Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • امریکا میں اسلامو فوبیا کے خلاف بل منظور

    امریکا میں اسلامو فوبیا کے خلاف بل منظور

    امریکا میں نئی تاریخ رقم، امریکی ایوان نمائندگان میں 219 وو ٹ کے ساتھ اسلامو فوبیا کے خلاف بل منظورکر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹس نے 219 وو ٹ کے ساتھ اسلامو فوبیا کے خلاف بل کی حمایت کی جبکہ ری پبلکنز نے 212 ووٹ کے ساتھ اسلامو فوبیا کے خلاف بل کی مخالفت کی۔

    20 سال قبل امریکا کے مسترد کئے گئے ڈیزائن پر چین کا ہائپر سونک لڑاکا طیارہ

    رپورٹ کے مطابق بل کے تحت ایک محکمہ بنایا جائے گا جو اسلامو فوبیا کے واقعات کو مانیٹر کرے گا، لیکن اس سے پہلے بل کو قانون بنانے کے لیے امریکی سینیٹ میں بھیجا جائے گا یہ اقدام اس تناظر میں کیا گیا جب گذشتہ ماہ امریکی کانگریس کے مسلمان ارکان نے رپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والی ایوان نمائند گان کی رکن لورین بوبرٹ کی مذمت کی تھی جن کے اسلاموفوبیا پر مبنی ریمارکس منظرعام پر آئے تھے۔


    رکن کانگریس الہان عمرنے ٹوئٹ میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامو فوبیا کے خلاف بل کا منظورہونا مسلمانوں کیلئے سنگ میل ہے یہ امریکا سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے بڑی خبر ہے-

    انہوں نے کہا بل سے یہ پیغام گیا کہ اب اسلاموفوبیا کو برداشت نہیں کیا جائے گا تعصب کے خلاف کھڑا ہونا کسی کو حملوں کا نشانہ بنا سکتا ہے لیکن ہمیں بزدل نہیں ہونا چاہیے ہمیں بلند کھڑے رہنا ہے۔

    ڈالرنے ترکی کی کرنسی کا ستیاناس کرکے رکھ دیا:”لیرا”لیراں لیراں ہوگیا:

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے-
    https://twitter.com/BeaArthurRules/status/1470982779995410436?s=20
    ایک صارف نے کہا کہ شکریہ، الہان میری حوصلہ افزائی جاری رکھنے اور پالیسی کے ذریعے تبدیلی ممکن ہونے کا مظاہرہ کرنے کے لیے آپ کا شکریہ۔


    ایک صارف نے کہا کہ تعصب کو کبھی بھی قبول یا برداشت نہیں کیا جانا چاہئے۔ ابھی نہیں، کبھی نہیں، چاہے آپ کوئی بھی ہوں-

    رپورٹ کے مطابق قانون سازی کا دباؤ اس وقت آیا جب ترقی پسند پہلے ہی نمائندہ لارین بوئبرٹ (R-Colo.) کو اس کی کمیٹی کی ذمہ داریوں سے ہٹانے کا مطالبہ کر رہے تھے جب اس نے حال ہی میں یہ تجویز کیا کہ عمر ممکنہ طور پر خودکش بمبار تھا۔ ہاؤس بل کو گزشتہ ہفتے خارجہ امور کی کمیٹی سے باہر کر دیا گیا تھا کیونکہ GOP رہنماؤں پر بوبرٹ کے ریمارکس کی مذمت کرنے کے لیے دباؤ بڑھ رہا تھا۔

    اجتماعی زیادتی کا ڈرامہ رچا نے والی لڑکی گرفتار

    مینیسوٹا ڈیموکریٹ اکثر اسلامو فوبک حملوں کا نشانہ بنتا رہا ہے، بشمول نمائندہ مارجوری ٹیلر گرین (R-Ga.)، جس نے عمر کو بار بار "جہاد اسکواڈ” کا رکن کہا ہے۔ عمر اسرائیل کی حکومت کے سخت ناقد رہے ہیں، اور بعض اوقات ان پر یہود دشمنی کا الزام بھی لگایا جاتا رہا ہے، حتیٰ کہ اس کی اپنی پارٹی کے ارکان بھی-

    ہاؤس ڈیموکریٹک رہنماؤں نے، بشمول اسپیکر نینسی پیلوسی، نے اقلیتی رہنما کیون میکارتھی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بوئبرٹ اور دیگر کے خلاف ان کی بیان بازی پر تعزیری کارروائی کریں۔

    لندن:اومی کرون کا پھیلاؤ روکنے کیلئےپارلیمنٹ میں خصوصی بل منظور

  • ہیلی کاپٹر حادثہ،زخمی ہونے والے کیپٹن ورون سنگھ کی بھی ہوئی موت

    ہیلی کاپٹر حادثہ،زخمی ہونے والے کیپٹن ورون سنگھ کی بھی ہوئی موت

    ہیلی کاپٹر حادثہ،زخمی ہونے والے کیپٹن ورون سنگھ بھی چل بسے،

    8دسمبر کو بپن راوت سمیت 13 افراد ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوئے تھے،جبکہ ورون سنگھ زندہ بچ گئے تھے، انکا بھارت کے فوجی ہسپتال میں علاج ہو رہا تھا، آج انکی موت ہو گئی، بھارتی فضائیہ کے گروپ کیپٹن ورون سنگھ کا تعلق ریاست اترپردیش کے دیوریا ضلع کی رودر پور تحصیل سے ہے ان کے والد کرشنا پرتاپ انڈین فوج میں بطور کرنل ریٹائر ہوئے ہیں ان کے چھوٹے بھائی بحریہ میں لیفٹننٹ کمانڈر ہیں۔ جبکہ ان کے ایک چچا اکھلیش پرتاپ سنگھ کانگریس کے سابق ایم ایل اے ہیں

    ہیلی کاپٹر حادثہ میں اب ہلاکتوں کی کل تعداد 14 ہو گئی ہے، ہیلی پر 14 افراد سوا تھے، بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت کی اہلیہ سمیت ہیلی حادثے میں موت ہوئی ،حادثے کے تین روز بعد بپن راوت آخری رسومات ادا کی گئیں،جنرل راوت کا آخری سفر دو بجے ان کی رہائش گاہ سے شروع ہوا اور ان کی لاش بھارتی فوج کی ایک بڑی گاڑی میں رکھی گئی تھی جسے پوری طرح پھولوں سے سجایا گیا تھا۔ اس کے پیچھے گاڑیوں کا بڑا قافلہ چل رہا تھا آخری سفر کے لیے آرمی، بحریہ اور فضائیہ کے دو دو لیفٹننٹ جنرل سطح کے افسر قومی پرچم لے کر چل رہے تھے آخری سفر کے دوران سڑک کے دونوں طرف جنرل راوت اور محترمہ راوت کے پوسٹر لگے ہوئے تھے جن پر لکھا ہوا تھا جنرل راوت اور محترمہ راوت امر رہیں۔ سڑک پر بڑی تعداد میں لوگ ہاتھوں میں جنرل راوت کے پوسٹر لیے ہوئے تھے آخری رسومات کے دوران مسلح افواج کے کل ملا کر 800 افسر اور جوان موجود تھے

    قبل ازیں بھارت کی ایک عدالت نے تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کی تصویر پوسٹ کرنے پر گرفتار کیے جانے والے یوٹیوبر کی رہائی اور مقدمہ ختم کرنے کا حکم جاری کردیا مدراس ہائی کورٹ نے مدورائی پولیس کی جانب سے یوٹیوبر کی گرفتاری اور درج مقدمے کو مضحکہ خیز قرار دیا یوٹیوبر مری دھاس نے ر بھارتی فضائیہ کے تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کی تصویر شیئر کی تھی جس پر پولیس نے 9 دسمبر کو ضلع نل گیریس سے ملک دشمنی کے الزام میں گرفتار کر کے غداری اور سنگین جرائم کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا

    انڈیا کر رہا ہے پاکستان کے خلاف نئی سازش، بپن روات جھوٹ بولنے سے باز نہ آئے

    بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصد

    بھارتی ائیر فورس نے مقبوضہ کشمیر کے سرینگر ائیر بیس کے سینئر ترین ائر آفیسر کمانڈر کا تبادلہ کر دیا

    اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

    پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

    بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

    بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟

    وہی ہوا جس کا تھا انتظار،مودی کی مکاری،ڈرون کا الزام پاکستان پر عائد

    ہیلی کاپٹر حادثہ، بلیک باکس برآمد، تحقیقات کا آغاز

    ہیلی کاپٹرحادثے پر اٹھائے گئے سوال،ایم آئی 17 کے سابق پائلٹ کا بھی اہم انکشاف

    ہیلی حادثے میں بچ جانیوالے گروپ کیپٹن کو دوسرے ہسپتال منتقل کرنیکا فیصلہ، خط بھی وائرل

    ہیلی کاپٹر حادثہ، پائلٹ کا آخری پیغام کیا تھا؟ بھارتی فضائیہ نے روٹ کلیئر کیا تھا یا نہیں؟ سوال اٹھ گئے

    جنرل بپن راوت کے ہیلی کا حادثہ، بھارتی فضائیہ کا تین روز بعد نیا بیان آ گیا

    ہیلی کاپٹر حادثہ،مزید چھ لاشوں کی ہوئی شناخت

  • پرائیویٹ یونیورسٹیز کے غیر قانونی کیمپس بند کرنے کا حکم

    پرائیویٹ یونیورسٹیز کے غیر قانونی کیمپس بند کرنے کا حکم

    سپریم کورٹ نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو ملک بھر کی پرائیویٹ یونیورسٹیز کے غیر قانونی کیمپس بند کرنے کا حکم دے دیا

    عدالت نے کہا کہ ایچ ای سی غیر قانونی کیمپس سے پاس آوٹ طلبا کو مخصوص طریقے سے ڈگریاں فراہم کرے ملک بھر میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی یکساں پالیسی پر عمل یقینی بنایا جائے،نوجوان نسل کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، وفاق اور صوبائی حکومتیں ایچ ای سی کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے تعاون کریں،سوال تھا کہ کیا پرائیویٹ یونیورسٹیاں اپنی حدود سے باہر ذیلی کیمپس قائم کر سکتی ہیں یا نہیں،ایچ ای سی نے واضح کر دیا کہ یونیورسٹیز کو اپنی حدود سے باہر کیمپس قائم کرنے کی اجازت نہیں،ایچ ای سی نے کئی بار پرائیویٹ یونیورسٹیز کو غیر قانونی کیمپس کے قیام پر الرٹ جاری کیے، ایچ ای سی کے مطابق غیر قانونی سرگرمیاں روکنے میں وفاق اورصوبوں میں تعاون ناگزیر ہے،وفاق اور صوبائی حکومتوں نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیا،

    وکیل علی ظفر نے کہا کہ عدالت نے نیب کو نجی یونیورسٹیوں کےخلاف کارروائی کا حکم دیا تھا،عدالت نے کہا کہ ایچ ای سی کے پاس اختیارات ہیں، نیب کو معاملے کی تحقیقات کرنے کی ضرورت نہیں،جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگرایچ ای سی کمزور ہے تو وفاق کو حکم دیں گے قوانین میں ترمیم کرے، وکیل طلبا علی ظفر نے کہا کہ طلبا لاہور ہائیکورٹ اپنی ڈگریوں کے لیے گئے تھے،لاہور ہائیکورٹ نے نجی یونیورسٹیوں کے کیمپسز کو غیر قانونی قرار دے دیا، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے درست اور حقائق پر مبنی فیصلہ دیا،

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

  • خانیوال ضمنی الیکشن، عطا تارڑ سمیت ن لیگی رہنماؤں پر گھر میں گھسنے کا مقدمہ درج

    خانیوال ضمنی الیکشن، عطا تارڑ سمیت ن لیگی رہنماؤں پر گھر میں گھسنے کا مقدمہ درج

    خانیوال ضمنی الیکشن، عطا تارڑ سمیت ن لیگی رہنماؤں پر گھر میں گھسنے کا مقدمہ درج
    ن لیگی رہنما عطا تارڑ نے خانیوال میں ن لیگی کارکنوں کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے امیدوار کے گھر دھاوا بول دیا۔

    امیدوار پیپلزپارٹی حلقہ 206 میر واثق حیدر برجیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، پولیس پیپلز پارٹی کے الیکشن آفس وگھر،پر دھاوا بولنے والے ن لیگ کے کارکنوں کے خلاف ایکشن میں آ گئی ہے، مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری عطاتارڈ سمیت پچاس کارکنوں سمیت پچاس افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے مقدمے میں ملتان سے ن لیگ کے سابق ایم این اے چوہدری وحید آرائیں، سابق ایم پی اے شہزاد مقبول بھٹہ، سابق ایم این اے عبدالغفار ڈوگر بھی نامزد کئے گئے ہیں مقدمے میں ملتان کے سیکریٹری اطلاعات سعد کانجو، سابق کونسلر ریحان خان، قیصر ماہے، عامر سعید، مقصود ماکھا، شیخ طارق، سلطان گجر اور راؤ اکمل بھی نامزد ہیں

    درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ ن لیگ کے حملہ آوروں نے جیالوں کو الیکشن آفس بند نہ کرنے کی صورت میں گولیاں مارنے کی دھمکیاں دیں ن لیگ کے کارکن کلاشنکوف ، پستول اور رائفل کے ہمراہ جیالے امیدوار کے گھر کا دروازہ توڑ کر داخل ہوئے، ن لیگ کے حملہ آوروں نے خواتین کو بالوں سے پکڑ کا گھسیٹا، پاکستان پیپلزپارٹی مردہ باد کے نعرے لگائے،

    پولیس کا گزشتہ رات سے نامزد ملزمان کیخلاف گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، پولیس نے مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا محمد سلیم کے قریبی ساتھیوں ریحان خان اور شیخ طارق کے گھر گرفتاری کے لئے ریڈ کیا ہے، پولیس کا سینئر مسلم لیگی رہنما عامر سعید کے گھر چھاپہ گھر کا دروازہ توڑ دیا پولیس نے نوجوان مسلم لیگی رہنما سلطان گجر کے گھر چھاپہ مارا اورسلطان گجر کے چچا،بھائی اور بھتیجے کو گرفتار کر لیا پولیس نے ریحان خان کے بھائی عدنان خان کو ان کے گھر سے گرفتار کر لیا متحرک نوجوان مسلم لیگی طلحہ عثمانی کے گھر پولیس کا چھاپہ ، مسلم لیگ ن کے کونسلر طارق پراچہ کے گھر پولیس کا چھاپہ،ان کے عزیز فیصل پراچہ کو گرفتار کر لیا .مسلم لیگ کے متحرک کارکن نسیم ظفر پهما کملانہ کے بھائی آصف کملانہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا سینئر رہنما مسلم لیگ ن عامر سعید کے بھائی مسلم لیگ ن کے کونسلر شاہد سعید کو پولیس نے گرفتار کر لیا مسلم لیگ ن کے کونسلر شیر محمد شیرو کو پولیس نے 3 بلاک سے گرفتار کر لیا

    قبل ازیں مسلم لیگ ن نے پاکستان پیپلز پارٹی پر الزام عائد کیا کہ وہ خواتین کو پیسے دیکر ووٹ خرید رہے ہیں اس پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے عطا تارڑ کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کیمپ آفس کے باہر احتجاج کیا تو پیپلز پارٹی کے کارکن بھی آگئے ،کارکن ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے، پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پرموجود تھی ‌ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے وہاں مسلم لیگ ن کی گاڑی جس پر کارکن سوار تھے پتھراؤ کیا، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن والے مسلح ہوکر ہمارے گھر میں گھسے ہیں اور ہماری خواتین سے بدتمیزی کی ہے پیپلز پارٹی کے رہنما علی موسی گیلانی کی قیادت میں مقدمہ درج کروانے تھانہ سٹی پہنچ گئے جہاں ان کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کروائے بغیر تھانے سے باہر نہیں جائیں گے‌ علی موسی گیلانی کا کہنا تھا کہ خانیوال میں ن لیگ کی جانب سے پیپلزپارٹی کے الیکشن آفس پر حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،لیگی قیادت اپنی ہار کو دیکھتے ہوئے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے،ن لیگ اپنی سابقہ روایات کو جاری رکھتے ہوئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔

    ‏رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی نے پی پی 206 میں جیالے امیدوار کی رہائش گاہ پر حملے کرنے والے لیگی کارکنوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خانیوال میں جیالے امیدوار کے گھر کا دروازہ توڑا گیا حملہ آور جدید اسلحے سے لیس تھے،‏فوٹیج میں ثبوت موجود ہیں کہ ن لیگ کی جانب سے ان کے امیدوار رانا سلیم اور عطاء تارڑ حملہ آوروں میں شامل تھے،خانیوال شہر کا امن و امان خراب کرکے ن لیگ اوچھے ہتھکنڈے اختیار کررہی ہے ‏لاہور کی طرح خانیوال میں بھی ن لیگ دو دو ہزار روپے میں ووٹ خریدنے کی کوشش کررہی ہے۔ پہلے بھی ادھر الیکشن ہوتے رہے ہیں اور پُرامن طریقے سے ہوتے رہے ہیں،ن لیگی امیدوار نے لاہور اور ملتان سے کرائے کے لیڈر بلائے ہوئے ہیں، جن میں صفِ اول میں عطاءاللّٰہ تارڑ ہیں، ن لیگ کے کرائے کے گلو بٹوں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا

    واضح رہے کہ پنجاب کے حلقہ پی پی 206 خانیوال میں ضمنی الیکشن کا دنگل 16 دسمبر کو ہو گا،یہ نشست مسلم لیگ ن کے ایم پی اے نشاط خان ڈاھا کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی، اس حلقے سے 2018 کے الیکشن کے پی ٹی آئی امید وار رانا محمد سلیم حالیہ ضمنی الیکشن میں ن لیگی امید وار ہیں ،2018 میں ن لیگ کے امید وار نشاط احمد ڈاھا کی بیوہ نورین نشاط ڈاھا حالیہ ضمنی الیکشن میں حکمران جماعت تحریک انصاف کی امید وار ہیں پیپلز پارٹی کے میر واثق سرجیس حیدر اور تحریکِ لبیک کے شیخ محمد اکمل بھی حصہ لے رہے ہیں ،حافظ سعد رضوی نے بھی خانیوال کا دورہ کیا تھا اور انتخابی جلسے سے خطاب کیا تھا

    انتخابی عمل کوشفاف، پرامن اور قانون کے مطابق منعقد کرانے کے حوالے سے الیکشن کمشن نے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں پریذائیڈنگ آفیسر ریٹرننگ آفیسر سے پولنگ بیگ وصول کرے گا پولیس کے ساتھ پاکستان رینجرز کے اہلکاران پریذائیڈنگ افسران کو سکیورٹی فراہم کریں گے اور انتخابی عمل کے مکمل ہونے تک پولنگ سٹاف کے ہمراہ رہیں گے حلقے میں قائم تمام 183 پولنگ سٹیشنز پر سکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں پولیس اور پاکستان رینجرز لاء اینڈ آرڈر کو یقینی بنانے کے لیے ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ پریذائیڈنگ افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ پولنگ کے دن فارم 45 کی تصویر کھنچتے وقت موبائل پر اپنی لوکیشن آن رکھیں گے۔

    نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

    مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری

    نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

    نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

    جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

    مبشرلقمان آپ نے قوم کی مظلوم مقتولہ بیٹی کےلیےآوازبلند کی:ڈرنا نہیں: ہم تمہارے ساتھ ہیں:ٹاپ ٹویٹرٹرینڈ ،

    :نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نورمقدم قتل ، نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، ملزمان کے نفسیاتی ٹیسٹ کی آئی رپورٹ

    نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے ریمانڈ میں توسیع

    نور مقدم قتل کیس، ایک اور ملزم نے ضمانت کے لئے رجوع کر لیا

    نور مقدم کیس، سسٹم کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب،کیس الجھ گیا، مال کی چمک دمک شروع

    ذاکرجعفر کو کال کرکے کہا کہ وہاں تو ڈیڈ باڈی پڑی ہوئی ہے،تھراپی ورکس کے مالک کی نور مقدم کیس میں صفائیاں

    نور مقدم کو انصاف دلوائو.. | مبشر لقمان نے سپر سٹارز کا ضمیر جھنجوڑ دیا

    نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر کا عدالت میں ایک اور ڈرامہ

  • اسلام آباد:بیوروکریسی میں اکھاڑپچھاڑ :پولیس سروس گروپ کے متعدد افسران کے تبادلےتوبعض کی چُھٹی ہوگئی

    اسلام آباد:بیوروکریسی میں اکھاڑپچھاڑ :پولیس سروس گروپ کے متعدد افسران کے تبادلےتوبعض کی چُھٹی ہوگئی

    اسلام آباد:اسلام آباد:بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ:پولیس سروس گروپ کے متعدد افسران کے تبادلےتوبعض کی چُھٹی ہوگئی ،اطلاعات کے مطابق حکومت نے بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے پولیس سروس گروپ کے متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ۔

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”445886″ /]

     

    نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس سرو س گروپ کے گریڈ 20کے وقار الدین سید کی خدمات اسلام آباد سے گلگت بلتستان کے سپرد کر دی گئی ہیں ،پولیس سروسز کے گریڈ 20 کے افسر محمد سلیم کی خدمات موٹروے پولیس کے حوالے کر دی گئی ہیں، پولیس سروس کے گریڈ 20 کے جہانزیب نذیر خان کی خدمات پنجاب حکومت سے وزارت داخلہ کے سپرد کر دی گئی ہیں ،گریڈ 19کے محمد فیصل کی خدمات وزارت داخلہ کے سپرد کر لی گئی ہیں ، گریڈ 18 کے کیپٹن ریٹائرڈ مظہر اقبال کی خدمات بھی وزارت داخلہ کے سپرد کر دی گئی ہیں ،گریڈ 18 کے لیفٹیننٹ ریٹائرڈ کامران احمد کی خدمات بھی وزارت داخلہ کے سپرد کر دی گئی ہیں ،

     

     

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”445887″ /]

    نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس سروس کے ضیاالدین احمد کی خدمات بھی وزارت داخلہ کے سپردکر دی گئی ہیں ، گریڈ 18 کے تصور اقبال کی خدمات بھی وزارت داخلہ کے سپرد کر دی گئی ہیں ، پولیس سروس کے سید علی کا تبادلہ وزارت داخلہ میں کر دیا گیا ہے ، پولیس سروس کے ڈاکٹر فہد احمد کی خدمات پنجاب سے وزارت داخلہ کے سپرد کر دی گئی ہیں ،پولیس سروس کے گریڈ 20 کے اویس احمد کی خدمات بھی وزارت داخلہ کے سپرد کر دی گئی ہیں ، گریڈ 19 کے فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ فرخ رشید کی خدمات گلگت بلتستان حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں ، پولیس سروس کے گریڈ 19 کے محمد سلیمان کی خدمات خیبرپختونخواہ حکومت کے سپردکر دی گئی ہیں ،

     

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”445888″ /]

    پولیس سروس کے گریڈ 19کے سرفراز ورک کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔گریڈ 19کے افسر عرفان طارق کی خدمات اسلام آباد پولیس سے خیبرپختونخوا کے حوالے کر دی گئی ہیں ، گریڈ 18کے افسر سید محمد بلال کی خدمات وفاق سے خیبرپختوانخوا کے حوالے کر دی گئی ہیں ، گریڈ 18کے افسرمصطفی تنویر کی ایف آئی اے میں تعیناتی کیلئے خدمات اسلام آباد پولیس سے وزارت داخلہ کے حوالے کر دی گئی ہیں ۔ گریڈ 18کے افسر محمد عمر خان کی خدمات اسلام آباد پولیس سے کے پی کے کے سپرد کر دی گئی ہیں ، گریڈ 18کے افسر سرفراز ورک کی خدمات وفاق سے پنجاب کے حوالے کر دی گئی ہیں، گریڈ 18کے افسر عبدالواہاب کو اسلام آباد پولیس سے پنجاب بھیج دیا گیا ہے ، نوشیرواں علی کی خدمات وفاق سے بلوچستان کے سپرد کر دی گئی ہیں

  • عرب امارات نےامریکاکوہتھیاروں کی خریداری کےمعاہدے سےالگ ہونےکی دھمکی دےدی۔:ٹائمزآف اسرائیل کادعویٰ

    عرب امارات نےامریکاکوہتھیاروں کی خریداری کےمعاہدے سےالگ ہونےکی دھمکی دےدی۔:ٹائمزآف اسرائیل کادعویٰ

    ابو ظہبی: عرب امارات نے امریکا کو ہتھیاروں کی خریداری کے معاہدے سے الگ ہونے کی دھمکی دے دی۔:ٹائمز آف اسرائیل کا دعویٰ ،اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے دورہ عرب امارات کے ایک دن بعد ٹائمز آف اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے بات چیت معطل کرتے ہوئے امریکا کو ہتھیاروں کی خریداری کے معاہدے سے الگ ہونے کی دھمکی دے دی۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے امریکی ساختہ F-35 طیاروں، مسلح ڈرونز اور دیگر ساز و سامان کی خریداری کے لیے 23 بلین ڈالر کے معاہدے پر بات چیت معطل کر دی۔

     

    یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں متحدہ عرب امارات اور امریکا کے درمیان ایف 35 طیارے، ڈرون اور دیگر ہتھیاروں کی خریداری کے لیے 23 ارب ڈالر کا معاہدہ ہوا تھا۔

    اب یو اے ای نے ہتھیاروں کی خریداری کے لیے امریکی شرائط کو انتہائی مشکل قرار دیتے ہوئے معاہدے سے الگ ہونے کی دھمکی دی ہے۔

    امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق واشنگٹن میں اماراتی سفارت خانے نے کہا کہ وہ امریکا کے ساتھ "بات چیت کو معطل” کر دے گا حالانکہ اس ہفتے پینٹاگون میں دیگر معاملات پر دونوں فریقوں کے درمیان ملاقاتیں منصوبہ بندی کے مطابق آگے بڑھیں گی۔

    سفارت خانے نے بیان میں کہا کہ امریکہ جدید دفاعی ضروریات کے لیے متحدہ عرب امارات کا ترجیحی فراہم کنندہ ہے اور مستقبل میں F-35 کے لیے بات چیت دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے۔امریکا کی جانب سے ایف 35 طیاروں کی فراہمی کے وعدے پر یو اے ای اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے پر رضامند ہوگیا تھا۔

  • موسم سرما کی چُھٹیوں کا اعلان:اساتذہ اورطالب علم خوش:والدین پریشان

    موسم سرما کی چُھٹیوں کا اعلان:اساتذہ اورطالب علم خوش:والدین پریشان

    لاہور:موسم سرما کی چُھٹیوں کا اعلان:اساتذہ اورطالب علم خوش:والدین پریشان ،اطلاعات کے مطابق تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے فیڈرل سیکرٹری ایجوکیشن ناہید درانی نے اجلاس کی صدارت کی, کانفرنس میں تمام صوبوں کے سیکرٹری ایجوکیشن شریک ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق سکولوں میں تعطیلات کے حوالے سے والدین، بچے اور اساتذہ سب ہی پریشانی کا شکار تھے۔ اجلاس میں صوبائی وزرائے تعلیم شریک نہیں تھے جبکہ تمام صوبوں کے سیکرٹری تعلیم نے شرکت کی۔ اجلاس میں 2 تجاویز دی گئی، پہلی تجویز میں 20 دسمبر سے 15 جنوری تک اسکولز بند رکھنے جبکہ دوسری تجویز میں 25 دسمبر سے 20 جنوری تک سکولوں کو بند رکھنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

     

     

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم کے وفاقی اور صوبائی سکریٹریز کی آج ملاقات ہوئی، موسم سرما کی چھٹیاں 25 دسمبر سے 4 جنوری تک کی تجویزپر اتفاق ہوا ہے جبکہ نوٹیفکیشن صوبائی حکومتوں کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔

    یاد رہے سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں 20 دسمبر سے یکم جنوری ‏تک کرنے کا اعلان کر دیا ہے ، محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں تعلیمی ادارے اسکول ‏و کالجز 20 دسمبر سے یکم جنوری تک بند رہیں گے اور 3جنوری کو تعلیمی اداروں میں تدریسی ‏سرگرمیاں بحال کردی جائیں گی۔

  • محمد بن سلمان کا نیا کارنامہ، سعودی عرب میں انقلاب آ گیا، سلمان خان کے ٹھمکے

    محمد بن سلمان کا نیا کارنامہ، سعودی عرب میں انقلاب آ گیا، سلمان خان کے ٹھمکے

    محمد بن سلمان کا نیا کارنامہ، سعودی عرب میں انقلاب آ گیا، سلمان خان کے ٹھمکے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے سعودی عرب سوشل میڈیا پر کافی ٹرینڈ کر رہا ہے ہر ایک چینل اور ویب سائیٹ پر سعودی عرب سے متعلق دو خبریں بھی خوب گردش کر رہی ہیں۔ ان میں ایک خبر تو حال ہی میں ہونے والے میوزیکل کانسرٹس ہیں اور دوسری خبر تبلیغی جماعت پر لگنے والی پابندی ہے۔ لیکن ان کے علاوہ ایک تیسری خبر بھی ہے جس پر ابھی زیادہ بات نہیں کی جا رہی اور وہ یہ ہے کہ جماعت اسلامی کے بانی رہنما سید ابوالاعلی مودودی سمیت دیگر کئی مصنفین کی کتابیں سعودی حکومت نے لائبریریوں سے ہٹانے کی ہدایت کر دی ہے۔

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ لیکن ان دنوں خبروں کے حوالے سے یہ بات میری سمجھ سے بالکل باہر ہے کہ لوگ اتنا حیران کیوں ہیں۔ سوشل میڈیا پر اتنا واویلا کیوں ہو رہا ہے۔ سعودی عرب میں یہ حالات کوئی ایک مہینے، ایک ہفتے، ایک دن یا ایک رات میں تو پیدا نہیں ہوئے ہیں جو کہ آپ سب اتنا پریشان ہیں۔یہ سب تو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ویژن 2030کا حصہ ہے۔ اور جب سے وہ ولی عہد بنے تھے اس طرح کی تبدیلیاں تو تب سے ہی آہستہ آہستہ سعودی ماحول کو حصہ بننا شروع ہو گئیں تھیں اور ابھی اور بہت سی تبدیلیاں ہیں جو کہ آنے والے وقت میں ہم دیکھیں گے کہ کیسے سعودیہ عرب کو بالکل بدل دیا جائے گا۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ وہ سعودی عرب جو کبھی مکہ، مدینہ اور اپنی اسلامی روایات کی وجہ سے پہچانا جاتا تھا آنے والے چند سالوں میں سعودی عرب اپنی Modernizationاور ترقی کی وجہ سے پہچانا جائے گا۔معاملہ کچھ یوں ہے کہ جمعہ کے روز سعودی عرب کی ایک بڑی جامع مسجد میں ایک خطبہ دیا گیا۔ جس کے الفاظ کچھ یوں تھے کہ۔۔۔سعودی عرب کا ملک ایک ہی جماعت اور راستے پر چل رہا تھا کہ باہر سے کچھ جماعتیں آئیں، اس ایک جماعت اور ایک مذہب پر چلنے والے لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کی تاکہ ان کا اتحاد پارہ پارہ ہو جائے۔ ان معروف جماعتوں میں سے ایک تبلیغی جماعت بھی ہے جو اپنے آپ کو اس ملک میں احباب کے نام سے پکارتے ہیں۔اس جماعت کی اصل ہند یعنی برصغیر میں ہے۔ جماعت تبلیغ پیغمبر اسلام کے کئی طریقوں کے مخالف چلتے ہیں۔ یہ جماعت بغیر علم کے دعوت کے لیے نکلتی ہے۔ یہ اللہ اور پیغمبر اسلام کے طریقے کے برخلاف ہے۔ یہ وہ جماعت ہے جس سے دہشت گرد گروپ بھی پیدا ہوئے۔ ان کے ساتھ چلنے والے لوگ علم کی کمی کا شکار ہو کر تکفیری جماعتوں کا بھی شکار ہوجاتے ہیں۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اسی وجہ سے دہشت گرد جماعتوں کے لوگ جو کہ سعودی عرب کی جیلوں میں بند ہیں، ان کے بارے میں تفتیش کی گئی تو پتا چلا کہ یہ پہلے تبلیغی جماعت میں شامل تھے۔ اس ملک یعنی سعودی عرب کی فتوی دینے والی کمیٹی نے قرار دیا ہے کہ اس جماعت یعنی تبلیغی جماعت یا احباب کے ساتھ شریک ہونا جائز نہیں ہے۔ہم پر واجب ہے کہ ہم ان کی دعوت کو قبول نہ کریں۔ یہ جماعت اور اس جیسی جماعتیں ہمارے اتحاد کو پارہ پارہ کر دیں گی۔ یہ کسی بھی صورت میں جائز نہیں ہے۔یہ الفاظ ایک خطبے کے ہیں جو کہ سعودی عرب ی جامع مسجد میں دیا گیا لیکن میں آپ کو بتاوں کہ باقی تمام مسجدوں میں بھی تقریبا یہ ہی بات کی گئی کیونکہ آپ سب کو معلوم ہے کہ سعودی عرب میں حکومت کی طرف سے ہدایات جاری کی جاتی ہیں اور اسی کے مطابق جمعہ کی نماز میں خطبہ دیا جاتا ہے۔اور یہ بات صرف مساجد میں دئیے جانے والے خطبات میں ہی نہیں کی گئی بلکہ سعودی عرب کے وزیر مذہبی امور ڈاکٹر شیخ عبداللطیف بن عبدالعزیز نے اپنی ایک ٹویٹ میں بھی سعودی عرب میں جمعے کے خطبے میں تبلیغی جماعت کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنے کی اپیل کی تھی۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ویسے تو میں آپ کو بتاوں کہ تبلیغی جماعتوں سے سعودی حکام کبھی بھی بہت زیادہ خوش نہیں تھے لیکن اب ان پر اس طرح کی پابندی لگانا یا ان کو دہشت گردوں کے ساتھ ملانے کی ابت اس لئے کی جارہی ہے کیونکہ سعودی عرب کے اندر بہت سی تبدیلیاں آ رہی ہیں جن کی ایک مثال حالیہ ہونے والے میوزیکل کانسرٹس ہیں تو ان حالات میں محمد بن سلمان یہ نہیں چاہتے کہ سعودی عرب میں کوئی ایسی تنظیم یا جماعت ہو جو کہ ان کی پالیسیوں پر تنقید یا مخالفت کی وجہ بن سکے۔اور جہاں تک کانسرٹس کی بات ہے تو سعودی عرب میں سلمان خان کے کنسرٹ پر جو لوگ شور مچا رہے ہیں ان کو میں بتا دوں کہ سلمان خان کے کنسرٹ سے چند دن پہلے چھ دسمبر کو وہاں Famous international singer Justin bieberکا بھی کنسرٹ ہوا تھا۔ جس میں اس کی مسز مشہور ماڈل Hailey Bieberبھی اس کے ساتھ تھیں۔ جس میں تقریبا ستر ہزار لوگوں نے شرکت کی تھی۔Justin beiberکے بعد اب سلمان خان کا کنسرٹ ہوا جس میں شلپا شیٹھی، جیکولین فرنینڈس اور کئی دوسرے فنکاروں نے بھی پرفارم کیا تھا۔ اور سلمان خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی خاص فرمائش اور دعوت پر ریاض میں پرفارم کرنے کے لئے آئے تھے۔ ان کے اس ٹور کو دبنگ ٹور کا نام دیا گیا۔اور اس کنسرٹ میں 80,000لوگوں نے شرکت کی۔ سوشل میڈیا پر بھی اس وقت اس کنسرٹ کی دھوم مچی ہوئی ہے۔ کنسرٹ سے پہلے سلمان خان کو اعزاز دینے کے لیے اس کے ہاتھوں کا نقش بھی لیا گیا تھا جو ریاض کی مصروف ترین شاہراہ پر نصب کیا جائے گا۔اور اس سب کو نام دیا گیا ہے روشن خیالی کا۔۔ اس طرح کے ایونٹس منعقد کرکے یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ سعودی عرب روشن خیالی کی جانب بڑھ رہا ہے۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اور تبلیغی جماعت پر جو پابندی لگائی گئی وہ بھی اسی تمام کاروائی کا حصہ ہے یہی وجہ ہے کہ ایک طرف Justin beiberکا کانسرٹ ہو رہا تھا دوسری طرف اسی دن ہی تبلیغی جماعتوں پر دہشت گردی کا ٹیگ لگایا جا رہا تھا۔اور ان تبلیغی جماعتوں کی مخالفت کا اندازہ آپ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ سعودی عرب میں داخلے اور کام کے لئے جو اجازت نامہ دیا جاتا ہے جس کو ویزا یا اقامہ کہتے ہیں تو اس میں دعوت و تبلیغ کی کوئی کیٹیگری ہی نہیں ہے یعنی سعودی عرب میں دعوت و تبلیغ کے لیے داخلے کی اجازت نہیں ہے اور نہ ہی اس مقصد کے لئے کوئی ویزہ یا اقامہ جاری کیا جاتا ہے۔اور اگر کوئی انسان سعودی عرب جا کر اپنے اقامے یا ویزا میں دیے گئے کسی بھی کام سے ہٹ کر کچھ اور کرتا ہے تو یہ قانونی طور پر جرم ہے اس انسان کو فوری طور پر جیل میں ڈال دیا جاتا ہے۔اور تبلیغ تو دور کی بات ہے اب تو اسلامک اسکالرز کی کتابوں پر بھی پابندی لگ گئی ہے۔ سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے تعلیمی اداروں کو نوٹس جاری کئے ہیں کہ اخوان المسلمون کے بانی حسن البناء جماعت اسلامی کے بانی سید ابوالااعلی مودودی مصری عالم دین یوسف القرضاوی سمیت دیگر کئی مصنفین کی 80 کتابیں لائبریریوں سے فوری ہٹائی جائیں۔ اور تمام ادارے اپنی لائبریریوں سے یہ کتابیں ہٹا کر دو ہفتوں کے اندر رپورٹ بھی جمع کروائیں۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ محمد بن سلمان بظاہر تو اس تمام معاملے کو روشن خیالی کا نام دے رہے ہیں لیکن میں آپ کو بتاوں کہ ان تمام فیصلوں کے پیچھے دو اہم وجوہات ہیں۔ایک وجہ تو امریکہ اور انڈیا کے ساتھ گہری دوستی اور رابطے ہیں۔ آپ کو یاد ہو گا کہ تبلیغی جماعت پر پابندی کا سلسلہ انڈیا سے شروع ہوا تھا۔ گزشتہ سال کرونا کی آڑ لیکر مودی سرکار نے تبلیغی جماعت پر پابندی لگائی تھی۔ حالانکہ کمبھ کا میلہ جس میں کروڑوں لوگ شرکت کرتے ہیں اس پر پابندی نہیں لگائی گئی تھی لیکن تبلیغی جماعت والوں پر پابندی بھی لگائی گئی ان کے لوگوں کو مارا پیٹا بھی گیا تھا جیل میں بھی ڈال دیا گیا تھا۔ اور اب یہی کچھ سعودی عرب میں ہونے جا رہا ہے۔ اور یہ تو صرف ایک مثال ہےاس کے علاوہ بھی آپ کو یاد ہوگا کہ اسی سال مئی میں انڈین میڈیا میں اس بات پر خوب جشن منایا گیا تھا کہ محمد بن سلمان نے مودی سرکار کی محبت میں رامائن اور مہا بھارت کے علاوہ یوگا اور آیوروید جیسے ہندوستانی ثقافتی عناصر کو اسکولوں کے نصاب کا حصہ بنایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ نریندر مودی کو سعودی عرب کے دورے پر بلا کر شاہی محل میں سعودی عرب کے سب سے بڑے سول اعزاز شاہ عبدالعزیز ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ حالانکہ تبلیغی جماعت کے حوالے سے میں آپ کو بتاوں کہ تبلیغی جماعت کا کوئی بھی کام خفیہ یا پوشیدہ نہیں ہے۔ یہ لوگ نہ تو سیاست میں ملوث ہوتے اور نہ ہی اس جماعت کے لوگ کسی بھی مذہبی یا سیاسی جماعت کے کارکن یا رہنما ہوتے ہیں۔ نہ ہی ان کا کوئی سیاسی، معاشی یا معاشرتی ایجنڈا ہوتا ہے اور یہ ہر ایک کو اپنی صفوں میں قبول کرتے ہیں۔ یہ صرف اسلام کے معاملات کی بات کرتے ہیں جس میں لوگوں کو کلمہ، نماز، عربی میں دعائیں اور قران سکھانا شامل ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے پاکستان، بنگلہ دیش، افغانستان، انڈیا، افریقہ اور یہاں کہ برطانیہ اور امریکہ میں بھی پچھلے چند برسوں میں تبلیغی جماعت بہت مقبول ہوئی ہے۔ اور انڈیا کی محبت کے علاوہ جو دوسری بڑی وجہ ہے وہ پیسہ ہے۔ محمد بن سلمان کو اپنا نیوم سٹی بنانے کے لئے بہت پیسے کی ضرورت ہے اور اس کو اب نظر آ رہا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت جس طرح سے فروغ پا رہی ہے تو مستقبل میں سعودی عرب کی تیل کی صنعت بری طرح متاثر ہونے والی ہے۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اس لئے محمد بن سلمان چاہتا ہے کہ آنے والے سالوں میں اپنی تجارت اور معیشت کا انحصار تیل کے علاوہ دیگر ذرائع پر کریں۔ ویژن 2030 کے تحت اگلے آٹھ سالوں میں سعودی عرب کو معاشی اور تجارتی مرکز بنا دیا جائے۔ ریاض میں بھی اب نائٹ کلب، سینما ہال اور ریستوران کھول کر انہیں ٹوکیو، لندن اور نیویارک کے برابر کھڑا کیا جائے۔ اس طرح کے کنسرٹ کروا کر اور سیاحت کو فروغ دے کر خوب پیسہ کمایا جائے۔اس لئے اب آپ کو آنے والے دنوں میں سعودی عرب کے حوالے سے ایسی خبریں خوب سننے کو ملا کریں گی اس لئے ان پر حیران ہونا چھوڑ دیں۔ مکہ اور مدینہ سے جو بحیثیت مسلمان ہماری عقیدت ہے اس کو الگ رکھیں اور سعودی حکومت کے معاملات کو الگ کیونکہ اب ان کا مقصد اسلامی تعلیمات اور روایات کی پاسداری کرنا نہیں بلکہ صرف اور صرف پیسہ کمانا اور انڈیا اور امریکہ جیسے ممالک کے ساتھ اپنی دوستیاں بنھانا ہے۔

  • اب گھر بیٹھ کرحجر اسود کو دیکھنا، محسوس کرنا اور بوسہ دینا ممکن ،حر مین شریفین انتظامیہ

    اب گھر بیٹھ کرحجر اسود کو دیکھنا، محسوس کرنا اور بوسہ دینا ممکن ،حر مین شریفین انتظامیہ

    سعودی عرب میں حر مین شریفین انتظامیہ نےحجر اسود ورچوئل انیشیٹیو کاافتتاح کر دیا۔

    باغی ٹی وی : عر ب میڈیا کے مطابق اب گھر بیٹھ کر ورچوئل ٹیکنالوجی کی مدد سے حجر اسود کو دیکھنا، محسوس کرنا اور بوسہ دینا ممکن ہوگا وی آر ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل تجربات کی مدد سے اب حجر اسود کو نہ صرف ورچوئلی دیکھا جا سکے گا بلکہ بوسہ دینے اور محسوس کرنے کے لیے حقیقی منظر جیسا ماحول بھی فراہم کیا جائے گا۔


    حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس کا کہنا ہے کہ آنکھ، کان، ناک اوراحساس کے ساتھ ورچوئل طریقے سے حجر اسود کو دیکھنے کے لیے حقیقی ماحول فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ تاکہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے حجر اسود کو دیکھنے والے خود کو اپنے پورے وجود کے ساتھ خانہ کعبہ کے سامنے محسوس کریں ہم چاہتےہیں زیادہ سے زیادہ لوگ حجر اسود کو چھونے اور دیکھنے کا خواب پورا کر سکیں۔


    ان کا کہنا تھا کہ یہ فرضی منظر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کچھ اس طرح سے پیش کیا جائے گا کہ اس پر حقیقت کا گمان ہو حجر اسود اور اس کے اطراف کے مناظر ورچوئل سسٹم سے ممکن بنائے جارہے ہیں۔

    دوسری جانب عرب میڈیا کے مطابق حرمین شریفین کے امور کے اعلی نگراں شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے مسجد حرام میں سعودی ہلال احمر کے منصوبوں کے افتتاح میں شرکت کی۔ ان میں حرکت قلب کو دوبارہ جاری کرنے کے لیے استعمال ہونے والا Cardiopulmonary resuscitation equipment شامل ہے۔

    شیخ السدیس نے مسجد حرام میں آنے والوں کے واسطے طبی خدمات سے متعلق مختلف نوعیت کے منصوبوں کو سراہا۔ انہوں نے مملکت کی دانش مند قیادت کی امنگوں کی تکمیل کے سلسلے میں جدید ترین ٹکنالوجی وسائل کے استعمال کو خوش آئند قرار دیا۔

    مذکورہ آلے کو استعمال کرنے کے لیے مسجد حرام میں متعلقہ اہل کاروں کے علاوہ معاشرے کے افراد کو بھی تربیت فراہم کی جائے گی۔ یہ آلہ صوتی ہدایات یا اسکرین پر ظاہر ہونے والی ڈیجیٹل ہدایات کے ذریعے بھی استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔

  • کیا قانون کی حکمرانی کے بغیر معاشرہ آگے چل سکتا ہےِ سپریم کورٹ

    کیا قانون کی حکمرانی کے بغیر معاشرہ آگے چل سکتا ہےِ سپریم کورٹ

    کیا قانون کی حکمرانی کے بغیر معاشرہ آگے چل سکتا ہےِ سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ میں سیکڈ ایمپلائز ایکٹ کالعدم قرار دینے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی

    وفاقی حکومت اور برطرف ملازمین کی نظرثانی اپیلوں پر سماعت ہوئی آئی بی کے وکیل رضا ربانی نے دلائل دیئے، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ قطع نظر حقائق کے ہر مقدمہ دوسرے سے مختلف ہے،آرٹیکل 25 کو بھی دیکھنا ہے کیا بھرتیوں کا عمل شفاف تھا،کیا تقرریوں کیلیے تمام قانونی تقاضے پورے ہوئے،تقرریوں کا معاملہ بھی پبلک فنڈز کے استعمال سے جڑا ہے، حکومت کل تک قانون کی مخالف آج حمایت کر رہی ہے، اٹارنی جنرل کا کہنا ہے 2010 ہوتا تو قانون کا دفاع نہ کرتا،بہتر نہیں اگر ملازمین کو ریلیف دینا تو پارلیمنٹ دیں،ایکٹ کے بعد ملازمین نے دس سال نوکری کی،حکومت کی ذمہ داری ہے تقرری میں شفافیت کو مد نظر رکھے، اٹارنی جنرل نے کہا کہ تجاویز کے معاملہ پر وزیر اعظم سے ملاقات نہیں ہو سکی،وزیر اعظم کیساتھ تجاویز پر بات کرکے دلائل دونگا،

    وکیل رضا ربانی نے کہا کہ 1947 سے اشرافیہ نے سول ملٹری کے مفادات کا دفاع کیا ہے،ذوالفقار بھٹو کی حکومت کو غیر آئینی طریقہ سے ہٹایا گیا،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ بہتر ہوگا سیاسی کی بجائے قانونی نوعیت کے پہلووں پر بات کریں،مارشل لاء آرڈر کوئی قانون نہیں ہوتا،قانون پارلیمنٹ بناتی ہے، ہو سکتا ہے آپکا نقطہ درست ہے ملازمین کو سیاسی نشانہ بنایا گیا،کیا قانون کی حکمرانی کے بغیر معاشرہ آگے چل سکتا ہے،1999 میں نکالے کنٹریکٹ ملازمین کو 2010 کے ایکٹ کے ذریعے بحال اور مستقل کر دیا گیا،وکیل رضا ربانی نے کہا کہ بلا شبہ معاشرہ قانون کی حکمرانی کے بغیر نہیں چل سکتا،جن حالات میں ایکٹ آیا اسے بھی ذہن میں رکھا جائے،سابق صدر کا عدلیہ میں آرٹیکل 6 کا ٹرائل ہوا، جسٹس قاضی امین نے کہا کہ ملازمین کی بحالی کا قانون کوئی فرینچ انقلاب نہیں،سیاسی باتوں کی بجائے آئینی قانونی پہلووں پر معاونت کریں،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ کیا کل دوبارہ کوئی ایسا قانون آجائے گا؟ سال 1993-96 تک بھرتیاں مستقل بنیادوں پر کیوں نہیں کی گئیں،سب غلطیاں اس وقت کی حکومت کی ہیں،عارضی طور جن لوگوں کو بھرتی کیا جائے ان کیساتھ مستقبل میں یہی ہوتا ہے، ریاست اور عوام کے پیسے سے 2010 میں اپنی غلطی کا داغ دھونے کی کوشش کی گئی،ملک میں ہر طرف ایلیٹ کا قبضہ ہے،ایلیٹ شخصیات کا نہیں بلکہ پورے طبقے کا نام ہے،لوگ اپنا پیسہ بیرون ملک لے جا کر چھپا دیتے ہیں،رضا ربانی صاحب کیا آپ نے کبھی اس پر بات کی ہے؟ عدالت سیاسی نہیں قانونی پہلو پر بات کرے گی،آپ یہ معاملہ پارلیمنٹ میں بھی اٹھا سکتے تھے،دو غلط کام مل کر ایک درست کام نہیں بن سکتے،ملازمین سے ہمدردی ہمیں بھی ہے لیکن قانون کے پابند ہیں، جو کام 1993 میں کرنا چاہیے تھا وہ 2010 میں کیا گیا، بارہ سال جو لوگ کچھ اور کام کرتے رہے اہلیت جانے بغیر انہیں مستقل کیا گیا،ملازمین کو اگر پنشن اور مراعات دی جاتی ہیں وہ بھی معیشت پر بڑا بوجھ ہوسکتا ہے،ریاست کو غریبوں کا بوجھ اٹھانا چاہیے،ریاست اگر غریبوں کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی تو امیر جو کر رہے ہیں کیا وہ درست ہے؟ ربانی صاحب آج پارلیمان موجود ہے اس کے ذریعے جمہوریت لائیں،سیاسی چوائسز پارلیمنٹ کی ہو سکتی ہیں ہماری نہیں، اٹارنی جنرل ہدایات لے کر آگاہ کریں کہ ملازمین کے لیے پارلیمنٹ کیا اقدامات کر سکتی ہے؟ کل کیس کو نمٹا دیں گے،

    جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے کیس کی سماعت کی ،وکیل شاہ خاور نے کہا کہ عدالت نظر ثانی درخواستوں کو منظور یا مسترد کرے ،دیگر قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کیلیے دس رکنی لارجر بنچ تشکیل دیا جائے یہ واحد مقدمہ ہے جس میں کوئی مخالف فریق ہی نہیں ہے،سپریم کورٹ نے سولہ ہزار برطرف ملازمین کیس کی سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کر دی عدالت نے اٹارنی جنرل کو کل دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کر دی

    ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

    طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

    پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    موٹرسائیکل پر گھر چھوڑنے کے بہانے ملزم کی خاتون سے زیادتی

    88 قبحہ خانوں پر چھاپوں کے دوران 417 ملزمان گرفتار

    لاہور میں خاتون کو رکشہ پر ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ

    13 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے دو ملزمان گرفتار