Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، دہشتگردوں کو بھاری نقصان

    سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، دہشتگردوں کو بھاری نقصان

    ملک کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران دہشت گرد تنظیموں کو بھاری نقصان پہنچایا، کئی اہم کمانڈرز ہلاک جبکہ متعدد گرفتار کیے گئے۔ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں سیکیورٹی کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے جاری آپریشنز میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔

    ضلع خضدار کے علاقے زہری میں ایک بڑے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے چھ اعلیٰ کمانڈرز سمیت 14 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ ذرائع کے مطابق، یہ کارروائی دو مراحل پر مشتمل تھی جس میں فضائی اور الیکٹرانک نگرانی کی گئی، فضائی جیمبرز کے ذریعے دہشتگردوں کے رابطے منقطع کیے گئے، اور زمینی دستوں نے ٹھکانوں پر دھاوا بول کر انہیں تباہ کر دیا۔ زہری، بی ایل اے کی سرحد پار سرگرمیوں کا ایک اہم راستہ رہا ہے، جہاں سے تنظیم نے اگست اور ستمبر میں متعدد حملے کیے تھے۔

    دشت میں آپریشن کے دوران دو دہشتگرد مارے گئے جبکہ دھماکہ خیز مواد، خودکش جیکٹس اور بارودی ڈرمز برآمد کیے گئے۔ پنجگور میں ایک ریاستی حمایت یافتہ ملیشیا پر حملے میں چھ افراد کی شہادت کی اطلاع ہے۔ تربت کے علاقے ٹگران آباد میں فائرنگ سے نور احمد شہید اور محب شدید زخمی ہو گئے۔ مستونگ میں بی ایل ایف نے ایف آئی اے پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے جبکہ نوشام (ضلع کچھی) میں یو بی اے نے فوجی ٹرک پر آئی ای ڈی حملہ کیا۔ سبی میں سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا، جس سے علاقہ کلیئر کر لیا گیا۔

    خیبر پختونخواہ: باجوڑ، اورکزئی، لکی مروت، بنوں، ٹانک اور پشاور
    شاہی ٹنگی، باجوڑ میں دہشتگرد مارا گیا، جبکہ وارا ماموند میں ایک سیکیورٹی چوکی پر ڈرون حملہ کیا گیا جس میں جزوی نقصان ہوا۔ اورکزئی میں پولیس پوسٹ پر حملہ ناکام بنایا گیا۔ لکی مروت سے پولیو ورکر کو اغوا کر لیا گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔ بنوں میں اغوا کی وارداتوں میں اضافہ دیکھا گیا، تین پولیس اہلکاروں کو مذاکرات کے بعد رہا کروا لیا گیا۔ ٹانک میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار حکمت اللہ کی ایک ویڈیو جاری کی جس میں اسے زبردستی اعتراف جرم کرایا گیا۔ پشاور کے علاقے حیات آباد میں پراپرٹی ڈیلر کے گھر پر دستی بم حملہ کیا گیا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم خوف و ہراس پھیل گیا۔

    سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کچے کے علاقے سے ہتھیار ڈالنے والے ڈاکوؤں کو بحالی پروگرام کے تحت تربیت اور روزگار فراہم کیا جائے گا تاکہ انہیں معاشرے کا کارآمد فرد بنایا جا سکے۔

  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی مفتی منیب الرحمان سے ملاقات

    وزیر داخلہ محسن نقوی کی مفتی منیب الرحمان سے ملاقات

    کراچی: وفاقی حکومت نے ملک بھر میں مساجد اور مدارس کے انتظامی و دینی امور میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں ممتاز عالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر قیادت ایک اعلیٰ سطحی وفد نے مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں علمائے اہلسنت کے ایک وفد سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران حالیہ دنوں میں پیش آنے والے مختلف واقعات اور دینی طبقات سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔علمائے کرام نے ملاقات میں اپنے تحفظات اور مختلف مسائل پر حکومت کو اپنا مؤقف پیش کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے علمائے کرام کے مؤقف کو بغور سنا اور تمام جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ذرائع کے مطابق ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں یہ طے پایا کہ آئندہ اسلام آباد میں وفاقی سطح پر ایک تفصیلی نشست کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ تمام معاملات کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جا سکے۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر واضح کیا کہ حکومت دینی اداروں کے انتظامی و مذہبی معاملات میں کوئی مداخلت نہیں کرے گی۔مفتی منیب الرحمان اور شریک علمائے کرام نے وزیر داخلہ کے اس مؤقف کا خیرمقدم کیا اور حکومتی یقین دہانی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ملاقات کے اختتام پر ملکی امن، استحکام اور دینی ہم آہنگی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

  • بلوچستان کی خوشحالی، امن و ترقی ریاست کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے،فیلڈ مارشل عاصم منیر

    بلوچستان کی خوشحالی، امن و ترقی ریاست کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے،فیلڈ مارشل عاصم منیر

    فیلڈمارشل جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے۔
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق جی ایچ کیو میں 17 ویں بلوچستان قومی ورکشاپ کا انعقاد ہوا جس کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیرنے ورکشاپ کے شرکاءسے خطاب کیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ترقی کا محور عوام ہیں،نوجوانوں کا کردار پائیدار ترقی میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے،سول سوسائٹی کا مثبت کردار قابل ستائش ہے۔فتنہ الہند اور فتنہ الخوارج عوام دشمن ایجنڈا پھیلا رہے ہیں ۔بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کے درپے ہیںدہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ علاقائی امن کے خواہاں ہیں، لیکن پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ورکشاپ کا اختتام سوال و جواب کے سیشن سے ہوا۔

  • پاک افغان سیز فائر سے متعلق وزیر دفاع خواجہ آصف کا افغان طالبان کو دو ٹوک پیغام

    پاک افغان سیز فائر سے متعلق وزیر دفاع خواجہ آصف کا افغان طالبان کو دو ٹوک پیغام

    افغان دراندازی کے جواب میں پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد طالبان کی درخواست پر سیز فائر کیا گیا

    پاک افغان سیز فائر سے متعلق دورانیہ پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا دو ٹوک بیان سامنے آ گیا ،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ یہ بہت واضح طور پر بیان کیا گیا تھا کہ کوئی دراندازی نہیں ہوگی، ٹی ٹی پی کو ان کی سرزمین پر کوئی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی،ہم بار بار یہ بات دہراتے رہے اور ظاہر ہے کہ وہ (افغانستان) اس بات سے انکار کرتے ہیں،ترکیہ اور قطر نے زور دیا کہ بنیادی تنازع یہ ہے کہ آپ (افغانستان) کی سرزمین یا سرپرستی ٹی ٹی پی کو پاکستان میں کارروائی کیلئے دستیاب ہے،ہم نے انہیں (افغانستان کو) بتایا کہ سب کچھ صرف ایک شق پر منحصر ہے، اس (سیز فائر) کے لیے کوئی وقت کی حد مقرر نہیں کی گئی، کوئی وقت مقرر نہیں تھا کہ ہم فلاں تاریخ تک دیکھیں گے اور پھر (سیز فائر) معاہدے کی توسیع کریں گے،جب تک نافذ العمل معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہوتی ہمارے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ موجود ہے،

  • بھارتی فوج سیاست میں، سیاسی قیادت عسکریت میں مصروف ہے: جنرل ساحر شمشاد

    بھارتی فوج سیاست میں، سیاسی قیادت عسکریت میں مصروف ہے: جنرل ساحر شمشاد

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ بھارتی فوج سیاست میں جبکہ بھارتی سیاسی قیادت عسکریت میں مصروف ہے، پاکستان رابطوں کی بحالی، مذاکرات اور تنازعات بشمول مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کا خواہاں ہے۔

    اسلام آباد میں نسٹ یونیورسٹی کے زیر اہتمام سمپوزیم سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان برابری کی بنیاد پر بھارت سے تعلقات معمول پر لانا چاہتا ہے، تاہم بھارت کو بھی اسی جذبے کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے بامقصد سفارتکاری کے ذریعے مکالمے کو فروغ دے رہا ہے۔جنرل ساحر شمشاد نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کے لیے کسی بھی ملک یا عالمی تنظیم کی ثالثی کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کی تنگ نظری، انسانی حقوق کی پامالی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں خطے کے امن میں بڑی رکاوٹ ہیں۔افغانستان دہشتگردوں کی پناہ گاہ بن چکا ہے.چیئرمین جوائنٹ چیفس نے خبردار کیا کہ افغان طالبان کی دہشتگرد گروہوں کو پشت پناہی نائن الیون جیسے کسی بڑے واقعے کا سبب بن سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی و علاقائی توازن، باعزت سفارتکاری اور تصادم کے بجائے تعاون پر مبنی پالیسی جاری رکھے گا۔

    جنرل ساحر شمشاد نے مزید کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر اور فلسطین سمیت تمام دیرینہ تنازعات کے منصفانہ اور پُرامن حل کی حمایت کرتا ہے.

    بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپس بند، 85 ہزار افراد وطن واپس

    تحریک لبیک پاکستان کے سو سودی اکاؤنٹس، 15 کروڑ کی ٹرانزیکشنز کا انکشاف

    کراچی سیف سٹی پراجیکٹ کی پہلی کامیابی، مفرور ملزم گرفتار

  • وزیرِ اعظم کا سمیڈا کی تنظیمِ نو اور ایس ایم ایز کی ترقی کیلئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار

    وزیرِ اعظم کا سمیڈا کی تنظیمِ نو اور ایس ایم ایز کی ترقی کیلئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سمیڈا کی تنظیم نو اور ایس ایم ایز کی ترقی پر جائزہ اجلاس ہوا،

    اجلاس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، ڈاکٹر مصدق ملک، عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی. اجلاس کو سمیڈا کی تنظیمِ نو اور ایس ایم ایز کی ترقی کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی. اجلاس کو بتایا گیا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایس ایم ایز کی ترقی کیلئے دفاتر کھول دیئے گئے ہیں جس کی عوام و چیمبرز کی طرف سے پزیرائی کی جارہی ہے. سمیڈا کا نجی شعبے کے ماہرین پر مشتمل بورڈ تشکیل دیا جا چکا جبکہ آئندہ چند روز میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی تعیناتی مکمل کرلی جائے گی. اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ اسٹرینگ کمیٹی کے احکامات کی بدولت ایس ایم ایز کی استعداد، قرضوں کی فراہمی، سرمائے اور اشتراک میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے. خواتین کی ایس ایم ایز شعبے میں حوصلہ افزائی کیلئے Womenpreneurship Platform تشکیل دیا جارہا ہے جو مصنوعی ذہانت پر مبنی ہوگا. یہ پلیٹ فارم خواتین کو کاروباری شعبے کے حوالے سے مکمل معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ رجسٹریشنز، ٹیکس معاملات اور ہنر کی آگاہی بھی دے گا. اجلاس کو ایس ایم ایز کو رسمی معیشت کا حصہ بنانے کیلئے اقدامات کا روڈ میپ بھی پیش کیا گیا.

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چھوٹے و درمیانے پیمانے (SMEs) کی صنعتوں میں خواتین کی شمولیت کو بڑھانے کیلئے اقدامات خوش آئند ہے، اس اقدام کی آگاہی بڑھائی جائے.گھریلو صنعتوں کی رجسٹریشن کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ انہیں کاروباری وسعت کیلئے قرض کے حصول میں آسانی ہو.سمیڈا کے روڈ میپ کے اطلاق کی واضح مدت طے ہو اور اطلاق جلد سے جلد یقینی بنایا جائے.پاکستان کی صنعتی ترقی گھریلو، چھوٹے اور درمیانے پیمانے کی صنعتوں کی ترقی سے مشروط ہے. ترقی یافتہ ممالک میں بڑی صنعتوں کا خام مال ایس ایم ایز فراہم کرتی ہیں. زرعی اجناس کی پراسیسنگ کیلئے دیہی علاقوں میں ایس ایم ایز کے حوالے سے تربیت یقنی بنائی جائے.وزیرِ اعظم نے سمیڈا کی تنظیمِ نو اور ایس ایم ایز کی ترقی کیلئے وزارت صنعت و پیداوار کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا.

  • سیکیورٹی فورسز  کی کامیاب کارروائیاں، فتنہ الہندوستان اور ٹی ٹی پی کے انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، فتنہ الہندوستان اور ٹی ٹی پی کے انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے انتہائی مطلوب دہشتگرد جمیل عرف "ٹینک” کو ہلاک کر دیا۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد ضلع پنجگور کا رہائشی تھا اور 2022ء میں پنجگور ہیڈکوارٹرز پر ہونے والے حملے سمیت متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔ جمیل عرف ٹینک بولیدہ سمیت مختلف علاقوں میں دہشتگردی کی سرگرمیوں کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا تھا۔دوسری جانب، خیبرپختونخوا میں محکمہ انسدادِ دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور ڈسٹرکٹ پولیس صوابی نے مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں فتنۃ الخوارج کے 2 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق شادو ڈھیرے کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار 4 دہشتگردوں نے پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس کے جواب میں اہلکاروں کی مؤثر کارروائی کے نتیجے میں 2 دہشتگرد مارے گئے، جبکہ دیگر 2 اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔

    ہلاک دہشتگردوں کی شناخت نعمان عرف "مانے” اور عبدالباسط کے ناموں سے ہوئی، دونوں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) طیب اکبر گروپ سے تعلق رکھتے تھے۔مارے گئے دہشتگرد پولیس اہلکاروں کے قتل، بھتہ خوری، اقدام قتل اور دہشتگردی کے دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔کارروائی کے دوران دہشتگردوں سے کلاشنکوف، پستول، دستی بم، گولیاں، موبائل فونز اور کالعدم تنظیم کے کارڈز برآمد ہوئے۔پولیس اور سی ٹی ڈی نے فرار ہونے والے دہشتگردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن شروع کر دیا ہے

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کولمبیا پر الزام، "منشیات کا عالمی رہنما” قرار دے دیا

    پیرس کے لوور میوزیم میں بڑی ڈکیتی، شاہی تاج سمیت قیمتی زیورات چرالیے گئے

    پنجگور میں فائرنگ، نیشنل پارٹی کے رہنما رحمت صالح بلوچ کے بھائی جاں بحق

    ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمتیں500 روپے فی کلو تک جا پہنچی

  • جنوبی وزیرستان میں خودکش بمبار گرفتار،افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کا گٹھ جوڑ بے نقاب

    جنوبی وزیرستان میں خودکش بمبار گرفتار،افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کا گٹھ جوڑ بے نقاب

    فرنٹیئر کور (ایف سی) خیبرپختونخوا جنوبی نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران افغان خودکش بمبار کو گرفتار کر لیا، جس کے اعترافی بیان میں افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کے گٹھ جوڑ سے متعلق ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔

    ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کم عمر افغان نوجوانوں کو دہشت گردی کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ گرفتار خودکش بمبار کی شناخت نعمت اللہ ولد موسیٰ جان کے نام سے ہوئی جو افغانستان کے صوبے کندھار کا رہائشی اور جوہریہ مدرسے کا طالب علم ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق نعمت اللہ نے دورانِ تفتیش بتایا کہ مدرسے میں موجود بعض افراد نے اسے قائل کیا کہ پاکستانی فوج کے خلاف جہاد جائز ہے۔ وہ 40 افراد کے ساتھ خوست میں جمع ہوا اور چیوار کے راستے پاکستان داخل ہوا۔

    گرفتار بمبار کے مطابق وہ جنوبی وزیرستان کے علاقے لالے ژے بروند میں طالبان کے مرکز گیا جہاں ایک کمانڈر عمر حماس خودکش حملوں کی تربیت دیتا تھا۔ اس نے بتایا کہ حملے کی تربیت تین ماہ کی تھی لیکن وہ صرف ایک ہفتے کی تربیت کے بعد تیار کر لیا گیا۔ تربیت میں انہیں فوج اور چیک پوسٹوں پر خودکش حملوں کے طریقے سکھائے گئے۔نعمت اللہ نے بیان میں مزید کہا کہ تربیت کے دوران اذان کی آواز سن کر اسے احساس ہوا کہ پاکستانی فوج بھی مسلمان ہے اور ان پر حملہ کرنا حرام ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار خودکش بمبار کے انکشافات اس بات کی واضح شہادت ہیں کہ افغان طالبان کم عمر نوجوانوں کی ذہن سازی کر کے انہیں پاکستان کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں پر اکساتے ہیں.

    پاکستان ہماری ریڈ لائن ،میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں ،نواز شریف

    کوئٹہ میں غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن، 200 سے زائد گرفتار

    وزیراعظم سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ

  • پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ (HS-1) کامیابی سے لانچ

    پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ (HS-1) کامیابی سے لانچ

    پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے پاکستان کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ (HS-1) کے کامیاب لانچ کا اعلان کیا ہے۔ یہ تاریخی کامیابی پاکستان کے خلائی پروگرام میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے اور ملک کو جدید خلائی ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک نئے دور میں داخل کر رہی ہے۔

    یہ سیٹلائٹ انتہائی جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے جو سینکڑوں باریک طیفی بینڈز میں بے حد درست تصاویر حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ نظام زمین، سبزے، پانی اور شہری علاقوں کے تجزیے کے لیے ایک نئی جہت متعارف کرائے گا۔ یہ جدید ٹیکنالوجی پاکستان کی استعداد کو درست زرعی منصوبہ بندی، ماحولیاتی نگرانی، شہری ترقی اور آفات سے پیشگی تحفظ میں انقلابی طور پر مضبوط بنائے گی۔
    اس موقع پر چیئرمین سپارکو جناب محمد یوسف خان نے پوری قوم کو مبارکباد دی اور حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کیا کہ جس کی حمایت سے یہ قومی منصوبہ حقیقت بن سکا۔ انہوں نے کہا کہ ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ سے حاصل ہونے والا ڈیٹا ملک میں زرعی پیداوار میں اضافہ، موسمیاتی استحکام اور قدرتی وسائل کے مؤثر استعمال میں ایک نئی راہ متعین کرے گا۔
    اپنی اعلیٰ تصویری صلاحیتوں کے ذریعے (HS-1) ملک کو فصلوں کی صحت، مٹی کی نمی اور پانی کے معیار کی درست نقشہ سازی میں مدد دے گا، جبکہ جنگلات کی کٹائی، آلودگی اور گلیشیئر پگھلنے جیسے ماحولیاتی عوامل کی باقاعدہ نگرانی ممکن بنائے گا۔ یہ سیٹلائٹ سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر قدرتی آفات کے لیے پیشگی وارننگ اور بعد از آفت جائزوں میں بھی مؤثر کردار ادا کرے گا، خاص طور پر شمالی علاقوں میں۔ مزید برآں، یہ منصوبہ سی پیک جیسے بڑے ترقیاتی اقدامات میں جغرافیائی خطرات کی نشاندہی اور پائیدار انفراسٹرکچر کی منصوبہ بندی میں معاون ثابت ہوگا۔

    ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ (HS-1) کی کامیاب لانچ پاکستان اور چین کے درمیان طویل المدتی خلائی تعاون کا ایک اور روشن باب ہے۔ یہ مشن دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے تزویراتی تعلقات اور دیرینہ دوستی کی عکاسی کرتا ہے جو پُرامن خلائی تحقیق اور سماجی و معاشی ترقی کے لیے تعاون کو مزید مستحکم کر رہا ہے۔
    پاکستان کے بڑھتے ہوئے خلائی پروگرام میں (HS-1) کی شمولیت، خلائی ٹیکنالوجی کے میدان میں خود انحصاری کی جانب ایک مضبوط قدم ہے اور یہ سپارکو کے اس کردار کو مزید مستحکم کرتا ہے جو ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کو جدید خلائی ایپلی کیشنز کے ذریعے آگے بڑھا رہا ہے۔

    پروجیکٹ ڈائریکٹر (HS-1) جناب مشتاق حسین سومرو نے اس کامیابی کو مشن ٹیم کی انتھک محنت اور تکنیکی مہارت کا نتیجہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کا اجرا پاکستان کے خلائی پروگرام میں ایک بڑی پیش رفت ہے جو ملک کو پائیدار ترقی کے لیے خلائی ٹیکنالوجی کے ابھرتے ہوئے رہنماؤں میں شامل کر رہا ہے۔

  • پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں کی آذربائیجان تک بغیر رکے پرواز کامیابی سے مکمل

    پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں کی آذربائیجان تک بغیر رکے پرواز کامیابی سے مکمل

    پاک فضائیہ کا دستہ ماہر فضائی اور زمینی عملے کے ہمراہ آذربائیجان پہنچ گیا،

    جدید ترین JF-17 تھنڈر بلاک-III لڑاکا طیاروں پر مشتمل پاک فضائیہ کا دستہ، ماہر فضائی اور زمینی عملے کے ساتھ، دو طرفہ فضائی جنگی مشق انڈس شیلڈ الفا میں شرکت کے لیے آذربائیجان پہنچ گیا ہے۔ اس مشق کا مقصد دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان تعاون کوفروغ دینا ہے،پاک فضائیہ کے طیاروں نے اپنی عملی مہارت اور غیر معمولی برداشت کا مظاہرہ کیا، پاک فضائیہ کے طیاروں نے بغیر رُکے پاکستان سے آذربائیجان تک مسلسل پرواز کامیابی سے مکمل کی، پرواز کے دوران ہوا میں ایندھن بھرنے کا عمل نہایت مہارت سے انجام دیا گیا، پرواز کے دوران ایندھن بھرنے کا کام پاک فضائیہ کے اپنے آئی ایل 78 ایریل ٹینکر نے مکمل کیا، یہ پاک فضائیہ کے عملے کی پیشہ ورانہ مہارت اور عالمی سطح پر طویل مشن انجام دینے کی تیاری کا مظاہرہ تھا۔

    مشق ’انڈس شیلڈ الفا‘ کا مقصد باہمی سمجھ بوجھ اور حربی ہم آہنگی بڑھانا ہے، دونوں برادر فضائی افواج کے درمیان مؤثر تعاون مزید مضبوط بنایا جاسکے گا، یہ مشق جدید فضائی جنگی حکمتِ عملی اور مشترکہ منصوبہ بندی پر مرکوز رہے گی،مشق کو بدلتی ٹیکنالوجی اور ارتقائی فضائی طاقت کے تقاضوں کے مطابق ڈھالا گیا ہے، مشق عملی تجربات کے تبادلے اور فضائی دفاعی چیلنجز کیخلاف مشترکہ ردعمل مضبوط بنانے کا ذریعہ ثابت ہوگی، یہ مشق پاک فضائیہ کے عزم اور مسلسل ارتقا کی واضح علامت ہے، مشق جدید جنگی تقاضوں کے مطابق خود کو ڈھالنے کی صلاحیت ظاہر کرتی ہے، پاک فضائیہ نے ہر فضائی شعبے میں بہترین کارکردگی کی روایت قائم رکھی، یہ مشق پاک فضائیہ کےجدید جنگی تقاضوں کے ساتھ مسلسل ہم آہنگی کو ظاہر کرتی ہے۔