Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • پاکستان کے خلاف دہشتگردی اور افغان طالبان کے ذریعے جنگ کا  بھارتی منصوبہ بےنقاب

    پاکستان کے خلاف دہشتگردی اور افغان طالبان کے ذریعے جنگ کا بھارتی منصوبہ بےنقاب

    کراچی (سعد فاروق)پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی جھڑپوں پر بھارت کی جانب سے طالبان حکومت کی حمایت میں جاری کردہ بیان نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

    بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان دہشتگرد تنظیموں کی میزبانی کرتا ہے، اپنے اندرونی مسائل کا ذمہ دار پڑوسی ممالک کو ٹھہراتا ہے، اور افغانستان کی خودمختاری سے خائف ہے۔بین الاقوامی سیاسی ماہرین کے مطابق یہ بیان بھارت کے پراپیگنڈہ مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنا اور افغانستان کے اندر پاکستان مخالف عناصر کی پشت پناہی کو چھپانا ہے۔ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را گزشتہ کئی برسوں سے افغانستان کی سرزمین کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے اندر دہشتگرد کارروائیاں کروا رہی ہے۔ ان کارروائیوں میں تحریک طالبان پاکستان (TTP) اور دیگر شدت پسند گروہ شامل ہیں، جنہیں مالی امداد اور اسلحہ فراہم کیا جا رہا ہے۔

    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی یہ حکمتِ عملی دراصل ہائبرڈ وار کا حصہ ہے، جس کے ذریعے پاکستان کے اندر سیاسی، معاشی اور سکیورٹی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی سرحدوں اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گا اور کسی بھی ملک کو پاکستان کے اندر دہشتگردی کروانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    سیاسی تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ بھارت کا یہ رویہ نہ صرف علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے بلکہ یہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ بھارت افغانستان کو پاکستان کے خلاف پراکسی محاذ کے طور پر استعمال کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔

    دراندازی کی کوشش ناکام، پاک فوج نے فتنۃ الخوارج کے 50 دہشتگرد ہلاک کردیے

    جمہوری عمل کمزور ہونے کی مثالیں پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے لیے وارننگ،تجزیہ:شہزاد قریشی

    کراچی کی افغان بستی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، 200 سے زائد گھر مسمار

  • دراندازی کی کوشش ناکام، پاک فوج نے فتنۃ الخوارج کے 50 دہشتگرد ہلاک کردیے

    دراندازی کی کوشش ناکام، پاک فوج نے فتنۃ الخوارج کے 50 دہشتگرد ہلاک کردیے

    پاک فوج نے خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں دراندازی کی کوشش کرنے والے فتنۃ الخوارج کے 45 سے 50 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

    ذرائع کے مطابق فتنۃ الخوارج نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیز فائر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مہمند میں دراندازی کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے منصوبہ ناکام بنا دیا۔رپورٹ کے مطابق آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں دہشت گردوں کی بڑی تشکیل کو نشانہ بنایا گیا۔ فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا، جس میں درجنوں دہشت گرد مارے گئے، جب کہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے ارادے سے داخل ہوئے تھے۔ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مکمل کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ 13 سے 15 اکتوبر 2025 کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں بھارتی ایجنسیوں کے زیرِ اثر دہشت گرد تنظیم ’الخوارج‘ سے تعلق رکھنے والے 34 دہشت گرد مارے گئے تھے.
    جھوٹی خبریں اور جعلی ویڈیوز،افغان طالبان اور بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا گٹھ جوڑ بے نقاب

    جمہوری عمل کمزور ہونے کی مثالیں پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے لیے وارننگ،تجزیہ:شہزاد قریشی

    غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری، مزید 3 فلسطینی شہید

  • جھوٹی خبریں اور جعلی ویڈیوز،افغان طالبان اور بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا گٹھ جوڑ بے نقاب

    جھوٹی خبریں اور جعلی ویڈیوز،افغان طالبان اور بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا گٹھ جوڑ بے نقاب

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان رجیم اور بھارتی میڈیا کے درمیان پاکستان مخالف پروپیگنڈا گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا افغان جارحیت سے متعلق جھوٹی اور گمراہ کن خبریں نشر کر رہا ہے۔ گزشتہ روز افغان طالبان کے پاکستانی ٹینک قبضے میں لینے کے دعوے کو افغان ترجمان نے بڑھا چڑھا کر پیش کیا، تاہم فیکٹ چیک گروپ گروک نے اس جھوٹ کو بے نقاب کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق وہ ٹینک دراصل روسی ساختہ تھا اور پہلے سے ہی افغان طالبان کے زیر استعمال تھا۔ذرائع کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ نے ایکس (ٹوئٹر) پر دوستی گیٹ کو تباہ کرنے سے متعلق بیان جاری کیا، جسے بھارتی میڈیا نے توڑ مروڑ کر پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے طور پر پیش کیا۔

    سیکیورٹی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغان دوستی گیٹ افغانستان کی جانب سے نصب آئی ای ڈی دھماکے میں تباہ ہوا، جبکہ پاکستانی سمت میں موجود گیٹ مکمل طور پر محفوظ اور اپنی اصلی حالت میں موجود ہے۔علاوہ ازیں بھارتی اور افغان میڈیا نے کابل میں ہونے والے دھماکے کو آئل ٹینکر پھٹنے کا واقعہ قرار دیا، جب کہ حقیقت میں یہ حملہ پاک فوج کی پریسژن اسٹرائکس (Precision Strikes) کے نتیجے میں ہوا تھا۔

    ذرائع نے انکشاف کیا کہ بھارتی میڈیا اپنے مذموم مقاصد کے لیے فیک اور اے آئی سے تیار کردہ جعلی ویڈیوز بنانے میں مصروف ہے۔ حتیٰ کہ شمالی وزیرستان کے شہری عادل داوڑ کو شہید پاکستانی فوجی قرار دیا گیا، جس نے بعد میں ویڈیو پیغام جاری کر کے تمام جھوٹے دعووں کی تردید کر دی.

    جمہوری عمل کمزور ہونے کی مثالیں پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے لیے وارننگ،تجزیہ:شہزاد قریشی

    غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری، مزید 3 فلسطینی شہید

    ایم 6 موٹروے منصوبہ: 475 ملین ڈالر کی منظوری، 2028 تک تکمیل کا ہدف

  • پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق ’دوستارم-5‘ کا آغاز

    پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق ’دوستارم-5‘ کا آغاز

    پاکستان اور قازقستان کے درمیان عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ انسدادِ دہشت گردی تربیتی مشق ’دوستارم-5‘ کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ مشق 13 سے 24 اکتوبر 2025 تک اسپیشل آپریشنز اسکول چراٹ میں جاری رہے گی، جس میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) اور قازقستان آرمی کی اسپیشل فورسز کے دستے حصہ لے رہے ہیں۔افتتاحی تقریب چراٹ میں منعقد ہوئی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق اس مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ اور دونوں برادر ممالک کے تاریخی عسکری تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان باقاعدگی سے ایشیا، مشرقِ وسطیٰ اور دیگر خطوں کے ممالک کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کرتا ہے تاکہ آپریشنل تیاری میں بہتری، دفاعی تعاون میں اضافہ اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔ان مشقوں سے پاکستان کو انسدادِ دہشت گردی کے تجربات شیئر کرنے، اتحادی ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے اور ایک متوازن و ذمہ دار علاقائی کردار کے طور پر اپنی ساکھ کو مزید اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے۔

    یاد رہے کہ اپریل میں آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قازقستان کا سرکاری دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے وزیرِ دفاع کرنل جنرل رسلان سے ملاقات میں دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور مشترکہ تزویراتی مقاصد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تھا.

    مودی نے روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی، ڈونلڈ ٹرمپ

    لاہور میں بلاول ہاؤس کی سیکیورٹی واپس، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں کشیدگی بڑھ گئی

  • ڈونلڈ ٹرمپ کو سنبھالنا صرف شہباز شریف کو آتا ہے،برطانوی اخبار

    ڈونلڈ ٹرمپ کو سنبھالنا صرف شہباز شریف کو آتا ہے،برطانوی اخبار

    برطانوی اخبار دی گارجین نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سنبھالنا صرف پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کو آتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق شرم الشیخ میں منعقدہ عالمی اجلاس کے دوران ٹرمپ نے کئی عالمی رہنماؤں کو زچ کیا۔ انہوں نے اطالوی وزیراعظم جورجیا میلونی کے حسن کی تعریف کی، برطانوی وزیراعظم اسٹارمر کو گفتگو کے لیے اشارہ کیا مگر پھر خود مائیک سنبھال کر انھیں شرمندہ کر دیا۔اخبار نے لکھا کہ ایسے موقع پر واحد رہنما جو ٹرمپ کو قابو میں رکھنے میں کامیاب رہے، وہ وزیراعظم شہباز شریف تھے۔ گارجین کے مطابق شہباز شریف نے ٹرمپ کی بھرپور تعریف کی اور ایک موقع پر جب ٹرمپ دوبارہ اسٹیج کی جانب بڑھنے لگے تو انہوں نے مؤدبانہ انداز میں انھیں روک کر اپنی تقریر جاری رکھی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹرمپ تقریب میں دو گھنٹے تاخیر سے پہنچے، پہلے انہوں نے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ منصور بن زائد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس بہت سا کیش ہے۔ بعد ازاں کینیڈا کے وزیراعظم سے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ شکر کرو تمہیں گورنر نہیں کہا۔گارجین کے مطابق، مختلف رہنماؤں کے ساتھ ٹرمپ کے رویے کے برعکس، وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ان کا رویہ نہایت گرمجوش تھا، اور وہ واحد رہنما تھے جنہوں نے ٹرمپ کو مؤثر انداز میں سنبھالا.

    حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

    حماس غزہ امن منصوبے پر عمل کرکے فوراً غیر مسلح ہو جائے،امریکی سینٹکام

    وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری کی اہم ملاقات

    مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لگانے پر گجرات کالج کے پرنسپل کو شوکاز نوٹس

  • افغان طالبان کی درخواست پر اگلے 48  گھنٹوں کیلیے جنگ بندی،وزارت خارجہ

    افغان طالبان کی درخواست پر اگلے 48 گھنٹوں کیلیے جنگ بندی،وزارت خارجہ

    افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان نے سیز فائر کا فیصلہ کرلیا۔

    وزارت خارجہ کے مطابق افغان طالبان رجیم کی جانب سے جنگ بندی کی درخواست کی گئی تھی،وزارت خارجہ کے مطابق افغان طالبان کی درخواست پر آج شام 6 بجے سے اگلے 48 گھنٹوں کے لیے عارضی سیزفائرکا فیصلہ کیا گیا، ذرائع کے مطابق سیز فائر کا آغاز ہوگیا ہے، دو طرفہ تعمیری بات چیت سے مسئلےکا مثبت حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق اور افغانستان کی جانب سے ممکنہ طور پر افغان وزیر خارجہ مذکرات کریں گے

  • صدر مملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات

    صدر مملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات

    صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اہم ملاقات کی،

    ملاقات میں ملک کی مجموعی داخلی اور خارجی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ ملاقات کے دوران موجودہ چیلنجز اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں افغان طالبان کی اشتعال انگیز کارروائیوں پربھی تفصیلی گفتگو کی گئی

    پاک فوج کے مؤثر اور بھرپور جواب پر صدر آصف زرداری نے اظہاراطمینان کیا،صدر مملکت نے پاک فوج کی بہادری،استعداد اور تیاری پرمکمل اعتماد کا اظہار کیا،صدرمملکت نے سرحدی دفاع میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کوسراہا

  • افغان حکومت کے ترجمان کا  پاک فوج کے ٹینکوں پر قبضہ کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب

    افغان حکومت کے ترجمان کا پاک فوج کے ٹینکوں پر قبضہ کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب

    افغان طالبان حکومت کے ترجمان کا پاک فوج کے ٹینکوں پر قبضہ کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب ہو گیا

    پاک فوج کی سخت اور شدید جوابی کارروائی نے افغان طالبان کو بوکھلاہٹ کا شکار کردیا، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شکست خوردہ افغان طالبان بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانے کے بعد جھوٹے پروپیگنڈا کا سہارا لینے پر مجبور ہیں،افغان طالبان کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا پوسٹ شیئر کر کے جھوٹ پھیلانے کی ناکام کوشش کی کی، ویڈیو میں تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ ٹی 55 ٹینک پاکستانی فوج سے چھینا گیا ہے، روسی ساختہ ٹی 55 ٹینک حقیقت میں افغان طالبان کے زیر استعمال ہے، پاکستان کی مسلح افواج نے افغان طالبان کے حملے کو مؤثر طریقے سے پسپا کر دیا ہے، پاک فوج افغان طالبان کے جھوٹے پروپیگنڈا کے باوجود عزم و حوصلے کے ساتھ دفاع وطن میں مصروف ہے،

  • افغان طالبان کا پاک افغان دوستی گیٹ کو تباہ کرنے  کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

    افغان طالبان کا پاک افغان دوستی گیٹ کو تباہ کرنے کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

    افغان طالبان کی جانب سے چمن میں پاک افغان دوستی گیٹ کو تباہ کرنے کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا

    چمن میں پاک افغان دوستی گیٹ پر افغان طالبان کا ایک اور پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا،سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے اپنی طرف کا گیٹ تباہ کر کے اسے پاکستان کی جانب موجود حصہ ظاہر کرنے کی کوشش کی،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان کی جانب موجود پاک افغان دوستی گیٹ مکمل طور پر ٹھیک حالت میں ہے، افغان طالبان اور خارجی کل رات سے اپنے 100 سے زائد کارندوں کی ہلاکت کے باعث مکمل حواس باختہ ہوچکے ہیں، افغان طالبان جھوٹے سوشل میڈیا پروپیگنڈا کے ذریعے اپنی شکست اور نقصان کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں،افغان طالبان جھوٹے پروپیگنڈا کی اسی روش پر چل رہے ہیں جس پر بھارتی میڈیا چل رہا ہے،

  • چمن ،بھرپور جوابی کاروائی،افغان طالبان کی جنگ بندی کی منتیں

    چمن ،بھرپور جوابی کاروائی،افغان طالبان کی جنگ بندی کی منتیں

    پاک فوج کی سپن بولدک چمن سیکٹرزمیں بھرپور جوابی کارروائی ، افغان طالبان نے جنگ بندی کی درخواست کر دی

    پاک افواج کی بھرپور جوابی کاروائی کے بعد افغان طالبان نے فائر بندی کی درخواست کر دی، سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، پاک فوج کی جانب سے متعدد افغان طالبان پوسٹیں ، ٹینکس بمعہ عملہ کو بھی نشانہ بنا یا گیا،

    شکست خوردہ افغان طالبان نےسوشل میڈیا پر پاک فوج کے جنگی ہتھیاروں کو قبضے میں لینے کی من گھڑت ویڈیوز جاری کی ہیں،سوشل میڈیا پر افغان طالبان کی جانب سے پھیلائی جانے والی جھوٹی خبروں میں صداقت نہیں، پاک فوج افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کینلے ہمہ وقت تیار ہیں،جارحیت کا جواب شدید اور توقع سے بڑھ کر ہو گا،