Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • حکومت آئی ایم ایف سے بات کر کے ریلیف لے،عمران خان

    حکومت آئی ایم ایف سے بات کر کے ریلیف لے،عمران خان

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل کہتے ہیں تحریک انصاف آئی ایم ایف کا پروگرام منسوخ کرانا چاہتی ہے، وزیرخزانہ خیبرپختونخوا تیمورجھگڑا مفتاح اسماعیل سے دوماہ سے وقت مانگ رہا ہے، مفتاح کہتے ہیں صوبے سرپلس دینگے، سیلاب سے تباہی آئی ہے، صوبے کہاں سے سرپلس دیں گے، مفتاح اسماعیل سیلاب آیا ہے، دل بڑا کرو گوری چمڑی سے گھبرانے کے بجائے آئی ایم ایف سے بات کر کے ریلیف لیں، کورونا جب آیا تھا تومیں نے آئی ایم ایف سربراہ سے بات کرکے ریلیف لیا تھا۔ سیلاب سے اربوں کی تباہی ہوئی ہے، حکومت کو ہمت پکڑ کر آئی ایم ایف سے بات کرنی چاہیے۔

    جہلم میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو بڑے امتحان میں ڈالا ہے،اللہ کبھی کبھی اپنی مخلوق کوآزماتا ہے،اللہ نے ہمیں ایک آزمائش دی ہے ہم سب وعدہ کرتے ہیں اللہ ہم اس امتحان میں فیل نہیں ہونگے،سوات، چترال سمیت ہر جگہ عذاب آیا ہوا ہے، موسم کی خرابی کی وجہ سے تونسہ، راجن پور،ڈی جی خان نہیں جا سکا، سیلاب سے فصلوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا،بلوچستان، سندھ میں لوگوں کا برا حال ہے، اس امتحان سے ملکر قوم مل کر لڑتی ہے، ایسے امتحان سے ہم سب نے ملکرمقابلہ کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 2010کے سیلاب میں ہر پاکستانی نے مل کر مقابلہ کیا تھا، آج بھی ہم سب نے مل کر اس امتحان کا مقابلہ کرنا ہے،نوجوانوں کی ٹائیگرفورس بنائی ہے،ٹائیگرفورس متاثرہ علاقوں میں جا کر حکومتوں کی مدد کرے گی،پیر کی شام کو ایک ٹیلی تھون کرونگا،پاکستان اوربیرون ملک پاکستانیوں سے پیسہ اکٹھا کرونگا،احساس پروگرام کی طرح اس پروگرام میں بھی ثانیہ نشترکوسربراہ بنائیں گے۔

    پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ یہ اللہ کا امتحان ہے،ہم ڈیمزبناسکتے ہیں،ہمیں فخرہے ہماری حکومت نے پاکستان میں 10 ڈیمزبنانا شروع کیے،50 سال بعد بھاشا، داسو، مہمند ڈیم بن رہے ہیں۔ جب ڈیم ہوتے ہیں تو بارش کے پانی کو قابو کیا جاسکتا ہے،وہی بارش کا پانی تباہی کے بجائے رحمت بن جاتا ہے،چین میں 80 ہزارٹوٹل ڈیم ہے،چین میں 5 ہزاربڑے ڈیم ہے،پاکستان میں ڈیم نہ بنا کربڑی کوتاہی کی گئی،جتنی بھی حکومتیں آئی سب سے سوال پوچھتا ہوں آپ لوگوں کوخیال کیوں نہ آیا،پچاس سال میں کسی حکومت نے ملک میں ڈیم بنانے کا نہیں سوچا،تحریک انصاف کی حکومت کوپہلی دفعہ ڈیم بنانے پرمبارکباد دیتا ہوں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ نوشہرہ میں 2010ء میں سیلاب کے دوران ڈوب گیا تھا،ہماری حکومت نے نوشہرہ میں بند بنائے تھے، یہی بند نوشہرہ کو بچائیں گے، اگر عثمان بزدار اربوں روپے سے بند نہ بناتے تو تونسہ نے ڈوب جانا تھا، سندھ میں بارش آئے تو ڈوب جاتا ہے اوردوسری طرف پینے والا پانی نہیں ملتا،لاہورکے اندر ہم نے انڈر گراؤنڈ پانی کو اکٹھا کرنے کا پلان بنایا،اگر ڈیم بنا ہوتا تو ڈیرہ اسماعیل خان میں تباہی کو روکا جاسکتا تھا،پانی کوتباہی بنانے کے بجائے نعمت بنانا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ اخبارات میں ہمارے خلاف کمپین چل رہی ہے، ایک میڈیا ہاؤس ہمیشہ پیسے لیکرچوروں کی حفاظت کرتا ہے،کمپین کررہے ہیں اس وقت جلسے نہیں کرنے چاہئیں، لفافوں کان کھول کرسن لو،میں سیاست نہیں کر رہا حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہا ہوں، 30 سال سے ملک لوٹنے والوں کے خلاف حقیقی آزادی کی جنگ لڑرہا ہوں،ملک میں قانون کی بالادستی کی جنگ لڑرہا ہوں۔ پاکستان نے اسلامی فلاحی ریاست بننا تھا، ہماری جدوجہد سیلاب اورجنگوں کے دوران بھی جاری رہے گی، جب تک حقیقی آزادی نہیں ملتی ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے پی ٹی آئی چیئر مین کاکہنا تھا کہ چوروں کا ٹولہ کان کھول کرسن لے تم جیسے چوروں سے آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی، فکر نہ کرو، سیلاب کے دوران ہم وہ کام کریں گے جو تم ساری زندگی بھی نہیں کرسکتے، تم چوروں کو تو کوئی پیسے دینے کو بھی تیارنہیں، بھگوڑا لندن بیٹھ کرہمیں درس دے رہا ہے سیاست نہیں کرنی چاہیے،نوازشریف مفرور مجرم، شہبازشریف، ڈیزل، زرداری سن لو حقیقی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی، زرداری کوپیسوں کی بیماری ہے جب پیسہ دیکھتا ہے تواس کی مونچھیں اوپرنیچے ہوجاتی ہیں، سیلاب متاثرین کے لیے بھی جدوجہد کروں گا،سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد کروں گا لیکن تمہیں نہیں چھوڑنا،دو ڈاکو خاندانوں کے آنے سے پہلے پاکستان برصغیرمیں تیزی سے ترقی کررہا تھا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ جب ڈاکو خاندان مسلط ہوئے توہم بھارت، بنگلادیش سے بھی پیچھے رہ گئے، شہبازشریف،مفتاح اسماعیل کہہ رہے ہیں ہماری وجہ سے آئی ایم ایف پروگرام فیل ہو جائے گا،شہبازشریف اوران کے اتحادیوں نے قرضے لوگوں پرچڑھائے،جب ہم نے اقتدارسنبھالا تواس وقت سب سے زیادہ بیرونی خسارہ تھا،موجودہ حکومت کے اکنامک سروے کے مطابق تحریک انصاف حکومت میں 6 فیصد گروتھ ہو رہی تھی، ہمارے دورمیں چارفصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی، ہم یہ پاکستان چھوڑ کر گئے تھے، ہماری حکومت نے پہلی دفعہ 10 لاکھ علاج کے لیے انشورنس دی، سازش کرکے ہماری حکومت گرائی اورچارماہ بعد ملک کا دیوالیہ نکال دیا،آج ملک میں مسلسل مہنگائی بڑھ رہی ہے۔ ہمارے دور میں 16 فیصد اور آج مہنگائی 45 فیصد ہے، ان کا توسارا شور ہی مہنگائی کے خلاف تھا۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل کہہ رہا ہے آئی ایم ایف پروگرام ہم ناکام بنانا چاہتے ہیں،دوماہ سے تیمورجھگڑا میٹنگ کے لیے بلاتا رہا،سیلاب سے اربوں کی تباہی ہوئی کدھرسے سرپلس ہوگا، گوری چمڑی سے اتنا نہ گھبراؤآپ کوآئی ایم ایف سے بات کرنی چاہیے ملک میں سیلاب آیا ہوا ہے،دل بڑا کرو، ٹرانسپلانٹ کرالو، آئی ایم ایف سے بات کرو۔

    ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کے بیانات سے شرمندگی ہوتی ہے، امپورٹڈ حکومت ایک غیرتمند قوم کو شرمندہ کررہی ہے،ان کا چوری کا پیسہ بیرون ملک پڑا ہے یہ ان کے غلام ہیں۔ایک طرف کہتے ہیں سیلاب آیا ہوا ہے، سیلاب کی وارننگ کے دوران سب سے بڑی پارٹی کو کیسز کر کے دیوار سے لگایا جا رہا ہے، 25مئی کوپرامن احتجاج کرنے والوں پر شیلنگ، مقدمات درج کیے گئے، ہمارے دورمیں انہوں نے دھرنے دیئے کسی کو نہیں روکا، 25 مئی کو ظلم کیا گیا، اس وقت جمہوریت اورہماری آزادی کو مسلط ٹولے سے خطرہ ہے، ضمنی الیکشن میں الیکشن کمیشن، پولیس کے ساتھ مل کربھی یہ بری طرح ہارے، اب یہ الیکشن سے ڈرے ہوئے ہیں ان کوپتا ہے الیکشن میں پھینٹا پڑے گا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اب یہ تکنیکی طریقے سے مجھے راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں، آج تک آئین وقانون کے دائرے میں رہ کرسیاست کی، 25 مئی کو تشدد کیا گیا، انتشار کے ڈر کی وجہ سے دھرنا ختم کیا تھا، مجھ پردہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا، میرے خلاف دہشت گردی کے مقدمے کی دنیا میں خبر پھیل گئی، شہبازگل کوعدالت میں پیش کرنے کے بجائے اسے برہنہ کر کے جنسی تشدد کیا گیا، میں نے کہا شہبازگل پرتشدد کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، کیا قانونی کارروائی کا کہنا دہشت گردی ہے؟ دنیا میں دہشت گردی کا مقدمہ بننے پر مذاق اڑایا گیا، مسٹر ایکس کے بعد اب اسلام آباد میں ’مسٹروائی کو تحریک انصاف کو ڈرانے کے مشن پر بھیجا گیا ہے، مسٹروائی غور سے سن لو ہم ایک پُر امن سیاسی جماعت ہیں، ایک طرف کہتے ہیں سیلاب میں سب کواکٹھا ہونا چاہیے، چاروں صوبوں کواکٹھا رکھنے والی جماعت کے خلاف سازش اس ملک سے بھی غداری ہے، یہ ملک کی جمہوریت کو کمزور کرنے کی سازش ہے، جتنا میرے اندرسٹیمنا پوری جدوجہد کرونگا۔ ایک ہم نے سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد کرنی ہے،دوسرا سب حقیقی آزادی کی جدوجہد کے لیے تیار ہو جائیں کپتان سب سے آگے ہوگا۔

  • بریکنگ، کمراٹ میں پھنسے 22 سیاحوں کو پاک فوج نے ریسکیو کر لیا،ویڈیو

    بریکنگ، کمراٹ میں پھنسے 22 سیاحوں کو پاک فوج نے ریسکیو کر لیا،ویڈیو

    کمراٹ میں پھنسے سیاحوں کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹر نے ریسکیو کر لیا ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کمراٹ میں اچانک سیلاب کی وجہ سے سیاح پھنسے ہوئے تھے، کور کمانڈر پشاور کی ہدایت پر پشاور کے فوجی دستوں نے سیاحوں سے رابطہ قائم کیا، اس کے بعد پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ 22 افراد کو کمراٹ سے ریسکیو کر لیا گیا ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کچھ سیاح پہاڑوں پر جا چکے ہیں جنہیں خراب موسم کی وجہ سے منتقل نہیں کیا جا سکا، ان خاندانوں سے رابطہ بحال ہے، انہیں پہاڑوں کی چوٹیوں پر محفوظ مقامات پرپہنچا دیا گیا، موسم بہتر ہوتے ہی ان خاندانوں کو بھی ہیلی کاپٹر کے ذریعے منتقل کر دیا جائے گا،کمراٹ ویلی میں پھنس جانے والے شہریوں سے پشاور کور کے جوانوں نے رابطہ کیا ہے خوازہ خیلہ کے مقام پر ایک گراؤنڈ ٹیم بھی سیاحوں کے انخلاء کیلئے تیار ہے سیاح سیلابی صورتحال کے باعث سوات اور گردونواح کا سفر نہ کریں

     شرجیل میمن نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں بدترین مخالفین کے بھی ساتھ کام کرنےکو تیار ہیں

    پاک فوج کا ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن

     بارشوں اور سیلاب سے900 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے

    بالاکوٹ، آٹھ افراد سیلاب میں بہہ گئے،سوات میں عمارت گرنے کا خوفناک منظر، ویڈیو

    سیلاب سے متاثرہ آخری آدمی کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، آرمی چیف

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    ہ وادی کمراٹ میں 18 سیاح پھنسے ہوئے ہیں

    قبل ازیں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کا کہنا ہے کہ سیاحوں کو کمراٹ اور کالام میں رہائشی سہولیات فراہم ہیں اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ اس سلسلے میں تمام ضروری اشیاء سیاحوں کو باہم فراہم کررہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مقامی ہوٹل انڈسٹری بھی اس سلسلے میں مکمل تعاون کررہی ہیں۔ سیاحوں اور خاندانوں کے نام خصوصی پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ سیاح اور ان کے خاندان تسلی رکھیں ان کے پیاروں کا مکمل خیال رکھا جارہا ہے اور گھروں کی واپسی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

    کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے سوشل میڈیا پر وائرل ایک فیملی کی جانب سے ویڈیو کا خاص ذکر کرتے ہوئے کہنا ہے کہ فیملی سیلاب سے پہلے ٹنٹ میں مقیم تھی جنہوں نے سیلابی ریلے کے دوران جنگل میں پناہ لی۔ فیملی کو تمام سہولیات فراہم کردی گئی ہیں، موسم کے بہتر ہوتے ہی گھر منتقلی کے لئے ہیلی سروس فراہم کردی جائے گی۔

    واضح رہے کہ وادی کمراٹ میں تفریح کے لیے جانے والے سیاح سیلابی ریلے میں پھنس گئے تھے، سیاحوں خواتین اور شیر خوار بچے بھی شامل ہیں، یہ فیملیز 48 گھنٹوں سے کمراٹ میں پھنسی ہوئی ہیں جہاں انہوں نے خیمے میں پناہ لی ہوئی ہے، سیاح خواتین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون سیاح کا کہنا تھا کہ وادی کمراٹ کے دونوں اطراف دریا کا بہاؤ بہت تیز ہوگیا ہے اور تمام رابطہ پل ٹوٹ گئے ہیں بارش کی وجہ سے نالوں میں طغیانی سے لینڈسلائیڈنگ بھی ہورہی ہے سردی مسلسل بڑھ رہی ہے جبکہ ہمارے پاس کھانے پینے کا سامان بہت کم پینے کا پانی بھی ختم ہو چکا ہے یہاں سے پیدل آنے جانے کا راستہ بھی نہیں ہے اس لیے ہم نے کمراٹ کے جنگل میں پناہ لی ہوئی ہے

  • میگاکرپشن کی وجہ  سے 2 سپربند دریا برد،سینکڑوں لوگ بےگھر

    میگاکرپشن کی وجہ سے 2 سپربند دریا برد،سینکڑوں لوگ بےگھر

    میگاکرپشن کی وجہ سے 2 سپربند دریا برد،سینکڑوں لوگ بے گھر ہوگئے
    باغی ٹی وی رپورٹ۔ڈیرہ غازیخان میں لنک نمبر ون برجی نمبر138 اوربرجی نمبر165قصبہ سمینہ میں واقع دوسپر کرپشن کی وجہ سے دریابرد ہوگئے ہیں،ان سپربندوں کے ٹوٹنے سے ہزاروں ایکڑپرمشتمل فصلات پلک جھپکتے ہی دریاکی ظالم لہروں کی نظرہوگئیں ،سینکڑوں لوگ بے گھر ہوگئے،جنہوں اپنی مددآپ کے تحت پرائیویٹ کشتیوں کے ذریعے اپنے اہل و عیال اوربچے کھچے سامان کومحفوظ مقامات پر منتقل کیا ،ان متاثرین تک کوئی سرکاری امداد نہ پہنچ سکی ،آفیسرزصرف ایک دن میں فوٹو سیشن کرکے غائب ہوگئے ،

    اس بارے ایک مقامی زمیندار کا کہنا ہے کہ ان دونوں سپربندکے کٹائو اور دریا برد ہونے میں کئی عوامل کارفرماہیں ، سب سے پہلی یہ سپربندبنے ہوئے ہی ریت کے تھے،یہاں کوئی پکی مٹی نہیں ڈالی گئی،دوسرے نمبران سپربندوں کی مرمت یاریسٹوریشن کیلئے ڈالے گئے پتھروں کیلئے جال نہیں بنائے گئے اور ایسے ہی پتھر دریامیں پھینکے جارہے ہیں،اس کے علاوہ محکمہ معدنیات نے ریت اٹھانے کاٹھیکہ جاری کردیا ،ٹھیکیدارنے ان سپربندوں کی دونوں جانب سے ٹرالیاں بھر کرریت اٹھالی ،اس ٹھیکیدارکو مقامی سیاستدانوں اور وڈیروں کی سرپرستی حاصل تھی ،محکمہ معدنیات کاٹھیکیداران وڈیروں کو مچھلیاں بھیجتا تھا ،جس سے یہ سپربند کمزورہوتے گئے لیکن محکمہ اری گیشن نے اس طرف کوئی توجہ نہ دی کیونکہ یہ سپربندان کیلئے کمائی کا بہترین ذریعہ بن ہوئے ہیں،آئیے آتے ہیں اصل کہانی کی طرف لنک ون برجی نمبر138سپربندحیدروالا ریگولیٹرکی مرمت اسٹیمیٹ کاسٹ108.337ملین تھی،جوکہ میسرزراناٹریڈرزکے نام سے کنٹریکٹر رانالیاقت جس کاتعلق ساہوال ہے کوجاری کیاگیا۔

    چیف انجینئر،XENاورSDOزین شکیل نے باہم صلاح ومشورہ سے راناٹریڈرز کو55.6ملین کی خطیررقم ایڈوانس میں جاری ،راناٹریڈرزکے مالک ایڈوانس رقم لینے کے باوجود لمٹ ٹائم پرکام مکمل نہ کیا بلکہ سپرپر کام شروع ہی نہ کیا،جس سے 2021میں بھی یہی سپر کٹائو کی زد میں آگیا جس کابیشترحصہ واش ہوگیاتھا،اسی بنیادپرریزیڈنٹ انجینئرمحمدحنیف اوراسکی ٹیم میں شامل ARE(اسسٹنٹ ریزیڈنٹ انجینئر)ودیگرنے موقع پر وزٹ کیااورجب سے ٹھیکیدارکو کام الاٹ ہوااوراندرمیعادکوئی کام نہ کیاگیاجبکہ راناٹریڈرزنے توبھاری رقم ایڈوانس میں لی ہوئی تھی،اس دوران سپردریاکے تیزبہائوکاسامنانہ کرسکااور دریابردہوگیا۔حالانکہ اس ٹھیکیدارکواس سپرکی پروٹیکشن کیلئے ٹھیکہ الاٹ کیاگیاتھا،اگروقت پرسپرکی اسٹیمیٹ کے مطابق ایگزیکیوشن کروائی جاتی توحکومت کا100ملین روپے سے زیادہ کانقصان نہ ہوتا اور لوگوں کی قیمتی زمینیں ،فصلات اوراملاک دریابردنہ ہوتیں۔اس سپرکی پروٹیکشن کی آڑمیں ایس ڈی او سے لیکرچیف انجینئرتک سبھی کرپشن میں ملوث پائے گئے اورانہوں اپناحصہ وصول کیا۔اسی دوران سیکرٹری ایریگیشن نے اس سپر کی مبینہ کرپشن پر انکوائری کمیشن تشکیل دیا ،جس میں مہر منظور حسین پرجیکٹ ڈائریکٹر سمال ڈیم سرکل I اسلام آبادکنوینیئرتھے جبکہ شیخ محمد نواز چیف ریزیڈنٹ انجینئر TPMکنسلٹنٹس M&Rورکس،محمد شاہد پرنسپل ریسریچ آفیسر ہائڈرولکس،غلام رسول ایگزیکٹو انجینئرقادرآباد بریج ڈویژن اس انکوائری کمیشن کے ممبرزتھے۔

    جنہوں نے مفصل رپورٹ جاری کی جس میں انہوں نے ٹھیکیدار اور متعلقہ ذمہ داران آفیسران کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی سفارش کی،انہوں نے رپورٹ میں یہ بھی لکھا کہ گذشتہ 5سال سے سپر بندوں کے پرٹیکشن کی آڑ میں مختلف اسٹیمیٹ بنا کر کرپشن کا کھیل کھیلاجا رہاہے ہیں ،جوکہ گذشتہ 5/10سال میں دریا کے سپروں پر ایمرجنسی 2.89لگائی گئی تھیں ،وہ بھی مشکوک اور فراڈ پر مبنی ہیں، مزید ان سپروں کی مد میں جو T&Pاور سٹاک پرچیز کیے گئے ہیں ان کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے اورنہ ہی موقع پر کوئی سٹاک ہے ، نہ ہی چیف انجینئر ساجد رضوی نے کوئی ایکشن لیا کیونکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا لیاقت جوکہ رانا ٹریڈر کا مالک ہے ساجد رضوی کی اس حصہ داری ہے اس نے اس کی وجہ سے اس کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی اور نہ ہی کارروائی ہونے دی، نہ اسے بلیک لسٹ یا جرمانہ کیا گیا بلکہ اس رانا لیاقت کو مزیدایمرجنسی 2.89ورکس کے تحت تونسہ بیراج ،علی پور،مظفر گڑھ اور ڈیرہ غازیخان کے ٹھیکے الاٹ کردیے ۔گذشتہ سال بھی اسی رانا لیاقت یا رانا ٹریڈرز کی غفلت کی وجہ سے سپربندبرجی نمبر 138لنک نمبر 1دریا برد ہوا تھا دوبارہ اسی سپربند کی پروٹیکشن کا ٹھیکہ بھی اسے دیا گیا ہے ،

    اس کے علاوہ دوسرا سپر لنک ون برجی نمبر165بھی دریائے سندھ بہا کر لے گیا ہے ،اس سپر کی بھی ایمرجنسی 2.89ورکس کے تحت ریسٹوریشن کاٹھیکہ اسی رانا لیاقت کو دے دیا جس نے نیا سٹاک یا پتھر منگوانے کی بجائے پہلے سے موجود سرکاری پتھر دریا میں ڈالنا شروع کردیا ہے اور سابقہ ریکارڈ رجسٹر کو اپ ڈیٹ کرنے کی بجائے نیا رجسٹر بنا کر خر د برد کرنے میں مصروف ہے حالانکہ قانونی طور سٹاک رجسٹرتبدیل کرنے کاسے کوئی اختیار نہیں۔جس کی وجہ سے ڈیرہ غازیخان کا مشرقی علاقہ سمینہ سادات سمیت لاکھوں کی آبادی دریا برد ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے،جبکہ چیف انجینئرساجد رضوی کی ریٹائرمنٹ قریب ہے وہ چاہتاہے اس تھوڑے عرصے میں جتنا کماسکتاہوں کمالوں ریٹائرڈمنٹ کے بعدمجھے کون پوچھے گا ،دیکھتے ہیں ارباب اختیاراس پر کب نوٹس لیتے ہیں۔

  • سیلاب سے متاثرہ آخری آدمی کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،آرمی چیف

    سیلاب سے متاثرہ آخری آدمی کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،آرمی چیف

    سیلاب سے متاثرہ آخری آدمی کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، آرمی چیف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ آخری آدمی کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، پاکستان کے عوام ہماری پہلی ترجیح ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آج بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا، آرمی چیف نے فلڈ ریلیف اور میڈیکل کیمپس میں سہولیا ت کا جائزہ لیا آرمی چیف نے گوٹھ سدوری،لاکھڑا اور لسبیلہ میں سیلاب زدگان سے ملاقات کی آرمی چیف نے سیلاب زدگان سے ان کی خیریت دریافت کی، آرمی چیف نے سیلاب زدہ علاقوں میں مامور جوانوں سے بھی ملاقات کی،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیلاب زدہ علاقوں کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام ہماری ترجیح ہے اور ہم اس مشکل وقت میں ان کی مدد کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ ہمیں حکم کا انتظار کیے بغیر اپنے ضرورت مند بھائیوں اور بہنوں تک پہنچنا چاہیے اور ان کی مدد کرنی چاہیے،

     بارشوں اور سیلاب سے900 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے

    بالاکوٹ، آٹھ افراد سیلاب میں بہہ گئے،سوات میں عمارت گرنے کا خوفناک منظر، ویڈیو

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    ہ وادی کمراٹ میں 18 سیاح پھنسے ہوئے ہیں

     شرجیل میمن نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں بدترین مخالفین کے بھی ساتھ کام کرنےکو تیار ہیں

    پاک فوج کا ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن

  • عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس میں نیا بنچ تشکیل، جس کی سربراہی چیف جسٹس اطہر کریں گے

    عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس میں نیا بنچ تشکیل، جس کی سربراہی چیف جسٹس اطہر کریں گے

    خاتون جج کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنے پر توہین عدالت کیس میں اہم پیش رفت ہوگئی، عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیا لارجر بنچ تشکیل دے دیا۔
    پانچ ججز پر مشتمل لارجر بنچ کی سربراہی اب چیف جسٹس اطہر من اللہ کریں گے۔ جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، جسٹس بابر ستار اور جسٹس طارق محمود جہانگیری بھی لارجر بنچ کا حصہ ہوں گے۔

    ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کے خلاف توہین آمیز کلمات پر عدالت نے عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری رکھا ہے اور 31 اگست کو عدالت نے ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔ عمران خان کو شوکاز نوٹس کا جواب بھی 31 اگست تک دینے کا حکم دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ چیف جسٹس اطہر من اللہ بیرون ملک چھٹیاں گزارنے کے بعد آج اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے ہیں۔ وہ 12 جولائی سے 25 اگست تک چھٹیوں پر تھے۔

    یاد رہے کہ عمران خان نے اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں شہباز گل کی رہائی کے لیے منعقدہ ریلی میں خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد کی مقامی عدالت کی مجسٹریٹ زیبا چوہدری ، آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ "ہم تمہیں دیکھ لیں گے اور تمہارے خلاف کارروائی کریں گے. علاوہ ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج زیبا چودھری سے متعلق بیان پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے لارجر بینچ کی تشکیل دیا تھا جبکہ ماہرین قانون نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ دیا تھا کہ آپ جلد از جلد اس بیان پر معافی مانگ لیں کیونکہ تمہارے بیان سے عدالت کی توہین ہوئی ہے اور اس پر تمہیں سخت سزا بھی ہوسکتی ہے.

  • سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیوں میں تیزی

    سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیوں میں تیزی

    سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیوں میں تیزی

    پاک فوج نے حکومت کی اجازت کے بعد سیلاب ریلیف ڈونیشن اکاونٹ قائم کر دیا ،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شہری عسکری بینک جی ایچ کیو برانچ اکاونٹ نمبر00280100620583 میں عطیات بھجواسکتے ہیں

    گزشتہ 24 گھنٹےکے دوران پاک فوج کی امدادی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیلاب متاثرین میں 5ہزار 487 راشن پیک اور ایک ہزار 200 سے زائد خیمے تقسیم کیے میڈیکل کیمپس میں اب تک 25 ہزار سے زائد مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے سیلاب متاثرین کے لیے ملک بھر میں 117 ریلیف کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ کے تحت آرمی فلڈ ریلیف کوآرڈی نیشن سینٹرقائم کیا گیا ہے ریلیف سینٹر کا مقصد اسٹیک ہولڈرز سے مل کر ریسکیو اور ریلیف کوششوں کو مربوط کرنا ہے امدادی اشیا کی وصولی اور تقسیم کے لیے آرمی کلیکشن پوائنٹس قائم کیے جا رہے ہیں

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس وقت ملک میں سیلاب کی مجموعی صورتحال کا تقابلی جائزہ لیا گیا ہے ملک بھر میں ہلکی سے موسلادھار بارشیں ریکارڈ کی گئیں مالم جبہ میں سب سے زیادہ 58 ملی میٹر بارش ہوئی،دریائے جہلم، راوی، چناب اور ستلج معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں،دریائے سندھ اٹک میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے،تونسہ اور سکھر میں اونچے درجے کا سیلاب ہے چشمہ، گڈو اور کوٹری میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے،تربیلا اور کالاباغ ڈیم میں نچلے درجے کا سیلاب ہے،دریائے کابل نوشہرہ میں انتہائی اونچے اور ورسک کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے دریائے سوات میں منڈا کے مقام پر اونچے درجے، اماندرہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،بلوچستان میں جھل مگسی، لسبیلہ، صحبت پور اور موسیٰ خیل بھی شدید متاثر ہیں ٹنڈو الہ یار، خیرپور، بدین، دادو، سکھر، قمبر شہداد کوٹ، گھوٹکی، لاڑکانہ متاثر ہیں ،خیبر پختون خوا کے اضلاع ڈی آئی خان، ٹانک، سوات، نوشہرہ اور چارسدہ شامل ہیں گلگت بلتستان میں گلگت، ہنزہ اور غذر زیادہ متاثرہ اضلاع میں شامل ہیں

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    سیلاب سے اموات،نقصانات ہی نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے

     بارشوں اور سیلاب سے900 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے

    بالاکوٹ، آٹھ افراد سیلاب میں بہہ گئے،سوات میں عمارت گرنے کا خوفناک منظر، ویڈیو

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    ہ وادی کمراٹ میں 18 سیاح پھنسے ہوئے ہیں

     شرجیل میمن نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں بدترین مخالفین کے بھی ساتھ کام کرنےکو تیار ہیں

  • وزیر اعظم  سجاول پہنچ گئے ،سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا

    وزیر اعظم سجاول پہنچ گئے ،سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا

    وزیر اعظم شہباز شریف نے سجاول کا دورہ کیا اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے، انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو امدادی کاموں پر بریفنگ دی چیف سیکرٹری سندھ، ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی , چیف انجینئر آب پاشی حیدرآباد ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر ضلع سجاول نے وزیر اعظم کو سیلاب متاثرین کی مدد اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی پر بریفنگ دی

    وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیلاب سے فصلیں بڑی سطح پر تباہ ہوئی ہیں،سیلاب سے کئی گھر تباہ،رابطہ سڑکیں ،عام روڈز اور پل شدید متاثر ہوئے ،وزیراعظم اوروزیراعلیٰ سندھ کو سجاول میں بجلی معطلی پر اور بحالی کے امکانات پر بھی بریفنگ دی گئی وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو متاثرین کو امدا دکی بحالی میں تاخیر نہ کرنے کی ہدایت کی،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم سب کے ساتھ ملکر کام کریں گے ،متاثرین کی دادرسی کریں گے سوات اور کالام میں سیلابے ریلے سے ہوٹل،گھر،عمارتیں اور مکانات تباہ ہوئے ہیں امدادی کام تیزی سے جاری ہے ،کوشش ہے متاثرین کی بروقت مدد کریں سندھ میں پانی چاروں طرف پھیلاہوا ہے ،کوئی جگہ خشک نہیں خرم دستگیر بجلی کے مسئلے کے حل تک سندھ میں ہی رہیں گے متاثرین سیلاب کے لیے ہیلی کاپٹرز اور کشتیو ں کے ذریعے امداد فراہم کررہے ہیں شمالی علاقوں میں بھی سیلاب اوربارشوں سے بڑی سطح پر نقصانات ہوئے ہیں،سندھ کے متاثرہ علاقوں کے لیے گزشتہ روز گرانٹ کا اعلان کیا ،سکھراور شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی اور میڈیکل کیمپس کے قیام پر این ڈی ایم اے کےمشکورہیں ہمیں ہمت سے کام لینا ہوگا ،مل کر موجودہ صورتحال سے نمٹنا ہوگا سیلاب سے کئی گھر تباہ،رابطہ سڑکیں ،عام روڈز اور پل شدید متاثر ہوئے امدادی کام تیزی سے جاری ہے ،کوشش ہے متاثرین کی بروقت مدد کریں ،بہت انتظام کیا جارہا ہے، ادویات بھی موجود ہیں، پچیس ہزار روپے فی خاندان ہرآفت زدہ علاقے میں انشااللہ پہنچائیں گے38 ارب روپے کی رقم حکومت سب کو تقسیم کرے گی، یہ تقسیم کا نظام بڑے اچھے انداز میں چل رہا ہے باقی صوبوں کو بھی یہ امداد دی جائے گی،صوبے این ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر بحالی کے کام کریں،

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایک جماعت ایسی سیاست کر رہی ہے جس سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے،اس سے بڑی ملک کے ساتھ کوئی سازش نہیں ہوسکتی، ہمیں نوشہرہ کے حوالے سے الرٹ رہنا ہوگا،

    دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنی شدت سے سیلاب پہلے کبھی نہیں آیاسندھ کے بہت سے علاقے سیلاب سے شدید متاثر ہوئے ہیں پاکستان میں ماضی کے مقابلہ میں 190 فیصد زیادہ بارشیں ہوئی ہیں، بلوچستان میں یہ شرح 400 فیصد سے زیادہ اور سندھ میں 480 فیصد سے زیادہ ہے سوات ، مینگورہ اور دیگر علاقوں میں پوری پوری عمارتیں پانی میں بہہ گئیں،لوگوں کے مال مویشی اور املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے، پوری قوم مل کر متاثرین کی مدد کرے، اوورسیز پاکستانیز بھی سیلاب زدگان کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، سیلاب زدگان کو مخیر حضرات کی معاونت کی اشد ضرورت ہے، 9999 پر ایس ایم ایس کر کے سیلاب متاثرین کیلئے عطیہ دیا جا سکتا ہے سمندر پار مقیم پاکستانی بھی وزیر اعظم فلڈ ریلیف فنڈ میں آن لائن عطیات جمع کروا سکتے ہیں

    سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سیلابی تباہ کاریوں کے باعث پورا ملک متاثر ہے پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے بعد خیبرپختونخوا میں قدرتی آفت آئی ہے،کتنے ہی سیاسی اختلافات ہو مگر سیلابی صورتحال پر تمام جماعتوں کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں،بلاول بھٹو نے ملک بھر میں پیپلزپارٹی کارکنوں سے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کی ہدایت کی سیاست کے لیے بہت وقت ہے مگر اب پورا پاکستان پریشان ہے اس وقت سیلاب متاثرین کی نظریں تمام سیاسی جماعتوں اورمیڈیا پر ہے آئندہ دنوں میں بارش کا جو سسٹم آرہا ہے اس کی بھی اچھی اطلاعات نہیں ہر شخص اس وقت کوشش کر رہا ہے کہ سیلاب متاثرین کو ریسکیو کیا جائے،پوری دنیا سے اپیل ہے اس وقت ہمارا ساتھ دیں،سیلاب اور بارشوں سے سندھ میں 341 افراد جاں بحق ہوئے سیلاب اور بارشوں سے سندھ میں ایک ہزار 90 افرادزخمی ہوئے سیلاب اور بارشوں سے سندھ بھر میں 13 ہزار سے زائد مویشی ہلاک ہوئے سندھ بھر میں 4 لاکھ سے زائد مکانات کو جزوی، 2لاکھ 87 ہزار مکمل تباہ ہو چکے ہیں متاثرین سیلاب کوپی ڈی ایم اے کی جانب سے 89 ہزار سے زائد ٹینٹ دئیے گئے حکومت سندھ نے ٹینٹ کے لیے آڈرز دئیے ہوئے ہیں،حکومت سندھ کی جا نب سے لاکھوں راشن بیگز کا آڈر دیا گیا ہے،کوشش ہے جلد سے جلد متاثرین کو ریلیف فراہم کریں

    علاوہ ازیں بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی سرگرمیوں شروع کر دی گئی ہے ،ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر سبی اوردیگر اضلاع میں 2 ہزار کلوگرام سے زائد راشن پہنچا دیا گیا ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی سامان کی فراہمی مسلسل جاری رہے گی،

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    سیلاب سے اموات،نقصانات ہی نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے

    لک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے900 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے

    بالاکوٹ، آٹھ افراد سیلاب میں بہہ گئے،سوات میں عمارت گرنے کا خوفناک منظر، ویڈیو

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

  • پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی ہیلپ لائن یونیورسل ایکسز نمبر 1135 ہے،مختلف فارمیشنز میں آرمی ہیلپ ڈیسک یونیورسل ایکسز نمبر 1135 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے،

    قبل ازیں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے امدادی رقوم جمع کرنے کے حوالے سے آرمی کا کوئی الگ اکاؤنٹ نہیں ہے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی رقوم صرف حکومت کے اکاؤنٹ میں ہی جمع کرائی جا سکتی ہیں،پاکستان آرمی کا سیلاب متاثرین کے لیے امدادی رقوم جمع کرنے کا کوئی الگ اکاؤنٹ نہیں ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے پاک آرمی کے اکاؤنٹس جعلی ہیں، عوام پاک فوج سے منسوب ان جعلی بینک اکاؤنٹس میں فنڈز دینے سے گریز کریں

    واضح رہے کہ پاکستان کے کئی شہروں میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز سندھ کا دورہ کیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی گزشتہ روز کراچی پہنچے ہیں اور امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ لی،ملک کے دیگرعلاقوں میں بھی فلڈ ریلیف سینٹرز قائم کردیے گئے ہیں۔ ان سینٹرز پر امدادی اشیاء اکٹھی کرکے متاثرین تک پہنچائی جارہی ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج سیلاب کے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہی ہے۔ فوجی جوان متاثرین میں کھانا اور شیلٹرز بھی فراہم کررہے ہیں۔

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    سیلاب سے اموات،نقصانات ہی نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے

    لک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے900 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے

    بالاکوٹ، آٹھ افراد سیلاب میں بہہ گئے،سوات میں عمارت گرنے کا خوفناک منظر، ویڈیو

  • عمران خان کی ملک دشمنی: آئی ایم ایف پروگرام بحالی روکنے کیلئے کے پی حکومت کو استعمال کرنے لگا

    عمران خان کی ملک دشمنی: آئی ایم ایف پروگرام بحالی روکنے کیلئے کے پی حکومت کو استعمال کرنے لگا

    سابق وزیر اعظم عمران خان کی ملک دشمنی، آئی ایم ایف پروگرام بحالی روکنے کیلئے کے پی حکومت کو استعمال کرنے لگا۔

    صحافی نوید شیخ نے ایک خط شیئر کرتے ہوئے دعوی کیا کہ : اس سے بڑا اور کیا ثبوت چاہیئے کہ عمران خان فتنہ ہے کیونکہ یہ چاہتا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی نہ ہو اور ملکی معیشت اپنے پیروں پر بھی کبھی کھڑی نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ:اب خیبر پختونخواہ حکومت کو استعمال کیا جارہا ہے تاکہ اس پروگارم کو روکا جائے کیونکہ یہ لوگ ذاتی مفاد ، ملک دشمنی اور بیرونی ایجنڈے پر کارفرما ہیں اور اس سے بڑی مثال نہیں ہوسکتی ہے۔


    ادھر وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف سے طے شدہ شرط پر عملدرآمد نہ کرنے سے متعلق وزارت خزانہ کو لکھے جانیوالے خط کو ملک کے خلاف ساز ش قرار دیدیا ۔ جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے ہمراہ اسلا م آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کی اس سازش کو بھی ناکام بنائیں گے اورتوقع ہے کہ پیر کو آئی ایم ایف بورڈ سے ساتویں و آٹھویں اقتصادی جائزے کی منظوری کروا لی جائے گی۔
    انہوں نے مزید کہا کہ :آئی ایم ایف سے پاکستان کو اگلی قسط مل جائے گی، پی ٹی آئی نے پنجاب کو بھی لیٹر لکھنے کا کہا تھا مگر پنجاب نے لیٹر لکھنے سے انکار کردیا تھا۔

    لیکن اس بارے میں خیبر پختوانخوا کے وزیر خزانہ تیمورخان جھگڑا کا کہنا ہےکہ میں نےآئی ایم ایف حکام کوکوئی خط نہیں لکھا ہے بلکہ صرف وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کوخط لکھ کر تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے۔

    خیبر پختوانخوا کے وزیر خزانہ تیمور خان جھگڑا نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو خط لکھا کہ صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کا وعدہ پورا کیا جائے۔وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مسائل حل نہ کرنے سے صوبائی بجٹ پر 100 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ وزیر خزانہ خیبر پختوانخوا کی جانب سے لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ خیبر پختون خوا کے کئی اضلاع کو سیلاب کی تباہ کاریوں کا سامنا ہے، ریسکیو، ریلیف اور بحالی کیلئے اربوں روپے کی لاگت درکار ہوگی۔ تیمور خان جھگڑا کا کہنا تھا کہ ان حالات میں صوبے کے لئے سرپلس بجٹ چھوڑنا ناممکن ہو گا۔


    وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ: تحریک انصاف کی طرف سے آئی ایم ایف معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش پاکستان کے ساتھ بدترین غداری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ: ثابت ہو گیا کہ عمران نیازی کی ڈوریں باہر سے ہلتی ہیں اور اس کے فارن ڈونر اس سے پاکستان کو غیر مستحکم کروانا چاہتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ: مارشل لاء حکومتوں میں بھی کبھی کسی سیاستدان نے ملک کے مفاد سے ایسا نہیں کھیلا ہے جیسے عمران نیازی کھیل رہا ہے.


    وفاقی وزیر نے ایک اور ٹوئیٹ میں کہا کہ: تحریک انصاف اور عمران نیازی اناپرستی میں اندھے ہو چکے ہیں اور اب ملک کے مفاد سے کھیل کر ثابت کر رہے ہیں کہ فارن فنڈنگ مفت میں نہیں ملتی۔ احسن اقبال کے مطابق: پاکستان کے آئی ایم ایف معاہدہ کو سبوتاژ کر کے یہ پاکستانی معیشت کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں ۔مگر انشاءاللہ کامیاب نہیں ہونگے پاکستان آگے بڑھے گا.

  • سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیوں کے لیے فوج بھیجنے کا فیصلہ

    سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیوں کے لیے فوج بھیجنے کا فیصلہ

    مون سون بارشوں نے ملکی تاریخ کی بدترین تباہی مچائی ہے۔ بارشوں نے بلوچستان، جنوبی پنجاب اور سندھ میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے .حکومت نے متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیوں کے لیے فوج بھیجے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

    وفاقی کابینہ کی طرف سے سرکولیشن سمری کے ذریعے فوج متاثرہ اضلاع میں بھیجنے کی منظوری دی گئی۔ آئین کے آرٹیکل 245کے تحت فوج تعینات کرنے کی سمری کی منظوری دی گئی۔خیبر پختونخوا، بلوچستان اور پنجاب کے متاثرہ اضلاع میں فوج بھیجی جائے گی، تمام صوبائی حکومتوں کے محکمہ داخلہ کو آگاہ کردیا گیا۔

    دوسری طرف وزارت داخلہ نے شدید بارشوں اور سیلاب کی ہنگامی صورتحال کے پیش نظرسویلین حکومت کی مدد کیلئے چاروں صوبوں میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دےدی۔

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت سویلین حکومت کی ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشنز میں مدد کیلئے پاک افواج کی تعیناتی کی جارہی ہے۔ پاک افواج کو چاروں صوبوں کے سیلاب سے آفت زدہ علاقوں میں تعینات کیا جارہا ہے-

    انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ڈیرہ غازی خان ضلع میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک افواج تعینات کی ریکوزیشن کی ہے، حکومت خیبر پختونخوا نے ڈیرہ اسماعیل خان ضلع میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں فوج تعینات کرنے کی ریکوزیشن کی ہے۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت بلوچستان نےنصیر آباد،جھل مگسی، صحبت پور، جعفر آباد اورلسبیلہ اضلاع میں فوج کی تعیناتی کیلئے ریکوزیشن کی ہے۔ سندھ حکومت نے سیلابی علاقوں میں صوبائی حکومت کی مدد کیلئے فوج تعینات کرنے کیلئے ریکوزیشن وزارت داخلہ بھیجی۔

    انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ میں قائم کنٹرول روم سے سیلاب کی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کیا جارہاہے۔سیلاب سے متاثرہ لوگوں کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔انسانی زندگیاں بچانا اولین ترجیح ہے۔ وفاقی حکومت تمام صوبوں کو ضروری انسانی اور مالی وسائل فراہم کر رہی ہے۔