بھکی روڈ یا مسائلستان
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی محمد فہیم شاکر سے) بھکی روڈ شہر شیخوپورہ کے وسط میں موجود ایک ایسا راستہ ہے جو شہر کے بیچوں بیچ ہوتا ہوا شہر سے باہر فیصل آباد روڈ تک جا پہنچتا ہے اور شہر سے باہر جانے والوں کے لیے ایک اہم راستہ ہے لیکن اپنی زبوں حالی کی وجہ سے اپنی اہمیت کھو بیٹھا ہے جا بجا گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں 
گٹروں کے گندے اور بارش کے کھڑے پانی کی وجہ ٹوٹی سڑک مسائلستان بنی ہوئی ہے جہاں کبھی کسی مزدور کا سامان سے لدا رکشہ الٹ جاتا ہے تو کبھی کسی مسافر کی گاڑی پھنس جاتی ہے اس اذیت کو وہی جان سکتے ہیں جو اس سے گزرے ہوں،
دفتروں میں بیٹھ کر چائے کی پیالی میں مسائل ڈبو دینے سے مسائل حل نہیں ہوا کرتے بلکہ اس کے لیے ایک مربوط لائحہ عمل درکار ہوتا ہے شہر بھر کا نکاسی آب کا معاملہ جہاں درہم برہم ہے وہاں بھکی روڈ کا مسئلہ زیادہ شدید ہے
ابلتے گٹروں کا پانی مناسب نکاس نہ ملنے کی وجہ سے سڑک پر کھڑا رہتا ہے جس وجہ سے سڑک ٹوٹ چکی ہے اور یہ گزرگاہ قربان گاہ بن چکی ہے جہاں آئے روز کے حادثات معمول بن چکے ہیں
نمائندہ باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے بتایا کہ بہت مرتبہ یہاں فوٹو سیشن ہوئے، بہت مرتبہ یہاں کا مسئلہ حل کرنے کے دعوے ہوئے لیکن وہ مسئلہ ہی کیا جو حل ہو جائے
علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ، اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ اور متعلقہ اداروں سے بھکی روڈ کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھکی روڈ نہ تو چاند پر واقع ہے کہ جہاں پہنچنا ناممکن ہو اور نہ ہی یہاں کے مکینوں کے انسان سمجھا جاتا ہے ورنہ اب تک یہ مسائل حل ہو چکتے
Category: صحت

بھکی روڈ یا مسائلستان

جی پی او متعفن پانی کی زد میں
جی پی او متعفن پانی کی زد میں
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی محمد فہیم شاکر سے) جی پی او شیخوپورہ جو شہر کی مصروف ترین جگہوں میں سے ہے جہاں روزانہ سیکڑوں افراد کا آنا جانا لگا رہتا ہے کے اطراف میں بستے مکینوں نے پانی کا رخ جی پی او کی طرف موڑ رکھا ہے جہاں پانی کو مناسب نکاس نہ ملنے کی وجہ سے پوسٹ آفس کے سامنے پانی جمع ہوکر بد بو دار تعفن کا باعث بن رہا ہے
جمع شدہ اس پانی کی وجہ سے پوسٹ آفس کے اندر جانے والوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ مچھروں کی افزائش اس پر مستزاد ہے
جنرل پوسٹ آٰفس کے ایک عہدے دار نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ نہ صرف راہگیر بلکہ آفس کا عملہ بھی اس سب سے بہت پریشان ہے
انہیں نہ صرف موٹر سائیکل پارکنگ میں دشواری کا سامنا ہے بلکہ آتے جاتے وقت اس گندے پانی کو اینٹوں کی مدد سے عبور کرنا پڑتا ہے
ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں عمر رسیدہ افراد کو اینٹوں کی مدد سے یہ مرحلہ عبور کرنے میں اذیت کا سامنا ہے وہیں متعدد مرتبہ یہاں سے لوگ پھسل کر گر بھی چکے ہیں جس سے انہیں چوٹیں بھی آئی ہیں
شہر کا مرکزی پوسٹ آفس ہونا ایک اہمیت کا حامل ہے لیکن وہاں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ برابر تکلیف میں مبتلا ہیں لہذا ڈپٹی کمشنر،. اسسٹنٹ کمشنر سمیت متعلقہ اداروں سے پر زور درخواست ہے کہ پہلی ہی فرصت میں یہاں نہ صرف صفائی کروائی جائے بلکہ نکاسی آب کا مناسب بندوبست کر کے اس مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ جنرل پوسٹ آفس کا عملہ اور یہاں آنے والے متعلقین سکھ کا سانس لے سکیں

ہاوسنگ کالونی بائی پاس چوک صفائی کا منتظر
ہاوسنگ کالونی بائی پاس چوک صفائی کا منتظر
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ہاوسنگ کالونی بائی پاس چوک ایک مصروف جگہ ہے جہاں سے ہر قسم کی گاڑی گزرتی ہے بس ہو یا ٹرک، رکشہ ہو یا موٹر سائیکل، کار ہو یا ویگن الغرض اس چوک پر ٹریفک کا شدید دباو رہتا ہے لیکن مسئلہ تب پیدا ہوتا ہے جب ریت یا مٹی سے بھرے ٹرک یا ٹریکٹر ٹرالی گزرے اور ریت و مٹی سڑک پر گراتی جائے
ایسی صورتحال پیدل راہگیروں سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے اس وقت تکلیف کا باعث بنتی ہے جب یہی مٹی و ریت تیزی سے گزرتی گاڑیوں کی وجہ سے اڑ کر مذکورہ لوگوں پر پڑتی ہے
میونسپل کارپوریشن کے ذمہ داروں کو چاہیے کہ نہ صرف سڑکوں کے اطراف کی بروقت صفائی کرواتے رہیں بلکہ عوامی آگاہی کی مہم بھی چلائیں جس میں ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالیوں کو ریت پر پانی چھڑک کر لے جانے اور مٹی کو موٹے گیلے کپڑے سے ڈھانپ کر لے جانے کا پابند بنایا جائے تاکہ ریت و مٹی اڑ کو یا سڑک پر گر کر عوام کے لیے تکلیف و اذیت کا باعث نہ بنے
اس وقت بھی ہاوسنگ کالونی بائی پاس چوک سے مین گیٹ تک گری ریت گزرتے لوگوں کے لیے درد سر کا باعث بنی ہوئی ہے جب تیز رفتار گاڑیاں اس گری ریت پر سے گزرتی ہیں تو یہ اڑ کر عوام کی آنکھوں اور ناک کو متاثر کر رہی ہے جس سے سانس کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ جنم لے رہا ہے
شہر کچرے کے ڈھیر میں تبدیل، انتظامیہ غائب
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) شیخوپورہ شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور سیوریج کا نظام خراب ہونے کی بناء پر ایک طرف گلیاں بازار جوہڑ میں تبدیل ہوگئی ہیں تو دوسری طرف اس سے موذی امراض پھیلنے کا بھی اندیشہ بڑھ گیا ہے، ڈیرہ خورشید، سول لائن، طفیل شہید روڈ، طارق روڈ، خالد روڈ، محلہ رسول پورہ، پرانا شہر، بھکی روڈ ،ریگل چوک عقب اسلامیہ سکول، خونی قبرستان سمیت دیگر مختلف علاقوں میں گندگی کے انبار لگنے اور سیوریج کے نظام کے ناکارہ ہونے کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں اور تعفن نے ناک میں دم کر رکھا ہے
اس صورتحال نے میونسپل کارپوریشن شیخوپورہ کی کارکردگی کا پول کھول کر رکھ دیا ہے، شہر بھر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور سیوریج کے ناقص انتظامات اور بند ہونے کی وجہ سے سیوریج کا پانی گلیوں محلوں میں جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگا گٹروں کا بدبو دار پانی جمع ہونے سے لوگ موذی امراض میں مبتلاء ہونے لگے اہل علاقہ کا گلیوں سے گزرنا محال ہو چکا ہے
لوگوں کو سیوریج کے بند اور ناقص انتظامات کی وجہ سے پریشانی اور دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اسی طرح حبیب کالونی مین روڈ پر بھی جگہ جگہ گندگی کے انبار لگے ہوئے ہیں خاکروب یہاں کئی کئی روز تک غائب رہتے ہیں، معلوم ہوا ہے کہ عملہ صفائی بعض سیاسی شخصیات اور افسران کے گھروں میں کام پر مامور ہیں، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ گندگی کے ڈھیر اٹھوائے جا سکیں س
جس سے شہری سکھ کا سانس لیں
شہریوں نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا نیا زور دار سلسلہ پنجاب میں داخل ہو چکا ہے جس سے 25 جولائی کے بعد شدید بارشوں کی توقع ہے لیکن شہر بھر کا سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے کے سبب معمولی بارش سے ہی شہر تالاب کا منظر پیش کرنے لگتا ہے اگر شدید بارشیں ہوئیں تو شہر کا کیا بنے گا

کرونا نے اعلی پولیس افسران سے عدم نقصان کیا معاہدہ
دوسروں کو نصیحت خود میاں فصیحت کی عملی تصویر بنے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر غازی صلاح الدین
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)
کرونا نے اعلی پولیس افسران سے عدم نقصان کا معاہدہ کر لیا ہے جس کے بعد ڈی پی او شیخوپورہ نے تمام ایس او پیز کو بالائے طاق رکھ دیا
آیا اگر ایک عام شہری دکاندار ایسا کرے تو قانون اسے برداشت کرے گا؟یقینا ہر گز نہیں،
لیکن قانون اگر خود ایسا کرے تو اس پر بھی کوئی قانون لاگو ہوتا ہے یا نہیں؟
یہ وہ سوال ہے جس کا جواب ہمارے چودہ طبق روشن کر دے گا
ڈی پی او شیخوپورہ نے تھانہ صفدر آباد کے دورہ کے دوران کرونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں
ڈی پی او نے نا تو خود ماسک لگایا نا ہی لیڈی خاتون اے ایس پی نے
غریب آدمی یا کوئی دوکاندار ماسک نا لگائے تو ان پر فوری مقدمہ درج کردیا جاتا ہے لیکن اگر بات کی جائے محکمہ پولیس کے اعلی افسران کی تو شاید ان پر کرونا ایس او پیز لاگو نہیں ہوتیں
ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین نے اے ایس پی بشری کے ہمراہ تھانہ صفدر آباد کا دورہ کیا تو ان کا پھولوں کی پتیوں کیساتھ پرتپاک استقبال کیا گیا
کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماتحت عملہ نے ڈی پی او کے خوف سے ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے ماسک لگائے لیکن ڈی پی او شیخوپورہ اور خاتون اے ایس پی نے ماسک کے بغیر ہی تقریب میں شرکت کی
اس موقع پر معصوم بچوں نے انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے
پھول پیش کرنے والے بچوں نے بھی ماسک نہیں لگا رکھے تھے
شاید کرونا کا ان بچوں سے بھی عدم نقصان کا کوئی معاہدہ ہے
واضح رہے پاکستان بھر میں کرونا وبا کے پیش نظر کسی بھی قسم کی تقریب پر پابندی عائد ہے لیکن محکمہ پولیس کو ایس او پیز کی خلاف ورزی کی عام اجازت ہے

کرسٹل میرج کھول دیا گیا ہے
رپورٹ (کاشف تنویر) آج پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی خصوصی دعوت کے لئے کرسٹل میرج کھول دیا گیا ہے. حکومتی عہدیداروں کو کیا کورونا نہیں ہوتا یا صرف شادی پر آنے والوں کو ہی کورونا ہوتا ہے.
اگر آج کی دعوت ایس او پیز کے ساتھ ہو سکتی ہے تو شادی بیاہ کے فنکشن ایس او پیز کے ساتھ کیوں نہیں ہو سکتے؟
ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کا دورہ سول ہسپتال
ڈپٹی کمشنر کا دورہ سول ہسپتال
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے رات اچانک سول ہسپتال کا دورہ کیا
سٹاف کی حاضری چیک کی
مریضوں سے بات چیت کر کے طریقہ علاج پر اطمینان کا پوچھا
انہوں نے مریضوں کے لواحقین سے بھی بات چیت کی اور سوال کیا کہ آیا وہ دستیاب سہولیات سے مطمئین ہیں؟
انہوں نے سٹاف ممبرز سے بھی بات چیت کی اور روز مرہ بارے آگاہی لی

لاہور میں پولیو سے بچے کی ہلاکت
قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن اسوہ آفتاب کی جانب سے جمع کرائی گئی
پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان لاہور میں کمسن بچے کی پولیو سے ہلاکت پر گہرے افسوس کا اظہار کرتا ہے. لاہور میں پولیو سے ہلاکت کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے. رواں برس رپورٹ ہونے والے مجموعی کیسز کی تعداد 53 تک پہنچ گئی. مئی کے مہینے میں پولیو کے دو نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ اس سے قبل مارچ میں تین بچوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی. رواں سال میں اب تک صوبہ سندھ میں 21، کے پی کے 18، بلوچستان 11 اور پنجاب میں 3 کیسز رپورٹ ہوئے. پولیو کے حوالے سے سال 2019 بدترین رہا جب ملک بھر میں 146 نئے کیسز سامنے آئے تھے، متن
یہ شرح سنہ 2014 کے بعد بلند ترین تھی. اسی طرح سنہ 2015 میں ملک میں 54، 2016 میں 20، 2017 میں سب سے کم صرف 8 اور سنہ 2018 میں 12 پولیو کیسز ریکارڈ ہوئے. اس تمام عرصے میں پولیو کیسز کی سب سے زیادہ شرح صوبہ خیبر پختونخواہ میں دیکھی گئی. موجودہ حکومت پولیو وائرس کے پھیلاﺅ کو سنجیدہ نہیں لے رہی. پولیو جیسی جان لیوا بیماری کا پاکستان میں دوبارہ سر اٹھانا سنگین خطرے کی علامت ہے، متن.
ملک بھر میں فوری پولیو ایمرجنسی نافذ کی جائے،بلاتعطل ملک بھر میں پولیو مہم چلائی جائے:مطالبہ

لالہ بشیراحمد بانی شاتک اسپتال دارفانی سے کوچ فرما گئے
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
رپورٹ (کاشف تنویر) منڈی بہاؤالدین کے لیجنڈ جناب لالہ بشیراحمد بانی شاتک اسپتال دارفانی سے کوچ فرما گئے ہیں
نماز جنازہ آج مرکزی جامع مسجد ( اولڈ GTS اڈہ) کے سامنے ادا کی جائے گی شرکت کی استدعا ہے
اللّٰــہ تعالیٰ جنت الفــــــــردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین
10 کی ٹیبلٹ بک رہی ہے 100 کی
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) آئیے آپ کو لیے چلتے ہیں شیر شیخوپورہ کے ایک نجی ہسپتال کی طرف جہاں مہنگی ادویات بیچنا معمول ہو چکا ہے
صنعت زار شیخوپورہ کے سامنے واقع دارالشفاء ہسپتال میں مریضوں کو ادویات کی عدم دستیابی کا بہانہ بنا کر لوٹنا معمول بن چکا ہے
تفصیل کے مطابق HCQ-200 نامی ٹیبلٹ جس کی روزمرہ قیمت 10 سے 12 روپے فی گولی ہے ہسپتال کے میڈیکل سٹور اس گولی کی عدم دستیابی کا بہانہ بنا کر یہی معمولی قیمت کی گولی عوام کو 100 روپے کی فروخت کر رہا ہے
عوام جہاں مہنگائی کے دیگر طوفانوں کا مقابلہ کرتے عاجز آ چکی ہے وہاں مہنگی ادویات ان کی قوت خرید سے باہر ہے
باغی ٹی وی بات کرتے ہوئے مریض کے لواحقین نے بتایا کہ ہم یہی ٹیبلٹ پہلے بھی مریض کو استعمال کروا چکے ہیں جس سے وقتی افاقہ ہوتا ہے لیکن آج طبعیت زیادہ بگڑنے پر مذکورہ ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں مریض کو لایا گیا تو ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے مذکورہ ٹیبلٹ لکھ کر دی جب ہسپتال کے سٹور سے پتہ کیا گیا تو انہوں نے عدم دستیابی کا بہانہ بناتے ہوئے 10 روپے کی ٹیبلٹ 100 روپے میں دی
عوام سراپا سوال ہیں کہ وہ جائیں تو کدھر جائیں؟؟
مریض اور اس کے لواحقین نے مقامی حکومتی مشینری سے ہسپتال مذکورہ کے خلاف ایکشن لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دن دیہاڑے ہسپتال عوام کو دھڑلے سے لوٹ رہا ہے لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی









اس صورتحال نے میونسپل کارپوریشن شیخوپورہ کی کارکردگی کا پول کھول کر رکھ دیا ہے، شہر بھر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور سیوریج کے ناقص انتظامات اور بند ہونے کی وجہ سے سیوریج کا پانی گلیوں محلوں میں جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگا گٹروں کا بدبو دار پانی جمع ہونے سے لوگ موذی امراض میں مبتلاء ہونے لگے اہل علاقہ کا گلیوں سے گزرنا محال ہو چکا ہے















