Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • افغانستان میں کوئی بھی بدعنوان اور ناکام حکومت کے لئے لڑنے کو تیار نہ تھا،وزیراعظم

    افغانستان میں کوئی بھی بدعنوان اور ناکام حکومت کے لئے لڑنے کو تیار نہ تھا،وزیراعظم

    افغانستان میں کوئی بھی بدعنوان اور ناکام حکومت کے لئے لڑنے کو تیار نہ تھا،وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان کا مضمون امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہوا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو افغانستان میں جنگ کے نتائج پر مورد الزام نہیں ٹھہرانا چاہیئے،

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکی کانگریس میں امریکی نقصان پر پاکستان پر الزام لگائے جانے پر حیرت ہے 2001 سے بار بار آگاہ کرتا رہا کہ افغان جنگ نہیں جیتی جا سکتی ،پاکستانی حکومتیں ماضی میں قانونی حیثیت کے حصول کےلئے امریکہ کو افغانستان کے معاملے پر خوش کرتی رہیں، نائن الیون کے بعد ماضی کے مجاہدین کو دہشتگرد قرار دیا گیا،دہشتگدری کےخلاف امریکہ کی جنگ کی حمایت کرنے کے بعد عسکری گروپس نے پاکستان کی ریاست کے خلاف جنگ شروع کر دی،ہم اپنی بقا کے لئے لڑے اور بہترین فوج اور انٹیلی جنس آلات کے باعث دہشتگردی کو شکست دینائن الیون کے بعد یکے بعد دیگرے آنے والی افغان حکومتیں افغانوں کی نظروں میں مقام پیدا نہ کرسکیں یہی وجہ تھی کہ افغانستان میں کوئی بھی بدعنوان اور ناکام حکومت کے لئے لڑنے کو تیار نہ تھا،کیا تین لاکھ افغان سیکورٹی فورسز کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے پر پاکستان کو مورد الزام ٹھہرا سکتا ہے۔اس حقیقت کو تسلیم کرنے کے بجائے افغان اور مغربی حکومتوں نے پاکستان پر الزام لگانے کے لئے بھارت کے ساتھ مل کر جعلی خبریں چلاتے رہے

    وزیراعظم کو بتا دیں چھ ماہ میں یہ کام نہ ہوا تو توہین عدالت لگے گا، چیف جسٹس

    تجاوزات ہٹانے جائینگے تو لوگ گن اور توپیں لے کر کھڑے ہوں گے،آرمی کو ساتھ لیجانا پڑے گا، چیف جسٹس

    سرکلر ریلوے، سپریم کورٹ نے بڑا حکم دے دیا،کہا جو بھی غیر قانونی ہے اسے گرا دیں

    ہم نے کہا تھا کیسے کام نہیں ہوا؟ چیف جسٹس برہم، وزیراعلیٰ کو فوری طلب کر لیا

    آپ کی ناک کے نیچے بحریہ بن گیا کسی نے کیا بگاڑا اس کا؟ چیف جسٹس کا استفسار

    آپ کو جیل بھیج دیں گے آپکو پتہ ہی نہیں ہے شہر کے مسائل کیا ہیں،چیف جسٹس برہم

    گرین لائن بنا بنا کرکراچی کو تباہ کردیا،اسکی بجائے یہ کام کرتے،چیف جسٹس کے ریمارکس

    ہمارا آرڈر کیا تھا اور یہ کیا بتا رہے ہیں، کچھ معلوم نہیں،اسکو فارغ کریں، چیف جسٹس برہم

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ بے بنیاد الزامات کے باوجود پاکستان نے سرحد کے بائیو میٹرک کنٹرول اور سرحد کی مشترکہ نگرانی کی پیشکش کی ہم نے اپنے محدود وسائل کے باوجودافغانستان کے ساتھ سرحد پر باڑ لگائی،ہمییں اب الزام تراشی کا رویہ ترک کردینا چاہیے اور افغانستان کے مستقبل کی جانب دیکھنا چاہیئے،درست اقدام یہ ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام کے لئے نئی افغان حکومت کے ساتھ تعاون کیا جائے طالبان کی حکومت اور بین الاقوامی برادری کی شمولیت ہر ایک کے لئے مثبت مفادات لائے گی،اگر ہم نے درست اقدام کیا ہم دہشتگردی سے پاک اور معاشی طور پر خوشحال افغانستان کے مقاصد حاصل کر لیں گے۔اگر ہم نے ماضی کی غلطیوں کو دہرایا تو بے چینی، بڑے پیمانے پر مہاجرین اور دہشتگردی جیسے مسائل بڑھیں گے اور تمام فریق متاثر ہوں گے۔

  • ملک میں طاقتور سیاسی جماعتیں ، ان کی موجودگی میں آپ کیوں آئے،سپریم کورٹ

    ملک میں طاقتور سیاسی جماعتیں ، ان کی موجودگی میں آپ کیوں آئے،سپریم کورٹ

    ملک میں طاقتور سیاسی جماعتیں ، ان کی موجودگی میں آپ کیوں آئے،سپریم کورٹ

    صدارتی نظام رائج کرنے سے متعلق درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف سماعت ہوئی

    سپریم کورٹ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دے دیا ،جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے دیکھنا ہے کہ کیا دراخواست گزار معاملے میں متعلقہ بھی ہے کہ نہیں ؟ کیا یہ دراخواستیں بنیادی انسانی حقوق سے متعلق کوئی ٹھوس بات کرتی بھی ہیں کہ نہیں یہ بھی دیکھنا ہے کہ ملک میں طاقتور سیاسی جماعتیں موجود ہیں، ان کی موجودگی میں آپ کیوں آئے،درخواست گزار نے کہا کہ سیاستدان اگر ملک کے مفاد اور فلاح کا نہیں سوچتے تو کیا میں بھی خاموش ہو جاؤں،عدالت نے کہا کہ آئین کے تحت وزیراعظم ریفرنڈم کے لیے معاملہ پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کے سامنے رکھتے ہیں، جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ کیا یہ معاملہ ابھی تک وزیراعظم یا پارلیمان کے سامنے آیا بھی ہے کہ نہیں؟ کیا صدارتی نظام رائج کرنے کیلئے صرف فرد واحد کی خواہش ہے؟ آئین بن رہا تھا اور درخواست گزار اس وقت رکن پارلیمنٹ تھے،

    جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت درخواست گزار نے پارلیمانی نظام حکومت کی مخالفت کیوں نہیں کی؟ درخواست گزار احمد رضا قصوری نے کہا کہ میں نے تو اس وقت بھی آئین کے دستاویز کی مخالفت کی تھی، جسٹس منیب اختر نے درخواست گزار سے مکالمہ کیا کہ آپ خود کو کیسے آئین بنانے والوں میں شمار کر رہے ہیں؟ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ آپ کی درخواست میں سیاسی سوال ہے جو عدالت سے متعلقہ نہیں درخواست گزار نے کہا کہ میں نے ملک کو 1976 میں دو لخت ہوتے دیکھا ہے، جس پر عدالت نے کہا کہ عدالت کو غیر متعلقہ معاملات میں مت اُلجھائیں،

    @MumtaazAwan

    درخواستگزار نے مئوقف اختیار کیا کہ پارلیمانی نظام کی جگہ صدارتی نظام کیلئے ریفرنڈم کروایا جائے، پارلیمانی نظامِ حکومت ناکام ہوچکا، عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے صدارتی نظام ضروری ہوچکا ہے۔

    عدالت سے استدعاہے کہ ملک میں ریفرنڈم کروانے کا موقع دیا جائے۔ 1973 کا آئین بھی اس کی اجازت دیتا ہے۔ درخواست میں صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، الیکشن کمیشن سمیت چاروں صوبائی حکومتوں کو فریق بنایا گیا ہے۔

    مولانا اسلام آباد فتح کرنے آئے تھے، نئے پنجاب میں فرق نظر آئیگا،اپوزیشن کی سیاست ختم، وزیراعظم

    وزیراعظم کے آبائی حلقے میں پولیس گردی، شہریوں نے مجبور ہو کر کیا قدم اٹھایا؟

    صدارتی نظام….ہمیں یہ کام کرنا ہی ہو گا، گورنر سندھ خاموش نہ رہ سکے

    پارلیمانی نظام کی جگہ صدارتی نظام،اپیلیں سماعت کے لئے مقرر

  • پی ٹی آئی حکومت میں پارلیمنٹ کو عزت دیں، عدالت مداخلت کیوں کرے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    پی ٹی آئی حکومت میں پارلیمنٹ کو عزت دیں، عدالت مداخلت کیوں کرے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاقی وزیر فواد چودھری کی نااہلی کی درخواست پر سماعت ہوئی

    سابق صدر آصف علی زرداری کی نااہلی کی پی ٹی آئی کی درخواست پر بھی سماعت ہوئی خرم شیر زمان کی جانب سے فیصل چودھری ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ جمع کروا دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کے خلاف نیب تحقیقات کر رہا ہے تو یہ عدالت کیس کیوں سنے؟ عدالت عوام کے منتخب نمائندوں کے خلاف کسی قسم کی بھی درخواست کیوں سنے عدالت کے صرف نوٹس کرنے سے بھی منتخب نمائندے پر اثر پڑتا ہے منتخب نمائندے پھر سیاسی انجنیئرنگ کا الزام لگاتے ہیں،عدالت کو سیاسی معاملات میں مداخلت ہی نہیں کرنی چاہیے،عدالت کو عوام کے منتخب نمائندوں کی عزت کرنی چاہیے ہمارے پاس بہت سے کیسز زیرالتوا ہیں یہ عدالت ایسے معاملات میں کیوں پڑے،ایسے کیسز کا فیصلہ ہونے میں وقت لگتا ہے،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے سوال کیا کہ خرم شیر زمان کس جماعت کے نمائندہ ہیں،پی ٹی آئی تو حکومت میں ہے، پارلیمنٹ کو عزت دیں،عوام حقائق جاننے کے باوجود ایک شخص کو منتخب کرتے ہیں تو عدالت مداخلت کیوں کرے، عدالت نے حکم دیا کہ چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کو خود احتسابی کا میکنزم بنائیں،منتخب نمائندوں کا احتساب تو بہت آسان ہے، مطمئن کریں کہ یہ عدالت منتخب نمائندوں کے خلاف کیس کیوں سنے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیسز کی سماعت 4 نومبر تک ملتوی کر دی

    فواد چودھری کے خلاف دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ فوادچودھری نے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپائے، الیکشن کمیشن میں درست معلومات نہیں دی گئیں،

    وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فوادچودھری کے خلاف درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ فواد چوھدری نےملکیتی اراضی ظاہر نہیں کی، فوادچودھری آرٹیکل 62،63 پرپورانہیں اترتے ،عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ فوادچودھری کو 62 ون ایف کےتحت نااہل کیا جائے .

    فواد چوھدری قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 67 سے الیکشن لڑے تھے ان کے مقابلے میں مسلم لیگ کے امیدوار نوابزادہ مطلوب مہدی تھے، فواد چوھدری دس ہزار کی لیڈ سے الیکشن جیتے تھے

    تبدیلی سرکار یا تھپڑوں والی سرکار،فواد چودھری کا سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارنے کی اطلاعات

    فواد چودھری نے تھپڑ مارا اور گالیاں دیں،سمیع ابراہیم نے مقدمہ کیلئے درخواست دائر کر دی

    سمیع ابراہیم کو تھپڑپڑا تو فردوس عاشق نے کی معذرت،صحافیوں کی مذمت

    سمیع ابراہیم کو تھپڑ، ملک بھر کی صحافی برادری سراپا احتجاج، فواد چوہدری کو وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ

    مبشر لقمان میدان میں آ گئے،فواد چودھری کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دائر

    فواد چودھری مفتی پوپلزئی بن گئے، عیدالفطر کو متنازعہ بنا دیا

    فواد چودھری کا مذہبی جماعتوں کیخلاف بیان، حکومتی جماعت کے رہنما جاوید بدر نے کھری کھری سنا دیں

    اہل سنت، بریلوی ، شیعہ سب پاکستان کے خلاف تھے ، فواد چوہدری

    ‏جب وزیرموصوف کا دادا انگریز کے کتے نہلا رہا تھا تو ہمارے آباؤ اجداد قیام پاکستان کی جدوجہد کررہے تھے۔ شاہ اویس نورانی

    ایک سماعت پر اس کیس میں عدالت نے کہا تھا کہ عدالت کو سیاسی معاملات میں مداخلت کیوں کرنی چاہیے؟ مطمئن کریں،سیاسی معاملات سیاسی فورمز پر حل ہونے چاہیں میری عدالت نے ہمیشہ سیاسی کیس میں مداخلت کی حوصلہ شکنی کی، ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ کون سا انسان صادق اور امین ہو گا؟ ہم نے خواجہ آصف کو نااہل کیا سپریم کورٹ نے بحال کردیا،مثال ہمارے سامنے ہے،عدلیہ کو بطور ادارہ سیاسی معاملات میں پڑنا ٹھیک نہیں

    @MumtaazAwan

  • پاکستان نے افغان نجی ائیر لائن کو کابل سے اسلام آباد پروازوں کی اجازت دے دی

    پاکستان نے افغان نجی ائیر لائن کو کابل سے اسلام آباد پروازوں کی اجازت دے دی

    اسلام آباد: پاکستان نے نجی افغان ایئر لائن کو کابل سے اسلام آباد کے لیے پروازیں شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن (سی اے اے) کے ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ عرفان صابر نے کہا ہے کہ افغانستان کی سب سے بڑی نجی ائیر لائن کام ائیر ہفتے میں تین پروازیں چلائے گی۔

    عرفان صابر کے مطابق پاکستان کی جانب سے کام ائیر کی درخواست پر اجازت دے دی گئی ہے اور اب تک یہ واحد افغان ائیر لائن ہے جس نے پروازوں کی اجازت کے لیے درخواست دی ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا امریکہ سے افغانستان کے 9 ارب ڈالر واپس کرنے کا مطالبہ

    اناطولو کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پرممکن ہے کہ ائیر لائن کم مسافروں کی وجہ سے صرف چارٹرڈ پروازیں ہی آپریٹ کرے لیکن آنے والے دنوں میں یقیناً کمرشل پروازیں شروع کی جائیں گی۔

    واضح رہے کہ طالبان حکومت نے بین الااقوامی ائیرلائنز سے افغانستان کے لیے پروازیں بحال کرنے کی بھی اپیل کی تھی تاہم اب کام کی اجازت کے بعد پاکستان طالبان حکومت میں پروازوں کی اجازت دینے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

    خیال ریے کہ افغانستان میں بین الاقوامی پروازیں 15 اگست کو طالبان کی جانب سے افغانستان میں قبضے کے بعد معطل ہوگئی تھیں۔ مقامی سطح پر پروازیں 5 ستمبر کو بحال ہوگئی تھی۔

    پاکستان افغانیوں کادوسراگھر:افغانستان کوپاکستان کے مختلف علاقوں سےمنسلک کیاجائےگا:ترجمان طالبان

    دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا تھا کہ پاکستان افغانیوں کا دوسرا گھر ہے ، ہمارا ہمسایہ ملک ہے،ان کا موقف قابل تحسین ہے، چاہتے ہیں سی پیک میں شامل ہوں، پاکستان ہمارا پڑوسی ملک اور افغانوں کا دوسرا گھر ہے، افغانستان کو پشاور اور پاکستان کے دیگر علاقوں سے منسلک کیاجائےگا جبکہ سی پیک منصوبہ اہم ہے جس پر تھوڑی تحقیق کی ضرورت ہے، دورہ پاکستان کی دعوت ملی توقیادت معاملےپر غورکرےگی۔

    سخت سزاؤں پر عمل درآمد شروع: طالبان نے اغواکاروں کی لاشیں سرعام لٹکا دیں

    افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے ہمسایہ ملک افغانستان کے نئے حکمران طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا تھا کہ کئی ممالک نے امریکہ اور عالمی برادری کے سامنے ہمارے حق میں آواز اٹھائی، 6روز قبل چین اور روس نے بھی ہمای حکومت کے حق میں بات کی، قطر،ازبکستان اور دیگر ممالک نے بھی مثبت موقف اپنایا ہے۔

    ترجمان طالبان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ عالمی برادری کے روابط ضروری ہیں، افغانستان کو تجارت اور اقتصادی امور میں ہمسایہ ممالک کی ضرورت ہےاور اس بات کی توقع ہے کہ ہمسایہ ممالک اپنا مثبت کردار جاری رکھیں گے۔

    جلال آباد میں بم دھماکہ ، جاں بحق افرادکی تعداد8ہوگئی ،افغان میڈیا

  • شاہ محمود قریشی کا امریکہ سے افغانستان کے 9 ارب ڈالر واپس کرنے کا مطالبہ

    شاہ محمود قریشی کا امریکہ سے افغانستان کے 9 ارب ڈالر واپس کرنے کا مطالبہ

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانوں کے 9 ارب ڈالر ریلیز کیے جائیں۔

    باغی ٹی وی : لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کے عشائیے سے خطاب کے دوران انہوں نے کo افغانستان کی معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب ہےافغانوں کے 9ارب ڈالر ریلیز کیے جائیں-

    انہوں نے کہا کہ پاکستان امدادی سرگرمیوں کا مرکز بننے کے لیے تیار ہے، افغان عوام کی مدد کے لیے تعاون کریں گے برطانیہ طالبان سے رابطہ کرے، وہاں انسانی المیہ جنم لینے کو ہے۔

    پاکستان افغانیوں کادوسراگھر:افغانستان کوپاکستان کے مختلف علاقوں سےمنسلک کیاجائےگا:ترجمان طالبان

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کا کوئی ٹھکانہ نہیں، مغربی میڈیا چاہے تو آکر دیکھ لے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ممالک پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانا چاہتے ہیں۔ پاکستان اکیلے افغان مسئلے کو حل نہیں کر سکتا اور نہ یہ صرف پاکستان کی ذمے داری ہے۔

    واضح رہے کہ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا تھا کہ پاکستان افغانیوں کا دوسرا گھر ہے ، ہمارا ہمسایہ ملک ہے،ان کا موقف قابل تحسین ہے، چاہتے ہیں سی پیک میں شامل ہوں، پاکستان ہمارا پڑوسی ملک اور افغانوں کا دوسرا گھر ہے، افغانستان کو پشاور اور پاکستان کے دیگر علاقوں سے منسلک کیاجائےگا جبکہ سی پیک منصوبہ اہم ہے جس پر تھوڑی تحقیق کی ضرورت ہے، دورہ پاکستان کی دعوت ملی توقیادت معاملےپر غورکرےگی۔

    سخت سزاؤں پر عمل درآمد شروع: طالبان نے اغواکاروں کی لاشیں سرعام لٹکا دیں

    افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے ہمسایہ ملک افغانستان کے نئے حکمران طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا تھا کہ کئی ممالک نے امریکہ اور عالمی برادری کے سامنے ہمارے حق میں آواز اٹھائی، 6روز قبل چین اور روس نے بھی ہمای حکومت کے حق میں بات کی، قطر،ازبکستان اور دیگر ممالک نے بھی مثبت موقف اپنایا ہے۔

    ترجمان طالبان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ عالمی برادری کے روابط ضروری ہیں، افغانستان کو تجارت اور اقتصادی امور میں ہمسایہ ممالک کی ضرورت ہےاور اس بات کی توقع ہے کہ ہمسایہ ممالک اپنا مثبت کردار جاری رکھیں گے۔

    جلال آباد میں بم دھماکہ ، جاں بحق افرادکی تعداد8ہوگئی ،افغان میڈیا

  • برطانیہ معاشی بحرانوں کی زد میں:ہڑتالیں۔بائیکاٹ :ایندھن کی فراہمی معطل: فوج طلب

    برطانیہ معاشی بحرانوں کی زد میں:ہڑتالیں۔بائیکاٹ :ایندھن کی فراہمی معطل: فوج طلب

    لندن:برطانیہ، پیٹرول، ڈیزل اور گیس بحران
    پر قابو پانے کیلئے فوج سے مدد لینے کا فیصلہ ۔اطلاعات کے مطابق کورونا بحران اور بریگزٹ کے بعد جہاں برطانیہ میں لاری ڈرائیوروں کی شدید قلت نے سپلائی چین کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے وہیں پیٹرول ‘ ڈیزل اور گیس کا بحران سر چڑھ کا بولنے لگا،بحران پر قابو پانے کیلئے فوج سے بھی مدد لینے کی تجویز زیر غور آئی ہے،

    سیکرٹری ٹرانسپورٹ گرانٹ شیپس نے موجودہ صورتحال پر برطانوی عوام کے نام پیغام میں کہا ہے کہ برطانوی باشندے معمول کے مطابق چلیں اور اپنے اعصاب کو پُرسکون رکھیں، حالات میں بہتری کیلئے بھر پور کوششیں جاری ہیں۔ گرانٹ شیپس نے ایچ جی وی ڈرائیوروں کی قلت کے معاملے سے نمٹنے کیلئے ہنگامی اقدامات کی طرف سے اشارہ کیا ہے ،

    انہوں نے یہ بھی دعوی ٰ کیا کہ ٹرانسپورٹ فرمز ایسے ڈرائیوروں کو راغب کرنے کے لیے بھاری تنخواہوں کی پیشکش کر رہی ہیں جو اس انڈسٹری کو چھوڑ چکے ہیں۔حکومتی ذرائع کے مطابق ڈائوننگ اسٹریٹ کرسمس کے موقع پر حالات سے نمٹنے کے لیے انتہائی سنجیدگی جدوجہد کر رہی ہے، دوسری طرف وزرا نے شدید بحران کی صورت میں پیٹرول ٹینکر چلانے کیلئے فوج کو اسٹینڈ بائی رکھنے کے منصوبوں پر غور شروع کر دیا ہے۔

    سیکرٹری ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ لوگوں کو حالات سے گھبرانے کی ضرورت نہیں وہ معمول کے مطابق کام جاری رکھیں۔ ایسیکس میں ایک بڑے پیٹرول پمپ کی طرف سے ڈیزل ختم ہونے کے اعلان کے بعد فور کورٹ کے باہر گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں، پیٹرول اسٹیشنوں کے باہر گاڑیوں کی لمبی قطاروں نے 1973کے اوپیک آئل بحران اور 2000کے ایندھن بحران کی یاد تازہ کر دی۔ برطانیہ میں خوراک اور ایندھن کی قلت سنگین مسئلہ بنتی جا رہی ہے، سپر مارکیٹوں میں گیس کی بڑھتی ہوئی قلت سے صارفین بھی سخت پریشان ہیں،

    معروف کمپنی بی پی نے ٹیسکور ری فلنگ اسٹیشنوں کیلئے ضرورت کے مطابق مدد کرنے کا اعلان تو کیا ہے مگر گیس اور پیٹرول بحران بدستور قائم رہا تو یورپی یونین سے تجارت کیلئے برطانیہ کا مرکزی دروازہ بند ہونے کے خدشات تقویت اختیار کر جائیں گے ،پیٹرول ریٹیلرز ایسوسی ایشن کی طرف سے ڈرائیوروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ مقامی پیٹرول اسٹیشنوں کی ممکنہ بندش کے باعث گاڑیوں کے ٹینک میں ایندھن کی سطح ایک چوتھائی تک رکھیں ۔ لنکن شائر میں سبزیوں کی ایک معروف فرم کی طرف سے 30پائونڈ فی گھنٹہ ادائیگی کیلئے تشہیر کی جا رہی ہے،

    سالانہ 62ہزار پائونڈز تک اجرت کی پیش کش کی گئی ہے۔ ،تیل سپلائی کرنے والی بڑی کمپنی بی جی کی طرف سے ڈرائیوروں کی قلت کے باعث ایندھن کی ترسیل کا نظام محدود کرنے کے اعلان سے سپر سٹور اور مارکیٹیں بھی سخت متاثر ہوئی ہیں جہاں کھانے پینے کی اشیاء کی قلت کا سامنا ہے اور باور کیا جا رہا ہے کہ حالات میں فوری بہتری نہ ہوئی تو کرسمس میں خوراک کا بحران سنگین صورتحال اختیار کر جائے گا۔

    آئل کمپنی نے حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ سپلائی چین کے بحران سے اس کی ریفائنریز سے پٹرول اور ڈیزل کی نقل و حمل کی صلاحیت بہت زیادہ متاثر ہو رہی ہے۔

  • نوازشریف کے قریبی ساتھی ،مریم نواز کے سابق ترجمان محمد زبیر کے رومانس کی ویڈیولیک

    نوازشریف کے قریبی ساتھی ،مریم نواز کے سابق ترجمان محمد زبیر کے رومانس کی ویڈیولیک

    لاہور:نوازشریف کے قریبی ساتھی ،مریم کے سابق ترجمان کی رومانس کی ویڈیولیک،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے سابق گورنر سندھ ، نوازشریف کے رازدان اورمریم نواز کے سابق ترجمان محمد زبیر کی ایسی ویڈیولیک ہوگئی ہےکہ جس نے مریم نواز، نوازشریف اورمحمد زبیرکے تعلقات پرایک سوالیہ نشان چھوڑدیا ہے

    اس وقت یوٹیوب پرایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ن لیگ کے سابق گورنراورمریم نواز کے انتہائی قریبی جانے جانے والے محمد زبیرعمرکسی خاتون کے ساتھ رنگ رلیاں منارہے ہیں

     

     

    https://www.youtube.com/watch?v=1BdgOYo4JmQ

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق یہ ویڈیولیک کرائی گئی ہے اوریہ کام بھی ان کے اپنے لوگوں کا ہے ، یہ بھی سننےمیں آرہاہےکہ محمد زبیرشاید پارٹی بیانیے سے کچھ پیچھے ہٹنے کی کوشش کررہے تھے کہ ان کی کوششوں پرپانی پھیر دیا گیا ہے

    ادھراہم ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہےکہ یہ ویڈیون لیگی حلقوں نےایک اپنے ہی صحافی کوپہلے بھیجی اورپھراس صحافی نے اپنے دوستوں کو ٹویٹ کےذریعے اس ویڈیو کے لیک ہونے کی ایڈوانس اطلاع بھی دی تھی

    اینکر پرسن غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان زبیر عمر نے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی مبینہ نازیبا ویڈیو کو فیک قرار دیا ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں غریدہ فاروقی نے کہا کہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد انہوں نے اس ویڈیو کی حقیقت جاننے کیلئے مسلم لیگ ن کے رہنما زبیر عمر سے بات کی۔ زبیر عمر کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو جھوٹی اور ایڈٹ کرکے بنائی گئی ہے۔غریدہ فاروقی کے مطابق زبیر عمر اس ویڈیو کی تحقیقات اور فرانزک آڈٹ کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔ غریدہ فاروقی نے ایک اور ٹویٹ میں بتایا کہ زبیر عمر اپنی مبینہ ویڈیو کے حوالے سے پیر کے روز اپنا موقف اور بیان دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

  • پاکستان افغانیوں کادوسراگھر:افغانستان کوپاکستان کے مختلف علاقوں سےمنسلک کیاجائےگا:ترجمان طالبان

    پاکستان افغانیوں کادوسراگھر:افغانستان کوپاکستان کے مختلف علاقوں سےمنسلک کیاجائےگا:ترجمان طالبان

    کابل:افغانستان کو پشاور اور پاکستان کے دیگر علاقوں سے منسلک کیاجائےگا ،اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پاکستان افغانیوں کا دوسرا گھر ہے ، ہمارا ہمسایہ ملک ہے،ان کا موقف قابل تحسین ہے، چاہتے ہیں سی پیک میں شامل ہوں، پاکستان ہمارا پڑوسی ملک اور افغانوں کا دوسرا گھر ہے، افغانستان کو پشاور اور پاکستان کے دیگر علاقوں سے منسلک کیاجائےگا جبکہ سی پیک منصوبہ اہم ہے جس پر تھوڑی تحقیق کی ضرورت ہے، دورہ پاکستان کی دعوت ملی توقیادت معاملےپر غورکرےگی۔

    افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے ہمسایہ ملک افغانستان کے نئے حکمران طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ کئی ممالک نے امریکہ اور عالمی برادری کے سامنے ہمارے حق میں آواز اٹھائی، 6روز قبل چین اور روس نے بھی ہمای حکومت کے حق میں بات کی، قطر،ازبکستان اور دیگر ممالک نے بھی مثبت موقف اپنایا ہے۔

    ترجمان طالبان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ عالمی برادری کے روابط ضروری ہیں، افغانستان کو تجارت اور اقتصادی امور میں ہمسایہ ممالک کی ضرورت ہےاور اس بات کی توقع ہے کہ ہمسایہ ممالک اپنا مثبت کردار جاری رکھیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پنج شیر میں لڑائی ختم ہوچکی ہے، بیشترمقامی عمائدین ،علمائے کرام اور مجاہدین ہمارے ساتھ ہیں، ہم کسی کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے اور پوری دنیا کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتےہیں، لیکن اگر کوئی لڑائی یا حملے کی خواہش رکھتاہے تو سخت جواب دیاجائےگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کے بعد ہماری ترجیح ہے کہ تجارت فروغ پائے، لاکھوں افغان مہاجرین اب بھی پاکستان میں رہائش پذیر ہیں، ہماری زبان ،مذہب مشترکہ اور رسم ورواج بھی ایک جیسے ہیں جبکہ دورہ پاکستان کی دعوت ملی توقیادت معاملےپر غورکرےگی۔

    ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغان سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، ہم ایک اسلامی ریاست قائم کرناچاہتےہیں، کشمیری ہمارے بھائی ہیں، اس لئے عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم بند کرائے۔

    ترجمان طالبان نے کہا کہ کشمیری،میانمار اور فلسطینی بھائیوں کی سیاسی وسفارتی حمایت کریں گے۔دوسری جانب طالبا ن نے عالمی برادری سے افغانستان کے لئے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کی اپیل کردی ہے۔

    افغان وزارت خارجہ نے امریکہ کی جانب سے پابندیوں میں نرمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کی درخواست کی اور کہا کہ طالبان قیادت تمام ایئر لائنز کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتی ہے، نئے سیاسی نظام کی آمد کے باعث ایوی ایشن کو ٹیکنیکل مسائل کا سامنا تھا جسکے باعث بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

    اب کابل ایئر پورٹ مکمل طور پر آپریشنل ہے، لہذا عالمی برادری پروازوں کو بحال کرے ،وطن لوٹنے کے خواہش مندافغان شہری دیگر مما لک میں پھنسے ہوئے ہیں اور نہ ہی بیرون ملک نوکری اور تعلیم حاصل کرنے والے افغان شہری باہر جا پا رہے ہیں ۔

    طالبا ن نے امریکی حکومت کی جانب سے پابندیوں میں نرمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے عالمی برادری اور بین الاقوامی اداروں سے افغانستان کی امداد کی اپیل کی ہے جبکہ امریکہ نے افغان طالبان پر پابندیوں میں کچھ نرمی کرتے ہوئے انسانی امداد کی فراہمی کے لیے دو لائسنس جاری کئے تھے

    افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ نے چین اور قازقستان کے سفیروں سے ملاقاتیں کرتے ہوئے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارت کی مکمل بحالی پر زور دیا جبکہ عالمی ادارہ برائے اطفال کی جانب سے صوبہ جوزجان میں طبی سہولیات پہنچائی گئیں۔

  • وزیراعظم عمران خان دنیا کے مقبول ترین لیڈر:اقوام متحدہ نے بھی تصدیق وتائید کردی

    وزیراعظم عمران خان دنیا کے مقبول ترین لیڈر:اقوام متحدہ نے بھی تصدیق وتائید کردی

    نیویارک: وزیراعظم عمران خان دنیا کے مقبول ترین لیڈر:اقوام متحدہ نے بھی تصدیق وتائید کردی ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان دنیا کے مقبول ترین لیڈربن کرسامنے آئے ہیں اور اس حوالے سے اقوام متحدہ نے بھی اس اعزاز کی تصدیق کردی ہے ،

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ہونے والے عالمی رہنماؤں کے خطابات میں سے وزیراعظم عمران خان کا خطاب دنیا میں بہت زیادہ پسند کیا گیا۔اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں عالمی رہنماؤں کی تقاریر یوٹیوب پر نشر کی گئی تھیں، جن کو دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے دیکھا اور سُنا۔

    اقوام متحدہ کے یوٹیوب چینل پر امریکی صدر جوبائیڈن، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، نیوزی لینڈ، چین، برطانیہ، قطر اور بنگلا دیش سمیت دیگر سربراہان مملک کی ویڈیو شیئر کی گئیں۔

     

     

    وزیراعظم عمران خان کی تقریر کو مسلسل تیسرے سال بھی زیادہ لوگوں نے دیکھا، اس حساب سے وزیراعظم عمران خان نے ویورشپ میں بڑےعالمی رہنماؤں کوپیچھےچھوڑ دیا۔اقوام متحدہ آفیشل چینل پر عمران خان کی شیئر ہونے والی تقریر سب سے زیادہ دیکھی اور سُنی جانے والی تقریر بن گئی۔

    امریکی صدرجوبائیڈن ،بھارتی وزیراعظم مودی ، چین،برطانیہ، سعودی عرب،قطر، نیوزی لینڈ، بنگلادیش ، جرمنی، فرانس، روس، ملائشیا، آسٹریلیا کےسربراہان کی ویورشپ عمران خان سے بہت پیچھے رہ گئے۔

    یوٹیوب پر شیئر ہونے والی عالمی رہنماؤں کی تقاریر میں سے اب تک عمران خان کی تقریر کو 3 لاکھ 53 ہزار لوگوں نے دیکھا، جبکہ مودی کی تقریر پر ایک لاکھ 77 ہزار، جوبائیڈن کی تقریر پر صرف 69 ہزار ویوز آئے، اسی طرح چینی صدر شی جنگ کی تقریر کو اب تک 47 ہزار افراد نے دیکھا۔

    اگر درجہ بندی کی بات کی جائے تو عمران خان پہلے، مودی دوسرے، جوبائیڈن تیسرے، چینی صدر چوتھے، بورس جانسن 47 ہزار ویوز کے ساتھ پانچویں، ایرانی صدر 45 ہزار کے ساتھ چھٹے، ترک صدر 27 ہزار ویوز کے ساتھ 7ویں اور نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم 8ویں نمبر پر رہیں۔

  • مچھ میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پردہشتگردوں کا حملہ،فائرنگ کا تبادلہ،ایک سپاہی شہید،2زخمی

    مچھ میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پردہشتگردوں کا حملہ،فائرنگ کا تبادلہ،ایک سپاہی شہید،2زخمی

    راولپنڈی:مچھ میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پردہشتگردوں کا حملہ،فائرنگ کا تبادلہ،ایک سپاہی شہید،2زخمی ،اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں کے بلوچستان کے علاقہ مچھ میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ سے سپاہی عرفان شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے صوبہ بلوچستان کے علاقہ مچھ میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا جبکہ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلہ میں ایک سپاہی شہید اور دو زخمی ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ پاک فوج دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے جبکہ دہشت گردوں کو محنت سے حاصل امن کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

    قبل ازیں مستونگ کے علاقے کانک میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کا مقامی سربراہ ممتازعرف موٹا پہلوان مارا گیا۔ دوسری جانب شمالی وزیرستان کے ضلع ڈوسالی میں بھی سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔