Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • وزیراعظم شہباز شریف کو کرونا ہو گیا

    وزیراعظم شہباز شریف کو کرونا ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کرونا کا شکار ہو گئے ہیں

    وفاقی وزیر اطلاعات، ن لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کورونا پازیٹو ہوگئے ہیں۔ دو روز سے طبیعت ناساز تھی۔ ڈاکٹر کے مشورے سے آج کرونا ٹیسٹ کروایا گیا عوام اور کارکنان سے وزیراعظم کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل ہے۔

    شہباز شریف کو بھی پہلے بھی کرونا ہو چکا ہے، انہوں نے کرونا کی ویکسی نیشن بھی کروائی ہوئی ہے، تا ہم اب دوسری بار انہیں کرونا ہوا ہے، شہباز شریف ابھی کل لندن سے واپس پہنچے ہیں، لندن میں انکی نواز شریف، مریم نواز سے ملاقاتیں ہوئی تھیں، شہباز شریف کی طبیعت لندن میں ہی خراب ہو گئی تھی، طبیعت کی خرابی کی وجہ سے شہباز شریف نے ایک روز لیٹ سفر کیا تھا،

    دوسری جانب ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 4191 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، مثبت شرح 0.76 فیصد رہی. نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 191 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 32 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اس طرح اس مدت میں مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.76 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 48 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    فردجرم عائد کرنی تھی توکرونا ہو گیا،عدالت نے شہباز شریف کو پھر طلب کر لیا

    نیب میں اکثر سوالوں کے جواب میں شہباز شریف نے کہا مجھے نہیں پتہ ،ارشاد بھٹی

  • توہین الیکشن کمشنر کیس،عمران خان سمیت دیگر کو نوٹسز جاری

    توہین الیکشن کمشنر کیس،عمران خان سمیت دیگر کو نوٹسز جاری

    سپریم کورٹ نے توہین الیکشن کمیشن اور توہین الیکشن کمشنر کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماﺅں کو نوٹسز جاری کر دیئے

    توہین الیکشن کمیشن اور توہین الیکشن کمشنر کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی ،عدالت نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر عمران خان ،فوادچودھری اور اسدعمر کو نوٹسز جاری کر دیئے

    عدالت نے الیکشن کمیشن کی حکم امتناع کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے مختلف ہائی کورٹس میں زیرالتوا کیسز کو کسی ایک ہائیکورٹ میں منتقل کرنے کی درخواست کی الیکشن کمیشن کاموقف ہے کہ بلدیاتی اور عام انتخابات کی تیاری کریں یا کیسز لڑیں عدالت نے کیس کی سماعت 15 دن کیلئے ملتوی کر دی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

    نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کو عمران خان کا جواب مقررہ وقت پر موصول نہیں ہوا تھا، الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری اور اسد عمر کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیا تھا۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف دو، دو اور اسد عمر کے خلاف ایک کیس ہے۔ فواد چوہدری اور اسد عمر نے جواب میں کہا تھا کیس الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار سے باہر ہے، جواب میں کہا گیا تھا نوٹس نا قابل سماعت اور آئین سے متصادم ہے۔  تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں جواب جمع کراتے ہوئے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا تھا، تاہم الیکشن کمیشن نے ان کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیا تھا۔

  • برطانیہ نے پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے،وزیر خارجہ

    برطانیہ نے پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے،وزیر خارجہ

    برطانیہ نے پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اس خوشخبری کا اعلان چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا ہے انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ برطانیہ نے پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ ممالک کی فہرست سے ہٹا دیا ہے، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کے ایکشن پلانز پر جلد عمل کے نتیجے میں برطانیہ نے یہ اقدام کیا ہے برطانیہ نے یہ اقدام 21 اکتوبر کےفیٹف کے فیصلے کے نتیجےمیں کیا ہے۔


    دوسری جانب برطانوی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ منی لانڈرنگ، دہشتگردی کی فنانسنگ روکنےکی پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(فیٹف) نے 21 اکتوبر 2022 کو پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا تھا فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے سے پاکستان کیلئے غیرملکی فنڈنگ کا حصول آسان ہو جائے گا۔

    اس وقت جاری فیٹف اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پاکستان فیٹف کی مانیٹرنگ میں رہے گا، پاکستان کو اینٹی منی لانڈرنگ اورٹیررفنانسنگ قانون پرمزید عمل درآمد کی ضرورت ہے۔

    فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ارکان کی تعداد 37 ہے جس میں امریکا، برطانیہ، چین، بھارت اور ترکی سمیت 25 ممالک، خلیج تعاون کونسل اور یورپی کمیشن شامل ہیں تنظیم کی بنیادی ذمہ داریاں عالمی سطح پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہیں۔

    فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) ایک بین الاقوامی ادارہ ہے جس کا قیام 1989 میں عمل میں آیا تھا اس ادارے کا بنیادی مقصد بین الاقوامی مالیاتی نظام کو دہشت گردی، کالے دھن کو سفید کرنے اور اس قسم کے دوسرے خطرات سے محفوظ رکھنا ہے اور یہ تنظیم اس مقصد کے لیے قانونی، انضباطی اور عملی اقدامات کرتی ہے۔

    اس کے ارکان کا اجلاس ہر تین برس بعد ہوتا ہے جس میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ اس کی جاری کردہ سفارشات پر کس حد تک عمل درآمد ہو رہا ہے پاکستان 2012 سے 2015 تک ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ کا حصہ رہ چکا ہے اور پھر سنہ 2018 میں اسے دوبارہ اس فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

    عالمی واچ لسٹ میں پاکستان کا نام شامل ہونے سے اسے عالمی امداد، قرضوں اور سرمایہ کاری کی سخت نگرانی سے گزرنا ہوگا جس سے بیرونی سرمایہ کاری متاثر ہوگی اور ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے-

  • نیب ترامیم سے ٹرائل اتنا مشکل بنا دیا گیا کرپشن ثابت نہیں ہو سکتی: سپریم کورٹ

    نیب ترامیم سے ٹرائل اتنا مشکل بنا دیا گیا کرپشن ثابت نہیں ہو سکتی: سپریم کورٹ

    اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے نیب ترامیم کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نےکہا ہے کہ نیب ترامیم سے ٹرائل اتنا مشکل بنا دیا گیا کہ کرپشن ثابت نہیں ہو سکتی۔

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ پر مشتمل سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔

    پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے نیب ترامیم کے بنیادی انسانی حقوق سے متصادم ہونے پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ تمام نیب کیسز احتساب عدالتوں کو بھیجے تو کئی افراد تمام الزامات سے بری ہوئے، کرپٹ افراد کے بری ہونے سے عوام کے بنیادی حقوق براہ راست متاثر ہوئے ہیں۔ اسی پر چیف جسٹس جسٹس عمر عطا بندیال نے عمران خان کے وکیل سے مکالمہ کیا کہ لگتا ہے آپ ہر ویک اینڈ کے بعد کیس میں ایک نیا نکتہ نکال لیتے ہیں۔

    دوران سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب ترامیم سے براہِ راست بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کیسے ہو رہی ہے؟ کیا بجٹ پیش ہونے پر ہر دوسرا شخص عدالت آ سکتا ہے کہ یہ غلط بنایا گیا؟ ایف بی آر کسی کو ٹیکس چھوٹ دے تو کیا یہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں آئے گا؟

    چیف جسٹس نے کہا کہ قانون کا ایک بینچ مارک ہے جس سے نیچے لاقانونیت ہوتی ہے، اس بات پر ہم سب آمادہ ہیں کہ احتساب کا قانون ہونا چاہیے۔ اقوام متحدہ کا انسداد کرپشن کنونشن بہت واضح ہے، کیا ہم اقوام متحدہ کنونشنز کو اپنے قوانین میں منتقل کر سکتے ہیں؟

    جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کا معذور افراد پر کنونشن آئین پاکستان کا حصہ نہیں ہے، کیا عدالت پارلیمنٹ کو عالمی کنونشنز پر قانون سازی کا حکم دینا شروع کر دے؟ اس طرح تو عالمی کنونشن ہی آئین پاکستان کہلانے لگیں گے، عدالت ایگزیکٹیو کے بنائے قوانین میں تب مداخلت کر سکتی ہے جب وہ آئین سے متصادم ہوں۔

    جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ عوامی پیسے پر کرپشن ہونے سے عوام کے ہی حقوق متاثر ہوں گے، وکیل خواجہ حارث نے موقف اپنایا کہ ایف آئی اے کے کئی کیسز بغیر کسی قانونی طریقہ کار نیب کو منتقل ہو گئے۔ قوانین کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ہی ہونا ہوتا ہے، دنیا کا کوئی ایسا ملک نہیں جو کرپشن کا حامی ہو، مجھے پرانے نیب قانون میں ترامیم کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں ملی، قانون کا معیار مقرر کرنا عدالت کا کام ہے۔

    جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ حضرت عمرؓ کے زمانے میں ایک اضافی بھینس رکھنے پر بھی احتساب ہوتا تھا، جس ملک میں کرپشن ہوگی اس کا بیڑہ غرق ہوگا، کرپشن کو اتنا دردناک جرم بنانا چاہیے کوئی اسے کرنے کی ہمت نہ کرے، ہو سکتا ہے یہی ثابت ہو نیب ترامیم بدنیتی اور مخصوص افراد کو فائدہ پہنچانے کے لیے کی گئی ہیں۔

    جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ میں اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ عدالت قانونی معیار مقرر کرتی ہے، قانونی معیار عدالت نہیں آئین طے کرتا ہے، اگر کرپشن پر قوانین موجود ہی نہ ہوں تو عدالت کہہ سکتی ہے کہ بنائیں، آخر میں قانون پارلیمنٹ نے ہی بنانا ہے، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ نیب ترامیم کالعدم ہونے سے پرانا قانون ازخود نافذ ہو جائے؟

    خواجہ حارث نے کہا کہ موجودہ نیب ترامیم سے کرپٹ ملزمان بری ہو کر مزے سے گھروں میں بیٹھے ہیں، جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ یہاں تو لوگ آئین کو سبوتاژ کر کے بھی گھروں میں بیٹھے ہیں، کیا نیب ترامیم سے کوئی ثابت شدہ کرپٹ مجرم بری ہوا ہے؟

    جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیے کہ نیب ترامیم سے اب پیسے معاف کر کے کرپشن چارجز ختم کیے جا رہے ہیں، جسٹس منصور علی شاہ جب ٹرائل کے بعد ثابت ہوا ہی نہیں کہ ایک شخص کرپٹ ہے یا نہیں توبنیادی حقوق کیسے متاثر ہوگئے؟ جسٹس اعجازالاحسن نیب ترامیم کے بعد ٹرائل اتنا مشکل بنا دیا گیا ہے کہ کرپشن ثابت ہو ہی نہیں سکتی۔ اس کے ساتھ ہی عدالت عظمیٰ نے عمران خان کے وکیل کو 17 نومبر تک دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

    سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

    انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

  • ملک کو قانون کی بالادستی کی طرف لانا ہوگا، عمران خان

    ملک کو قانون کی بالادستی کی طرف لانا ہوگا، عمران خان

    ملک کو قانون کی بالادستی کی طرف لانا ہوگا، عمران خان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک بیٹھا شخص ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے،باہر بیٹھا ہوا شخص ہر فیصلہ اپنے مفاد میں کرے گا،

    لانگ مارچ کے شرکاء سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 26 سال سے کہہ رہا ہوں کسی کی غلامی نہیں کریں گے،سب سے دوستی چاہتے ہیں لیکن کسی کی غلامی نہیں کریں گے، امریکی جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ دیا، امریکا، روس، چین سمیت سب کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں،سائفر کو نیشنل سیکیورٹی اجلاس اور پارلیمنٹ میں رکھا اور صدر کو بھجوایا، پاکستانی سفیر نے بھی کہا دھمکیاں دی گئیں،آج ہمارے ارکان اسمبلی درخواست لے کر عدالت گئے، امید ہے محترم چیف جسٹس ہماری درخواست کو سنیں گے، یہ فیصلہ کن وقت ہے ملک کو قانون کی بالادستی کی طرف لانا ہوگا، برطانوی عدالت نے شہباز شریف پر جرمانہ عائد کیا، سابق وزیراعظم ہوتے ہوئے خود پر حملے کی ایف آئی آر درج نہیں کرا سکا،

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ "انصاف” کی عدم فراہمی ہے ، انصاف یکساں اور بروقت ہو تو کرپشن کا خاتمہ چند مہینوں کا کام ہے ،برطانیہ اور یورپ میں کسی کی زمینوں پر قبضہ نہیں کیا جا سکتا،ہمارا مارچ حقیقی آزادی کامارچ ہے،

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    دوسری جانب پنجاب کابینہ کمیٹی لا اینڈ آرڈر نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران بعض مقامات پر آتشبازی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئندہ اس کے سدباب کی ہدایت کی ہے۔ کمیٹی کا اجلاس سول سیکرٹریٹ میں صوبائی وزیر پارلیمانی امور محمد بشارت راجہ کی زیر صدارت ہوا۔ چیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ خان سنبل، قائم مقام آئی جی پولیس اور دیگر افسروں نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔اجلاس میں صوبے کی امن و امان کی مجموعی صورتحال اور لانگ مارچ کی سکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ لانگ مارچ کا ایک حصہ جی ٹی روڈ پر اور دوسرا فیصل آباد ڈویژن میں گامزن ہے۔ فیصل آباد میں 3500 پولیس اہلکاروں کو سکیورٹی کے لئے تعینات کیا گیا ہے۔

    چیئرمین کمیٹی محمد بشارت راجہ نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسر اور اہلکار سونپی گئی ذمہ داری احسن انداز میں پوری کر رہے ہیں۔ قائم مقام آئی جی پنجاب نے متعلقہ ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ دوران ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کے لئے کھانے کا تسلی بخش انتظام کیا جائے۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کی رپورٹ پر کمیٹی نے لانگ مارچ میں ریڑھیوں سمیت غیر متعلقہ افراد کی نقل و حرکت روکنے کا فیصلہ کیا۔ صوبائی وزیر محمد بشارت راجہ نے کہا کہ راولپنڈی میں لانگ مارچ کی آمد کی تاریخ اور پلان کا تعین قبل از وقت کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی قیادت سے رابطہ کر کے پلان کا حتمی فیصلہ کریں گے

  • ارشد شریف کےقتل سے متعلق غلط فہمیاں:سچ کیا ہے؟اہم انکشافات

    ارشد شریف کےقتل سے متعلق غلط فہمیاں:سچ کیا ہے؟اہم انکشافات

    لاہور:ارشد شریف کے متعلق وہ تمام غلط خبریں جن کی سچائی آپ جاننا چاہتے ہیں۔ ثبوتوں کے ساتھ اہم انکشافات کرتے ہوئے شنیئرصحافی مبشرلقمان اہم پہلو بیان کیئے ہیں

    مبشرلقمان کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کے ساتھ ظلم ہوا ، اس کو قتل کردیا گیا ،لیکن اس سے بڑھ کر ظلم یہ ہے کہ اس کے قتل سے متعلق اہم حقائق کو جان بوجھ کرتوڑمروڑ کرپیش کیا جارہا ہے تاکہ ارشد شریف کے اصل قاتل سامنے نہ آئیں ،ان کا کہنا تھا کہ جہاں اگرکینیائی حکام نے نااہلی کا ثبوت دیا ہے تو پاکستانی ڈاکٹرز نے بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کچھ لوگ ارشد شریف کے قتل سے سیاسی طور پر فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں جو کہ کسی بھی طرح درست نہیں ہے ،ان کایہ بھی کہنا تھا کہ ارشدشریف پر قتل سے پہلے تشدد کے قتل کی باتیں کررہے ہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ارشد شریف پر کتنی دیر تک تشدد ہوا ،ناخن کس نے اتارے اور کیوں اتارے یہ بھی ابھی تک معمہ بنا ہوا ہے مگرآج اس معمے کو حل کرنے کی کوشش کروں گا

    مبشرلقمان کا کہنا تھاکہ ارشد شریف کا جو کینیا میں پوسٹ مارٹم ہوا اس رپورٹ کے صفحہ نمبر 2لکھا ہوا ہے کہ ایک گولی ارشد شریف کے کان کے بہت قریب لگی اور دوسری کان سے نیچے تیس سینٹی میٹر دائیں طرف لگی یعنی اس کا اشارہ دل کی طرف جارہا ہے اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ یہ کی چھوٹے خودکارہتھیار سے چلائی گئی، یہ معلوم نہیں کہ پہلے گولی کہان لگی ، ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے نیچے نظرماریں تو جو وزارت خارجہ نے کچھ لکھا ہے وہ بھی واضح ہورہا ہے کہ جو گولی کنپٹی پر لگی جہاں سے لگی وہاں سے نکلی تو اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ مقام ایک ہے ، اس کے ساتھ ساتھ ایک گولی پیچھے کمرسے لگی اور سینہ چیرتی ہوئی آگے نکل گئی

    ارشد شریف پر کتنا تشدد ہوا آج تک کوئی ایسے ایکسپرٹ نہیں جو یہ اندازہ لگا سکیں کہ کتنے گھنٹے تشدد ہوا، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ارشد شریف کےناخن نکالنے کے حوالے سے بھی بہت غلط بیانی کی گئی ، لیکن دوسری طرف پوسٹ مارٹم پرلکھا ہوا ہے کہ ڈی این اے کے لیے ارشد شریف کے ناخن رکھے ہوئے ہیں، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گردے ، جلد ، خون کے سیمپل ،معدے اور جگر کے کچھ حصے بھی ارشد شریف کے جسم سے نکالے گئے ، ان کو حاصل کرنےکے لیے یقینا کٹ لگایا گیا ہے

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں جس طرح ارشد شریف پرپوسٹ مارٹم کرنے کے لیے جوطریقہ اختیارکیا گیا وہ قابل شرم ہے ،دوسری طرف یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ارشد شریف پر تشدد کیا گیا جس کی وجہ سے اس کی پسلیاں ٹوٹ گئیں ، ان کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کو جتنی قریب سے گولیاں ماری گئیں اس سے تو پسلیوں کو ڈیمج ہونے سے کوئی نہیں روک سکتااس گولی نے کتنی پسلیوں کو ڈیمج کیا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ،

     

    ان کا کہنا تھا کہ پسلیاں کیسے ٹوٹیں یہ تو بعد میں بتائیں گے لیکن یہ ظاہر ہے کہ ارشد شریف کو بہت قریب سے گولیاں ماری گئیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپنی مرضی کی رپورٹ لینے کےلیے ڈاکٹرلگادیئے گئے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ سارے کے سارے پمز کے ڈاکٹرز ہیں،پروفیسر ڈاکٹر وقارہیں جو کہ سرجری کے ماہر ہیں ان کا پوسٹ مارٹم سے کیا تعلق ، ایسے ہی پروفیسر لال رحمن جو کہ نیوروسرجن ہیں ، پروفیسر ممتازخان نیازی جنرل سرجن ، پروفیسر فرخ کمال فرانزک اسپیشلسٹ،ڈاکٹرنسرین بٹ میڈیکل آفیسر اور ڈاکٹرمحمد ارشاد حسین بھی ایک عام ڈاکٹرہیں ، ان کا پوسٹ مارٹم سے کیا تعلق ہے ،

    ڈاکٹرالطاف حسین ای این ٹی ،ڈاکٹرعمرفاروق اس پینل میں شامل ہیں، ان کہنا تھا کہ جس ایک فرانزک اسپیلسٹ شامل کیا گیا اسی ڈاکٹرفرخ کمال کی تعلیم کا کوئی پتہ نہیں کہ کس شعبے میں ماہر ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ اس رپورٹ میں جو کینیا میں تیار ہوئی ، کہا گیا کہ اس کہ نہ داڑھی تھی اور نہ موچھیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ لوگ بتائیں گے کہ ارشد شریف کے ساتھ کیا ہوا

    ان کا یہ بھی کہنا تھا ، اس بورڈ نے کینیا سے آنے والے پوسٹ مارٹم کو ہی بنیاد بنا کر کہانی لکھ دی ، ان کا کہنا تھا پھپھڑوں کو بھی گولی لگنے سے نقصان پہنچ سکتا تھے، ان کہنا تھا کہ میں نے یہ فیصلہ اسلیے کیا کہ ہمیں ادھر ادھر کی باتوں اور قیاس ارائیوں سے بچنا چاہیے ، ان کا کہنا تھاکہ ہمیں کینیا کے ماہرین ڈاکٹرز کی رپورٹ کو ہی بنیاد بنا لیا ایسےنہیں ہونا چاییے تھا ،

  • توشہ خانہ ریفرنس، عمران خان کیخلاف فوجداری مقدمہ کیلیے ریفرنس ٹرائل کورٹ بھیج دیا گیا

    توشہ خانہ ریفرنس، عمران خان کیخلاف فوجداری مقدمہ کیلیے ریفرنس ٹرائل کورٹ بھیج دیا گیا

    توشہ خانہ ریفرنس، عمران خان کیخلاف فوجداری مقدمہ کے لیے ریفرنس ٹرائل کورٹ بھیج دیا گیا

    الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بھجوا دیا ،الیکشن کمیشن کے مطابق ٹرائل کورٹ عمران خان پر کرپٹ پریکٹس کا ٹرائل کرے،الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کا حکم دیا تھا ریفرنس الیکشن ایکٹ کے سیکشن 137 ،170 ،167 کے تحت بھیجا گیا

    واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن عمران خان کو نااہل کر چکا ہے،اب نیب نے بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں، نیب نے توشہ خانہ کے حوالہ سے سابق وزیراعظم نواز شریف، سابق صدر آصف زرداری، سید یوسف رضا گیلانی کے خلاف بھی تحقیقات کی تھیں،الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 63 ون کے تحت نااہل قراردیا تھا،الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ عمران خان کی نااہلی 5 رکنی کمیشن کا متفقہ فیصلہ ہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے غلط گوشوارے جمع کروائے

    توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا تھا،
    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج ہوگا یہ ایسی چوری ہے جس میں مقدمہ درج ہونے سے پہلے ہی سب کچھ ثابت ہے

    جھوٹ پھیلانے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،عمران خان کی نااہلی پر بلاول کا ردعمل

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

  • اگر کچھ نہیں کرنا تو بتا دیں ان کیسز کو ویسے ہی ختم کر دیتے ہیں ،عدالت

    اگر کچھ نہیں کرنا تو بتا دیں ان کیسز کو ویسے ہی ختم کر دیتے ہیں ،عدالت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مدثر نارو اور دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے درخواستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی، ایمان زینب مزاری ایڈووکیٹ نے دوران سماعت عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے پیش ہو کر یقین دہانیاں کرائی تھی وزیراعظم کی جانب سے آج رپورٹ پیش کی جانی تھی ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ کابینہ نے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی میٹنگز ہوئی ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا میٹنگز تو ہوتی رہتی ہیں نتیجہ کیا نکلا؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ اعظم نذیر تارڑ کے استعفے کے بعد کمیٹی غیرفعال ہو گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ نئے وزیر قانون آ چکے کمیٹی غیر فعال کیسے ہوگئی؟ کل حکومت تبدیل ہو جاتی ہے تو کمیٹی ختم ہو جائے گی؟ سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ چلے گئے تو کیا اب یہ کیس ختم ہو جانا چاہئے؟ اگر کچھ نہیں کرنا تو بتا دیں ان کیسز کو ویسے ہی ختم کر دیتے ہیں ۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا ان کیسز میں کیا کوششیں کی گئی ہیں؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دگل نے عدالت میں کہا کہ لواحقین سے میٹنگز ہو چکی اب مزید کارروائی کرنی ہے ہمیں کچھ مزید وقت چاہئے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ سارے کیسز دو دو سال سے زیرالتوا ہیں اور کتنا وقت چاہئے وکیل درخواست گزار انعام الرحیم ایڈووکیٹ نے کہاکہ یہ دس مرتبہ وقت مانگ چکے ہیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے مفاد میں ہے کہ مسئلے حل ہو جائیں اور کچھ نہیں ہمارا اپنا کوئی لاپتہ ہو جائے تو ہم خود کیسا محسوس کریں گے؟ وکیل ، جج یا آئی جی بعد میں، ہم انسان تو پہلے ہیں

    عمران خان لاپتہ، کیوں نہ نواز شریف کیخلاف مقدمے کا حکم دوں، عدالت کے ریمارکس

    لاپتہ افراد کا سراغ نہ لگا تو تنخواہ بند کر دیں گے، عدالت کا اظہار برہمی

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

    سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

    انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

  • عمران خان پر مبینہ حملہ کے مقدمہ کیلئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر

    عمران خان پر مبینہ حملہ کے مقدمہ کیلئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر

    عمران خان پر مبینہ حملہ کے مقدمہ کیلئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی ہے.

    پی ٹی آئی نے عمران خان حملے کے مقدمے کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئینی درخواست دائر کر دی جس میں نامزد ملزمان کے نام شامل نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔ درخواست شاہ محمود قریشی، عثمان بزدار، شفقت محمود اور دیگر اراکین پارلیمان نے دائر کی۔ درخواست میں اعظم سواتی کے واقعے پر کارروائی کرنے اور ارشد شریف کے پسماندگان کی داد رسی کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

    عثمان بزدار نے درخواست ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ اعجاز گورائیہ کے پاس جمع کروائی۔ ڈپٹی رجسٹرار نے تحریک انصاف کی آئینی درخواست وصول کرکے درخواست کا ڈائری نمبر فراہم کر دیا۔ موقف اپنایا گیا کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست دائر کی ہے، سپریم کورٹ ان معاملات پر سوموٹو نوٹس لیکر کاروائی کرے۔ اسی طرح کی درخواست سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں ڈپٹی اسپیکر محمود جان، صوبائی وزراء عاطف خان، شوکت یوسفزئی، کامران بنگش، ڈاکٹر امجد، سینیٹر عثمان ترکئی اور خواتین ایم پی ایز کی جانب سے بھی جمع کروائی جائے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ 14 نومبر ذیابیطس کا عالمی دن؛ ذیابیطس کی وجوہات، بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    پی ٹی آئی کو خود کی شروع کی گئی بدتمیزی مہنگی پڑگئی؛ لندن میں ابسولوٹلی چور کے نعرے
    امریکہ کو چین کے ساتھ تنازع میں نہیں گھسیٹا جائے گا. امریکن صدر جوبائیڈن
    بلدیاتی الیکشن میں تاخیر کیس؛ ایم کیو ایم کی فریق بننے کی درخواست مسترد
    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر آباد میں اللہ والا چوک کے مقام پر جب تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا کنٹینر پہنچا تھا تو وہاں اچانک فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان سمیت بعض دیگر لوگ مبینہ طور پر زخمی ہوگئے جبکہ اب پی ٹی آئی اب اپنی مرضی کی ایف آئی آر کے اندراج کیلئے تگ ودو کررہی ہے.

  • لانگ مارچ کے دوسرے مرحلے کا پانچواں روز،تعلیمی اداروں میں چھٹی

    لانگ مارچ کے دوسرے مرحلے کا پانچواں روز،تعلیمی اداروں میں چھٹی

    لانگ مارچ کے دوسرے مرحلے کا پانچواں روز،تعلیمی اداروں میں چھٹی

    تحریک انصاف کا لانگ مارچ اسلام آباد کی جانب جاری ہے، لانگ مارچ کے دوسرے مرحلے کا پانچواں روز ہے،اسد عمر کی قیادت میں ہونیوالا لانگ مارچ آج فیصل آباد میں ہو گا،

    فیصل آباد کے تعلیمی اداروں میں لانگ مارچ کی وجہ سے چھٹی دے دی گئی ہے، اکثر تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ کئی تعلیمی اداروں نے والدین کو پیغامات بھجوائے ہیں کہ لانگ مارچ کی وجہ سے جلدی چھٹی ہو گی اسلئے والدین 12 بجے بچوں کو سکول سے لے جائیں

    لانگ مارچ کی وجہ سے جہاں عام شہریوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے وہیں طلبا بھی متاثر ہونے لگے ہیں، پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت ہے اور لانگ مارچ کے شرکاء کو زیادہ دکھانے کے لئے جس شہر میں لانگ مارچ ہوتا ہے وہاں چھٹی دے کر طلبا و تعلیمی اداروں کے عملے کو لانگ مارچ میں شرکت کی ہدایت کی جاتی ہے،اس سے پہلے احتجاج کے باعث تین دن تک راولپنڈی کے تعلیمی ادارے بند کیے گئے تھے۔

    تحریک انصاف کے فیصل آباد میں احتجاجی لانگ مارچ کے پیش نظر صبح کچھ تعلیمی اداروں میں چھٹی ہے جبکہ باقی تعلیمی اداروں کو 12 بجے سے پہلے چھٹی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیاہے کہ والدین اپنے تعلیمی اداروں سے رابطہ رکھیں اور بچوں کو بروقت لے جائیں

    تحریک انصاف کی طرف سے کیے جانے والے لانگ مارچ کی وجہ سےعوام کو کئی مسائل کا سامنا ہے وہیں تازہ پھلوں اور سبزیوں کا شہری منڈیوں تک پہنچنے میں رکاوٹ کے باعث قیمتوں کا بڑھ جانا بھی شامل ہے

    شاہ محمود قریشی کی زیر قیادت لانگ مارچ کا دوسرا حصہ آج منڈی بہاؤلدین پہنچے گا جہاں عمران خان خطاب کریں گے، آج 2 بجے میراں جی چوک میں تحریک انصاف کے کارکنان لانگ مارچ کے شرکاء کا بھرپور استقبال کریں گے ،لانگ مارچ کے شرکا ء سے عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے،

    مارچ کی سیکورٹی کے بھر پور انتظامات کئے گئے ہیں لانگ مارچ انتظامیہ کو سکیورٹی ایس او پیز پر ہر صورت عملدر آمد کرنے کی درخواست کی گئی ہیں کنٹینر کے ارد گرد سکیورٹی کا خصوصی حصار بنایا جائے گا۔ کسی بھی غیر متعلقہ شخص یا گاڑی کو کنٹینر کے قریب نہیں آنے دیا جائے گا۔ لانگ مارچ کے روٹس کی عمارتوں پر کمانڈوز تعینات ہونگے۔ لانگ مارچ کی سی سی ٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لانگ مارچ میں آنے والے شرکاء کے اسلحہ بردار پرائیویٹ گارڈز کا داخلہ ممنوع، ہوائی فائرنگ پر پابندی ہوگی۔سنٹرل پولیس آفس میں قائم کنٹرول روم سے بھی مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس کو لانگ مارچ کے روٹس پر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز روانہ کی بنیادوں پر کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں، شہریوں کے لیے ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے متبادل روٹس اور اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔

    دوسری جانب پنجاب کابینہ کمیٹی لا اینڈ آرڈر نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران بعض مقامات پر آتشبازی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئندہ اس کے سدباب کی ہدایت کی ہے۔ کمیٹی کا اجلاس سول سیکرٹریٹ میں صوبائی وزیر پارلیمانی امور محمد بشارت راجہ کی زیر صدارت ہوا۔ چیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ خان سنبل، قائم مقام آئی جی پولیس اور دیگر افسروں نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔اجلاس میں صوبے کی امن و امان کی مجموعی صورتحال اور لانگ مارچ کی سکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ لانگ مارچ کا ایک حصہ جی ٹی روڈ پر اور دوسرا فیصل آباد ڈویژن میں گامزن ہے۔ فیصل آباد میں 3500 پولیس اہلکاروں کو سکیورٹی کے لئے تعینات کیا گیا ہے۔

    چیئرمین کمیٹی محمد بشارت راجہ نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسر اور اہلکار سونپی گئی ذمہ داری احسن انداز میں پوری کر رہے ہیں۔ قائم مقام آئی جی پنجاب نے متعلقہ ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ دوران ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کے لئے کھانے کا تسلی بخش انتظام کیا جائے۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کی رپورٹ پر کمیٹی نے لانگ مارچ میں ریڑھیوں سمیت غیر متعلقہ افراد کی نقل و حرکت روکنے کا فیصلہ کیا۔ صوبائی وزیر محمد بشارت راجہ نے کہا کہ راولپنڈی میں لانگ مارچ کی آمد کی تاریخ اور پلان کا تعین قبل از وقت کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی قیادت سے رابطہ کر کے پلان کا حتمی فیصلہ کریں گے