Baaghi TV

Category: صحت

  • ہرچوتھے آدمی کوموبائل فوبیا ہوگیا ،خصوصی رپورٹ

    لندن:دنیا میں ہرچوتھے آدمی کوموبائل فوبیا ہوگیا ہے ، جوکہ بہت زیادہ نقصان دہ ہے،موبائل فوبیا کی بیماری نہ صرف نوجوانوں کو ہے بلکہ اس سے بچے بھی شکارہوگئے ہیں، اگر اس مسئلے پرقابونہ پایا گیا تو یہ ناسورمعاشرے میں تباہیاں پھیلادے گا

    برطانیہ کے کنگزکالج کے ماہرین نے پچھلے کئی سالوں سے اس پرتحقیق کرتے ہوئے رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بہت زیادہ استعمال سے موبائل فوبیاشکارافرادکے رویے بدل جاتے ہیں‌،برطانوی ماہرین کہتے ہیں‌کہ بچوں کے موبائل استعمال کرنے کے طریقوں سے ایک تو یہ بات واضح ہوگئی کہ ان کی عادات بگڑجاتی ہیں‌ اور دوسری اہم چیز یہ ہے کہ ان کے رویوں میں سختی آجاتی ہے

    برطانوی سائنسدانوں نے موبائل فون کے زیادہ استعمال کے حوالےسے اپنی تحقیق میں‌یہ چیز اخذ کی ہے کہ 10 سے 30 فیصد موبائل فوبیا کے افراد کے ہاں موبائل کا استعمال ایک خواہ مخواہ کی ضرورت بناکرپیش کی جاتی ہے، ان کے استعمال سے ایسےمحسوس ہوتا ہے کہ شاید کہ اگروہ موبائل استعمال نہ کریں‌گے تو ان کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا

    کنگزکالج لندن کے ماہرین کہتے ہیں‌کہ سمارٹ فون کے استعمال اب ایک مستقل بیماری کی شکل اختیارکرچکی ہے، جسے ایک باقاعدہ بیماری کہا جا سکتا ہے یا یہ بھی کہاجاسکتا ہےکہ سمارٹ فون استعمال کرنے والوں کوموبائل فوبیا بیماری ہوجاتی ہے جس سے جان چھڑانا ناممکن ہوتا ہے

  • فیصل آباد انسداد پولیو کی آئندہ قومی مہم 16سے 18دسمبر تک جاری رہے گی

    فیصل آباد (محمد اویس)انسداد پولیو کی آئندہ قومی مہم 16سے 18دسمبر تک جاری رہے گی جبکہ مزید دودن بھی پولیوٹیموں کو متحرک رکھا جاے گاتاکہ کسی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کو پولیوویکسین دی جاسکے۔اس مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 13لاکھ 78ہزار1سو بچوں کو پولیو کے قطرے پلاے جائیں گے جس کے لیے مجموعی طور پر 3323ٹیمیں مامور ہوں گی۔یہ بات ڈپٹی کمشنرمحمد علی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکشین کمیٹی کے اجلاس کے دوران بتائی گئی جو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ہیڈ کوارٹر)عفیفہ شاجیہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈکوارٹر) نے ہدایت کی کہ انسدادپولیوکی آئندہ قومی مہم سے قبل تمام تر ضروری تیاریوں کو ہر لحاظ سے مکمل کیا جاے اور سابقہ مہم کی خامیوں اور کمزوریوں کا بھی ازالہ ہونا چاہیے۔انھوں نے مزید کہا کہ گزشتہ مہم کی رپورٹوں کو سامنے رکھتے ہوئے آئندہ کے لیے جامع حکمت عملی وضع کی جاے تاکہ ضلع بھر میں کسی جگہ پانچ سال کی عمر کا کوئی بھی بچہ حفاظتی ویکسین کے بغیر نہ رہے۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بتایا کہ مہم کے سلسلے میں بچوں کو قطرے پلانے کے لیے ضروری انتظامات کو مکمل کیا جارہا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ہیڈ کوارٹر) نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹ اڈوں کے نمایاں مقامات پر بینرز آویزاں کرنے سمیت اہم عوامی مقامات پر پولیوٹیموں کی موجودگی کو یقینی بنانے کی بھی تاکید کی۔

  • آر پی او فیصل آباد کی طرف سے کینسر کے مریض ڈرائیور کانسٹیبل ناہید اسلم کو 2لاکھ 50ہزار روپے بطور مالی امداددئیے

    فیصل آباد (محمد اویس) غلام محمود ڈوگر ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد نے کینسر کے مریض ڈرائیورکانسٹیبل ناہید اسلم کو 2لاکھ 50ہزار روپے بطور مالی امداد دئیے۔ڈرائیور کانسٹیبل ناہید اسلم چک نمبر 257ر۔ب جہانگیر خوردکا رہائشی ہیاور چند سال سے گلے کے کینسر میں مبتلا ہے جس کا علاج معالجہ جاری ہے۔ناہید اسلم پولیس لائن ایم ٹی برانچ میں تعینات ہے اور بیماری کی وجہ سے میڈیکل رخصت پر ہے۔اس موقع پر آرپی او فیصل آبادنے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی فلاح وبہبودکے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔بیمارپولیس ملازمین کے لیے پولیس ویلفیئر فنڈسے مالی امداد جاری کی جاے گی۔محکمہ پولیس اپنے ملازمین کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔

  • پیٹ سے ساڑھے سات کلو کا گردہ برآمد، ڈاکٹرز بھی حیران

    نئی دہلی:ڈاکٹرز نے مریض کا 7 کلو 400 گرام وزنی گردہ نکال دیا۔، اطلاعات کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی کے گنگا شری رام اسپتال کے سرجن ڈاکٹر سچن کٹوریا کی سربراہی میں ٹیم نے 56 سالہ مریض کا آپریشن کیا جو کامیاب رہا۔

    ڈاکٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ مریض کے جسم سے نکالا گیا گردہ دنیا کا وزنی ترین گردہ ہے جس کا وزن 7 کلو چار سو گرام کے قریب بنتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز بھی گردے کا وزن دیکھ کر ششدر رہ گئے تھے۔

    سرجن سچن کٹوریا کے مطابق ہم نے مریض کی زندگی بچانے کے لیے دو گھنٹے طویل آپریشن کیا اور گردہ نکالنے میں کامیاب رہے، متاثرہ شخص کا گردہ پورے پیٹ میں جگہ گھیرے ہوئے تھا جس کی وجہ سے اُسے سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔

    ڈاکٹرز کے مطابق متاثرہ شخص کے جسم سے نکالے گئے گردے کا وزن تقریبا 2 نوزائیدہ بچوں کے برابر تھا اور یہ دنیا میں کہیں بھی مریض کے جسم سے الگ کیا گیا سب سے بڑا گردہ ہے۔

    ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ گینزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں اس سے قبل ساڑھے 4 کلو وزنی گردے کو جسم سے نکالنے کا ریکارڈ موجود ہے، اسپتال انتظامیہ نے ریکارڈ کے اندراج کے لیے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم سے رابطہ کرلیا۔

    Comments

  • حکمرانوں کی بے حسی، دکھی انسانوں کا منصبوبہ 10 سال گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہوسکا

    لاہور:حکمرانوں کی بے حسی، دکھی انسانوں کا منصبوبہ 10 سال گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہوسکا اطلاعات کے مطابق لاہور کے ایک بڑے ہسپتال میں ریڈیالوجی بلاک کا منصوبہ 10 سال سے تاخیر کاشکار، منصوبہ بندی کے فقدان، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ابتدائی لاگت دگنی ہوکر سوا 2 ارب ہوگئی، آلات اور مشینری کی خریداری کیلئے مزید فنڈز درکار، نظرثانی شدہ پی سی ون کی منظوری کا انتظار ہے۔

    شام: حلب میں مختلف مقامات پر بمباری، 12 افراد ہلاک ،درجنوں زخمی ہرطرف آہ وبکا

    ذرائع کےمطابق لاہور کے سروسز ہسپتال میں ریڈیالوجی بلاک کی تعمیر کا منصوبہ دس برس بعد بھی ادھورا پڑا ہے۔ 2009 میں شروع ہونے والے ریڈیالوجی بلاک کے منصوبے کی ابتدائی لاگت ایک ارب 17 کروڑ روپے تھی اور منصوبے کو دو برس کی مدت میں مکمل کیا جانا تھا۔ تاخیر کی وجہ سے منصوبے کی لاگت دو گنا ہو چکی ہے اور اب اس کی تکمیل سوا 2 ارب روپے سے ہوسکے گی۔

    قانون فروغ نسیم ایک سابق اورایک موجودہ آرمی چیف کاکیس لڑیں گے

    ریڈیالوجی بلاک کیلئے دس برسوں میں جو فنڈز دیئے گئے ان سے عمارت کا ڈھانچہ تعمیر ہوچکا ہے لیکن مشنیری اور طبی آلات کی خریداری مکمل نہیں ہوسکی ہے اور اب ڈالر کی قدر بڑھنے سے مزید فنڈز درکار ہیں تاکہ منصوبے کی تکمیل ہوسکے۔ریڈیالوجی بلاک کی لاگت میں اضافے کے باعث ایک مرتبہ پھرنظر ثانی شدہ پی سی ون تیار کیا گیا جس کی منظوری التوا کا شکار ہے۔

    107 سالہ نانی کی 87 سالہ نواسی کو ٹافی دینے کی ویڈیو وائرل، لاکھوں دیکھ چکے

  • دردکےمسیحاؤں اورقانون کے علمبرداروں کی لڑائی میں‌ مریضوں کی شامت آئی

    لاہور:دردکےمسیحاؤں اورقانون کے علمبرداروں کی لڑائی،مریضوں کی شامت آئی ، اطلاعات کےمطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس کی پی آئی سی کے عملے پر وکلاء تشدد کے خلاف آﺅٹ ڈور میں ہڑتال آج بھی جاری ہے جس کی وجہ سے دور دراز سے آئے مریضوں کو بغیر علاج کے ہی واپس لوٹناپڑ رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی آئی سی میں آج دوسرے روز بھی ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری ہے،ا و پی ڈی میں علاج معالجے کی سہولیات معطل ہیں، جس کی وجہ سے دور دراز سے علاج کیلئے آئے مریض بغیر علاج کے ہی واپس لوٹ رہے ہیں، ڈاکٹروں کے احتجاجی دھرنے کے باعث غوث الاعظم روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

    دوسری جانب وکلاء کی احتجاجی ریلی رکاوٹیں توڑکر سول سیکرٹریٹ میں داخل ہوگئی، احتجاجی وکلاء نے چیف سیکرٹری آفس کے سامنے نعرے بازی کی، مظاہرین نے تسلیم کئے گئے مطالبات پورے کرنے کا مطالبہ کردیا۔کل رہنماﺅں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ چند شرپسند کالے اور سفید کوٹ کی آپس میں لڑائی کا موجب بن رہے ہیں، وزیراعظم معاملے کی خود انکوائری کروائیں، پولیس شدید دباؤمیں ہے، ہماری بات نہیں سن رہی۔

    ہیلتھ الائنس کے رہنماﺅں کا مزید کہنا تھا کہ مارپیٹ کرنے والے وکلاء برادری کے نمائندے نہیں ہوسکتے،حکومت ہسپتالوں میں سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے تاحال قانون سازی نہیں کرسکی، وزیر صحت میں مسائل حل کرنے کی اہلیت ہی نہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہوربارکے صدرعاصم چیمہ کی سربراہی میں وکلاء کی بڑی تعدادنے آئی جی آفس کے باہرمین گیٹس پراحتجاج کیا تھا، مظاہرین آئی جی آفس کی بیرونی دیواروں پر چڑھ گئے تھے۔

  • ’مشینی گردہ” ڈائلیسس کےمریضوں کےلیےخوشخبری ،تکالیف اورمشکلات میں کمی آجائے گی

    نیویارک :’مشینی گردہ” ڈائلیسس کےمریضوں کےلیےخوشخبری،بہت سی مشکلات کم پڑگئیں‌،اطلاعات کےمطابق گردوں کی بیماری کےشکارافراد کےلیے ایک اچھی خبرکہ پوری ڈائلیسس مشین اب ایک بیگ میں رکھ کراپنے ساتھ کہیں بھی کسی بھی وقت لے جاسکتے ہیں ۔ اسے ’مشینی گردہ‘ کا نام دیا گیا ہے۔

    ٹرمپ سےشدیداختلافات ،امریکی بحریہ کے سربراہ کو عہدے سے برطرف کردیا گیا

    غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق سنگاپورین اورامریکی ماہرین نے مشترکہ طور پرایک انقلابی ایجادکی ہے جس کے ذریعے گردوں کی بیماری میں مبتلا افرادباآسانی ڈائلیسس کر سکتےہیں۔اس مشین کو آٹومیٹڈ ویئرایبل آرٹیفیشل کڈنی‘ یا ’’اویک‘‘ کا تکنیکی نام دیا گیا ہے۔ اس کا وزن صرف دو کلوگرام ہے اور اسے کندھے پر بیگ کی طرح لٹکا کر گھوما پھرا جاسکتا ہے۔

    سائیں کےتوچوکیداربھی وڈیرے،چائےلانے میں تاخیر پرہوٹل کے بیرے کوگولی ماردی

    امریکی طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ اسمارٹ گردے میں مریض کی حفاظت کےلیے ہنگامی الارم بھی نصب ہے جو خطرے کے وقت آواز خارج کرتا ہے اور مریض کے ڈاکٹر سے رابطہ بھی کرتا ہے۔ لیکن اس کا سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ مریض پوری ڈائلیسس مشین اپنے ساتھ لے کر چل سکتا ہے۔

    آئی جی اسلام آبادکی باکسرمحمدوسیم سےملاقات، پاکستان کےلیےخدمات پرخراج تحسین پیش…

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں مریض ایک ہفتے میں کم ازکم ایک مرتبہ اپنے خون کا ڈائلیسس کراتے ہیں۔ اس عمل میں گردے ناکارہ ہونے سے بننے والے زہریلے مرکبات صاف کئے جاتے ہیں۔ ڈائلیسس عموماً اسپتالوں میں ہوتا ہے۔اس کے برخلاف ’’اویک‘‘ کو ایک بیگ میں بند کرکے باہر بھی لے جایا جاسکتا ہے اور مشینی گردہ خودکار طریقے سے ڈائلیسس کا عمل انجام دیتا رہتا ہے۔

  • ڈینگی وائرس کو کنٹرول کرنے کا طریقہ کار دریافت کرلیا گیا ،

    لندن :ڈینگی وائرس کو کنٹرول کرنے کا طریقہ کار دریافت کرلیا گیا ، ، اطلاعات کے مطابق غیر ملکی محقیقن نے اپنی تحقیق میں دعویٰ کیا ہے کہ وولباکیا بیکٹیریا کی مدد سے ڈینگی کو کنٹرول کرنے میں مدد ملی ہے کیونکہ یہ بیکٹریا اسے پھیلنا مشکل بنا دیتے ہیں۔

    بھارت کی مکاری جاری، انٹرنیٹ کے ذریعہ حساس معلومات حاصل کرنے کی کوشش

    برطانوی نشریاتی ادارے میں بی بی سی میں چھپنے والی رپورٹ کے مطابق یہ نتائج دنیا بھر میں ڈینگی وائرس کی روک تھام کیلئے کیے گئے تجربات سے سامنے آئے ہیں اور وولباکیا نامی بیکٹیریا کی مدد سے 70 فیصد کیسوں میں کمی آئی۔ محققین کے نزدیک یہ نتیجے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

    عمران خان مخلص، سچا اورامانت دارلیڈر، آزادکشمیر

    عالمی ادارہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق ڈینگی کیسز میں ڈرامائی طور پر اضافہ ہوا ہے۔ 1970ء کی دہائی میں صرف 9 ممالک میں پھیلنے والی ڈینگی کی شدید وبا اب 100 سے زائد ممالک میں پھیل چکی ہے۔ تاہم اس کے مقابلے میں مچھروں سے پھیلنے والی ایک اور عام بیماری ملیریا میں کمی واقع ہوئی ہے۔

    اسلام آباد:جعلی ادویات کا مرکز”شاہین کیمسٹ” سیل ، کسٹم حکام کاآپریشن…

    محقیقن نے اپنے تجربات میں بتایا ہے کہ وولباکیا نامی بیکٹیریا ڈینگی وائرس کو مچھروں کے اندر بننے کے عمل کو مشکل بنا دیتے ہیں۔ ثبوتوں سے سامنے آیا ہے کہ مجموعی طور پر ڈینگی کیسز میں 40 فیصد کمی دیکھی گئی لیکن ملائیشیا میں کیے گئے تجربوں کے دوران ان میں 90 فیصد تک کمی آئی۔ اس کے علاوہ انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں 76 فیصد، برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں 70 فیصد کمی آئی۔ جبکہ آسٹریلیا کے علاقے نارتھ کوئنزلینڈ میں اس کا پھیلاؤ رک چکا ہے۔

  • یورپ نہیں‌ لاہور میں 300 کلو گرام وزنی محمد طارق کا کامیاب آپریشن

    لاہور : پاکستانی ڈاکٹرز بھی وہ کامیاب آپریشن کرنے لگے جویورپ اور مغرب میں کیے جاتے ہیں اور لوگ لاکھوں روپے خرچ کرکے دیار غیر میں جاکراپنا علاج کرواتے ہیں، لیکن صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے 300 کلو گرام وزنی محمد طارق کا لاہور میں کامیاب آپریشن کردیا گیا۔محمد طارق کا تعلق سندھ کے شہر نوابشاہ سے ہے جن کا آپریشن لاہور کے نجی ہسپتال میں ڈاکٹر معاذالحسن نے کیا

    ڈاکٹر معاز کا کہنا ہے کہ آپریشن کے ذریعے محمد طارق کا معدہ 80 فیصد چھوٹا کر دیا گیا ہے، آئندہ ایک برس میں محمد طارق کا وزن 85 کلو رہ جائے گا، میٹا بولک سرجری سے وزن کم ہونے کے ساتھ شوگر اور بلڈ پریشر کا معاملہ بھی ٹھیک ہو جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق سندھ کے رہائشی محمد طارق کا کہنا ہے کہ کامیاب آپریشن کے بعد میں چلنے پھرنے کے قابل ہو گیا ہوں۔محمد طارق جلد اپنے آبائی شہر نوابشاہ واپس چلا جائے گا۔محمد طارق نے مزید کہاکہ وہ لاہور میں‌ اپنے کامیاب آپریشن کے بعد بہت زیادہ خوش ہے

  • خداراجھوٹ نہ بولیں‌!مریضوں کو مفت ادویات بند کرنے کی افواہیں بے بنیاد ہیں: قومی ادارہ برائے امراض قلب

    کراچی :لوگ جھوٹ بول کر جو حالات پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں وہ یاد رکھیں یہ وہ گڑھا ہے جو کھودے گا ایک وقت ضرور آئے گا اس میں خود بھی جاگرے گا ، اطلاعات کے مطابق کراچی میں قومی ادارہ برائے امراض قلب کے ایگزیکٹو ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر حمید اللہ ملک کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں ادویات کی عدم فراہمی کی افواہیں بے بنیاد ہیں اور تمام مریضوں کو بروقت مفت ادویات اور علاج کی فراہمی 24 گھنٹے جاری ہے ۔

    امریکی کمپنیاں بھی سی پیک سےاستفادہ کرسکتی ہیں:علی جہانگیرصدیقی

    قومی ادارہ برائے امراض قلب کے ایگزیکٹو ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر حمید اللہ ملک کہتے ہیں‌کہ سوشل میڈیا کے ذریعے پتہ چلا کہ مطابق 20 نومبر کو ہسپتال میں موجود بعض عناصر نے ادویات کی عدم فراہمی کا پروپیگنڈا کیا جنہیں بے نقاب کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ڈاکٹر ندیم قمر کی جانب سےاس سلسلے میں حکامات بھی جاری کئے گئے جس میں تمام ڈاکٹروں کو احکامات دئیے گئے ہیں کہ ہر مریض کو ادویات فراہم کیں جائیں گی۔

    کرکٹ بورڈ پر کالے بادل مُنڈلانے لگے،ایف آئی اے کی اہم پیش رفت

    واضح رہے کہ ہسپتال میں دو روز قبل فارمیسی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے مریضوں کو اچانک ادویات بند کردی گئیں تھی جس پر انتظامیہ نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے مریضوں کی ادویات کی فراہمی کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا ہے اور منفی پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائی شروع کردی گئی ۔

    افغان طالبان سے امن معاہدے کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں‌:متکبرٹرمپ کوجھکنا پڑگیا