Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • ملتان میں پاکستان سپر لیگ کے 8ویں ایڈیشن کا رنگا رنگ تقریب سے افتتاح

    ملتان میں پاکستان سپر لیگ کے 8ویں ایڈیشن کا رنگا رنگ تقریب سے افتتاح

    پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کا ملتان میں رنگ رنگ تقریب سے باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کا آغاز ہوگیا، گلوکارہ آئمہ بیگ نے قومی ترانہ پڑھا۔

     

    سربراہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی ایس ایل نے عوام کو بہت اثاثے دیئے، اس سال 21 غیر ملکی اور 10 سے زائد مقامی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 8 ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں اعلان کیا ہے کہ دبئی سے جو سفرشروع کیا وہ اب ملتان تک آگیا ہے اور اگلے سال پشاورجائیں گے۔

     

    ملتان میں ہونے والی پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں اسٹیڈیم شائقین سے بھرگیا اورتقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا۔اس کے بعد تقریب سے خطاب میں نجم سیٹھی کا کہنا تھاکہ پی ایس ایل نے قومی ٹیم کو بڑے کھلاڑی دیے اور آئندہ بھی قومی ٹیم کو بڑے کھلاڑے دیتا رہے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ دبئی سے جو سفر شروع کیا وہ اب ملتان تک آگیا ہے، اگلے سال پشاور جائیں گے۔تقریب میں ورچوئل ریالٹی کا بھی خوبصورت مظاہرہ کیا گیا۔

     

     

     

    پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے میچز 4 شہروں میں کھیلے جائیں گے، مجموعی طور پر 34 مقابلے ہوں گے۔تقریب میں ساحر علی بگا اور آئمہ بیگ نے شاندار پرفامنس دی جبکہ شے گل، عاصم اظہر اور فارس شفیع نے آفیشل سونگ پیش کیا۔پی ایس ایل کے افتتاح کے موقع پر خوبصورت آتشبازی کی گئی، جس سے فضا رنگوں اور روشنیوں سے بھر گئی۔

     

     پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا میلہ آج سے ملتان میں سجے گا، افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز میں زور کا جوڑ پڑے گا۔

    دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کرنے کے لیے پر عزم ہے، ملتان سطانز نے بھی جیت پر نظریں جما لی ہیں۔چوکے پر چوکا، چھکے پرچھکا، اب ہوگا دھوم دھڑکا، کرکٹ شائقین کیلئے انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئیں، پاکستان سپر لیگ کا میلہ سجنے کو تیار ہے، 6 ٹیمیں چمچماتی ٹرافی کے لیے آج سے جان لڑائیں گی ،لاہور قلندرز اعزاز کا دفاع کریں گے، میچ رات ساڑھے 7 بجے شروع ہو گا۔

  • اچھے بولرز کے سامنے ایک پلان سے کھیلتا ہوں، بابراعظم

    اچھے بولرز کے سامنے ایک پلان سے کھیلتا ہوں، بابراعظم

    اچھے بولرز کے سامنے ایک پلان سے کھیلتا ہوں، بابراعظم
    قومی کرکٹ ٹیم اور پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کی تمام ٹیمیں اچھی ہیں جو اچھا کھیلے گا وہ آگے جاٸے گا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران بابر اعظم نے کہا کہ کراچی کنگز اور اسلام آباد یوناٸٹڈ نے بہت پیار دیا ، اب پشاور زلمی کے ساتھ ہوں تو ایک نیا سفر ہے۔

    بابر اعظم نے کہا کہ پی ایس ایل میں سب ٹیموں سے مقابلہ ہوتا ہے، کسی ٹیم کےخلاف میچ کا پریشر نہیں، تمام ٹیمیں اچھی ہیں جو اچھا کھیلے گا وہ آگے جاٸے گا۔ پشاور زلمی کے کپتان نے کہا کہ پی ایس ایل کی تمام ٹیموں کےپاس معیاری بولرز ہیں، اچھے بولرز کے سامنے ایک پلان سےکھیلتا ہوں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
    ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
    بابر اعظم نے کہا کہ کچھ نٸی چیزیں کرنےکی کوشش کررہا ہوں، جب چیزیں پرفیکٹ ہوں گی تو میچ میں استعمال کروں گا۔ قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل سے ہمیں ہر سال بولرز اور بیٹرز ملتے ہیں، نوجوان کھلاڑیوں کے پاس پی ایس ایل میں کارکردگی دکھانے کا موقع ہے۔

  • شوکت ترین کیخلاف پیکا قانون کے تحت مقدمہ درج

    شوکت ترین کیخلاف پیکا قانون کے تحت مقدمہ درج

    ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    باغی ٹی وی: شوکت ترین کیخلاف پیکا قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا،ایف آئی آر کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کو ناکام کرنے کیلئے شوکت ترین نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے خزانہ کو کال کی-
    FIR 42 2023 (2)
    ایف آئی اے کے مطابق شوکت ترین کی گفتگو آئی ایم ایف ڈیل کو نقصان پہنچانے کیلئے تھی،شوکت ترین قومی مفادات اور سیکیورٹی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں –

    خاتون جج دھمکی کیس: عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا مسترد

    واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل شوکت ترین کی آئی ایم ایف سے تعاون نہ کرنے کے حوالےسے آڈیو لیک وائرل ہوئی تھی جس میں وہ پنجاب اورخیبرپختونخوا کے اس وقت کے وزرائے خزانہ سے بات کر رہے تھے،وفاقی حکومت نے شوکت ترین کی آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے معاملہ ایف آئی کو بھجوایا تھا-

    یاد رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کتھا کہ آڈیو لیک کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد حکومت نے ایف آئی اے کو شوکت ترین کو گرفتار کرنے کی اجازت دے دی ہے

    پی ایس ایل 8: سکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز تعینات کرنےکی منظوری

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ شوکت ترین عمران خان کے بہکاوے میں آگئے تھے، ایف آئی اے نے آڈیو لیک کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سابق وزیر خزانہ کی گرفتاری کی اجازت مانگی جو حکومت نے دے دی۔ وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ ادارے عمران خان کے خلاف بھی تحقیقات کررہے ہیں اور عنقریب ان کی گرفتاری کا مرحلہ بھی آنے کو ہے۔عمران خان نیازی کی چوریاں پکڑی گئی ہیں ثبوت بھی موجود ہے عدالتیں فیصلہ بھی کریں گی بہت جلد عمران خان کی گرفتاری بھی ہوسکتی ہے ۔

  • عمران خان جیل بھرو تحریک پر بھی  یو ٹرن لے لیں گے. شرجیل میمن

    عمران خان جیل بھرو تحریک پر بھی یو ٹرن لے لیں گے. شرجیل میمن

    عمران خان جیل بھرو تحریک پر بھی یو ٹرن لے لیں گے. شرجیل میمن

    رہنما پیپلز پارٹی اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان جیل بھرو تحریک سے یوٹرن لیں گے۔ ایک بیان میں عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان جیل بھرو تحریک پر جلد یو ٹرن لے لیں گے، کیونکہ یہ لوگ ایک دن جیل جاتے ہیں تو رونا دھونا شروع کر دیتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سندھ میں گرفتاری دینے کی پیش کش کرتے ہیں، لانڈھی جیل میں ان کی خوب خاطر تواضح کریں گے، البتہ عمران اور اس کے حواری جیل بھرو نہیں، جیب بھرو تحریک کے ماہر ہیں۔ ملکی حالات کا ذمہ دارسابق وزیراعظم کو ٹھہراتے ہوئے پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان نے گندم، ادویات، تیل اورچینی اسکینڈلز سے اپنی جیبیں بھریں جب کہ شوکت خانم کے چندے کو بھی نہیں چھوڑا، لہٰذا آج ملکی حالت کے ذمہ دار کوئی اور نہیں بلکہ عمران خان ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
    ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
    شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران خان آج بھی لاڈلا بنا ہوا ہے، عدالتوں میں ان کے خلاف اوپن اینڈ شٹ کیس موجود ہیں، اگر میرٹ پرفیصلے آجائیں تو عمران خان اور سارا ٹبر نااہل ہوجائے۔

  • ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات 29 ہزار سے تجاوز کرگئیں

    ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات 29 ہزار سے تجاوز کرگئیں

    ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات 29 ہزار سے تجاوز کرگئیں

    ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات کی تعداد 29 ہزار سے تجاوز کرگئی، ایک لاکھ سے زائد افراد زخمی ہیں، 6 روز کے دوران 2 ہزار 300 سے زائد آفٹر شاکس آچکے ہیں، گرنے والی ہزاروں عمارتوں کے ملبے میں دبے افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، 100 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی کئی افراد کو زندہ نکال لیا گیا، دبے ہوئے افراد کے زندہ بچنے کی امیدیں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کم ہوتی جارہی ہیں۔

    نجی ٹی وی کے مطابق ترکیہ اور شام میں 6 فروری کی صبح آنے والے زلزلے کے باعث تباہ ہونے والی عمارتوں میں دبے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے، دونوں ممالک میں اب تک 29 ہزار سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ امدادی سرگرمیوں میں پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک کی ریسکیو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ جنگ زدہ شام کے اکثرمتاثرہ علاقوں میں اب تک امداد نہ پہنچ سکی۔ لوگ مدد کوپکاررہے ہیں اور زندہ بچ جانےوالوں کوشدید سرد موسم کا سامنا ہے۔ کئی لوگوں کو ملبے سے نکال لیا گیا۔ حکومت نے منہدم ہونے والی عمارتوں کے 100سے زائدٹھیکیداروں کو گرفتارکرلیا۔

    اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شام میں تریپن لاکھ لوگ بے گھرہوسکتے ہیں اور9 لاکھ افراد کوترکیہ اور شام میں فوری گرم خوراک کی ضرورت ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ سرد موسم نے لاکھوں متاثرین کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے جبکہ بہت سے لوگوں کو امداد کی اشد ضرورت تھی۔ عالمی ادارے نے کہا ہے کہ زلزلے کے بعد دونوں ممالک میں کم از کم 8 لاکھ 70 ہزار افراد کو فوری طور پر خوراک کی ضرورت ہے، صرف شام میں 53 لاکھ بے گھر افراد کو فوری پناہ درکار ہے۔

    تباہ کن زلزلے کے دوران اپنے گھر کے ملبے کے نیچے پھنسی ہوئی شامی خاتون نے جس بچی کو جنم دیا تھا اس کا نام ’’آیا‘‘ رکھا گیا ہے، جس کا عربی میں مطلب ’خدا کی نشانی‘ ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نوزائیدہ بچی کے والدین اور اس کے تمام بہن بھائی قیامت خیز زلزلے کی نذر ہوگئے، بچی کی کفالت اب اس کے والد کے چچا کریں گے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے جمعے کو شام کے متاثرہ علاقے، جہاں کرد جنگجو اور شامی باغیوں کا کنٹرول ہے، میں انسانی ہمدردی کے تحت رسائی دینے کی درخواست کی۔

    کالعدم کردستان ورکرز پارٹی جسے انقرہ اور اس کے مغربی اتحادی دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں، نے امدادی سرگرمیوں میں آسانی کے لیے عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ باغیوں کے زیر قبضہ شمال مغربی شام میں تقریباً 40 لاکھ افراد انسانی امداد پر انحصار کرتے ہیں لیکن تین ہفتوں میں حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں سے کوئی امداد نہیں پہنچی ہے۔ ترکیہ کے علاقے دیارباکر میں 103 گھنٹے بعد ماں بیٹے کو ملبے سے ریسکیو کرلیا گیا، تو اک بار پھر اُمید بندھ گئی۔

    کہارامانمارس میں شدید زلزلے سے ٹرین کی پٹریاں اکھڑ گئیں، سڑکوں کا بھی برا حال ہوگیا، امدادی کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شام کی وزراء کونسل نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے دیا۔ صدر بشار الاسد نے حلب کے اسپتال میں زلزلہ متاثرین سے ملاقات کی، رضا کار تنظیم کے اہلکاروں نے 2 ننھی بہنوں کو بچالیا۔ زلزلہ زدہ ادلب کے نواحی گاؤں کے قریب ایک چھوٹا ڈیم ٹوٹ گیا، پانی نے گھروں اور کھیتوں میں داخل ہوکر شہریوں کیلئے مزید مشکلات کھڑی کردیں۔
    انطاکیہ ملبے کا ڈھیربن گیا
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
    ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
    ترکیہ کے جنوبی وسطی علاقے میں آباد انطاکیہ کا شہر ہزاروں سال پرانی تۃزیب کا حامل ہے لیکن اس شہر کا بہشتر حصہ ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے۔ جبکہ عرب نیوز چینل الجزیرہ کے مطابق شام کے شہر حلب میں بے گھر ہونے والے لوگوں کے لیے حالات بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔ سرکاری سطح پر آنے والے ماہرین نے شہر کی کم و بیش تمام ہی عمارتوں کو مخدوش قرار دے دیا ہے۔

  • بجلی کی قیمت میں اضافے اور سبسڈی ختم کرنے کی منظوری دیدی گئی

    بجلی کی قیمت میں اضافے اور سبسڈی ختم کرنے کی منظوری دیدی گئی

    اسلام آباد:وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے شرائط پر فوری عملدرآمد کا فیصلہ کرلیا۔وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمت میں اضافے اور سبسڈی ختم کرنے کا پلان منظورکرلیا۔وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے، سبسڈی ختم کرنے کا پلان منظور کر لیا، سرکولیشن کے ذریعے نظر ثانی سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان کی منظوری دے دی گئی۔

    ڈی جی سول ایوی ایشن پرغبن کا الزام لگانےوالاخود کرپشن کیس میں ضمانت پرہے:سول ایوی…

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے شرائط پر عمل درآمد کرتے ہوئے جون تک گھریلو صارفین کیلئے بجلی 7 روپے فی یونٹ تک مہنگی ہو گی، مارچ 2023 سے برآمدی شعبے اور کسانوں کیلئے بجلی پر سبسڈی ختم کی جائے گی، برآمدی شعبے کیلئے بجلی پر 12روپے 13 پیسے فی یونٹ کی سبسڈی بھی واپس لے لی جائے۔

    پلان کے مطابق جون 2023 تک بجلی صارفین سے تقریباً 250 ارب روپے ریکور کئے جائیں گے اس کے علاوہ 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ کا سرچارج بھی لگے گا، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی مہنگی کی جائے گی، جون تک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس میں اضافے سے 73 ارب روپے حاصل ہوں گے اس حوالے سے رواں ماہ بجلی 4 روپے 46 پیسے تک مہنگی ہو گی۔

    ذرائع کے مطابق فروری کے ٹیرف میں اوسط اضافہ 3 روپے 21 پیسے فی یونٹ بنے گا جبکہ مارچ میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 69 پیسے مہنگی کی جائے گی، جون میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 64 پیسے مہنگی ہوگی، ستمبر میں بھی بجلی ایک روپے98 پیسے مہنگی کی جائے گی۔جون تک برآمدی شعبے، کسانوں کیلئے سبسڈی ختم ہونے سے 65 ارب روپے حاصل ہوں گے، برآمدگنندگان کیلئے بجلی پر سبسڈی ختم ہونے سے 51 ارب روپے اضافی خزانے میں جمع ہوں گے، کسان پیکچ کے تحت بجلی پر سبسڈی ختم ہونے سے 14 ارب روپے زائد ملیں گے۔

  • عمران خان کا جھوٹا ایجنڈا کسی صورت کامیاب نہیں ہوگا. راناثناءاللہ

    عمران خان کا جھوٹا ایجنڈا کسی صورت کامیاب نہیں ہوگا. راناثناءاللہ

    عمران خان کا جھوٹا ایجنڈا کسی صورت کامیاب نہیں ہوگا. راناثناءاللہ

    وزیرداخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سیاسی دہشتگرد کا روپ دھارلیا ہے مگر ان کا گھٹیا ایجنڈا کسی صورت کامیاب نہیں ہوگا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نےآج پھربہت ہی گھٹیا سے بھی نیچے جاکر،پاکستان سیاسی،معاشی طورپراستحکام حاصل کرے گا۔ عمران خان کو نظر آرہاہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے والا ہے۔

    راناثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان25مئی کو اسلام آباد پر قبضہ اور گھیراؤ کرنے آیا تھا مگر ناکام ہوکر واپس آیا،26نو مبرکودوبارہ آنا چاہتاتھا، عوام نے26نومبرکوبھی عمران خان کوبری طرح مسترد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن ابھی ہوں یا اکتوبر میں ہم تیار ہیں، الیکشن سےکسی کوانحراف نہیں ہے لیکن آئین میں ایک وقت متعین ہے، ناگزیرصورت پر اسمبلی پہلے تحلیل ہوجائے تو اسکا طریقہ کارآئین میں ہے۔ عمران خان نے زبردستی دھونس کے ساتھ2صوبوں کی اسمبلیاں توڑیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
    ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
    راناثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ شیخ رشید کی گرفتاری کےپیچھےان کی بدزبانی ہے، شیخ رشید نے بڑی پارٹی کے سربراہ پرقتل کرانےکا الزام لگایا مگر ان کے پاس اس الزام کا کوئی ثبوت نہیں تھا۔ شیخ رشید بغیر سوچے سمجھے ایسی زبان استعمال کرتے ہیں۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ شوکت ترین کےخلاف انکوائری مکمل ہوگئی ہے، ایف آئی اے نے شوکت ترین کوگرفتار کرنےکی اجازت مانگی تھی جو دیدی گئی ہے۔ کہا کچھ سیاستدان اپنے گھٹیا ایجنڈے کو آگے بڑھانے ک کوشش کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردبزدلانہ حملے کررہے ہیں، چین کےبہت اہم مںصوبے ہیں جن پرکام ہورہاہے، دن رات محنت کررہے ہیں کہ پاکستان ترقی کے راستے پرگامزن ہو۔

  • عمران خان کا بہانے بنا کر  عدالت پیش نہ ہونا قانون کا مزاق ہے. مریم نواز شریف

    عمران خان کا بہانے بنا کر عدالت پیش نہ ہونا قانون کا مزاق ہے. مریم نواز شریف

    عمران خان کا بہانے بنا کر عدالت پیش نہ ہونا قانون کا مزاق ہے. مریم نواز شریف

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ لندن میں نواز شریف اور شہباز شریف نے مجھے پارٹی کی ذمہ داری دی، اور مجھے ہدایت کی گئی کہ سرجری کے فوری بعد پاکستان واپس جائیں، نوازشریف نے مجھے خود کنونشنر کا شیڈول تیار کرکے دیا، اور کہا کہ جلسے الیکشن کے قریب جا کر کریں گے۔ جبکہ مریم نواز نے مزید کہا کہ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اندازہ نہیں تھا کہ ایسا عوامی ردعمل ملے گا، کارکنوں کا جذبہ دیکھ کر سے دل خوش ہوگیا، مہنگائی سے آنکھیں بند تو نہیں کی جا سکتیں، لیکن استقبال سے لگا جیسا آٹا مفت اور ٹماٹر 2 روپے کلو مل رہے ہیں۔

    مریم نواز نے کہا کہ مسائل گھمبیر ہیں نوازشریف کی غیر موجودگی میں متحرک کردار ادا نہیں کیا جا سکا، سوشل میڈیا پر توجہ کم رہی، اپوزیشن میں آپ کے پاس بیانیہ ہوتا ہے، بیانیے کی جنگ نے کارکردگی کی جگہ لے لی، ہم نے ووٹ کو عزت دو مہم میں بہت مؤثر سوشل میڈیا چلایا، جس کے باعث پاپا جونز کو ہمارے خلاف کریک ڈاؤن کرنا پڑا۔ علاوہ ازیں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم میدان میں کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں، یکطرفہ میدان کھلا چھوڑا جو ہماری لاپروہی ہے، ذاتی یا پارٹی تشہیر کیلئے سرکاری خزانے سے سوشل میڈیا نہیں چلا سکتے، اس لئے مسلم لیگ کا آئی ٹی ونگ بنا رہے ہیں جس کے سربراہ افنان اللہ ہوں گے۔ چار سال سوشل میڈیا، ترجمانوں اور یو ٹیوبرز پر توجہ رہی۔

    لیگی چیف آرگنائزر نے کہا کہ جھوٹ بولنا نہیں آتا، سچا الزام بھی لگاتے ہوئے سوچتی ہوں، کسی سے ملنے یا ناراضی دور کرنے میں میری کوئی انا نہیں، سب سینئر میرے والد اور چچا کے ساتھی ہیں، خود بھی نہیں چاہوں گی کہ سینئر شخصیات میرے پیچھے کھڑی ہوں، شاہد خاقان سے رابطہ ہوا وہ لاہور تھے اور انہوں نے کہا ہے کہ ملاقات کروں گا، کیپٹن صفدر انفرادی شخصیت ہیں،بات کا خود جواب دے سکتے ہیں، وزیراعظم یا وزیراعلی کے عہدے پر نظر ہے نہ ہی کوئی ٹارگٹ ہے، عہدے کو سامنے رکھا تو پارٹی کے لئے کام نہیں کرسکتی۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم نے پری الیکشن مہم شروع کردی ہے، انتخاب میں اپنا الیکشن لڑیں گے، پی ڈی ایم انتخابی اتحاد نہیں، اسے ابھی انتخابی اتحاد نہیں کہا جاسکتا، یہی مشن ہے کہ ہر صوبے میں جماعت کی تنظیم مضبوط کروں، جہاں کمزوریاں ہیں دور کرنا ہے، تنظیمی دوروں کو پری الیکشن کمپین سمجھ لیں، ان دوروں کا ایک مقصد بہترین انتخابی نمائندوں کی تلاش بھی ہے۔ لیگی رہنما نے کہا کہ ن لیگ کے رہنمائوں پر بچوں والے کیسز بنائے گئے، ہمارا دامن صاف لیکن ہفتے میں چھ دن عدالت میں پیش ہوتے تھے، عمران خان کے تو ثبوت ہیں، گھڑیاں بیچ کر اربوں روپے کمائے، سڑک بھی نواز شریف سے بنوائی، وہ عدالت نہیں جاتے پلاسٹر چڑھا دیتے ہیں، یہ عدلیہ کے لئے اچھا تاثر نہیں، ہمارے گلے کا پھندا سخت ہوتا تھا، ہمیں تو کوئی ریلیف نہیں، ان کے بہانوں پر تاریخ پڑ جاتی ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ عمران خان پاکستان کا واحد وزیراعظم ہے جسے ووٹ کے ذریعے باہر نکالا گیا، اپنے ووٹ پورے کرانے کے لئے بھی فیض کی خدمات لی جاتی تھیں، 20 میں سے 15 الیکشن پی ٹی آئی جیتے تو ہماری کس اور کون سی سہولت کاری ہے۔ جبکہ مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت نے معیشت کا بیڑہ غرق کردیا، ملک کو ہتھوڑے مار مار کر 4 سال میں توڑ دیا، آئی ایم ایف سے ہم نے کوئی معاہدہ نہیں کیا، بلکہ جو گزشتہ حکومت نے شرائط طے کی تھیں وہ اب ہمیں پوری کرنی پڑرہی ہے، پی ٹی آئی کے لوگ چاہتے ہیں کہ ملک ڈیفالٹ کرجائے، سول بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

    مریم نواز نے کہا کہ مجھے تکلیف ہے کہ نوازشریف کا کیس صحیح طرح نہیں لڑا گیا، اس کیلئے جو قانون سازی کرنی چاہئے تھی وہ یہ حکومت نہیں کرسکی، اب نواز شریف کی بے گناہی پر سب بولیں گے، لوگوں کو بتانا چاہئے کہ نواز شریف کے ساتھ ظلم کیا گیا، وہ جلد نہ صرف ہمارے درمیان بلکہ کیسز بھی ختم ہوں گے، چند ہفتوں کی بات ہے، اس کے لئے کوششیں ہورہی ہیں۔

  • ترکیہ کیساتھ شام میں بھی امدادی سامان بھیجا جائے، وزیراعظم کی ہدایت

    ترکیہ کیساتھ شام میں بھی امدادی سامان بھیجا جائے، وزیراعظم کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے زلزلہ زدگان کیلئے قائم فنڈ کو ترکیہ کے ساتھ ساتھ شام میں متاثرین کی مدد کیلئے بھی استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نہ صرف ترکیہ اور شام میں امدادی سامان بھیج رہا ہے بلکہ اسکی ترسیل پر آنے والے تمام اخراجات بھی خود اٹھائے گا۔

    وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو ترکیہ اور شامی متاثرین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے امدادی سامان خریدنے کی ہدایت کی ہے۔
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان زلزلے سے متاثرہ ترک اور شامی بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد کرے گا، پاکستان نہ صرف فضائی راستے بلکہ زمینی اور سمندری راستے سے بھی ترکیہ اور شام کو امدادی سامان کی ترسیل یقینی بنا رہا ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی ریسیکو اہلکار ترکیہ میں لوگوں کی جان بچانے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، پاکستان ترکیہ اور شام کے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی امداد جاری رکھے گا۔وزیرِ اعظم نے تعلیمی اداروں سے رابطہ کرکے فنڈ ریزنگ مہم چلانے اور وزرات مذہبی امور کو علماء کو اعتماد میں لے کر زلزلہ زدگان کی امداد کیلئے دینی اداروں میں آگاہی پھیلانے کی ہدایت کی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کی امداد میں شامل تمام وزراء، اداروں اور اہلکاروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

  • حکومت کہتی مشکل وقت اور قوم قربانی دے لیکن سب سے پہلے شہباز شریف قربانی دیں۔ سراج الحق

    حکومت کہتی مشکل وقت اور قوم قربانی دے لیکن سب سے پہلے شہباز شریف قربانی دیں۔ سراج الحق

    حکومت کہتی مشکل وقت اور قوم قربانی دے لیکن سب سے پہلے شہباز شریف قربانی دیں۔ سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے حکومت کہتی ہے مشکل وقت ہے قوم قربانی ہے، سب سے پہلے شہباز شریف قربانی دیں۔ جہلم میں مہنگائی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، جماعت اسلامی میدان میں کھڑی ہے اور مہنگائی کے خلاف آواز بلند کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا ایسے ظالم حکمران ہیں کہ مہنگائی میں کمی کا مطالبہ کرنے پر بھی سیخ پا ہوتے ہیں، پاکستان کو ان ظالموں نے 62 ہزار ارب کے قرضوں کے کوہ ہمالیہ تلے دبا دیا، قرض لینے والے عوام سے مطالبہ کرتے ہیں چائے روٹی کم کر دو۔

    نجی ٹی وی کے مطابق سراج الحق نے مزید کہا کہ حکومت پہلے سے پسے عوام پر منی بجٹ کے ذریعے ٹیکسز کا بوجھ ڈالنے لگی ہے، عوام گیس بجلی پانی کا بل کہاں سے ادا کریں گے، زرعی پاکستان میں 160 روپے کلو آٹا اور275 روپے کلو پیاز ہے، جو چیزیں جو پاکستان میں پیدا ہوتی ہیں ان کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا ایم پی اے اور ایم این ایز نے پیسے اپنی تجوریوں میں بھر رکھے ہیں، حکومت کے ایک وزیر نے بیان دیا کہ خزانہ خالی ہو گیا ہے، پوچھنا چاہتا ہوں یہ خزانہ آپ نے خالی کیا یا عوام نے خالی کیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
    ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
    یاد رہے کہ اس سے قبل سرائے عالمگیر میں مہنگائی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا غریب عوام کے لیے بجلی پانی اور گیس کا بل ادا کرنا مشکل ہو گیا ہے، ہم ٹیکس دیتے ہیں مزدوری کرتے ہیں، حکمرانوں کی کرپشن کے باعث پاکستان غریب سے غریب تر ہوتا جا رہا ہے، انہوں نے قرضے لیکر اپنے بینک بیلنس میں اضافہ کیا۔ سراج الحق کا کہنا تھا اسحاق ڈار کے آنے کے بعد ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہوا، انہوں نے وعدہ کیا تھا ڈالر 200 روپے پر لائیں گے، آج مشکل وقت ہے آج بھی حکومت کہتی ہے قوم قربانی دے، سب سے پہلے شہباز شریف قربانی دیں۔