Baaghi TV

Category: صحت

  • ہوشیار ، خبردار !  پنجاب میں پرندوں میں خطرناک وائرس پھیل گیا

    ہوشیار ، خبردار ! پنجاب میں پرندوں میں خطرناک وائرس پھیل گیا

    لاہور:ہوشیار ، خبردار ! پنجاب میں پرندوں میں خطرناک وائرس پھیل گیا ہے ، اطلاعات کےمطابق پنجاب میں پرندوں پررانی کھیت اورانفلوئنزا وائرس کے خطرناک حملے میں ہزاروں پرندے جان سے چلےگئے۔

    تفصیلات کے مطابق رانی کھیت اورانفلوئنزا کے خطرناک حملے میں روزانہ لاکھوں مرغیاں مر رہی ہیں، پرندوں کی دوائیں اور جان لیوا وائرس سے بچاو کے ویکسین بھی بےاثرہوگئے۔ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ ،جان لیواوائرس کے حملےکےپیش نظرپولٹری فارم مالکان نےبیرون ملک فارماسیوٹیکل کمپنیوں سے رابطہ کرلیا۔

    ویٹرینری ڈاکٹرعمر شمشادکا کہناہےکہ مرغیوں میں انفلوئنزا کا حملہ ہرسال ہوتا ہے جس سے 9 لاکھ مرغیاں مرجاتی ہیں، سائبریا سےپرندے بلوچستان، میانوالی، کراچی اور ساحلی علاقوں میں آتے ہیں، جن سے مقامی علاقوں میں مختلف بیماریاں پھیلتی ہیں۔

    ڈاکٹر عمر شمشاد نے بتایا کہ اس سال راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور میں بیماری کا حملہ زیادہ ہوا اوردرجہ حرارت کم ہونےکی وجہ سے بیماری کاحملہ زیادہ نقصان دہ ہے۔اس وقت پولٹری کی مجموعی پیداوار کا 10 فی صد نقصان ہوچکاہے، روزانہ کی بنیادوں پر 13 کروڑ روپے کا نقصان ہورہا ہے۔

    ڈاکٹرعمر شمشادکے مطابق پنجاب میں مرغی کی پیداوار تقریبا 90 لاکھ روزانہ ہے،ہرسال مجموعی پیدااوار کا 30 فی صد نقصان ہو جاتا ہے، جس سے پولٹری فارمرز شدید دبائو میں آجاتے ہیں۔نیو کیسل ڈیزیز کی وجہ سے پوری دنیا میں 5 فی صدپرندے مر جاتے ہیں۔

  • نیند کی کمی یا زیادتی سےخطرناک بیماری لاحق ہوسکتی ہے، طبی ماہرین

    نیند کی کمی یا زیادتی سےخطرناک بیماری لاحق ہوسکتی ہے، طبی ماہرین

    لندن: نیند کی کمی یا زیادتی سےمتعلق ڈاکٹروں نےخبردارکردیا،خطرناک بیماری لاحق ہوسکتی ہے، طبی ماہرین نے خطرے سے آگاہ کردیا ، ماہرین کا کہنا ہےکہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نیند کی کمی یا زیادتی سے پھیپھڑوں کی بیماری کا خظرہ بڑھ جاتا ہے۔

     

    پاکستان کھیل کےمیدان میں بھی ترقی کرنےلگا،کرکٹ کےبعداب ہاکی کا سپرلیگ ٹورنا منٹ…

     

    رپورٹ کے مطابق پی این اے ایس جنرل میں شائع ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر کوئی شخص 11 گھنٹوں تک کی ضرورت زیادہ نیند لے یا پھر صرف 4 گھنٹوں کی کم نیند لے تو اس میں پھیپھڑوں کی لاعلاج بیماری کا خظرہ 2 سے 3 گنا بڑھ جاتا ہے۔

     

    بھارتی فوج کشمیری نوجوانوں کواغواکرکے شہید کرنے لگی، سخت سردی میں بھیانک مظالم

     

    مانچسٹر اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے محققین کا کہنا ہے کہ انسانی جسم کا اندرونی نظام جسم کے تقریباً ہر خلیے کو ریگولیٹ کرتا ہے، جسم کا اندرونی نظام 24 گھنٹے تک ایک طریقہ کار کے تحت کام کرتا ہے جس میں سونا، ہارمونز کا اخراج اور میٹابولزم کا کام کرنا وغیرہ شامل ہے

     

    کشمیری آزادی سمیت بنیادی انسانی حقوق سے یکسر محروم ہیں،حق دلاکررہیں گے،شاہ محمود…

    طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ سونا، ہارمونز کا اخراج اور میٹابولزم کا کام کرنا جیسے تمام کاموں کے لیے سانس لینا سب سے اہم ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کم یا زیادہ سونے کی وجہ سے ہونے والے پلمونری فائبروسز (پھیپھڑوں) ایک بہت ہی دردناک حالت ہے جو اس وقت لاعلاج بیماری ہے۔

     

    جونئیرايشياء کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے ليئے55کھلاڑیوں کا اعلان کرديا گيا۔

    محققین کا کہنا ہےکہ اس حالت سے بچنے کے لیے صرف احتیاط ہی ضروری ہے، اوسط نیند سے زائد سونے یعنی 11 گھنٹے تک کی نیند لینے یا پھر ضرورت سے بہت کم نیند لینے کی وجہ سے یہ مسائل سامنے آتے ہیں۔تحقیق کے مطابق پورے دن میں جسم کو مناسب آرام دینے سے پھیپھڑوں کے سیل میں خرابی میں کمی ہونے لگتی ہے۔

    بھٹوکی نگری میں‌ کتےکےکاٹنےسےنئےسال میں جان چلی گئی

     

    تحقیق کے مطابق پھیپھڑوں کی بیماری اس وقت ہوتی ہے جب پھیپھڑوں کے ٹشوز ضائع ہونا شروع ہوجاتے ہیں اور اس کی وجہ سے اس عضو کے کام کرنے میں مشکلات پیدا ہوجاتی ہیں۔

  • 2020 کا پہلا تحفہ: شوگر کے مریضوں کے لیے طبی سائنس کا کارنامہ ،طبی ماہرین خوش

    2020 کا پہلا تحفہ: شوگر کے مریضوں کے لیے طبی سائنس کا کارنامہ ،طبی ماہرین خوش

    نیویارک :2020 کا پہلا تحفہ: شوگر کے مریضوں کے لیے طبی سائنس کا کارنامہ ،طبی ماہرین خوش،تفصیلات کےمطابق ذیابیطس ایسی بیماری ہے جو ہر سال کئی انسانوں کی زندگی ختم کر دیتی ہے۔ ذیابیطس کا مرض کسی بھی عمر میں لاحق ہو سکتا ہے اور اس کی وجہ سے کئی دوسرے طبی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    انسانی جسم میں موجود شوگر (گلوکوز) کو حل کر کے خون میں شامل کرنے کی صلاحیت ختم ہو جانے سے لاحق ہونے والی پیچیدگی کے باعث فالج، نابینا پن، گردے ناکارہ ہونے اور پاؤں اور ٹانگوں کے خراب ہونے کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔ ذیابیطس کے مرض میں انسانی جسم کی یہ صلاحیت ختم ہو جاتی ہے۔ اس بیماری کی دو اقسام ہیں۔

    2019 میں ذیابیطس کی ٹائپ ون کے علاج کے حوالے سے بڑی امید پیدا ہوئی ہے۔ امریکی طبی محققین نے تجربات کے بعد بتایا ہے کہ انسانی خلیات میں انسولین بنانے کی صلاحیت پیدا کر لی گئی ہے جس پر مزید کام کیا جارہا ہے۔

    سان فرانسيسكو میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں ذیابیطس کے خلاف کام کرنے والے سائنس دانوں کی ٹیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کے علاج کے حوالے سے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ہم ایسے خلیات بنائیں گے جن کو ایسے مریضوں میں داخل کیا جا سکے۔

    الزائمر ایک ایسا مرض ہے جس نے دنیا کی بڑی آبادی کو مشکل سے دوچار کر رکھا ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ مسئلہ شدید تر ہوتا جارہا ہے۔ الزائمر نامی بیماری دراصل ڈیمینشیا کی ایک شکل ہے اور پاکستان میں بھی اس کے مریضوں کی اکثریت تکلیف دہ صورتِ حال کا سامنا کر رہی ہے۔ یہ سادہ زبان میں نسیان یا یاد داشت کی کم زوری کا مسئلہ ہے۔

    2019 میں الزائمر کے علاج کے حوالے سے بھی امید افزا خبر سامنے آئی۔ سائنس دانوں نے ایک دوا جس کا نام ایڈو کینمب بتایا گیا ہے، کی مدد سے اس مرض کی تکلیف اور دماغ کو پہنچنے والے نقصان کی رفتار کو کم کرنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ طبی تجربات کے بعد اس دوا کے استعمال سے یاد داشت بہتر بھی ہوسکے گی۔

    اس کے علاوہ صحت کے شعبے سے دو ہزار انیس میں یہ خبر بھی آئی کہ الجیریا اور ارجنٹینا مچھروں کی وجہ سے پھیلنے والی ملیریا جیسی بیماری سے نجات پاچکے ہیں۔ اس کا اعلان عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کیا ہے۔یوں ہم کہہ سکتے ہیں کہ طبی سائنس کے ماہرین کی کاوشوں کی بدولت 2019 امید اور امکانات کا سال ثابت ہوا۔

  • ’’الٹرا ساؤنڈ لیزر‘‘کی نئی ٹیکنالوجی متعارف،طب کے میدان میں انقلاب برپاکردے گی

    ’’الٹرا ساؤنڈ لیزر‘‘کی نئی ٹیکنالوجی متعارف،طب کے میدان میں انقلاب برپاکردے گی

    لندن:’’الٹرا ساؤنڈ لیزر‘‘کی نئی ٹیکنالوجی متعارف،طب کے میدان میں انقلاب برپاکردے گی ،تفصیلات کے مطابق ماہرین طب نے الٹرساونڈمیں جدت پیدا کرتے ہوئے ایک بہترٹیکنالوجی متعارف کروادی ہے،اس حوالے سے میساچیوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ لیزر شعاعیں استعمال کرتے ہوئے ایسا بالکل ممکن ہے۔

    میساچیوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کےطبی سائنسدانوں کا کہنا ہےکہ لیزر شعاعیں اگرچہ توانائی سے بھرپور ہوتی ہیں اور جلد کو جلا بھی سکتی ہیں لیکن اس مقصد کےلیے جو لیزر شعاعیں استعمال کی گئی ہیں وہ بہت کم توانائی کی حامل ہیں اور بالکل بے ضرر ہیں۔ اپنی اس ایجاد کو ایم آئی ٹی کے ماہرین نے ’’الٹرا ساؤنڈ لیزر‘‘ کا نام دیا ہے، جس کا نظام دو لیزر شعاعوں کی بنیاد پر کام کرتا ہے۔

    میساچیوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں کا یہ بھی کہنا ہےکہ یہ ایک ایسی ٹکنالوجی ہےکہ جس میں سے ایک لیزر، شعاع جلد میں الٹرا ساؤنڈ لہریں پیدا کرتی ہے جبکہ دوسری لیزر، انسانی جسم کے اندر سے واپس پلٹ کر آنے والی الٹرا ساؤنڈ لہروں کو محسوس کرتی ہے۔ اس طرح دور سے کسی شخص کی اندرونی جسمانی حالت کا پتا چلایا جاسکتا ہے۔

    لائٹ: سائنس اینڈ ایپلی کیشنز‘‘ کے تازہ شمارے میں چھپنے والے اس حوالے سے مضمون میں کہا گیا ہےکہ یہ تکنیک ابھی اپنے ابتدائی مراحل پر ہے جس سے استفادہ کرتے ہوئے لیزر شعاعیں انسانی جسم میں صرف چھ سینٹی میٹر گہرائی تک سرایت کرسکتی ہیں۔ علاوہ ازیں، ابھی اس لیزر الٹراساؤنڈ میں درستی کی شرح بھی روایتی الٹرا ساؤنڈ کے مقابلے میں خاصی کم ہے۔

    ماہرین طب کےمطابق یہ تکنیک وضع کرنے والے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسے عملی میدان میں استعمال کے قابل بنانے کی غرض سے تحقیق جاری رکھی ہوئی ہے کیونکہ مستقبل میں اس سے مستفید ہونے کے وسیع تر امکانات موجود ہیں۔ مثلاً یہ کہ انسانی جلد اور آنکھوں کو نقصان پہنچائے بغیر ہی، دور بیٹھے بیٹھے، لیزر کی مدد سے کسی بیماری کی تشخیص ممکن ہوجائے گی۔ماہرین کا کہنا کہ ابتدائی تجربات کامیاب رہے ہیں اورمستقبل میں اس کو طب کے میدان میں بھراستعمال کیا جائے گا

  • مساج کے ذریعے بند ناک سے چھٹکارا حاصل کرنے کے طریقے

    مساج کے ذریعے بند ناک سے چھٹکارا حاصل کرنے کے طریقے

    مساج کے ذریعے بند ناک سے چھٹکارا حاصل کرنے کے طریقے
    نزلہ زکام وغیرہ کی وجہ سے ناک کا بند ہوجانا ایک عام بات ہے مگر اگر یہ ناک رات کو سونے کے درمیان بند ہوجائے تو نیند کو خراب کر دیتی ہے اور بے سکونی کا باعث بنتی ہے اور سانس لینے میں مشکل پیش آتی ہے بند ناک کو کھولنے کے چند آسان طریقے گے جن کو استعمال کر کے آپ سانس بند ہونے کی پریشانی سے بچ سکتے ہیں درج ذیل ہیں
    ناک کے دونوں طرف مالش کرنا:
    شہادت کی انگلی اور درمیان والی انگلی کے ساتھ ناک کے ان دونوں سائیڈ مقامات پر دائرے کی شکل میں آہستہ آہستہ تقریباً ایک سے دو منٹ مالش کریں اس سے آپ کی سانس کی بند نالیاں کُھلنے میں مدد ملے گی اور آپ کو جمی ہُوئی ریشہ کو ناک سے خارج کرنے میں آسانی ہوگی
    دونوں بھنووں کے درمیان میں مالش کریں:
    ناک بند ہونے کے صورت میں بھنووں کے درمیان میں انگوٹھے یا انگلی کے ساتھ آہستہ آہستہ کم از کم ایک منٹ تک مالش کریں اس سے سانس کی نالیوں میں جمی ہُوئی ریشہ خارج ہونے میں مدد ملے گی اور یہ سانس کی نالی کی سوزش کو کم کرے گا
    ناک اور ہونٹوں کے درمیان مالش کریں:
    ناک اور ہونٹوں کے درمیاں آہستہ آہستہ مالش کریں اور اس عمل کو تقریباً 2 سے 3 منٹ تک جاری رکھیں یہ آپ کے ناک کی سوزش کو کم کرے گا اور سانس لینے میں آسانی پیدا ہوگی
    ہوا میں نمی:
    سردی بڑھنے کے ساتھ ہی ہوا میں نمی کا تناسب کم ہوتا چلا جاتا ہے اور ہوا جب خُشک ہوتی ہے تو سانس لینے سے ناک میں موجود ریشہ جمنی شروع ہوجاتی ہے اپنے کمرے میں ہیٹر یا چولہے کے اوپر پانی کی دیگچی رکھ دیں تاکہ پانی کی بھاپ ہوا میں نمی کے تناسب کو برقرار رکھے

    ہونٹوں کو خُشکی اور پھٹنے سے بچا نے کے لئے آسان طریقے


    گرم کپڑا ناک پر رکھیں:
    کسی کپڑے کو گرم کرکے ناک کے دونوں اطراف اس سے ٹکور کریں یہ جمی ہُوئی ریشہ کو خارج کرنے میں مددگار ثابت ہوگا
    ورزش کے ذریعے:
    اگر آپ نزلے زکام کا شکار الرجی کی وجہ سے ہُوئے ہیں اور آپ کی ناک بہہ رہی ہے تو اس کو ٹھیک کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ ورزش کریں ورزش کرنے سے آپکا جسم گرم ہوگا اور یہ ناک میں موجود ریشہ کو خارج کرنے میں آسانی پیدا کرے گا
    بھنے کالے چنوں کی ٹکور:
    کالے چنے لے کر اس کو بھنوا کر دیسی کپڑے میں ڈال کر گرم گرم چنوں سے ٹکور کرنے سے بھی بند ناک کھل جائے گی

  • دل کے مریضوں کے لیے اکسیرحیات،کم خرچ بالا نشین ، ہرامیرغریب کی پہنچ میں‌

    دل کے مریضوں کے لیے اکسیرحیات،کم خرچ بالا نشین ، ہرامیرغریب کی پہنچ میں‌

    اسلام آباد:دل کے مریضوں کےلیے ڈاکٹراظہرمحمود کیانی نے نے ایک ایسا اکسیرحیات تجویزکیا ہےکہ جس کےاستعمال سے دل کلے دورے کا کافی حد تک خطرہ ٹل جاتا ہے، یہ اکسیرحیات ویسے تو ایلوپیتھی کا نسخہ ہےمگرہے کامیاب جس کے بارے میں بہت اچھی رپورٹس بھی منظرعام پرآرہی ہیں، اس نسخے کو پیش کیا ہے .ڈاکٹرجویریہ صدیق نے جو کہ اس نسخے کی افادیت بہتر جانتی ہیں‌

     

    باغی ٹی وی کےمطابق ڈاکٹراظہرمحمودکیانی جوکہ ایک ہارٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹرہیں انہوں نے اپنے تجربات کے بعد ایک ایسا نسخہ تجویز کیا ہے کہ جس کے استعمال سے انسانی دل کو بہت زیادہ حد تک ریلیف مل جاتا ہے. ڈاکٹر جویریہ صدیق کہتی ہیں کہ اگردل کے مریض اپنے پاس یہ اہم نسخہ ہمیشہ رکھیں تو اس سے بہت زیادہ فوائد حاصل ہوسکتے ہیں

    ڈاکٹر جویریہ صدیق کہتی ہیں‌کہ ڈاکٹراظہرمحمودکیانی کا یہ نسخہ کچھ اس طرح ہے،a. Tablet Disprin – 4 Tablets b. Tablet Angisid – 4 s c. Deponit NT5 skin patch – 1 Set پاس ہونے چاہیں اورتکلیف کے وقت استعمال کرنے سے دل کے دورے کا خطرہ ٹل جاتا ہے

  • وزیر اعظم صحت پروگرام، صحت کی سہولیات سب کا حق ،پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ

    وزیر اعظم صحت پروگرام، صحت کی سہولیات سب کا حق ،پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ

    وزیر اعظم صحت پروگرام، صحت کی سہولیات سب کا حق ،پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ

    وزیر اعظم صحت پروگرام، صحت کی سہولیات سب کا حق۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس نے چھٹی کے روز جائزہ اجلاس کی صدارت کی اور خصوصی اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کیپٹن (ر) محمد عثمان کی سربراہی میں اجلاس کے دوران سپیشل سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر محمد اجمل بھٹی اورسی ای او پی ایچ ایف ایم سی عرفان میمن نے بریفنگ دی۔نظر انداز کیے گئے دور دراز علاقوں میں صحت کی بہترین سہولیات پہنچانے کیلئے پسماندہ اضلاع کے 288بنیادی مراکز صحت (بی ایچ یو ز، آر ایچ سی،یوایچ سی) کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام اپ گریڈیشن بنیادی مراکز صحت(بی ایچ یو) اور دیہی مراکزصحت (آر ایچ سی)میں کی جا ئے گی۔منصوبے کے تحت 195بنیادی مراکز صحت کو 24گھنٹے ا یمرجنسی سروس فراہم کرنے والی سہولت بنایا جائے گا۔42بنیادی مراکز صحت بی ایچ یو پلس بنا کر ان میں 24 گھنٹے ایمرجنسی کے ساتھ شام کی او پی ڈی بھی شروع کی جائے گی۔

    خیبر پختونخواہ میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

    بنوں میں پولیو کا ایک اور کیس، انسداد پولیو مہم جاری

    مزید برآں 35رول ہیلتھ سنٹرز میں ایمرجنسی بلاک اور بچوں کی نرسریاں بھی بنائی جائے گی۔اٹک میں 40بی ایچ یوز میں 24گھنٹے سروس اور06کو بی ایچ یو پلس میں تبدیل کیا جائے گا۔ ڈی جی خان میں 23بی ایچ یو 24 گھنٹے سروس اور06کو بی ایچ یو پلس میں تبدیل کیا جائے گا۔جھنگ میں 24 بی ایچ یو 24گھنٹے سروس اور06کو بی ایچ یو پلس میں تبدیل کیا جائے گا۔قصور میں 43بی ایچ یو 24گھنٹے سروس اور08کو بی ایچ یو پلس میں تبدیل کیا جائے گا۔میانوالی میں 21 بی ایچ یو 24 گھنٹے سروس اور 04کو بی ایچ یو پلس میں تبدیل کیا جائے گا۔ راجن پور میں 04بی ایچ یو 24گھنٹے سروس اور03کو بی ایچ یو پلس میں تبدیل کیا جائے گا۔لودھراں میں 18بی ایچ یو 24گھنٹے سروس اور05کو بی ایچ یو پلس میں تبدیل کیا جائے گا۔چنیوٹ میں 22بی ایچ یو 24 گھنٹے سروس اور04کو بی ایچ یو پلس میں تبدیل کیا جائے گا۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیرکا کہنا تھا کہ چھ شہروں میں جدید سہولیات پر مشتمل 16اربن ہیلتھ سنٹرز قائم کیے جائیں گے۔ اٹک میں 2،جھنگ اور گوجرانوالہ میں 3,3جبکہ راولپنڈی میں 6 اربن ہیلتھ سنٹر قائم کیے جائیں گے۔علاوہ ازیں ڈی جی خان اور میانوالی میں ایک ایک اربن ہیلتھ سنٹر قائم کیا جائے گا۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ منصوبہ یونی سیف اور یواین ایف پی اے کے تعاون سے دو سال میں مکمل کیا جائے گا۔عوام کو سہولیات دہلیز پر ملنے سے بڑے ہسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ کم ہو گا۔

  • بہت زیادہ خون بہنے کی صورت میں کیا کرنا چاہیئے؟ماہرین نے رہنمائی کردی

    بہت زیادہ خون بہنے کی صورت میں کیا کرنا چاہیئے؟ماہرین نے رہنمائی کردی

    لندن:بہت زیادہ خون بہنے کی صورت میں کیا کرنا چاہیئے؟ماہرین نے رہنمائی کردی ،تفصیلات کے مطابق برطانوی ماہرین طب کا کہنا ہےکہ بہت زیادہ خون بہنے سے جسم میں خون کی کمی واقع ہوجاتی ہے اور اس کی مقدار بہت زیادہ ہو تو موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔

    ایسی صورت میں خون کو فوری طور پرروکنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ اگر آپ کے ارد گرد ایسی صورتحال پیش آئے تو متاثرہ شخص کی مندرجہ ذیل طریقوں سے مدد کریں۔زخم کو چھونے سے پہلے دستانے پہن لیں۔ خالی ہاتھ سے زخم کو مت چھوئیں۔

    خون بہنے والی جگہ سے لباس ہٹا دیں، اس کے بعد کسی صاف کپڑے یا روئی سے زخم کو 10 منٹ تک دبائے رکھیں۔ زخم پر پٹی بھی باندھی جاسکتی ہے۔پٹی کو بہت سخت مت باندھیں اور اسے ڈھیلا رکھیں۔ ایک پٹی باندھنے کے بعد بھی خون بہنا نہ رکے تو ایک اور پٹی باندھ دیں، اسپتال پہنچنے تک آپ پٹی کو تبدیل بھی کرسکتے ہیں۔

    اگر خون بہت زیادہ بہہ رہا ہو تو مریض کا مشاہدہ کرتے رہیں، مریض کی نبض ہر 10 منٹ بعد چیک کرتے رہیں اور اگر سانس رکتی ہوئی محسوس ہو تو مصنوعی سانس دیں۔خون کو روکنے والا آلہ جسے رگ میں لگایا جاتا ہے استعمال کرنے سے گریز کریں۔ اس آلے کا استعمال تجربے کار ڈاکٹر کی جانب سے کیا جانا ہی بہتر ہے۔

  • حکومت نےڈینگی سےبچاوکےلیےآسٹریلین ٹیکنالوجی استعمال کرنےکا فیصلہ کرلیا

    حکومت نےڈینگی سےبچاوکےلیےآسٹریلین ٹیکنالوجی استعمال کرنےکا فیصلہ کرلیا

    ڈینگی پر قابو پانے کیلئے آسٹریلین ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے 2020 میں ڈینگی کے مزید مہلک ہونے کے خدشے کے پیش نظر اس پر قابو پانے کے لیے آسٹریلیا سے نئی ٹیکنالوجی حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    رپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ فروری 2020 سے ہی حفاظتی اقدامات شروع کیے جائیں گے تاکہ ڈینگی مچھر کا لاروا نہیں پھیل سکے۔واضح رہے کہ رواں سال 53 ہزار 805 ڈینگی کے کیسز سامنے آئے جن میں سے 95 افراد کی اموات ریکارڈ کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ماہرین کی ایک ٹیم بہت ہی جلد آسٹریلیا کادورہ کرنے والی ہے، جہاں وہ ڈینگی کے خاتمے کےلیے حکومت آسٹریلیا کی طرف سے کامیاب طریقوں کا جائزہ لیں گے

  • پاکستان سے پولیوکے خاتمہ کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے،ڈاکٹرظفرمرزا

    پاکستان سے پولیوکے خاتمہ کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے،ڈاکٹرظفرمرزا

    اسلام آباد:پاکستان سے پولیوکے خاتمہ کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کے دوران ملک بھر کے 99 فیصد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف حاصل کر لیا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ رواں سال اب تک 111 پولیوکیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد مہم کی اہمیت بڑھ گئی تھی، بلوچستان اور خیبرپختونخواہ کے اضلاع سے ابھی اعداد و شمار آنا باقی ہیں مگر ابھی تک سامنے آنے والے اعدادوشمار کےمطابق 39.1 ملین(99 فیصد) بچوں کو حفاظتی قطرےپلائےگئے۔مہم میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 65 ہزار پولیو ورکرز نےحصہ لیا۔

    ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ کراچی،کوئٹہ،خیبر، پشین اور قلعہ عبداللہ میں پولیو مہم کل تک جاری ہے، حالیہ مہم کا آغاز وزیر اعظم نے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر کیا تھا۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا اقدام پولیو کےخلاف قومی یکجہتی کی بڑی علامت ہے، تمام وزرائےاعلیٰ اور سیاسی جماعتوں نےمہم کی کامیابی میں اپنا اپنا کردار ادا کیا۔