Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • اعظم سواتی مشکل میں، رہائی ملنے سے پہلے ہی سندھ پولیس نے کیا گرفتار

    اعظم سواتی مشکل میں، رہائی ملنے سے پہلے ہی سندھ پولیس نے کیا گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو بلوچستان سے مقدموں میں رہائی ملنے کے بعد انہیں سندھ پولیس نے گرفتار کر لیا ہے

    سندھ پولیس کی جانب سے اعظم سواتی کی گرفتاری کا دعویٰ تحریک انصاف کے رہنما نے کیا ہے، تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کیخلاف مقدمات ختم کرنے کا حکم ملنے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ کا جہاز کوئٹہ پہنچا، وزیراعلیٰ سندھ کے جہاز پر اعظم سواتی کو لاڑکانہ پہنچایا گیا،اعظم سواتی کو لاڑکانہ سے قمبر پہنچا دیا گیا، قمبر پولیس نے بھی اعظم سواتی پر مقدمہ درج کر رکھا ہے،

    اعظم سواتی کو سندھ پولیس کے حوالے کردیا گیا آج بلوچستان ہائیکورٹ نے اعظم سواتی پر 5 ایف آئی آر ختم کرنے کا حکم دیا تھا،اداروں کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال پر تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کے خلاف ملک بھر میں مقدمات درج ہیں۔ صرف سندھ میں ان کے خلاف 13 ایف آئی آر درج ہیں

    2 دسمبر کو سینیٹر اعظم سواتی کو کوئٹہ پولیس نے اسلام آباد سے اپنی تحویل میں لے کر بلوچستان منتقل کیا تھا جبکہ اس سے ایک روز قبل ہی اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا

    قبل ازیں اعظم سواتی کے خلاف پاکستان کے مختلف شہروں میں درج مقدمات اسلام آباد ٹرانسفر کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے،درخواست تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے دائر کی ہے، سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت ، ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی سندھ و بلوچستان کو فریق بنایا گیا ہے، سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے اعظم سواتی کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا ایف آئی اے مقدمہ کے بعد ملک بھر میں اعظم سواتی کے خلاف متعدد مقدمے درج ہوئے اعظم سواتی کو دیگر علاقوں میں کیسز میں پیش ہونے پر سکیورٹی خطرات ہیں سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اعظم سواتی پر درج تمام مقدمات کو اسلام آباد میں یکجا ٹرانسفر کیا جائے ،سپریم کورٹ میں درخواست التوا کے دوران مقدمات پر آپریشن معطل کیا جائے .

    اعظم سواتی مشکل میں پھنس گئے، حکومت کا ایک اور ایکشن

    پورے راستے مجھ پر تشدد کیا گیا، میری ویڈیوز بنائی گئیں،اعظم سواتی

    نازیبا ویڈیو کی تحقیقات،اعظم سواتی کمیٹی میں پیش نہ ہوئے،ایف آئی اے نے بتائی حقیقت

    اسلام آباد:اعظم خان سواتی نے سپاہی سےسینیٹرتک کا سفرکس طرح‌ طے کیا؟

     تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کر لیا گیا

  • میں انتظار ہی کرتا رہ گیا عمران خان اسلام آباد آئے ہی نہیں،وزیر داخلہ

    میں انتظار ہی کرتا رہ گیا عمران خان اسلام آباد آئے ہی نہیں،وزیر داخلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا تھا کہ میرا انتظار کرو میں آرہا ہوں،میں انتظار ہی کرتا رہ گیا عمران خان آئے نہیں،عمران خان نے اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی بھی جرات نہیں کی

    میڈیا ٹاک کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ہم اسمبلیاں توڑوانے کے حق میں نہیں ہیں،عام انتخابات اکتوبر میں ہوں گے،اگر صوبائی اسمبلیاں ٹوٹتی ہیں تو انتخابات 90 روز میں ہوں گے،ملک میں معاشی عدم استحکام کو کوئی ایک جماعت ٹھیک نہیں کرسکتی،ملک کو عدم استحکام سے نکالنے کے لیے چارٹر آف اکانومی کی ضرورت ہے، اسحاق ڈار نے صدر سے جو بات کی اس پرعمل ہوتا ہے تو اچھی بات ہے، شریف فیملی کی بے گناہی کے ثبوت دنیا بھر سے آرہے ہیں شریف فیملی کے خلاف جو کیسز تھے ان کے میرٹ پر فیصلے آئے ہیں،شہبازشریف پرسیلا ب متاثرین کے لیے گرانٹ میں خوردبرد کا الزام لگایا گیا شہبازشریف کے خلاف الزام 5بارثابت کرنے کی کوشش کی گئی ،عمران خان او رشہزاد اکبر نے ڈیلی میل کے صحافی سے ملاقات کی ،شہبازشریف کے خلاف کہانی کا اسکرپٹ صحافی کو دیا گیا شہبازشریف کے خلاف جب کوئی ثبوت پیش نہ ہوا توانہوں نے معافی مانگ لی ،عمران خان اور شہزاد اکبر کو شریف فیملی اور قوم سے معافی مانگنی چاہیے ذاتی عناد،انتقام او رانا کی تسکین کے لیے عمران خان نے مخالفین کے خلاف مقدمات بنائےعمران خان نے بطور وزیراعظم ملک کو نقصان پہنچایا ،

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز گھڑی سے متعلق آڈیو سب کے سامنے ہے،گھڑی سے متعلق آڈیو کی پی ٹی آئی کی طرف سے تردید ہوئی ،بات گھڑی کی نہیں پوری توشہ خانہ کے تحائف بیچے گئے،حکومت کا کام قانون سازی کرنا ہے نیب کو بہتر بنانے کے لیے کام ہورہاہے ،نیب و سیاسی طور پراستعمال ہونے سے بچانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں،اچھی ساکھ رکھنے والی شخصیت کو نیب کا چیئرمین بنائیں گے ،

  • سپریم کورٹ نے ریکوڈک سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا

    سپریم کورٹ نے ریکوڈک سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا

    سپریم کورٹ نے ریکوڈک سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا

    سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ ریفرنس میں دو سوالات پوچھے گئے،معدنی وسائل کی ترقی کےلیے سندھ اور خیبر پختونخوا حکومت قانون بنا چکی ہے، قانون میں تبدیلی سندھ اور خیبرپختونخوا کا حق ہے،آئین خلاف قانون قومی اثاثوں کے معاہدے کی اجازت نہیں دیتا،صوبے معدنیات سے متعلق قوانین میں تبدیلی کر سکتے ہیں،

    سپریم کورٹ نے نئے ریکوڈک معاہدے کو قانونی قرار دے دیا

    سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ بین الاقوامی ماہرین نے عدالت کی معاونت کی،نئے ریکوڈک معاہدے میں کوئی غیر قانونی بات نہیں،بلوچستان اسمبلی کو بھی معاہدے سے متعلق بریفنگ دی گئی ریکوڈک معاہدہ ماحولیاتی حوالے سے بھی درست ہے،بیرک کمپنی نے یقین دلایا ہے کہ تنخواہوں کے قانون پر مکمل عمل ہوگا، کمپنی نے یقین دلایا کہ مزدوروں کے حقوق کا مکمل خیال رکھا جائے گا، ریکوڈک منصوبے سے سوشل منصوبوں پر سرمایہ کاری کی جائے گی،وکیل نے یقین دہانی کرائی کہ اسکل ڈویلپمنٹ کےلیے منصوبے شروع کیے جائیں گے، ریکوڈک معاہدے کے مطابق زیادہ تر لیبر پاکستان کی ہوگی،ریکوڈک معاہدہ فرد واحد کیلئے نہیں پاکستان کیلئے ہے،پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کےلیے قانون بنائےجائیں، ریکوڈک معاہدہ سپریم کورٹ کے 2013 کے فیصلے کےخلاف نہیں،تمام ججز کا متفقہ فیصلہ ہے،جسٹس یحیی ٰآفریدی نے ریفرنس کے پہلے سوال کا جواب نہیں دیا،سپریم کورٹ نے فیصلے میں رائے دی ہے کہ معاہدےسے پہلے بلوچستان اسمبلی کو اعتماد میں لیا گیا،

    سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ معاہدے میں کوئی غیر قانونی شق نہیں، بیرک گولڈ نے سماجی ذمہ داری نبھانے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے،فارن انویسٹمنٹ بل خصوصی طور پر بیرک گولڈ کیلئے نہیں ہے فارن انویسٹمنٹ بل ہر اس کمپنی کیلئے ہے جو 500ملین ڈالر سے زیادہ سرمایہ کاری کرے گی،

    سابق وفاقی وزیر، تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ سپریم کورٹ نے ریکوڈک معاہدے پر منظوری کی مہر لگا دی ہے، مارچ 2022 میں پیٹرولیم ڈویژن کے تحت آنے والی کمپنیوں نے تصفیہ کے لیے کام کیا، پیٹرولیم ڈویژن کے تحت کمپنیوں نے فنانسنگ کا بندوبست کرنے اور پروجیکٹ میں حصہ دار بننے میں اہم کردار ادا کیا،

    دیوالیہ پن سے بچاؤ کے لئے فلپائن ایئر لائن امریکی عدالت پہنچ گئی

    پاکستان کو 5.84 ارب ڈالرز کاجرمانہ،عالمی ادارے کا اعلامیہ،باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق ہوگئی

    افتخار چوہدری پاکستان کو لے ڈوبے،پاکستان کو 4.7 ارب ڈالرز کا جرمانہ کروا دیا

    تمباکو پر ٹیکس عائد کر کے نئی حکومت بجٹ خسارے پر قابو پا سکتی ہے،ماہرین

    بجٹ میں،کم فیس والے نجی سکولوں کے لیے الگ سے رقم مختص کی جائے، ملک ابرار حسین

    ریکوڈک منصوبے کے مال کی بقیہ 15فیصد ادائیگی منزل پر پہنچ کر مارکیٹ ریٹ کےمطابق ہوگی

  • پیپلز پارٹی.مسلم لیگ ن کے پارٹی فنڈزکی تحقیقات کی جلد سماعت کی درخواست منظور

    پیپلز پارٹی.مسلم لیگ ن کے پارٹی فنڈزکی تحقیقات کی جلد سماعت کی درخواست منظور

    اسلام آباد ہائی کورٹ ،پی ٹی آئی کی پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے پارٹی فنڈز کی جلد تحقیقات کی درخواست پر سماعت ہوئی

    پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے پارٹی فنڈز کی تحقیقات کی جلد سماعت کی درخواست منظور کر لی گئی ،عدالت نے رجسٹرار آفس کو فرخ حبیب کی درخواست 22 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چھٹیوں کے بعد کی تاریخ رکھ لیتے ہیں ، وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ ہماری استدعا ہے کہ پہلے رکھ دیں دیر ہوجائے گی، چھوٹا سا مسئلہ ہے ،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چھوٹا مسئلہ تو ہے لیکن اگلے ہفتے آپکے باقی بڑے مسئلے بھی سماعت کے لیے مقرر ہیں ،ایسا کرتے ہیں پھر چھٹیوں سے پہلے سماعت کے لیے رکھ لیتے ہیں ،درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پیپلز پارٹی،مسلم لیگ ن کی پانچ سال کی پارٹی فنڈز کی اسکروٹنی کا حکم دے، عدالت نے جلد سماعت کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کردی

    واضح رہے کہ تحریک انصاف نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے جلد کرنے کے لئے عدالت میں درخواست دائرکی تھی،درخواست تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب نے دائر کی، اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے، پی ٹی آئی کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرح دیگر جماعتوں کے کیس سننے میں الیکشن کمیشن ناکام رہا پی ٹی آئی کی درخواست میں مزید کہا گیا کہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے ،درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ جمہوریت کے تحفظ کیلئے پٹیشن میں اٹھائے گئے سوالات کا فیصلہ کیا جائے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی جائے کہ دیگر جماعتوں کے ممنوعہ فنڈنگ کیسز کی روزانہ سماعت کی جائے

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    پی ڈی ایم اجلاس،عمران خان کے خلاف کارروائی سے متعلق غور

  • بدعنوانی کا عالمی دن؛ ترقی و خوشحالی کی راہ میں بدعنوانی ایک بڑی رکاوٹ ہے. وزیر اعظم

    بدعنوانی کا عالمی دن؛ ترقی و خوشحالی کی راہ میں بدعنوانی ایک بڑی رکاوٹ ہے. وزیر اعظم

    بدعنوانی کا عالمی دن؛ ترقی و خوشحالی کی راہ میں بدعنوانی ایک بڑی رکاوٹ ہے. وزیر اعظم
    وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے انسدادِ بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان سے کرپشن کے ناسور کے خاتمے کے عزم کی تجدید کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی و خوشحالی کی راہ میں بدعنوانی ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ کرپشن کسی بھی ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کرکے اسکی معاشی و انتظامی تباہی کا باعث بنتی ہے. معاشرتی اقدار کا زوال کسی بھی معاشرے میں کرپشن کی شرح بڑھاتا ہے۔

    انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ انسدادِ کرپشن کے عالمی دن پر کرپشن کو کسی بھی ملک کی سلامتی، امن اور ترقی سے براہِ راست تعلق کو اجاگر کیا جا رہا ہے. کرپشن سے ملک و قوم کا قیمتی پیسہ نہ صرف شرپسند عناصر کے ہاتھوں میں جانے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جس سے ملک کا امن تباہ ہوتا ہے بلکہ اس سے ادارے کمزور اور لوگوں کا گورننس سے اعتبار اٹھ جاتا ہے. آج کا دن اس عہد کی تجدید کا بھی دن ہے کہ ہم سب پاکستانی مل کر کرپشن سےجنگ میں سرخرو ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے. 2013 سے 2018، مسلم لیگ ن کے دورِ حکومت میں ناصرف ملک میں کرپشن کی شرح نیچے آئی، جس کے گواہ بین الاقوامی ادارے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے انڈیکس ہیں، بلکہ وفاقی اور صوبہ پنجاب کی سطح پر اربوں ڈالر کے سی پیک اور دوسرے ترقیاتی منصوبے شروع کرکے پایہ تکمیل تک پہنچائے مگر کوئی بھی ان میں ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ کر سکا۔

    انہوں نے کہا کہ آج کے انسدادِ کرپشن دن پر میں اس بات پر بھی زور دونگا کہ پاکستان کی سیاست میں کرپشن کو انتقام کا ذریعہ بنانے کے رواج کو ختم کرنا ہوگا. گزشتہ دور میں جس طریقے سے کرپشن کے جھوٹے الزامات لگا کر سیاسی حریفوں کو جیلوں میں بند کیا گیا اسکی مثال نہیں ملتی. کرپشن کو ذاتی انتقام کی بھینٹ چڑھانے کیلئے آلے کے طور پر استعمال کیا گیا. اس روایت کو ختم ہونا چاہئیے تاکہ اداروں کو محض کرپشن کے نام پر استعمال کرنے کی بجائے صحیح معنوں میں ملک میں کرپشن کے خاتمے کیلئے اداروں کو مضبوط کیا جا سکے۔ کرپشن ایک بہت بڑا قومی مسئلہ ہے، ہمیں اپنی سیاسی گفتگو میں بھی اس بات کا دھیان رکھنے کی ضرورت ہے کہ اس کو سیاسی نعرے بازی اور پوائنٹ سکورنگ کیلئے استعمال کی بجائے سنجیدگی سے اس کے ملک سے سد باب کے اقدامات پر مل کر کام کریں۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کی روک تھام کیلئے تمام سیاسی حلقوں کو مل کر ایک واضح روڈ میپ بنانے کی ضرورت ہے تاکہ سیاسی بیان بازی کی بجائے اسکا مو ¿ثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں اسلام کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ملک سے کرپشن کی کمی کیلئے اداروں کو مضبوط کرنا ہوگا، سماجی تحفظ اور معاشرتی اقدار کے ساتھ ساتھ قانون کی بالادستی یقینی بنانی ہوگی. قائد کے کرپشن سے پاک پاکستان کے حصول کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا تب ہی پاکستان ترقی کے سنگِ میل عبور کر سکے گا. آئیں انسدادِ کرپشن کے اس عالمی دن پر عہد کریں کہ ہم مل کر اس خواب کو شرمندہءتعبیر کریں گے۔

  • پاکستان برج فیڈریشن کے زیر انتظام 22 ویں برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپین شپ کے پاکستان میں انعقاد کا اعلان

    پاکستان برج فیڈریشن کے زیر انتظام 22 ویں برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپین شپ کے پاکستان میں انعقاد کا اعلان

    پاکستان برج فیڈریشن کے زیر انتظام 22 ویں برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپین شپ کے پاکستان میں انعقاد کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان برج فیڈریشن کے زیر انتظام 22 ویں برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپین شپ کے پاکستان میں انعقاد کا اعلان کر دیا گیا

    اس ضمن میں پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جمخانہ کلب میں ایک تقریب ہوئی جس میں 22 ویں برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپین شپ کے پاکستان میں انعقاد کے لئے یادداشت پر دستخط کئے گئے، پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان اور برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ کے صدربحجت ماجالی نے معاہدے پر دستخط کئے، اس موقع پر پاکستان برج فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری احسان قادر، منیجر پاکستان برج فیڈریشن سیکرٹریٹ کاظم نقوی سمیت دیگر اراکین بھی موجود تھے،

    پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان کی زیر قیادت پاکستان میں برج کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان میں 2007 کے بعد پاکستان برج فیڈریشن کے زیر انتظام 22 ویں برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپین شپ اگلے برس ماہ مئی میں پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں منعقد کی جائے گی۔ 3 مئی سے شروع ہونیوالی چیمپئن شپ 11 مئی تک جاری رہے گی ۔ جس میں انڈیا، بنگلہ دیش،نیپال، سری لنکا،اردن، یو اے ای،سعودی عرب، قطر ،شام،لبنان سمیت 22 ممالک کے کھلاڑی اور ٹیمیں شرکت کریں گے۔ لاہور میں ہونے والی چیمپین شپ کے نتائج آنے سے آٹھ ممالک ورلڈ برج چیمپئن شپ کے لئے کوالیفائی کریں گے ، ورلڈ برج چیمپین شپ اگلے برس اگست میں مراکو میں ہو گی،

    اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی اس گیم میں حصہ لے سکتا ہے، مرد ہوں یا خواتین سب اس گیم میں حصہ لے سکتے ہیں، بچے بھی، کسی پر کوئی پابندی نہیں ہو گی،

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ کے صدربحجت ماجالی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان ہیں، جو برج کے فروغ کے لئے متحرک ہیں، پاکستان برج فیڈریشن احسن کام کر رہی ہے اور برج کے کھلاڑیوں کو سہولیات دے رہی ہے، ہم مبشر لقمان، اور پاکستان برج فیڈریشن کے شکر گزار ہیں جنکی کوششوں سے پاکستان میں بین الاقوامی کھلاڑی آئیں گے اور پاکستان کے کلچر کو دیکھیں گے،

    پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ برج کے فروغ کے لیے برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپین شپ اہم قدم ہے ۔پاکستان برج فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی برج کے ٹورنامنٹ کروائے جائیں گے جبکہ برج سیکھنے کے خواہشمند افراد کو پاکستان برج فیڈریشن کے زیر اہتمام فری تربیت دی جائے گی یہ ایک ذہنی گیم ہے اس میں ذہن پر بہت زور پڑتا ہے یہ گیم کھیلنے والا بہترین پلانر اور فیصلہ ساز بن سکتا ہے

    مبشر لقمان پاکستان برج فیڈریشن کے صدر منتخب

    سپریم نیشنل برج چیمپئن شپ:باغی ٹی وی ٹیم کی شاندار کاکردگی

    لاہور میں تین روزہ پاکستان نیشنل برج ٹورنامنٹ اختتام پذیر 

    برج گیم میں جوا اور پیسے نہیں لگتے:برج پلیئرغیاث ملک ، جہانگیر اور سعید اختر

    جورڈن(اردن) انٹرنیشنل برج فیسٹول میں باغی ٹی وی کی ٹیم شرکت 

  • بڑی مخبریاں۔اندر کی لڑائی،عمران ریاض کوکس نے رکوایا؟ شہباز گل کی کمال دھلائی

    بڑی مخبریاں۔اندر کی لڑائی،عمران ریاض کوکس نے رکوایا؟ شہباز گل کی کمال دھلائی

    لاہور:بڑی مخبریاں۔اندر کی لڑائی،عمران ریاض کوکس نے رکوایا؟ شہباز گل کی کمال دھلائی ۔رندا پھر گیا،اکڑ غائب یہ ہے آج کا موضوع مگر اس وقت ایک بحث چل رہی ہے کہ پہلے اسد عمر نے سخت ریمارکس دیئے اور اب عدالت سے معافی مانگ لی ، اس سوال کا جواب دیتے ہوئے مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اکثر لوگوں کا یہ حال ہے کہ پہلے وہ بڑی بڑی باتیں‌کرتیں پھرکھسیانی بلی کی طرح پیروں میں پڑجاتے ہیں ، ایسے ہی عمران خان کا حال ہے اور دیگرپی ٹی آئی رہنماوں نے بھی یہی انداز اپنا رکھا ہے ، ان کا یہ کہنا تھا کہ عمران خان کا میرے ساتھ بھی یہی رویہ تھا ، اب میری طرف بندے بھیج رہا ہے کہ ملاقات کرلیں تو میں نے ملاقات سے انکار کردیا ہے اور کہا ہے کہ ایسے نہیں کسی اصولی موقف پر بات ہوگی

     

    مبشرلقمان نے ایک سوال کا جواب دیا کہ عمران خان سے ذاتی لڑائی نہیں ، ہم بھی چاہتے ہیں کہ اس ملک میں ہر حوالے سے بہتری آنی چاہے ،عمران خان کہتا تھا کہ اس ملک سے کرپشن کا خاتمہ چاہتا ہوں ، چینی مافیا کے خلاف اپریشن کروں گا ، اس کرپٹ نظام کے خلاف جدوجہد کروں گا، مگرپھرفرح گوگی اور بشریٰ‌ بی بی نے جب کرپش کی تو ان سے پوچھ بھی نہ سکے ، اور پھر وہی باتیں ، ایسے تو نظام بہتر نہیں ہوسکتا، ان کا کہنا تھا کہ میں بھی عمران خان کے ساتھ اسی لیے کھڑا ہوا تھا کہ چلو میرے ملک سے کرپشن اور چوربازاری ختم ہوجائے گی مگرایسے نہ ہوسکا،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اس قابل نہیں رہا کہ وہ اس ملک میں‌تبدیلی لا سکے

    شہبازگل کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہبازگل نے جھوٹ اور بہتان اور بتنگڑ کے تیر چلائے ، وہ سب فلاپ ہوگئے ، شہبازگل جیسے شخص کو تمیز ہی نہیں ، کس طرح وہ اپنے مخالفین پر طنز کرتا رہا اور کمرٹیڑھی ہونے کے طعنے دیتے رہا ، مگرجب اداروں کے خلاف زبان درازی کی وجہ سے پکڑا گیا تو وہ کمراور جو جٹ ہونے کا نعرہ لگاتا تھا سب نکل گئے، پھر وہ کیلے کھلانے والی ویڈیو جب باہر آئی تو کہنے لگا کہ یہ مجھے زبردستی کھلائے گئے ہیں‌

    انہوں نے مزید بتایاکہ عدالت میں پیش ہونے سے پہلے اس قسم کا حلیہ بنایا تھا کہ پتہ نہیں کہ کیا ایسا ہوگیا کہ دنیا کو باورکرارہا تھا کہ وہ تو سخت بمار ہیں لیکن جب عدالت لے جایاگیا تو پھر کلین شیو اور ہشاش بشاش اور پھر جب وکیلوں نے بتایا کہ بابا ایسا نہیں جوآپ سمجھ رہے ہیں توپھر وہیل چیئر بھی آگئی اور وہ ڈرامے پھر شروع ہوگئے

    شہبازگل کے حوالےسے کہا کہ یہ مراثی ہے یہ ڈھونگ رچا رہا ہے ، یہ ڈرامے بازی ہے ، یہ پی ٹی آئی میں‌ کیوں گھسا ہوا ہے ، ، ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے سیاستددانون کے قول وفعل میں بڑا تضاد ہے ، یہ اس ملک کے سیاستدان ہے جو یہ حرکتیں‌ کررہےہیں

    عام انتخابات کے‌حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات اکتوبر یا نومبر میں ہوں گے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ انتخابات مزید تاخیر کا شکارہوجائیں گے ، وہ عارف علوی جو کھیل کھیلے رہے تھے مذاکرات کا وہ بھی بے سود، اسد عمر نے بڑی جلدی سے معافی مانگ لی اس کو پتہ تھا کہ الیکشن آرہے ہیں تو نااہلی ہوسکتی ہے پھر جلدی سے معافی مانگ لی اور عمران خان بھی یہی کرتا ہے ، پہلے بھی نااہل ہوچکا ہے اور اب پھر ہوگا

    فواد چوہدری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عارف علوی کی کیا جرات تھی کہ وہ دستخط نہ کرتے ، یہ سب اس قسم کی گفتگو کرتے ہیں ، یہ لوگ ہی اصل مسئلہ ہیں

     


    ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں‌ کو کچھ حیا نہیں ، چوہدری پرویز الٰٰہی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں‌کہ کیا کچھ ہورہا ہے ، عمران ریاض خان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ فنڈ ریز نگ کے حوالے سے جارہا تھا تو اس کا ویزہ کینسل کروا دیا تھا ، مونس الٰہی کا کہنا تھا وہ کون ہے کہ جس کا ویزہ کینسل ہوگیا ، تو سب جانتے ہیں کہ مونس الٰہی پی ٹی آئی کے کتنے قریب ہیں اور یہ کون کرسکتا ہے

    ان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ پنجاب میں اور ہوسکتا ہے کہ مرکز میں ن لیگ کی حکومت نہ بن سکے اس کی وجہ پارٹی کے اندر اختلافات ہیں اور ن لیگی امیدواوراحمزہ کو قبول نہیں کرتے تو یہ آگے دیکھیں کیا کیا ہوتا ہے ،

  • ایتھے رکھ۔! گھڑی چوروں کی منجھی ٹُھک گئی،آڈیو لیک پرمبشر لقمان نے بینڈ بجا دی

    ایتھے رکھ۔! گھڑی چوروں کی منجھی ٹُھک گئی،آڈیو لیک پرمبشر لقمان نے بینڈ بجا دی

    ایتھے رکھ، گھڑی چوروں کی منجھی ٹُھک گئی، بشری، زلفی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے،آڈیو لیک پرمبشر لقمان نے بینڈ بجا دی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ آڈیو آنے کے بعد اب کیا منہ دکھائیں گے کہ ہم نے گھڑی نہیں بیچی، کیا یہ جھوٹا الزام ہے؟ کیا آپ یہ کہیں گے کہ میں جو گھڑی بیچی وہ یہ نہیں تھی، جس کو گھڑی بیچی گئی اس دکان کا نام ہے،آرٹ آف ٹائم، سب رسیدیں موجود ہیں،

    سابق وزیراعظم عمران خان کی گھڑی کے مبینہ خریدار تاجر شفیق کا بیان سامنے آیا ہے۔عمران خان کی گھڑی کے مبینہ خریدار نے بتایا کہ میرا نام محمد شفیق ہے اور جناح سپر مارکیٹ ایف 7 میں میری دکان ہے، میرے خلاف پروپیگنڈا چل رہا ہے کہ میں نے عمران خان کی گھڑی خریدی ہے۔ محمد شفیق کا کہنا ہے کہ نہ میں نے کوئی گھڑی خریدی اور نہ ہی میرا اس سے کوئی تعلق ہے، نہ وہ میرا بل ہے، نہ دستخط ہیں، نہ میری لکھائی ہے۔ میرا نام سامنے آنے پر مجھے پریشانی ہو رہی ہے، مجھے کوئی علم نہیں، میں اس چیز کی تردید کرتا ہوں کہ میں نے وہ گھڑی نہیں خریدی،میرا اس سے کوئی تعلق نہیں، بار بار میرا نام لیا جا رہا ہے، اگر کوئی دوبارہ مجھے اس معاملے پر گھسیٹے گا تو قانونی کروائی کروں گا،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ 2018 سے ٹیکس ریٹرن اٹھا لیں، محمد شفیق کا ٹیکس آفس پنڈی ہے، ایڈریس انکا جناح سپر کا ہے، یہ 2014 سے فائلر ہیں، انکا ٹیکس ڈیٹا 2018 میں بزنس کیپٹل 14 لاکھ سے اوپر تھا، 2019 میں بزنس کیپٹل اتنا ہی رہا اور کیش چالیس لاکھ ہو گیا، اسکے بعد پھر کم ہو گیا، 2021 میں بزنس کیپٹل 20 لاکھ ہو گیا اور کیش 67 لاکھ ہو گیا، اب جس کا ٹوٹل ایسڈ ہی 88 لاکھ کا ہو ،2019 میں 54 لاکھ کے اثاثے تھے وہ پانچ کروڑ کی گھڑی کیسے خرید سکتا ہے، ہاتھ سے لکھی ہوئی رسیدیں عمران خان کو دے دیں، یہ کیسے ہو سکتا ہے؟

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی تاریخ میں دو ہی ایماندار حکمران گزرے، ایک اورنگزیب عالمگیر، جو ٹوپیاں بنا کر گزارہ کرتے تھے، دوسرے عمران خان جن کا پتہ چل گیا ہے کہ وہ گھڑیاں کہاں بیچتے ہیں، دنیا مین کچھ نایاب گھڑیاں ایسی ہوتی ہیں جو انسان کو اسکی اوقات دکھاتی ہیں، جب وہ کسی بے اوقاتے کے پاس چلی گئیں تو پھر تب پتہ چلتا ہے، ہمارے ملک کے صادق و امین کو اسکی اوقات ایک گھڑی نے دکھا دی،

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی

  • نور مقدم نے نکلنے کی کوشش کی تو افتخار نے کیوں روکا؟ عدالت کا استفسار

    نور مقدم نے نکلنے کی کوشش کی تو افتخار نے کیوں روکا؟ عدالت کا استفسار

    اسلام آباد ہائیکورٹ ، نور مقدم کیس میں دائر اپیلوں پر سماعت13 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی

    سزا یافتہ مجرم چوکیدار افتخار کے وکیل کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دلائل دیئے گئے،وکیل نے کہا کہ افتخار کی وقوعہ کی جگہ پر موجودگی ثابت ہے لیکن وہ ملازم ہے افتخار گھریلو ملازم ہے اس کو کچھ بھی معلومات نہیں تھیں، عدالت نے استفسار کیا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں آپ کا کردار آیا ہے؟ وکیل نے کہا کہ چوکیدار کا کام ہی دروازہ کھولنا اور بند کرنا ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ جب نور مقدم نے وہاں سے نکلنے کی کوشش کی تو افتخار نے کیوں روکا؟گھریلو ملازم ہونے کا مطلب یہ نہیں مالک کوئی غیر قانونی کام کہے گا تو وہ کر لے گا، وکیل نے کہا کہ نور مقدم کا اس گھر مستقل آنا جانا تھا،

    عدالت نے کہا کہ ظاہر جعفر زبردستی نور مقدم کو گھر کے اندر لے گیا افتخار گیٹ پر موجود تھا بنیادی طور پر ٹرائل کورٹ کی فائنڈنگ ڈی وی آر کی بنیاد پر ہیں، وکیل نے کہا کہ چوکیدار 20 ہزار ماہانہ تنخواہ لیتا تھا ،وہ مالک کے دوست کو ٹچ بھی نہیں کر سکتا،عدالت نے کہا کہ ڈی وی آر کے مطابق نور مقدم نے کہا کہ مجھے جانے دو، اس نے نہیں جانے دیا، سی سی ٹی وی کے مطابق اگر نور مقدم جانا چاہ رہی تھی چوکیدار نے روکا تو کیا یہ اغوا نہیں ؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسٹیٹ کونسل کو ڈی وی آر سے متعلق آگاہ کرنے کی ہدایت کردی، عدالت نے سٹیٹ کونسل کو ہدایت کہ ڈی وی آر فراہمی کے لیے آرڈر پاس کردیں گے، وکیل نے کہا کہ افتخار نے نور مقدم کو روکا نہیں بلکہ گیٹ بند کیا ہے، عدالت نے کہا کہ ضروری نہیں کوئی مرضی سے آئے تو وہ اغوا نہیں ہو سکتا،اغوا اس وقت شروع ہو جاتا ہے جب کسی کو غیر قانونی وہاں سے نکلنے سے روک دیا جائے

    نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

    جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

    آج ہمیں انصاف مل گیا،نور مقدم کے والد کی فیصلے کے بعد گفتگو

    انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز

    مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

    نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل

    قبل ازیں نور مقدم قتل کیس کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کی سزا بڑھانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی اپیل دائر کردی گئی ہے مدعی مقدمہ شوکت مقدم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں موقف اپنایا کہ مجرم جان محمد اور افتخار کی سزا بھی بڑھانے کی اپیل کی جبکہ شوکت مقدم کے وکیل شاہ خاور نے تین اپیلیں دائر کیں اپیل میں استدعا کی گئی کہ مجرم ظاہر جعفر کے خلاف ڈیجیٹل شواہد موجود ہیں، ٹرائل کورٹ نے کم سزا دی، مجرموں کی سزا قانون کے مطابق بڑھائی جائے

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں گیارہ ملزمان کے خلاف اپیل دائر کی گئی،گیارہ ملزمان میں سے نو ملزمان کو بری کیا گیا جبکہ دو ملزمان کوکچھ دفعات کے تحت سزا نہیں دی گئی جان محمد اور افتخار کی اپیل الگ ہے،جن دفعات میں انکو سزا نہیں دی گئی انکو مزید سزا دینے کی اپیل کی گئی ہے

  • زلفی بخاری اور بشری بی بی کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

    زلفی بخاری اور بشری بی بی کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی
    آڈیو میں بشریٰ بی بی کہتی ہیں کہ خان صاحب نے کہا ہے کہ ان کی کچھ گھڑیاں ہیں انہیں بیچ دیں،:گھڑیاں خان صاحب کے زیراستعمال نہیں، زلفی بخاری نے بشری بی بی کو جواب دیا کہ ضرور مرشد کردوں گا،

    آڈیو میں ہونیوالی گفتگو ملاحظہ کریں،
    ذلفی بخاری، اسلام علیکم جی
    بشریٰ بی بی ،کیسے ہیں آپ؟
    ذلفی بخاری،میں ٹھیک ہوں مرشد آپ کیسی ہیں؟
    بشریٰ بی بی ،اللہ کا شکر
    خان صاحب کی کچھ گھڑیاں ہیں، انہوں نے کہا کہ آپ کو بھیج دوں،
    آپ ان کو کہیں بیچ وغیرہ دیں ان کے یوز میں نہیں ہیں ،
    ذلفی بخاری ۔۔۔۔جی
    وہ چاہ رہے تھے کہ آپ کہیں کردیں۔۔۔بشریٰ بی بی
    ضرور مرشد میں کردوں گا جی۔۔۔ذلفی بخاری

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی یہ دوسری آڈیو لیک ہوئی ہے، بشریٰ بی بی کی ایک مبینہ آڈیو پہلے بھی لیک ہو چکی ہے جس میں بشریٰ بی بی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ کو مخالفین کے خلاف بیانیہ بنانے اور انہیں غدار ثابت کرنے کی مہم چلانے کی ہدایات دے رہی ہیں۔مبینہ آڈیولیک میں بشریٰ بی بی تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ہیڈ اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ارسلان خالد کو ہدایات دے رہی ہیں کہ کس طرح مخالفین کے خلاف غداری کا بیانیہ بنانا ہے۔لیک آڈیو میں مبینہ طور پر بشریٰ بی بی کہہ رہی ہیں کہ ‘خان صاحب نے آپ سے کہا تھا کہ غداری کا ہیش ٹیگ چلانا ہے، مجھے لوگوں کے فون آ رہے ہیں کہ آپ کا سوشل میڈیا تو بہت ایکٹو تھا پر ایک ہفتے سے بالکل ایکٹو نہیں ہے، ایسا کیوں ہے ؟ آج کل تو آپ لوگوں کو بہت ایکٹو ہونا چاہیے تھا’.

    آڈیو لیک، کمیٹی تشکیل ، سات روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

    ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے