Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • نیب الزامات ثات کریگا پھر مریم نواز سے پوچھا جائے گا کہ کیسے پراپرٹیز خریدی،عدالت

    نیب الزامات ثات کریگا پھر مریم نواز سے پوچھا جائے گا کہ کیسے پراپرٹیز خریدی،عدالت

    نیب الزامات ثات کریگا پھر مریم نواز سے پوچھا جائے گا کہ کیسے پراپرٹیز خریدی،عدالت
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں ن لیگی رہنما مریم نواز کی اپیل پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز اسلام آباد ہائی کورٹ میں موجود تھیں ،جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت اب کیس کے شواہد کو دیکھے گی،عدالت نے عرفان قادر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نیب کے دلائل کے جواب الجواب دلائل دینگے،عدالت نے کہا کہ اثاثہ خریدنے کے ذرائع تو مرکزی ملزم نے بتانے ہیں، نواز شریف نے اگر نہیں بتائے تو کیا یہ بتانا مریم نواز کی ذمہ داری ہے ؟اس کیس میں مریم نواز کا دفاع کیا تھا ؟ نیب نے کہا کہ سارا کیس نکلا ہی مریم نواز کے دفاع سے تھا ، عدالت نے کہا کہ ان کا ٹرائل کورٹ میں 342 کا بیان تھا، اس دفاع سے بتائیں، سپریم کورٹ میں ٹرائل نہیں تھا دفاع ٹرائل کورٹ والا بتائیں، ٹرائل کورٹ میں پراسیکیوشن نے الگ سے کیس ثابت کرنا ہوتا ہے، فلیٹس کی بینیفشل مالک مریم نواز ہیں یا نوازشریف ؟ اگر مریم نواز مالک ہیں تو نوازشریف کا جرم کیا بنے گا ؟ اگر فلیٹس مریم نواز کو والد سے ملے تو اس میں اعانت جرم کیا ہوئی ؟ ہمیں دستاویزات دکھائیں کیا لائے ہیں جرم ثابت کرنے کیلئے،آف شور کمپنی میں تو اصل ملکیت چھپائی ہی جاتی ہے، جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا اور کہا کہ کیا آپ کے پاس کچھ ایسا ہے جو اسے جرم ثابت کر سکے ؟ بنیادی سوال آپ کا کیا فلیٹس میں سرمایہ کاری کے ذرائع کا ہے ؟

    نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ جی، ہمارا سوال سورس آف انویسٹمنٹ کا ہے ، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ نواز شریف پر الزام کیا ہے ؟ اپارٹمنٹ لینا تو کچھ غلط نہیں،مرکزی ملزم کیخلاف شواہد نہیں ہوں گے تو بینفشری کیخلاف کیس کیسے ہوگا ؟ آپ کا کہنا ہے دونوں کمپنیوں کی مالک مریم نواز ہیں ؟ سوال یہ ہے، کوئی والد بیٹی کو کچھ دے تو کیا کرنا ہوگا،کسی بھی کمپنی کی ڈائریکٹ ملکیت نہیں ہوتی، آپ نے شواہد سے بتانا ہے یہ کمپنی کس کی ہے ؟آپ نے میڈیا یا لوگوں سے نہیں شواہد سے عدالت کو مطمئن کرنا ہے، اندازوں یا فروضوں پر فیصلہ نہیں کرنا،نیب کڑیاں ملا کر بتائیں کہ مریم نوا بینیفیشل آنرز کیسے ہیں،ہم نے قانون شہادت پر چلنا ہے، مریم نواز کا دفاع بعد میں آئے گا پہلے نیب اپنے الزامات ثابت کریں،ہمارے سوالات بڑے سادہ ہے، نیب کہتا ہے مریم بینیفیشل آنرز ہے، وہ کہتی ہے میں ٹرسٹی ہو،اس کے بعد نیب مریم نواز کے سیکشن 342 کے بیان اور شواہد سے اپنا الزام ثابت کریں

    نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ اپریل 2016 میں پانامہ لیکس پبلک ہوئے، پانامہ کی سب سے بڑی لا فرم سے لاکھوں دستاویزات لیک ہوئی تھیں، اس میں دنیا بھر کے بڑے بڑے لوگوں کے نام آئے تھے،نیلسن اور نیسکول کمپنیوں کی ملکیت سے متعلق موزیک فونسیکا کو خط لکھا گیا، موزیک فونسیکا نے یہ واضح لکھا کہ دونوں کمپنیوں کی بنفشل اونر مریم نواز ہیں ، جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کیا اس خط کو ملکیت کا ثبوت تسلیم کر لیا گیا، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب الزامات ثات کریگا پھر مریم نواز سے پوچھا جائے گا کہ کیسے پراپرٹیز خریدی گئی، منی ٹریل کیا ہے،موزیک فونزیکا کے ایک خط سے الزام ثابت نہیں ہوتا،نیب پراسیکیوٹر نے JT سربراہ واجد ضیاء کابیان عدالت میں پڑھ کر سنایا ، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ جو سوال پوچھا گیا اس کا جواب یہ نہیں،جائیداد کی ملکیت مریم نواز کی نہیں،کمپنی کی ہے، کیا کمپنی کی ملکیت مریم نواز نے قبول کی یا نہیں ؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ مریم نواز نے ملکیت قبول کرنے سے انکار کیا، مگر ٹرسٹی قبول کیا،

    جسٹس عامر فاروق نے سوالات اٹھائے اور کہا کہ مریم نواز کیخلاف کیا صرف ایک خط حتمی ثبوت مان لیا جائے گا؟ایم ایل اے کے جوابی خط کے علاوہ کوئی شواہد آپ کے پاس ہیں؟ اس پراپرٹی سے مریم نواز نے کوئی مالی فائدہ لیا ہو وہ بتائیں ، آپ نے ملکیت کا ثبوت لے کر آنا ہے مگر آپ ایک غیر ملکی ایجنسی کے لیٹر پر انحصار کر رہے ہیں، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ فلیٹس خریدنے کا سورس پوچھا جو نہیں بتایا گیا ، جس پر عدالت نے کہا کہ پہلے آپ انہیں مالک ثابت کریں گے تو وہ ذرائع بتائیں گے نا،

    ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف مریم نواز کی اپیل 24 نومبر تک ملتوی کر دی گئی،نیب نے عدالت کے سوالات پر تیاری کے لیے وقت مانگ لیا عدالت نے نیب کی استدعا پر مریم نواز کی اپیل پر سماعت 24 نومبر تک ملتوی کردی ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب پراسیکیوٹر کو ہدایت کی کہ کوئی ایک شواہد دے دیں کہ نیلسن اور نیسکول کے بیرئیر شئیرز مریم نواز کے قبضے میں تھے ؟ آپ بار بار میڈیا کے تاثر اور خبروں کا حوالہ نہ دیں، فوجداری اپیل میں ہم شواہد سے باہر نہیں جاسکتے،

    ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل

    ن لیگی قیادت پر بغاوت کے مقدمے کا مدعی خود ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا

    ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،شہر یار آفریدی

    بشیر میمن کے انکشاف کے بعد عمران خان کیخلاف مقدمہ بنایا جائے،مریم اورنگزیب

    شاہد خاقان عباسی کا وزیراعظم کیخلاف تھانہ شاہدرہ میں غداری کا مقدمہ درج کرانیکا اعلا

    مزار قائد کی بے حرمتی، شیخ رشید بھی میدان میں آ گئے

    کیپٹن ر صفدر نے وزیراعظم کا "سیکنڈل” میڈیا کو بتا دیا

    کوئی شہر ایسا نہیں جہاں میرے خلاف مقدمہ درج نہ ہو،کیپٹن ر صفدر

    میرا باپ کون؟ کیپٹن ر صفدر نے ایسا نام لے لیا کہ مریم بھی ..

    نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

    جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

    اشتہاری ملزم کی درخواستیں کس قانون کے تحت سن سکتے ہیں،نواز شریف کے وکیل سے دلائل طلب

    نواز شریف کی جیل میں طبیعت کیوں خراب ہوئی تھی؟ نئی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف

    مریم نواز کو بیرون ملک بھجوانے پر حکومت راضی ہو گئی

    مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے

    تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت

    نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

    کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

    مریم نواز عدالت پہنچ گئی

    مریم نواز کی گرفتاری کی تیاریاں شروع

    دوسروں کی عزت کی دھجکیاں اُڑاؤ ، پگڑیاں اچھالو تو احتساب ہو رہا ہے،مریم اورنگزیب

    کیپٹن ر صفدر کا تو کوئی “کردار” ہی نہیں،دلائل سن کر مریم بھی وکیل کا چہرہ دیکھنے لگ گئیں

  • بابا گرونانک کا جنم دن: کرتار پور راہداری سے بھارتی سکھ یاتریوں کی  پاکستان آمد کا سلسلہ جاری

    بابا گرونانک کا جنم دن: کرتار پور راہداری سے بھارتی سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری

    کرتار پور راہداری اور واہگہ بارڈر کو بھارتی سکھ برادری کیلئے کھولا گیا ہے اوربابا گورو نانک کے 552ویں جنم دن کے لیے کرتار پور راہداری سے بھارتی سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس کے لیے 18 امیگریشن کاؤنٹر فعال کردیئے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : سی ای او کرتارپور راہداری محمد لطیف کے مطابق یاتریوں کو کورونا ٹیسٹ کے بعد دربار لایا جائے گا صدر سکھ پر بندھک کمیٹی سردار امیر سنگھ یاتریوں کا استقبال کریں گے محمد لطیف نے کہا کہ بھارتی یاتری ساڑھے سات بجے پاکستانی حدود میں داخل ہوں گے اور صبح ساڑھے 7 بجے سے شام 5 بجے تک قیام کر سکیں گے۔

    سکھوں اور مسلمانوں کو مارنا بی جے پی کا نظریہ اور ارمان ہے : راہل گاندھی

    سیکرٹری جنرل نے کہا کہ بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات سے متعلق پاکستان نےخصوصی اقدامات کیے ہیں کرتار پور راہدری پاکستان کی رواداری اور مذہبی آزادی کی مکمل عکاس ہے-

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرتارپور راہداری کا کھلنا اچھی پیش رفت ہے پاکستان نے تین ماہ کیلئے کرتارپور راہداری کو بند کیا تھا، جبکہ بھارت نے گزشتہ 20 ماہ سے کرتارپور راہداری پر قدغن لگا رکھی تھی-

    سالانہ عرس حضرت نظام الدین اولیا ؒپربھارت کیجانب سے پاکستانی زائرین کوویزے جاری نہ…

    چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کے مطابق 3 ہزار سکھ یاتری آج واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئیں گےبابا گورونانک کے جنم دن کی مرکزی تقریب 19 نومبر کو ننکانہ صاحب منعقد ہوگی۔

    چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے بتایا کہ یاتریوں کو سیکیورٹی، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات دے رہے ہیں۔

    پاکستان نے 3 ہزار سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیئے


    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سکھ یاتریوں سہولت فراہم کرنے کے لیے نومبر 2019 میں گرو نانک کے 550ویں یوم پیدائش کے موقع پر ویزا فری کرتارپور صاحب کوریڈور کے تاریخی افتتاح سمیت متعدد اقدامات اٹھائے ہیں نیا تعمیر شدہ گوردوارا کرتارپور صاحب کمپلیکس پاکستان کے عوام اور اس کی قیادت کی طرف سے بھارت اور دنیا بھر کی سکھ برادری کے لیے تحفہ ہے۔

  • بلاول کا مشروط حکومت کا ساتھ دینے اور حکومتی اقدامات کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

    بلاول کا مشروط حکومت کا ساتھ دینے اور حکومتی اقدامات کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

    بلاول کا مشروط حکومت کا ساتھ دینے اور حکومتی اقدامات کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس تاخیر سے شروع ہوا ہے ،12 بجے بلایا گیا جوائنٹ سیشن ایک بجے شروع ہوا، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اجلاس کی صدارت کی اپوزیشن اور حکومتی اراکین کی ایوان میں نشستیں بلا ترتیب لگائی گئیں اپوزیشن اور حکومتی اراکین آپس میں گفتگو کر رہے ہیں بلاول بھٹو ایوان میں پہنچ گئے،ڈیسک بجا کراستقبا ل کیا گیا ،

    ایوان میں وزیرداخلہ شیخ رشید کےبھائی کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی گئی ایوان میں اپوزیشن نے شور شرابہ کیا ،شہباز شریف نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان کی تاریخ میں آج ا ہم دن ہے پہلے بھی عجلت میں مشتر کہ اجلاس بلا کر موخر کردیا گیا میں نے خود اسپیکر کو خط لکھا جس کاکوئی جواب نہیں دیا گیا ،اسپیکر نے رابطہ ہی منقطع کردیا ،ہمیں کچھ نہیں کہا گیا،بلز کو بلڈوز کروانے کا بوجھ اسپیکر کے کندھوں پر جاتا ہے،پارلیمانی کمیٹی پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی،حکومت ووٹ پورے کرنے کیلئے وقت چاہتی تھی،حکومت اپوزیشن سے مشاورت نہیں چاہتی تھی انتخابات سے پہلے ہی سب دھاندلی کا شور کر رہے ہیں،باضمیر حکومتی ارکان کو داد دیتا ہوں،حکومت ای وی ایم (ایول ویشیئس مشین)کے ذریعے اقتدار کو طول دینا چاہتی ہے،حکومت کو عوام سے ووٹ ملنا اب مشکل ہے ای وی ایم ایول اینڈ وی ایشن مشین ہے،حکومت ای وی ایم شیطانی مشین سے اقتدار کو طول دینا چاہتی ہے،ای وی ایم ایول اینڈ وی شیئس مشین ہے،شہبازشریف نے آر ٹی ایس کو روڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کا نام دے دیا،

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ کنٹینرز لگائے گئے اور پارلیمنٹ کو آگ لگانے کی باتیں کررہے تھے ،یہ لوگ بھی ہمارے دور میں بنائی گئی کمیٹی میں شامل تھے،ان کی نیت میں فتور ہے،یہ کالے قوانین پاس کرانا چاہتے ہیں ہم یہ کالے قوانین پاس نہیں کرانے دیں گے،یہ اسپیکر اور ایوان میں بیٹھے تمام اراکین کا امتحان ہے،اگر یہ منظور ہوئے تو عوام کے ہاتھ اور ان کے گریبان ہوں گے ،ان قوانین کا ایک ہی مقصد ہے کہ عوام کے پاس نہ جانا پڑے ان کی خواہش ہے کہ ان کا اقتدار اور طویل ہوجائے،پاکستان کی تاریخ میں اس زیادہ فسطائی حکومت کبھی نہیں آئی،ڈالر کے ریٹس بڑھ گئے ہیں ،آٹا ،چینی اور گھی کی قیمتیں آسمان پر ہیں اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے مشترکہ اجلاس کو موخر کرنے کا مطالبہ کر دیا،اور کہا کہ آج اگر کالا قانون منظور ہوا تو ملک کوشدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے،

    شہباز شریف کے اظہار خیال کے دوران سپیکر قومی اسمبلی مسکرا رہے تھے جس پر شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ زیرِلب کیوں مُسکرا رہے ہیں؟
    کُھل کر ہنسیں- سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جواب دیا کہ “میں کسٹوڈین آف ہاؤس ہوں، رُولز پر چلتا ہوں” اسپیکر کے رُولز پر چلنے کے جواب پر ایوان میں قہقہے گونج اٹھے ،شہباز شریف نے اسد قیصر پارٹی رکنیت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ اسپیکر سے پوچھتا ہوں میرے خط کا جواب کیوں نہیں دیاگیا،74سالہ تاریخ میں اس سے سیاہ دور نہیں دیکھا
    شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ استعفیٰ دیں ہم آپ کو کندھوں پر اٹھائیں گے،الیکشن کمیشن پر تنقید عمران نیازی کی حمایت سے کی گئی کیا حکمران اس انداز میں ہم انتخابی اصلاحات کراوئیں گے الیکشن کمیشن نے ای وی ایم کے نقصانات بتائے تو یہ ان کے پیچھے پڑگئے حکومتی وزرا نے الیکشن کمیشن پر تابڑ توڑ حملے کیے الیکشن کمیشن نے ای وی ایم کومسترد کیا آپ الٹے ہوجائیں ، سیدھے ہوجائیں ہم نہیں مانیں گے،اگر یہ منظور ہوئے تو عوام کے ہاتھ اور ان کے گریبان ہوں گے ان قوانین کا ایک ہی مقصد ہے کہ عوام کے پاس نہ جانا پڑے،ان کی خواہش ہے کہ ان کا اقتدار اور طویل ہوجائے،پاکستان کی تاریخ میں اس زیادہ فسطائی حکومت کبھی نہیں آئی،یہ لوگ بھی ہمارے دور میں بنائی گئی کمیٹی میں شامل تھے، ان کی نیت میں فتور ہے،یہ کالے قوانین پاس کرانا چاہتے ہیں ،ہم یہ کالے قوانین پاس نہیں کرانے دیں گے،یہ اسپیکر اور ایوان میں بیٹھے تمام اراکین کا امتحان ہے

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں،ان کوزیب نہیں دیتا،وزیرخزانہ کہتے ہیں مجھے ڈالرکاریٹ توپتہ ہی نہیں تھا،ٹی وی سے پتہ چلا ،ملکی تاریخ میں اس سےزیادہ فاشسٹ حکومت کبھی نہیں آئی،اورسیز پاکستانی ہمارے سروں کے تاج ہیں،اوورسیز پاکستانی سوتے وہاں ہیں لیکن ان کا دل ملک میں ہوتا ہے بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ دینے کے حق میں ہیں ہمیں حکومتی طریقہ کار پر اعتراض ہے لوگوں کو سبز باغ دکھانا ایسا ہے جیسے ڈیم فنڈتھا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹ کےحکومتی طریقہ کار پر اختلاف ہے،ہم الیکشن چوری سے بچانا چاہتے ہیں ڈسکہ کے انتخابات سب کے سامنے ہیں

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم کوئی کالا قانون مسلط نہیں کرناچاہتے ،ماضی کی کالک دھونا چاہتے ہیں کون سا انتخاب ایسا تھا جس میں دھاندلی کے الزامات نہیں لگائے گئے،

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر اور حکومت آج سے آئندہ انتخابات کو متنازعہ بنارہے ہیں، ہم آپ سے درخواست کررہے ہیں کہ آپ اپنے تحریری بات پر قائم رہیں،ہم آج بھی بیٹھنا چاہتے ہیں قانون سازی کرنے میں کیا جلدی ہے،حکومت نے زبردستی انتخابی قوانین منظور کرائے تو عدالت جائیں گے،جو الیکشن کمیشن کا اختیار ہے وہ انہیں آئین دیتا ہے،یہ اختیار آپ الیکشن کمیشن سے اٹھاکر اپنے نمائندوں کو دینا چاہتے ہیں،اس قانون سازی پر سب کو اعتراض ہے،حکومت اپوزیشن اورعوام کودھوکا دے رہی ہے، اس جرم میں آپ کےعہدے اوردفترکوشریک نہیں ہونا چاہیے،ہم نےآپ کے پاس وفد بھیج کرقانون سازی کے طریقہ کارپراعتراض کیا،حکومت نے یکطرفہ انتخابی اصلاحات کی کوشش کی، حکومت آرڈیننس کی ذریعے انتخابی اصلاحات کی کوشش کرتی ہے،آزاد کشمیر کی طرز پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پارلیمان میں نمائندگی دی جاسکتی ہے، حکومت بھارتی ایجنٹ کو این آر اود دے رہی ہے اس قانون سازی پر سب کو اعتراض ہے،حکومت کی بدنیتی پرمبنی کوشش ہے کہ وہ کلبھوشن یادیو کو این آر او دے۔آپ نے بھارتی جاسوس کو رات کے اندھیرے میں آرڈیننس کے تحت این آر او دیا۔ عوام اس حکومت کی تاریخی مہنگائی بھگت رہے ہیں آپ عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالنا چاہتے ہیں پیٹرول کی قیمت کم کریں ،ہم آپ کے ساتھ ہیں گیس کی قیمت کم کریں ،ہم آپ کا ساتھ دیں گے،بھارتی جاسوس کو این آر دینے کی اجازت نہیں دیں گے،

    اپوزیشن نے ای وی ایم کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا، پی پی چیئرمین بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین کیخلاف عدالت جائیں گے،یہ کیسے ہوسکتا ہےکہ ووٹ کیلیفورنیا سے کاسٹ ہواورسبی سے نکلے،پاکستان کا اسٹیٹ بینک پارلیمنٹ کو جواب دہ ہونا چاہیے،آپ قانون سازی کر رہے ہیں کہ اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کو جوابدہ ہوگا۔ الیکشن سے پہلے متنازع مردم شماری سے متعلق بتایا جائے ،پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے مردم شماری کے اعتراضات پر اسپیکر یا قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ کو کئی خط لکھے مگر موجودہ حکومت کی بدنیتی یہ ہے کہ وہ آج کے اجلاس میں یہ اہم مسئلہ بطور آخری پوائنٹ اٹھارہے ہیں

    سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت سینیٹ کے مشترکہ اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بل پارلیمانی مشیر بابر اعوان کی درخواست پر موخر کر دیا گیا ، اجلاس کی ابتداء میں سپیکر اسد قیصر نے ایجنڈے میں شامل آئٹم نمبر ٹو پیش کرنے کا کہا جس پر پارلیمانی مشیر بابر اعوان کھڑےہوئے اور سپیکر کو بتایا کہ اپوزیشن اس پر بل پر بات کرنا چاہتی ہے لہذا اس کو موخر کر دیا جائے بابراعوان کی استدعا پر سپیکر اسد قیصر نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے بل کو موخر کر دیا

    سابق صدر آصف زرداری سے‌ صحافی نے سوال کیا کہ کیا حکومت کامیاب ہو سکے گی؟ جس پر آصف زرداری نے کہا کہ حکومت تو کچھ اور وجوہات کی وجہ سے کامیاب ہو رہی ہے ،حکومت کی کامیابی کی ان وجوہات کا آپ کو بھی علم ہے، آصف زرداری سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا اتحادی جماعتیں حکومت کے ساتھ ہیں؟ اس سوال کا جواب بلاول نے دیا اور کہا کہ آپ دیکھ لیں ہم مقابلا کریں گے،

    پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل اپوزیشن جماعتوں کا مشرکہ اجلاس ہوا، اپوزیشن کے اجلاس میں مختلف تجاویز پر غور کیا گیا اپوزیشن ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کی تجویز دے دی ،اجلاس میں تجویز دی گئی کہ اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بات کریں،اپوزیشن لیڈر کوبات مکمل نہ کرنے دی جائے تو احتجاج کیا جائے،ہمیں ووٹنگ میں حصہ نہیں لینا چاہیے تھا،

    حکومتی متنازعہ قوانین پاس ہونے کی صورت میں سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے،کمیٹی میں شاہد خاقان عباسی، کامران مرتضیٰ، عطا اللہ تارڑ اور اعظم نذیر تارڑ شامل ہیں تجاویز کی تیاری کے لیے قائم پینل وکلاسے مشاورت کرے گا اور ضابطے کی کارروائی مکمل کرے گا

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم ہو گیا ،پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں جوائنٹ سیشن میں قانون سازی کا معاملہ زیر بحث آیا پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں وزرا، سینیٹرز اور اراکین اسمبلی نے شرکت کی،اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ ہم آئے نہیں لائے گئے ہیں جو ہمیشہ لاتے ہیں وہی اہتمام کے ساتھ لائے ہیں،

    وزیراعظم نے آج پیش ہونے والے بلز کے حوالے سے اعتماد میں لیا،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قانون سازی میں میرے کوئی ذاتی مقاصد نہیں،ملک کا مستقبل جمہوریت اور شفافیت سے جڑا ہےملک میں صاف و شفاف انتخابات کی بنیاد رکھنے میں آپکا کردار ہوگا، سمندر پار پاکستانی اس ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہیں،سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا چاہیے،ارکان پارلیمنٹ کے مسائل سے آگاہ ہوں،انشا اللہ جلد سب کی شکایتیں دور ہونگی،

    وزیراعظم سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ اتنی ملاقاتیں کررہے ہیں کوئی پریشانی تو نہیں؟ جس پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کس سے ملاقاتیں کررہا ہوں؟ وزیراعطم سے صحافی نے سوال کیاکہ اپوزیشن کہتی ہے آج آپ کو سرپرائز ملے گا،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جب کھلاڑی میدان میں اترتا ہے وہ ہر چیز کے لیے تیار ہوتا ہے،جو بھی مخالف کرے گا میں اس سے بہتر کروں گا،

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومت آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تاریخی قانون سازی کرے گی مفاد عامہ کے حوالے سے قانون سازی پر اپوزیشن کا غیر جمہوری رویہ قابل مذمت ہے،

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کا اہم دن ہے،آج کوئی کیچ ڈراپ نہیں ہوگا، ہمیں اپنی صفوں میں تمام ساتھیوں پر اعتماد ہے، ہم ایک نظریے اور مقصد کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں، ہمارا مقصد انتخابات کو شفافیت کی طرف لے جانا ہے،پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ آج حکومت اور اتحادیوں کا اتحاد نظر آئیگا،حکومت کے پاس نمبر پورے ہیں ، تمام بلز پاس کرائے گی

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،حکومتی اراکین ایوان میں آنا شروع ہو گئے ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئے، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اپنی تعداد پوری ہے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن اپنا جواب دے گی،ہمارے پاس عددی تعداد پوری ہے،جو اللہ کو منظور ہو گا وہی ہو گا عدالت جانے سمیت تمام آپشنز کھلے ہیں،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اپنے چیمبر پہنچ گئے ،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی ملاقات میں پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا گیا بلاول بھٹو نے آصف زرداری کو اپوزیشن اجلاس کے فیصلوں سے آگاہ کیا،

    رکن قومی اسمبلی خیال زمان ، امان اللہ اور اسلم بھوتانی بیماری کے باوجود اجلاس میں شریک ہیں ،وزیر داخلہ شیخ رشید بھائی کے انتقال کے باوجودمشترکہ اجلاس میں شریک ہیں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ایوان میں پہنچ گئے شیریں رحمان کی ایوان میں آمد پر چیئرمین سینیٹ نے ڈیسک بجا کر استقبال کیا ،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیراطلاعات فواد چودھری ایوان میں پہنچ گئے شاہ زین بگٹی چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ ایوان میں پہنچے ایم کیو ایم کے اراکین بھی ایوان میں پہنچ گئے بابر عوان، عمر ایوب، حماد اظہر ایوان میں موجود ہیں جی ڈی اے کے اراکین بھی ایوان میں پہنچ گئے آغا رفیع اللہ، عبدالقادر پٹیل ایوان میں پہنچ گئے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی کارروائی دیکھیں گے ،ن لیگی رہنما شائستہ پرویز ایوان میں آ گئیں ن لیگی رہنما شائستہ پرویز ملک نے جامعہ اشرفیہ سے فتویٰ لیا ملک پرویز کی رحلت کے باعث شائستہ پرویز عدت میں ہیں .

    قبل ازیں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور اپوزیشن لیڈر سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کی اپوزیشن چیمبر آمد ہوئی، بلاول بھٹو زرداری اور یوسف رضا گیلانی کی قائدحزب اختلاف شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر اپوزیشن اراکین بھی موجود تھے

    سردار اختر مینگل ایوان میں موجود نہیں علی وزیر بھی ایوان میں موجود نہیں ہیں ،پیپلزپارٹی کے یوسف تالپر اور نوید قمر ایوان میں موجود نہیں ہیں

    مت بھولو کہ عمران خان مافیا کے خلاف 24 سال جہاد کرنے کے بعد نہ صرف وزیرِاعظم بنا بلکہ کرپشن کی چٹانوں سے ٹکرایا، عون عباس

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

    ‏تنخواہ اور پینشن ایک روپیہ نہیں بڑھائی ، پٹرول 25 روپے مہنگا کرکے بتا دیا سلیکٹڈ کے دل میں اس قوم کے لئے کتنا درد بھرا ہوا ہے، جاوید ہاشمی

    25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد، بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

    میرے پاکستانیو….رات کے اندھیرے میں پٹرول بم گرا دیا گیا،ریٹ‌ ڈالر کے قریب پہنچ گیا

    پٹرولیم بحران ، کمپنیوں نے ملبہ حکومت پر ڈال دیا، عوام کو مزید پریشان کر دینے والی خبر آ گئی

    پٹرولیم قیمتوں میں تاریخ کا بلند ترین33 فیصد اضافہ’’چینی اسکینڈل پارٹ ٹو‘‘ہے،شہباز شریف،بلاول

    خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ،جنید سلیم

    آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟ فہد مصطفیٰ

  • قوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے کام کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے:آرمی چیف

    قوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے کام کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے:آرمی چیف

    راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ اپنی قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دل و جان سے کام کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق قومی سلامتی ورکشاپ کے شرکا نے جنرل ہیڈ کوارٹرز(جی ایچ کیو ) کا دورہ کیا ۔اس موقع پر شرکا کو سکیورٹی صورتحال سے متعلق درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی گئی۔

    دورہ کے موقع پر شرکا نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جبکہ سپہ سالار نے قومی سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ قومی ردعمل کی ضرورت پر زور دیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ نیشنل سکیورٹی ورکشاپ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی سالانہ تقریب ہے جس میں پارلیمنٹرینز سمیت معاشرے کے تمام طبقات کے نمائندے شرکت کرتے ہیں۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اپنی قوم کی ترقی، خوشحالی کے لیے دل و جان سے کام کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے جبکہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ سے پرعزم اور مضبوط قوم بن کر ابھرا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج آپریشنل تیاریوں کو برقرار رکھنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور ملکی سلامتی کو درپیش تمام خطرات کے خلاف ہمہ وقت تیار ہے۔

  • قوم مہنگائی کی وجہ سے سخت پریشان:بڑی امید ہےکہ بہت جلد حالات بہترہوجائیں گے :وزیراعظم عمران خان

    قوم مہنگائی کی وجہ سے سخت پریشان:بڑی امید ہےکہ بہت جلد حالات بہترہوجائیں گے :وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد:میری قوم مہنگائی کی وجہ سے سخت پریشان ہے:اللہ کے حضوربڑی امید ہےکہ بہت جلد حالات بہترہوجائیں گے،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث مہنگائی صرف سردیوں تک ہے، تیل کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے للہہ جہلم روڈ کیرج وے کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے الیکشن کے بارے میں سوچنے سے ملک ترقی نہیں کرتا، چین کی ترقی کا راز طویل المدتی منصوبہ بندی ہے، دنیا بھر میں ٹیکنالوجی کا استعمال ہو رہا ہے، پتہ نہیں اپوزیشن ٹیکنالوجی سے کیوں خوفزدہ ہے، حیران ہوں! اپوزیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیوں نہیں کرتی، اپوزیشن وونٹنگ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی کیوں مخالف ہے۔ موجودہ حکومت نے برے حالات میں ملک کو سنبھالا۔

    وزیراعظم عمران خان نے للہہ جہلم روڈ کیرج وے کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر زرعی پیداوار بڑھانا ہو گی، ملک آگے تب بڑھتاہے جب آنے والی نسلوں کا سوچا جاتا ہے، موجودہ حکومت نے سب سے زیادہ قرض واپس کیا، آبادی بڑھ رہی ہے ملک کو پانی کی ضرورت ہے۔ 50 سال بعد ملک میں تین بڑے ڈیم بن رہے ہیں، آئندہ دس سال میں مزید دس ڈیم بنائیں گے۔ ہمیں ملک میں لانگ ٹرم پالیسی کی ضرورت ہے۔ موجودہ حکومت نے سب سے زیادہ قرض واپس کیا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان میں غربت کم ہوئی ہے، پوری دنیا میں مہنگائی کی لہر ہے، لندن بیٹھا شخص دکھ کا اظہار کرتا ہے کہ پاکستان کے حالات برے ہیں، انشاء اللہ ہم لوگوں کو مہنگائی سے باہر نکالیں گے، کورونا کے باعث مہنگائی صرف سردیوں تک ہے، تیل سمیت باہر سے جو چیزیں لیتے ہیں وہ سب مہنگی ہو گئی ہیں۔، غربت وہاں ہوتی ہے جہاں پیسے چوری کر کے باہر جاتا ہے، آنے والےدنوں میں بہت بڑا پیکیج لیکر آ رہے ہیں، حکومت نے مشکل حالات میں مشکل فیصلے کیے۔ میٹرو پر اربوں روپے لگانے سے قوم ترقی نہیں کرتی۔

    ماحولیاتی آلودگی سے متعلق انہوں نے کہا کہ درخت کاٹنے سے لاہور میں آلودگی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔ اڑھائی ارب درخت لگا چکے ہیں، دس ارب درخت لگانے کا ہدف ہے۔ جب ہم نے درخت لگانے کے منصوبے متعارف کرائے تو ہمارا مزاق اڑایا گیا، سابقہ حکومتوں میں جنگلات ختم کردیے گئے، نیشنل پارکس نہیں بنائے گئے، دنیا نے سابقہ حکومتوں کی تعریف نہیں کی۔ برطانوی وزیر اعظم موسمیاتی تبدیلی کے سمٹ میں پاکستان کی مثال دیتا ہے، جس پر اپوزیشن مزاق اڑا رہی تھی۔

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں 645 کلومیٹر جبکہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تین برس میں 1750 کلومیٹر سڑکیں بنائیں گئی۔ مسلم لیگ (ن) کے پانچ سالہ دور اقتدار میں سڑکیں تعمیر کرانے کے 2 ہزار ٹینڈرز ہوئے جبکہ ہمارے 3 سالہ دور میں 3 ہزار 238 کلو میٹر کے ٹینڈرز ہوچکے ہیں۔

  • قوم کے لیے بڑی خوشخبری آگئی :چیمپئنز ٹرافی 2025 کا میزبان ہوگا پاکستان

    قوم کے لیے بڑی خوشخبری آگئی :چیمپئنز ٹرافی 2025 کا میزبان ہوگا پاکستان

    لاہور:قوم کے لیے بڑی خوشخبری آگئی :چیمپئنز ٹرافی 2025 کا میزبان ہوگا پاکستان ،اطلاعات کے مطابق پاکستانی شائقین کرکٹ کو اب تک کی بڑی خوشخبری مل گئی اورآئی سی سی چیمپٹنر ٹرافی 2025کی میزبانی پاکستان کریگا۔اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ اورچیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے قوم کوخوشخبری دی

    اس حوالے سے خوشخبری دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کی جانب سے 2025کی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی ملنے پر مبارکباد کی پوسٹ شیئر کی گئی۔

     

     

     

     

     

    دوسری طرف اسی خوشخبری کے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو ملنے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑے فخر اور خوشی کی بات ہے کہ پاکستان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کرے گا۔

    پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ یہ عظیم خبر یقیناً لاکھوں پاکستانی شائقین، غیر ملکیوں اور عالمی شائقین کو عظیم ٹیموں اور کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے پرجوش کرے گی اور دنیا کو ہماری مہمان نوازی کا نمونہ پیش کرنے کا موقع ملے گا۔

     

     

    خیال رہے کہ فروری 2025 میں پاکستان میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کا میزبان پاکستان اس ایونٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع بھی کرے گا، ٹورنامنٹ میں 8 ٹیموں کے مابین کُل 15 میچز کھیلے جائیں گے، یہ میچز تین مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے جبکہ پاکستان نے آخری بار 1996 میں آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کی تھی، آئی سی سی 1996 ورلڈکپ میں پاکستان مشترکہ میزبان تھا ،ورلڈکپ 1996 کی میزبانی پاکستان، بھارت اور سری لنکا نے کی تھی۔

    ذرائع کے مطابق اس سے پہلے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہو گا ،فروری 2025 کی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی جبکہ ٹی 20 ورلڈکپ 2026 بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے،اس کے علاوہ چیمپئنز ٹرافی 2029 کی میزبانی بھارت کو مل گئی ہے۔

    یادرہے کہ 2017 میں چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 180 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔فیصلہ کن معرکے میں فخر زمان کو مین آف دی میچ اور حسن علی کومین آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا تھا

  • شہازشریف کےبعد نوازشریف کاچوہدری سالک کوٹیلیفون   :چوہدری شجاعت کی خیریت دریافت:اچانک رابطےکیوں؟

    شہازشریف کےبعد نوازشریف کاچوہدری سالک کوٹیلیفون :چوہدری شجاعت کی خیریت دریافت:اچانک رابطےکیوں؟

    گجرات :شہازشریف کے بعد نوازشریف کا چوہدری سالک کو ٹیلیفون، چوہدری شجاعت کی خیریت دریافت:اچانک رابطے کیوں؟اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم نواز نے چوہدری سالک حسین سے فون پررابطہ کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ نوازشریف اورمریم نواز نے چوہدری سالک سے ان کے والد چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔اس حوالے سے نواز شریف کا کہنا تھاکہ چوہدری شجاعت حسین وضع داری کی علامت ہیں۔

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ ہم سب ان کی جلد صحت یابی کیلئےدعا گوہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے بھی چوہدری سالک کو فون کرکے چوہدری شجاعت کی خیریت دریافت کی تھئ۔

    دوسری طرف معتبر ذرائع نے دعویٰ‌کیا ہے کہ پہلے شہبازشریف پھرنوازشریف اورمریم نواز کا خریت دریافت کرنا اپنی جگہ مگراس کے پیچھے کچھ اہم معاملات ضرور ہیں

    بعض ذرائع نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اس طرح پہلے شریف برادران نے کبھی اس منصوبہ بندی سے ایسا نہیں کیا یہ اچانک برف کیوں پگھلنے لگی ، اس کے پیچھے سیاسی مصلحت ضرور ہے

    بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے پیچھے ایک بڑی حکمت ہے جس کا مقصد اداروں سے درگزرکرنے کی درخواست بھی ہے کیوں کہ اس وقت چوہدری برادران سے اہم حلقوں کا مکمل رابطہ ہے اوروہ چوہدری برادران کی عزت بھی کرتے ہیں ، اس لیے خریت دریافت کے ذریعے "ہتھ ہولا رکھن دی درخواست کی جائے گی”

    جبکہ یہ بھی خبریں ہیں کہ ہوسکتا ہے کہ شریف برادران کوئی کچھڑی پکانے کے لیے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مستقبل قریب میں کوئی کھیل کھیلیں گے جس کے لیے قبل از وقت منصوبہ بندی ضروری ہے

  • نوازشریف کوکندھا دینے والے جج رانا شمیم کوبچانےکےلیے بیٹے نے قربانی پیش کردی

    نوازشریف کوکندھا دینے والے جج رانا شمیم کوبچانےکےلیے بیٹے نے قربانی پیش کردی

    اسلام آباد :نوازشریف کوکندھا دینے والے جج رانا شمیم کوبچانےکےلیے بیٹے نے قربانی پیش کردی،اطلاعات کے مطابق کرپشن کیس میں‌ برطرف لندن میں‌ مفرور سابق وزیراعظم نوازشریف کی سیاسی ساکھ کوبچانے کےلیے کندھا دینے والے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے بیٹےاحمد حسن رانا نے اپنے ابو کوبچانے کے لیے قربانی دینے کا اعلان کردیا ہے ،

    رانا شمیم کے بیٹے احمد حسن رانا نے کہا ہےکہ ان کے والد کا مؤقف یہ ہے کہ وہ اپنے بیان حلفی پر اسٹینڈ کرتے ہیں اور وہ اب جواب کے ساتھ پیش ہوں گے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد حسن رانا نے کہا کہ رانا شمیم کا بیٹا بھی ہوں اوراب خوش قسمتی سے ان کا وکیل بھی ہوں، آج کیس ملتوی ہوکر26 نومبر تک چلا گیا ہے، اب رانا شمیم جواب کے ساتھ ذاتی حیثیت میں پیش ہوں گے۔

    انہوں نے وفاقی وزیر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فیصل واوڈا نے ایک ٹی وی ٹاک شو میں الٹا سیدھا بولا، انہوں نے کہا کہ رانا شمیم کے بیٹے کو نوازا گیا اور ایڈووکیٹ جنرل بنایا، میں کبھی بھی ایڈووکیٹ جنرل نہیں رہا بلکہ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل رہا ہوں، آپ ریکارڈ اٹھاکردیکھ سکتے ہیں کہ 6 مہینے میں میرا کام کیسا رہا، آپ کو پتا چلے گا کہ میں میرٹ پربھرتی ہوا تھا یا پرچی پر۔

    احمد حسن رانا کا کہنا تھا کہ یہ انکوائری طلب معاملہ ہے اورسپریم جوڈیشل کونسل میں جانا چاہیے، سپریم جوڈیشل کونسل میں شہادتیں ریکارڈ ہوں، جو حق پر ہے وہ سرخرو ہوجائےگا۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے والد کا مؤقف یہ ہے کہ وہ اپنے بیان حلفی پر اسٹینڈ کرتے ہیں۔

  • ٹیکنیکل غلطی سے پی ٹی آئی این اے 133 سے آوٹ:لاہور ہائیکورٹ نےبھی جمشید اقبال چیمہ کی اپیل کومسترد کردیا

    ٹیکنیکل غلطی سے پی ٹی آئی این اے 133 سے آوٹ:لاہور ہائیکورٹ نےبھی جمشید اقبال چیمہ کی اپیل کومسترد کردیا

    لاہور:ٹیکنیکل غلطی سے پی ٹی آئی این اے 133 سے آوٹ:لاہور ہائیکورٹ نےبھی جمشید اقبال چیمہ کی اپیل کو مسترد کر دیا،اطلاعات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے جمشید اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ کی اپیلوں کو مسترد کر دیا۔ جمشید اقبال چیمہ نے ریٹرننگ افسر اور ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی تھیں۔

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے یہ معلوم ہوا ہےکہ ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن اور جسٹس مزمل اختر پر مشتمل بنچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔ الیکشن کمیشن اور ن لیگ کی امیدوار شائستہ پرویز کے وکیل نے درخواستوں کی مخالفت کی اور قابل سماعت ہونے پر اعتراض کیا۔

    عدالت نے درخواست گزار کے وکیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کا جج ہوں، دوسرے صوبہ کی بجائے یہاں کی عوام کو جوابدہ ہوں، یہ تاثر نہ دیں کہ عدالتوں کی وجہ سے کیس میں تاخیر ہو رہی ہے، آپ دلائل دیں، ہم سن لیتے ہیں۔

    وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ووٹر سرٹیفیکیٹ پر حلقہ کا نمبر نہیں لکھا ہوتا، میڈیا سے علم ہوا ہمارا تجویز کنندہ اس حلقے سے نہیں، الیکشن کمیشن کی ووٹر لسٹیں ناقص ہیں، ایک حلقہ کے ووٹوں کو دوسرے حلقہ میں شامل کر لیا گیا، علم ہونے پر ریٹرننگ افسر کو متبادل پیش کرنے کی اجازت مانگی، یہ درخواست مقررہ وقت سے پہلے دی تھی۔

    جسٹس جواد حسن کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فیصلہ سناتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ کی اپیلوں کو مسترد کر دیا۔

  • عمران خان کے لیے جان بھی حاضر:ایم کیوایم پاکستان کا اعلان:پی ڈی ایم یہ سُن کوحواس باختہ ہوگئی

    عمران خان کے لیے جان بھی حاضر:ایم کیوایم پاکستان کا اعلان:پی ڈی ایم یہ سُن کوحواس باختہ ہوگئی

    کراچی :عمران خان کے لیے جان بھی حاضر:ایم کیوایم پاکستان کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی حکومت کو الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر سپورٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا، ای وی ایم کیساتھ حیدرآباد یونیورسٹی کا قیام اور مردم شماری پر بھی بل لایا جائے گا۔

    ادھر اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی حکومت کو ای وی ایم پر سپورٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے وفاقی وزیر امین الحق نے کہا کہ فیصلہ رابطہ کمیٹی کی مشاورت سے کیا گیا ہے.

    .دوسری طرف وفاقی وزیرامین الحق کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اس ب.ل کیساتھ 2مزید بل بھی ایوان میں لائےگی، ای وی ایم کیساتھ حیدرآباد یونیورسٹی کا قیام اور مردم شماری پر بھی بل لایا جائے گا.

    گذشتہ روز شبلی فراز نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر تحفظات تحفظات کے حوالے سے ایم کیوایم وفد کو تفصیلی بریفنگ دی تھی ، خالد مقبول، عامر خان، کنور نوید،وسیم اختر،امین الحق اور اسامہ قادری وفد میں شامل تھے۔اس دوران شبلی فراز نے ایم کیوایم کے تحفظات سنے اور ای وی ایم پر تفصیلی بریف کیا.

    ذرائع ایم کیوایم کا کہنا تھا کہ پاکستان،جمہوریت اورعوام کی بہتری کیلئےبہترفیصلہ کیاجائے گا ، الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر بریفنگ اور تحفظات پر ایم کیوایم اراکین میں مشاورت بھی ہوگی.

    یاد رہے کہ کل پاکستان تحریک انصاف کی دوسری بڑی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ نے بھی عمران خان کی حکومت کی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے اور کہا ہے کہ وہ خلوص دل کے ساتھ اس حکومت کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے ،اس اعلان کے بعد اپوزیشن میں مایوسی پھیل گئی اورپھردیکھتے ہی دیکھتے پی ڈی ایم رہنماوں کے غباروں سے ہوا نکل گئی ، جس کےبعد مایوسی کے عالم میں پی ڈی ایم نے سپریم کورٹ جانے کی دھمکی دےدی