Baaghi TV

Category: صحت

  • طبی ماہرین کا روزہ داروں کو سخت احتیاط کا مشورہ

    طبی ماہرین کا روزہ داروں کو سخت احتیاط کا مشورہ

    طبی ماہرین نے شدید گرمی کے دوران روزہ رکھنے والوں کو سخت احتیاط کا مشورہ دے دیا۔

    باغی ٹی وی :پاکستان کے مختلف علاقوں میں شدیدگرمی،کورونا وائرس اور ساتھ ہی رمضان المبارک میں ماہرین صحت نے لوگوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ سحر اور افطار میں بیمار اور صحت مند افراد متوازن غذاکھائیں، گرم اور خشک موسم کے روزے جسم میں پانی اور شوگرکا لیول کم ہونے کا سبب بن سکتے ہیں۔

    ماہرین صحت کا کہنا ہےکہ سحر اور افطار میں کھجور، دودھ، دہی، لسی اور پھلوں کا زیادہ استعمال کیا جائے اور کم سے کم6 گھنٹے کی نیندضرور پوری کریں۔

    ماہرین صحت کے مطابق بلڈ پریشر اور ذیابیطس والے حضرات اپنے معالج سے پوچھ کر روزہ رکھ سکتے ہیں اور کورونا سے بچاؤ کےحفاظتی اقدامات ضرور اپنائیں۔

    تخم ملنگا صحت کا ضامن

    چھلکا اسپغول قدرت کی عظیم نعمت جس میں چھپے صحت کر راز

  • پاکستان میں کرونا سے مزید 135 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے مزید 135 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کا ریکارڈ آج پھر ٹوٹ گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 135 افراد انتقال کر گئے یہ جون 2020 کے بعد ایک دن میں اموات کی سب سے بڑی تعداد ہے۔


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 48 ہزار 92 ٹیسٹ کئے گئے 4 ہزار 681 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 9.73 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار 619 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 32ہزار601 ہو چکی ہے۔

  • 50 ہزار روپے قیمت رکھنے والاجدید ٹیکنالوجی سے لیس فیس ماسک

    50 ہزار روپے قیمت رکھنے والاجدید ٹیکنالوجی سے لیس فیس ماسک

    دسمبر 2019 میں چین سے شروع ہونے والی کورونا کی وبا کے بعد دنیا بھر میں ماسک کی ڈیمانڈ بڑھنے کے بعد دنیا کی معروف کمپنیوں اور برانڈز نے بھی دیدہ زیب، اسمارٹ اور مہنگے ترین فیس ماسک متعارف کرائے۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کا دنیا کا خاتمہ کو تقریباً ناممکن ہوگیا ہے کیوں کہ عالمی ادارہ صحت نے بھی مستقبل میں کرونا کے موسمی بیماری میں تبدیل ہونے کا عندیہ دیا ہے۔

    اگرچہ پہلے ہی ایل جی سمیت دیگر ٹیکنالوجی کمپنیاں اسمارٹ فیس ماسک متعارف کرا چکی ہیں، جن میں نہ صرف ایل ای ڈی لائٹس ہیں بلکہ وہ چارجنگ پر بھی چلتے ہیں-
    https://twitter.com/xupermask/status/1380206056689651712?s=20
    ایسے ہی اب امریکی ریپر ولیم ایڈمس المعروف ولیم آئی ایم نے امریکی کمپنی ہنی ویل اور ہولی وڈ سائنس فکشن کرداروں اسپائیڈر مین اور بیٹ مین کے لباس تیار کرنے والے ڈیزائنر جوز فرنانڈز کے ساتھ مل کر ایک منفرد فیس ماسک متعارف کرادیا۔


    ولیم آئی ایم نے ہونی ویل اور جوز فرنانڈس کے ساتھ مل کر ’سپر ماسک‘ نامی اسمارٹ فیس ماسک متعارف کرادیا۔

    ’سپر ماسک‘ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں تین پنکھے اور ایسے ڈیجیٹل فلٹرز نصب ہیں جو ہوا کو سانس کے لیے صاف بنانے میں مددگار بناتے ہیں۔


    ’سپر ماسک‘ میں جہاں پنکھے نصب ہیں، وہیں اس میں بلیوٹوتھ، ہیڈفون اور مائیکرو فون کی سہولت بھی ہے اور فیس ماسک کے مذکورہ تمام فیچرز بیٹری کی مدد سے کام کرتے ہیں۔

    ’سپر ماسک‘ کی بیٹری 7 گھنٹے تک کام کرتی ہے اور اس میں ہوا کو صاف بنانے والے فلٹرز کو 30 دن بعد تبدیل بھی کیا جا سکتا ہے۔


    ’سپر ماسک‘ کی رقم 300 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 50 ہزار روپے کے قریب تک رکھی گئی ہے اور اسے ابتدائی طور پر آن لائن فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

    ’سپر ماسک‘ کو پیش کیے جانے پر امریکا میں رعایتی سیل بھی متعارف کرائی گئی ہے اور اسے کمپنی کی ویب سائٹ سے خریدنے پر 80 ڈالر تک کی رعایت حاصل کی جا سکتی ہے۔

    فیس ماسک کا متبادل ’نوزی‘ صارفین کو کب تک دستیاب ہو سکے گا؟

  • دال کئی بیماریوں اور بڑھتی عمر کے اثرات کی روک تھام میں بے حد مفید    غذائی ماہرین

    دال کئی بیماریوں اور بڑھتی عمر کے اثرات کی روک تھام میں بے حد مفید غذائی ماہرین

    دالیں روز مرہ کے کھانوں میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے جبکہ برصغیر پاک وہند میں تو اس کا استعمال بہت عام ہے اور ہفتے میں کئی بار اسے پکایا جاتا ہے۔

    باغی ٹی وی : ماہرین کے مطابق اچھی صحت کی تین اہم بنیادوں میں ایسی خوراک شامل ہیں جس میں اول بھرپور غذائیت ہو، دوم اچھی معیار کی پروٹین اور فائبر موجود ہو اور یہ تینوں چیزیں دالوں میں بکثرت پائی جاتی ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ برصغیر میں پروٹین کی کمی ایک اہم مسئلہ ہے بالخصوص خواتین اسکا زیادہ شکار ہیں، اس مسئلے کا حل اپنی خوراک میں دالوں اور بیسن کو شامل کرکے کیا جاسکتا ہے۔

    ماہرین نے کہا کہ دالوں میں بہت زیادہ فائبر ہوتا ہے جوکہ آنتوں کے لیے بہت مفید ہے اور کیونکہ یہ کولیسٹرول کو کم کرتا ہے تو اس طرح یہ قلب کے لیے فائدہ مند ہے۔

    ماہرین کے مطابق دالوں میں گلائیسمک انڈیکس کم ہوتا ہے تو یہ خون میں شوگر کو کنٹرول میں رکھتا ہے، لہٰذا یہ شوگر کے مریضوں کے لیے بہترین غذا ہے۔

    اس میں آئسو فلاوونس اور پائٹو اسٹرولز شامل ہوتا ہے جو کہ کینسر سے لڑنے میں کارگر اور اسکے امکانات کو کم کرتا ہے۔ اسکے علاوہ دالوں میں وٹامن بی فولیٹ ہونے کی وجہ سے یہ جسمانی خلیوں کی نشوونما اور بڑھتی عمر کے اثرات کی روک تھام میں بے حد مفید ہے۔

  • آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سہیل طارق کا ضلع بھر کے کرونا ویکسین سنٹرز کااچانک دورہ

    آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سہیل طارق کا ضلع بھر کے کرونا ویکسین سنٹرز کااچانک دورہ

    سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل طارق
    ننکانہ صاحب بزدارحکومت کی خصوصی ہدایت پرصوبہ بھر کی طرح ضلع ننکانہ صاحب میں ضلعی انتطامیہ کی جانب سے قائم کردہ کرونا ویکسین سنٹرز میں بزرگ شہریوں کو کرونا سے بچاﺅ کی حفاظتی ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے، 60سال یا اس سے زائد عمرافراد کرونا سے بچاﺅ کی حفاظتی ویکسین ضرورکروائیں۔ان خیالات کا اظہارچیف ایگزیکٹوآفیسر ہیلتھ اتھارتی ڈاکٹر سہیل طارق نے تحصیل ننکانہ صاحب گوردوارہ

    تنبوصاحب اور تحصیل شاہکوٹ ہاکی اسٹیڈیم میں قائم کردہ کرونا ویکسین سنٹر زکا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا۔چیف ایگزیکٹوآفیسر ہیلتھ اتھارتی ڈاکٹر سہیل طارق نے کرونا ویکسین سنٹر زمیں بزرگ شہریوں کو ویکسین لگانے کے عمل کا جائزہ لیا اورمحکمہ صحت کے ڈاکٹرز ودیگر عملہ کرونا ویکسین سنٹر زمیں بزرگ شہریوں کے لیے بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

    سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل طارق نے اس موقع پر کہا کہ عوام کو چاہیے کہ سوشل ڈسٹینس سمیت تمام تر حکومتی ایس او پیز پر عمل پیرا ہوں تاکہ اس موذی مرض سے بچا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ میری عوام الناس سے اپیل ہے کہ اپنے بزرگوں کے تحفظ کے لیے ان کی ویکسین کو یقینی بنائیں،حکومت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر اس کرونا وائرس سے نجات حاصل کرنے کے لئے حکومت اور ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ ملک پاکستان میں کرونا وائرس کے خاتمہ کو یقینی بنایا جا سکے۔

    بعدازاں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر طار ق سہیل نے ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال ڈاکٹر اسفند یار کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریضوں اور انکے لواحقین کومہیا کی جانے والی طبی سہولیات، ہسپتال کے مختلف وارڈ،ادویات کے سٹاک سمیت عملہ کی حاضری کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر سی ای اوہیلتھ ڈاکٹر سہیل طارق نے مریضوں سے محکمہ صحت کی جانب سے مہیا کی جانے والی سہولیات بارے دریافت کیا۔

  • رمضان میں پانی کی کمی سے بچنے کے لئے گھر میں تیار کئے جانے والے فرحت بخش مشروبات

    رمضان میں پانی کی کمی سے بچنے کے لئے گھر میں تیار کئے جانے والے فرحت بخش مشروبات

    رمضان میں روزہ رکھنے اور گرمی کی شدت کے سبب ڈی ہائیڈریشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جسے روزہ افطار کے بعد پانی کی مطلوبہ یا زیادہ مقدار استعمال کر کے بچایا جا سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : ماہرین کے مطابق گرمیوں کے موسم میں عام روٹین سے ہٹ کر پانی پینے کا استعمال بڑھا دینا چاہیے تاکہ براہ راست دماغ پر اثر انداز ہونے والی شکایت ڈی ہائیڈریشن سے بچا جا سکے جبکہ رمضان کے دوران دن میں ایسا ممکن نہیں ہو پاتا۔

    تاہم افطار کے دوران یا بعد میں اگر سادہ پانی کے علاوہ گھر میں ہی تیار کیے جانے والے صحت اور فرحت بخش مشروبات کا استعمال کر لیا جائے تو پانی کی کمی دور ہونے کے ساتھ صحت پر بھی متعدد فوائد مرتب ہوتے ہیں اور افطار کے دوران تلی ہوئی مضر صحت غذاؤں کے استعمال کے اثرات بھی کم ہو جاتے ہیں۔

    رمضان کے دوران روزہ ہونے کے سبب دن میں پانی کا استعمال نہیں کیا جا سکتا مگر روزہ افطار کرنے کے بعد پانی کے زیادہ استعمال اور مختلف اقسام کے خوش ذائقہ، فرحت بخش مشروبات کے استعمال سے روزہ دار کی فوراً توانائی بحال ہو جاتی ہے، بھوک کا احسا س بھی کم ہوتا ہے جس کے نتیجے میں وزن میں صحت مندانہ طریقے سے کمی بھی آتی ہے ۔

    مندرجہ ذیل مشروبا ت کا استعمال رمضان کے دوران نہات مفید ثابت ہو سکتے ہیں:

    گنے کا رس:
    گنے کا جوس فوراً توانائی بحال کر کے تروتازہ اور فرحت بخش محسوس کرواتا ہے، تھکاوٹ دور کرتا ہے اور گردوں کی صحت کے نہایت مفید قرار دیا جاتا ہے۔

    لیموں پانی:
    لیموں پانی طبی ماہرین کی جانب سے ہر موسم میں تجویز کیا جاتا ہے، لیموں صحت، قوت مدافعت بہتر بنانے اور وٹامن سی کی بھر پور مقدار حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہےلیموں پانی ناصرف ایک سستا ترین ڈیٹاکس واٹر ثابت ہوتا ہے بلکہ یہ گردوں کی صفائی کے لیے بھی بہترین مشروب قرار دیا جاتا ہے لیموں پانی کے استعمال سے وزن میں کمی آتی ہے، طبیعت کا بھاری پن دور ہوتا ہے اور غذا جَلد ہضم ہوتی ہے ۔

    گل قند کا استعمال:
    لال گلاب کے پھولوں سے تیار گل قند نا صرف گرمی کی شدت کم کرتی ہے بلکہ فرحت بخش احساس بھی جگاتی ہے، روزہ افطار کرنے کے بعد اگر میٹھے کے طو ر پر گل قند کا استعمال کر لیا جائے یا پھر اسے پانی یا دودھ میں شامل کر کے پی لیا جائے تو غذا جَلد ہضم ہو جاتی ہے اور بھاری پن بھی محسوس نہیں ہوتا ہے۔

    کھیرے کا ڈیٹاکس واٹر:
    رمضان ہر انسان کو جسم سے مضر صحت مادوں کو ڈیٹاکس کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے، اس دوران جسم ’انٹرمٹینٹ فاسٹنگ‘ کی حالت میں ہوتا ہے، روزہ افطار کے بعد اگر غذا کے ساتھ کھیرے سے بنا ڈیٹاکس واٹر یا اسموتھی کا استعمال کر لیا جائے تو نظام ہاضمہ سمیت قوت مدافعت بھی بہتر کام کرنے لگتا ہے اور انسانی جسم سے مضر صحت مادوں کا صفایا ہو جاتا ہے ۔

    ناریل کا پانی:
    ناریل کا پانی صحت بخش مائع ہے، ناریل کا پانی بد ہضمی اور تیزابیت کا بہترین علاج ہے اور اس کے استعمال سے انسان خود کو ہلکا اور توانا محسوس کرتا ہے، ناریل کے پانی میں تخم بالنگا ملا کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، ناریل کا پانی پیٹ پھولنے کی شکایت سے بھی بچاتا ہے۔

  • پولیو سے پاک پاکستان – ملک بھر میں پولیو فری پاکستان مہم جاری

    پولیو سے پاک پاکستان – ملک بھر میں پولیو فری پاکستان مہم جاری

    تفصیلات کے مطابق 29 مارچ سے شروع ہونے والی ملک گیر مہم کامیابی سے جاری ہے، اس مہم کا ہدف چار کروڑ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا ہے، پہلے چار دنوں میں ساڑھے تین کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جا چکے ہیں، پولیو ورکرز گھر گھر جا کر پانچ سال کی عمر تک کے بچوں کو قطرے پلا رہے ہیں، پولیو جیسی خطرناک بیماری کے خلاف اس کیمپین میں دو لاکھ نوے ہزار فرنٹ لائن ورکرز اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں جو قوم کے ہیرو ہیں

    ملک کی موجودہ اور آئندہ نسلوں کے تحفظ کے لیے پولیو کے قطرے بہت ضروری ہیں، ملک کے طول و عرض میں جاری اس مہم کی سیکورٹی کی ذمہ داری پاک فوج احسن طریقے سے نبھا رہی ہے، مسلح افواج دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ مل کر بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت مختلف علاقوں میں پولیو ٹیموں کی حفاظت یقینی بنا رہی ہیں

    اب تک کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ دیکھنے میں نہیں آیا، عوام میں پولیو کے بارے میں آگاہی بڑھانے میں میڈیا بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے، اس مہم کے دوران کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تمام ضروری اقدامات اور حفاظتی تدابیر کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے

  • شیخوپورہ میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں جاری

    شیخوپورہ میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں جاری

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) جنڈیالہ روڈ پر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیاں جاری ،انتظامیہ اور پولیس نے چپ سادھ لی۔
    تفصیلات کے مطابق جنڈیالہ روڈ پر ہفتہ وار دو روزہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیاں جاری ہیں جمعہ کے روز تمام کاروباری مراکز کھلے رہے ، انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کوئی کاروائی عمل میں نا لائی گئی،

    حکومتی ایس او پیز کی بھی کھلی خلاف ورزیاں جاری رہیں، یہی وجہ ہے کے شیخوپورہ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے مطالبہ کیا ہے کہ کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے

    یادر رہے کہ پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں شیخوپورہ میں جمعہ اور ہفتہ کے دن لاک ڈاؤن ہوتا ہے۔ شیخوپورہ کے تاجر حضرات کی اپیل پر ڈپٹی کشمنر نے حکومت پنجاب کو مراسلہ لکھا تھا جسے پنجاب حکومت نے مان لیا اور نوٹیفکیشن جاری کیا تھا

    شہر شیخوپورہ میں کرونا کی تیسری لہر میں مریضوں کی تعداد بھی بڑھتی جارہی ہے،اب تک کرونا کے مثبت کیسز کی تعداد پہلی اور دوسری لہر سے کہیں زیادہ ہیں

  • ورزش سے قبل بلیک کافی پینے کے حیران کن فوائد

    ورزش سے قبل بلیک کافی پینے کے حیران کن فوائد

    کافی کے ذریعے وزن میں کمی اور ورزش پر کی گئی تحقیق میں میں ایک گہرا تعلق سامنے آیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ماہرین کا کہنا ہے کہ صبح نہار منہ ورزش کرنے کے بے شمار فوائد ہیں جن میں تیزی سے وزن میں کمی آنا، جسم کا سیڈول ہونا، سارہ دن متحرک رہنا اور دماغی صحت اور کارکردگی کا بڑھ جانا شامل ہے ۔

    تحقیق کے مطابق دوپہر میں بھی ورزش کرنے کے نتائج بھی صبح کے اوقات میں ورزش کرنے جیسے ہی حاصل ہوتے ہیں، دوپہر کھانے کے اوقات میں ورزش کرنا بہترین ہے اس دورانیے میں آپ ناشتہ کر چکے ہوتے ہیں اور دن کے دوسرے کھانے کا انتظار کر رہے ہوتے ہیں-

    تحقیق کے مطابق شوگر اور کولسیٹرول لیول صبح کے مقابلے میں دوپہر میں زیادہ بڑھا ہوا ہوتا ہے ایسے میں ایک کپ کافی کے بعد ورزش کرنے سے شوگر اور کولیسٹرول لیول متوازن سطح پر پہنچ جاتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق صبح نہار منہ ورزش کرنے کے بجائے دوپہر میں ورزش کرنے کے نتیجے میں وزن 10 فیصد زیادہ تیزی سے کم ہوتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق اگر ورزش سے قبل ایک کپ بلیک کافی کا استعمال کر لیا جائے تو یہ ورزش کی افادیت کو بڑ ھا دیتا ہے اور وزن میں تیزی سے کمی آتی ہے اور چربی بھی تیزی سے گھلتی ہے-

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ورزش کا صحیح وقت صبح نہار منہ ہے مگر کافی کا استعمال اور ورزش صبح کے بجائے دوپہر میں کی جائے تو ان دونوں کے نتائج مزید سود مند ثابت ہوتے ہیں۔

    ما ہرین کے مطابق کڑک کافی کی مقدار حاصل کرنے کے لیے 3 ملی گرام کی مقدار استعمال کی جا سکتی ہے،

    ماہرین کا کہنا ہے کہ کیفین کا استعمال صبح کے مقابلے میں دوپہر میں بہترین ثابت ہوتا ہے کیفین کا استعمال جسمانی سرگرمیوں کو بڑھانے میں مدد فراہم کرتا ہے کیفین کے استعمال کے بعد کی جانے والی ورزش چربی گھلنے اور بہتر طریقے سے ورزش کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

  • خوراک کومحفوظ بنانے والے کیمیائی اجزا ویکسینز کےاثرات کوغیرموثر کرنے کا باعث بنتے ہیں   تحقیق

    خوراک کومحفوظ بنانے والے کیمیائی اجزا ویکسینز کےاثرات کوغیرموثر کرنے کا باعث بنتے ہیں تحقیق

    ماہرین کا کہنا ہے کہ خوراک کو طویل عرصے کےلئے محفوظ بنانے کے لیے استعمال ہونے والے کیمیائی اجزا انسانی مدافعتی نظام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : اس ہفتے کے انٹرنیشنل جرنل آف انوائرمینٹل ریسرچ اینڈ پبلک ہیلتھ میں شائع کی گئی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے کی گئی تحقیق میں بتایا گیا کہ کھانے پینے کی وہ اشیا جنھیں طویل عرصے تک شیلف میں رکھنے اور محفوظ بنانے کے لیے جو طریقہ کار استعمال کیا جاتا ہے وہ مدافعتی نظام کو نقصان پہنچاتا ہے اور ویکسین کے اثرات کو غیر موثر کرتا ہے۔

    مزید برآں اس تحقیق کے ماہرین نے کورونا وائرس کی شدت اور خون میں موجود خوراک کو محفوط بنانے والے کیمیائی اجزا کی بلند سطح کے درمیان تعلق کا بھی پتہ چلایا۔

    انوائرمینٹل ورکنگ گروپ کی تحقیق کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مشہور پروسیسڈ فوڈز کی شیلف میں محفوظ رکھنے کی مدت کو بڑھانے کے لیے استعمال ہونے والی کیمیائی اجزا مدافعتی نظام کو سخت نقصان پہنچاتا ہے۔

    انوائرمینٹل ورکنگ گروپ کے محققین نے اس مقصد کے لیے انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کے ٹاکسیکٹی فار کاسٹر یا ٹاکس کاسٹ کے ڈیٹا کو استعمال کیا تاکہ خوراک کو محفوظ کرنے کے لیے عام طور پر استعمال ہونے والی کیمیکل اور فوڈ پیکیجنگ میں استعمال ہونے والی ان اشیا کے صحت پر پڑنے والے مضر اثرات کا جائزہ لیا جاسکے۔

    اس تجزیہ میں انیمل اور نان انیمل ٹیسٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ کیمیکلز مدافعتی نظام کو نقصان پہنچاتے ہیں اور تحقیق کے نتائج بالخصوص کورونا وبا کے دوران باعث تشویش ہیں۔