Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • وزیر اعظم کا یو این سمٹ سے خطاب:چاراہم معاملات پرزبردست گفتگوسن کرسب حیران رہ گئے

    وزیر اعظم کا یو این سمٹ سے خطاب:چاراہم معاملات پرزبردست گفتگوسن کرسب حیران رہ گئے

    جنیوا: وزیر اعظم کا یو این سمٹ سے خطاب:چاراہم معاملات پرزبردست گفتگوسن کرسب حیران رہ گئے ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے دنیا سے مطالبہ کیا ہے کہ کرونا ویکسین کے حوالے سے موجود عدم مساوات کو ختم کرنا ہوگا، ترقی پذیر ممالک سے کرپشن کے ذریعے امیر ممالک میں رقوم کی منتقلی کی وجہ سے بھی معاشی عدم مساوات جنم لے رہی ہے، آگہی کے ذریعے اس ناانصافی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے تحت ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ ورلڈ لیڈرز سمٹ ڈائیلاگ میں وزیر اعظم عمران خان نے ورچوئل خطاب کیا، انھوں نے کہا انتہائی اہم ڈائیلاگ میں شرکت پر خوشی ہے، میں چار اہم معاملات پر بات کروں گا۔

    انھوں نے کہا بدقسمتی سے امیر ممالک ترقی پذیر ملکوں کے مقابلے میں 20 گنا تیزی سے ویکسین لگا رہے ہیں، ویکسین کے حوالے سے اس عدم مساوات کو ختم کرنا ہوگا، ویکسین کی مساوی تقسیم یقینی بنانے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔

    یو این سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا میں نے ترقی پذیر ملکوں کے لیے قرضوں میں سہولت کے لیے مہم چلائی، کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک غیر متناسب طور پر متاثر ہوئے، قرضوں میں سہولت کرونا کے خاتمے تک جاری رہنی چاہیے۔

    یو این سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا پاکستان جیسے ممالک ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے امیر ملکوں کے مقابلے میں زیادہ غیر محفوظ ہیں، یہ ممالک اپنی بقا کے لیے گلیشیئرز سے آنے والے پانی پر انحصار کرتے ہیں، ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے گلیشیئرز پگھلنے کی شرح میں تیزی آئی ہے، اس لیے امیر ممالک ماحول کے لیے مالی معاونت میں حصہ ڈالیں، خصوصاً ان ممالک کی مدد کریں جن کا کاربن کے اخراج میں حصہ بہت کم ہے۔

    عمران خان نے کہا غریب ملکوں سے امیر ممالک میں رقوم کی غیر قانونی منتقلی بھی ایک اہم مسئلہ ہے، فیکٹ آئی پینل کے مطابق ٹیکس کی ان محفوظ پناہ گاہوں میں 7 ٹریلین ڈالرز چھپائے گئے ہیں، ہر سال ترقی پذیر ملکوں سے ایک ٹریلین ڈالر غیر قانونی طور پر منتقل ہو رہے ہیں، اس لوٹ مار کی وجہ ترقی پذیر ملکوں کی بدعنوان اشرافیہ ہے۔

  • پاکستان اور سعودی عرب کےمابین نہ ختم ہونے والا دیرینہ مذہبی اور تاریخی رشتہ ہے:ایئر چیف مارشل

    پاکستان اور سعودی عرب کےمابین نہ ختم ہونے والا دیرینہ مذہبی اور تاریخی رشتہ ہے:ایئر چیف مارشل

    راولپنڈی :پاکستان اور سعودی عرب کےمابین نہ ختم ہونے والا دیرینہ مذہبی اور تاریخی رشتہ ہے:اطلاعات کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کےمابین دیرینہ مذہبی،ثقافتی اور تاریخی رشتہ قائم ہے۔

    ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے کرددہ بیان کے مطابق کمانڈر رائیل سعودی نیول فورسز وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ کی سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے انکے دفتر میں ملاقات ہوئی جس میں دونوں معززین نے پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

    اس موقع پر سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ قائم ہے جو دونوں فضائی افواج کے مابین مضبوط روابط کا مظہر ہے۔ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔

    ملاقات میں سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

    واضح رہے اس سے قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ کی ملاقات ہوئی تھی جس میں باہمی دلچسپی،علاقائی سیکیورٹی اورفوجی ومیری ٹائم تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں جانب سےباہمی دفاعی اورسیکیورٹی تعاون کومزیدفروغ دینےپراتفاق کیا تھا جبکہ افغان صورتحال اورخطےمیں امن واستحکام کی کوششوں پربھی بات چیت کی تھی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ نےافغان صورتحال بالخصوص غیرملکی عملےکےانخلاء میں پاکستان کےکردارکوسراہا تھاجبکہ سعودی امیرالبحر نےخطےمیں دیرپاامن کیلئےپاکستان کیساتھ ملکرکام کرنےکےعزم کا بھی اعادہ کیا تھا۔

    ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھاکہ پاکستان اورسعودیہ کےباہمی تعلقات مضبوط پارٹنرشپ میں بدل چکےہیں۔ دونوں ملکوں کے گہرے، قریبی اورتاریخی نوعیت کےتعلقات ہیں۔

  • وزیراعظم نے نیب آرڈیننس میں ترمیم کے مسودے کی منظوری دیدی:نیب چیئرمین کی قسمت پھرجاگ سکتی ہے

    وزیراعظم نے نیب آرڈیننس میں ترمیم کے مسودے کی منظوری دیدی:نیب چیئرمین کی قسمت پھرجاگ سکتی ہے

    اسلام آباد:وزیراعظم نے نیب آرڈیننس میں ترمیم کے مسودے کی منظوری دیدی:نیب چیئرمین کی قسمت پھرجاگ سکتی ہے،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نیب آرڈیننس میں ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں قانونی ٹیم کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم ، اٹارنی جنرل خالد جاوید خان، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان شریک ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے نیب آرڈیننس میں ترمیم کے مسودے کی منظوری دیدی، سمری کی سرکولیشن کےذریعے کابینہ سے منظوری لی جائے گی، مجوزہ آرڈیننس میں نئے چیئر مین کی تعیناتی تک موجودہ چیئر مین نیب کو برقرار رکھنے کی شق شامل ہے۔

    ذرائع کے مطابق مجوزہ آدڑیننس مسودہ میں چیئر مین نیب کی تعیناتی پر اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کرنے کی شق بھی شامل ہے۔ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت کی موجودہ شق برقرار رہے گی، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق نہ ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کو ہٹانے کیلئے سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرنا ہوگا، نئے مستقل چیئرمین نیب کیلئے جسٹس (ر) جاوید اقبال کے نام پر بھی غور ہوسکے گا، مجوزہ آرڈیننس کے تحت موجودہ چیئرمین نیب نئے کی تعیناتی تک برقرار رہیں گے، چیئرمین نیب کی تعیناتی کے طریقہ کار میں پارلیمانی کمیٹی پہلی بار شامل کی جا رہی ہے۔

  • شہبازشریف کی سُنی گئی:چیئرمین نیب کے حوالے سے اہم فیصلہ ہوگیا

    شہبازشریف کی سُنی گئی:چیئرمین نیب کے حوالے سے اہم فیصلہ ہوگیا

    اسلام آباد:شہبازشریف کی سُنی گئی:چیئرمین نیب کے حوالے سے اہم فیصلہ ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت نے چیئرمین نیب کی تقرری کے معاملے پر اپوزیشن کے ساتھ مشاورت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے چیئرمین نیب کی تقرری کے معاملے پر اپوزیشن کے ساتھ مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اٹارنی جنرل خالد جاوید نے اپوزیشن لیڈر کے ساتھ مشاورت کرنے کی تصدیق کردی۔

    چیئرمین نیب کی تقرری کے حوالے سے گفتگو کرتےہوئے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے چیئرمین نیب کی تقرری کے معاملے پر اپوزیشن کے ساتھ مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے،

    اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کا کہنا تھا کہ نئے چیئرمین نیب کی تقرری تک موجود چیئرمین اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیتے رہیں گے۔ چیئرمین نیب کو ہٹانے کا فورم سپریم جوڈیشل کونسل ہو گی، چیئرمین نیب کو ہٹانے کا طریقہ کار نئی ترامیم میں واضح کردیا ہے۔

    اُدھر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس میں شہبازشریف سے ہی مشاورت کی جائے گی، اس وقت تک شہبازشریف سے رابطہ نہیں ہوا،

    ڈاکٹر فروغ نسیم کہتے ہیں کہ قانون کہتا ہے اپوزیشن لیڈرسے مشاورت کرنی ہے، اپوزیشن لیڈرسے مشاورت کوئی بری بات نہیں۔ ایشوتب بنے گا جب آئین کی خلاف ورزی ہوگی، اس میں کسی قسم کی کوئی آئین کی خلاف ورزی نہیں ہورہی۔ اگرمعاملے میں ڈیڈ لاک ہوا توپارلیمانی کمیٹی کومعاملہ ریفرکیا جائے گا۔

    وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ جو نئی ترمیم لا رہے ہیں اس میں اپوزیشن کو ایشو بنانے کا موقع نہیں ملے گا، نئے آرڈیننس میں ناقابل توسیع کا لفظ ہٹایا جارہا ہے، اپوزیشن سے مذاکرات میں ڈیڈ لاک رہا توموجودہ چیئرمین برقراررہیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پرنیب ترمیمی آرڈیننس کا ڈرافٹ تیارکرلیا، ٹیکس کیسزکونیب ڈیل نہیں کرے گا، ایف بی آرمیں جائیں گے، جب تک چیئرمین نیب نئے نہیں آئے پرانے چیئرمین کام کریں گے۔

    دوسری طرف مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے بھی نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈرسے مشاورت کی بات آرڈیننس میں شامل ہے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی صورت میں چیئرمین نیب کوسپریم جوڈیشل کونسل کے ذریعے ہٹایا جاسکے گا، آرڈیننس کے ذریعے موجودہ چیئرمین نیب کے عہدے کی مدت مکمل ہونے پر اسے جاری رکھا جاسکے گا،

    مشیر پارلیمانی امور بابراعوان کا کہنا تھا کہ نیب آرڈیننس میں بہت بڑی ریفارمز آرہی ہیں، اب نیب میں ایڈیشنل سیشن جج اورسابق جج صاحبان بھی تعنیات کیے جاسکیں گے۔ 1999ء میں نیب آرڈیننس بنا، اب بڑی اصلاحات پر سراہا جانا چاہیے، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈرمیں اتفاق نہ ہوا تومعاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا۔

  • کورکمانڈرز کانفرنس میں پاکستان کو عدم استحکام کرنے کی سازشیں ناکام بنانے کا عزم

    کورکمانڈرز کانفرنس میں پاکستان کو عدم استحکام کرنے کی سازشیں ناکام بنانے کا عزم

    کورکمانڈرز کانفرنس میں پاکستان کو عدم استحکام کرنے کی سازشیں ناکام بنانے کا عزم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کور کمانڈر کانفرنس منعقد ہوئی

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس میں بارڈرمینجمنٹ ،اندرونی سیکیورٹی اورخطے کی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس میں تیزی سے بدلتی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی،شرکا کو دشمن قوتوں کے پاکستان کوعدم استحکام کرنےکی کوششوں پربریفنگ دی گئی ۔کانفرنس میں بھارتی فوج کے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کا بھی نوٹس لیا گیا۔ کانفرنس میں کورکمانڈرز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی علاقائی سالمیت کیلئے تمام اقدامات کیےجائیں گے۔ شرکا نے پاکستان کو عدم استحکام کرنے کی سازشیں ناکام بنانے کا عزم کیا اور کہا کہ قربانیوں سے حاصل امن و استحکام کو تباہ کرنے کی سازش ناکام بنادیں گے،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا نے افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال پر تشویش کاا ظہار کیا،کور کمانڈرز کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن و استحکام کیلئے عالمی برادری کا تعاون ضروری ہے،پاکستان کی علاقائی سالمیت کیلئےتمام اقدامات کیے جائیں گے،افغانستان کےساتھ عالمی تعاون خطے کے مفاد میں ہے،

     

    https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1445371952001130501

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بھارتی پروپیگنڈا کشمیری عوام پر جاری مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ بھارتی پروپیگنڈا بھارتی حکومت کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتا ہے۔شرکا نے افغانستان میں انسانی المیے پر تشویش کا اظہار کیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں کوسراہا آرمی چیف نے غیرملکی افواج کیساتھ تعاون اورمشترکہ مشقوں کے انعقاد میں اضافے پرزور دیا،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اانسداد دہشتگردی شعبےمیں صلاحیتوں کے فروغ پرزور دیا .

    @MumtaazAwan

    ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں،ترجمان پاک فوج کا راشد منہاس شہید کی برسی پر پیغام

    سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

    الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

    فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

    طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

    انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب

    افغان امن عمل، افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرینگے یہ دیکھنا ہوگا، ترجمان پاک فوج

    پاکستان بین الاقوامی سیاحت، کھیل اورکاروباری سرگرمیوں کے لئے محفوظ ہے،آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی رائل نیول فورسز کے کمانڈر کی ملاقات

  • وفاقی کابینہ اجلاس ،آئندہ الیکشن بارے بڑا فیصلہ، ایم کیو ایم نے کی کس اقدام کی مخالفت؟

    وفاقی کابینہ اجلاس ،آئندہ الیکشن بارے بڑا فیصلہ، ایم کیو ایم نے کی کس اقدام کی مخالفت؟

    وفاقی کابینہ اجلاس ،آئندہ الیکشن بارے بڑا فیصلہ، ایم کیو ایم نے کی کس اقدام کی مخالفت؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا

    وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی اور اقتصادی صورتحال پر غور کیا گیا ،وفاقی کابینہ اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیاگیا اور متعدد نکات کی منظوری دی گئی کابینہ اجلاس میں چیئرمین نیب سے متعلق کسی قسم کی مشاورت نہیں کی گئی کابینہ میں چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع کی منظوری سے متعلق ایجنڈا زیر بحث نہیں رہا، کابینہ میں ساتویں مردم شماری کرانے سے متعلق تجاویز جزوی طور پر منظور کی گئیں،ساتویں مردم شماری کیلئے فوج کی تعیناتی کی بھی منظوری دے دی گئی، کابینہ نے آئندہ انتخابات نئی مردم شماری کے تحت کروانے کا فیصلہ کیا،مردم شماری کے طریقہ کار میں شامل بعض تجاویز پر ایم کیو ایم نے مخالفت کی ،وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اور امین الحق کی جانب سے مخالفت کی گئی، ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ مردم شماری کیلئے ڈیفیکٹو طریقہ کار اپنایا جانا چاہیے،جو شخص جہاں مقیم ہے اسے اسی علاقے کی آبادی میں شمار کیا جائے، ایم کیو ایم نے مجموعی طور پر مردم شماری کی سفارشات کے حق میں ووٹ دیا

    وفاقی کابینہ نے بجلی کا سیزنل پیکج منظور کرلیا ہے رہائشی یا کمرشل بجلی کے صارفین کو نومبر سے فروری کے درمیان پچھلے سال انہی مہینوں کی نسبت اضافی بجلی استعمال پر 5 سے 7 روپے فی یونٹ تک ڈسکاونٹ ملے گا.

    اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی اور اقتصادی صورتحال پر غور ہوا، مردم شماری میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی، مردم شماری میں نادرا کی بھی مدد لی جائے گی،اپوزیشن کے ساتھ ای وی ایم پر مذاکرات جاری رہیں گے، چاہتے ہیں کہ آئند ہ انتخابا ت صاف اور شفاف ہوں ، پنڈورا پیپرز کے معاملے پر بھی کابینہ کو بریفنگ دی گئی،پنڈورا پیپرز میں 700 سے زائد پاکستانیوں کے نام شامل ہیں پنڈورا پیپرز پر وزیراعظم انسپکشن سیل بنایا جائے گا، حالات یہ ہوگئی ہے کہ کچھ ممالک نے پاکستان کی ڈگری ماننے سے ہی انکار کردیا ہے، عالمی معیار کو یقینی بنانے کیلئے میڈیکل طلبا کیلئے ٹیسٹ کا نیا نظام متعارف کرایا گیا ہے،یہ نظام امریکہ سمیت دنیا کے بہت سے ممالک میں کامیابی سے رائج ہے،ہم کبھی نہیں چاہیں گے کہ ہمارے ڈاکٹرز بین الاقوامی معیار سے کم ہوں، جو صارفین گیس سے بجلی پر شفٹ ہوں گے انہیں 7روپے فی یونٹ کا ریلیف دیا جائیگا، چاہتے ہیں کہ بجلی کی فروخت میں اضافہ ہوا اور گیس کی بچت ہو ،ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کی گئی ہے،

    چیئرمین نیب سے متعلق آرڈیننس کابینہ بحث میں نہیں آیا،اپوزیشن کو اپنا لیڈر آف اپوزیشن تبدیل کرنا چاہیے،شہبازشریف خود نیب کے ملزم ہیں شہبازشریف سے پوچھ کر اگلا چیئرمین نیب نہیں لگایا جاسکتا،فکل اس ضمن میں آرڈیننس آئے گا،اپوزیشن کے پاس ایسا کوئی لیڈر آف اپوزیشن ہی نہیں ہے جو کرپشن سے پاک ہو، عالمی منڈی میں گیس کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوچکا ہے، چاہتے ہیں کہ لوگ بجلی استعمال کریں، گیس کم استعمال کریں، بجلی ہمارے پاس وافرمقدار میں موجود ہے،فصلوں کی پیدوار کے ساتھ ہماری آبادی میں بھی اضافہ ہورہا ہے،ہماری ایکسپورٹ میں بھی اضافہ ہورہا ہے،جلد ہی مہنگائی کے اثرات کم ہونا شروع ہوجائیں گے، پنڈورا پیپرز میں 700لوگوں کی لسٹ ہے،جو مہم چلائی جارہی ہے وہ مناسب نہیں ہے، کمیشن جائزہ لے گا کا کس کی آف شور کمپنی قانونی اور کس کی غیر قانونی ہے،قانون شخصیات کیلئے نہیں اداروں کیلئے بننے چاہئیں،

    خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

  • اپوزیشن جماعتوں کا پنڈورا پیپرزکی تحقیقات کیلئے سیل کے قیام کا فیصلہ مسترد

    اپوزیشن جماعتوں کا پنڈورا پیپرزکی تحقیقات کیلئے سیل کے قیام کا فیصلہ مسترد

    مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے پنڈورا پیپرزکی تحقیقات کے لئے سیل کے قیام کا فیصلہ مسترد کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پینڈورا پیپرز تحقیقات کے لیے سیل کا اعلان اپنے دوستوں کے تحفظ کے لیے ہے سیل کا مقصد اپوزیشن اور میڈیا کو مروڑنا ہے-

    پنڈورا پیپرز میں 700 لوگوں کا نام ،جو نواز شریف کے ساتھ ہوا وہی ہونا چاہئے، شاہد خاقان عباسی

    وزیراعظم کے معائنہ کمیشن کے پاس قانون کے تحت ایسی تحقیقات کرنے یا نگرانی کرنے کا کوئی مینڈیٹ نہیں ایسی کوئی بھی کارروائی غیر قانونی ہو گی۔

    جسٹس عیسی کے خلاف وزارت قانون اور مشیر احتساب کی غیر قانونی تحقیقات کو سپریم کورٹ نے بدنیتی پر مبنی اور غیر قانونی قرار دیا تھاایف بی آر کو معاملہ بھجوانے کا کوئی فائدہ نہیں، یہ ایک کور اپ ہے ایف بی آر نے پاناما پیپپرز میں پہلے نوٹس کے بعد کچھ نہیں کیا تھا۔

    پنڈورا لیکس میں پاکستانی میڈیا مالکان کے نام بھی سامنے آ گئے

    موجودہ حکومت کی جانب سے اپنے ساتھیوں کے احتساب کی تاریخ بہت خراب ہے چینی گندم اسکینڈل کی رپورٹس سرد خانے میں ڈال دی گئیں پیٹرول اور صحت کے معاون خصوصی نے پیٹرول اور ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے اسکینڈل پر استعفی دیا ، لیکن کوئی کارروئی نہیں ہوئی۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ پینڈورا پیپرز پر تحقیقات حاضر سروس ججز سے عدالتی فورم پر کرائی جائے وہی اس معاملے پر قانون کے مطابق آگے بڑھیں گے۔

    دوسری جانب ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا پنڈوراپیپرز کی تحقیقات وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے ممکن نہیں ہیں۔

    پینڈورا پیپرز میں ملوث وزرا کو عمران خان فارغ نہیں کریں گے،اہم شخصیت کا دعویٰ

    واضح رہے کہ پنڈورا پیپرز میں حکومتی وزرا، معاون خصوصی، کئی نامورسیاستدانوں سمیت 700 سے زائد پاکستانیوں کے نام سامنے آئے ہیں پنڈورا لیکس کی تحقیقات کے لیے وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کا سیل قائم کیا ہے جو پنڈورا لیکس میں شامل تمام افراد سے جواب طلبی کرے گا۔

    پنڈورا لیکس کی تحقیقات کے لیے وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کا سیل قائم کر دیا

  • بھارت کلبھوشن کے ساتھ اکیلے کمرے میں قونصلر رسائی چاہتا،اٹارنی جنرل،عدالت کا حکم بھی آ گیا

    بھارت کلبھوشن کے ساتھ اکیلے کمرے میں قونصلر رسائی چاہتا،اٹارنی جنرل،عدالت کا حکم بھی آ گیا

    بھارت کلبھوشن کے ساتھ اکیلے کمرے میں قونصلر رسائی چاہتا،اٹارنی جنرل،عدالت کا حکم بھی آ گیا

    بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو وکیل فراہمی کی وزارت قانون کی درخواست پر سماعت ہوئی

    اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دلائل دیئے گئے،اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ پانچ مئی کو عدالت نے آرڈر پاس کیا تھا کہ ایک اور کوشش کی جائے،بھارت کو عدالت کے آرڈر کے مطابق یہ پیغام پہنچایا گیا ابھی تک بھارت کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر ہم نے عمل کرانا ہے ،بھارت کی دلچسپی نہیں ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ عدالت کو ایسی صورت حال میں کیا کرنا چاہیے ؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاقی حکومت نے درخواست دی تھی کہ کلبھوشن کے لیے وکیل مقرر کیا جائے، اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں مختلف عدالتی فیصلوں کا حوالہ دیا،اور کہا کہ کسی بھی غیر ملکی آرمی قیدی کو فیئر ٹرائل اور نظر ثانی اپیل کا حق ہے،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم تو ویانا کنونشن کے قوانین کے تحت کیس میں جائیں گے ،حکومت اس کیس کو کیسے ہینڈل کرے گی؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ حکومت عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی تناظر میں عدالت میں آئی ہے، جسٹس عامر فاروق نے سوال کیا کہ ہم کیسے نمائندہ مقرر کرسکتے ہیں؟ ہمیں کیا کرنا ہوگا؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ نظر ثانی اپیل یا نمائندہ مقرر کرنے کے لیے کسی کو اپیل دائر کرنا ہوگی ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ عدالت نے نوٹسز کیے کلبھوشن اور بھارتی حکومت انکاری ہے، اگر دونوں فریق نمائندہ مقرر کرنے سے انکاری ہیں تو ہم کیسے فیئر ٹرائل کرسکتے ہیں؟ اگر وکیل مقرر بھی ہو گیا تو کیا وہ کلبھوشن کی مرضی کے بغیر نظرثانی درخواست دائر کرے گا؟

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو اگر کوئی تحفظات ہیں تو وہ آ کر بتائے،کیا یہ مناسب نہیں کہ انہیں ایک موقع دیا جائے اور وہ آ کر تحفظات رکھیں، اٹارنی جنرل نے کہا کہ بھارت کلبھوشن کے ساتھ اکیلے کمرے میں قونصلر رسائی چاہتا ہے، اکیلے کمرے میں قونصلر رسائی کوئی ملک نہیں دے سکتا،کچھ ایسے اعتراضات بھی اٹھائے ہیں جو پبلک نہیں کیے گئے، جس پر عدالت نے کہا کہ کلبھوشن اور بھارتی حکومت کو ایک اور ریمائنڈر بھی بھیجیں عدالت نے بھارت کو کلبھوشن یادیو کے لیے وکیل مقرر کرنے کی ایک اور مہلت دے دی ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت اور کلبھوشن یادیو کو عدالت کا آرڈر پہنچا دیں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی

    @MumtaazAwan

    وزارت قانون و انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا،حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے صدارتی آرڈیننس کے تحت عدالت میں درخواست دائر کی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ قومی مفاد میں عدالت بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی جانب سے قانونی نمائندہ مقرر کرے،دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ کلبھوشن یادیونےسزاکیخلاف اپیل سےانکارکیا، کلبھوشن بھارتی معاونت کے بغیر پاکستان میں وکیل مقررنہیں کرسکتا،بھارت بھی آرڈیننس کے تحت سہولت حاصل کرنے سے گریزاں ہے،

    پاکستان کا کلبھوشن کے معاملے پربھارت سے دوبارہ رابطہ

    کلبھوشن کا وکیل مقرر کرنے کی درخواست پر سماعت کے لئے لارجر بینچ تشکیل

    کلبھوشن کی سزا کیخلاف ہائی کورٹ میں اپیل داخل کرنے کی مدت ختم

    کلبھوشن کا نام لینے یا نہ لینے پر حب الوطنی یا غداری کا سرٹیفیکیٹ جاری ہوتاتھا اب سہولت کاری کیلیے قانون بن رہا ہے، خواجہ آصف

    کلبھوشن یادیوتک قونصلر رسائی، بھارت مان گیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھارت کو کلبھوشن تک قونصلر رسائی کا ایک اور موقع دے دیا

    کلبھوشن یادیو کیس ،حکومت کا عالمی عدالت انصاف آرڈیننس میں توسیع کا فیصلہ

    کلبھوشن کیس میں بھارت کی کیا کوشش ہے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    پاکستانی عدالت کلبھوشن کا کیس نہیں سن سکتی، بھارت

    گزشتہ برس مئی میں بھارت نے اپنے جاسوس کلبھوشن یادیو کی پھانسی رکوانے کے لیے عالمی عدالت انصاف میں درخواست دائر کی تھی۔ 15 مئی کو بھارتی درخواست پر سماعت کا آغاز ہوا،نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں قائم عالمی عدالت اںصاف نے بھارت کی درخواست پر اٹھارہ سے اکیس فروری تک اس مقدمے کی سماعت کی تھی

    کلبھوشن کیس،وزیر قانون اور ن لیگی رہنما لڑ پڑے،کمیٹی کا چیئرمین نہیں لیکن آپکا نوکر بھی نہیں،فروغ نسیم کا جواب

  • عمران خان کی 69 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

    عمران خان کی 69 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

    وزیر اعظم عمران خان کی 69 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔

    باغی ٹی وی : ملک بھر کے سیاستدانوں، سماجی رہنماؤں اور شوبز شخصیات کے علاوہ کھیل کے شعبے سے منسلک افراد کی طرف سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔


    پی سی بی نے سابق کرکٹر عمران خان کی سالگرہ کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ٹوئٹر ایک پیغام کے ذریعے ان کے کارناموں کی فہرست جاری کی ہے۔

    عمران خان 5 اکتوبر 1952 کو لاہور میں پیدا ہوئے انہوں نے لاہور کے کیتھیڈرل اسکول اور ایچی سن کالج میں تعلیم حاصل کی اس کے بعد انگلینڈ کے رائل گرامر اسکول وورسٹر میں داخلہ لیا 1972میں کیبل کالج آکسفورڈ میں داخلہ لیا آکسفورڈ یونیورسٹی سے 1975 میں گریجویشن مکمل کیا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے 1968میں 16سال کی عمر میں فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا 3جون 1971 کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا 31اگست 1974کو انگلینڈ ہی کے خلاف پہلا ون ڈے کھیلا 1992میں ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کی قیادت کی جو ان کی اہم وجہ شہرت سمجھی جاتی ہے۔

    انہوں نے 88ٹیسٹ میچوں میں 3807 رنز بنائے 362 وکٹیں حاصل کیں ٹیسٹ کرکٹ میں 6 سنچریز اور 18 ففٹیز بنائیں175ون ڈیز میں 3709 رنز بنائے، 182 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے ون ڈیز میں ایک سنچری، 19 ففٹیز بنائیں 139ون ڈیز میں قیادت کی، 75 جیتے، 59 میں شکست ہوئی۔48ٹیسٹ میچوں میں قیادت کی، 14 جیتے، 8 ہارے۔

    انہوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد شوکت خانم اسپتال کے لیے فنڈ ریزنگ شروع کی 1994میں شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال لاہور نےکام شروع کر دیا۔ دوسرا شوکت خانم اسپتال 2015 میں پشاور میں مکمل ہوا۔2008میں یونیورسٹی آف بریڈ فورڈ کے تعاون سے نمل کالج میانوالی قائم کیا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے 25اپریل 1996 کو پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد رکھ کر سیاست میں عملی قدم رکھا 1997کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے حصہ لیا۔

    2002کے عام انتخابات میں پہلی بار میانوالی کے حلقے سے ایم این اے منتخب ہوئے 2007 پرویز مشرف کے خلاف پی ڈی ایم کی تحریک کا حصہ بنے اور اسمبلی رکنیت چھوڑ دی پاکستان تحریک انصاف نے 2008 کے عام انتخابات کا بائیکاٹ کیا۔

    30اکتوبر 2011 کا لاہور جلسہ عمران خان کے لیے سنگ میل ثابت ہوا 2013کے عام انتخابات میں تحریک انصاف نے 35 نشستیں جیتیں خیبر پختونخوا میں الیکشن جیت کر پی ٹی آئی نے حکومت قائم کی مرکز میں دھاندلی کے خلاف 14اگست 2014 سے 17 دسمبر تک اسلام آباد میں دھرنا دیا۔

    2018میں الیکشن جیت کر عمران خان وزیر اعظم بنے 2018کے عام انتخابات میں تحریک انصاف سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری تحریک انصاف نے مرکز، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں حکومت سازی کی۔

  • کیا قاسم سلیمانی کے قتل میں برطانیہ کا ممکنہ کردار تھا؟ برطانوی اخبار کے تہلکہ خیز انکشافات

    کیا قاسم سلیمانی کے قتل میں برطانیہ کا ممکنہ کردار تھا؟ برطانوی اخبار کے تہلکہ خیز انکشافات

    لندن: ایرانی القدس فورس کے سابق کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل میں برطانیہ کے ممکنہ کردار کا انکشاف برطانوی اخبار نے کیا ہے۔ اس ضمن میں برطانیہ کے مؤقر اخبار دی گارڈین نے ایک تفصیلی رپورٹ شائع کی ہے۔

    باغی ٹی وی : برطانوی اخبار کے مطابق قاسم سلیمانی کے قتل میں برطانوی فضائیہ کی انٹیلی جنس کا اڈہ ممکنہ طور پر پوری کارروائی میں شریک تھا لیکن اس حوالے سے اخبار نے بتایا ہے کہ متعلقہ حکام نے کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

    قاسم سلیمانی کو جنوری 2020 میں بغداد میں ایک امریکی فضائی حملے میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔ اسی حملے کے نتیجے میں الحشد الشعبی کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس نے بھی دار فانی سے کوچ کیا تھا۔

    برطانوی روئل ایئرفورس کے زیر انتظام ’Menwith Hill‘ کا فضائی اڈہ برطانوی قومی سلامتی کی ایجنسی کے تحت کام کرنے والا سب سے بڑا بیرونی اڈہ ہے جو بنیادی طور پر امریکی قومی سلامتی ایجنسی (این ایس اے) کی ایک چوکی ہے )-

    اگرچہ نامی طور پر ایک RAF بیس ہے ، یہ درحقیقت NSA کی سب سے بڑی غیر ملکی سائٹ ہے اعداد و شمار کے مطابق یہاں 600 امریکی اور 500 برطانوی اہلکار کام کرتے ہیں۔

    اخباری رپورٹ کے مطابق برطانوی اڈے نے روزانہ کی بنیاد پر حاصل ہونے والی لاکھوں ای میلز اور فون کالز سے ڈیٹا اکٹھا کیا۔

    رپورٹ کے مطابق اکھٹا کیا جانے والا ڈیٹا اس انٹیلی جنس معلومات کو جمع کرنے میں مدد گار ثابت ہوا جو ممکنہ طور پر قاسم سلیمانی کو ہلاک کرنے کی کارروائی میں استعمال کیا گیا۔

    امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ قاسم سلیمانی کا شما ایران کے رہبر اعلی علی خامنہ ای کے انتہائی قابل اعتماد افراد میں ہوتا تھا۔

    مین وِتھ ہل اکاونٹیبلٹی کمپین کی طرف سے لکھی گئی تحقیق کا ایک پیش لفظ ، یہ نتیجہ اخذ کرتا ہے کہ یہ "ممکنہ” تھا کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو گزشتہ سال جنوری میں برطانوی سائٹ سے حاصل کردہ معلومات کا استعمال کرتے ہوئے قتل کیا گیا تھا –

    مکمل رپورٹ اس بارے میں بھی سوالات اٹھاتی ہے کہ آیا سائٹ پر موجود برطانوی اہلکار امریکی ڈرون حملوں کی مدد میں شامل ہیں خاص طور پر یمن ، پاکستان اور صومالیہ میں ، تمام تنازعات والے علاقے جہاں برطانیہ باضابطہ طور پر جنگ میں نہیں ہے۔

    گارجئین نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ایک تحقیقاتی صحافی برنابی پیس نے رپورٹ میں شکایت کی ہے کہ مین وِتھ ہل میں امریکی اور برطانیہ کی افواج "عوامی جانچ اور جوابدہی سے بالاتر ہیں” – اور یہ کہ جب تک کوئی تبدیلی نہیں ہوتی ، "حالیہ برسوں میں اورویلین نگرانی کے نظام اور ماورائے عدالت سزائے موت کا امکان ہے” جاری رہے”.

    مین ویتھ ہل احتساب مہم کے ایک خصوصی اجلاس میں پیش کی گئی رپورٹ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ "امریکی فوجی سرگرمی یا امریکی سیکورٹی ایجنسی کی سرگرمی جو مین ویتھ ہل میں کی جاتی ہے اس طرح کی جائے تاکہ ذمہ داروں کو برطانیہ کے سامنے مکمل طور پر جوابدہ بنایا جا سکے”۔

    رپورٹ کے مطابق ایک اور پروگرام گھوسٹ ولف نے یمن میں دہشت گردوں کی شناخت کی کوشش کی۔ حاصل کردہ شواہد کو اہداف کو "پکڑنے یا ختم کرنے” کے لیے استعمال کیا گیا – ٹرمپ انتظامیہ کے دوران ملک میں امریکی ڈرون حملوں میں کم از کم 86 شہری ہلاک ہوئے جن میں 28 بچے بھی شامل تھے۔

    پیس نے مزید کہا کہ”مین وِتھ ہل میں انٹیلی جنس پروگراموں نے مبینہ طور پر یمن میں لوگوں کو ‘ختم’ کرنے کے لیے کارروائیوں میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ، ایک مہلک ڈرون بمباری مہم کے ایک حصے کے طور پر جس کے نتیجے میں درجنوں شہری ہلاکتوں کا شکار ہوئے ہیں جس میں نہ تو برطانیہ اور نہ ہی امریکہ نے جنگ کا اعلان کیا ہے۔

    امریکہ کا کہنا ہے کہ یمن میں اس کے ڈرون حملے قانونی ہیں ، نائن الیون حملوں کے بعد 2001 میں منظور ہونے والے ملٹری فورس ایکٹ کی اجازت کا حوالہ دیتے ہوئے۔ لیکن برطانیہ میں ایسا کوئی قانون موجود نہیں ہے اور ارکان پارلیمنٹ نے صرف شام اور عراق میں دولت اسلامیہ کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے ووٹ دیا ہے ، جہاں RAF بمباری مہم میں مصروف ہے۔

    گارجئین کے مطابق لیکس کی روشنی میں ، پیس نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ غالبا جنوری 2020 میں سلیمانی کے قتل میں مین وِتھ ہل کا کردار تھا ، یہ ایک ایسا عمل تھا جس نے مختصر طور پر امریکہ کو ایک وسیع تنازعے میں ڈالنے کی دھمکی دی تھی۔

    ایران۔ برطانوی وزراء نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا کہ آیا یارکشائر بیس کا ڈرون حملے میں کوئی کردار تھا ، ایک دیرینہ پالیسی کی روشنی میں کہ "ہم RAF Menwith Hill پر کی گئی کارروائیوں کی تفصیلات پر تبصرہ نہیں کرتے”۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ لیکن پیس نے دلیل دی کہ اس طرح کی رازداری سنجیدہ سوالات اٹھاتی ہے۔ "ایک قتل میں برطانیہ اور مین وِتھ ہل کی شمولیت جس نے جنگ شروع کرنے کی دھمکی دی تھی ، بہت تشویش کا باعث ہونا چاہیے۔ برطانیہ کی حکومت کی جانب سے عوام کو یہ یقین دلانے میں ناکامی کہ اڈہ ملوث نہیں تھا ، اڈے پر کارروائیوں کے احتساب کے بارے میں گہرے سوالات اٹھاتا ہے۔

    وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا: "آر اے ایف مین وِتھ ہل دنیا بھر میں امریکی دفاعی مواصلاتی نیٹ ورک کا حصہ ہے ، جس کا بیس مختلف مواصلاتی سرگرمیوں کی حمایت کرتا ہے۔ آپریشنل سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر اور پالیسی کے معاملے کے طور پر ، نہ تو وزارت دفاع اور نہ ہی (امریکی) ڈیپارٹمنٹ آف ڈیفنس عوامی طور پر فوجی کاروائیوں یا درجہ بند مواصلات سے متعلق تفصیلات پر بحث کرتا ہے قطع نظر یونٹ ، پلیٹ فارم یا اثاثے کے۔