Baaghi TV

Category: صحت

  • ایران پردوہری آزمائش، ایک طرف کرونا وائرس بے قابو تودوسری طرف کروناوائرس زدہ شہری بے قابو،ڈسپنسری کوآگ لگا دی

    ایران پردوہری آزمائش، ایک طرف کرونا وائرس بے قابو تودوسری طرف کروناوائرس زدہ شہری بے قابو،ڈسپنسری کوآگ لگا دی

    تہران :ایران پردوہری آزمائش، ایک طرف کرونا وائرس بے قابو تودوسری طرف کروناوائرس زدہ شہری بے قابو،ڈسپنسری کوآگ لگا دی، اطلاعات کےمطابق ایران میں کروناوائرس سےمتاثرہ افراد کی بڑھتی ہوئی تعداداور اموات کے پیش نظرمشتعل افرادنےایک ڈسپنسری کو آگ لگادی ۔

    ایرانی سرکاری نیوزایجنسی کےمطابق بندرعباس شہرکے نواحی قصبےتوحیدمیں کرونا کےمتاثرہ مریضوں کی موجودگی کےحوالےسےبےبنیادافواہوں پرغصےسےبےقابوافرادنےڈسپنسری کوآگ لگا دی، واقعےکےبعدپولیس اورفائربریگیڈکےاہل کارفوری طورپرجائےحادثہ پرپہنچ گئے۔ انہوں نے لوگوں سے پر سکون رہنےکامطالبہ کیا اورڈسپنسری میں لگی آگ کوبجھایا۔

    ہرمزجان یونیورسٹی فارمیڈیکل سائنسزمیں تعلقات عامہ کی سربراہ فاطمہ نوروزیان کےمطابق بندرعباس شہرمیں شہید محمدی ہسپتال کے اندرکروناسےمتاثرہ افرادکےلیےایک خصوصی ونگ موجودہےلہذا ڈسپنسریوں میں کروناکےمریضوں کی موجودگی کے حوالے سے افواہیں محض جھوٹ ہے۔ایرانی نیوز ایجنسی کےمطابق تہران کی بلدیاتی کونسل میں صحت کمیٹی کی سربراہ ناہید خداکرمی کاکہناہےکہ ایران میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 سے 15 ہزارکے درمیان ہے۔

    دوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارےنےدعوی ٰکیاہےکہ ایرانی زرائع نےبتایاہےکہ ملک میں کروناکےسبب انتقال کرنے والےافراد کی تعداد 210 ہو چکی ہے۔ چینل نےجمعےکی شام اپنی ایک رپورٹ میں کہاہے کہ ان میں 100 اموات دارالحکومت تہران اور 80 قُم شہر میں ہوئیں۔دوسری جانب ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہانپور نے بی بی سی کی رپورٹ کی تردید کرد ی ہے۔

    ایران کی سرکاری نیوزایجنسی نےوزارت صحت کے میڈیا سینٹر کے سربراہ کیانوش جہانپور کے حوالے سے بتایا کہ جمعے کی دوپہرتک ایران میں کروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 388 ہو چکی ہے۔ ان میں 73 افراد صحت یاب ہو گئے جبکہ 34افراد زندگی کی بازی ہارچکےہیں۔

  • کروناوائرس کاٹیسٹ کراؤاور2 لاکھ 20 ہزار انعام پاؤ،انوکھی پیش کش

    کروناوائرس کاٹیسٹ کراؤاور2 لاکھ 20 ہزار انعام پاؤ،انوکھی پیش کش

    ہوبے:کروناوائرس کاٹیسٹ کراؤاور2 لاکھ 20 ہزار انعام پاؤ،انوکھی پیش کش،اطلاعات کےمطابق چین کے صوبے ووہان سےپھیلنےوالا مہلک وائرس کرونا دنیا کے تقریباً 61 ممالک کومتاثرکرچکاہے ۔ کروناوائرس کےحوالےسےاقدامات کےساتھ ساتھ شہریوں کوٹیسٹ کروانے پربھی زوردیا جارہا ہے ۔ وہیں چین کی ایک صوبائی حکومت نےکروناٹیسٹ کروانےپرانعام کااعلان بھی کیاہے۔

    چین کےصوبے ہوبےکےایک شہرنےایسےشہریوں کو 10 ہزاریوآن (2 لاکھ 20 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) دینےکااعلان کیاہےجونئےنوول کرونا وائرس کی کسی علامت کی رپورٹ کریں اوربعدمیں ان کا ٹیسٹ مثبت ہوجائے۔اس کےشہرچیانجیانگ کےکروناوائرس ایپیڈیمک پریوینٹیشن اینڈ کنٹرول ہیڈکوارٹرزنے 27 فروری کویہ اعلان کیااوروہاں کےرہائشی یہ انعام 2 مارچ تک حاصل کرسکتےہیں۔

    اگر حکام کومکمل یقین نہیں ہوگاکہ کسی فردکی بیان کردہ علامات اس وائرس کاحصہ نہیں، تو پھر ان کو ایک ہزاریوآن (22 ہزارپاکستانی روپے سے زائد) دیکرگھرجانےکی اجازت دی جائے گی۔تاہم،اگراس فرد میں وائرس کی موجودگی کا شبہ ہوتووہ 2 ہزار یوآن (44 ہزار پاکستانی روپےسےزائد) جیت سکے گا تاہم ٹیسٹ مثبت ہونےپر 10 ہزار یوآن کا انعام ملےگا۔

    خیال رہےکہ ہوبےوہ صوبہ ہےجس کےصدر مقام ووہان سےیہ نیا کرونا وائرس (کووڈ 19) پھیلنا شروع ہوا تھا اور سب سے زیادہ اموات بھی اسی صوبے میں ہوئی ہیں۔ضلع ہان یانگ، ووہان اور ہوان گیوانگ میں بھی ایسے افراد کو 500 یوآن دینے کی پیشکش کی گئی ہے جو خود آگے آکر ٹیسٹ کروائیں گے۔اس کےعلاوہ وسطی چین میں بھی متعددمقامات میں اس وائرس کوکنٹرول کرنےکےلیےمتعدداقدامات کیے جارہےہیں۔

    واضح رہےکہ چین میں کروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 28 سوسےتجاوزکرگئی ہیں ۔رپورٹس کےمطابق چین میں اب تک متاثرہ افراد میں سے 39 ہزار 301 افراد صحتیاب ہوچکےہیں جبکہ 37 ہزار 121 افراد زیرعلاج ہیں اور 7 ہزار سے زائد کی حالت تشویشناک ہے۔

  • اب دماغی طاقت کےلیے کان پکڑنے پڑیں گے،نئی تحقیق سامنے آگئی

    اب دماغی طاقت کےلیے کان پکڑنے پڑیں گے،نئی تحقیق سامنے آگئی

    کراچی: کان پکڑ کر اٹھک بیٹھک کرنے سے دماغ مضبوط ہوتا ہے،نئی تحقیق سامنے آگئی ،اطلاعات کےمطابق اسکول میں بچوں کی غلطیوں پر ان سے کان پکڑ کر اٹھک بیٹھک کروانا ہمارے یہاں بہت عام سی سزا ہے لیکن یوگا ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے دماغ کو بہت فائدہ پہنچتا ہے اور ذہانت میں اضافہ بھی ہوتا ہے۔ کان پکڑ کر اٹھک بیٹھک کرنے کا یہ انداز دنیا بھر میں ’’سپر برین یوگا‘‘ کے نام سے مشہور ہے۔

    ویسے تو اس میں سب کچھ وہی ہوتا ہے کہ جیسا کان پکڑ کر بیٹھکیں لگانے والی سزا میں ہوتا ہے، لیکن سپر برین یوگا کرنے کےلیے دائیں ہاتھ سے بائیں کان اور بائیں ہاتھ سے دائیں کان کی لو پکڑ کر دبائی جاتی ہے۔

    یوگا ماسٹر چو کوک سوئی نے اس بارے میں ’’سپر برین یوگا‘‘ کے نام سے ایک پوری کتاب لکھی ہے جو 2005 میں شائع ہوئی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ یوگا کا یہ انداز سانس کی مشق اور آکوپریشر کا مجموعہ ہے جو دائیں اور بائیں دماغ کو ایک ساتھ تقویت پہنچاتا ہے۔یعنی اس سے نہ صرف یادداشت بہتر ہوتی ہے بلکہ ذہانت میں بھی اضافہ ہوتا ہے جو تعلیم و تدریس کے علاوہ پیشہ ورانہ کارکردگی بہتر بنانے میں بھی ہماری مدد کرتا ہے۔

    سب سے اچھی بات یہ ہے کہ کان پکڑ کر اٹھک بیٹھک (سپر برین یوگا) کےلیے آپ کو کسی خاص جگہ یا ماحول کی ضرورت نہیں، جبکہ پورے دن میں صرف تین سے پانچ منٹ تک یہ ’’یوگا‘‘ کرنے پر آپ کو اس کے بہترین نتائج حاصل ہوتے ہیں۔

    مغربی ممالک میں مختلف مراکز یہ منفرد یوگا کروا رہے ہیں اور لوگ اس کے مفید ہونے کا اعتراف بھی کررہے ہیں۔ گزشتہ برس ہریانہ اسکول ایجوکیشن بورڈ نے اسی افادیت کے پیشِ نظر اپنے زیرِ انتظام تمام اسکولوں میں متعارف بھی کروایا تھا۔

  • کرونا وائرس کی تباہیاں امریکہ تک پھیل گئیں : امریکا میں کروناوائرس سے پہلا مریض ہلاک ہوگیا

    کرونا وائرس کی تباہیاں امریکہ تک پھیل گئیں : امریکا میں کروناوائرس سے پہلا مریض ہلاک ہوگیا

    واشنگٹن:کرونا وائرس کی تباہیاں امریکہ تک پھیل گئیں : امریکا میں کروناوائرس سے پہلا مریض ہلاک ہوگیا،اطلاعات کےمطابق امریکا میں مہلک کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت سامنے آگئی، حکومت نے تصدیق کردی۔

    کرونا وائرس کے حوالے سے امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کروناوائرس سے ہلاک ہونے والا شہری کنگ کائونٹی کا رہائشی ہے۔ جبکہ کیلیفورنیا، اوریگن اور واشنگٹن میں 4 مزید افراد میں کررونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔چاروں افراد نےگزشتہ کئی ماہ میں کسی بھی ملک کا سفر نہیں کیا۔ دوسری جانب امریکی یونیورسٹیوں نے اٹلی سے 88 طالب علموں کو واپس بلا لیا۔ کروناوائرس سے اب تک دنیا بھر میں 3ہزار افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    خیال رہے کہ جان لیوا کروناوائرس خلیجی ملک قطر پہنچ گیا، محکمہ صحت نے مہلک وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق کردی۔ قطری محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 36 سالہ شہری میں کروناوائرس کی تصدیق ہوئی جو حال ہی میں خصوصی پرواز کے ذریعے ایران سے قطر پہنچا ہے۔

    مذکورہ شہری سمیت متعدد افراد کو خصوصی پرواز کے ذریعے قطر لایا گیا ہے جہاں انہیں اسکریننگ کے مراحل سے گزارنے کے بعد خصوصی میڈیکل سینٹر میں رکھا گیا ہے، کروناوائرس کا شکار شہری کی شناخت سامنے نہیں آئی۔محکمہ صحت نے بتایا کہ کروناوائرس کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے اندازہ تھا کہ یہ وائرس قطر تک بھی پہنچ سکتا ہے، تاہم دیگر پروازوں سے قطر پہچنے والے شہریوں کا خصوصی معائنہ کیا جارہا ہے۔

  • پاکستان کی نصف سے زائد آبادی موٹاپے کا شکار،طبی ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    پاکستان کی نصف سے زائد آبادی موٹاپے کا شکار،طبی ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    اسلام آباد:پاکستان کی نصف سے زائد آبادی موٹاپے کا شکار،طبی ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی ،اطلاعات کےمطابق پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل کے سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک کی نصف سے زائد آبادی موٹاپے کا شکار ہے۔

    پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل کی جانب سے کی جانے والی نئی تحقیق نے پاکستانیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے جس کے مطابق ملک میں 50 فیصد سے زائد آبادی کا وزن ان کی جسامت کے اعتبار سے زیادہ ہے۔سروے کے مطابق ملک میں نہ صرف بڑوں بلکہ بچوں میں بھی وزن بڑھنے کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

    ماہرینِ صحت کا کہنا ہے یہ تحقیق خطرے کی علامت ہے، صحت مند رہنے کے لیے لوگوں کو روزانہ ورزش اور صحت مند غذا کا استعمال کرنا ہوگا جب کہ بچوں میں بھی جسمانی سرگرمیوں کو بڑھانے کے ساتھ انہیں جنک فوڈ سے دور رکھنا ہو گا۔

    ماہرینِ صحت کا مزید کہنا ہے کہ موٹاپے کے باعث عوام کو جان لیوا امراض کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے لہذا بہت ضروری ہے کہ اپنے کھانے پینے کا خاص خیال رکھا جائے اور ورزش کو معمول بنایا جائے۔

  • بدحواسی یا بدمعاشی ، شمالی کوریامیں کروناوائرس کےمریض کا علاج کرنے کی بجائے گولی ماردی گئی

    بدحواسی یا بدمعاشی ، شمالی کوریامیں کروناوائرس کےمریض کا علاج کرنے کی بجائے گولی ماردی گئی

    لندن :بدحواسی یا بدمعاشی ، شمالی کوریامیں کروناوائرس کےمریض کا علاج کرنے کی بجائے گولی ماردی گئی،اطلاعات کےمطابق شمالی کوریا میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئےمبینہ طور پرحکمران کم جانگ اُن کے حکم پرمہلک وائرس کے پہلےتصدیق شدہ مریض کو گولی ماردی گئی ہے۔

    انٹرنیشنل بزنس ٹائمزکےمطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ مریض کوگولی ماری گئی ہےتاہم ابھی تک مریض کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

    شمالی کوریا کے ایک افسر کو مبینہ طور پر کرونا وائرس کے قرنطینہ نے نکل کر ایک عوامی حمام میں جانے کے جرم میں گولی مار دی گئی تھی۔ جنوبی کوریا کے میڈیا کے مطابق یہ افسر گزشتہ دنوں چین سے واپس آیا تھا اور اسے وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ پیدا کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔

    شمالی کوریا نے موقف اپنایا ہے کہ وہاں ابھی تک کرونا وائرس کا ایک بھی مصدقہ مریض موجود نہیں ہے، تاہم چند افراد پر شبہ کیاجا رہا ہے کہ ان میں کرونا وائرس کی علامات پائی جارہی ہیں۔

    شمالی کوریا نے عالمی ادارہ صحت کو مطلع کیا ہے کہ اس نے شبہ ہونے پر 141 افراد کا معائنہ کیا تھا مگر تمام کیس منفی نکلے۔ جبکہ جنوبی کوریا کے میڈیا نے اپنے بے نامی ذرائع کی بنیاد پر یہ دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا میں کرونا وائرس کے کیس پائے گئے ہیں جن میں سے کچھ مہلک بھی تھے۔

  • کیا کرونا وائرس پنجاب میں داخل ہوگیا ؟  صوبہ پنجاب میں 25 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ نیگٹو،لوگوں کی جان میں جان آگئی

    کیا کرونا وائرس پنجاب میں داخل ہوگیا ؟ صوبہ پنجاب میں 25 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ نیگٹو،لوگوں کی جان میں جان آگئی

    لاہور: کیا کرونا وائرس پنجاب میں داخل ہوگیا ؟ صوبہ پنجاب میں 25 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ نیگٹو،لوگوں کی جان میں جان آگئی ،اطلاعات کےمطابق طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے 25 مشتبہ مریض سامنے آئے، جو سارے کے سارے نیگٹو ہیں۔

    جناح ہسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر راشد ضیاء کا کہنا ہے کہ گرمیوں کے آتے ہی کرونا وائرس کے خطرات کم ہو جائیں گے۔ ماسک صرف نزلہ اور زکام کے مریضوں کیلئے ضروری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قوت مدافعت کا نظام بہتر بنا کر کرونا وائرس سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

    دوسری جناب ڈائریکٹر کمیونی کیبل ڈیزیزز ڈاکٹر شہناز نسیم کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے ڈرنے کی نہیں احتیاط کی ضرورت ہے۔ پنجاب میں 25 مشتبہ مریض سامنے آئے، جو سارے کے سارے نیگٹو ہیں۔ احتیاطی تدابیر سے عمل کر کے کرونا وائرس سے بچا جاسکتا ہے۔

    کرونا وائرس کی روک تھام اور علاج معالجہ کے حوالے سے لاہور کے تین ہسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز قائم کر دئیے گئے ہیں۔ میو ہسپتال کی ایمرجنسی اور نارتھ میڈیکل وارڈ کرونا وائرس کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ میو ہسپتال میں 35 بیڈز اور پی کے ایل آئی میں 75 بیڈز پر مشتمل آئسولیشن وارڈ قائم کیے گئے ہیں۔ ڈریپ نے ادویہ ساز کمپنیوں کو فیس ماسک درآمد کرنے اور بنانے کے حوالے سے لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ادھر پنجاب کے دوسرے بڑے شہر فیصل آباد میں کرونا وائرس کے مشتبہ مریض کی رپورٹ آ گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ شخص میں کرونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق شاہان نامی فیصل آباد کا یہ شہری چین سے آیا تھا۔ اس لیے شک کا اظہار کرتے ہوئے اسے الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

  • تفتان بارڈر کھل گیا، مسافروں کی سخت اسکریننگ،ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی شروع کردی گئی

    تفتان بارڈر کھل گیا، مسافروں کی سخت اسکریننگ،ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی شروع کردی گئی

    کوئٹہ :تفتان بارڈر کھل گیا، مسافروں کی سخت اسکریننگ،ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی شروع کردی گئی ،تفصیلات کے مطابق تفتان بارڈر کھولنے سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر(ر) اعجاز شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیلیفونک رابطے میں بتایا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ تفتان کا بارڈر کھول دیا ہے، جو مسافر ایران سے واپس آ رہے ہیں ان کو قرنطینہ میں رکھا جا رہا ہے۔چاغی میں سرحدی حکام کا کہنا ہے کہ ایران سے آنے والوں کو پاکستان ہاؤس منتقل کردیا گیا اور جو افراد بھی پاکستان میں داخل ہوئے ہیں ان کی مکمل اسکریننگ کی جارہی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا وزیراعلیٰ بلوچستان سے بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے ایران سے آنے والے مسافروں سے متعلق بات چیت کی۔وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ 7 سے 8 ہزار افراد تفتان بارڈر سےپاکستان آ رہےہیں جنہیں قرنطینہ میں رکھا جارہا ہے۔

    دونوں وزرائےاعلیٰ نے مسافروں کا ڈیٹا ایک دوسرے سے شیئر کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مل کر کرونا وائرس کا مقابلہ کرنا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر تفتان نجیب اللہ قمبرانی نے تصدیق کی ہے کہ پاک ایران سرحد پر یکطرفہ امیگریشن عارضی طور پر کھول دی گئی ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ فیصلے کے تحت ایران میں پھنسے 250 سے 300 سو پاکستانی ملک میں واپس آسکیں گے۔

    نجیب اللہ قمبرانی نے بتایا کہ واپس آنے والوں میں زائرین سمیت دیگر پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ ایران میں پھنسے پاکستانیوں کے ویزا ختم ہونے والے تھے۔علاوہ ازیں انہوں نے مزید بتایا کہ ایران سے پاکستان میں داخل ہونے والوں کی اسکریننگ کی جارہی ہے اور واپس آنے والوں میں زائرین کو ہر صورت قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔انہوں نے مزید واضح کیا کہ واپس آنے والے دیگر شہریوں کو تسلی بخش اسکریننگ کے بعد ہی انہیں جانے دیا جائے گا۔

    دوسری جانب بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے ٹوئٹ میں کہا کہ پاک ایران سرحد پر پھنسے تقریباً 350 پاکستانیوں کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔واضح رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں پاکستان نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی اقدام کے طور پر ایران کی سرحد پر پانچوں داخلی مقامات تفتان ، گوادر ، تربت ، پنجگور اور واشوک کو عارضی طور پر بند کردیا تھا۔

  • بالوں کوکلرلگانے والوں کے لیے بری خبرآگئی : کلر لگانے کے بعد خاتون بینائی سے محروم ہوگئی

    بالوں کوکلرلگانے والوں کے لیے بری خبرآگئی : کلر لگانے کے بعد خاتون بینائی سے محروم ہوگئی

    پولینڈ:بالوں کوکلرلگانے والوں کے لیے بری خبرآگئی : کلر لگانے کے بعد خاتون بینائی سے محروم ہوگئی،اطلاعات کے مطابق پولش خاتون کو بالوں کے بجائے آنکھوں کو ڈائی کرنا مہنگا پڑ گیا اور وہ اپنی آنکھوں کی روشنی گنوا بیٹھی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک 25 سالہ ماڈل نے اپنی آنکھوں کی سفیدی کو سیاہ رنگ کرنے کی کوشش کی تو وہ ایک آنکھ سے اندھی ہوگئی اور جلد ہی دوسری آنکھ بھی ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

    پولینڈ کے مغرب میں روکلا شہر سے تعلق رکھنے والی الیگزینڈرا سدووسکا ٹیٹوئسٹ کے پاس یہ فیصلہ کرنے کے بعد گئی تھی کہ وہ پوپک نامی ایک ریپ آرٹسٹ کی تقلید کرنا چاہتی ہے جس کی آنکھوں کی سفیدی بھی سیاہ رنگ کی تھی۔اس پیچیدہ طریقہ کار نے 25 سالہ ماڈل کو اس کی آنکھوں میں درد کی شکایت ہوئی۔

    رپورٹ کے مطابق ٹیٹو آرٹسٹ کا نام پرائیوٹر بتایا گیا ہے جسے خاتون کے اندھے پن کی وجہ سے تین سال قید کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔الیگزینڈرا نے دائیں آنکھ کی روشنی کھونے کے بعد ڈاکٹرز سے رابطہ کیا تو ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ یہ نقصان ناقابل تلافی ہے اور وہ جلد ہی اپنی بائیں آنکھ سے بھی محروم ہوجائے گی۔

  • انسانوں کے بعد کرونا وائرس جانوروں میں بھی منتقل ہونے لگا، ہانگ کانگ میں  پہلا کیس سامنے آگیا

    انسانوں کے بعد کرونا وائرس جانوروں میں بھی منتقل ہونے لگا، ہانگ کانگ میں پہلا کیس سامنے آگیا

    ہانگ کانگ:انسانوں کے بعد کرونا وائرس جانوروں میں بھی منتقل ہونے لگا، ہانگ کانگ میں پہلا کیس سامنے آگیا ،اطلاعات کے مطابق دنیا بھرمیں خوف اوردہشت کی علامت جانے والا کرونا وائرس اب انسانوں سے جانوروں میں بھی منتقل ہونے لگا، ہانگ کانگ میں ایک کتے میں کرونا وائرس کی نشاندہی ہوگئی

    باغی ٹی وی کے مطابق اس بات کا اس وقت پتہ چلا جب ایک شہری کو کرونا وائرس لاحق ہوا تو اس کے بعد اس کو اس بات کا شک گزرا کہ اس کے کتے کو بھی کرونا وائرس ہوسکتا ہے ، ہانگ کانگ محکمہ صحت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ جب اس حوالے سے کتے کے ٹیسٹ کیے گئے تو یہ دیکھ کرکہ کتے کو بھی کرونا وائرس منتقل ہوگئے ہیں وہ بڑے ہی پریشان ہوگئے

    دوسری طرف ہانگ کانگ کے محکمہ اے ایف سی ڈی نے بتایا ہے کہ کتے کے تمام ٹسیٹ کیے گئے جس سے کرونا وائرس کے لاحق ہونے کے ثبوت ملے ہیں ، محکمے کی طرف سے بتایا گیا ہےکہ مزید تشخیص کےلیے اورٹیسٹ کیئے جارہے ہیں

    تاہم اس رپورٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ بظاہر کتے میں کرونا وائرس کے لاحق ہونے کے کوئی اثرات نہیں دیکھے یا محسوس کیئے گئے ، صرف شک گزرنے پرجب ٹیسٹ کیئے تویہ سن کرحیران رہ گئے کہ کرونا اب انسانوں سے جانوروں میں بھی منتقل ہونے لگا ہے ،