Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • توشہ خانہ نااہلی کیس کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی

    توشہ خانہ نااہلی کیس کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی

    اسلام آباد سیشن کورٹ،عمران خان توشہ خانہ نااہلی کیس کی سماعت ہوئی

    توشہ خانہ کیس میں درخواست گزار محسن شاہنواز رانجھا عدالت میں موجود تھے ،الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن بھی عدالت میں پیش ہوئے ،ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس الیکشن کمیشن مصدق انور کا بیان قلم بند کیا گیا،نمائندہ الیکشن کمیشن نے کہا کہ عمران خان کی بینک اسٹیٹمنٹ کی نقل جمع کروانے کا کہا گیا ہے، عمران خان کی بینک اسٹیٹمنٹس کی نقول 31 صفحات پر مشتمل ہیں، بینک اسٹیٹمنٹس الیکشن کمیشن کے ریکارڈ میں جمع ہیں، عمران خان کی کاغذات نامزدگی کی نقول بھی عدالت میں جمع کروا دی گئیں عمران خان کی کاغذاتِ نامزدگی کی نقول 59 صفحات پر مشتمل ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس الیکشن کمیشن مصدق انور کا بیان عدالت میں قلمبند کر لیا گیا

    محسن شاہ نواز رانجھا کی جانب سے وکیل ثمن میمن عدالت میں پیش ہوئیں،وکیل محسن رانجھا نے عدالت سے استدعا کی کہ توشہ خانہ ریفرنس میں فریق بننا چاہتے ہیں، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شکایت کنندہ ایک ہی رہے گا بہتر ہے آپ گواہ بن جائیں، اگلی سماعت پر پراسیکیوشن کے دلائل تفصیل سے سنیں گے، ثبوت بھی دیکھیں گے، عدالت نے توشہ خانہ نااہلی کیس کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کردی

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بھیجوایا تھا اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشنر نے شکایت میں کہا تھا کہ ٹرائل کورٹ عمران خان پر کرپٹ پریکٹس کا ٹرائل کرے، عمران خان نے اثاثوں کی جھوٹی تفصیلات جمع کرائیں۔ سیکشن 174 کے تحت جھوٹی تفصیلات جمع کرانے کی سزا بھی ہے، عدالت شکایت منظور کرکے عمران خان کو سیکشن 167 اور 173 کے تحت سزا دے۔خیال رہے کہ مذکورہ سیکشنز کے تحت تین سال جیل اور جرمانہ کی سزا سنائی جا سکتی ہے الیکشن کمیشن نے فیصلے میں عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کا حکم دیا تھا اور توشہ خانہ ریفرنس الیکشن ایکٹ کے سیکشن 137 ،170 ،167 کے تحت بھجوایا گیا تھا

    واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن عمران خان کو نااہل کر چکا ہے،اب نیب نے بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں، نیب نے توشہ خانہ کے حوالہ سے سابق وزیراعظم نواز شریف، سابق صدر آصف زرداری، سید یوسف رضا گیلانی کے خلاف بھی تحقیقات کی تھیں،الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 63 ون کے تحت نااہل قراردیا تھا،الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ عمران خان کی نااہلی 5 رکنی کمیشن کا متفقہ فیصلہ ہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے غلط گوشوارے جمع کروائے

    توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا تھا،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج ہوگا یہ ایسی چوری ہے جس میں مقدمہ درج ہونے سے پہلے ہی سب کچھ ثابت ہے

    جھوٹ پھیلانے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،عمران خان کی نااہلی پر بلاول کا ردعمل

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

  • ارشد شریف قتل کیس،شفاف تحقیقات چاہتے ہیں سہولت کارکا کردارادا کرینگے،چیف جسٹس

    ارشد شریف قتل کیس،شفاف تحقیقات چاہتے ہیں سہولت کارکا کردارادا کرینگے،چیف جسٹس

    ارشد شریف قتل کیس،شفاف تحقیقات چاہتے ہیں سہولت کارکا کردارادا کرینگے،چیف جسٹس

    سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں5 رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی،پی ٹی آئی رہنما مراد سعید اور ڈی جی ایف آئی اے کمرہ عدالت میں موجود تھے ، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ نے رپورٹ جمع کرائی ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے کوئی درخواست نہیں ہے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے ایک صفحے پر مشتمل وزارت داخلہ کا جواب عدالت میں جمع کرا دیا

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی میں 5ممبران ہیں اور ان کیساتھ سپورٹنگ ٹیم ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ سپورٹنگ ٹیم کو متعلقہ فنڈز بھی فراہم کئے جائیں، اس ٹیم کے ساتھ ہر قسم کی معاونت کی جائے گی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ اس کیس میں ہم انٹر پول سے بھی رابطہ کرینگے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں جے آئی ٹی کو کوئی انتظامی ایشوز نہیں آئیں گے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ٹیم ارشد شریف کی والدہ سمیت تمام متعلقہ افراد جو اندرون اور بیرون ملک ہیں ،کے بیان ریکارڈ کریگی۔تفتیش ہر رخ سے کی جائے گی۔ اس کیس میں اہم پہلو کینین پولیس کا ہے ،ان کی وزارت خارجہ کے ساتھ بھی رابطہ کرینگے۔

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس کیس کی شفاف تحقیقات چاہتے ہیں۔ سہولت کار کا کردار ادا کرینگے،اس کیس کے لئے ہم موجود ہیں۔اگر کینیا جانے کے لئے فنڈز جاری نہ ہوئے تو ہم حکومت سے بات کرینگے۔ جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ جو کینیا کے تین افراد کے ابتدائی رپورٹ میں نام آئے ہیں ان کو سمن کیا گیا ہے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ان تینوں کے نام رپورٹ میں ہیں،جو ٹیم کینیا گئی تھی ان کے بیان ریکارڈ کئے تھے۔ اس میں کینیا کے اندر جو کچھ کرسکتے ہیں وہ کرینگے، جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ اس سپیشل جے آئی ٹی کی میٹنگ کب ہوگی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اسپیشل جے آئی ٹی کی میٹنگ جلد ہوگی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس کیس کی سماعت جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کرتے ہیں ،ہم یہ طے کرینگے کہ ہر پندرہ دن بعد رپورٹ جمع کرائی جائے۔ رپورٹ چیف جسٹس کے چیمبر میں جمع ہوگی،جواب میں بتایا گیا کہ وزارت خارجہ ڈپلومیٹک میدان میں اس کیس پر کام کریگی۔ اس کیس میں قانونی پہلو اور میوچوئل لیگل اسسٹنس بھی لی جائے گی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اسپیشل جے آئی ٹی پیش رفت کرکے بیان ریکارڈ کریگی، ثبوت اکٹھا کریگی۔ سماعت جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کرتے ہیں،اس دوران جے آئی ٹی کو کوئی انتظامی پریشانی ہو تو وہ براہ راست تحریری طور پرآگاہ کریگی ،ہم امید کرتے ہیں کہ جے آئی ٹی اپنی رپورٹس وقت پرجمع کرائیگی اور آئندہ سماعت سے پہلے تفصیلی رپورٹ جمع کرائی جائیگی۔

    ارشد شریف قتل کیس، اسپیشل جے آئی ٹی آئی قائم کردی گئی وفاقی حکومت نے نئی اسپیشل جے آئی ٹی کی تشکیل کا نوٹیفیکیشن سپریم کورٹ میں پیش کردیا نئی اسپیشل جے آئی ٹی میں اسلام آباد پولیس اور آئی ایس آئی کے نمائندہ شامل ہیں،نئی اسپیشل جے آئی ٹی میں آئی بی اور ایف آئی اے کا نمائندہ بھی شامل ہے

    ارشد شریف قتل کیس، اسلام آباد پولیس نے رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی ،اسلام آباد پولیس کی جانب سے کہا گیا ہےکہ ارشد شریف کی والدہ کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے گزشتہ روز رابطہ کیا گیا،ارشد شریف کی والدہ نے طبعیت ناسازی کےسبب بیان ریکارڈ نہیں کرایا،

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کی والدہ کو عدالت میں زحمت پر ہم معذرت کرتے ہیں

    ارشد شریف کی موت،قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے،وفاقی وزیر اطلاعات

     وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب ارشد شریف کی والدہ کے پاس تعزیت کے لئے پہنچ گئیں

    جویریہ صدیق نے ٹویٹر پر ارشد شریف کی جانب سے مریم نواز کی والدہ کے لیے دعا کا سکرین شاٹ شیئر کیا اور مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ شرم کر۔ اللہ سے ڈر

    اسلام آباد ہائیکورٹ کاسیکرٹری داخلہ و خارجہ کو ارشد شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا حکم

     ارشد شریف کا لیپ ٹاپ ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی کے پاس ہے

    ارشد شریف قتل کیس، رپورٹ میں ایسا کیا ہے جو سپریم کورٹ میں جمع نہیں کرائی جا رہی؟ سپریم کورٹ

     ارشد شریف قتل کی تحقیقات سے متعلق ازخود نوٹس کیس سیکریٹری خارجہ نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا،

    خیال رہے کہ 23 اکتوبر کو نیروبی مگاڈی ہائی وے پر شناخت میں غلطی پر پولیس نے ارشد شریف کو سر پر گولی مار کر ہلاک کردیا تھا تاہم ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں جس میں کینیا پولیس کے مؤقف میں تضاد پایا گیا ہے

  • آرمی چیف،چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کونشان امتیازملٹری سے نواز دیا گیا

    آرمی چیف،چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کونشان امتیازملٹری سے نواز دیا گیا

    صدر مملکت نے آرمی چیف،چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کو نشان امتیازملٹری سے نواز دیا

    ایوان صدر میں اعزازات دینے کی تقریب ہوئی ،وزیراعظم شہبازشریف بھی تقریب میں موجود تھے وفاقی وزراخواجہ آصف،سردارایازصادق اورمریم اورنگزیب نے بھی تقریب میں شرکت کی،روزیراعظم آزادکشمیر بھی تقریب میں موجود تھے چیئرمین سینیٹ،اسپیکرقومی اسمبلی اوروفاقی وزراتقریب میں شریک تھے

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو نشان امتیازملٹری سے نواز دیا،صدر مملکت عارف علوی نے آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر کونشان امتیازملٹری سے نوازدیا

    نوٹ، اس خبر کو اپڈیٹ کیا جا رہا ہے

    سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف مذموم مہم پر آئی ایس پی آر کا اہم ردعمل سامنے آیا ہے

    جنرل قمر جاوید باجوہ کی 6 سالہ کارکردگی،پاکستان کا سنہرا باب

    افواج پاکستان نے بذریعہ عسکری سفارتکاری عالمی سیاست میں توازن قائم کیا،آرمی چیف

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

  • نااہلی کے فیصلے کیخلاف عمران خان کی درخواست،جلد فیصلہ کرینگے،عدالت

    نااہلی کے فیصلے کیخلاف عمران خان کی درخواست،جلد فیصلہ کرینگے،عدالت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کے نااہلی کے فیصلے کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے حتمی دلائل کیلئے 13 دسمبر کی تاریخ مقرر کر دی عمران خان کے وکیل علی ظفر اور الیکشن کمیشن کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے،مسلم لیگ ن کے محسن شاہ نواز رانجھا بھی وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، وکیل علی ظفر نے کہا کہ عدالت اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو مزید کوئی ایکشن لینے سے روک دے، الیکشن کمیشن نے فوجداری کارروائی کے لیے شکایت فائل کی ہے،الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہ کو ہٹانے سے متعلق بھی کاروائی شروع کردی ہے، نمائندہ الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہمیں تو عدالت نے پہلے ہی روک رکھا ہے ہم کوئی کارروائی آگے نہیں بڑھا رہے

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت اس کیس کی جلد سماعت کر کے فیصلہ کر دے گی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی

    واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن عمران خان کو نااہل کر چکا ہے،اب نیب نے بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں، نیب نے توشہ خانہ کے حوالہ سے سابق وزیراعظم نواز شریف، سابق صدر آصف زرداری، سید یوسف رضا گیلانی کے خلاف بھی تحقیقات کی تھیں،الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 63 ون کے تحت نااہل قراردیا تھا،الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ عمران خان کی نااہلی 5 رکنی کمیشن کا متفقہ فیصلہ ہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے غلط گوشوارے جمع کروائے

    توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا تھا،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج ہوگا یہ ایسی چوری ہے جس میں مقدمہ درج ہونے سے پہلے ہی سب کچھ ثابت ہے

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

  • ارشد شریف کی والدہ سے تحریک انصاف نے زبردستی پٹیشن دائر کروائی ، اہم انکشافات

    ارشد شریف کی والدہ سے تحریک انصاف نے زبردستی پٹیشن دائر کروائی ، اہم انکشافات

    ارشد شریف کی والدہ سے تحریک انصاف نے زبردستی پٹیشن دائر کروائی ، اہم انکشافات سامنے آ گئے-

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق ارشد شریف کی والدہ سے سپریم کورٹ میں پٹیشن تحریک انصاف کے کچھ لوگوں نے زبردستی دائر کروائی جس کا مقصد ارشد شریف کی والدہ کو استعمال کر کے تحریک انصاف کو سیاسی فائدہ پہنچانا تھا-

    سینیئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی ایف آئی آر درج کرلی گئی

    ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے مکمل طور پہ ناکام ہونے کے بعد ارشد شریف کا معاملہ تحریک انصاف اس لیئے اٹھا رہی ہے تاکہ اسٹیبلشمنٹ پر دباؤ ڈالا جا سکے

    مصدقہ ذرائع کے مطابق کینیا کی حکومت سے وصول ہونے والے ارشد شریف کے فون سے ایسے ثبوت ملے ہیں جن سے تحریک انصاف کے کچھ لوگوں خصوصی زلفی بخاری کے بارے میں کرپشن کے الزامات ثابت ہو رہے ہیں۔

    میں چاہتی ہوں جومیرے ساتھ ہوا وہ کسی اورماں کے ساتھ نہ ہو،والدہ ارشد شریف

    عمران خان کی ایک آڈیو لیک آنے والی ہے جس میں وہ ایک سینیئر پارٹی ممبر کو لانگ مارچ کی ناکامی کے بعد ارشد شریف کے معاملہ پہ "کھیلنے” کی ہدایات جاری کر رہا ہے-

    ذرائع کے مطابق جن تین لوگوں کا ارشد شریف کے قتل میں ہاتھ نظر آ رہا ہے وہ ایک میڈیا گروپ کے مالک اور عمران خان کے کافی قریب ہیں۔

    ارشد شریف قتل کا مقدمہ آج شام تک درج کرنے کا حکم

  • پاکستان برج فیڈریشن بین الاقوامی کھلاڑیوں کی میزبانی کو تیار، چیمپئن شپ کے معاہدے پر دستخط کا اعلان

    پاکستان برج فیڈریشن بین الاقوامی کھلاڑیوں کی میزبانی کو تیار، چیمپئن شپ کے معاہدے پر دستخط کا اعلان

    22 ویں برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ کے معاہدے پر دستخط کی تقریب کا اعلان

    مبشر لقمان نے کمال کر دکھایا، پاکستان برج فیڈریشن کا صدر بنتے ہی انٹرنیشنل چیمپین شپ کروانے کا فیصلہ کر لیا ۔معاہدے پر دستخط کل ہوں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان برج فیڈریشن کے زیر انتظام 22 ویں برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپین شپ کا انعقاد اگلے سال ماہ مئی میں پاکستان میں کیا جائے گا

    پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان کی زیر قیادت پاکستان میں برج کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان میں 2007 کے بعد اب اگلے سال برج چیمپئن شپ کا انعقاد ہو گا ۔ پاکستان برج فیڈریشن کے زیر انتظام 22  ویں برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپین شپ اگلے برس ماہ مئی میں پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں منعقد کی جائے گی۔ 3 مئی سے شروع ہونیوالی چیمپئن شپ 11 مئی تک جاری رہے گی ۔ جس میں 22 ممالک کے کھلاڑی اور ٹیمیں شرکت کریں گے۔

    22 ویں برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپین شپ کے حوالہ سے کل جمعرات کو لاہور جمخانہ کلب میں تین بجے چیمپئن معاہدے پر دستخط کریں گے۔ پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ برج کے فروغ کے لیے برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپین شپ اہم قدم ہے ۔پاکستان برج فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی برج کے ٹورنامنٹ کروائے جائیں گے جبکہ برج سیکھنے کے خواہشمند افراد کو پاکستان برج فیڈریشن کے زیر اہتمام فری تربیت دی جائے گی ۔

    مبشر لقمان پاکستان برج فیڈریشن کے صدر منتخب

    سپریم نیشنل برج چیمپئن شپ:باغی ٹی وی ٹیم کی شاندار کاکردگی

    لاہور میں تین روزہ پاکستان نیشنل برج ٹورنامنٹ اختتام پذیر 

    برج گیم میں جوا اور پیسے نہیں لگتے:برج پلیئرغیاث ملک ، جہانگیر اور سعید اختر

    جورڈن(اردن) انٹرنیشنل برج فیسٹول میں باغی ٹی وی کی ٹیم شرکت 

  • آرمی چیف سید عاصم منیرکی قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری

    آرمی چیف سید عاصم منیرکی قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری

    چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے آج بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ آرمی چیف نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا آرمی چیف کوآپریشنل، سیکیورٹی اور فارمیشن کے دیگر امور بشمول سندھ بالخصوص اندرون سندھ میں حالیہ قدرتی آفات کے دوران سول انتظامیہ کی مدد کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

    آرمی چیف نے ملک میں حالیہ بے مثال سیلاب کے دوران آپریشنل تیاریوں اور سندھ کے لوگوں تک پہنچنے پر فوج اور رینجر کے دستوں کو سراہا۔

    آرمی چیف سید عاصم منیر نے صوبے خصوصاً میگالو پولیٹن سٹی کراچی میں محفوظ اور محفوظ ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے فارمیشن، اتحادی تنظیموں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعریف کی۔

    قبل ازیں کراچی پہنچنے پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

  • نیب ترامیم منظور کرنے والی پارلیمان نے عوامی اعتماد توڑا؟ سپریم کورٹ

    نیب ترامیم منظور کرنے والی پارلیمان نے عوامی اعتماد توڑا؟ سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی

    عمران خان کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے سپریم کورٹ میں دلائل دیئے گئے،وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ حکمران عوامی اعتماد لے کر بنتے ہیں،شریعت کے مطابق عوامی اعتماد برقرار رکھنے کے لیے احتساب ضروری ہے، جب حکمران اپنے عمل پر پردہ ڈالتے ہیں تو عومی اعتماد ٹوٹتا ہے، نیب ترامیم کے تحت کسی تھرڈ پارٹی کو اربوں کا فائدہ پہنچانا اب جرم نہیں،پبلک آفس ہولڈرز کی پراپرٹی عوامی ملکیت ہوتی ہے،جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے دلائل کے مطابق تو نیب ترامیم منظور کرنے والی پارلیمان نے عوامی اعتماد توڑا، اس طرح تو نیب ترامیم منظور کرنے والے اراکین کو آرٹیکل 62 ون ای کے تحت نااہل ہو جانا چاہیے،

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ہدایت کی کہ خواجہ حارث کل دلائل مکمل کریں،سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت کل 8 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی

    25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

    نیب ترامیم کیخلاف درخواست،فیصلہ کرنے میں کوئی عجلت نہیں کرینگے،چیف جسٹس

     سپریم کورٹ مقدمے کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے گی

    اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

    ، 25 کروڑ آبادی میں سے عمران خان ہی نیب ترامیم سے متاثر کیوں ہوئے؟

    واضح رہے کہ عمران خان نے موجودہ حکومت کی جانب سے نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے ،عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست میں عمران خان نے استدعا کی تھی کہ سیکشن 14،15، 21، 23 میں ترامیم بھی آئین کے منافی ہیں۔ نیب قانون میں یہ ترامیم آئین کے آرٹیکل 9، 14، 19A, 24, 25 کے بنیادی حقوق کے برعکس ہیں، نیب قانون میں کی گئی ان تمام ترامیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔

  • نور مقدم قتل کیس،ملزم ظاہر جعفر کے وکیل نے عدالت میں دیئے دلائل

    نور مقدم قتل کیس،ملزم ظاہر جعفر کے وکیل نے عدالت میں دیئے دلائل

    نور مقدم قتل کیس ،ملزم ظاہر جعفر کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی

    ملزم ظاہر جعفر کے وکیل عثمان کھوسہ نے عدالت میں دلائل دیئے،ملزم کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پولیس حکام 9 بجے موقع پر پہنچے تھےجبکہ ایف آئی آرسواگیارہ درج ہوئی،مقتولہ نور مقدم کا پوسٹ مارٹم اگلی صبح نو بجے ہوا، ایف آئی آر کا مطلب فرسٹ انفارمیشن رپورٹ ہے، مقدمہ فوری درج ہونا چاہیے، یہاں شوکت مقدم کو مدعی بننے کی بھی ضرورت نہیں تھی، پولیس فوری مقدمہ درج کر سکتی تھی،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ہماری پولیس ایف آئی آر درج کرنے میں کیوں تاخیر کرتی ہے؟ وکیل نے کہا کہ مدعی شوکت مقدم نے سی سی ٹی وی وڈیو دیکھ کر مرکزی ملزم کے والدین کو چار دن بعد نامزد کیا جو کراچی تھے، تھراپی ورکس کا سی ای او 73 سال کا ہے جو امریکا میں تھا مگر اسے بھی ملزم بنا دیا گیا، دو ہزار تین سے تھراپی ورکس کا شیزوفرینیا کا مریض تھا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عام شہری پولیس والوں کے ہاتھوں مجبور ہوتا ہے، وہ جس طرف موڑ دیتے ہیں وہ مجبور ہوتا ہے،پولیس والے خود کہتے ہیں کہ آپ یوں لکھیں یا کہیں، ورنہ بات نہیں بنے گی،پولیس والوں کا بس چلے تو یہ ہر کیس میں للکارا بھی ڈالیں،

    ملزم کے وکیل نے کہا کہ ایف آئی آر میں قتل کا وقت 10 بجے بتایا گیا تھا جبکہ پوسٹ مارٹم میں 12:10 وقوعہ کا وقت بتایا گیا، نور مقدم کی والد یا والدہ سے 19 نہیں بلکہ 20 جولائی 2021 کو بات ہوئی نور مقدم کی اپنی والدہ سے 20 جولائی کی صبح پونے گیارہ بجے بات ہوئی جس کے بعد بتایا جاتا ہے کہ فون بند ملا،اگر والدہ کا بیان آ جاتا تو پتہ چلتا کہ دونوں کی آپس میں کیا بات ہوئی؟بیس جولائی کی شام جب بھاگنے کی کوشش کی تو اس وقت بھی موبائل فون نور مقدم کے ہاتھ میں تھا، پراسیکیوشن کو تمام شواہد کی وضاحت کی ضرورت پیش آ رہی ہے،اس کیس میں شواہد کی کڑیاں ایک دوسرے سے ملتی نظر نہیں آ رہیں،

    نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

    جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

    آج ہمیں انصاف مل گیا،نور مقدم کے والد کی فیصلے کے بعد گفتگو

    انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز

    مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

    نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل

    قبل ازیں نور مقدم قتل کیس کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کی سزا بڑھانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی اپیل دائر کردی گئی ہے مدعی مقدمہ شوکت مقدم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں موقف اپنایا کہ مجرم جان محمد اور افتخار کی سزا بھی بڑھانے کی اپیل کی جبکہ شوکت مقدم کے وکیل شاہ خاور نے تین اپیلیں دائر کیں اپیل میں استدعا کی گئی کہ مجرم ظاہر جعفر کے خلاف ڈیجیٹل شواہد موجود ہیں، ٹرائل کورٹ نے کم سزا دی، مجرموں کی سزا قانون کے مطابق بڑھائی جائے

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں گیارہ ملزمان کے خلاف اپیل دائر کی گئی،گیارہ ملزمان میں سے نو ملزمان کو بری کیا گیا جبکہ دو ملزمان کوکچھ دفعات کے تحت سزا نہیں دی گئی جان محمد اور افتخار کی اپیل الگ ہے،جن دفعات میں انکو سزا نہیں دی گئی انکو مزید سزا دینے کی اپیل کی گئی ہے

  • میں چاہتی ہوں جومیرے ساتھ ہوا وہ کسی اورماں کے ساتھ نہ ہو،والدہ ارشد شریف

    میں چاہتی ہوں جومیرے ساتھ ہوا وہ کسی اورماں کے ساتھ نہ ہو،والدہ ارشد شریف

    ارشد شریف قتل کیس ازخود نوٹس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی

    صحافی ارشد شریف کی والدہ اور اہلیہ بھی سپریم کورٹ میں موجود تھیں،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کی والدہ کو عدالت میں زحمت پر ہم معذرت کرتے ہیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت مین کہا کہ عدالتی احکامات پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ جمع کرادی ہے، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ دو حصوں پر مشتمل ہے،سپریم کورٹ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ پڑھنے کی ہدایت کر دی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں کو تعاون کی ہدایت دے دیتے ہیں،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کینیا میں ہونے والی تحقیقات کے بارے میں عدالت کو آگاہ کیا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ کینیا میں 4دن پہلے نئی کابینہ بنی ہے جن سے ملاقات کی کوشش کی جارہی ہے،کینیا حکومت ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کررہی ہے، کینیا کی پاکستان میں سفارتخانے کے ساتھ بھی وزارت خارجہ رابطے میں ہے گزشتہ روز عدالتی حکم پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے

    چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی رپورٹ ہمیں رات کو دیر سے ملی ہے،یہ واضح ہے کہ یہ ایک سفاک قتل اورسنجیدہ معاملہ ہے،واقعہ کینیا میں ہوا لیکن کچھ گواہ پاکستان میں ہیں،کیس میں کچھ ایشوز کو ساتھ لے کر چلیں گے ،تحقیقات ماہرین کا کام ہے ہمارا نہیں ،جو رپورٹ جمع ہوئی ہے وہ قابل تعریف ہے،یہ رپورٹ صرف ایک اشارہ ہے،یہ رپورٹ ابھی ایک ابتدائیہ ہے،

    صحافی نے شکایت کی کہ پولیس نے ارشد شریف کے اہلخانہ کیساتھ درست رویہ نہیں اپنایا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پولیس والا معاملہ بھی دیکھ لیں گے،جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کو کینیا پولیس نے گولیاں ماریں،جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جن پولیس اہلکاروں نے گولیاں چلائیں انکا بیان رپورٹ میں نہیں ہے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ یہ چیک کرنا پڑے گا کہ پاکستان میں کینیا پولیس کیخلاف مقدمہ درج ہوسکتا ہے یا نہیں،ابھی مختلف لوگوں کے بیانات ریکارڈ ہونگے یہ ایف آئی آر تحقیقات کا آغاز ہے،

    والدہ ارشد شریف نے کہا کہ قتل کیس کی تحقیقات سے متعلق ازخود نوٹس لینے پر آپ کی مشکورہوں . چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس کیس پر ایک ماہ سے کام کررہے تھے،و رپورٹ آئی ہے اس پر اب کام کرینگے، والدہ ارشد شریف نے کہا کہ میں نے رپورٹ بنائی ہے کہ کیسے ارشد کو پہلے دبئی پھر وہاں سے نکالا گیا،میری رپورٹ میں ان کے نام ہے جنہوں نے یہ کام کیا میں چاہتی ہوں جو میرے ساتھ ہوا ہے وہ کسی اور ماں کے ساتھ نہ ہو،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ ارشد شریف کی والدہ کی درخواست ہے کہ رپورٹ میں جو نام ہیں اس کا جائزہ لیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ کینیا کے حکام سے تحقیقاتی ٹیم نے معلومات حاصل کیں،فائرنگ کرنے والے تین اہلکاروں سے ملاقات کرائی گئی، چوتھے اہلکار کے زخمی ہونے کے باعث ملاقات نہیں کرائی گئی،کینیا میں متعلقہ وزیر اور سیکریٹری کابینہ سے ملاقات کی کوشش کر رہے ہیں،

    سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ وقار اور خرم سے تحقیقات کا آغاز کیا جائے،ارشد شریف کی والدہ کا بیان ریکارڈ کیا جائے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک کریمنل معاملہ ہے اس لیے عدالتی کمیشن کی ضرورت نہیں، ایسی جے آئی ٹی بنائی جائے جس میں پولیس اور دیگر اداروں کے ماہرین شامل ہوں،بتائیں کیس کو آگے کیسے لے کر جائیں گے،وزارت خارجہ کو اس کیس میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا،وزارت خارجہ کو ڈپلومیٹک تعلقات کا استعمال کرنا ہوگا،اس پر بھی عدالت کی معاونت کی جائے گی اس کیس پر مزید سماعت کل کرینگے ارشد کی والدہ کا دوبارہ بیان ریکارڈ کیا جائیگا ،فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کے ممبرزکے ساتھ جے آئی ٹی والے میٹنگ کرینگے، واقعے کی ایف آئی آر تھانہ رمنا میں درج کی گئی،یہ ایک شارٹ ایف آئی آر ہے، کیس میں مزید تحقیقات کی ضرورت ہے، بتایا گیا کہ اسپیشل جے آئی ٹی تشکیل دی گئی جو تفتیشی افسران کو سپورٹ کریگی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے یہ بتانے کے لیے ایک دن کا وقت مانگا کہ جے آئی ٹی میں کون کون ہوں گے فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کی رپورٹ پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل معاونت کرینگے،جے آئی ٹی ارکان ماہرین ہوں جو فارن جیورسڈکشن کو جانتے ہوں وزارت خارجہ اس معاملے میں دوست ممالک اور عالمی اداروں سے ثبوت اکٹھا کرنے کے لیے مدد لے،کیس میں مزید تحقیقات کی جائے گی ،سیکریٹری داخلہ اور خارجہ کی کل آنے کی ضرورت نہیں، جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ارشد کی والدہ اگر آنا چاہتی ہیں تو آئیں باقی ان کی ضرورت نہیں ہے

    سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کی تحقیقات کے لیے حکومتی اسپیشل جے آئی ٹی مسترد کر دی ، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چاہتے ہیں آزادانہ ٹیم قتل کی تحقیقات کرے،پولیس فوری طور پر نئی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے،جے آئی ٹی میں ایسا افسر نہیں چاہتے جو انکے ماتحت ہو جن کا نام آ رہا ہے،ارشد شریف کی والدہ دو شہدا کی ماں ہیں، شہید کی والدہ کا موقف صبر اور تحمل سے سنا جائے، جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کینیڈا میں پاکستانی خاتون کے قتل پر اقدامات کرتے تو شاید یہ واقعہ نہ ہوتا،ان کا بیٹا تو جا چکا اب دوسروں کے بچے بچانا چاہتی ہیں، واقعے کے بعد شور کرنے کے بجائے پہلے کچھ نہیں کیا جاتا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ جے آئی ٹی میں ایف آئی اے، آئی بی اور دیگر ایجنسیوں کے افسران شامل ہوسکتے ہیں،

    دوسری جانب آئی جی اسلام آباد نے ارشد شریف قتل کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی 5رکنی جے آئی ٹی میں ایس پی صدر، ایس ایچ او رمنا، تفتیشی آفیسر شامل ہوں گے آئی جی اسلام آباد کی صوابدید پر کوئی بھی آفیسر کمیٹی کا پانچواں ممبر ہوگا،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر جے آئی ٹی کے چیئرمین مقرر کئے گئے ہیں،

    ارشد شریف کی موت،قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے،وفاقی وزیر اطلاعات

     وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب ارشد شریف کی والدہ کے پاس تعزیت کے لئے پہنچ گئیں

    جویریہ صدیق نے ٹویٹر پر ارشد شریف کی جانب سے مریم نواز کی والدہ کے لیے دعا کا سکرین شاٹ شیئر کیا اور مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ شرم کر۔ اللہ سے ڈر

    اسلام آباد ہائیکورٹ کاسیکرٹری داخلہ و خارجہ کو ارشد شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا حکم

     ارشد شریف کا لیپ ٹاپ ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی کے پاس ہے

    ارشد شریف قتل کیس، رپورٹ میں ایسا کیا ہے جو سپریم کورٹ میں جمع نہیں کرائی جا رہی؟ سپریم کورٹ

    خیال رہے کہ 23 اکتوبر کو نیروبی مگاڈی ہائی وے پر شناخت میں غلطی پر پولیس نے ارشد شریف کو سر پر گولی مار کر ہلاک کردیا تھا تاہم ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں جس میں کینیا پولیس کے مؤقف میں تضاد پایا گیا ہے