Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • وزیراعلی پنجاب کا انتخاب،آصف زرداری کی شجاعت حسین سے دوسری اہم ملاقات،رات گئے تک جوڑ توڑ

    وزیراعلی پنجاب کا انتخاب،آصف زرداری کی شجاعت حسین سے دوسری اہم ملاقات،رات گئے تک جوڑ توڑ

    سابق صدر آصف علی زرداری ایک بار پھر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے بڑی عقیدت سے چوہدری شجاعت حسین کے کھٹنوں کو ہاتھ لگایا اور ان کی خیریت دریافت کی ، آصف زرداری نے چوہدری شجاعت حسین سے ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور اہم معاملات پر مشاورت کی اور چوہدری شجاعت حسین کو اعتماد میں لیا.

    باغی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری پنجاب میں مسلم لیک ن کی حکومت کو بچانے کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں اور اس ضمن میں آصف زردای کی سیاسی ملاقاتیں بھی جاری ہیں. پنجاب کی وزارت اعلی کیلئے انتخاب آج ہو گا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے معاملے پر بھی چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا.ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت اور وزیرعلی حمزہ شہباز کی وزارت بچانے کیلئے کوشاں ہیں،آصف زرداری نے چوہدری شجاعت کے گھر ڈیرہ ڈال لیا ہے، آصف زرداری چوہدری شجاعت سے ملاقات کر کے چلے گئے تھے مگر کچھ ہی دیر بعد دوبارہ وایس آگئے اور چوہدری شجاعت کو حمزہ شہباز کی حمایت کیلئے پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں ہیں.

    ذرائع کے مطابق آصف زرداری کی چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ گزشتہ 24 کھنٹوں کے دوران دوسری اہم ملاقات ہے، چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ ملاقات کے بود جب آصف زرداری چوہدری شجاعت کے گھر سے روانہ ہوئے تو وہ گاڑی میں وکٹری کا نشان بناتے ہوئے روانہ ہوئے.

    قبل ازیں سابق صدر آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے ملاقات کی.پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی کی قیادت میں ملاقات بلاول ہاؤس میں ہوئی،پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے آصف علی زرداری سے وزیر اعلی پنجاب کے انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا. ملاقات میں متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز کو بھر پور سپورٹ کرنے کا اعادہ کیا گیا.

    آصف علی زرداری کی پارلیمانی پارٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے ہیں، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن کی اتحادی ہے اور تمام ذمہ داریوں کو قبول کرتی ہے ،ذوالفقارعلی بھٹو کا کارکن ہوں، خرید و فروخت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا.

    آصف علی زرداری نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کا امیدوار حسن مرتضیٰ ہوتا تو میں پیسے ضرور لگاتا ،حمزہ شہباز کے وزارت اعلی کے امیدوار ہونے پر میں پیسہ کیوں لگاوں؟،ملک اور پنجاب کی سیاسی صورتحال پر مفاہمت کے لیے خود کو پیش کیا ہے،مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتا ہوں اور یہ کرتا رہوں گا ،میں پہلی دفعہ لاہور نہیں آیا، 3 ماہ پہلے اعلان کیا تھا کہ میں پنجاب میں بیٹھ کر سیاست کروں گا،ابھی تو میں نے پنجاب کی ہر تحصیل میں جانا ہے، انہوں نے کہا کہ پیسے کی سیاست کو یکسر مسترد کرتا ہوں،مسلم لیگ ن کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں،حمزہ شہباز کو وزیر اعلی پنجاب منتخب کروانے کے لیے اپنی پوری کوشش کریں گے، چودھری شجاعت حسین کے کہنے پر نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کو چوہدری پرویز الہی کو وزیر اعلی نامزد کرنے کے لئے آمادہ کیا،انہوں نے بتایا کہ چودھری پرویز الہی میرے ساتھ کمٹمنٹ کر کے عمران خان سے جا ملے ،مسلم لیگ ن نے پرالہی کو وزیر اعلی بنانے کے حوالے سے اپنی کمٹمنٹ پوری کی، میں کمٹمنٹ پوری کرنے والوں کے ساتھ کھڑا ہوں.

  • وفاقی کابینہ نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے ملٹی ماڈل ایئر روڈ کوریڈورکی منظوری دے دی

    وفاقی کابینہ نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے ملٹی ماڈل ایئر روڈ کوریڈورکی منظوری دے دی

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا.وزیراعظم نے لاہور سے ویڈیو لنک کے ذریعے کابینہ اجلاس کی صدارت کی۔ وزیراعظم نے تمام کابینہ ممبران کو خوش آمدید کہا۔

    وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے وفاقی کابینہ کو امریکی ڈالرز کے ریٹ میں حالیہ اضافے کے بارے میں بریفینگ دی۔ وفاقی وزیر خزانہ نے اجلاس کو بتایا کہ امریکی ڈالر کی قیمت کو کم کرنے اور پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں اور آئندہ مہینے پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں مستحکم ہوجائے گا۔

    عمران خان کے سابق مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کا احتساب شروع

    وفاقی وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ رواں مالی سال گزشتہ سال کی نسبت ملک میں اقتصادی ترقی کی شرح بہتر رہے گی کیونکہ موجودہ حکومت نے پیداواری شعبے بشمول زراعت کے شعبے کو تاریخی ٹیکس مراعات دی ہیں جن کے نتیجے میں صنعتی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ اور زراعت کے شعبے کی ترقی یقینی بنائی جا رہی ہے. ان اقدامات سے مقامی پیداوار کی بدولت در آمدات میں کمی، روزگار میں اضافہ اور بر آمدات میں بھی خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے.

     

    میں نےحکومت پاکستان کوکہا ہےکہ عمران خان کوایک ایک مقدمےمیں گرفتارکرو:فضل الرحمان

     

     

    وفاقی کابینہ نے آفتاب سلطان ریٹائرڈ پولیس سروس آف پاکستان آفیسر کی بطور چیئرمین National Accountibility Bureau تعیناتی کی منظوری دی۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ چیئرمین نیب کی تقرری کی مدت 3 سال کردی گئی ہے جس کی معیاد بڑھائی نہیں جاسکتی۔ چیئرمین نیب کی تعیناتی قومی اسمبلی میں لیڈر آف ہاؤس اور لیڈر آف اپوزیشن کی مشاورت سے کی جاتی ہے۔

    وفاقی کابینہ نے وزارتِ تجارت کی سفارش پرافغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے ملٹی ماڈل ایئر- روڈ کوریڈور (Multi Model Air -Road Corridor) کی منظوری دے دی۔وفاقی کابینہ نے وزراتِ تجارت کی سفار ش پر پاکستان اور ترکی کے مابین ٹریڈ اِن گڈز (Trade in Goods)معاہدے پر دستخط کرنے کی منظوری دے دی۔ پاکستان اور ترکی نے وزیراعظم کے حالیہ دورہء ترکی کے دوران اس معاہدہ پر دستخط کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس معاہدے کے ذریعے پاکستان اور ترکی کو ایک دوسرے کی سروسز اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں بہتر رسائی ملے گی۔

     

     

    آفتاب سلطان کو چئیرمین نیب تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی

     

     

    ترکی کی طرف سے پاکستان کو 261 ٹیرف لائنز پر رعایت فراہم کی جائے گی جس میں 123 اشیاء پر فوری طور پر زیرو ریٹنگ بھی شامل ہے جبکہ پاکستان کی طرف سے ترکی کو 130 ٹیرف لائنز پر رعایت کی پیش کش کی گئی ہے. ان اشیاء میں 8 بڑے شعبوں کی مصنوعات جن میں زراعت، کیمیکل، چمڑے، پلاسٹک، ربڑ، انجینئرنگ اور دھاتی صنعتوں کی مصنوعات شامل ہیں. معاہدے سے پاکستان اور ترکی کے مابین کے دو طرفہ تجارت کا حجم بڑھ کر 5 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا. وزیراعظم نے اس معاہدے کے حوالے سے وزراتِ تجارت کی کوششوں کو سراہا۔

    وفاقی کابینہ نے افغانستان میں پاکستانی ہسپتالوں کے آپریشنز، دیکھ بھال، سامان کی فراہمی اور سٹاف کی تنخواہوں کے حوالے سے افغانستان کی حکومت کو فنڈز کی منتقلی کی منظوری دے دی۔

    وفاقی کابینہ نے وزارتِ بین الصوبائی رابطہ کی سفارش پر چیئرمین فیڈرل لینڈز کمیشن بابر یعقوب فتح محمد کا استعفیٰ منظور کرنے کی منظوری دے دی نئے چیئرمین فیڈرل لینڈز کمیشن کی تعیناتی کا فیصلہ کابینہ کمیٹی کرے گی۔ وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 20 جولائی 2022 کو منعقد ہونے والے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کردی۔
    1۔ Approval of authorization to Trading Corporation of Pakistan for signing agreement with Chinies Firms for Import of 200 KMT Urea on G2G Basis.
    2۔ Approval of Lowest Bid offered by MS. Vittera B.V/Marine International at US Dollers 404.86/MT for 120,000MT (+/-5% MOLSO) on CFR Bulk at 90 days deferred payment basis.

    کابینہ کو اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ یوریا اور گندم کی شفاف طریقے سے خریداری کو یقینی بناتی ہوئے اس بات کا خاص خیال رکھا گیا کہ بہترین معیار کو کم ترین قیمت پر خریدا جا سکے. اس حوالے سے متعلقہ حکام نے مہنگے ٹینڈرز کو بروقت مسترد کرکے کم قیمت ٹینڈرز کو بروقت یقینی بنایا.

    کابینہ نے چائینز فرم سے یوریا کی 100 امریکی ڈالرز فی ٹن کم قیمت پر درآمد کے حوالے سے وفاقی وزیر برائے تجارت، وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی، وفاقی سیکرٹری تجارت اور وفاقی سیکرٹری برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی کی کوششوں کو سراہا۔ مزید برآں کابینہ نے گندم کی خریداری کے حوالے سے طلب کی گئی قیمت سے 36 امریکی ڈالرز فی ٹن کم قیمت پر ٹینڈر کے عمل کو جلد از جلد نمٹانے پر وزارتِ نیشنل فوڈ سیکورٹی کی ٹیم کی تعریف کی۔

    وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے Disposal of Legislative Cases کے 20 جولائی 2022کے ہونے والے اجلاس میں کئے گئے مندرجہ ذیل فیصلے کی توثیق کردی۔

    1۔ Approval of Ordinance Titled "Government-to-Goverment (G2G) Commercial Transcation Ordinance 2022.

    وزیراعظم نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے لیے تجویز کیے گئے ناموں پر کابینہ کمیٹی بنانے کی ہدایت کردی جو کہ ان ناموں پر غور کرنے کے بعد اپنی رپورٹ وفاقی کابینہ کو پیش کرے گی۔

  • ترک سفیر مہمت پیکی کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےاہم ملاقات

    ترک سفیر مہمت پیکی کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےاہم ملاقات

    راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پیکی نے آج جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے ۔

    پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی صورتحال، باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر خصوصی زور دیتے ہوئے دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ ہم ترکی کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جن کی جڑیں تاریخ میں گہری ہیں اور ہماری ثقافتی اور مذہبی وابستگیوں میں جڑی ہوئی ہے۔

    معزز مہمان نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے ترکیہ کے سفیر مہمت پچاجی کی سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو سے ملاقات ہوئی ہے۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ترکیہ کے سفیر نے پیشہ ورانہ مہارت اور خود انحصاری کے میدان میں پاک فضائیہ کی غیر معمولی ترقی کو قابلِ تعریف قرار دیا۔

     

    ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں، سربراہ پاک فضائیہ نے دونوں فضائی افواج کے مابین دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

    ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ تعاون کے مختلف امور زیرِ بحث آئے۔

  • پنجاب اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا،کل پرویز الہی واضح اکثریت سے وزیر اعلی منتخب ہوںگے،پی ٹی آئی

    پنجاب اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا،کل پرویز الہی واضح اکثریت سے وزیر اعلی منتخب ہوںگے،پی ٹی آئی

    پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے 15نومنتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھا لیا ،سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے حلف لیا،حلف اٹھانے والوں میں فیصل آباد سے رکن صوبائی اسمبلی علی افضل ساہی ،پی ٹی آئی کے رکن زین قریشی ، حسن ملک ،عرفان اللہ نیازی، میاں محمد اعظم،مہر محمد نواز بھروانہ، خرم شہزاد ورک ،میاں اکرم عثمان ،شبیر احمد گجر ،ملک ظہیر عباس کھوکھر، محمد غلام سرور، عامر اقبال شاہ ،محمد معظم ،قیصر عباس خان،سردار سیف الدین کھوسہ اورآزاد رکن اسمبلی پیر رفیع الدین نے بھی حلف اٹھا لیا۔حلف کے موقع پر مہمان گیلری میں شاہ محمود قریشی اور زین قریشی کی اہلیہ بھی موجود تھے۔

    سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے آج اجلاس میں آکر ہمارے اجلاس کو مان لیا ہے، چلو دیر سے آے درست آے ،کل اہم ترین دن ہے ،کل تمام اراکین ڈسپلن کے ساتھ آئیں ،تمام اراکین اکٹھے رہیں اس سے طاقت ملتی ہے ،کل والے اہم مرحلے سے اللہ ہمیں کل کامیاب کرے ،کل بروز جمعہ اسمبلی اجلاس سہہ پہر چار بجے ہوگا ،ڈپٹی سپیکر سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق اجلاس کی صدارت کریں گے

    نو منتخب رکن اسمبلی میاں محمد اکرم عثمان نے ایوان میں کہا کہ ہم نے پنجاب عوام سے وعدے کیے اسے پورا کریں گے، ووٹر لسٹوں میں کئی لوگوں کو زندہ اود مردہ کردیاگیا، لوٹا کریسی کو عوام نے مسترد کر دیا،

    مسلم لیگ ن کے چیف وہپ خلیل طاہر سندھو بھی ایوان میں آئے،حلف برداری کےلئے خلیل طاہر سندھو نے سپیکر سے گفتگو بھی کی،سپیکر کا ایوان میں حکومتی رکن خلیل طاہر سندھو سے مکالمہ ہوا،خلیل طاہر سندھو نے کہا سپیکر آپ کے کہنے پر حلف اٹھا رہے ہیں،حلف اٹھانے والوں میں لیگی رکن فدا حسین، سبطین رضا، اسد کھوکھر بھی شامل ہیں.راجہ بشارت نے کہا کہ جمہوری عمل کا حصہ بنے اسے خوش آمدید کہتے ہیں،پہلے ن لیگ والے اجلاس کا حصہ نہیں بنے ساری کارروائی سے متفق ہوئے.

    حلف آٹھانے کے بعد نو منتخب رکن اسمبلی اسد کھوکھرنے کہا کہ ایوان میں لوٹا فضول گفتگو ہے، پی ٹی آئی کو حلقے میں ٹھوک کر رکھ دیا جو حشر ہوا سب نے دیکھ لیا، عمران خان کی سیاست اور نظریہ کو اپنے حلقے میں دفن کر دیا ہے، چودھری ظہیر الدین نے کہا کہ گیارہ جماعتوں کا بیانیہ پندرہ جگہ پر ٹھک چکا ہے، اسد کھوکھر عثمان بزدار کو بھائی کہتے رہے ان سے فنڈز لے کر جیتے ہیں، نو منتخب رلن نواز بھروانہ نے کہا کہ ضمنی الیکشن نظریہ کی جنگ تھی مسلم امہ کے وقار کی جنگ تھی، عمران خان جس مشن کو لے کر چلے اس میں کامیابی حاصل کی، عمران خان کو دو نمبری سے ہٹایا اور عمران مشن کو روکا گیا، جو فتح سترہ جولائی کو ہوئی اس نظریہ کی فتح جو ملک و قوم کے روشن مستقبل کی ہے، پہلے بھی عمران خان کے ساتھ رہا اور آئندہ بھی رہوں گا.
    پنجاب اسمبلی کا جاری اکتالیسواں اجلاس ہفتے کی دوپہر ایک بجے تک ملتوی کر دیا گیا .سپریم کورٹ کے حکم کے تحت وزیر اعلی کےانتخاب کیلئے چالیسواں اجلاس کل سہہ پہر چار بجے ہوگا ،جاری اجلاس میں اسپیکر نے سپریم کورٹ کا وزیر اعلی کے انتخاب کے حوالے سے اجلا س کا حکمنامہ پڑھ کر سنایا.

    دوسر جانب ترجمان عمران خان فیاض الحسن چوہان نے پنجاب اسمبلی میں میدیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں پندرہ ممبران جن کا نوٹیفکیشن ہوا وہ پہنچ چکے ہیں جو حلف لیں گے ،دنیا کے سب سے بڑے ڈاکو آصف زرداری موجودگی کے باوجود اور پیر و مرشد ماننے والی آل شریف انکی ہدایات پر چل رہے ہیں،دنیا کو پتہ ہے کہ پچھلے چار مہینوں میں آصف زرداری مریدی حاصل کرنے والے عوام کو شکل نہیں دکھا سکتے، پیر آصف زرداری کے اصولوں کے مطابق ن لیگ چل رہی ہے،سندھ کی انتہائی اہم شخصیت نے بتایا کہ دس ہزار تین سو ارب روپے کا زرداری مالک ہے،پیر آف ڈبہ شریف آصف زردارئ حرام کے کھربوں روپے لے کر لاہور بیٹھا ہوا ہے، رحیم یار خان کا ایک لوٹا ہی زرداری خرید سکا ہے،کل الیکشن ہے زرداری نے جو شیطانی و ابلیسی کھیل کھیلا ہوا ہے وارننگ دیتا ہوں اگر شیطانیت نہ چھوڑی بلاول ہائوس بحریہ ٹائون کا گھیرائو کریں گے،سندھ کو کوئی پرسان حال نہیں لیکن زرداری پنجاب سیاست کو گندا کررہے ہیں.

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سو نمبری و خرید وفروخت رانا ثنااللہ و ممبران کو غائب کرنے کی دھمکیوں پر عدالت و الیکشن کمیشن نے نوٹس نہیں لیا، پیغام ہے کیوں ہم آئین کو ذلیل و خوار کررہے ہیں ، آرٹیکل ترسیٹھ اور ترسیٹھ اے پر کوئی عمل درآمد نہیں ہے،آج ممبران کو خرید و فروخت کی منڈیاں لگی ہوئی ہیں کوئی ادارہ نوٹس نہیں لے رہا، وزارت عظمی و وزارت اعلئ کی آوکشن والی ترمیم آئین میں کرلیں جو بولی زیادہ لگائے گا وہ منصب سنبھال لے گا، وزارت عظمی و اعلئ کا آکشن کر لیں تب آئین کی عزت بچ جائے،کل ڈنکے کی چوٹ پر پرویز الہی وزیر اعلی بنیں گے،ن لیگ انجمن غلامان امریکہ کو کچھ حاصل نہیں ہوگا پنجاب کی دوبارہ تعمیر کریں گے،دو سو بیالیس روپے کا ڈالر ہو چکا ہے ڈالر مارکیٹ سے غائب ہو چکا ہے،پاکستان دیوالیہ ہو چکا ہے اگر ملک کو بچانا ہے تو آئینی سسٹم چلنے دیں، اگر ادارے مداخلت کریں گے مینڈیٹ کو چرانے کی کوشش کی جائے گی امپورٹڈ حکومت کی نااہلی سے حالات خراب ہو،شہبازشریف استعفی دیں گے تو الیکشن کی طرف جائیں گے،انہوں نے جتنا منہ کالا کرنا تھا حاصل حصول صرف ایک لوٹا ہے،پچیس لوٹوں سے کچھ نہیں ملا صرف ایک لوٹا ہی نصیب میں ملا ہے

    پی ٹی آئی کے رہنما رہنما فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سترہ جولائی کے الیکشن میں جعلئ حکومت خود سرپرائز ہو گئی،عوام نے دھاندلی کا جواب ووٹوں سے دیا، ٹرن آئوٹ اتنا ہوا کہ دھاندلی کا پلان چوپٹ ہوگیا، تیراں جماعتوں کے لیڈران کی مسکراہٹ بے حسی و بے شرمی کی تصاویر تھیں، مزدور بے روزگار ہو گیا ،فیکٹریاں بند ہوگئیں، انہیں صرف اقتدار بچانے کی فکر ہے ،جنگل کا قانون رکھا ہوا ہے،وزیر قانون کہتے پانچ لوگ غائب ہو جائیں گے کھلی دھمکیاں لگائی جا رہی ہوں، پہلے ہی نوے کی سیاست کی منڈیاں لگائیں تو عوام نے فیصلہ دیدیا،لوٹے گھر کے رہے نہ گھاٹ کے رہے،عوام نے امپورٹڈ حکومت شہبازشریف اور جعلی وزیر اعلی کو قبول نہیں کیا، الیکشن کمیشن کا رویہ جانبدار ہے، انوکھے پیپلزپارٹئ اور ن لیگ کے لاڈلے ہیں تو پندرہ سو ووٹوں پر دوبارہ گنتی ہو جاتی ہے، پہلے پانچ لوگوں کا نوٹیفکیشن روکا فیصل امین کو ڈسکو لیفائی کر دیا.

    فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ آئینی اداروں کے تقاضے ن لیگ اور پیپلزپارٹئ کو فائدہ دے رہے ہیں،فریال تالپور اور مراد علئ شاہ نااہلی کے فیصلے الیکشن کمیشن میں موجود ہے لیکن فیصلہ نہیں دیا جارہا، الیکشن کمیشن آئینی ادارے کے طورپر آئین کی دھجیاں نہیں اڑا سکتے، پاپڑ والے فالودے والے کے کیسز رک گئے ہیں پہلے نیب ترامیم کیں، ڈی جی نیب کی تعیناتی اس کو لگایا جو نوازشریف کے قریبی ہیں، کوئی رکن صوبائی اسمبلی نہیں جس کو پیسوں کی آفر یا لالچ نہ دی گئی ہو،لوگوں نے لالچ کو مسترد لیا،پرویز الہی واضح اکثریت سے وزیر اعلی منتخب ہوں گے، جعلی حکم نامے اور وسائل کا ضیاع کئے تو حمزہ شہباز سے وصولی لیں گے.

    پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے امریکہ کے آگے اپنے ضمیر کو ڈالروں جائیدادوں اور اکائونٹس کے بدلے بیچ دیا،پارلیمنٹرین کو خریدنے کی کوشش تو پہلے جو لوٹے خریدے عوام نے مسترد کرکے تاریخی جواب دیدیا، مسٹر ٹین پرسنٹ نے بلاول ہائوس میں مویشی منڈی لگائی اورقیمتیں لگاکر خریداری کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، چودہ لوگوں کے ایفیڈیوڈ ہیں اپنا اقتدار کےلئے کسی حد تک جا سکتے ہیں ، افسران کالے دھندے سے دور رکھیں پچیس جولائی کا جواب ان سے نہیں دیاجائے گا،سپیشل برانچ ڈی آئی جی کا آفس کیا کررہا ہے شاہ سے زیادہ وفادار نہ بنیں، اگر ان کی ملازم ہیں تو اتفاق فائونڈری میں چلے جائیں، سترہ جولائی کی طرح کل پنجاب اسمبلی میں حق و سچ کی فتح ہوگی، لوگوں کو ڈرا دھمکا کر اپنے ساتھ ملا رہے ہیں کوئی شرم و حیا ہوتی ہے، آج دو خاندان اکٹھے ہیں کہیں گے کل پیٹ پھاڑوں گا تو عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے، نوازشہباز کے بیانیے کو عوام نے شکست دی ہے، بتایا گیا کل شبیر گجر کو پیشی پر گرفتار کر لیاجائے گا، ہمیں تمام ایم پی اے پر پورا یقین ہے.

  • سیاست میں خرید و فروخت کا ماسٹر مائنڈ خود عمران خان ہے۔ رانا ثناء

    سیاست میں خرید و فروخت کا ماسٹر مائنڈ خود عمران خان ہے۔ رانا ثناء

    وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ‎ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ہارس ٹریڈر اور ووٹ خریدنے والا عمران خان دوسروں پر الزام لگارہا ہے، پیسے دیتے پکڑے خود پکڑے جائیں الزام دوسروں پر۔


    عمران خان کے بیان پر ردعمل میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سیاست میں خرید و فروخت کے دھندے کا ماسٹر مائنڈ خود عمران خان ہے، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ہارس ٹریڈر اور ووٹ خریدنے والا عمران خان دوسروں پر الزام لگارہا ہے، پیسے دیتے پکڑے خود پکڑے جائیں لیکن الزام دوسروں پر۔

    رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان دوسروں پر بے بنیاد الزام اور تہمت لگانا بند کرے، 2018ء کا ووٹ چور دوسروں پر کس منہ سے الزام لگارہا ہے؟ عمران خان نے خیبرپختونخوا کے الیکشن میں لوگوں کو خریدا جس کا وڈیو ثبوت موجود ہے، گلگت بلتستان کے الیکشن میں یہ لوگ کھلے عام پیسے بانٹتے پکڑے گئے اس کی بھی وڈیوز موجود ہے، عمران خان نے آزاد جموں و کشمیر کے الیکشن میں وفاداریاں اور ضمیر خریدے، سینیٹ کے الیکشن میں پیسے بانٹتے عمران خان پکڑا گیا جس کی وڈیوز موجود ہے.

    انہوں نے کہا کہ ‎عمران خان نے ارکان کی وفاداریاں خریدیں، جہاز بھر بھر کر ارکان کی خرید و فروخت کرتے پکڑے گئے، پیسے دیتے پکڑے خود جائیں اور الزام دوسروں پر، الزام لگانے سے اور جھوٹ بولنے سے تمہارا سیاہ دھندہ چھْپ نہیں سکتا۔

    انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی پارٹی کو الیکش کمشین سے کوئی شکایت نہیں ہوئی لیکن عمران خان ایک انوکھا لاڈلہ ہے جو انتخابات میں نہ جیت پر خوش ہے اور نہ ہار پر، اس کا کام صرف دھمکیاں دینا ہے، انوکھے لاڈلے کی چیف الیکشن کمشنر کے خلاف دھمکی آمیز گفتگو اس کے لیے باعث شرم ہے، عمران خان کو معیاری گفتگو کرنے کا سلیقہ ہی نہیں۔

    سپریم کورٹ کے ریمارکس پر انہوں نے کہا کہ میڈیا میں اسپیس کے لیے تحریک انصاف نے میرے خلاف درخواست دائر کی جو کہ بے بنیاد تھی اس لیے سپریم کورٹ نے اس بیان کو اس قابل بھی نہیں سمجھا کہ مجھے بلا کرپوچھا جاتا۔

    انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی کے نزدیک پنجاب اسمبلی کے معزز ارکان کے ایوان کی یہ عزت ہے کہ وہ کہتا ہے کہ عمران خان کے کہنے پر فوراً اسمبلی تحلیل کردوں گا، زندہ ضمیر والے لوگ سب سے بڑے ڈاکو پرویز الہی کو ووٹ نہیں ڈالیں گے۔

  • عمران خان کے سابق مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کا احتساب شروع

    عمران خان کے سابق مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کا احتساب شروع

    نیب نے عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر کے خلاف اختیار کے غلط استعمال پر تحقیقات کا آغازکردیا۔

    سابق وزیراعظم عمران خان نے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کا اب اپنا احتساب شروع ہوگیا ہے۔ اس حوالے سے نیب نے وزیراعظم آفس اور برطانوی کرائم ایجنسی سے سابق مشیر سے متعلق ریکارڈ مانگ لیا ہے۔

    نیب کی جانب سے شہزاد اکبر کے خلاف برطانیہ سے ریکور رقم پاکستان لانے میں اختیار کے غلط استعمال پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے، جس کے لئے نیب نے وزیراعظم آفس میں مراسلہ بھیجا ہے۔

    نیب نے شہزاد اکبر کیخلاف ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے وزیراعظم آفس سے مراسلے کے ذریعے رابطہ کرکے استدعا کی ہے کہ دسمبر 2019 میں شہزاد اکبر کا وزیر اعظم کو لکھا نوٹ فراہم کیا جائے۔

    نیب نے احمد علی ریاض ملک اور مبشرہ علی ملک سے متعلق ریکارڈ بھی طلب کیا ہے۔

    نیب نےبرطانوی کرائم ایجنسی کے ساتھ ہوئی خط و کتابت کا مکمل ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے، اور کہا ہے کہ تمام ریکارڑ 29 جولائی تک انویسٹی گیشن ونگ کو فراہم کیا جائے۔

  • زرداری اورشہبازنے لوٹی گئی رقم سے این آراو 2 حاصل کیا. عمران خان

    زرداری اورشہبازنے لوٹی گئی رقم سے این آراو 2 حاصل کیا. عمران خان

    چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ جرائم کے بادشاہ زرداری اورشہبازشریف لوٹی ہوئی رقم سے پنجاب میں ارکان اسمبلی خریدنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ جرائم کے بادشاہ آصف زرداری اورشہبازشریف نے پہلے اپنی لوٹی گئی رقم سے این آراو 2 حاصل کیا اوراب پنجاب اسمبلی کے ارکان کوخریدنے کی کوشش کررہے ہیں۔


    عمران خان نے مزید کہا کہ ان کے یہ اقدامات قانون کا مذاق اڑانے اورآئین کی بے حرمتی ہے۔ پاکستان کے عوام سے کہ جس طرح 17 جولائی کو پنجاب میں الیکشن چرانے کی کوشش کو ناکام بنایا ویسے ہی اپنے مینڈیٹ کے تحفظ کے لئے آج شام پاکستان بھر میں احتجاج میں شرکت کریں۔

  • پی پی 7 راولپنڈی، دوبارہ گنتی سے متعلق  کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

    پی پی 7 راولپنڈی، دوبارہ گنتی سے متعلق کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

    الیکشن کمیشن نے پی پی7 راولپنڈی میں دوبارہ گنتی سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا

    الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے امیدوار شبیر اعوان کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی پی ٹی آئی امیدوار نے الیکشن کمیشن سے 21 پولنگ سٹیشن پر دوبارہ گنتی استدعا کی تھی آراوکی جانب سے دوبارہ گنتی کی درخواست کو مسترد کیے جانے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا تھا لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی امیدوار کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا حکم دیا تھا الیکشن کمیشن میں ن لیگی اورپی ٹی آئی امیدواروں کے وکلا کے دلائل مکمل ہوگئے تھے الیکشن کمیشن نے پی پی 7 راولپنڈی میں دوبارہ گنتی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا

    چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار دوبارہ گنتی کے لیے خاطر خواہ ثبوت فراہم نہیں کر سکا ، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی امیدوار شبیر اعوان کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی

    واضح ریے کہ پی پی 7 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج میں ن لیگ کے راجہ صغیر 49 ووٹوں سے کامیاب ہوئے تھے

    فیصلہ آنے کے بعد راجہ صغیر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پی پی 7 میں دوبارہ گنتی سے متعلق فیصلہ سنا دیاکبڈی کا میچ ہے چلنا چاہیے

  • کرنل لئیق کے قاتلوں کو لاپتہ افراد میں شامل کرنے کی مذموم کوشش ناکام

    کرنل لئیق کے قاتلوں کو لاپتہ افراد میں شامل کرنے کی مذموم کوشش ناکام

    کرنل لئیق کے قاتلوں کو لاپتہ افراد میں شامل کرنے کی مذموم کوشش ناکام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وطن عزیز پاکستان میں جب بھی دہشت گردی کی کوئی کاروائی ہوتی ہے تو اسکے بعد اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ شروع کیا جاتا ہے،ملک دشمن عناصر سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ کرتے ہیں جبکہ حقیقت کچھ اور ہوتی ہے، بلوچستان مین افسوسناک واقعہ پیش آیا، کرنل لئیق اور انکے کزن کوشہید کیا گیا بعد ازاں آپریشن میں جو دہشت گرد جہنم واصل ہوئے انکو لاپتہ افراد کے طور پر دکھایا جانے لگا کہ لاپتہ افراد کو مار دیا گیا حالانکہ ایسا نہیں ہے اور اس آپریشن میں مارے جانے والے افراد دہشت گرد ہی تھے اسکے ویڈیو ثبوت بھی موجود ہیں

    بلوچستان کے علاقے میں لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ لئیق بیگ مرزا اور ان کے کزن عمر جاوید کو اغوا اور شہید کرنے والے دہشتگرد تھے لیکن انہیں پروپیگنڈا کرکے معصوم شہری اور لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل کرنے کی کوشش کی گئی تا کہ ریاستی اداروں کو بدنام کیا جا سکے

    جیو ٹی وی کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 12 جولائی کو لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ لئیق بیگ مرزا اور ان کے کزن عمر جاوید کو دہشت گردوں نے فیملی کے سامنے اغوا کیا لئیق مرزا کو شہید کر دیا گیا جبکہ 17 جولائی کو عمر جاوید کی لاش پہاڑوں سے ملی اغوا کاروں کے خلاف کیے گئے آپریشن میں 9 دہشتگرد مارے گئے آپریشن میں حوالدار خان محمد نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا

    https://twitter.com/Peace644780571/status/1549995522789875714

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں کو پروپیگنڈا کر کے معصوم شہری ظاہر کرنےکی کوشش کی گئی، دہشتگردوں کو پہلے سے لاپتہ افراد کی فرضی لسٹ میں ڈالنےکی کوشش کی گئی ہلاک دہشتگردوں میں سلیم بلوچ نام کا بھی شامل تھا، سلیم بلوچ سے متعلق بے بنیاد دعویٰ کیا گیا کہ وہ لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل اور سکیورٹی فورسز کے پاس تھا۔سلیم بلوچ ایک عرصے سے دہشتگرد کارروائیوں میں بھر پور حصہ لے رہا تھا، ویڈیو میں سلیم بلوچ سکیورٹی فورسز پر حملہ آور دہشتگردوں کے ساتھ نظر آرہا ہے، سلیم بلوچ کو سکیورٹی فورسز سے چھینی گئی جی 3 رائفل سے فائر کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے جبکہ سلیم بلوچ ایک اور تصویر میں جی 3 رائفل کے ساتھ پوز بناتے بھی نظر آ رہا ہے۔

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن میں ہلاک ایک اور دہشتگرد شہزاد بلوچ کی قبر پر بی ایل اے کا جھنڈا لگا ہے دہشتگردوں کو جبری گمشدہ افراد کے کھاتے میں ڈال کر مظلوم اور ریاست کو ظالم بتایا جاتا ہے، منفی اور منظم پروپیگنڈے سے عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے جبکہ زمینی حقائق یکسر مختلف ہیں منفی اور منظم پروپیگنڈے سے ریاستی اداروں کو بھی مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے

  • رانا ثناء توہین عدالت کیس: اگر توہین عدالت ہوئی تو ٹھوس ثبوت پیش کریں. سپریم کورٹ

    رانا ثناء توہین عدالت کیس: اگر توہین عدالت ہوئی تو ٹھوس ثبوت پیش کریں. سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ نے چودھری پرویز الہی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ: اگر توہین عدالت ہوئی تو ٹھوس کیس کے ساتھ عدالت سے رجوع کریں۔

    رانا ثناءاللہ کیخلاف چوہدری پرویز الہی کئ توہین عدالت کیس کی سماعت کرنے والے بنچ کے مطابق کسی جرم کو پہلے فرض کرتے ہوئے توہین عدالت کی کاروائی نہیں کرسکتے۔ لہذا اگر توہین عدالت ہوئی ہے تو ٹھوس کیس کے ساتھ عدالت سے رجوع کریں۔

    وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس اعجاز الاحسن نے درخواست گزار چوہدری پرویز الٰہی کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا "تسلی رکھیں ! عدالتی فیصلے سے انحراف یا قانون کی خلاف ورزی پر ہماری آنکھیں بند نہیں ہونگی”

    وکیل تحریک انصاف فیصل چوہدری نے رانا ثناء اللہ کے بیان کے ٹرانسکرپٹ پر کہا کہ رانا ثناء اللہ نے ہمارے بندے ادھر ادھر کرنے کا بیان دیا، ہمارے ایم پی اے مسعود مجید کو 40 کروڑ میں خرید کر ترکی اسمگل کردیا گیا، لیگی خاتون راحیلہ نے ہمارے تین ایم پی اے سے رابطہ کیا، عطا تارڑ نے ہمارے تین ایم پی اے کو 25 کروڑ کی آفر کی۔

    جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ہمارے یکم جولائی کے حکم کی کیا خلاف ورزی ہوئی؟ عطا تارڑ اور راحیلہ کے خلاف آپ کی طرف سے توہین عدالت کی کوئی درخواست دائر نہیں ہوئی۔ اس پر فیصل چوہدری نے کہا کہ عدالت راحیلہ اور عطا تارڑ کے خلاف سوموٹو لیں تو جسٹس منیب نے کہا کہ سوموٹو لینا چیف جسٹس کا اختیار ہے۔

    جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ اِدھر کردیں گے اُدھر کر دیں گے یہ سب بیانات ہیں، آپ کو توہین عدالت کا کیس بنانا ہے، دونوں اطراف سے بیانات میں غیر مناسب زبان استعمال کی جا رہی ہے، کیا آپ سمجھتے ہیں آپ کے اراکین اسمبلی کو روکنے کے لیے سرکاری مشینری کا استعمال ہوگا؟

    جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ اگر ریاستی مشینری سے بندے اٹھائے جائیں تو یہ فوج داری جرم ہوگا، جب یہ جرم ہوگا توہین تب ہوگی، کسی جرم کو پہلے فرض نہیں کرسکتے۔

    سپریم کورٹ نے توہین عدالت سے متعلق مزید شواہد ریکارڈ پر لانے کی ہدایت کردی اور کہا کہ توہین عدالت کا جو الزام لگایا ہے اسے ثابت کریں۔

    جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ پتا چلے عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہوئی کہ نہیں، ہم یہاں پر بیٹھے ہیں اور ہماری آنکھیں بند نہیں، ہماری نظر اپنے حکم نامے اور قانون پر ہے۔

    بعد ازاں عدالت نے رانا ثناء اللہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔