Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • امریکہ نے میرے خلاف سازش نہیں کی ہے. عمران خان کا یوٹرن

    امریکہ نے میرے خلاف سازش نہیں کی ہے. عمران خان کا یوٹرن

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وائس آف امریکہ کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ شریف اور بھٹو خاندان نے اربوں کی کرپشن کی ہے اور انہوں نے ہی ملک کو لوٹا ہے جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت بری طرح برباد ہو چکی ہے، اس وقت پاکستان تاریخ کے بدترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے، عوام کی منتخب حکومت کے پاس ذمہ داری کے ساتھ اختیار بھی ہونا چاہیئے۔

    عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ساکھ تباہ کردی گئی، شفاف انتخابات کا انعقاد ناممکن ہے، میں نے غنی حکومت کے ساتھ اچھے تعلقات کی کوشش کی، وزیر خارجہ نے اپنا سارا وقت بیرونی دوروں پر لگایا، افغانستان کا ایک دورہ نہیں کیا۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ روس یوکرین تنازعے میں ہم نے غیر جانبدار رہنے کا فیصلہ کیا، کسی ایک فریق کی حمایت کرتے تو تعلقات متاثر ہوسکتے تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
    ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
    امریکا سے بہتر تعلقات کے حوالے سے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی تعلقات کا انحصار ایگوز پر نہیں بلکہ عوام کے مفاد میں ہونا چاہئے، پاکستان کےعوام کے مفاد میں یہی ہے کہ ہم امریکا اسے اچھے تعلقات استوار کریں کیونکہ یہ سُپر پاور اور سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔ جبکہ سفارتی سائفر اور مبینہ سازش پر انہوں نے کہا کہ وقت کےساتھ یہ بات کھلی کہ یہ امریکا نہیں تھا جس نے میرے خلاف سازش کی ہے.

  • مودی کا بھارت کو ہندو ملک بنانے کا منصوبہ بے نقاب

    مودی کا بھارت کو ہندو ملک بنانے کا منصوبہ بے نقاب

    واشنگٹن:معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے مودی کا ہندوستان کو ہندو ملک بنانے کا منصوبہ بے نقاب کر دیا۔عالمی میڈیا نے بھارت میں بڑھتی انتہا پسندی پر خطرے کی گھنٹی بجا دی، بی بی سی کے بعد نیو یارک ٹائمز بھی مودی انتہا پسندی کے خلاف بول پڑا اور کہا کہ نہرو کا سیکولر بھارت ہندو انتہا پسندی کی بھینٹ چڑھ گیا۔

    امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے کالم میں مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، بی جے پی کے اقتدار میں آنے کی بعد بھارت میں مذہبی شدت پسندی اور اقلیتوں کے خلاف رجحانات میں شدید اضافہ ہوا، مسلمانوں کے خلاف جرائم پر سزا کا کوئی رواج نہیں۔رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ مودی سرکار نے جان بوجھ کر مسلمان مخالف قوانین بنائے، شہریت کے قوانین کی تبدیلی اور کشمیر کے ناجائز غاصبانہ انضمام کا بھی حوالہ دیا گیا۔

    لیڈیا پولگرین کے مطابق مودی ہندو انتہاء پسند تنظیم RSS کا سر گرم رکن ہے، مودی سرکار نے منظم انداز میں آزادیِ اظہار پر کریک ڈاؤن کیا، تنقیدی آوازوں کو دہشتگردی قوانین سے دبایا گیا، میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لئے ایمرجنسی پاورز کا سہارا لیا گیا، ہندو انتہا پسند ہمیشہ سے بھارت کی سیکولر آئینی حیثیت ختم کر کے اسے ہندو ملک کا درجہ دینا چاہتے ہیں۔

    پولگرین کے مطابق مودی تیسری مرتبہ الیکشن جیت کر آئین تبدیل کر کے بھارت کو ہندو ملک قرار دے دے گا، پے در پے چھپنے والے مضامین ظاہر کرتے ہیں کہ عالمی میڈیا میں مودی کی ہندو انتہا پسند پالیسیوں پر شدید اضطراب پایا جاتا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ کیا عالمی میڈیا اور مغرب مودی کی 2024 میں جیت پر پریشان ہے؟، کیا مودی تیسری مرتبہ وزیراعظم بننے کی ہوس میں پاکستان کیخلاف ایک اور فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچائے گا؟، کیا ایک اور مودی دور حکومت بھارت میں ہندو انتہا پسندی کو خطرناک حد تک فروغ نہیں دے گا؟، کیا ہندو توا کے تحت چلنے والا ایٹمی بھارت خطے بالخصوص پاکستان اور عالمی دنیا کی سلامتی کیلئے خطرہ تو نہیں؟۔

  • کیا جیل بھرو تحریک میں پہلے اپنی اہلیہ کو گرفتار کرائیں گے؟ مریم نواز

    کیا جیل بھرو تحریک میں پہلے اپنی اہلیہ کو گرفتار کرائیں گے؟ مریم نواز

    مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان تمھاری کہانی اب ختم ہو گئی۔

    اسلام آباد میں پارٹی کے تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جب ملک نااہلوں کے پاس ہوتا ہے تو نواز شریف کو آواز لگاتے ہیں، جب ملک ٹھیک ہو جاتا ہے تو پھر نکال دیتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں نیب کے انتقام کو بھگتا، نالائقی، نااہلی کی وجہ سے راول فلائی اوور نہیں بنا سکا، شہباز شریف نے فلائی اوور کو مکمل کیا، شہباز سپیڈ کی وجہ سے منصوبے مکمل ہوئے۔

    اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موازنہ ہو گا تو شہباز شریف کے 10 اور عمران خان کے خیبرپختونخوا کے 10 سال سے ہو گا، جب معیشت ہچکولے کھاتی ہے تو نواز شریف کو ٹھیک کرنے کیلئے لاتے ہیں۔ جیل بھرو تحریک میں پہلے اپنی اہلیہ اور فرح خان کو گرفتار کرائیں، مریم نواز انہوں نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف سے معاہدہ کر رہے ہیں، شہباز شریف، اسحاق ڈار مذاکرات کرنے کے بجائے جو چھپ کر بیٹھا اس کو آئی ایم ایف سامنے بٹھاتے، خود تو آرام سے زمان پارک کے بنکر میں بیٹھ گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے آئی ایم ایف معاہدہ پورا کیا تھا لیکن آٹے، چینی کی قیمت نہیں بڑھنے دی، یہ وہی بے حس حکمران تھا جو کہتا تھا پیاز کی قیمتیں کم کرنے نہیں آیا۔ لیگی رہنما نے کہا بنی گالہ، زمان پارک کا کچن کوئی اور چلاتا ہے، عوام اپنے کچن کو خون پسینے کی کمائی سے چلاتے ہیں، اس مجرم کو عوام کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے، خدا کو گواہ بنا کر کہتی ہوں شہبازشریف، اسحاق ڈار صبح فجر کے بعد کام شروع کرتے ہیں، جو یہ گند مچا کر گیا جلد ٹھیک نہیں ہو گا، یہ اگلے 5 سال پر نظر رکھ کر بیٹھا ہے، اس نے گزشتہ 4 سالوں میں ملک کا بیڑہ غرق کر دیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
    ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری
    سابق سیکرٹری پنجاب کی اہلیہ کا شوہر کی گمشدگی پرچیف جسٹس سےازخود نوٹس کا مطالبہ
    پاکستانی سائنسدان و ماہر تعلیم ڈاکٹر عطاء الرحمان کیلئے ایک اور بین الاقوامی اعزاز
    پاکستانی معیشت کیوں ترقی نہیں کر رہی؟ عالمی بینک نےحقائق پیش کردیئے
    انہوں نے مزید کہا ہے کہ عمران کو اگر اگلے 5 سال مل جاتے تو ملک کا کیا حال ہوتا؟ اس کا رونا دھونا جاری ہے اس کو تالی بجانے کیلئے دوسرا ہاتھ نہیں مل رہا، اب یہ تالی نہیں بجے گی۔ بابا رحمتے ختم ، وہ قوم کیلئے بابا زحمت بن گیا، بابا رحمتے نے اس کو سرٹیفکیٹ دیئے تھے، تحفے بیچ کر کھا گیا، جتنے مرضی پلاسٹر چڑھاؤ گھڑی چوری کا بھی حساب دینا پڑے گا۔

  • آرمی چیف جنرل عاصم منیرعرب امارات پہنچ گئے

    آرمی چیف جنرل عاصم منیرعرب امارات پہنچ گئے

    راولپنڈی:پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے دورے پر پہنچ گئے ہیں۔

    عسکری ادارے انٹر سروسز پبلک ریلیشن کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں۔

    یو اے ای آمد پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

    آرمی چیف سید عاصم منیر سے صدر یو اے ای شیخ محمد بن زاید النہیان نے ملاقات کی، جس میں علاقائی صورت حال اور دو طرفہ تعاون سمیت شراكت داری بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں باب پاکستان کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں باب پاکستان کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    لاہور:وزیراعظم میاں شہباز شریف نے لاہور میں باب پاکستان کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔اطلاعات کے مطابق باب پاکستان کی تعمیر اور والٹن روڈ اپ گریڈیشن منصوبوں کے سنگ بنیاد کی تقریب منعقد ہوئی۔

    وزیراعظم نے باب پاکستان کا سنگ بنیاد رکھ دیا، والٹن روڈ کی توسیع اور کشادگی منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

    لاہور میں باب پاکستان کے افتتاح اور والٹن روڈ کی توسیع اور کشادگی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ تاریخی مقام بھارت سے ہجرت کرنے والے پاکستانیوں کی یاد دلاتا ہے، کروڑوں لوگوں نے پاکستان کی خاطر قربانیاں دیں، ہزاروں مہاجرین نے باب پاکستان کے مقام پر قیام کیا تھا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ باب پاکستان کا منصوبہ دنیا کو پاکستان کے قیام کی تاریخ بتائے گا، 1991میں نواز شریف نے باب پاکستان منصوبے پرکام شروع کیا تھا۔

    وزیراعظم سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ والٹن میں تاریخی یادگار کا خواب غلام حیدرو ائیں نے دیکھا تھا، مسلم لیگ ن کے ہر دور میں ترقیاتی منصوبوں پر کام ہوا، 24ارب کی لاگت سےمنصوبہ شروع ہوگا، سرکارکا ایک پیسا نہیں لگےگا۔

    سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نامکمل منصوبے پر 110 کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیں، وزیراعظم نےفیصلہ کیا کہ باب پاکستان کی یادگار کے لیے درآمدی ماربل نہیں لگےگا، وزیراعظم نے فیصلہ کیا کہ یادگار پر پاکستان کا ماربل لگایا جائےگا، باب پاکستان کی یادگار پر عام آدمی کے لیےکھیل کی سہولتیں بھی ہوں گی۔

  • عدالت کا الیکشن کمیشن کو پنجاب میں انتخابات کی تاریخ دینے کا حکم

    عدالت کا الیکشن کمیشن کو پنجاب میں انتخابات کی تاریخ دینے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پنجاب میں 90 دن کے اندر انتخابات کی تاریخ دینے کا حکم جاری کردیا۔

    لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے دائر درخواست کو بھی منظور کرلیا۔ جسٹس جواد حسن نے تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی اور محفوظ فیصلہ سنایا۔ قبل ازیں آئی جی پنجاب نے موقف اختیار کیا تھا کہ انتخابات سے متعلق جو الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہو گا ہم اس پر عملدرآمد کریں گے جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب نے آگاہ کیا تھا کہ ہم آئین کے آرٹیکل 220 پر عملدرآمد کے پابند ہیں عدالت اور الیکشن کمیشن جو بھی فیصلہ کرے ہم اس پر عملدرآمد کے پابند ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے وکیل نے الیکشن بروقت کروانے سے معذوری ظاہر کردی۔ الیکشن کمیشن کے وکیل کا موقف تھا کہ تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا کام نہیں ہے، عدلیہ ،چیف سیکرٹری، فنانس سب نے افسران اور فنڈز دینے سے معذرت کرلی ہے الیکشن کمیشن ایسے حالات میں کیسے الیکشن کروا سکتا ہے.ہمیں الیکشن کرانے کے لیے 14 ارب روپے کی ضرورت ہے، قانون میں الیکشن کی تاریخ مؤخر ہو سکتی ہے ۔ گورنر کے وکیل شہزاد شوکت نے دلائل میں کہا اگر اسمبلی خودبخود تحلیل ہوتی ہے تو گورنر انتخابات کی تاریخ دینے کا پابند نہیں ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
    ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری
    سابق سیکرٹری پنجاب کی اہلیہ کا شوہر کی گمشدگی پرچیف جسٹس سےازخود نوٹس کا مطالبہ
    پاکستانی سائنسدان و ماہر تعلیم ڈاکٹر عطاء الرحمان کیلئے ایک اور بین الاقوامی اعزاز
    پاکستانی معیشت کیوں ترقی نہیں کر رہی؟ عالمی بینک نےحقائق پیش کردیئے
    تحریک انصاف کے وکیل کا کہنا تھا کہ آئین میں واضح درج ہے کہ اسمبلی کی تحلیل کے بعد نوے روز میں الیکشن ہوں گے. صدر مملکت بھی الیکشن کی تاریخ دے سکتے ہیں ، عدالت حکم دے گی تو صدر تاریخ دے دیں گے۔ لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کے لیے دائر درخواستوں پر وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو کہ اب سنا دیا گیا ہے.

  • بلوچستان ميں سیکیورٹی آپریشن کے دوران پاک فوج کے 2 افسران شہید

    بلوچستان ميں سیکیورٹی آپریشن کے دوران پاک فوج کے 2 افسران شہید

    بلوچستان کے علاقے کوہلو میں آپریشن کے دوران آئی ای ڈی دھماکے سے پاک فوج کے دو افسران شہید ہو گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے علاقے کوہلو میں مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات پر سینیٹائزیشن آپریشن کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کی کلیئرنس کے دوران آئی ای ڈی دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 افسران شہید ہو گئے۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مادر وطن کے دفاع میں میجر جواد اور کیپٹن صغیر نے جام شہادت نوش کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ امن دشمنوں کو پکڑنے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان کا امن، خوشحالی سبوتاژ نہیں کر سکتیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز جان کی قیمت پر بھی امن دشمنوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے لیے پرُعزم ہیں۔

  • چھٹی کے روز ہفتہ 11 فروری سے ملک بھر میں مخصوص ریجنل پاسپورٹ دفاتر کھولنے کا حکم

    چھٹی کے روز ہفتہ 11 فروری سے ملک بھر میں مخصوص ریجنل پاسپورٹ دفاتر کھولنے کا حکم

    کراچی: نئے پاسپورٹ بنانے کی فیسوں میں اضافے کی تردید کے باوجود ملک بھر میں پاسپورٹ دفاتر میں شہریوں کا غیرمعمولی رش جاری ہے جس کے باعث صورتحال پر قابو پانے کیلئے چھٹی کے روز ہفتہ 11 فروری سے ملک بھر میں مخصوص ریجنل پاسپورٹ دفاتر کھولنے کا حکم دیا گیا ہے۔
    پاکستانی پاسپورٹ بنانے کی فیسوں میں اضافے کی افواہ کی اطلاع سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد سے پاسپورٹ دفاتر میں غیر معمولی رش ہے۔
    ڈائریکٹر امیگریشن اینڈ پاسپورٹ سندھ خالد میمن کے مطابق چونکہ ہفتے کو نیشنل بینک کی برانچز بند ہوں گی اور شہری بینک میں فیس جمع نہیں کرا سکیں گے اس لیے جن شہریوں نے پاسپورٹ بنانے کی اپنی فیس آن لائن یا پہلے سے بینک میں جمع کروا دی ہے وہ اس سہولت سے استفادہ حاصل کرسکیں گے، ایسے شہری 11 فروری بروز ہفتہ کو صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک پاسپورٹ کے حصول کیلئے رجوع کرسکتے ہیں۔
    ڈائریکٹر امیگریشن نے کہا کہ کراچی حیدرآباد، لاڑکانہ، سانگھڑ، ٹنڈو اللہ یار، میرپور خاص، خیرپور، قمبر شہداد کوٹ، سکھر، نوابشاہ، دادو، گھوٹکی اور مٹیاری سمیت سندھ کے تمام 13 پاسپورٹ دفاتر کل کھلے رہیں۔
    11 فروری کو سینٹرل پنجاب زون، خیبر پختونخوا زون، نارتھ پنجاب، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان زون، سندھ زون، بلوچستان زون، ساؤتھ پنجاب زون اور ہیڈ کوارٹر زون کے مخصوص ریجنل پاسپورٹ دفاتر بھی کھلے رہیں گے۔

  • ڈیرہ بگٹی؛ ریٹرننگ افسر کے قافلے پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی

    ڈیرہ بگٹی؛ ریٹرننگ افسر کے قافلے پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی

    ڈیرہ بگٹی؛ ریٹرننگ افسر کے قافلے پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی

    ریٹرننگ افسر کے قافلے پر فائرنگ سے ایک لیویز اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق ریٹرننگ آفیسر پھیلاؤغ کے قافلے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک لیویز اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اہلکار اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ مذکورہ لیویز اہلکار الیکشن ڈیوٹی سرانجام دینے کے بعد ریٹرننگ افسر کے ہمراہ واپس شہر کی جانب آرہے تھے۔

    واقعے کے بعد لیویز اور ایف سی کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی، ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ یاد رہے کہ ڈیرہ بگٹی میں آج بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں مختلف یونین کونسلوں میں ووٹ ڈالے گئے تھے، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات دیکھنے میں آئے۔

    دوسری جانب ۔وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے پھیلاؤ غ میں لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مزمت کی ہے اور اہلکاروں کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ جبکہ وزیراعلئ کا واقعہ میں ملوث عناصر کے فرار ہونے پر برہمی کا اظہار کیا. اور وزیراعلئ کی سختی سے ہدایت کی کہ کمشنر سبی اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی دہشت گردوں کی گرفتاری کو ہر صورت یقینی بنائیں۔
    مزید یہ بھی بڑھیں؛
    ٹوئیٹر بلیو؛ اب ایک ٹوئٹ میں 4 ہزار الفاظ لکھے جا سکیں گے
    پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا
    جسم پر ظاہر ہونے والی وہ علامات جو ڈپریشن کا نتیجہ ہوتی ہیں
    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات
    برطانیہ میں تقریباً 52 ہزار جائیدادیں گمنام سرمایہ کاروں کی ملکیت. رپورٹ
    تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خٹک کا الیکشن کمیشن کو خط
    وفاقی وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دے دیا.
    وزیراعلیٰ کی ہدایت کے مطابق ملک دشمن عناصر کا آخری حد تک پیچھا کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جاۓ۔ اور لیویز فورس امن کے قیام میں ہراول دستے کا کردار ادا کررہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں اور انکے ساتھ کھڑے ہیں.

  • آئی ایم ایف کےحکومت کےساتھ معاملات طے پا گئے

    آئی ایم ایف کےحکومت کےساتھ معاملات طے پا گئے

    اسلام آباد:حکومت کے آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے پا گئے، وزیر اعظم نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کی وزیر اعظم سے ویڈیو لنک پر ملاقات ہوئی، وزیر اعظم شہباز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے آئی ایم ایف کے وفد سے پروگرام پر تبادلہ خیال کیا۔

    آئی ایم ایف مشن کی جانب سے اقتصادی جائزہ کی تکمیل کے بعد پروگرام کی منظوری آئی ایم ایف کا بورڈ دے گا، اس کے بعد پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر قرض کی اگلی قسط ادا کی جائے گی۔آئی ایم ایف کے معاہدے کے مطابق پاکستان کو بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ، پٹرولیم پر ٹیکس بڑھانا ہو گا اس کے علاوہ توانائی شعبے میں گردشی قرضے کم کر کے اصلاحات لانا ہوں گی۔

    سرکاری اداروں کے نقصانات میں کمی، نجکاری پروگرام پر عمل، مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ کی پالیسی برقرار رکھنا اور ٹیکس محصولات میں اضافے جیسی کڑی شرائط رکھی گئی ہیں۔مذاکرات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وہ آج اچھی خبر دیں گے، آئی ایم ایف مشن کے ساتھ مذاکرات آن ٹریک ہیں، ہمارا ان سے کوئی اختلاف نہیں۔

    ننکانہ : میونسپل کمیٹی کے ملازمین کو تنخواہیں نہ مل سکیں،سینیٹری ورکرز کا شدید…

    واضح رہے آئی ایم ایف کے وفد نے گزشتہ روز شہباز شریف سے ملاقات کی تھی جس میں معاشی صورتحال اور معاہدے پر تبادلہ خیال ہوا تھا، وزیر اعظم نے آئی ایم ایف وفد کو پروگرام مکمل کرنے اور اہداف پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی تھی۔حکومت نے آئی ایم ایف وفد کو اعتماد بحال کرنے کیلئے ضروری اقدامات کی بھی یقین دہانی کرائی تھی، وزیرخزانہ نے وفد کو معاشی صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ توانائی حکام نے وزیراعظم کو نظرثانی شدہ گیس مینجمنٹ پلان پیش کیا تھا۔