Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • ایرانی صدر کی حلف برداری، پاکستان سے کون ہو گا تقریب میں شریک؟

    ایرانی صدر کی حلف برداری، پاکستان سے کون ہو گا تقریب میں شریک؟

    ایرانی صدر کی حلف برداری، پاکستان سے کون ہو گا تقریب میں شریک؟

    ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ابراہیم رئیسی کو حکم نامہ ارسال کیا

    ابراہیم رئیسی نے ایران کے نئے صدر کے عہدے کا حکم نامہ وصول کرلیا ایران کے نئے صدر ابراہیم رئیسی کی تقریب حلف برداری 5 اگست کو ہوگی،نو منتخب ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا، عوام کے مسائل کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے،عوام سے درخواست ہے کہ نئی حکومت کے ساتھ تعاون کریں،

    ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں پاکستا ن کی نمائندگی چیئرمین سینیٹ کریں گے ،ایران نے تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے پاکستان کو دعوت دی تھی

    ایران میں صدر سربراہ مملکت اور ملکی ایڈمنسٹریشن کے سربراہ ہیں اور آئین کے شق نمبر 113 کے مطابق سپریم لیڈر کے بعد ملک کی سب بڑی سیاسی پوزیشن صدر کو حاصل ہے جو ملک میں قانون نفاذ کرنے کی ذمہ داری ان پر ہیں ایران میں بننے والے صدر مملکت اپنی تقریب حلف برداری میں یہ حلف اٹھائیں گے کہ ملک کے سرکاری مذہب کی پیروی کریں گے اور اسلامی جمہوریہ کے نظام اور آئین کے تحت کام کریں گے اور اس حوالے سے مادر وطن کی سرحدوں، خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت اور قوم کے حقوق کا دفاع کریں گے

    نو منتخب ایرانی صدر کی پریس کانفرنس میں چار سو کے قریب صحافیوں نے شرکت کی

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ایرانی صدر سے ملاقات، پہنچایا وزیراعظم کا پیغام

  • اولمپکس 2021 میں بھارت کو ہوئی عبرتناک شکست

    اولمپکس 2021 میں بھارت کو ہوئی عبرتناک شکست

    ٹوکیو اولمکس 2021 رنگا رنگ انداز میں جاری ہے، مختلف کھیلیں کھیلی جا رہی ہیں، کوئی جیت کا جشن منا رہا ہے، کوئی شکست سے مایوس ہورہا ہے، اسی طرح ہاکی کا سیمی فائنل بیلجیئم اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا ہے، جس میں بیلجیئم نے بھارت کو 2-5 سے عبرتناک شکست دی ہے. میچ کے پہلے کواٹر میں ہی بیلجیئم کی ٹیم کے کھلاڑی لیوک لیوپرٹ نے گول کردیئے، بھارت کی ٹیم نے خود کو سنبھالتے ہوئے اوپر نیچے دو گول کردیئے، بھارت کی طرف سے ہرمن پریت اور مندیپ سنگھ نے دو گول کیئے، پہلے کواٹر میں‌ دونوں‌ ٹیموں کے گول سکور 2-2 رہے.

    دوسرے کواٹر کے شروع ہوتے ہی بیلجیئم کے الیگزینڈر نے پنلٹی کارنر کی مدد سے ایک گول کر کے سکور 2-3 سے بڑھا دیا، بھارت کی ٹیم نے گول کراس کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن کامیابی نہ ہوسکی، 2-3 گول سکور کے ساتھ ہی دوسرا کوارٹر ختم ہوگیا.

    تیسرے کوارٹر میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر گول سکور کیلئے بہت کوشش کی لیکن کوئی گول سکور نہ کرسکے، 2-3 گول سکور کے ساتھ ہی یہ کوارٹر ختم ہوگیا

    چوتھے کوارٹر میں پنڈرکس نے ایک گول سکور کرکے بیلجیئم کی ٹیم کو بھارت کی ٹیم برتر کردیا، اسکے ساتھ ہی بھارت کی ٹیم انڈر پریشر ہوگئی، بھارت کی ٹیم نے گول سکور کرنے کی بہت کوشش کی، لیکن کر نہیں پائے، بیلجیئم کی ٹیم کے پنڈرکس نے پیلنٹی کارنر کی مدد سے ایک اور گول سکور کر کے ہیٹرک کرلی، اس کے ساتے ہی بیلجیئم کی ٹیم کے پانچ گول سکور ہوگئے، نھارت کی ٹیم مزید کوئی گول نا کرسکی، بیلجیئم نے 2-5 کے گول سکور سے ہاکی کا سیمی فائنل اپنے نام کرلیا.

  • بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز،آسڑیلیا نے نئے کپتان کا اعلان کر دیا

    بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز،آسڑیلیا نے نئے کپتان کا اعلان کر دیا

    آسڑیلین کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر بلے باز میتھو ویڈ کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے کپتان مقرر کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : آسڑیلیا کی ٹیم ان دنوں بنگلہ دیش میں موجود ہے آسڑیلیا کی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔اس سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔

    آسڑیلین ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں نے دورہ بنگلہ دیش سے انکار کردیا تھا جس کے باعث نئے کپتان کا اعلان کیا گیا ہے۔آسٹریلوی ٹیم میں ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر اور گلین میکسویل سمیت دیگر اہم کھلاڑی شامل نہیں ہیں۔

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز چوتھا اور آخری ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

    دوسری جانب پاکستان اور ویسٹ انڈیزکےدرمیان چوتھا اور آخری ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گامیچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا پاکستان کو چار میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

    بھارت کا مقبوضہ کشمیرپرغاصبانہ قبضہ ،یورپی یونین کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے متاثرہ افراد کے لئے…

    پہلا اورتیسرا ٹی20 میچ بارش کی وجہ سےبغیر کسی نتیجےکےختم ہوگئےتھے جبکہ دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو سات رنز سے شکست دی تھی۔

    بھارت کو سفارتی محاذ پر ایک اور ناکامی کا سامنا ،غیر ملکی کھلاڑیوں کا کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت کا…

    خاتون نے 7 میڈل جیت کر ٹوکیو اولمپکس میں تاریخ رقم کر دی

  • بل گیٹس اور ملینڈا نے طلاق کے پیپرز پر دستخط کر دیئے    غیر ملکی میڈیا

    بل گیٹس اور ملینڈا نے طلاق کے پیپرز پر دستخط کر دیئے غیر ملکی میڈیا

    مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس اور ان کی سابقہ اہلیہ ملینڈا گیٹس نے طلاق کے تین ماہ بعد باضابطہ طور پر علیحدگی کے پیپرز دستخط کردیئے ہیں-

    باغی ٹی وی : برطانوی آن لائن اخبار دی میل کے مطابق واشنگٹن کی کنگ کاؤنٹی کی اعلیٰ کے جج نے دونوں کے درمیان طلاق کے پیرزپر دستخط کردیئےبل گیٹس اور ملینڈا گیٹس نے 3 مئی کو 27 سال کی شادی کے بعد ایک دوسرے سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

    واشنگٹن کی کنگ کاؤنٹی کی اعلیٰ عدالت میں دائر طلاق کی درخواست میں ملینڈا گیٹس نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ بل گیٹس سے ان کی شادی ‘ناقابل تلافی حد تک ٹوٹ پھوٹ’ کا شکار ہوگئی تھی۔

    دونوں کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ طلاق کے اعلان کے لیے اتنے برسوں تک انتظار کی وجہ ان کے بچے تھے اس وقت طلاق کا اعلان کی وجہ بظاہر یہ ہے کہ ان کی سب سے چھوٹی بیٹی فوبی اب 18 سال کی ہوگئی ہےذرائع نے بتایا تھا کہ ان کی سب سے چھوٹی اولاد نے ہائی اسکول سے گریجویشن مکمل کرلی اور انہوں نے اس وقت تک اکٹھے رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    بل گیٹس اور ملینڈا گیٹس نے طلاق کے لئے 27 برس انتظار کیوں کیا؟

    بل اور ملینڈا گیٹس میں پہلے ہی اپنے اثاثوں کی تقسیم سے متعلق معاہدے کرچکے ہیں بل گیٹس کی مجموعی دولت کا تخمینہ 130 بلین ڈالر سے زائد ہے، جس میں سے وہ اپنی سابقہ بیوی کو 65 بلین ڈالر تک منتقل کرسکتا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ملینڈا گیٹس کی دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک بل گیٹس سے طلاق کے فیصلے کی ممکنہ وجہ بل گیٹس کی جیفری ایپسٹین سے ملاقاتیں تھیں۔

    جیفری ایپسٹین امریکی سرمایہ کار تھے جنہیں 2019 میں جنسی جرائم کی وجہ سے سزا ہوئی تھی اور انہوں نے جیل ہی میں خودکشی کرلی تھی۔ فردِ جرم کے مطابق ایپسٹین نے درجنوں کم عمر لڑکیوں کا ریپ کیا تھا۔

    ایپسٹین کے متعدد اہم شخصیات سے تعلقات تھے، جن میں سابق صدور ٹرمپ اور بل کلنٹن اور برطانوی شہزادہ اینڈریو کے علاوہ متعدد نوبیل انعام یافتہ شخصیات شامل ہیں بل گیٹس نے 2019 میں ایپسٹین کے مرنے کے بعد ایک بیان میں اعتراف کیا تھا کہ وہ ان سے ملتے رہے ہیں لیکن اس پر پچھتاوے کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے اسے ’فیصلے کی غلطی‘ قرار دیا تھا۔

    بل گیٹس کی اہلیہ ملینڈا کو طلاق کے بعد کتنی دولت ملے گی؟

    ایک بیان میں گیٹس کے ترجمان نے کہا تھا کہ ’اگرچہ ایپسٹین بری طرح سے گیٹس کے پیچھے پڑے ہوئے تھے مگر گیٹس کی ایپسٹین کے ساتھ کسی قسم کی کوئی شراکت داری یا دوستی نہیں تھی۔‘ بیان میں یہ بھی لکھا تھا کہ گیٹس نے کبھی ایپسٹین کی پارٹیوں میں شرکت نہیں کی-

    خیال رہے کہ دونوں شخصیات نے 1994ء میں شادی کی تھی اور اس موقع پر باہمی رضامندی سے کسی قسم کا معاہدہ بھی نہیں کیا تھا۔ امریکی قانون کہتا ہے کہ اگر ایسا کوئی معاہدہ نہ کیا جائے تو طلاق کے بعد دولت کی تقسیم مساوی طور پر ہوتی ہے۔

    بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس کی طلاق سے متعلق سوشل میڈٰیا پر میمزکا طوفان

    ان کی ملاقات 1980ء میں ہوئی تھی جب میلنڈا نے مائیکروسافٹ کمپنی کو جوائن کیا تھا بل گیٹس اور میلنڈا کا شمار دنیا کی سب سے کامیاب اور امیر ترین جوڑوں میں ہوتا تھا دونوں مل کر عوامی فلاح وبہبود کیلئے ایک تنظیم چلا رہے ہیں جس کا نام بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن ہے دونوں کے تین بچے بھی ہیں۔

    اس فلاحی تنظیم نے موذی بیماریوں اور بچوں کی ویکسینیشن کیلئے اب تک اربوں ڈالرز خرچ کئے ہیں بل گیٹس دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص ہیں ایک اندازے کے مطابق ان کے پاس 124 بلین ڈالرز کے لگ بھگ اثاثے موجود ہیں انہوں نے اس تمام دولت کا بڑا حصہ اپنی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ سے کمایا جو انہوں نے 1970ء کی دہائی میں اپنے دوستوں کیساتھ مل کر قائم کی تھی۔

    دنیا کے امیر ترین جوڑے میں 27 سال بعد علحیدگی ہوگئی

  • بھارت کا مقبوضہ کشمیرپرغاصبانہ قبضہ ،یورپی یونین کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے متاثرہ افراد کے لئے آواز ضرور اٹھانی چاہیئے     اراکین یورپی پارلیمنٹ

    بھارت کا مقبوضہ کشمیرپرغاصبانہ قبضہ ،یورپی یونین کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے متاثرہ افراد کے لئے آواز ضرور اٹھانی چاہیئے اراکین یورپی پارلیمنٹ

    بارسلونا : سپین کی جانب سے یورپین پارلیمنٹ میں بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کے بعد انسانی حقوق کی شدید پامالی پر خط لکھنے والے یورپین پارلمینٹیرین میں6 ہسپانوی ممبران شامل ہیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق یورپین پارلمینٹیرین میں کاتالان آزادی پسند رہنما پوجدیمونت اور ان کی پارٹی کے دیگر دو اراکین شامل ہیں اس میں ایک رکن سوشلسٹ پارٹی اور ایک رکن سیوتادانس جماعت کا اور پودیموس کی جانب سے واحد یورپین پارلمینٹیرین ایدویا ولا نوا رویز شامل ہیں۔یوں مجموعی طور دونوں حکومتی جماعتوں ، حزب اختلاف اور آزادی پسند جماعتوں نے کشمیر کے موقف کی تائید کی ہے۔

    اراکین یورپی پارلیمنٹ نے اپنے کمیشن سے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں کو ہیومن رائٹس واچ ورلڈرپورٹ 2021 اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے ہیومن رائٹس نے 2018-2019 کی رپورٹ میں میں شائع کیا ہے۔

    ملک میں کورونا سے مزید 67 افراد جاں بحق

    انہوں نے کہا کہ 2019سے مقبوضہ کشمیر بدترین لاک ڈاؤن میں ہے، نقل وحرکت، معلومات تک رسائی، صحت، تعلیم اور آزادی اظہار کے حوالے سے حالات خراب ہیں۔

    یورپین کمیشن کے صدر ارسولا وون ڈیرلیئن اور نائب صدر جوزف بوریل کو مخاطب کرکے خط میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی انسانی حقوق، بنیادی آزادی اور بین الاقوامی قواعد کے مطابق قانون کے چمپیئن کے طور پر یورپی یونین کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے متاثر ہونے والے افراد کے لیے اپنی آواز ضرور اٹھانی چاہیے۔

    وزیراعظم ہاؤس میں اب پڑھائی نہیں ہوگی بلکہ فیشن اور ثقافت کی تقریبات ہوں گی

    انہوں نے کہا کہ ‘ہمارا ماننا ہے کہ یورپی یونین کو عالمی برادری کی جانب سے کشمیریوں کے لیے کیے گئے وعدوں پر عمل کروانے اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد کے لیے مناسب ماحول پیدا کرنے کے لیے بھارت اور پاکستان کے ساتھ اپنی تمام قوت اور ذرائع استعمال کرنے چاہیئں۔

    یورپی اراکین نے واضح کیا کہ یورپی پارلیمنٹ کے اراکین کی حیثیت سے ہم بھارت اور پاکستان کی پارلیمنٹ کے اراکین کے ساتھ ساتھ کشمیری رہنماؤں کے ساتھ اپنی کاؤشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کر تے ہیں تاکہ خطے میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے کشمیریوں کے مستقبل کے لیے ان کی آواز سننا اور فیصلے کا موقع دینا انتہائی ضروری ہے۔

    ٹریفک پولیس نے عامر لیاقت کےخلاف اندراج مقدمہ کے لئے سندھ پولیس سے رجوع کر لیا

    خط میں لکھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں صحافیوں اور انسانی حقوق کے نمائندوں کو خاص طور پر نشانہ بنایا جاتا ہے، لوگوں کو عقوبت خانوں میں ڈالا جاتا ہے اور لوگوں کے اجتماع پر پابندی ہے، کئی لوگ زیر حراست ہیں۔

    اراکین یورپی پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ بھارت یہاں پر قانون کا غلط استعمال کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بن چکا ہے، یہ دو جوہری طاقت کے حامل ملکوں کے درمیان خطرے کی علامت ہے جو کسی بھی وقت شدت اختیار کر سکتی ہے۔

    قائد ملت لیاقت علی خان کاخاندان کس حالت میں اورکس نے اُٹھائے گھرکے اخراجات؟اہم…

    اراکین یورپی پارلیمنٹ نے کہا کہ سیکیورٹی کے حالات مزید بگڑ گئے ہیں کیونکہ مقامی آبادی مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی اور بھارت کا متنازع شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کر رہی ہے ان حالات کی وجہ سے وادی میں بدامنی پیدا ہو چکی ہے اور اس کے نتیجے میں بھارت اور پاکستانی افواج کے مابین تناؤ بھی بڑھتا ہے۔

    ہر ہفتے کم از کم 30 ہزار افغان بے گھر ہو رہے ہیں:امریکی اخبار

  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز چوتھا اور آخری ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز چوتھا اور آخری ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چوتھا اور آخری ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا۔

    باغی ٹی وی :میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا پاکستان کو چار میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پہلا اور تیسرا ٹی 20 میچ بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے تھے جبکہ دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو سات رنز سے شکست دی تھی۔

    دونوں ٹیموں کی جانب سے پلینگ الیون میں ایک سے دو تبدیلیاں متوقع ہیں-

  • خاتون نے 7 میڈل جیت کر ٹوکیو اولمپکس میں تاریخ رقم کر دی

    خاتون نے 7 میڈل جیت کر ٹوکیو اولمپکس میں تاریخ رقم کر دی

    آسٹریلیا کی خاتون تیراک ایما میکین نے 7 میڈل جیت کر ٹوکیو اولمپکس میں تاریخ رقم کر دی۔

    باغی ٹی وی : برسبین سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ سالہ ایما کا تعلق ایک سوئمر فیملی سے ہے جوجاپان میں جاری ٹوکیو اولپمک میں ایما میکین ایک اولمپک میں 7 میڈل جیتنے والی دوسری کامیاب خاتون اولمپک ایتھلیٹ بن گئی ہیں، آسٹریلوی تیراک چار گولڈ میڈلز سمیت سات اولمپک میڈلز جیتنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

    ایما میکین ایک اولمپک مقابلے میں سب سے زیادہ 4گولڈ میڈل جیتنے والی پہلی ایتھلیٹ بھی ہیں اس طرح ایما میکین مجموعی طور پر اب تک 11 اولمپک میڈلز جیت چکی ہیں –

    قومی کرکٹر محمد رضوان نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

    جاپان میں جاری ٹوکیو اولمپکس میں سوئمنگ مقابلوں میں آسٹریلیا نے اب تک 9 گولڈ میڈل جیتے ہیں، جس میں سے 4 ایما میکین نے حاصل کیے ہیں اور وہ آسٹریلیا کی جانب سے سب سے زیادہ میڈلز جیتنے والی ایتھلیٹ بھی بن گئی ہیں۔

    ایما میکین نے 50 میٹر فری اسٹائل مقابلہ 23.81 سیکنڈ میں جیتنے کا اولمپک ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔ اپنی تاریخی کامیابی کے بعد ان کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے اعزاز ہے، مجھے سب نے سپورٹ کیا اور اس کے لیے میں نے بہت محنت کی تھی۔

    ٹوکیو اولمپکس :25میٹر ریپڈ فائر پسٹل مقابلہ، پاکستانی شوٹر غلام مصطفی نے چھٹی پوزیشن حاصل کرلی

    واضح رہے کہ ایما میکین سے قبل 1952 میں روس کی جمناسٹ ماریا نے سات میڈلز جیتے تھے۔

    خیال رہے کہ 1960 کے بعد ایما اور اس کے بھائی ڈیوڈ پانچ سال قبل ہونے والے ریو اولمپکس میں حصہ لینے والی پہلی بہن بھائی کی جوڑی تھی۔ جہاں ایما کے بھائی نے ایک سونے، دو چاندی اور ایک کانسی سمیت چار تمغے جیتے تھے-

  • بھارت کو سفارتی محاذ پر ایک اور ناکامی کا سامنا ،غیر ملکی کھلاڑیوں کا  کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت کا فیصلہ

    بھارت کو سفارتی محاذ پر ایک اور ناکامی کا سامنا ،غیر ملکی کھلاڑیوں کا کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت کا فیصلہ

    بھارت کو سفارتی محاذ پر ایک اور ناکامی کا سامنا بین الاقوامی کھلاڑیوں نے کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت کا اعلان کر دیا-

    باغی ٹی وی : چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت کو کشمیر پریمئیر لیگ (کے پی ایل) پر واضح جواب دے دیا ہے جو سفارتی محاذ پر بھارت کی ایک اور ناکامی کا ثبوت ہے۔

    رشل گبز کے انکشافات نے بھارتی مکرو چہرے کو بے نقاب کر دیا مشعال ملک

    انہوں نے کہا کہ بھارتی سازشوں کے باوجود کشمیر پریمئیر لیگ اپنے شیڈول کے مطابق ہو گی کے پی ایل کشمیری نوجوانوں کو عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔

    چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ عالمی کھلاڑی ہرشل گبز اور تلکرتنے دلشان کے پی ایل میں حصہ لینے کے لیے کل پاکستان پہنچیں گے. دونوں کھلاڑیوں، ان کے کرکٹ بورڈز اور حکومتوں کو کرکٹ کو سپورٹ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

    بھارتی سازشیں ناکام، معروف سری لنکن کھلاڑی نے کشمیر پریمیئر لیگ کھیلنے کا اعلان کر دیا

    شہریار خان آفریدی نے کہا کہ امید ہے پاکستان کرکٹ بورڈ جلد ہی فخر زمان، شاداب خان، عثمان قادر، امام الحق اور محمد حسنین کو کشمیر پریمئیر لیگ کھیلنے کے لیے این او سی جاری کر دے گی۔

    چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ بھارتی حکومت سے درخواست ہے کھیل کو سیاست سے الگ رکھے۔ کھیل عوام کو جوڑتے ہیں جبکہ نفرتیں لوگوں کو توڑتی ہیں بھارتی حکومت اور بی سی سی آئی سے گذارش ہے کہ کرکٹ جینٹلمین گیم ہے۔ اسے اپنی گندی سیاست سے آلودہ نہ کریں۔

    کشمیر پریمیئر لیگ کے خلاف بھارتی سازشیں، معروف ساؤتھ افریقن کھلاڑی بھارت پر پھٹ پڑے

    خیال رہے کہ کشمیر پریمیر لیگ 6سے 16 اگست تک مظفرآباد میں کھیلی جائے گی اور لیگ کا فائنل 16 اگست ‏کو مظفرآباد میں ہی ہو گا لیگ میں مجموعی طور پر 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں مظفر آباد ٹائیگرز ،میرپور رائلز، راولاکوٹ ہاکس، کوٹلی پینتھرز، باغ اسٹالینز اور اوور سیز واریئرز شامل ہیں ایونٹ جو 6 اگست سے شروع ہونے والا ہے ، اس میں شاہد آفریدی ، شاداب خان ، عماد وسیم اور دیگر اپنی ٹیموں کی قیادت کریں گے۔

    کشمیر پریمئیرلیگ : پی سی بی بھارتی کرکٹ بورڈ کی مداخلت پر برہم

    واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو دھمکی دی گئی تھی کہ اگر وہ کشمیر لیگ کا حصہ بنے تو ان پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دروازے بند کردئیے جائیں گے بعد ازاں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے کہا کہ وہ کے پی ایل ٹورنامنٹ کو تسلیم نہ کرے۔

    کشمیر پریمئیر لیگ: خوفزدہ بھارت نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو خط لکھ دیا

  • بطخ جس کے 800 گرام پروں کی قیمت  8 لاکھ روپے

    بطخ جس کے 800 گرام پروں کی قیمت 8 لاکھ روپے

    یورپ کے ملک آئس لینڈ میں ایک ایسی بطخ بھی پائی جاتی ہے جس کے 800 گرام پروں کی قیمت 5 ہزار ڈالر سے بھی زائد ہے جو پاکستان تقریبا 8 لاکھ روپے بنتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : ہر سال موسمِ گرما میں 400 کے قریب افراد آئس لینڈ سے متصل ایک جزیرے ’برائدروو‘ کی خاک چھانتے ہوئے وہاں ایلڈر پولر بطخ کے گھونسلوں اور اطراف میں ان پروں کو تلاش کرتےہیں۔ پھر ان ریشوں کو کئی مراحل سے صاف کرکے، لحاف اور تکیے بنائے جاتےہیں۔

    ایلڈر پولر بطخ کے پروں سے بنائے گئے تین تکیوں کی قیمت ڈھائی ہزار ڈالر یعنی 4 لاکھ روپے اور ایک لحاف کی قیمت 8 ہزار ڈالر یعنی 13 لاکھ روپے سے زائد ہوتی ہے۔

    قدرت نے بطخ کے سینے سے نیچے یہ پر عطا کئے ہیں جو روئی کے گالوں کی طرح نرم ہوتے ہیں لیکن قدرتی طور پر کوئی بھی ریشہ سردی روکنے میں اس کا مقابلہ نہیں کرسکتا ہے۔ اسی بنا پر بطخ اپنے گھونسلے میں اسے بچھاتی ہے تاکہ اس کے بچے سردی میں جمنے سے محفوظ رہ سکیں۔ پروں کے اس گچھے کو آئیڈرڈاؤن کا نام دیا گیا ہے۔

    یہی وجہ ہے کہ گزشتہ ایک ہزار برس سے اس کی تلاش اور فروخت جاری ہے اور ایک کلوگرام خام پرہی ہزاروں ڈالر میں فروخت ہوجاتےہیں۔ اس وقت پوری دنیا میں چار ٹن کے قریب پر فروخت کئے جاتےہیں اور 75 فیصد برآمدات آئس لینڈ سے کی جاتی ہے۔

    انڈے دینے اور سینے کے موسم میں ان پرندوں کے گھونسلوں کو بالکل نہیں چھیڑا جاتا ہے بلکہ گھونسلے خالی ہوتے ہی ان کی اطراف جمع ہونے والے پروں کے ریشے احتیاط سے جمع کئے جاتے ہیں۔

    تاہم اسے ہرطرح سے معیاری بنایا جاتا ہے اور اگر آپ دو انگلیوں کے درمیان 40 سے 50 گرام پر اٹھاتے ہیں اور ان کا کوئی ریشہ نیچے نہیں گرتا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ بہت معیاری پرہیں جو ایکسپورٹ معیار کے ہیں۔

    آئیڈرڈاؤن مادہ بطخ سے خارج ہوتا ہے اور 50 سے 60 گھونسلوں سے ہی ایک کلوگرام پرحاصل ہوتے ہیں۔ انہیں خاص طور پر صاف کیا جاتا ہے اور مشین میں دباکر ان کو ایک باقاعدہ شکل دی جاتی ہے۔ کسان ہر گھونسلے کو تلاش کرتے ہیں اور احتیاط سے پروں کو جمع کرتے ہیں۔ ایک گھونسلے سے 15 سے 20 گرام پر ہی مل پاتے ہیں۔

    تاہم خام پروں میں 80 فیصد مقدار، کوڑا کرکٹ، بڑے پروں، گھاس پھوس اور ڈنٹھل کی ہوتی ہے جنہیں صاف کرنا ضرورتی ہوتا ہے۔ اس کے بعد آئیڈرڈاؤن کو 120 درجہ سینٹی گریڈ پر گرم کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد کئی مشینوں سے مزید صفائی کی جاتی ہےاس طرح دنیا کا مہنگے ترین پروں کا انتخاب عمل میں آتا ہے-

  • جیل میں کاٹے گئے دن بہت دردناک تھے    سلمان خان

    جیل میں کاٹے گئے دن بہت دردناک تھے سلمان خان

    بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے بتایا کہ جیل میں کاٹے گئے دن ان کے لیے بہت درد ناک تھے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو1998 میں بننے والی فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں، کی شوٹنگ کے دوران کالے ہرن کے شکارکرنے کے باعث جیل جانا پڑا تھا جکس پر اداکار نے کافی انٹر ویو دیئے-

    لیکن آج کل بھارتی میڈیا میں سلمان کا 2008 میں نشرہونے والا ایک انٹرویووائرل ہورہا ہے، جس میں جیل میں گزارے ہوئے وقت کے بارے میں بتاتے نظر آ رہے ہیں-

    کرن جوہر بگ باس کے اگلے سیزن کی میزبانی کریں گے ؟

    سلمان خان نے بتایا کہ جیل میں گزارے ہوئے دن تکلیف دہ تھے لیکن میں پھر بھی سکون میں رہنے کی کوشش کرتا تھا مجھے صرف ایک ہی چیزکی فکر ستاتی تھی اور وہ تھا باتھ روم-

    انہوں نے کہا کہ جیل میں 9 سے 10 کمرے تھے اورہرایک کمرے میں 9 سے 10 لوگ ہی ہوتے تھے۔ایک لڑکا صبح ناشتہ اوروہی لڑتا دوپہر کا کھانا لاتا تھا۔

    سلمان خان کی وجہ سے بالی ووڈ کیرئیر میں زیادہ جدوجہد نہیں کرنی پڑی ہمیش ریشمیا

    خان نے کہا کہ استعمال کرنے کے لیے جیل میں آپ کوایک مگ ملتا تھا، جس میں چائے بھی پینی ہوتی تھی اسے دھونا ہوتا تھا، پھر اسی مگ میں کھانا کھانا ہوتا تھا، نہ صرف یہ بلکہ اسی مگ سے نہانے سمیت دیگرکام بھی کرنے ہوتے تھے۔

    اداکارنے مزید کہا کہ جیل میں میں نے کبھی ورزش نہیں چھوڑی، میں دن میں دو بار مختلف ورزش کرتا تھا۔

    اسد عمر ملک کے بہترین اداکار اور شیخ رشید بہترین کامیڈین ہیں انور مقصود