Baaghi TV

Category: صحت

  • چین کے بعد ایران میں بڑے پیمانے پرکرونا وائرس سے 34 ہلاکتیں ، تعداد بڑھنے لگی ،ایرانی حکام پریشان،کچھ سمجھ نہیں آرہا

    چین کے بعد ایران میں بڑے پیمانے پرکرونا وائرس سے 34 ہلاکتیں ، تعداد بڑھنے لگی ،ایرانی حکام پریشان،کچھ سمجھ نہیں آرہا

    تہران :چین کے بعد ایران میں بڑے پیمانے پرکرونا وائرس سے 34 ہلاکتیں ، تعداد بڑھنے لگی ،ایرانی حکام پریشان ،اطلاعات کےمطابق ایران میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 34 تک پہنچ گئی ہے۔

    ایران کی وزارتِ صحت کے ترجمان ’خیانوش جہانپور‘ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 143 افراد میں وائرس کی تصدیق کی جاچکی ہے جس کے بعد ایران میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 388 ہوگئی ہے۔

    ایران میں وائرس کا پہلا کیس شہر ’قم‘ میں 19 فروری کو سامنے آیا تھا جس کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ایک ہی دن میں وائرس سے متاثرہ افراد کے اتنے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔خیانوش جہانپور نے مزید بتایا کہ نئے سامنے آنے والے کیسز میں سے 64 ایران کے دارالخلافہ ’تہران‘ میں رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اب تک یہ خطرناک وائرس ایران کے 24 صوبوں میں پھیل چکا ہے۔

    علاوہ ازیں ایران کے اعلیٰ حکام میں بھی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جن میں ایران کے نائب صدور میں سے ایک معصومہ ابتکار ، نائب وزیرِ صحت ارج ہریرجی اور ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ امور کے صدر‘مجتبیٰ ذوالنور‘ بھی شامل ہیں۔

    چین میں آج کورونا وائرس کے مزید 335 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 44 افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں جس کے بعد چین میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 2788 ہوگئی ہے جبکہ 36430 افراد وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

  • بچوں کے لیے کرونا وائرس کتنا خطرناک ہے ، ماہرین طب نے خبردارکردیا

    بچوں کے لیے کرونا وائرس کتنا خطرناک ہے ، ماہرین طب نے خبردارکردیا

    کراچی : بچوں کے لیے کرونا وائرس کتنا خطرناک ہے ، ماہرین طب نے خبردارکردیا ،اطلاعات کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈہیلتھ کے ڈائریکٹر ڈاکٹرجمال رضا کا کہنا ہے کہ بچوں میں کرونا وائرس پھیلنےکا خدشہ نہایت کم ہے، انہیں صرف احتیاط کروائیں اور نزلہ چھینکوں کی صورت میں اسکول کی چھٹی کروائیں۔

    تفصیلات کے مطابق کوروناوائرس نےدنیابھرمیں خوف پھیلا رکھا ، سربراہ قومی ادارہ صحت اطفال ڈاکٹرجمال رضا نے کرونا وائرس کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کرونا کوئی قاتل وائرس نہیں ہے، دنیابھرمیں اب تک 83000ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ، زیادہ تراموات80سال سےزائدعمر افراد کی ہوئیں۔

    ڈاکٹرجمال رضا کا کہنا تھا کہ 80 سال کے افراد پہلے سے مختلف مسائل کا شکار تھے جبکہ 25 سے 40 سال کی عمر کے افراد کی شرح اموات 0.2فیصد ہے، کرونا وائرس کی وجہ سے زیادہ پریشان ہونےکی ضرورت نہیں۔چینی تحقیق کے مطابق خواتین کے مقابلے میں مرد زیادہ کرونا وائرس کاشکارہورہےہیں جبکہ بچے وائرس سے سب سےکم متاثرہوئے۔

    انھوں نے کہا کہ بچوں میں کرونا وائرس پھیلنےکا خدشہ نہایت کم ہے، بچوں میں اگرنزلہ زکام ہوتواحتیاط کروائیں، عام حالات میں بچے کو نزلہ ، بخار اور کھانسی ہے تو اسکول نہ بھیجیں ، تاہم صحتمند بچوں کواسکول بھیجنے میں کوئی حرج نہیں۔

    ڈائریکٹر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈہیلتھ کا کہنا تھا کہ ماسک کےحوالےسے پریشان ہونےکی ضرورت نہیں ہے، ہر آدمی کو ماسک کی ضرورت نہیں ہے، ماسک کی ضرورت صرف مریض یارابطے میں رہنے والےکو ہے اور نزلےزکام کی صورت میں ماسک پہنیں۔

    یاد رہے عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ وائرس سےاموات کی شرح صرف دو فیصد ہے، اٹھانوےفیصد صحتیاب ہوجاتےہیں، کرونا وائرس سےمرنے والوں میں زیادہ تر تعدادعمر رسیدہ افراد کی ہے ، پہلے کسی موذی مرض میں مبتلا، دمے اور ساٹھ سال سےزائدعمرکےافراداس سے زیادہ متاثرہوئے ۔

  • کرونا وائرس : ایران کی دوسری بڑی شخصیت زد میں آگئی،پہلے نائب وزیرصحت تو اب نائب صدربرائے خواتین میں تشخیص

    کرونا وائرس : ایران کی دوسری بڑی شخصیت زد میں آگئی،پہلے نائب وزیرصحت تو اب نائب صدربرائے خواتین میں تشخیص

    تہران: کرونا وائرس : ایران کی دوسری بڑی شخصیت زد میں آگئی،پہلے نائب وزیرصحت تو اب نائب صدربرائے خواتین میں تشخیص ،اطلاعات کےمطابق ایرانی نائب وزیر صحت کے بعد نائب صدر برائے خواتین و خاندانی امور معصومہ ابتکار میں بھی کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی نائب صدر برائے خواتین و خاندانی امور معصومہ ابتکار میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے تاہم ان کی حالت فی الحال زیادہ سنگین نہیں اور وہ گھر پر ہی ہیں۔ترک خبرایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ مجتبیٰ زولنور بھی کوروناوائرس کا شکار ہوئے ہیں۔

    خیال رہے کہ ایران کے نائب وزیر صحت بھی دو روز پہلے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ ایران میں کورونا وائرس کے کیسز تیزی سے سامنے آرہے ہیں اور ایران میں آج 106 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

    ایران میں اب تک کورونا وائرس سے 245 افراد متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 26 افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔حالیہ دنوں میں ایران جانے والے دو پاکستانی شہریوں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد پاکستان نے ایران کے لیے براہ راست پروازیں معطل کردی ہیں۔

  • 24 گھنٹوں کے دوران 7 نئے ممالک میں کرونا وائرس کا پھیلنا سخت تشویش اوردنیا کےلیے خطرے کی گھنٹی ہے : عالمی ادارہ صحت

    24 گھنٹوں کے دوران 7 نئے ممالک میں کرونا وائرس کا پھیلنا سخت تشویش اوردنیا کےلیے خطرے کی گھنٹی ہے : عالمی ادارہ صحت

    جنیوا:24 گھنٹوں کے دوران 7 نئے ممالک میں کرونا وائرس کا پھیلنا سخت تشویش اوردنیا کےلیے خطرے کی گھنٹی ہے ،اطلاعات کےمطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس نے کہا ہے کہ کروناوائرس کی وبا عالمی سطح پر فیصلہ کن موڑ پر ہے، گزشتہ 24گھنٹے میں7 نئے ممالک میں کرونا رپورٹ ہوا۔

    ذرائع کے مطابق ڈی جی ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے، زندگی بچائی جاسکتی ہے، کرروناوائرس اب تک 44ملکوں میں رپورٹ ہوچکا ہے، چین سے باہر دیگر ملکوں میں کرونا کے 3ہزار474کیسز رپورٹ ہوئے۔

    عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس نے کہا کہ جن ممالک میں وائرس نہیں پہنچا وہ بھی اس سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔ چین اور جاپان میں صحت یاب مریضوں میں دوبارہ وائرس کی تشخیص ہوئی، جنوبی کوریا میں کرونا وائرس کے17ہزارکیسز رپورٹ ہوئے۔

    عالمی ادارہ صحت کا مزید کہنا تھا کہ ایران، اٹلی اور جنوبی کوریا میں وبائی مرض نے ثابت کیا وہ کس قابل ہے، کروناوائرس کی احتیاطی تدابیر کیلئے ہر ملک کو تیار ہونا ہوگا، یہ خوفزدہ ہونے کا نہیں بلکہ ایکشن لینے کا وقت ہے۔

  • 5 روپے کا ماسک 120 روپے میں فروخت کرنے والا دکاندار کس نے گرفتارکرلیا اہم خبرآگئی

    5 روپے کا ماسک 120 روپے میں فروخت کرنے والا دکاندار کس نے گرفتارکرلیا اہم خبرآگئی

    اسلام آباد:5 روپے کا ماسک 120 روپے میں فروخت کرنے والا دکاندار کس نے گرفتارکرلیا اہم خبرآگئی ،اطلاعات کےمطابق ملک میں کورونا وائرس کے 2 کیسز کی تصدیق کے بعد مختلف شہروں سمیت اسلام آباد میں بھی سرجیکل ماسک کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، جس پر اسلام آباد انتظامیہ نے ماسک کی زائد قیمت پر فروخت روکنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

    ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق ماسک زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کےخلاف کارروائی کی جارہی ہے اور دفعہ 144 کا نفاذ 2 ماہ تک رہے گا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران اسلام آباد کے علاقے ای الیون میں میڈیکل اسٹور پر چھاپے کے دوران ایک شخص کو گرفتار بھی کیا گیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق ملزم 5 روپے والا ماسک 120 روپے میں فروخت کر رہا تھا۔

    واضح رہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اسلام آباد اور راولپنڈی میں ماسک ناپید ہوگئے ہیں اور جہاں دستیاب ہیں وہ مہنگے داموں فروخت کررہے ہیں۔ادھر حکومت نے ملک بھرمیں ماسک کی سستے داموں فراہمی کے لیے اقدامات کا اعلان کردیا ہے

  • کیا یہ ہے بدلتا ہوا پنجاب؟ خاتون نے مسجد کے واش روم میں بچے کو جنم دے دیا

    کیا یہ ہے بدلتا ہوا پنجاب؟ خاتون نے مسجد کے واش روم میں بچے کو جنم دے دیا

    لاہور: کیا یہ ہے بدلتا ہوا پنجاب؟ خاتون نے مسجد کے واش روم میں بچے کو جنم دے دیا،اطلاعات کےمطابق ڈاکٹروں نے حاملہ خاتون کو ہسپتال میں داخل کرنے کے بجائے دھکے دے کر باہر نکال دیا جس کے خاتون نے مسجد کے واش روم میں بچے کو جنم دے دیا۔

    ذرائع ٕکے مطابق جناح ہسپتال میں ڈیلیوری کے لیے آنے والی خاتون کے ساتھ ڈاکٹروں نے بدتمیزی کی اور لیبر روم میں داخل کرنے کی بجائے دھکے دے کر باہر نکال دیاجس کے بعد خاتون نے جناح ہسپتال کی مسجد کے واش روم میں بچے کو جنم دیا۔

    آصفہ نامی خاتون کے شوہر حماد کا کہنا تھا کہ میں اپنی بیوی کو دو بجے جناح ہسپتال لے کر آیا، لیبر روم میں ڈاکٹروں نے داخل کرنے کی بجائے دھکے دے کر باہر نکال دیا، تاہم میری بیوی کو تکلیف زیادہ ہوئی تو مسجد کے واش روم میں لے گیا،واش روم میں میری بیوی نے بچے کو جنم دے دیا ۔

  • پریشان کن خبر: نومولودبچوں کی اموات میں پاکستان دنیامیں پہلےنمبر

    پریشان کن خبر: نومولودبچوں کی اموات میں پاکستان دنیامیں پہلےنمبر

    کراچی :پریشان کن خبر: نومولودبچوں کی اموات میں پاکستان دنیامیں پہلےنمبر،اطلاعات کےمطابق ایک سروے کے مطابق نومولود بچوں کی اموات میں پاکستان دنیا میں پہلےنمبرپرہے۔

    حالیہ سروے کے مطابق نومولود بچوں کی اموات میں پاکستان بدقسمتی سےدنیا میں پہلے نمبر پر ہے، پیدائش کے دن سے ایک ماہ کی عمر تک سب سے زیادہ بچے ہمارے یہاں لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ پاکستان میں صرف 66 فیصد بچوں کی امیونائزیشن ہوتی ہے۔ماہرین ِ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صحت مند نوجوان خواتین کی سب سے زیادہ اموات دورانِ زچگی ہوتی ہے۔

    ماہرین صحت کا کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان اورسندھ ہیلتھ کیئرکمیشن کےاشتراک سےمقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی تیسری پاکستان ہیلتھ کیئر سمٹ 2020 کے ٹیکنیکل سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ کرونا وائرس سےدنیاکی اقتصادی ترقی جمود کا شکار ہو گئی ہے

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ایران اور افغانستان میں کرونا وائرس پھیلنے کے بعد پاکستان کے لیے خطرات بڑھ گئے ہیں، ہمارا ہیلتھ کیئرسسٹم اتنا مضبوط نہیں کہ ایسی کسی وبا کی صورت میں ترقی یافتہ ممالک کی طرح قابو پاسکیں، ہمارے یہاں کوئی جدید وائرولوجی لیب بھی قائم نہیں ہوسکی۔

    تقریب سےڈاکٹرپیرزادہ قاسم رضا صدیقی، ڈاکٹرعذرااحسان، پروفیسر خالد شیفع، پروفیسر محمد سعید خان، پی این سی اے کے ڈائریکٹر جنرل عتیق الرحمن، ڈاکٹر فرحان عیسٰی، ڈاکٹر سید عمران علی شاہ، بریگیڈیر وقار شیخ خلیل، محمود باری اور دیگر نے خطاب کیا۔

  • کرونا وائرس کے حملے : سگریٹ نوشی کرنے والوں کو خبردار کردیا گیا

    کرونا وائرس کے حملے : سگریٹ نوشی کرنے والوں کو خبردار کردیا گیا

    کراچی :کرونا وائرس کے حملے : سگریٹ نوشی کرنے والوں کو خبردار کردیا گیا ،اطلاعات کےمطابق طبی ماہرین کے مطابق سگریٹ نوشی کرنے والوں کو بھی کورونا وائرس متاثر کر سکتا ہے-

    کراچی اسپتال کے ماہر انفیکشن ڈاکٹر فیصل محمود کے مطابق لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، کورونا وائرس س صح تمند شخص کو کچھ نہیں ہوتا، جن کے پھیپھڑے کمزور ہوں یا قوت مدافعت کم ہو تو وائرس اس کو زیادہ متاثر کرتا ہے، جو سگریٹ نوشی کرتے ہیں کورونا وائس انھیں بھی متاثر کر سکتا ہے۔

    ڈاکٹر فیصل محمود نے کہا کہ صحت مند افراد کو ماسک پہننے کی بھی ضرورت نہیں ہے لیکن حفاظتی تدابیر کے طور پر پانی کا استعمال زیادہ کریں۔ڈاکٹر فیصل محمود کہتے ہیں کہ جن کی عمر 40 سے کم ہو کورونا وائرس سے ان کی اموات تقریباً نا ہونے کے برابر ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کا کیس سامنے آنے کے بعد عوامی آگہی اور معلومات کے لیے ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہے۔اس کے علاوہ مختلف اسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز بھی بنا دیئے گئے ہیں اور کنٹرول روم بھی قائم کر دیئے گئے ہیں۔

  • کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق کے بعد سندھ حکومت نے اہم قدم اٹھا لیا

    کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق کے بعد سندھ حکومت نے اہم قدم اٹھا لیا

    ملک میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق کے بعد سندھ حکومت نے کورونا کو کنٹرول کے لیے ٹاسک فورس قائم کردی۔

    باغی ٹی وی : اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کی اور بتایا کہ ٹاسک فورس روزانہ انہیں بریفنگ دے گی۔ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں ایران سے آنے والے تقریباً 1500 افراد کی معمولات اکٹھا کرلی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ گزشتہ شام کراچی میںکورونا وائرس کا ایک کیس سامنے آیا، متاثرہ مریض کے ساتھ 28 افراد ایران گئے تھے جب کی اسکریننگ کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے اجلاس میں کورونا وائرس کے مریضوں کے ساتھ سفرکرنے والے 28 افرادکی بھی اسکریننگ کرنے کا کہا، سیکریٹری صحت نے بتایا کہ یہ تمام 28 لوگ خود بھی محکمہ صحت سے رابطے میں ہیں اور تعاون کر رہے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ان افراد کی تمام تفصیلات کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے، متاثرہ افراد کو اگر اسپتال میں نہیں رکھ سکتے تو گھروں میں قرنطینہ میں رکھیں۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ ڈاکٹرز کو ویڈیو پیغام جاری کرنے کی ہدایت بھی کی ۔وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ صحت کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو اشیاء اسپتالوں کے لیے چاہیے اس کی فوری خریداری کی جائے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ایران میں 2 فروری کو کورونا وائرس کے مریضوں کی تصدیق ہوئی تھی۔
    خیال رہے کہ کراچی کے ایک نوجوان میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے کہا ہے کہ 22 سالہ نوجوان یحییٰ جعفری ایران گیا تھا جہاں سے اس نے ہوائی جہاز کے ذریعے واپسی کی۔
    محکمہ سندھ کا کہنا ہے کہ یحییٰ جعفری نامی یہ نوجوان کو نجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
    واضح‌ رہے کہ حکمہ تعلیم بلوچستان نے کورونا وائرس کی وجہ سے صوبے کے تمام تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ بلوچستان حکومت نے میٹرک کے امتحانات بھی 15 مارچ تک ملتوی کردیے ہیں۔ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ذرائع ابلاغ سے ہنگامی بنیادوں پر خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ جو لوگ حالیہ دنوں میں چین اور ایران سے آئے ہیں وہ اپنا طبی معائنہ کرائیں

  • کورونا وائرس کی وجہ سے صوبے کے تمام تعلیمی ادارے کتنی دیر تک بندرہیں گے، اعلان کردیا گیا

    کورونا وائرس کی وجہ سے صوبے کے تمام تعلیمی ادارے کتنی دیر تک بندرہیں گے، اعلان کردیا گیا

    کورونا وائرس کی وجہ سے صوبے کے تمام تعلیمی ادارے کتنی دیر تک بندرہیں گے، محکمہ تعلیم بلوچستان نےاعلان کردیا
    باغی ٹی وی :محکمہ تعلیم بلوچستان نے کورونا وائرس کی وجہ سے صوبے کے تمام تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ بلوچستان حکومت نے میٹرک کے امتحانات بھی 15 مارچ تک ملتوی کردیے ہیں۔ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ذرائع ابلاغ سے ہنگامی بنیادوں پر خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ جو لوگ حالیہ دنوں میں چین اور ایران سے آئے ہیں وہ اپنا طبی معائنہ کرائیں۔

    کراچی کے ایک نوجوان میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے کہا ہے کہ 22 سالہ نوجوان یحییٰ جعفری ایران گیا تھا جہاں سے اس نے ہوائی جہاز کے ذریعے واپسی کی۔

    محکمہ سندھ کا کہنا ہے کہ یحییٰ جعفری نامی یہ نوجوان کو نجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

    وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اپنی ٹویٹ میں پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے دو افراد کی تصدیق کی ہے۔ تاہم انہوں نے بتایا ہے کہ دونوں کیس بھرپور طبی نگرانی میں ہیں اور اب ان کی حالت بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں، صورتحال کنٹرول میں ہے۔ میں اس سلسلے میں تفتان سے واپسی پر اہم پریس کانفرنس کرونگا۔