Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • یوم عاشورہ، ملک بھر میں مجالس اور جلوس،سیکیورٹی کے سخت انتطامات

    یوم عاشورہ، ملک بھر میں مجالس اور جلوس،سیکیورٹی کے سخت انتطامات

    حضرت امام حسین رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانیوں کی یاد میں ملک بھر میں مجالس برپا ہوئیں اور جلوس نکالے گئے۔

    یوم عاشورہ کا مرکزی شبیہ ذوالجناح کا جلوس لاہور کی نثار حویلی سے برآمد ہو گیا.شبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس اپنے مقررہ روایتی راستوں پر گامزن ہے.نرکزئی جلوس اپنے مقررہ روٹ سے ہوتا ہوا آج شام امام بارگاہ کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پزیر ہو گا.جس کے بعد شام غریباں برپا کی جائے گی.مرکزی شبیہ ذوالجناح کے روٹ کے راستے میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں.روٹ کی چھتوں پر سنائپرز تعینات کئے ہیں.

    قبل ازیں 9 محرم الحرام پر پاکستان کے مختلف شہروں میں یوم عاشورہ پر جلوس نکالے گئے اور مجالس عزا ء برپا کی گئیں، عزاداروں کیلئے دودھ اور پانی کی سبیلیں کا انتطام کیا گیا اس کے علاوہ نظر ونیاز کا وسیع اہتمام کیا گیا،عزاداران حسین نے ماتم داری اور گریہ زاری کی جبکہ یوم عاشورہ کے موقع پر ملک بھر میں موبائل فون سروس معطل کی گئی.

    لاہور میں 9 محرم کا ایک اور مرکزی جلوس پانڈو اسٹریٹ اسلام پورہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا، جلوس صبح پانڈو اسٹریٹ سے ہی برآمد ہوا تھا۔

    اسلام آباد میں 9 محرم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ اثناءعشری سےبرآمد ہوا اور مقررہ راستوں سے ہوتاہوا واپس یہیں اختتام پزیر ہوا.

    کراچی میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشترپارک سےدوپہرایک بجےبرآمدہوا، جلوس ایم اےجناح روڈ،صدر ایمپریس مارکیٹ،تبت سینٹر اور کھارادر میں حسنینہ ایرانیان امام بارگاہ پر ختم ہوا۔

    روہڑی میں نو ڈھالہ تعزیہ کا 500 سالہ تاریخی جلوس روایتی راستوں پر رواں دواں ہے۔
    لاہور میں مرکزی جلوس پانڈو اسٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہوا اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس پانڈو اسٹریٹ پہنچ کر ختم ہوا۔پشاور کا جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال سے10بجے برآمد ہوگا،کوئٹہ میں مرکزی جلوس ڈیڑھ بجے میکانگی روڈ سے برآمد ہوا۔اس موقع پر ملک بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں.

    سندھ کے شہر روہڑی میں نو محرم کے جلوس میں مذہبی رسم کی ادائیگی کے دوران دم گھٹنے سے 6 عزادار جاں بحق اور درجنوں بے ہوش ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق سندھ کے شہر روہڑی میں اہل تشیع برادری کے نو محرم الحرام کے جلوس میں مذہبی رسم ضریح اقدس کی انجام دہی کے دوران دم گھٹنے سے 6 عزادار جاں بحق اور درجنوں بے ہوش ہوگئے۔ایدھی ذرائع کے مطابق ضریح اقدس کربلا معلی کو پرسہ دینے کی کوشش کے دوران جاں بحق ہونے والے 6 عزادارواں میں سے تین کی شناخت ہوگئی۔ ان میں گڈو کا رہائشی د ل شیر ولد مورزادہ، سکھر لوکل بورڈ کا رہائشی حسن پٹھان اور ہالانی کا رہائشی منصور ولد بشیر احمد شامل ہیںامدادی ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد اور زخمیوں کو متعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی۔

    حیدرآباد میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ چہاردہ معصومین پہنچ کر اختتام پذیر ہوا، جلوس کے راستوں پر عزاداروں کے لیے سیبلیں، نذر و نیاز کا اہتمام بھی کیا گیا۔

    میرپور خاص، بدین، سجاول، کندھ کوٹ سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں نکالے گئے جلوس اپنی منزلوں پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئے۔

    ملتان میں مرکزی جلوس امام بارگاہ ممتاز آباد سے برآمد ہو کر اپنےمقررہ راستوں سےگزر اسی مقام پر اختتام پذیر ہوا۔

    فیصل آبادمیں 9 محرم الحرام کے سلسلہ میں 93 جلوس اور 138مجالس ہوئیں، مرکزی جلوس امام بار گاہ حیدریہ امین پور بازار سے برآمد ہوا۔

    جھنگ میں نویں محرم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ قصر زہرا جبکہ گوجرانوالہ میں امام بارگاہ حویلی سادات سے مرکزی جلوس برآمد ہوا۔

    میانوالی میں عزاداروں نے دریائے سندھ میں کشتیوں پر ماتمی جلوس نکالا، رحیم یار خان، بہاولپور، چنیوٹ، جہلم سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں جلوس نکالے گئے۔

    پاراچنار میں مرکزی امام بارگاہ سے عزاداری کا مرکزی جلوس برآمد ہوا، جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس اسی مقام پر نماز فجر میں اختتام پذیر ہوگا۔

    ڈیرہ اسماعیل خان میں نویں محرم الحرام کا ماتمی جلوس مرکزی امام بارگاہ بموں شاہ سے جبکہ مظفرآباد میں امام بارگاہ بیلہ نور شاہ سے مرکزی جلوس برآمد ہوا۔

  • شہادت امام حسین ؓ اُمت مسلمہ کے لیے ایک عظیم درس ہے،صدر اور وزیراعظم کا پیغام

    شہادت امام حسین ؓ اُمت مسلمہ کے لیے ایک عظیم درس ہے،صدر اور وزیراعظم کا پیغام

    وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہباز شریف اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم عاشورہ 1444/2022ہجری کے موقع پر قوم کے نام پیغام دیا ہے .وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں کہا ہے کہ یومِ عاشور حق و باطل کے اس لازوال معرکے کی یاد دلاتا ہے جب سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی قیادت میں جذبۂ ایمانی سے سرشار جماعت نے باطل کی اطاعت سے انکار کیا، اور حق کی سربلندی کے لیے اپنے سے بظاہر طاقتور گروہ کے سامنے سینہ سپر ہو گئی، اور یوں اصولوں پر سمجھوتہ نہ کرتے ہوئے تا قیامت عزم و ہمت اور بہادری کا استعارہ بن گئی۔

    نو اور دس محرم کے دن اہل بیت اور دیگر جانثار ساتھیوں کے ہمراہ، حضرت امام حسین ؓ نے بے سرو سامانی کے عالم میں ظلم و استبداد پر کاربند قوتوں کو للکارا اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے دین اسلام کوجلاء بخشی۔ آج اسلام انہی قربانیوں کی بنا پر زندہ ہے اوریہی قربانیاں اہل ایمان کو ابتلاء و آزمائش کی گھڑی میں عزم و ہمت کا حوصلہ دیتی ہیں۔

    شہادت امام حسین ؓ اُمت مسلمہ کے لیے ایک عظیم درس ہے۔ ہم سب کو چاہئیے کہ ان کے فلسفہ شہادت کو اپنے لیے مشعل راہ بنائیں، اور حق کی سربلندی کے لیے ہر قسم کی آزمائش کا جوانمردی اور اسقامت کے ساتھ مقابلہ کریں۔

    اس وقت ہمارا ملک جس نازک صورتحال سے دوچار ہے، ہمارے لیے اس جذبۂ جوان مردی اور حق گوئی کی اہمیت دو چند ہو جاتی ہے۔ اس لیے وطن عزیز کو ان مشکلات سے نکالنے کے لیے ہمیں صبر، ہمت اور یکسوئی کا مظاہرہ کرنا ہے۔

    اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اسوہ امام حسین پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ پاکستان اور پاکستانی قوم کو خوشحالی اور ترقی عطا فرمائے۔ آمین!
    پاکستان پائندہ باد.

    علاوہ ازیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسلامی تاریخ میں محرم الحرام نہایت عزت و احترام اور فضیلت والا مہینہ ہے،اس مہینے میں جہاں اسلامی تاریخ کے اہم ترین واقعات رونما ہوئے وہیں یوم ِ عاشورہ یعنی 10 محرم الحرام کا دن بھی امت مسلمہ کے نزدیک خصوصی اہمیت و فضیلت کا حامل ہے، آج کے دن حضرت امام حسین ؓ نے ایک ظالم حکمران کی بیعت کرنے سے انکار کرتے ہوئے دین کی سربلندی اور حق و صداقت کی خاطر اہلِ بیت اور دیگر جانثار ساتھیوں کے ہمراہ جامِ شہادت نوش فرمایا.

    صدر مملکت نے کہا کہ نواسۂ رسول ؐ نے کربلا کے تپتے ہوئے میدان میں حق کی خاطر اپنا سر تو کٹوا دیا مگر اسے باطل قوتوں کے سامنے جھکنے نہ دیا، آج کے دن حضرت امام حسین ؓ  ، اہلِ بیت اور ان کے وفا شعار ساتھیوں نے شجاعت ، بہادری اور قربانی کی عظیم الشّان مثال قائم کی اور اپنے خون سے اسلام کو ایک نئی زندگی عطا کی، اس اندوہناک واقعہ اور اہلِ بیت پر بے انتہا ظلم پر ہر مسلمان کی آنکھ اشک بار ہے.

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ خانوادۂ ِ حضرت امام حسین ؓ  کی عظیم قربانی ہمارے لیے مشعل راہ ہے اور اس میں ہمارے لیے پیغام ہے کہ ظلم و جبرپر مبنی باطل نظام کے خلاف حق اور سچائی کا علم بلند کرنا چاہیے، امّتِ مسلمہ کو حق و صداقت اور دین کی بقا اور فروغ کیلئے ڈٹ جانا چاہیے، خلقِ خدا کو ظلم و ستم کا نشانہ بنانے والی اور احکامات ِ الٰہی کی نافرمانی کرنے والی قوتوں کے خلاف صدائےاحتجاج بلندکرنی چاہیے، انفرادی اور اجتماعی سطح پر حق کی سربلندی اور نصرت کے لیےصبر، استقامت اور جرات کے ساتھ جدوجہد کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے.

    صدر عارف علوی نے کہا کہ جب ہم اللہ کے دین ، سنت نبوی ؐ اور اسوہ امام حسین ؓ  پر عمل پیرا ہوں گے تو یقینا ً اللہ تعالیٰ کی مدد ونصرت بھی ہمیں حاصل ہو گی اور ہم دنیا اور آخرت میں بھی کامیابی حاصل کریں گے، آئیں ، ہم آج کے دن عہد کریں کہ ہم اسوۂ ِ امام حسین ؓ  پر عمل پیرا ہونے کی بھرپور کوشش کریں گے اور جذبۂ ِ ایثار و قربانی سے سرشار ہوکر اپنے ہم وطنوں ، بالخصوص جنہیں سیلابی صورتحال کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے، کی خدمت کریں گے، میری دعا ہے کہ اللہ تعالی ٰ ہمارے ملک کو ترقی و خوشحالی کا گہوارہ بنائے اور ہمیں تمام بلاؤں سے محفوظ رکھے ۔ آمین !

  • پاک فوج میں تقرر و تبادلے، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر بہاولپور تعینات

    پاک فوج میں تقرر و تبادلے، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر بہاولپور تعینات

    راولپنڈی:پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر بہاولپور تعینات کر دیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر بہاولپور تعینات کیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل وہ کور کمانڈر پشاور تعینات تھے۔

    بیان میں مزید بتایا گیا کہ لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات کور کمانڈر پشاور تعینات کیا گیا ہے، ترجمان پاک فوج کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء ملٹری سیکریٹری پاک فوج ہوں گے۔

  • پی ٹی آئی کے 13 اگست  کے جلسے کا مقام تبدیل،اب جلسہ لاہور میں ہو گا

    پی ٹی آئی کے 13 اگست کے جلسے کا مقام تبدیل،اب جلسہ لاہور میں ہو گا

    پی ٹی آئی نے 13 اگست کے جلسے کا مقام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تحریک انصاف اب اسلام آباد کے بجائے لاہور میں جلسہ کرے گی،پی ٹی آئی جلسہ لاہور ہاکی گراؤنڈ میں ہوگا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا. زرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف 75 ویں یوم آذادی کا جشن لاہور میں منائے گی.

    ذرائع کے مطابق عمران خان نے اسلام آباد میں 13 اکست اور 14 اکست کی درمیانی شب پاور شو کا اعلان کیا تھا تاہم وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے بیان کے بعد پی ٹی آئی نے جلسے کا مقام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،اب جلسہ لاہور میں منعقد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے.

    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں جلسہ کیلئے وفاقی حکومت سے اجازت لینا پرے گی اور وفاقی حکومت آسانی سے جلسہ کی اجازت نہیں دے کی لہذا جلسہ لاہور میں منعقد کیا جائے جہاں پی تی آئی کی اہنی حکومت ہے ،ژرائع کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں تجویز پر مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی جلسہ لاہور میں کیا جائے .

    زرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی رہنماوں کو لاہور میں جلسہ کی تیاریاں کرنے کی ہدایت کر دی ہے.

  • تحریک لبیک کا 13 اگست کو فیض آباد تک نظریہ پاکستان مارچ کا اعلان

    تحریک لبیک کا 13 اگست کو فیض آباد تک نظریہ پاکستان مارچ کا اعلان

    تحریک لبیک پاکستان کا 13 اگست کو راولپنڈی لیاقت باغ سے فیض آباد انٹر چینج تک نظریہ پاکستان مارچ کا اعلان

    تحریک لبیک کے امیر شمالی پنجاب و رکن شوریٰ پیر عنایت الحق شاہ کا کہنا ہے کہ مارچ کے اختتام پر فیض آباد پل پر نظریہ پاکستان کانفرنس بھی ہوگی، مارچ کی قیادت و کانفرنس سے خصوصی خطاب امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی کرینگے تمام کارکنان اور ذمہ داران 13 اگست بروزہفتہ شام4 بجے لیاقت باغ پہنچیں آج سے ایک ماہ زائد عرصہ ہو گیا ہے کہ ہم نے اسلام آباد انتظامیہ کو نظریہ پا کستان کا نفرنس پر یڈ گرا ؤنڈ میں منعقد کرنے کے لیے ایک درخواست دی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور اے سی نے محرم الحرم کا انتہائی مقدس اور حساس مہینہ بتا کر ہمیں اجازت نہیں دی اسلام آباد انتظامیہ کے فیصلے کے بعد ہم نے پاکستان کے استحکام اور محرم الحرام کے احترام میں کانفرنس کو موخر کیاوزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو پر یڈگراؤنڈ میں جلسہ کر نے کی اجازت دینا دوہرا معیار ہے،

    مارچ میں تحریک لبیک نے بھی ایک بار پھر "مارچ” کا اعلان کر دیا

    علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

    اگر معاہدہ پورا نہ ہوا تو یہ قافلہ آگے روانہ ہوگا تحریک لبیک کی شوریٰ کا اعلان

    پیر سید عنایت الحق شاہ نے رانا ثناء اللہ سے سوال کیا کہ کیا ہم بھارت سے آئے ہیں؟کیا تحریک لبیک پاکستان الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ جماعت نہیں ؟ 14 اگست کو ٹی ایل پی کے زیر اہتمام راولپنڈی اسلام آباد میں جتنی بھی ریلیاں،جلسے،جلوس جو منعقد کیے جانے تھے اُن کا منسوخ کیا جاتا ہے،فیض آباد پل پر نظریہ پاکستان کانفرنس پوری قوت کے ساتھ منعقد کرینگے انشاء اللہ 13 اگست کو لیاقت باغ سے لے کر فیض آباد پل تک عشقان رسولﷺ کا ٹھاٹھے مارتا ہوا سمندر پوری قوم کو کا نظر آئے گا، اہلیان پاکستان کو بتائیں گے کہ پاکستان کے قیام کا مقصد کیا تھا ہمارے آباؤ اجداد اور بزرگوں نے قربانیاں کیوں دی،

    خون کی ہولی کھیلی گئی،مولانا فضل الرحمان بھی تحریک لبیک کے حق میں بول پڑے

    کالعدم تحریک لبیک کے ساتھ مذاکرات کے حوالہ سے نئی پیشرفت

    وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد،حافظ سعد رضوی نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا

    قیادت نا اہلوں سے نکل کر ناقابل اعتبار لوگوں کے ہاتھ آ گئی،حافظ سعد رضوی

  • دھونس،دھمکی کا راستہ اپنایا تو 25 مئی سے زیادہ برا حال ہوگا وفاقی وزیر داخلہ

    دھونس،دھمکی کا راستہ اپنایا تو 25 مئی سے زیادہ برا حال ہوگا وفاقی وزیر داخلہ

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بریگیڈیئر خالد نے ملک کے لیے جان کی قربانی دی، بریگیڈیئر خالد ہمیشہ شہادت کی خواہش رکھتے تھے پوری قوم بریگیڈیئر خالد اور دیگر شہدا کو سلام پیش کرتی ہے،

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا سربراہ قوم کو تقسیم کر رہا ہے پی ٹی آئی کا سربراہ نوجوانوں کو گمراہ کر رہا ہے الیکشن کمیشن نے فارن ایجنٹ کے طورپر عمران خان کی شناخت کی ہے، عمران خان کو نہ روکا گیا تو قوم کو حادثے سے دو چار کر دے گا،جو مہم انہوں نے پاک فوج کے حوالے سے چلائی اس سے ان کی ملک دشمنی سامنے آتی ہے،شہدا کے خلاف ٹرینڈ چلانے والے گمراہی کا شکار ہیں،

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ وفاق اور صوبے نظام کا حصہ ہیں سب کا آئینی رول ہے،انہیں چاہیے اس قسم کی گفتگو کی بجائے کوئی ڈھنگ کا کام کریں، دھونس، دھمکی کا راستہ اپنایا تو 25 مئی سے زیادہ برا حال ہوگا آپ کا، آپ کے لیے باعث شرم ہونا چاہیے کہ ایک دن ایک بات دوسرے دن دوسری بات کرتے ہیں، شہزاد اکبر والا کام میں نہیں کر سکتا کہ پہلے خبریں دیں،اب یہ تیرہ کو جلسہ کریں گے،لیاقت باغ یا پریڈ گراونڈ میں کرنا چاہتے ہیں تو کریں، تین چار دن پہلے عمران خان نے کہا کہ اس چیف الیکشن کمیشنر کے ہوتے ہوئے ہم الیکشن نہیں لڑیں گے،پہلے چیف الیکشن کمیشن کو تو ہٹالیں، پھر اسمبلیاں توڑیں جو استعفے دیے ہیں، وہ منظور کرائیں،فواد چودھری صاحب ایک بار میرے حق میں بات کر بیٹھے تھے، پھر ان کی چھترول ہوئی، افغانستان میں جہاں پر ڈرون حملہ ہوا ہے، افغانستان نے کبھی پاکستان پر ایسا الزام نہیں لگایا،یہ بدبخت پاکستان پر الزامات لگاتے ہیں، پاکستان میں رہتے ہوئے،

    :ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے

    عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

  • کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈیل جیتنے پر مسلح افواج، وزیراعظم کی ارشد ندیم کو مبارکباد

    کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈیل جیتنے پر مسلح افواج، وزیراعظم کی ارشد ندیم کو مبارکباد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈیل جیتنے کے بعد ارشد ندیم نے کہا ہے کہ اللہ کاشکر ادا کرتا ہوں، والدین اور پوری قوم کی دعاوں کی بدولت گولڈ میڈل جیتا،

    ارشد ندیم کا مزید کہنا تھا کہ اللہ نے بہت عزت دی ہے،کامن ویلتھ گیمز میں نیا ریکارڈ بنایا ہے ،آگے اولمپکس گیمز شروع ہورہی ہیں پوری کوشش کروں گا کہ ملک کا نام روشن کروں .

    کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مسلح افواج، وزیراعظم سمیت دیگر نے ارشد ندیم کو مبارکباد دی ہے ،ڈیج جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج نے ارشد ندیم کو کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی کے مظاہرہ اور جیولین تھرو میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ کرتے ہوئے ارشد ندیم کی غیر معمولی کارکردگی کو زبردست سراہتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ پاکستان زندہ باد

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ارشد ندیم کی جانب سے کامن ویلتھ گیمز میں جیولن تھرو میں تاریخ رقم کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قوم کا فخر اور ہمارے قومی ہیرو ہیں

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کامن ویلتھ گیمز میں جیولن تھرو میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان کے لئے قابل فخر کارنامہ سرانجام دیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج صبح سویرے بیدار ہونے پر یہ شاندار خبر سننے کو ملی کہ ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں اپنا پہلا گولڈ میڈل حاصل کرکے قوم کے لئے قابل فخر کارنامہ سرانجام دیا ہے

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دولت مشترکہ کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارک باد دی ہے، اور کہا ہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں نیزہ پھینکنے کے مقابلوں میں ارشد ندیم کا ریکارڈ پورے پاکستان کے لئے فخر کی بات ہے،انجری کے باوجود ہمت نہ ہارتے ہوئے سونے کا تمغہ جیت کر ارشد ندیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا بھی بے مثال مظاہرہ کیا، نصف صدی سے زائد عرصے بعد دولت مشترکہ کھیلوں کے ٹریک اینڈ فیلڈ مقابلوں میں پاکستان کو گولڈ میڈل ملنا ایک بڑی کامیابی ہے، ارشد ندیم اور نوح دستگیر جیسے جوان پاکستان کے ہیرو ہیں،

    سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم نے جویلین تھرو میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا،گولڈ میڈل جیتنے پرارشد ندیم اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتےہیں، ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر قوم کا سرفخرسےبلند کردیا ہے، ہم سب کو ارشد ندیم پر فخر ہے ارشد ندیم نے جیت کے لئے کوشش مسلسل جاری رکھی اورکامیاب ہوئے، ارشد ندیم کو تمام سہولیات فراہم کرنے کو یقینی بنایا جائے،

    کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے ارشد ندیم نے جویلین تھرو (نیزہ بازی) میں گولڈ میڈل جیتا ہے، پاکستانی ایتھلیٹ نے اپنی پانچویں باری میں 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کی

  • وزیراعظم کا  قطری امیرکوٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

    وزیراعظم کا قطری امیرکوٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

    اسلام آباد:وزیراعظم کا قطری امیرکوٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف اور قطرکےامیرشیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔شہبازشریف نے قطری شہزادے کو سلام کہا اورپھراس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قطر اور پاکستان کے درمیان قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں، قطر میں موجود 2 لاکھ سے زائد پاکستانی قطر اور پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

     

    ادھر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کا پاکستان کے ساتھ تعاون پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان میں عرب امارات کی طرف سے سرمایہ کاری کے اعلان کا خیر مقدم کیا ، ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ میں اپنے بھائی عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کا شکر گزار ہوں کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے جا رہا ہے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ دونوں برادر ممالک اپنے کثیر جہتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔

     

    یاد رہے کہ چند دن پہلے شہبازشریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو بھی فون کیا تھا اور ان کےساتھ پاکستان کی معاشی صورت حال پر بھی گفتگو کی اورپاکستان کے ساتھ سعودی عرب کے دیرینہ اسلامی برادرانہ رشتے کی بھی تعریف کی

  • شہداء کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    شہداء کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    شہداء کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا.ایف آئی اے سائیبر کرائم ونگ کی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے.
    ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے محمد جعفر 4 رکنی ٹیم کی قیادت کریں گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائمز ونگ میں ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے سے متعلق انکوائری رجسٹرڈ کردی گئی۔

    ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈی جی سائبرکرائمز محمد جعفر کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم قائم کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم میں ڈائریکٹر آپریشنز وقار چوہان، ایڈیشنل ڈائریکٹرایاز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرعمران حیدر شامل ہیں۔

    علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہدا ء کا تمسخر اڑانے والوں کا شدت سے احتساب ضروری ہے، ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد شہدا ء اور انہیں برا بھلا کہنے کی سوشل میڈیا پر خوفناک مہم چلائی گئی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہدا کی قربانیوں کا تمسخر اڑانے والے کا عمل قابل افسوس اور قابل مذمت ہے، ایسے لوگوں کا احتساب بہت ضروری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے شہداء کی قربانیوں کا تمسخر اڑانےاور انہیں برا بھلا کہنےکی سوشل میڈیامہم صرف شرمناک ہی نہیں خوفناک بھی ہے۔ متکبر اور منافقانہ سیاسی نظریےکا یہی نتیجہ ہےکہ یہ کم سن ذہنوں میں زہرگھول کربد تہذیبی کوترویج دیتا ہے.

    وزیراعظم نے سوال کیا کہ ’آخرہمارا معاشرہ کس سمت جا رہاہے؟ ہمیں شدت سےخوداحتسابی کی ضرورت ہے.واضح رہے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ ہیلی کاپٹر حادثے پر سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کی مالی سرپرستی کی جاتی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد منفی سوشل میڈیا مہم کے باعث شہدا کے لواحقین کی دل آزاری ہوئی جس پر شہدا کے خاندانوں اور افواج پاکستان کےرینک اینڈ فائل میں شدیدغم وغصہ اوراضطراب ہے۔

    ہیلی کاپٹر میں سوار کور کمانڈر کوئٹہ سمیت تمام افراد شہید ہو گئے: آئی ایس پی آر

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس مشکل اور تکلیف دہ وقت میں پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی تھی لیکن کچھ بےحس حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پرتکلیف دہ اورتوہین آمیز مہم جوئی کی گئی، یہ بے حس رویے ناقابل قبول اور شدید قابلِ مذمت ہے۔

    دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ صدرمملکت پاک فوج کے شہدا کے جنازوں میں شرکت کرنا چاہتے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پرپی ٹی آئی ٹرولرز کے زہریلے، جھوٹے اور منفی پروپیگنڈے پرصدرمملکت کو فیڈ بیک دیا گیا اور صدرکوبتایاگیا کہ پی ٹی آئی ٹرولرز نے شہدا سے متعلق زہریلا، جھوٹا اور منفی پروپیگنڈا کیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لسبیلہ میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کے دوران لاپتہ ہوگیا تھا۔کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد ہیلی کاپٹر کا ملبہ موسیٰ گوٹھ سے ملا تھا۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا جس کے باعث ہیلی کاپٹر میں سوار کورکمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد سمیت 6 جوان شہید ہوگئے تھے۔

    ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر اس حوالے سے منفی مہم چلائی گئی تھی جس کی پاک فوج نے شدید مذمت کی ہے۔

  • پاکستان نے او آئی سی کیخلاف بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مستردکردیا

    پاکستان نے او آئی سی کیخلاف بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مستردکردیا

    اسلام آباد:پاکستان نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے متعلق بھارتی وزیرخارجہ کا بیان مسترد کردیا۔ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ اوآئی سی نے 5 اگست 2019 کےبھارتی غیرقانونی اقدامات پرواضح موقف اختیارکیا، پاکستان بھارتی وزارت خارجہ کے مضحکہ خیز اور جھوٹے دعووں کو یکسرمسترد کرتا ہے۔

    عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ اوآئی سی کافورم 1.7 ارب سے زیادہ مسلمانوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ او آئی سی ہمیشہ کشمیری عوام کے جائز حقوق کی حمایت میں آواز اٹھاتا رہا ہے جو سات دہائیوں سے بھارت کے بے دریغ جبر کا ناقابل بیان نقصان اٹھا چکے ہیں۔

    ترجمان کے مطابق ہندوتوا کاپر چارکرنے والا دوسروں پر تعصب اور فرقہ وارانہ ایجنڈے کاالزام لگارہا ہے۔ ریاستی دہشتگردی کو فروغ دینے والے کا دوسروں پر انگلیاں اٹھانا انتہائی خطرناک امرہے۔

    اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ریاست جموں و کشمیر کبھی بھارت کا حصہ تھا اور نہ کبھی ہوگا۔ ریاست جموں کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ “متنازعہ” علاقہ ہے۔

    عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ ریاست جموں کشمیر 1947 سے زبردستی اور غیر قانونی طور پر ہندوستانی قبضے میں ہے۔ ریاست جموں کشمیر کا تنازعہ تقریباً 75 سالوں سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں سماجی و اقتصادی ترقی کا دعویٰ کرکے عالمی برادری کو گمراہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوگا۔ سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے تحت اقوام متحدہ کی سرپرستی میں آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے ہونا ہے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارت کو جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور سلامتی کے مفاد میں کشمیرپر اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل درآمد کرتے ہوئے کشمیریوں اور عالمی برادری کے ساتھ اپنے وعدے کا احترام کرنا چاہیے۔