Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • پاکستان اور آئی ایم ایف کا 1.2 ارب ڈالرز کے قرض پروگرام کا اسٹاف لیول معاہدہ طے

    پاکستان اور آئی ایم ایف کا 1.2 ارب ڈالرز کے قرض پروگرام کا اسٹاف لیول معاہدہ طے

    بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان توسیعی فنڈ سہولت کے دوسرے جائزے اور پائیداری و لچک فنڈ کے پہلے جائزے کے حوالے سے اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدے کی منظوری آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے مشروط ہے، جس کے بعد پاکستان کو تقریباً 1.2 ارب ڈالر کی نئی قسط تک رسائی حاصل ہوگی۔

    آئی ایم ایف مشن کی سربراہ ایوا پیٹرووا نے بتایا کہ یہ معاہدہ 24 ستمبر سے 8 اکتوبر 2025 کے دوران کراچی، اسلام آباد اور واشنگٹن میں ہونے والے مذاکرات کے بعد طے پایا۔ معاہدے کے تحت پاکستان کو760 ملین ایس ڈی آر (تقریباً 1 ارب ڈالر) ای ایف ایف کے تحت،اور 154 ملین ایس ڈی آر (تقریباً 200 ملین ڈالر) آر ایس ایف کے تحت فراہم کیے جائیں گے،جس سے دونوں پروگرامز کے تحت مجموعی ادائیگیاں 3.3 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔

    ایوا پیٹرووا کے مطابق، ای ایف ایف کے تعاون سے پاکستان کا معاشی پروگرام بتدریج استحکام حاصل کر رہا ہے اور مارکیٹ کا اعتماد بحال ہورہا ہے۔مالی سال 2025 میںکرنٹ اکاؤنٹ 14 سال بعد سرپلس رہا،مالیاتی خسارہ پروگرام کے ہدف سے کم رہا،مہنگائی قابو میں رہی،اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔تاہم حالیہ سیلابوں نے 70 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کیا، ایک ہزار سے زیادہ اموات ہوئیں، اور زرعی زمین و انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا، جس سے 2026 کے لیے جی ڈی پی کی شرح نمو کا تخمینہ گھٹ کر 3.25 تا 3.5 فیصد رہ گیا ہے۔

    حکومت نے مالی سال 2026 میں 1.6 فیصد جی ڈی پی کے برابر بنیادی سرپلس حاصل کرنے کا عزم دہرایا ہے۔ محصولات میں بہتری کے لیے ٹیکس اصلاحات اور صوبائی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی توسیع، شفافیت، اور مؤثر نظام پر کام تیز کردیا ہے۔ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں اخراجات بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ کمزور طبقات کو سہارا دیا جاسکے۔آئی ایم ایف کے مطابق حکومت نے گردشی قرضے میں اضافے کو روکنے، بجلی کے نرخوں میں بروقت ایڈجسٹمنٹ، اور تقسیمی کمپنیوں کی نجکاری و کارکردگی میں بہتری کا عمل جاری رکھا ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان مہنگائی کو 5 سے 7 فیصد کے دائرے میں رکھنے کے لیے محتاط پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ اگر قیمتوں میں دباؤ بڑھا تو شرح سود یا پالیسی اقدامات میں فوری ردعمل دیا جائے گا۔آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کی کلائمیٹ ریفارمز ایجنڈا میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔ حکومت نے گرین ٹرانسپورٹ، پانی کے نظام کی بہتری، موسمیاتی خطرات کے مالیاتی انتظام اور قومی ماحولیاتی اہداف سے ہم آہنگ توانائی اصلاحات پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔ایوا پیٹرووا نے اپنے بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف ٹیم متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور پاکستانی حکام، نجی شعبے اور ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ مثبت تعاون کو سراہتی ہے۔

  • افغان طالبان کا حملہ،پاک فوج کا بھر پور جواب،دہشتگردوں نے پاک افغان دوستی گیٹ اڑا دیا

    افغان طالبان کا حملہ،پاک فوج کا بھر پور جواب،دہشتگردوں نے پاک افغان دوستی گیٹ اڑا دیا

    افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے 3 مقامات پر علی الصبح حملہ کیا گیا
    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی مختصرجوابی کارروائی نے افغان طالبان کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا،افغان طالبان اور فتنہ الخوارج دیہات اور لوگوں کو بطورڈھال استعمال کر رہے ہیں،موصولہ اطلاعات کے مطابق 15 سے 20 افغان طالبان کو ہلاک کر دیا گیا ہےافغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے پاک افغان دوستی گیٹ کو اڑا دیا، گیٹ کو تباہ کرنا ثابت کرتا ہے کہ افغان طالبان تجارت اور مقامی آمددورفت کے حامی نہیں،

    فوج نے فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے گزشتہ رات کرم سیکٹر پر حملے کی کوشش کو بھی ناکام بنایا تھا، کرم سیکٹر پر جوابی حملے کے دوران افغان طالبان کی 8 پوسٹیں اور 6 ٹینک بمعہ عملہ تباہ کی گئیں،پاک فوج نے کرم سیکٹر میں متعدد دہشتگردوں کو ہلاک کیا اور امریکی ساختہ اسلحہ قبضے میں لیا، پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب کے بعد کرم سیکٹر میں اس وقت خاموشی ہے،سپن بولدک میں مزید افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے اکھٹے ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں،

  • بھارتی فوجی قیادت کا من گھڑت، اشتعال انگیز پروپیگنڈہ دہرانا انتہائی تشویشناک ہے۔ترجمان پاک فوج

    بھارتی فوجی قیادت کا من گھڑت، اشتعال انگیز پروپیگنڈہ دہرانا انتہائی تشویشناک ہے۔ترجمان پاک فوج

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے بھارتی فوجی قیادت نے من گھڑت اور اشتعال انگیز پروپیگنڈے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی گھمنڈ اور اشتعال انگیز بیانات سے جنوبی ایشیا میں امن کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ انتہائی تشویش کے ساتھ نوٹس کیا گیاکہ بھارتی فوجی قیادت نے وہی من گھڑت، اشتعال انگیز پروپیگنڈا دہرانا شروع کر دیا ہے،معرکہِ حق کے 5 ماہ بعد بھارتی فوجی قیادت نے پروپیگنڈہ دہرانا شروع کیا، بھارتی فوجی قیادت کا من گھڑت، اشتعال انگیز پروپیگنڈہ دہرانا انتہائی تشویشناک ہے۔ بہار اور مغربی بنگال کے انتخابات کے پیش نظر بھارتی نے یہ پروپیگنڈہ دہرانا شروع کیا، ایسا لگتا ہے بھارتی فوج اور اسکی سیاسی قیادت معرکہ حق کی شکست تسلیم نہیں کر پائی، بھارتی فوج اس حقیقت کو ہضم نہیں کر پائی کہ انہیں معرکہ حق میں فیصلہ کن شکست ہوئی، بھارت کی جھوٹ کی پرتیں بے نقاب ہو چکی ہیں، دنیا اب بھارت کو سرحد پار دہشتگردی کا اصلی چہرہ اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز مانتی ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت اپنے عوام اور پڑوسیوں کے مفاد کے منافی مہم جوئی اور بالادستی کی پالیسیوں پر اڑا ہوا ہے، پاکستانی عوام اور افواج اپنی دھرتی کے ہر انچِ کے دفاع کے لیے پوری صلاحیت اور پختہ عزم رکھتے ہیں،بھارتی مسلح افواج اور اس کے سیاسی آقاؤں کو پاکستانی صلاحیت اور عزم کو سمجھ لینا چاہیے، ہر جارحیتی اقدام کا جواب تیز، پختہ اور بھرپور انداز میں دیا جائے گا،جو اگلی نسلیں یاد رکھیں گی،بھارتی عوام اور بین الاقوامی برادری کو جھوٹ باور کروائے جا رہےہیں، ہرپیشہ ور فوجی جانتا ہوگا کہ غیرضروری گھمنڈ اوربےجا بیانات جنگی جنون بڑھا سکتےہیں، ایسےعمل سے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

  • خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں تیز

    خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں تیز

    خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں

    کرم سیکٹر، پاک۔افغان سرحد
    ذرائع کے مطابق پاک فوج نے کرم سیکٹر میں دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے کمانڈر ملک نعیم کے تربیتی کیمپ کو نشانہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کردیا۔ یہ کیمپ افغانستان کی حدود میں پولسن پوسٹ کے سامنے واقع تھا۔گزشتہ روز افغان فوج کی جانب سے پاکستانی چوکی پر حملے کے بعد پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد طالبان ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ترکمان زئی ٹاپ پر ایک اور ٹینک اور اس کے عملے کو تباہ کر دیا گیا، جبکہ نرگسر پوسٹ (صوبہ خوست، افغانستان) پر قائم ایک اور افغان ٹینک پوزیشن بھی ختم کردی گئی۔ فوجی ذرائع کے مطابق آپریشن مسلسل جاری ہے اور دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے جا چکے ہیں۔

    کرم ڈسٹرکٹ: سرحد پار سے حملہ ناکام
    کرم کے علاقے میں سرحد پار سے ٹی ٹی پی اور نام نہاد ’’پرو انڈیا طالبان‘‘ کے دہشت گردوں نے حملہ کیا، جسے پاک فوج نے بروقت اور بھرپور جوابی کارروائی سے ناکام بنا دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ منگل کی رات ہوا جس میں افغان طالبان کے بعض عناصر بھی ملوث تھے۔ پاک فوج نے جوابی کارروائی میں درجنوں دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کیے، ایک بکتر بند گاڑی کو نشانہ بنایا اور 21 سے زائد سرحدی پوزیشنوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا۔ دہشت گرد پسپا ہوکر افغان حدود میں فرار ہوگئے۔

    افغان مہاجر کیمپوں کی بندش — وفاقی حکومت کا بڑا اقدام
    وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں قائم تمام غیرقانونی افغان مہاجر کیمپوں کو بند کرنے اور غیر رجسٹرڈ افغان شہریوں کی فوری واپسی کا حکم دے دیا ہے۔یہ اقدام قومی سلامتی کے تقاضوں اور سرحدی نظم و ضبط کو بہتر بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ کیمپوں کی بندش کی ہدایت ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، لکی مروت، بنوں، مانسہرہ، چارسدہ اور ملاکنڈ میں دی گئی ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف کے مطابق افغان حکام نے تسلیم کیا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پر دہشت گرد عناصر موجود ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ "پاکستان پر حملہ کرنے والوں کو چھوڑا نہیں جائے گا، ایک ایک حملے کا جواب دیا جائے گا۔”

    ٹانک ڈسٹرکٹ: دہشت گردوں کا حملہ، دو افراد شہید
    ٹانک کے تھانہ گل امام کی حدود میں دہشت گردوں نے دو افراد کو اغوا کے بعد فائرنگ کر کے شہید کر دیا، جن میں ایک سیکیورٹی اہلکار نور بادشاہ اور دوسرا شہری حارث خان شامل ہیں۔ دونوں تاجوری گاؤں کے رہائشی تھے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

    بنوں: اہم دہشت گرد کمانڈر ہلاک
    بنوں کے علاقے جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشت گرد عمر خالد عرف شاہین مدخیل کو ہلاک کر دیا۔ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد متعدد حملوں میں ملوث تھا۔ علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

    باجوڑ: دہشت گردوں کا مضبوط گڑھ تباہ
    باجوڑ کے علاقے چارمنگ، کوٹکئی میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے دہشت گردوں کے گڑھ کو نشانہ بنایا۔ درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ان کے ٹھکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ مقامی ذرائع کے مطابق ہلاکتوں کے بعد دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی لاشیں نکالنے کی کوشش کرتے رہے۔

    خیبر ڈسٹرکٹ: دستی بم حملہ، مزدور جاں بحق
    خیبر کے علاقے آکا خیل کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے ایک آٹے کی چکی پر دستی بم پھینک دیا جس کے نتیجے میں مزدور گل نبی شدید زخمی ہوا اور بعدازاں دم توڑ گیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

    سوات: پولیو ٹیم پر فائرنگ، لیویز اہلکار شہید
    تحصیل مٹہ کے علاقے آرکوٹ میں پولیو مہم کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار عبد الکبیر شہید ہو گیا۔ڈی پی او سوات محمد عمر کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

    بنوں میں فائرنگ کا تبادلہ، علاقے میں کشیدگی
    بنوں کے علاقے برگانٹو میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو شہری متاثر ہوئے، جن میں ایک جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوا۔ مقامی قبائل نے بھی دہشت گردوں کو نکالنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔

    شمالی وزیرستان: 23 دہشت گرد ہلاک
    تحصیل اسپین وام کے علاقوں ابا خیل اور بوبالی میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کر کے 23 دہشت گردوں کو ہلاک اور 10 کو زخمی کر دیا۔ منارہ مسجد کے قریب جھڑپ میں 18 سے 20 دہشت گرد مارے گئے۔

    بلوچ دہشت گرد کمانڈر ہلاک
    ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہر سراؤن میں شدت پسند تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے اہم کمانڈر نوید عرف جنگو کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ ایرانی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    مستونگ: تین دھماکوں سے خوف و ہراس
    مستونگ شہر میں رات گئے تین زور دار دھماکے سنے گئے، جن سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ہلاکتوں یا نقصان کی تفصیلات تاحال موصول نہیں ہو سکیں۔

    ڈھاڈر: بی ایل ایف کی ذمہ داری قبول
    بلوچستان لبریشن فرنٹ نے ڈھاڈر میں لیویز اہلکاروں کو عارضی طور پر یرغمال بنانے، ان کے ہتھیار چھیننے اور سرکاری گاڑی کو نذرِ آتش کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

    تربت: فوجی چوکی پر حملہ
    تربت میں نامعلوم حملہ آوروں نے فوجی چوکی پر حملہ کیا۔ رات گئے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ ہلاکتوں یا نقصان کے حوالے سے سرکاری سطح پر کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔

    کوئٹہ: بی ایل اے کا غیر مصدقہ دعویٰ
    بلوچستان لبریشن آرمی نے کوئٹہ میں لیویز کے ہتھیار قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ حکام نے اس دعوے کی تصدیق سے گریز کیا ہے اور صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔بی ایل اے نے خاران۔نوشکی شاہراہ پر ناکہ بندی قائم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ان کے مطابق دو افراد کو حراست میں لے کر پولیس گاڑی قبضے میں لی گئی۔ سرکاری ذرائع نے واقعے کی تصدیق نہیں کی۔پنجگور کے علاقے عیسیٰ تانپ میں رات گئے کارروائی کے دوران دو افراد، عبدالقدیر اور ان کے بیٹے امجد کو حراست میں لیا گیا۔حکام کے مطابق دونوں سے تفتیش جاری ہے اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • کرم سیکٹر میں افغان طالبان  کی متعدد پوسٹیں اور ٹینک تباہ، اہم کمانڈر ہلاک

    کرم سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں اور ٹینک تباہ، اہم کمانڈر ہلاک

    کرم سیکٹر میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال فائرنگ کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائیاں کرتے ہوئے دشمن کی متعدد چوکیوں اور ٹینک پوزیشنوں کو تباہ کر دیا۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ شب افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا، جس پر پاک فوج نے فوری ردعمل دیتے ہوئے شدید فائرنگ کی۔ کارروائی کے نتیجے میں دشمن کی کئی پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچا اور متعدد مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج نے غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طالبان کے ایک چلتے ہوئے ٹینک کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا، جبکہ "شمشاد پوسٹ” پر موجود ان کی ٹینک پوزیشن مکمل طور پر ختم کر دی گئی۔

    کارروائی کے دوران طالبان اور فتنہ الخوارج کے کارندوں میں شدید گھبراہٹ پھیل گئی اور وہ اپنی لاشیں چھوڑ کر پوسٹیں خالی کر کے فرار ہو گئے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے ایک اہم کمانڈر کی ہلاکت کی بھی اطلاعات موصول ہوئی.

    پاکستان اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب

    اسرائیلی فوج کی جنگ بندی کے بعد پہلی خلاف ورزی، 9 فلسطینی شہید

    افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی پھر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا شدید جواب

  • منی لانڈرنگ،غیرقانونی سرگرمیاں،ایف آئی اے کا تحریک لبیک کیخلاف کاروائی کا آغاز

    منی لانڈرنگ،غیرقانونی سرگرمیاں،ایف آئی اے کا تحریک لبیک کیخلاف کاروائی کا آغاز

    وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے مذہبی تنظیم تحریک لبیک پاکستان کے خلاف منی لانڈرنگ اور غیر قانونی سرگرمیوں پر کارروائیاں تیز کر دیں

    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) لاہور نے ٹی ایل پی کے خلاف منی لانڈرنگ، غیر قانونی مالی سرگرمیوں اور ریاست مخالف پرتشدد مظاہروں میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی اور مالی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق، تحقیقات کے دوران تنظیم کے متعدد اہم عہدیداروں اور کارکنان کے بینک اکاؤنٹس اور جائیدادوں کی تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں، جن کی بنیاد پر مالی سرگرمیوں کا مکمل آڈٹ کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق، ایف آئی اے نے اب تک کئی ایسے بینک اکاؤنٹس منجمد (فریز) کر دیے ہیں جو مبینہ طور پر پرتشدد مظاہروں اور احتجاجی کارروائیوں کی مالی معاونت کے لیے استعمال کیے جا رہے تھے۔ ادارے نے یہ قدم شواہد کی بنیاد پر اٹھایا ہے تاکہ ریاست مخالف سرگرمیوں کے لیے مالی وسائل کی فراہمی کو روکا جا سکے۔

    ترجمان کے مطابق، مالی معاونت فراہم کرنے والے متعدد اہم افراد کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کا عمل جاری ہے، تاکہ وہ بیرونِ ملک فرار یا رقوم کی منتقلی نہ کرسکیں۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی مالی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے، اور کسی کو بھی ریاست مخالف سرگرمیوں کے لیے فنڈز کے غلط استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ترجمان نے مزید کہا کہ شواہد کی بنیاد پر تحقیقات مزید آگے بڑھائی جا رہی ہیں اور آئندہ دنوں میں مزید قانونی کارروائیاں متوقع ہیں۔ایف آئی اے نے واضح کیا کہ ادارہ ملکی سلامتی، قانون کی حکمرانی اور مالی شفافیت کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب قانونی ذرائع استعمال کر رہا ہے۔

    قبل ازیں پنجاب پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی کے گھر پر کیے گئے چھاپے کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، جس میں بھاری مقدار میں نقدی، سونا اور غیر ملکی کرنسی برآمد ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق چھاپہ قانون کے مطابق مجاز حکام کی نگرانی میں مارا گیا، جس دوران پولیس ٹیم کو سعد رضوی کی رہائش گاہ سے گیارہ کروڑ چوالیس لاکھ روپے نقد برآمد ہوئے۔ حکام نے بتایا کہ یہ تمام رقم مختلف الماریوں، لاکرز اور گھر کے خفیہ خانوں سے ملی۔پولیس کے مطابق برآمد شدہ رقم کے ساتھ ساتھ چھ کروڑ چونتیس لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سونا بھی قبضے میں لیا گیا، جس میں زیورات، سونے کی اینٹیں اور سکے شامل ہیں۔مزید بتایا گیا کہ گھر سے بھارتی کرنسی میں پچاس ہزار روپے بھی ملے، جب کہ برطانیہ، کینیڈا، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سمیت مختلف ممالک کی کرنسیاں بھی برآمد ہوئیں۔ برآمد شدہ غیر ملکی کرنسی کی مجموعی مالیت پچیس لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

    پنجاب پولیس کے مطابق برآمدگی کا مکمل ریکارڈ تحویل میں لے کر تحقیقات کے لیے متعلقہ محکموں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس کارروائی کے بعد سعد رضوی اور ان کے قریبی ساتھیوں کے مالی ذرائع اور غیر ملکی روابط کی چھان بین بھی شروع کر دی گئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ چھاپہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر مارا گیا، اور برآمد شدہ رقم و زیورات کے حوالے سے قانونی کارروائی جاری ہے۔

  • افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی پھر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا شدید جواب

    افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی پھر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا شدید جواب

    خیبر پختونخوا کے ضلع کُرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی گئی، جس پر پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کی۔

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی فائرنگ کے جواب میں پاک فوج نے دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ان کی پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچا اور کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کا ایک ٹینک تباہ ہوگیا، جبکہ وہ اپنی پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

    مزید بتایا گیا کہ کرم سیکٹر میں افغان طالبان کی ایک اور پوسٹ اور ٹینک پوزیشن بھی تباہ کر دی گئی، جب کہ متعدد طالبان اپنی لاشیں پوسٹ پر چھوڑ کر پسپا ہو گئے.

    معاہدےکے باوجوداسرائیل انسانی امداد کی ترسیل روک رہا ہے، اقوامِ متحدہ

    بنگلہ دیش،گارمنٹ فیکٹری اور گودام میں خوفناک آگ، 16 افراد جاں بحق

    وزیراعلیٰ حلف برداری سے قبل پی ٹی آئی کی اہم مشاورت، کابینہ میں ردوبدل متوقع

  • سعد رضوی کے گھر پر چھاپہ، کروڑوں روپے نقد، سونا اور غیر ملکی کرنسی برآمد

    سعد رضوی کے گھر پر چھاپہ، کروڑوں روپے نقد، سونا اور غیر ملکی کرنسی برآمد

    پنجاب پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی کے گھر پر کیے گئے چھاپے کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، جس میں بھاری مقدار میں نقدی، سونا اور غیر ملکی کرنسی برآمد ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق چھاپہ قانون کے مطابق مجاز حکام کی نگرانی میں مارا گیا، جس دوران پولیس ٹیم کو سعد رضوی کی رہائش گاہ سے گیارہ کروڑ چوالیس لاکھ روپے نقد برآمد ہوئے۔ حکام نے بتایا کہ یہ تمام رقم مختلف الماریوں، لاکرز اور گھر کے خفیہ خانوں سے ملی۔پولیس کے مطابق برآمد شدہ رقم کے ساتھ ساتھ چھ کروڑ چونتیس لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سونا بھی قبضے میں لیا گیا، جس میں زیورات، سونے کی اینٹیں اور سکے شامل ہیں۔مزید بتایا گیا کہ گھر سے بھارتی کرنسی میں پچاس ہزار روپے بھی ملے، جب کہ برطانیہ، کینیڈا، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سمیت مختلف ممالک کی کرنسیاں بھی برآمد ہوئیں۔ برآمد شدہ غیر ملکی کرنسی کی مجموعی مالیت پچیس لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

    پنجاب پولیس کے مطابق برآمدگی کا مکمل ریکارڈ تحویل میں لے کر تحقیقات کے لیے متعلقہ محکموں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس کارروائی کے بعد سعد رضوی اور ان کے قریبی ساتھیوں کے مالی ذرائع اور غیر ملکی روابط کی چھان بین بھی شروع کر دی گئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ چھاپہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر مارا گیا، اور برآمد شدہ رقم و زیورات کے حوالے سے قانونی کارروائی جاری ہے۔

    دوسری جانب لاہور میں مذہبی تنظیم کے مظاہرین کے خلاف پولیس کی مدعیت میں 25 مقدمات درج کرلیے گئے،پولیس کے مطابق مقدمات اسلام پورہ، نیو انار کلی، شفیق آباد، گوالمنڈی، بادامی باغ اور شاہدرہ میں درج کئے گئے ہیں۔مقدمات میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، اغوا، ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔بہاولپور میں بھی مذہبی جماعت کے کارکنوں کے خلاف 16 ایم پی او اور دیگر دفعات کے تحت پولیس کی مدعیت میں درجنوں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔راولپنڈی میں بھی مقدمہ درج کیا گیاہے.

  • سپریم کورٹ،26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

    سپریم کورٹ،26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

    26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس عائشہ ملک نے کہاکہ کمیٹی کے پاس بنچز بنانے کااختیار ہے، فل کورٹ بنانے کا نہیں،کمیٹی کے اختیارات چیف جسٹس کے اختیارات نہیں کہلائے جا سکتے،دونوں مختلف ہیں، ہم بنچز نہیں بلکہ فل کورٹ کی بات کررہے ہیں۔

    26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر ،جسٹس عائشہ ملک ،جسٹس حسن اظہر رضوی ،جسٹس مسرت ہلالی ،جسٹس نعیم اخترافغان اور جسٹس شاہد بلال بھی بنچ میں شامل ہیں، دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ ایک جانب آپ کہتے ہیں فل کورٹ بنائیں دوسری طرف کہتے ہیں صرف 16جج کیس سنیں،جسٹس عائشہ ملک نے کہاکہ اپیل کا حق دینا ہے یا نہیں یہ اب جوڈیشل کمیشن کے ہاتھ میں آ گیا ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ اپیل کا حق تو 16رکنی بنچ میں بھی نہیں ہوگا، سپریم کورٹ رولز 24ججز کی موجودگی میں بنے،جسٹس عائشہ ملک نے کہاکہ رولز سب کے سامنے بنے، میرا نوٹ موجود ہے ،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ تمام ججز کو رائے دینے کاکہاگیاتھا،ججز کی میٹنگ ہوئی، کچھ شقوں پر معاملہ کمیٹی کو بھیجا گیا تھا، جسٹس عائشہ ملک نے استفسار کیا آپ ریکارڈ منگوا رہے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ معاملہ کلیئر ہوئے بغیر کیس آگے نہیں چلے گا، مجھے جھٹلایا جارہا ہے،اٹارنی جنرل نے کہاکہ یہ اندرونی معاملہ ہے اس کو یہاں ڈسکس نہ کریں،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ کچھ ججز نے رائے دی، کچھ نے نہیں،جسٹس عائشہ ملک نے کہاکہ کمیٹی کے پاس بنچز بنانے کااختیار ہے، فل کورٹ بنانے کا نہیں،کمیٹی کے اختیارات چیف جسٹس کے اختیارات نہیں کہلائے جا سکتے،دونوں مختلف ہیں، ہم بنچز نہیں بلکہ فل کورٹ کی بات کررہے ہیں، جسٹس امین الدین نے کہاکہ کیا چیف جسٹس فل کورٹ بنا سکتے ہیں جس میں آئینی بنچ کے تمام ججز ہوں؟وکیل عابد زبیری نے کہاکہ چیف جسٹس کے پاس ابھی فل کورٹ بنانے کا اختیار موجود ہے،سپریم کورٹ نے کیس سماعت کل تک ملتوی کردی۔

  • ریاستی دہشتگردی میں ملوث بھارت کا افغان طالبان کے ساتھ گٹھ جوڑ بے نقاب

    ریاستی دہشتگردی میں ملوث بھارت کا افغان طالبان کے ساتھ گٹھ جوڑ بے نقاب

    ریاستی دہشتگردی میں ملوث بھارت کا افغان طالبان کے ساتھ گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا

    بھارت پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے منافقت کی کسی حد تک جا سکتا ہے،بھارت اقوام متحدہ میں متعدد بار افغانستان کی سرزمین کو دہشتگردی کیلئے استعمال ہونے کے الزامات عائد کرتا رہا،بھارت نے ریاستی دہشت گردی کی سرپرستی کے لیے انہی افغان طالبان حکومت سے اپنے مفادات کے لیے ہاتھ ملا لیا،افغان طالبان حکومت کے وزیر خارجہ کا دورہ بھارت اور پھر پاکستان پر حملہ اس بات کا قوی ثبوت ہے ،پاکستان متعدد بار شواہد کے ساتھ یہ بات ثابت کرچکا ہے کہ بھارت فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کا سہولت کار ہے،مفاد پرست مودی کے افغان طالبان سے ہاتھ ملانے پر پورا بھارت اور اپوزیشن جماعت اس کیخلاف سراپا احتجاج ہیں

    بھارتی اپوزیشن نے مودی کی دوغلی پالیسی اور اخلاقی پستی پر سخت سوالات اٹھا دیئے،مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اس حوالے سے کہا کہ طالبان کو دہشت گرد کہنے والے آج ان سے بات چیت کر رہے ہیں،میرا سوال ہے کہ مودی اپنے ہی شہریوں کے ساتھ دشمنی کیوں کر رہے ہو؟ آپ کے لوگ کل تک داڑھی والوں کی داڑھیاں نوچتے تھے، ٹوپیاں سر سے ہٹاتے تھے،آج بڑی پگڑی والے آئے ہیں اور آپ ان کے سامنے ہاتھ جوڑ کے کھڑے ہیں،

    بھارت ایک طرف مسلمانوں پر ظلم کر رہا ہے تو دوسری طرف افغان طالبان حکومت سے مذاکرات کر رہا ہے،یہ گٹھ جوڑ مودی حکومت کی منافقانہ پالیسی کو بھی بے نقاب کرتا ہے ،افغان طالبان حکومت سے گٹھ جوڑ کے ذریعے بھارت پاکستان میں اپنی پراکسز کی سہولت کاری کرنا چاہتا ہے