Baaghi TV

Category: صحت

  • سوشل میڈیا پر جانوروں میں کرونا وائرس کی خبریں جھوٹ کا پلندہ، حکومت

    سوشل میڈیا پر جانوروں میں کرونا وائرس کی خبریں جھوٹ کا پلندہ، حکومت

    سوشل میڈیا پر جانوروں میں کرونا وائرس کی خبریں جھوٹ کا پلندہ، حکومت

    باغی ٹی وی :سوشل میڈیا پر جانوروں میں کرونا وائرس کی خبریں جھوٹ کا پلندہ ہیں منسٹری آف نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ حکومت پاکستان کی طرف سے جاری ہونے والے ایک اعلامیہ میں سوشل میڈیا پر چلنے والی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس میں کرونا وائرس کی وجہ سے اگلے 60 دنوں تک مٹن گوشت کے استمال کو خطرناک ظاہر کیا جارہا ہے وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ مخدوم خسرو بختیار کی ہدایات پر ڈاکٹر خورشید احمد کمشنر مویشی پال حکومت پاکستان کی طرف سے جاری ہونے والے ایک مراسلہ میں سوشل میڈیا پر چلنے والی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان میں مویشیوں میں کہیں بھی کرونا وائرس رپورٹ نہیں ہوا پاکستان کے عوام سوشل میڈیا پر چلنے والی غلط افوہوں پر کام نہ دھریں اور گوشت کا استعمال جاری رکھیں پاکستان میں کسی بھی جگہ بھیڑ بکریوں یا دیگر جانوروں میں کرونا وائرس نہیں ہے

  • کے پی کے اور سندھ میں پولیو کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے

    کے پی کے اور سندھ میں پولیو کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے

    اسلام آباد:پولیوپاکستانیوں کی جان چھوڑنے کا نام ہی نہیں لے رہا ، اطلاعات کےمطابق خیبر پختون خوا (کے پی کے) اور سندھ میں پولیو کے مزید 2 نئے کیسز سامنے آگئے۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے ضلع ٹانک میں 11 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے۔

    پشاور سے محکمہ صحت کے حکام کے مطابق 11 جنوری کو متاثرہ بچے کے نمونے لے کر ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھیجے گئے تھے جب کہ بچے کو پولیو سے بچاؤ کی کوئی ویکسین بھی نہیں دی گئی تھی۔

    محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق نیا کیس سامنے آنے کے بعد رواں سال صوبہ بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 3 ہوگئی ہے جب کہ گزشتہ سال صوبہ بھر میں پولیو کے 92 کیسز رپورٹ کیے گئے تھے۔

  • پاکستانی ڈاکٹرز بغیرسرجری دل کے والوتبدیل کرنے میں کامیاب ہوگئے

    پاکستانی ڈاکٹرز بغیرسرجری دل کے والوتبدیل کرنے میں کامیاب ہوگئے

    اسلام آباد:پاکستانی ڈاکٹرز بغیرسرجری دل کے والوتبدیل کرنے میں کامیاب ہوگئے،اطلاعات کےمطابق شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آ باد میں پہلی بغیر سرجری دل کے والو کی تبدیلی TAVI Transcatheter Aortic Valve Implantation کے ذریعہ کی گئی۔

    باغی ٹی وی کےمطابق شفا انٹرنیشنل ہسپتال ، اسلام آ باد میں شعبہ کارڈیالوجی کی ٹیم نے دل کے والو کی تبدیلی کے لیے جدید اور منفرد علاج یعنی Transcatheter Aortic Valve Implantation TAVIکا پہلا پروسیجر کامیابی کے ساتھ سر انجام دیا ۔ کارڈیالو جی ٹیم نے یہ پروسیجر ایک عمر رسیدہ مریض پر سر انجام دیا جو کہ دل کے پیچیدہ عارضے میں مبتلا تھے۔ یہ طریقہ علاج ان مریضوں کے لیے موزوں ہے جن کے دل کے والوز کو آ پریشن کے ذریعے تبدیل کرنا نقصان دہ ثا بت ہو سکتا ہے۔

    TAVIتیکنیک انٹروینشنل کارڈیالوجی کے شعبہ میں عالمی سطح پر ایک متبادل اور اہم پیش رفت کے طور پر سامنے آ ئی ہے۔ شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں TAVIپروسیجر ڈا کٹر اسد اکبر خان (کنسلٹنٹ انٹروینشنل کارڈیالو جسٹ) کی سربراہی میں سر انجام دیا گیاجو کہ امریکہ میں 500سے زائد TAVIپروسیجرز سر انجام دے چکے ہیں۔

    ماضی میں مریضوں کے Aortic Valveکی تبدیلی اوپن ہارٹ سرجری کے ذریعے کی جاتی تھی جبکہ اس نئے انٹروینشنل پروسیجر کی بدولت مریض کے دل کے والو کی تبدیلی ٹانگ میں ایک چھوٹے سے کٹ کی مدد سے Transcatheter کی رسائی کو ممکن بنا کر کی جاتی ہے۔شفا انٹرنیشنل ہسپتال مریضوں کے بہتر معالجے کے لیے جدید طریقہ علاج متعارف کروانے کے لیے پر عزم ہے۔

  • صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد اسلام آباد کس اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے گئیں، خبرنے کھلبلی مچادی

    صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد اسلام آباد کس اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے گئیں، خبرنے کھلبلی مچادی

    لاہور: وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے اسلام آباد میں وزارت صحت کے اہم اجلاس میں شرکت کی،جس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا، صوبائی وزیرپاپولیشن اینڈویلفیئرپنجاب کرنل(ر) ہاشم ڈوگر، صوبائی وزیرزراعت بلوچستان، صوبائی وزیرکمیونیکیشن اینڈورکس خیبرپختونخواہ ودیگرافسران نے شرکت کی۔

    اجلاس میں لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام، ہیپاٹائٹس سی پرقابوپانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات، خاندانی منصوبہ بندی اورمختلف ورٹیکل پروگرامزبارے تفصیلی جائزہ لیاگیا۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے شرکاء کوصحت کے شعبہ میں اٹھائے گئے اقدامات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

     صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ پنجاب میں ہیپاٹائٹس سی پرقابوپانے اورخاندانی منصوبہ بندی کیلئے ٹھوس اورمؤثر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ورٹیکل پروگرامزکے ذریعے صوبہ میں ہزاروں مریضوں کومفت علاج معالجہ اورادویات کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کواپ گریڈکیاجارہاہے۔

    کروناوائرس کے حوالہ سے ایئرپورٹس پرمسافروں کی سکریننگ کے عمل میں مکمل معاونت کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر) عثمان یونس کرونا وائرس پرقابوپانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کاخودجائزہ لے رہے ہیں۔
    ٭٭٭٭

  • "ہو گا صاف پاکستان” ڈیٹول کی ملک کو صاف ستھرا بنانے اور صحت مند ماحول پیدا کرنے کی مہم،آئی بی اے کا بھرپورتعاون

    "ہو گا صاف پاکستان” ڈیٹول کی ملک کو صاف ستھرا بنانے اور صحت مند ماحول پیدا کرنے کی مہم،آئی بی اے کا بھرپورتعاون

    کراچی :”ہو گا صاف پاکستان” ڈیٹول کی ملک کو صاف ستھرا بنانے اور صحت مند ماحول پیدا کرنے کی مہم،آئی بی اے کا بھرپورتعاون،اطلاعات کےمطابق قابل اعتماد اینٹی بیکٹیریل برانڈ ڈیٹول نے پاکستان کو ایک صاف ستھرا ملک بنانے کیلئے کمر کس لی ہے۔ اس سلسلے میں ڈیٹول کی جانب سے "ہو گا صاف پاکستان” نامی مہم کا آغاز کیا گیا ہے، جس کے تحت شہریوں کو صاف ستھرا پاکستان کے مقصد کے حصول کیلئے بااختیار بنایا جائے گا۔ ڈیٹول نے اپنی اس خاص مہم کے سلسلے میں "صفائی ترانہ” بھی جاری کیا ہے جسے عوام میں خاصی پذیرائی حاصل ہوئی۔

    باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان کے سب سے بڑے شہرکراچی میں ویسے توبڑے ادارے اس مہم جوئی میں مل کرکام کررہے ہیں ، تاہم کسی بڑے تعلیمی ادارے کی طرف سے اس سے پہلے کوئی خاص دلچسپی نہیں دکھائی جارہی تھی، لیکن اب انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی نے باقاعدہ اسے ایک ہم نصابی سرگرمی سمجھتے ہوئے کراچی کے کونے کونے میں پہنچانے کا تہیہ کررکھا ہے

    اب ڈیٹول "ہوگا صاف پاکستان” مہم کے ذریعے صفائی کی اہمیت کے معاملے کو اجاگر کر رہا ہے تاکہ پاکستان کو ایک بہتر اور صحت مند ملک بنایا جا سکے۔ موسیقی عوام کو متحرک کرنے کا ایک مؤثر طریقہ ہے، "ہوگا صاف پاکستان” صرف ایک معاشرتی مقصد ہی نہیں بلکہ معاشرتی تحریک بھی ہے جسے ڈیٹول لیڈ کر رہا ہے، تاکہ صفائی کی اہمیت سے متعلق گفتگو ہر جانب ہوتی دکھائی دے۔

    ملک میں گندگی کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں اینوائرمینٹل پروٹیکشن پروگرام کی طرف سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ہرسال 20 ملین ٹن فضلہ اورگند ادھر ادھرپھینکا جاتا ہے جس کی وجہ سے اس ملک کے تقریبا 39000 ہزاربچے اس موسمی انحطاط کی وجہ سے جاں بحق ہوجاتے ہیں

    راکٹ بینسرکے چیف ایگزیکٹوکاشن حسن کہتے ہیں کہ اس سے پہلے صفائ ستھرائی کے حوالے سے کوئی خاص اقدامات نہیں کیئے جاتے تھے تاہم اس پروگرام سے بہت زیادہ آگاہی پیدا ہوتی ہے،ڈیٹول اس حوالے سے اہم مشن سرانجام دے رہا ہے اورپاکستان میں صفائی ستھرائی لانے کےلیئے اس مہم میں ہرپاکستانی کوشامل ہونا چاہیے تاکہ ہمیں ایک صحت مںد معاشرہ مل سکے

    چونکہ یہ مخصوص پروگرامز بھرپور انداز میں حفظان صحت کے اصولوں اور صفائی کے بارے میں شعور اجاگر کرتے ہیں، اس لیے ان کی بدولت ملک گیر اسکولوں کے 20 لاکھ بچے، 500 دیہات اور 1 لاکھ 40 ہزار مائیں مستفید ہوئی ہیں۔ ڈیٹول کوشش جاری رکھے ہوئے ہے کہ پاکستانیوں میں ایک مشترکہ نظریہ پیدا کیا جائے جس کے تحت مشترکہ ذمے داری کا احساس پیدا ہو اور اس بے حد ضروری مقصد کے حصول کیلئے کوشش کی جائے۔

  • الٹرا ساؤنڈ سے کینسر کا علاج ممکن ہو سکے گا ?

    الٹرا ساؤنڈ سے کینسر کا علاج ممکن ہو سکے گا ?

    کیلیفورنیا: سائنسدانوں نے کم شدت والی الٹرا ساؤنڈ لہریں سرطان زدہ پھوڑوں پر مرکوز کرکے انہیں اس انداز سے ختم کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے کہ آس پاس کے صحت مند خلیوں کو کچھ بھی نہیں ہوا

    الٹرا ساؤنڈ دراصل آواز ہی کی ایسی لہریں ہوتی ہیں جنہیں ہمارے کان نہیں سن سکتےالٹرا ساؤنڈ سے کینسر ٹیومر کا خاتمہ بھی کوئی نئی بات نہیں بلکہ یہ تکنیک بھی برسوں سے استعمال ہوتی آرہی ہے

    البتہ اب تک اس مقصد کےلیے زیادہ شدت والی الٹرا ساؤنڈ لہروں کو مرکوز کرکے استعمال کیا جاتا رہا ہے جس کی وجہ سے کینسر ٹیومر کے ساتھ ساتھ آس پاس کے صحت مند خلیے بھی تباہ ہوجاتے ہیں اس طرح کبھی کبھی مریض کو فائدہ ہونے کے بجائے الٹا نقصان ہی پہنچ جاتا ہے

    اس ضمن میں الٹرا ساؤنڈ کو محفوظ تر بنانے کےلیے کیلیفورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور سٹی آف ہوپ بیکمین ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین نے مشترکہ تحقیق میں یہ دریافت کیا ہے کہ اگر زیادہ شدت کے بجائے کم شدت والی الٹرا ساؤنڈ لہریں استعمال کی جائیں تو اس سے صرف وہی خلیے تباہ ہوں گے جنہیں نشانہ بنایا گیا ہےان کے علاوہ دوسرے خلیے بالکل محفوظ رہیں گے

    انہوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ کم شدت والی الٹرا ساؤنڈ صحت مند خلیوں کےلیے تو بے ضرر ہوتی ہے لیکن کینسر ٹیومرزمیں موجود خلیوں کو ان کی بعض اہم ظاہری خصوصیات کی بناء پر ہلاک کردیتی ہے

    یہ جاننے کے بعد انہوں نے سرطان زدہ رسولیوں پر نئی تکنیک کے تجربات کیے جن میں خاطر خواہ کامیابیاں حاصل ہوئی اس تحقیق کے نتائج ’’اپلائیڈ فزکس لیٹر‘‘ نامی ریسرچ جرنل کے تازہ شمارے میں شائع ہوئے ہیں

    اب ان سائنسدانوں کا ارادہ ہے کہ کم شدت والی مرکوز الٹرا ساؤنڈ کو انسانوں میں موجود کینسر ٹیومرز کے خاتمے پر آزمایا جائے جس کےلیے انہیں متعلقہ محکموں کی جانب سے اجازت لینا ہوگی

  • کینسر کا خطرہ بڑھانے والی عادات

    کینسر کا خطرہ بڑھانے والی عادات

    تمباکو نوشی کم از کم 15 مختلف اقسام کے کینسر کا باعث بنتی ہے اس بات سے قطع نظر آپ سگریٹ نوشی کرتے ہیں یا نہیں چند چیزیں اور بھی ایسی ہیں جو آپ کے کینسر کے مریض بننے کا خطرہ بڑھا دیتی ہیں

    زیادہ دیر تک بیٹھنا:
    اگر تو آپ دفتر میں ہر وقت بیٹھے رہتے ہیں یا گھر پر ٹیلیویژن سے لطف اندوز ہوتے رہتے ہیں تو اس سے مختلف اقسام کے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق دو گھنٹے دن میں بیٹھ کر گزارنا آنتوں کے کینسر کا خطرہ آٹھ فیصد جبکہ پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ چھ فیصد تک بڑھا دیتا ہے ایک اور تحقیق کے مطابق جو خواتین زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتی ہیں ان میں بریسٹ کینسر کا خطرہ ہوتا ہے

    چند بیماریاں جو پہلے ہاتھوں پر اثر انداز ہوتی ہیں


    زیادہ چہل قدمی نہ کرنا:
    چہل قدمی سب سے آسان ورزش ہے جس کے لیے آپ کو زیادہ محنت بھی نہیں کرنا پڑتی، اگر ہفتے میں پانچ دن تیس منٹ تک معتدل رفتار سے چہل قدمی کی جائے تو کینسر کا خطرہ کافی حد تک کم ہوجاتا ہے ایک تحقیق کے مطابق ورزش کرنے کے نتیجے میں خواتین میں بریسٹ کینسر کا خطرہ نمایاں حد تک کم ہوا

    موٹاپے کے شکار:
    جسم میں اضافی چربی ایسٹروجن سمیت دیگر ہارمونز کی سطح بڑھاتی ہے جو خلیات کی نشوونما میں اضافے اور پھلاﺅ کا باعث بن سکتا ہے اور اس سے کینسر کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے موٹاپا شدید ورم کا باعث بھی ہوسکتا ہے جس سے ڈی این اے کو نقصان پہنچتا ہے اور کینسر کا مرض متاثرہ فرد کو شکار کرلیتا ہے موٹاپے سے آنتوں، بریسٹ اور دوران رحمی سمیت دیگر اقسام کے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے

    سرخ گوشت کا زیادہ استعمال:
    معتبر ہاورڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ روزانہ 3 اونس سرخ گوشت کا استعمال کرتے ہیں ان میں امراض قلب یا کینسر کے باعث موت کا خطرہ 13 فیصد تک بڑھ جاتا ہے اسی طرح یالے یونیورسٹی کا اپنی ایک تحقیق میں کہنا ہے کہ جو خواتین حیوانی پروٹین سے بھرپور غذاﺅں کا زیادہ استعمال کرتی ہیں ان میں خون کے سرطان کی ایک قسم کا خطرہ 70 فیصد تک بڑھ جاتا ہے

    سگریٹ نوش کے آس پاس رہنا:
    آپ دیگر افراد کو تمباکو نوشی کی بری عادت میں مصروف رہنے کی اجازت دے کر خود کو فراخ دل ثابت کرنا چاہتے ہو یا بحث سے بچنا چاہتے ہو، وجہ چاہے جو بھی درحقیقت ایسا کرنا آپ کے لیے بھی نقصان دہ ہے سگریٹ کا دھواں سیکڑوں زہریلے کیمیکلز خارج کرتا ہے اور ان میں سے ستر فیصد کیمیکلز کینسر کا باعث بن سکتے ہیں اس سیکنڈ ہینڈ دھویں کی کچھ مقدار بھی جسم کے اندر جانا نقصان دہ ہوتا ہے اور پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے جبکہ خواتین میں بریسٹ کینسر کا خطرہ ہوتا ہے

    بہت زیادہ ٹی وی دیکھنا:
    طبی سائنس کے مطابق رات کے وقت مصنوعی روشنی کی زد میں ہمارا جسم کا رہنا مخصوص کینسر کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔ خاص طور پر خواتین میں بریسٹ کینسر کا خطرہ بڑھنے کے شواہد سامنے آئے ہیں تاہم ابھی اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے

  • سیڑھیاں چڑھتے ہوئے سانس کیوں پھولتا ہے؟

    سیڑھیاں چڑھتے ہوئے سانس کیوں پھولتا ہے؟

    صحت مند ہونے کے باوجود کیا سیڑھیاں چڑھتے ہوئے سانس پھول جانا کسی بیماری کی علامت ہے یا اس کے پیچھے کوئی اور وجہ چھپی ہے؟

    ویسے ذہن میں رکھیں ہر ایک کو ہی سانس پھولنے کا سامنا ہوتا ہے جبکہ کچھ عام کام کرتے ہوئے بھی کئی بار ایسا ہوسکتا ہے اور اس کے لیے سائنسی زبان میں ایکسرشنل ان ٹولرینس کی اصطلاح استعمال ہوتی ہے

    تاہم سیڑھیاں چڑھتے ہوئے ایسا اکثر بلکہ لگ بھگ ہر بار ایسا کیوں ہوتا ہے؟ تو اس کی وجہ کافی دلچسپ ہے

    درحقیقت سیڑھیاں جسم کی رفتار کے لیے ڈرامائی تبدیلی کا باعث بنتی ہیں کیونکہ جسم سپاٹ سطح پر چلنے کا عادی ہوتا ہے مگر جب اچانک سیدھا چلتے ہوئے اوپر چڑھنا شروع کرتے ہیں تو جسم اس تناﺅ یا تبدیلی کے لیے پوری طرح تیار نہیں ہوتا اور دل کی دھڑکن کے لیے کام کرنے والے لاتعداد مسلز اچانک حرکت میں آجاتے ہیں

    جسم آکسیجن مانگتا ہے اور 11 ویں قدم پر لڑکھڑاہٹ اور سانس پھول جاتا ہے اور حیران ہوتا ہے کہ آخرکار یہ سلسلہ کب ختم ہوگا

    تاہم ذہن میں رکھیں کہ ایسا سب کے ساتھ ہوتا ہے یہاں تک کہ مختصر چڑھائی چڑھنے پر بھی ایسا ہوتا ہے

    اس معاملے پر رننگ کوچ اور ٹرینر جو ہولڈر کے مطابق جب جسم کو نئی تبدیلیاں اچانک متعارف کرائی جاتی ہیں تو اس سے آکسیجن کی کمی کا ماحول پیدا ہوتا ہے لیکن پھر وہ معمول پر آجاتا ہے جبکہ جسم اس سے مطابقت کے لیے ایک سیکنڈ لیتا ہے

    ذہنی دباؤ خوبصورتی کو متاثر کرسکتا ہے


    مایو کلینک کے مطابق اس کے ساتھ سینے میں کنھچاﺅ اور دم گھٹنے کا غیر اطمینان بخش احساس بھی ہوسکتا ہے

    اسے ڈسپن کہا جاتا ہے جو کئی بار خطرے کی گھنٹی بھی ہوتا ہے اس سے عندیہ ملتا ہے کہ پھیپھڑوں کی کوئی بیماری جیسے دمہ ورم یا کینسر وغیرہ لاحق ہے جبکہ اس سے ذہنی بے چینی بھی پیدا ہوتی ہے

    ویسے سیڑھیاں چڑھتے ہوئے سانس پھول جانے کی ایک وجہ جسمانی فٹنس میں کمی بھی ہوتی ہے

    محققین کے مطابق عام طور پر اگر سیڑھیاں چڑھتے ہوئے کچھ سانس پھول جائے وہ جسمانی سرگرمیوں سے دوری کی علامت ہوسکتی ہے یعنی آپ جتنی ورزش کریں گے، مسلز کے افعال اتنے ہی بہتر ہوں گے اور جسم کو لچک کے لیے بہت زیادہ آکسیجن کی ضرورت نہیں ہوگی جبکہ جسمانی سرگرمیوں سے کاربن ڈائی آکسائیڈ بھی کم بنے گا جو تھکاوٹ کا باعث بنتا ہے۔

    تو اگر سیڑھیاں چڑھتے ہوئے سانس لینا مشکل ہوتا ہے تو دیکھیں کہ سانس پھول گیا ہے یا سانس لینا ہی مشکل ہوگیا ہے جس سے پھیپھڑوں کے کسی مرض کو پہچاننے میں مدد مل سکے گی

  • ماہرین طب نے چائے کے اوقات بھی بتادیئے اورنقصانات بھی بتادیئے

    ماہرین طب نے چائے کے اوقات بھی بتادیئے اورنقصانات بھی بتادیئے

    لاہور:ماہرین طب نے چائے کے اوقات بھی بتادیئے اورنقصانات بھی بتادیئے ،اطلاعات کےمطابق ماہرین طب کا کہنا ہےکہ بعض لوگ نہار منہ چائے پینےیا ’ بیڈ ٹی‘ کے عادی ہوتے ہیں۔ماہرین نے بیڈ ٹی کوصحت کیخلاف بڑا خطرہ قرار دے دیا ہے۔

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فرانس جیسے بڑے ملک کوبھی کرنا پڑااضافہ،2018 سے جاری

    طبی ماہرین کی طرف سے یہ بات واضح طورپرکہی جارہی ہےکہ نہار منہ چائے پینا خود کو خطرے میں دھکیلنے کے مترادف ہے۔یہ بات قابل غور ہے کہ چائے کے جہاں فوائد ہیں تو دوسری جانب نقصانات بھی ہیں جن کا انحصار اس کے استعمال کے وقت پر ہوتا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر:بھارتی وزارت داخلہ کی کشمیر دشمنی، آبادی کو10 گنا کم ظاہر کردیا

    نہار منہ چائے پینا صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہےکیونکہ اس سے تیزابیت سمیت متعدد مسئال جنم لیتے ہیں۔ نہار منہ چائےپینا پیٹ کی متعدد بیماریوں کودعوت دینا ہے، چاہے وہ سبز چائے ہی کیوں نہ ہوصحت کے لیے مضر ہے۔

    رابی پیرزادہ کو کس نے دھمکیاں دیں : رابی نے خود ہی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

    اگر ناشتہ کرنے سے پہلےہی چئے پی لی جائے تو اس سے معدے کی تیزابیت بڑھ جاتی ہے جو سینے میں جلن بدہضمی اور ڈکار آنے کی وجوہات بنتی ہے۔ ایسے افراد جو کو صبح سویرے چائے پینے کی عادت ہے انہیں چاہیے کہ وہ پہلے ٹھوس غذائیں کھالیا کریں ۔

  • ساہیوال ایم ایس ڈی ایچ کیو اور عملہ کی نا اہلی مریضہ نے الٹراساونڈ کے دوران بچے کو جنم دے دیا

    ساہیوال ایم ایس ڈی ایچ کیو اور عملہ کی نا اہلی مریضہ نے الٹراساونڈ کے دوران بچے کو جنم دے دیا

    ساہیوال : ساہیوال ایم ایس ڈی ایچ کیو اور عملہ کی نا اہلی مریضہ نے الٹراساونڈ کے دوران بچے کو جنم دے دیا ،ڈاکٹر رمشا اور ڈاکٹر رابعہ ڈیوٹی سے غائب تھیں عملہ نے گائنی وارڈ کی بجائے الٹراساونڈ کے لئے بھیج دیا جان بوجھ کر دیر کی گئی ،

    ساہیوال تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات 2 بجے کے قریب 34/12L کی رہائشی ماریہ وسیم زوجہ محمد وسیم کو ڈیلیوری کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اینڈ ٹیچنگ ہسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا متاثرین کے مطابق ڈاکٹر رمشا اور ڈاکٹر رابعہ جن کی ڈیوٹی تھی ڈیوٹی سے غائب تھیں کسی کمرے میں سورہی تھیں ایمرجنسی میں آئی مریضہ کو شدید تکلیف کے ساتھ ڈاکٹرز کا انتظار کرنا پڑا جس کی وجہ سے مریضہ کی حالت زیادہ خراب ہوگئی

    مذکورہ ڈاکٹرز نے آتے ہی بغیر چیک کئے گائنی وارڈ میں بھیجنے کی بجائے مریضہ کو الٹراساونڈ کے لئے بھیج دیا جب مریضہ کو الٹراساونڈ روم میں لے جایا گیا تو مریضہ نے الٹراساونڈ کے دوران ہی بچے کو جنم دے دیا مریضہ کے ورثا کا کہنا تھا کہ ہمارے مریض کو جان بوجھ کر اتنی اذیت دی گئی ،

    متاثرین کا کہنا ہےکہ عملے کی وجہ سے یہ عمل تاخیر کا شکار کیا گیا جو پرنسپل میڈیکل کالج ،ایم ایس اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے عملہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے مریضہ کے ورثا نے سیکرٹری صحت اور وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ ڈاکٹرز سمیت پرنسپل میڈیکل کالج اور ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ساہیوال کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے