواتی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض پی ٹی آئی سینیٹر کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری منظور کی تھی۔

     

    ادھر ایک اور کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہبازگل نے اداروں کو بغاوت پر اکسانے کےکیس میں ٹرائل کورٹ سےدرخواست بریت مسترد ہونےکا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

    شہباز گل نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کے بریت مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل کر دی شہباز گل نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں ٹرائل کورٹ میں کارروائی روکنےکی استدعا بھی کی،شہبازگل کی جانب سے درخواست میں وفاق کو فریق بنایا گیا-

    سیشن کورٹ اسلام آباد میں شہبازگِل کی بریت کی درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ جاری

    ٓدرخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہےکہ پراسیکیوشن کی جانب سے ایسا کوئی مواد نہیں دیا گیا جس پر فرد جرم لگ سکے، ٹرائل کورٹ کا آرڈر آئین کے آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی ہے۔
     

     

    شہباز گل نے عدالت سے استدعا کی ہےکہ درخواست منظورکرتے ہوئےکوہسار تھانے میں درج بغاوت کے مقدمے سے بری کیا جائے سیشن کورٹ اسلا م آبا د کا 11 فروری کا فیصلہ کلعدم قرار دیا جائےاور درخواست بریت پر حتمی فیصلے تک ٹرائل کورٹ کی کارروائی روکی جائے۔

    آصف زرداری پر الزام تراشی:شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر مدعی مقدمہ اور پولیس کو نوٹس جاری

    واضح رہےکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی بریت کی درخواست مسترد کردی تھی اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے شہباز گل کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا، عدالت نے کہا کہ شہباز گل پر فرد جرم 27 فروری کو عائد کی جائے گی۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان؛ پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملہ سے ایک اہلکار زخمی

    ڈیرہ اسماعیل خان؛ پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملہ سے ایک اہلکار زخمی

    ڈیرہ اسماعیل خان؛ پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملہ سے ایک اہلکار زخمی

    خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کھتی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ ٹاؤن کی حدود میں ڈیرہ ژوب روڈ پر واقع کھتی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا۔ مسلح افراد نے بھاری اور جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

    دہشتگردوں کے حملے میں پولیس کانسٹیبل عمران زخمی ہوگیا جسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ترجمان کے مطابق پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان کافی دیر تک فاٸرنگ کا سلسلہ جاری رہا، بھرپور جوابی کارروائی کے بعد دہشتگرد بھاگنے پر مجبور ہو کر رات کی تاریکی کا فاٸدہ اٹھاتے ہوٸے فرار ہوگٸے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
    ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری ڈی پی او محمد شعیب اور ایس ڈی پی او صدر سرکل حافظ محمد عدنان کی قیادت میں موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاکہ ایسے جرائم پیشہ دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کی جاسکے. خیال رہے کہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں اس وقت حالات بہت خراب ہیں اور شہر کے اکثر دیہی علاقوں میں دہشتگردوں کا خوف ہے.

  • بے نامی ایکٹ؛ حکومت نے ٹرائل کے لیے عدالتوں کو خصوصی اختیارات دے دیئے

    بے نامی ایکٹ؛ حکومت نے ٹرائل کے لیے عدالتوں کو خصوصی اختیارات دے دیئے

    بے نامی ایکٹ؛ حکومت نے ٹرائل کے لیے عدالتوں کو خصوصی اختیارات دے دیئے.

    ٹیکس چوری، کرپشن اور مالی فراڈ میں ملوث افراد کے لیے خبر سامنے آگئی، حکومت نے بے نامی ایکٹ 2017ء کے تحت ٹرائل کے لیے عدالتوں کو خصوصی اختیارات تفویض کردیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے وزارت قانون و انصاف نے اختیارات عدالتوں کو دینے کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے تحت سندھ کے لیے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کو خصوصی اختیارات دیے گیے ہیں، کے پی کے لیے کورٹس آف ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو خصوصی اختیارات دیے گیے ہیں۔

    اسی طرح بلوچستان کے لیے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو خصوصی اختیارات دے دیئے گئے، پنجاب کے لیے کورٹ آف ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ٹو کو خصوصی اختیارات تفویض کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد کے لیے کورٹ آف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ون کو بھی خصوصی اختیارات تفویض کیے گئے ہیں۔ نوٹی فکیشن کے مطابق اسپیشل کورٹس کا دائرہ کار اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں پر محیط ہوگا۔ صوبائی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے اسپشل کورٹس کیلئے نام تجویز کیے تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
    ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
    ذرائع کے مطابق کابینہ نے نامزد کردہ عدالتوں کو اسپیشل کورٹس کے اختیارات دینے کی منظوری دی تھی، اسپیشل کورٹس میں بے نامی ایکٹ 2017ء کے سیکشن 48 کے تحت ٹرائل کیا جائے گا۔ ٹی وی ذرائع کا کہنا ہے کہ بے نامی ایکٹ 2017ء کے تحت ہر ٹرائل کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا، اسپیشل کورٹس شکایت درج ہونے کے 6 ماہ کے اندر ٹرائل مکمل کریں گی۔

  • اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کا قونصلر سیکشن غیر معینہ مدت تک بند

    اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کا قونصلر سیکشن غیر معینہ مدت تک بند

    اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کا قونصلر سیکشن غیر معینہ مدت تک بند

    اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کا قونصلر سیکشن غیر معینہ مدت تک بند تک بند کیا گیا ہے جبکہ چینی سفارت خانہ کی جانب جاری کئے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تکنینی وجوہات کی بنا پر اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کا قونصلر سیکشن غیر معینہ مدت تک بند کردیا گیا ہے جبکہ اس نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ جب تک یہ سلسلہ بند ہے تب تک اگر کسی قسم کی کوئی ضورت پیش آئے تو دیئے گئے نمبروں پر رابطہ کیا جاسکتا ہے.

    تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسا شائد کسی دھشتگردانہ کاروائی سے بچنے کیلئے کیا گیا ہے تاہم ایسی کسی بھی صورت سے محفوظ رہا سکے. جبکہ اس سلسلہ میں باغی ٹی وی چین کے سفارت خانے سے رابطہ کرکے موقف لینا چاہا تاہم ابھی تک اس بارے میں کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
    ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
    خیال رہے کہ اس خبر کے بارے جیسے ہی چین کے سفارت خانے سے جواب موصول ہوگا تو اس خبر میں شامل کرکے اپڈیٹ کردیا جائے گا.