Baaghi TV

Category: صحت

  • امریکہ نے چین کو خوشخبری سنا دی :اہم پیشرفت، پہلی بار کروناوائرس کی ویکسین تیار کرلی گئی

    امریکہ نے چین کو خوشخبری سنا دی :اہم پیشرفت، پہلی بار کروناوائرس کی ویکسین تیار کرلی گئی

    واشنگٹن:امریکہ نے چین کو خوشخبری سنا دی :اہم پیشرفت، پہلی بار کروناوائرس کی ویکسین تیار کرلی گئی،اطلاعات کےمطابق چین سے پھیلنے والے کروناوائرس کو روکنے کے لیے اہم پیشرفت سامنے آگئی، سائنس دانوں نے پہلی بار کروناوائرس کی ویکسین تیار کرلی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں طبی کمپنی کے سائنس دانوں نے سر جوڑ کر اس مہلک وائرس کا توڑ نکال لیا۔ اس اہم پیشرفت میں دیگر معیاری لیبارٹری سے خصوصی تعاون حاصل رہا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ویکسین تو تیار کرلی گئی ہے تاہم اس کے استعمال کو یقینی بنانے کے لیے مزید دو سال لگیں گے۔ مذکورہ ویکسین کو پہلے جانوروں میں ٹیسٹ کیا جائے گا جس کے بعد اسپتالوں کو فراہم کی جائے گی۔سائنس دانوں نے بتایا کہ کروناوائرس کی ویکسین کو ابھی انسانوں پر استعمال نہیں کیا گیا۔ اس ویکسین کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا تو یہ کینسر کے مریضوں کے لیے استعمال کی جاسکتا ہے جو مفید ثابت ہوگی۔

    خیال رہے کہ چین میں مہلک ترین کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 2236 ہو گئی، چینی حکام کا کہنا ہے کہ وائرس کے متاثرین کی تعداد میں کمی آ رہی ہے تاہم متاثرہ افراد کی ہلاکتوں کا سلسلہ نہیں روکا جا سکا۔

    کرونا وائرس سے روز سو سے زائد افراد ہلاک ہو رہے ہیں، چین کے مشرقی علاقے کی جیل میں بھی 207 قیدیوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جب کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں چین میں 889 نئے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، اور مجموعی کیسز کی تعداد 75 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

  • چین میں موت کا راج :  کورونا وائرس سے مزید 118 افراد ہلاک، دوا کی آزمائش بھی شروع

    چین میں موت کا راج : کورونا وائرس سے مزید 118 افراد ہلاک، دوا کی آزمائش بھی شروع

    بیجنگ:چین میں موت کا راج : کورونا وائرس سے مزید 118 افراد ہلاک، دوا کی آزمائش بھی شروع،اطلاعات کےمطابق چین میں کورونا وائرس سے مزید 118 افراد ہلاک ہونے کے بعد اموات کی تعداد 2 ہزار 236 ہو گئی۔

    چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق کورونا وائرس کے مزید 889 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 75 ہزار 465 ہو گئی ہے۔چین سے باہر کورونا وائرس سے اب تک 11 ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ ایک ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔چینی حکام کا کہنا ہے کہ وائرس کے متاثرین کی تعداد میں کمی آ رہی ہے تاہم متاثرہ افراد کی ہلاکتوں کا سلسلہ نہیں روکا جا سکا ہے۔

    چین میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی مدد سے کورونا وائرس کے علاج کے لیے 2 ادویہ کی آزمائشی جانچ شروع کر دی گئی ہے، ان ادویہ کے نتائج 3 ہفتوں میں سامنے آئیں گے۔جنوبی کوریا میں بھی 156 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں جب کہ جاپان سے آسٹریلیا پہنچنے والے دو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، یہ دونوں افراد جاپان میں لنگر انداز بحری جہاز میں سوار تھے۔

    ایران میں کورونا وائرس کے مزید تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، دوسری جانب یوکرین میں بھی ووہان سے آنے والوں کو قرنطینہ لے جانی والی بس پر لوگوں نے پتھراؤ کر دیا، روڈ بلاک کئے اور ٹائر جلائے۔پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس کے بعد متعدد افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔

  • کرونا وائرس چین کے ہمسائیہ ممالک میں داخل ہونے گا ، ایران میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق

    کرونا وائرس چین کے ہمسائیہ ممالک میں داخل ہونے گا ، ایران میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق

    تہران: کرونا وائرس چین کے ہمسائیہ ممالک میں داخل ہونے گا ، ایران میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق،اطلاعات کےمطابق ایران میں دو مریضوں کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں ممالک میں پہلے اسلامی ملک ایران کا اضافہ ہو گیا ہے جہاں 4 مریضوں کے موزی وائرس سے علامتیں ملنے کے باعث ٹیسٹ کرائے گئے جن میں سے 2 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جب کہ دو مریضوں میں انفلوئنزا تشخیص ہوا ہے۔

    ایران کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے دونوں مریضوں کا تعلق تہران کے جنوب میں واقع شہر قم سے ہے تاہم دونوں مریضوں کی حالت خطرے باہر بتائی جارہی ہے۔

    دو مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد قُم میں صحت کے مراکز میں ایمرجنسی الرٹ جاری کردیا گیا ہے جب کہ قم سے باہر جانے اور آنے والے شہریوں کا طبی ڈیٹا جمع کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 74 ہزار سے زائد مریض متاثر ہوئے ہیں۔ یہ وائرس اب تک 2 درجن سے زائد ممالک میں پہنچ چکا ہے۔

  • فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی طالبات کو سنائی ڈاکٹر یاسمین راشد نے بڑی خوشخبری

    فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی طالبات کو سنائی ڈاکٹر یاسمین راشد نے بڑی خوشخبری

    فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی طالبات کو سنائی ڈاکٹر یاسمین راشد نے بڑی خوشخبری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کی صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے بدھ کے روز فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے گرلزہاسٹلزکے نیوبلاک کاسنگ بنیادرکھ دیا۔

    اس موقع پروائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرعامرزمان خان، رجسٹرارمنیزہ قیوم، پروفیسرنورین اکمل، پرووائس چانسلرپروفیسرشیریں خاور، صدراولڈفاطمہ جناح گریجوایٹ ایسوسی ایشن مسرت سہیل، ڈاکٹرمالکہ رانا، شاہین روحی کے علاوہ فیکلٹی ممبران اورطالبات کی کثیرتعدادنے شرکت کی

    ۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے گرلزہاسٹل کے نیوبلاک کے سنگ بنیادکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گرلز ہاسٹل کے نیوبلاک کاسنگ بنیادرکھتے ہوئے بڑی خوشی محسوس ہورہی ہے، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے گرلزہاسٹل کے نیوبلاک کی تعمیرپر26 کروڑروپے کی لاگت آئے گی جس سے گرلزہاسٹل کے نیوبلاک میں مزید131 طالبات کورہائش کی سہولت میسرآئے گی۔

    ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ طالبات کی سہولت کیلئے یہاں اوورہیڈبرج بھی تعمیرکیاجارہاہے، گنگارام ہسپتال میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال اگلے دوسال میں مکمل ہوجائے گا، لاہورکے باہرسے آنے والے بچوں کورہائش کے مسائل کاسامناہوتاہے۔ گرلزہاسٹل کا نیوبلاک چھ منزلوں پرمشتمل ہوگا، یونیورسٹی میں سوئمنگ پول اورجمنیزیم بھی بنائے جارہے ہیں، طالبات سے ہمیشہ اچھے نتائج کی توقع رہتی ہے۔

    صوبائی وزیر نے کہاکہ پورے پنجاب میں صحت انصاف کارڈتقسیم کئے جاچکے ہیں،پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کویقینی بنایاجارہاہے

    ۔وائس چانسلر پروفیسر عامر زمان خان نے کہاکہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں پہلے سے ہی ایک ہزارسے زائدطالبات کورہائش کی سہولت حاصل ہے۔پروفیسرعامرزمان خان نے گرلزہاسٹل کے نیوبلاک کے سنگ بنیادپرصوبائی وزیرصحت کی آمدپران کا شکریہ اداکیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیرصحت، وائس چانسلر، فیکلٹی ممبران اورطالبات نے منصوبہ کی تکمیل اورکامیابی کیلئے دعا بھی کی

  • کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد صحت یاب ہونے تک ووہانی طالبعلم کی کہانی

    کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد صحت یاب ہونے تک ووہانی طالبعلم کی کہانی

    کورونا وائرس میں مبتلا ایک ایسے نوجوان کی کہانی اس کی زبانی جان لیں کہ اس مرض کے مریض کے دن کیسے گزرتے ہیں ایک ایسے نوجوان کی کہانی جس کا انفیکشن سے صحت مند ہونے تک کا سفر کسی بھیانک خواب سے کم نہیں جس کے دوران اسے متعدد ہسپتالوں میں جانا پڑا علامات اتنی شدت اختیار کرگئی تھیں کہ اسے لگا کہ وہ مرنے والا ہے جبکہ پولیس کی نگرانی میں قرنطینہ کے عمل سے بھی گزرنا پڑا

    ٹائم میگزین کی رپورٹ میں ووہان چین کا شہر جہاں سے یہ کورونا وائرس پھیلنا شروع ہوا کے 21 سالہ طالبعلم کی کورونا انفیکشن سے صحت مند ہونے تک کی کہانی بیان کی گئی ہے

    کرونا وائرس کا توڑ؛خون کے بدلے خون،ڈاکٹروں نے امید وابستہ کرلی


    21 جنوری کو اس طالبعلم کو اس وقت شک ہوا ہے کہ وہ اس وائرس کا شکار ہوچکا ہے جب وہ بہت زیادہ کمزوری محسوس کرنے لگا اس نے اپنا درجہ حرارت چیک کیا جو بڑھ چکا تھا

    یہ وہ وقت تھا جب کورونا وائرس کے حوالے سے زیادہ معلومات حاصل نہیں ہوسکی تھی مگر انتظامیہ کی جانب سے تصدیق ہوچکی تھی کہ یہ مرض انسانوں کے درمیان تیزی سے پھیل رہا ہے اور 11 ملین انسان میں یہ پھیل چکا ہے

    نصف شب کو طالبعلم ووہان کے ٹونگ جی ہسپتال پہنچا جہاں کے ویٹنگ روم میں اس جیسے افراد کا رش تھا اور طالبعلم کو معلوم تھا کہ اسے ٹیسٹ کے لیے گھنٹوں تک انتظار کرنا ہوگا اس نے بتایا کہ میں خوفزدہ تھا لاتعداد کیسز کا ڈیٹا میزوں پر اکٹھا ہورہا تھا اور ہر ڈاکٹر نے حفاظتی کپڑے پہنے ہوئے تھے ایسا میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا

    اگلے 2 ہفتے سے زائد وقت تک اس طالبعلم کا وقت ڈپریشن اور ذہنی بے چینی کے ساتھ گزرا جس دوران وہ یہ تصدیق کرنے کی کوشش کرتا رہا کہ وہ اس وائرس کا شکار ہوچکا ہے اور علامات کی شدت میں اضافے کا علاج کراسکے وہ ان چند خوش قسمت افراد میں سے ایک ہے جو اس بیماری کو شکست دینے میں کامیاب رہا کیونکہ اس کے والد ایک ہیلتھ ورکر ہیں جس کی وجہ سے اس نوجوان کو ووہان کی بیشتر آبادی سے پہلے اس کے خطرات کا علم ہوچکا تھا
    https://time.com/5783838/coronavirus-symptoms-wuhan-survivor/
    چین کے صوبے ہوبی چین کا صوبہ ووہان اس کا دارلحکومت ہے میں اس وائرس سے اب تک ایک ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ ہسپتالوں میں بستروں ٹیسٹنگ کٹس اور دیگر بنیادی طبی آلات کی شدید کمی ہے جس کی وجہ سے متعدد افراد کو تشخیص کے عمل میں کئی گھنٹوں تک لائن میں کھڑا ہو نا پڑتا

    چین نے ہوبی کے بیشتر حصوں کو قید کرلیا ہے ، اور اس وبا نے دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کے کچھ حصوں کو بند کردیا ہے جس کی وجہ سے پوری دنیا کے سائنس دانوں نے اپنا علاج تلاش کیا ہے

    کرونا وائرس کے نقصانات اپنی جگہ مگرسوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانے سے معاملہ پچیدہ ہوسکتا ہے، مبشرلقمان


    جس رات پہلی بار چینی طالبعلم نے علاج کے حصول کی کوشش کی وہ ایک چھوٹے ہسپتال سے ادویات کے حصول میں کامیاب رہا ٹونگجی میں انتظار ترک کرنے کے بعد چونکہ اس کی علامات بہت زیادہ شدید نہیں تھیں تو ڈاکٹروں نے اسے گھر جا کر خود کو الگ تھلگ یا قرنطینہ میں رکھنے کی ہدایت کی

    یماری کے ساتھ اگلے 4 دن بہت شدید ظالمانہ اور سخت ثابت ہوئے اور مجھے تیز بخار اور پورے جسم میں شدید درد کا سامنا ہوا میں نے یہ دن جاپانی کارٹون دیکھتے ہوئے گزارے تاکہ ذہن کا دھیان تکلیف سے ہٹا سکے

    کرونا وائرس کا گلگت بلتستان میں بھی مشتبہ مریض سامنے آ گیا


    4 دن بعد وہ دوبارہ ہسپتال پہنچا تو وائرس کے پھیلاﺅ کے اقدامات کیے جارہے تھے ووہان حکومت نے شہر کو مقفل کردیا تھا اور حالات اچانک بدل گئے تھے سڑکیں خالی ہو گئیں تھیں جبکہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا تھا اور رہائشیوں کو اس بات کا یقین نہیں تھا کہ اگر حتی کہ انہیں اپنے اپارٹمنٹ چھوڑنے کی اجازت بھی دی گئی ہے

    اس وقت تک میری حالت زیادہ خراب ہوچکی تھی اور میں ایسے کھانس رہا تھا جیسے میں مرنے والا ہوں

    ہسپتال میں متعدد سی ٹی ٹی اسکینز سے معلوم ہوا کہ یہ طالبعلم نوول کورونا وائرس کا شکار ہوچکا ہے جو اس کے پھیپھڑوں تک پھیل چکا ہے مگر ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اس کا کیس اتنا سنگین نہیں کہ اس کا نیو کلیک ایسڈ ٹیسٹ وائرس کا جینیاتی سیکونس استعمال کرکے متاثر ہونے کی تصدیق کرنے والا ٹیسٹ کیا جائے کیونکہ وہ ٹیسٹ کٹس کی کمی کے باعث انہیں زیادہ بیمار افراد کے لیے محفوظ رکھنا چاہتے تھے

    ہوبے میں وائرس کو قابو کرنے میں تشخیص ایک بڑی سخت ثابت ہونے والی خطرہ بن کر ابھری ہےجہاں ان لوگوں کی تعداد ہے جو انھیں اس بات کا خدشہ دیتے ہیں کہ وہ انفیکشن کا شکار ہیں اسپتالوں کی توثیق کرنے کی صلاحیت سے کہیں زیادہ ہے

    جمعرات کو ، ہوبے نے ان مریضوں کی گنتی شروع کی جو سی ٹی امیجنگ کے ذریعہ تشخیص کرنے والوں کے ساتھ ساتھ نیوکلیک ایسڈ کٹس کے ساتھ مثبت جانچ پڑتال کرتے تھے ، جس کے نتیجے میں تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد میں 45 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا تھا ،قریب 50،000 افراد اس میں مبتلا تھے

    جیسا کہ دوسری بار ہسپتال سے گھر واپسی پر بھی اس کو معلوم نہیں تھا کہ نہ جانے اسے وائرس تھا یا نہیں اس کے بھائی اور دادی نے بھی انفیکشن کی علامات ظاہر کرنا شروع کردیں

    راتوں رات ،اس کی حالت اس حد تک خراب ہوگئی کہ اسے لگا کہ وہ مر سکتا ہےانہوں نے کہا "میں نے سوچا کہ میں دوزخ کے دروازے پر دستک دے رہا ہوں

    برطانیہ کےبعد امریکہ کرونا وائرس کی زد میں نیویارک کے شہرمیں کرونا وائرس کی موجودگی سے امریکیوں پرخوف اورموت کے سائے


    یہ نوجوان اس وقت ایک مرتبہ پھر ہسپتال واپس گیا جب اس کا درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے آئی وی ڈراپ اور Kaletra کا استعمال کرایا یہ ایچ آئی وی کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی ادویات کا امتزاج ہے جس کے استعمال سے وائرس سے مقابلے میں کچھ کامیابی ملی ہے

    ان ادویات کے کمبی نیشن کے استعمال سے طالبعلم کا درجہ حرارت دن کے اختتام تک 37 ڈگری تک گرگیا اور علامات ظاہر ہونے کے ایک ہفتے بعد یہ ایک اہم موڑ پر پہنچ گیا

    اس نوجوان طالبعلم کی حالت میں مسلسل بہتری آتی رہی اور پھر اسے 29 جنوری کو آخر کار ٹیسٹ کٹ مل گئی، جس نے وائرس کی تصدیق کردی

    ڈاکٹروں نے اسے اینٹی وائرل دوا Aluvia کی 5 روز کی مقدار دی اور اسے واپس 3 بیڈ روامز پر مشتمل گھر پر قرنطینے کے لیے بھیج دیا، کیونکہ ہسپتال میں اتنے بستر نہیں تھے جہاں اسے رکھا جاسکتا

    9 دن بعد 7 فروری کو ایک بار پھر نیوکلیک ایسڈ ٹیسٹ میں اس نوجوان میں وائرس کی موجودگی نیگیٹو ظاہر ہوئی مگر نوجوان کے لیے حالات میں تبدیلی نہیں آئی، کیونکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں میں شدید پریشانی اور اذیت کی رپورٹس کے باعث مقامی حکومت نے طالبعلم کو ایک ہوٹل میں قرنطینہ میں ڈال دیا، جسے عارضی ہسپتال کا درجہ دیا گیا تھا پولیس اس کے باہر تعینات تھی تاکہ کوئی بھی ہوٹل سے باہر نہ جاسکے یا داخل نہ ہوسکے

    5 دن بعد اس نوجوان کو گھر جانے کی اجازت دی گئی اور 3 ہفتوں سے زائد دورانیے کا یہ بحران ختم ہوا وہ ڈاکٹروں اور نرسز کو سیلوٹ کرتا ہے جنہوں نے اپنی زندگیاں خطرے میں ڈال کر اس کی مدد کی کچھ ڈاکٹروں نے اسے بتایا تھا کہ انہیں شک ہے کہ وہ خود وائرس کا شکار ہوچکے ہیں، مگر پھر بھی مریضوں کا علاج جاری رکھے ہوئے ہیں

    بہت ساری چینیوں کی طرح ، آپ بھی اس وباء پر حکومت کے ردعمل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں ، خاص طور پر مقامی عہدیداروں کا سست ابتدائی ردعمل جس کا مطلب ہے کہ جلد ہی وائرس پر قابو پانے کا ایک قیمتی موقع ضائع کردیا گیا تھا ہوبے میں کمیونسٹ پارٹی کے دو انتہائی سینئر کارکنوں کو جمعرات کو تبدیل کردیا گیا ، کیونکہ بیجنگ اسپرلنگ بحران پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے

    ہوبے نے ایک کے بعد ایک موقع سے محروم کردیا جب وہ چیزوں کو لپیٹنے میں رکھنے کی کوشش کر رہے تھے "اگر حکومت ایک ماہ قبل معلومات کو چھپی نہ رکھتی تو معاملات اس مقام تک نہیں پہنچ سکتے تھے”

  • پاکستانی طالبعلموں کوکھانے کے لیے کیا دیا جاتا ہے حیران،پریشان کردینے والی خبرسے والدین کے دل دہل گئے

    پاکستانی طالبعلموں کوکھانے کے لیے کیا دیا جاتا ہے حیران،پریشان کردینے والی خبرسے والدین کے دل دہل گئے

    ہبوئی :پاکستانی طالبعلموں کوکھانے کے لیے کیا دیا جاتا ہے حیران،پریشان کردینے والی خبرسے والدین کے دل دہل گئے ،اطلاعات کےمطابق باغی ٹی وی کو چین کے صوبے وہان کی ہبوئی یونیورسٹی میں جس طرح پاکستانی طالب علم اپنے آپ کو زندہ رکھنے کے لیے کن کن تکالیف سے گزرتے ہیں ، چین سے اس حوالے سے آنے والی ویڈیو نے والدین کی نیندیں حرام کردیں

    باغی ٹی وی کے مطابق ہبوئی یونیورسٹی کی طرف سے پاکستانی طالب علموں کوکھانے کے لیے پہلی تو بات کچھ ملتا نہیں اوراگرکوئی چیزمل جائے تو وہ کھانے کے قابل نہیں رہتی ،،یہی وجہ ہے کہ آج تاریخ اپنے آپ کو پھر دہرا رہی ہےکہ جنگلوں کے پتے کھا کھاکرمسلمانوں نے اسلام کا علم بلند کیا اورآج بھی وہی کیفیت برپا ہے

    ذرائع کےمطابق پاکستانی طالب علموں کو کھانے کے لیے ابلی ہوئی کائی دی جاتی ہے ، جس کو کھانا کسی انسان کے بس ک بات نہیں ، اس سے پہلے آج شام تک چین کے صوبے وہان سے طالب علموں نے معروف صحافی مبشرلقمان کواسی قسم کی صورت حال سے آگاہ کیا تھا ، جس پر انہوں‌نے بھرورانداز میں اپنے ان بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے معاملے اور پریشانی کو وزیراعظم تک پہنچانے کا عہد کیا تھا

    یاد رہے کہ

  • ایک کروڑ افریقی کرونا وائرس سے ہلاک ہوسکتے ہیں‌، مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس نے ریڈ الرٹ جاری کردیا

    ایک کروڑ افریقی کرونا وائرس سے ہلاک ہوسکتے ہیں‌، مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس نے ریڈ الرٹ جاری کردیا

    قاہرہ :ایک کروڑ افریقی کرونا وائرس سے ہلاک ہوسکتے ہیں‌، مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس نے ریڈ الرٹ جاری کردیا ،اطلاعات کےمطابق مائکروسوفٹ کے بانی اوردنیا کے معاملات پرنظررکھنے والی اہم شخصیت بل گیٹس نے خبردارکیا ہےکہ اگرکروناوائرس پرقابونہ پایا گیا توپھرافریقہ کے ایک کروڑ س زائد انسانوں کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے

    ذرائع کےمطابق بل گیٹس نے یہ الرٹ اس میٹنگ کے ختم ہونے کے چند گھنٹے بعد جاری جو سیٹل میں جاری تھی اور اس میٹنگ میں کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کے حوالے سے بات چیت ہورہی تھی

    کرونا وائرس سے افریقہ میں ہلاکتوں کی دلیل دیتے ہوئے بل گیٹس کا کہنا تھا کہ ایک تو یہ وائرس بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے اور دوسرا افریقہ کے غریب ممالک جہاں‌پہلے صحت کی سہولتیں میسر نہ ہونے کے برابر ہیں‌ ،انہوں نے کہا کہ اگریہ حال رہا تو پھر اس بات کا قوی امکان ہے کہ اس وائرس کی زد میں آکر 10 ملین افراد کے ہلاک ہونے کی خبردے دی ہے

  • چین میں پھنسے ہوئے طالب علموں کے والدین کا حکومتی رویے کے خلاف مظاہرہ ، ان کے پیاروں کو جلد ملک لانے کا مطالبہ

    چین میں پھنسے ہوئے طالب علموں کے والدین کا حکومتی رویے کے خلاف مظاہرہ ، ان کے پیاروں کو جلد ملک لانے کا مطالبہ

    کراچی :چین میں پھنسے ہوئے طالب علموں کے والدین کا حکومتی رویے کے خلاف مظاہرہ ، ان کے پیاروں کو جلد ملک لانے کا مطالبہ ،باغی ٹی وی کےمطابق چین کے صوبے وہان میں پھنسے ہوئے پاکستانی طالب علموں کے والدین ،بہن بھائیوں اوردیگررشتہ داروں نے ان طالب علموں کو وطن واپس نہ لانے پرحکومت کے رویے کے خلاف سخت مظاہرہ کیا

     

    کراچی سے ذرائع کےمطابق تقریب 100 سے زائد بذرگ شہریوں نے اپنے پیاروں دل کے پاروں اورآنکھوں کے تاروں کو جلد از جلد چین سے واپس لانے کا مطالبہ کیا ہے ، ان شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ ان کے پیارے چین میں ایک سخت مشکل صورت حال سے دوچار ہیں‌ براہ کرم ان کو واپس لایا جائے

    ذرائع کےمطابق ان مظاہرین کا مطالبہ اوراحتجاجی کلمات وہی ہیں‌ جو چند گھنٹے قبل معروف صحافی مبشرلقمان نے اپنے یوٹیوب چینل پرچین سے طلباء کے فون کے بعد صورت حال واضح کی

    کراچی سے ذرائع کےمطابق اس وقت صورت حال بہت جزباتی تھی جب والدین اپنے پیاروں کی یاد میں بار بار آنکھیں‌ بھر آتے تھے ، اور ان کی آنکھوں میں ایک تڑپ تھی جسے حکمران طبقہ نظرانداز کیئے ہوئے ہے ، ادھر ذرائع کےمطابق ان والدین نے ہاتھ جوڑتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ ان کے بیٹوں اوربیٹیوں کو جلد از جلد واپس وطن لائے

  • ہانگ کانگ میں بھی کرونا وائرس سے اموات کا سلسلہ شروع ہوگیا

    ہانگ کانگ میں بھی کرونا وائرس سے اموات کا سلسلہ شروع ہوگیا

    ہانگ کانگ:چین کے بعد کرونا وائرس نے دیگرعلاقوں میں بھی اپنے اثرات دکھانے شروع کردیئے ہیں، ادھر اطلاعات کےمطابق ہانگ کانگ میں بھی کرونا وائرس سے اموات کا سلسلہ شروع ہوگیا

     

    ہانگ کانگ س ذرائع کےمطابق کرونا وائرس سے ہانگ کانگ میں جو ہلاکت کا سلسلہ شروع ہوا ہے ا س ک نتیجے میں ہانگ کانگ کا ایک 61 سالہ شخص اس وائرس کی زد میں‌آکر ہلاک ہوگیا ہے ،ذرائع کےمطابق اس کے ٹیسٹ کئے گئے تھے جن کے بعد اس بات کا انکشاف ہوا کہ اس مذکورہ شخص کو کرونا وائرس نے اپنی گرفت میں لے لیا ہے

    ہانگ کانگ کے ذرائع نے بتا یا ہے کہ مذکورہ شخص نے ماض قریب میں کسی دوسرے ملک کا سفر بھی نہیں‌کیا پھربھی کرونا وائرس کی وجہ سے بیمار تھا ،ادھر ‌ذرائع کےمطابق چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب یہ تعداد 1700 کے قریب لگ بھگ پہنچ گئی ہے

  • کرونا وائرس سے متاثرہ 40 امریکی باشندوں کوجاپانی بحری جہاز سے اتاردیا گیا

    کرونا وائرس سے متاثرہ 40 امریکی باشندوں کوجاپانی بحری جہاز سے اتاردیا گیا

    نیویارک:کرونا وائرس سے متاثرہ 40 امریکی باشندوں کوجاپانی بحری جہاز سے اتاردیا گیا ،اطلاعات کےمطابق کرونا وائرس نے نہ صرف ہواوں کے ذریعے ملکوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے بلکہ اب تو کرونا وائرس نے زیرآب چلنے والے بحری جہازوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ،

    باغی ٹی وی کے مطابق پچھلےچند گھنٹوں کے دوران اس حوالے سے بڑی پیش رفت ہوئی ہے اوراہم واقعات پیش آئے ہیں، ادھر ذرائع کےمطابق ایک جاپانی بحری جہاز پرسفر کرنے والے 40 سے زائد امریکیوں کو اس لیے اس جہاز سے اتار دیا گیا ہے کیونکہ یہ امریکی کرونا وائرس کی زد میں آگئے تھے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ 3 فروری کو یہ بحری جہاز ہانگ کانگ کی بندرگاہ پرلنگراندازہوا تھا جہاں اس میں ایک ایسا شخص سوار ہوا تھا جو کہ کرونا وائرس سےمتاثرہوگیا تھا ،

    تاہم تھوڑے ہی دنوں کے بعد اس جہاز میں سوار 70 افراد کویہ وائرس لاحق ہوگیا تھا اورآخری اطلاعات کےمطابق اب ان مریضوں کی تعداد 355 سے تجاوز کرگئی ہے ، اور دلچسپی والی بات یہ ہےکہ متاثر ہونے والے سب امریکی ہیں