Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • راج کندرا فحش فلمیں کیس:شلپا شیٹھی کا سوشل میڈیا پر وضاحتی بیان

    راج کندرا فحش فلمیں کیس:شلپا شیٹھی کا سوشل میڈیا پر وضاحتی بیان

    مبئی: راج کندرا غیر اخلاقی فلموں کے کیس میں اداکارہ شلپا شیٹھی نے سوشل میڈیا پر پہلی بارکھل کروضاحتی بیان دیا ہے ۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق شوہرراج کندرا کیس کے معاملے پراداکارہ شلپا شیٹھی سے متعلق مخلتف خبریں گردش کررہی ہیں لیکن اس بار اداکارہ نے خود اس کیس اور چلنے والی خبروں پرخاموشی توڑی ہے۔


    ٹوئٹر پر جاری پیغام میں اداکارہ نے کہا کہ گزرے ہوئے ہرلحاظ سے دن ہمارے لیے بہت مشکل تھے،پچھلے کچھ دنوں سے میڈیا پر اس کیس سے متعلق بہت سی افواہیں، تنقیدی پوسٹ اورالزامات گردش کررہے ہیں لیکن میں نے ابھی تک اس متعلق ایک لفظ بھی نہیں کہا اور نہ ہی میں اس پر کچھ کہوں گی۔

    راج کندرا پر فحش فلموں کا الزام: بالی ووڈ سٹارز اور قریبی دوست شلپا شیٹھی سے کترانے لگے

    اداکارہ نے کہا کہ ایک سلیبرٹی کے طورپرمیں ہمیشہ اسی بارپریقین رکھتی ہوں کہ کہ شکایت کرو نہ ہی وضاحت تو پھر اس متعلق غلط خبریں نہ پھیلائی جائیں توبہترہے-

    شوہرراج کندرا کی وجہ سے شلپا شیٹھی کومعاشی طور پر کتنے نقصان کا سامنا کرنا پڑا؟

    شلپا نے کہا کہ معاملے پرتحقیقات ہورہی ہیں اورمجھے ممبئی پولیس اورعدالت پو پورا بھروسہ ہے اہل خانہ ہونے کے ناطے ہم قانونی جنگ لڑرہے ہیں۔

    راج کندرا فحش فلموں سے 2023-24 میں کتنے پیسے کمانے والے تھے، بھارتی میڈٰیا کے…

    اداکارہ نے مزید درخواست کی کہ ایک ماں ہونے کے ناطے یہ کہہ رہی ہوں میرا ، میرے اہل خانہ اور بچوں کی پرائیوسی کا خیال رکھا جائے۔ فیصلہ عدالت کرے تو بہتر ہے ہم میڈیا ٹرائل کے حق دارنہیں ہیں-

    پولیس چھاپے کے دوران شلپا شیٹھی شوہر پر روتے ہوئے اونچی آواز میں جھگڑا کر رہی تھیں ممبئی پولیس

    واضح رہے کہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کو ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے گرفتار کیا تھا راج کندرا پر الزام تھا کہ وہ فحش فلمیں پروڈیوس کرتے اور انھیں انٹرنیٹ پر فروخت کے لیے پیش بھی کرتے ہیں۔

    فحش فلمیں کیس میں شوہر کے بعد شلپا شیٹھی کےخلاف بھی گھیرا تنگ

  • چینی نژاد کینیڈین پاپ اسٹار اور ہالی ووڈ اداکار کرس وو جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار

    چینی نژاد کینیڈین پاپ اسٹار اور ہالی ووڈ اداکار کرس وو جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار

    بیجنگ: چینی نژاد کینیڈین پاپ اسٹار اور ہالی ووڈ اداکار کرس وو کو جنسی زیادتی کے الزام میں چینی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاپ گروپ ای ایکس او کے سابق رکن کرس وو کو لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں بیجنگ پولیس نے گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

    چوؤیان پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چینی نژاد پاپ اسٹار کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات سامنے آنے کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    شرمیلا فاروقی کا عائزہ خان کے ڈرامے میں جنسی ہراسانی کو لاپرواہی سے دکھانے پر…

    سی این این کے مطابق کرس وو پر الزام ہے وہ نوجوان لڑکیوں کو جنسی تعلقات استوار کرنے پر مجبورکرتا تھا اور ایک لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی تھی۔

    اس سے قبل ایک نوجوان چینی لڑکی نے الزام لگایا تھا کہ بیجنگ کی کمیونیکشن یونیورسٹی میں کرس وو نے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا چینی لڑکی نے الزام لگایا تھا کرس وو نے انہیں نشہ آور مشروب پلانے کے بعد اس جنسی زیادتی کی تھی جب وہ محض 17 برس کی تھی۔

    بھارتی اداکارہ لڑکیوں سےغیر اخلاقی ویڈیوز بنوانے کے الزام میں ساتھی سمیت گرفتار

    تاہم کرس وؤ نے ان الزامات کی تردید کی تھی اورکرس وؤ کی کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ وہ الزام عائد کرنے والی لڑکی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے جارہی ہے۔

    کرس وؤ کو تحویل میں لینے کے بعد چینی سوشل میڈیا ویبو پر ان کا سوشل میڈیا پیج بند کردیا گیا ہے ویبو ویب سائٹ پر کرس وؤ کے پانچ کروڑ سے زائد فالورز ہیں ریپ الزامات کے بعد درجنوں برانڈز نے کرس وؤ سے کیے گئے معاہدے ختم کردیے ہیں۔

    مردوں کو چاہیے کہ نگاہیں نیچی رکھیں اور عورتیں… وینا ملک بھی وزیراعظم کے…

    واضح رہے کہ کرس وؤ نے متعدد فلموں میں بھی اداکاری کی ہے اور بربیری جیسے برانڈز کے لیے ماڈلنگ بھی کی ملک کے ٹاپ برانڈ سفیروں میں سے ایک بن گیا کرس وؤ نے 2017 میں سائنس فکشن فلم ایکس ایکس ایکس، ریٹرن آف زینڈر کیج سے ہولی وڈ ڈیبیو کیا تھا اور وہ ماضی میں "کے پاپ گروپ ای ایکس او” کے رکن بھی تھے۔

    کوئی گالیاں دے کر مجھے جمہوری حق استعمال کرنے سے نہیں روک سکتا مہوش حیات

  • کشمیر پریمئیر لیگ: خوفزدہ بھارت نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو خط لکھ دیا

    کشمیر پریمئیر لیگ: خوفزدہ بھارت نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو خط لکھ دیا

    اسلام آباد: کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) سے خوفزدہ بھارت نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو خط لکھ دیا-

    باغی ٹی وی : کشمیر پریمیئر لیگ (KPL) کے بارے میں بات چیت کے بعد سے بہت کچھ چل رہا ہے۔ تاہم ، اس کے شروع ہونے میں چار دن باقی ہیں ، تازہ ترین پیش رفت کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے کہا کہ وہ کے پی ایل ٹورنامنٹ کو تسلیم نہ کرے۔

    کشمیر پریمیئر لیگ کے خلاف بھارتی سازشیں، معروف ساؤتھ افریقن کھلاڑی بھارت پر پھٹ پڑے

    ایونٹ جو 6 اگست سے شروع ہونے والا ہے ، اس میں شاہد آفریدی ، شاداب خان ، عماد وسیم اور دیگر اپنی ٹیموں کی قیادت کریں گے۔

    اس سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ نے اسی طرح انگلش اور جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈوں کو بھی خطوط لکھ کر کہا تھا کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کو کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت سے روکیں۔

    کشمیر پریمئیرلیگ : پی سی بی بھارتی کرکٹ بورڈ کی مداخلت پر برہم

    واضح رہے کہ کشمیر پریمیر لیگ 6سے 16 اگست تک مظفرآباد میں کھیلی جائے گی اور لیگ کا فائنل 16 اگست ‏کو مظفرآباد میں ہی ہو گا بھارت کی جانب سے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو دھمکی دی گئی تھی کہ اگر وہ کشمیر لیگ کا حصہ بنے تو ان پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دروازے بند کردئیے جائیں گے۔

    بھارت کی دھمکی پر انگلینڈ کے سپن باؤلر مونٹی پنیسر، میٹ پرایئر ودیگر نے لیگ سے دستبرداری کا اعلان کرد یا تھا تاہم سابق سری لنکن اوپنر تلکارتنے دلشان نے بھارتی دھمکیوں کے باوجود کشمیر پریمیئر لیگ کھیلنے کا اعلان کیا ہے-

    ہرشل گبز کے انکشافات نے بھارتی مکرو چہرے کو بے نقاب کر دیا مشعال ملک

    گویا جنوبی افریقہ کے اوپنرہرشل گبز نے بھی کے پی ایل سے دستبراداری سے اعلان کیا تھا تاہم بعد ازاں انہوں کشمیر پریمئیر لیگ کے خلاف بھارتی سازشوں کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی دباؤ غیر ضروری ہے بھارتی کرکٹ بورڈ کا کھیل میں سیاسی ایجنڈا لانا غیر ضروری ہے بھارتی بورڈ نے دباؤ ڈال کر مجھے کشمیر پریمیر لیگ میں شرکت سے روکنے کی کوشش کی-

    ہرشل گبز نے کہا کہ مجھے دھمکی دی گئی ہے کہ مجھے آئندہ بھارت داخل نہیں ہونے دیا جائے گا مجھے کرکٹ سے متعلق کام سے روکنے کی دھمکیاں دی گئیں-

    بھارتی سازشیں ناکام، معروف سری لنکن کھلاڑی نے کشمیر پریمیئر لیگ کھیلنے کا اعلان کر دیا

  • محمد صادق سنجرانی سے پارلیمنٹ ہاؤس میں عرب پارلیمنٹ کے وفد کی ملاقات میں باہمی سمجھوتے کی یاداشت پر دستخط

    محمد صادق سنجرانی سے پارلیمنٹ ہاؤس میں عرب پارلیمنٹ کے وفد کی ملاقات میں باہمی سمجھوتے کی یاداشت پر دستخط

    عرب پارلیمنٹ کے وفد کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد ،چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے پارلیمنٹ ہاؤس میں عرب پارلیمنٹ کے وفد کی ملاقات۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعاون، ادارہ جاتی روابط اور پارلیمانی سفارتکاری سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان عرب ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعاون و تعلقات کو انتہائی اہم سمجھتا ہے۔

    چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کے تمام مسلم ممالک اور بالخصوص عرب ممالک کے ساتھ تعلقات مثالی ہیں عرب پارلیمنٹ عرب ممالک کا مشترکہ پلیٹ فارم ہونے کے باعث ہمارے لئے بہت اہم ہے۔

    چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ عرب پارلیمنٹ کا مجموعی کردار انتہائی لائق تحسین ہے پاکستان عرب پارلیمنٹ میں بطور ابزرور کی حیثیت سے شمولیت کیلئے تیار ہےعرب پارلیمنٹ عرب ممالک کے ساتھ تعاون کو بڑھانے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

    چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پارلیمانی رابطہ کاری مستقبل کے تعاون کیلئے نئی راہ ہمورا کرے گی مسائل کو سمجھنے اور حل نکالنے کیلئے بین الپارلیمانی رابطہ کاری میں مزید تیزی لانے کی ضرورت ہےاس سلسلے میں عرب پارلیمنٹ کیلئے قانون سازی سے متعلق تربیتی پروگرام ترتیب دیئے جا سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری، تجارت اور افرادی قوت کے شعبوں میں معاونت کیلئے وسیع گنجائش موجود ہے گلوبلائزیشن کے اس دور میں دوطرفہ اور کثیر الجہتی معاونت کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے پاکستان مسلم اُمہ کے حقوق کے تحفظ کیلئے عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے-

    محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ خطے کی رابطہ کاری کو بڑھانے کیلئے پاکستان عرب دنیا کے ساتھ رابطہ کاری کے اقدامات اور منصوبوں کو اہم سمجھتا ہے۔عرب پارلیمنٹ کے وفد کا دورہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا پاکستان کی خارجہ پالیسی، رابطہ کاری، شراکت دارانہ ترقی اور سماجی و اقتصادی خوشحالی اور امن کے پیغام پر منحصر ہے۔

    چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ ہم پائیدار ترقی پر یقین رکھتے ہیں پاکستان فلسطینیوں کے جائز حق کی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا بین الاقوامی قوانین کے مطابق آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست کے موقف پر قائم ہیں پاکستان مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہے اور کسی بھی صورت اس اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔

    چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی طرح کشمیری بھی مسلم اُمہ کی جانب دیکھ رہے ہیں فلسطین اور کشمیر کے مسئلے کی وجہ سے عالم اسلام اور عرب ملکوں میں بے چینی اور غصے کی فضا پائی جاتی ہےکشمیر کے مسائل کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ہوگا جو خطے و علاقائی امن و سلامتی کیلئے ضروری ہے۔

    صدر عرب پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دورہ کر کے بہت خوشی ہوئی ہے پاکستان عرب دنیا کیلئے ایک اہم ملک ہے پاکستان کے ساتھ تعاون کو انتہائی سمجھتے ہیں اقتصادی ترقی و سماجی خوشحالی ہمارا مشترکہ عزم ہے اور اسی کو لے کر آگے بڑھیں گے۔

    صدر عرب پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ اس دورے سے پارلیمانی تعاون، ادارہ جاتی رابطوں اور کثیر الجہتی معاونت کیلئے راہیں ہموار کرنے میں مدد ملےعرب پارلیمنٹ کے سربراہ نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کو عرب پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت اور خطاب کی دعوت دی۔

    صدر عرب پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ عرب پارلیمنٹ میں خطاب کی یہ دعوت کسی بھی غیر عرب پارلیمانی لیڈر کو پہلی بار دی گئی ہے-

    محمد صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ اس اعزاز کو اپنے لئے بہت بڑی خوش قسمتی سمجھتا ہوں جلد پارلیمانی وفد کے ہمراہ عرب پارلیمنٹ کا دورہ کروں گا عرب پارلیمنٹ کے وفد نے سینیٹ میوزیم کا دورہ کیا اور باہمی سمجھوتے کی یاداشت پر دستخط بھی کیے۔

    عرب پارلیمنٹ کے صدر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے-

  • عراق سے غیر ملکی فوج کے انخلاء سے متعلق وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کا اہم بیان

    عراق سے غیر ملکی فوج کے انخلاء سے متعلق وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کا اہم بیان

    عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کا امریکی فوج کی واپسی سے متعلق کہنا ہے کہ عراق سے غیر ملکی فوج اس سال کے آخر تک نکل جائے گی ۔

    باغی ٹی وی : العربیہ اردو کے مطابق عراقی وزیر اعظم کے میڈیا آفس سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نے عراقی صدر برہم صالح اور دیگر جماعتوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں اور انتخابات وقت پر کرانے کے عزم کا اظہار کیا۔

    الکاظمی نے جمعرات کو کہا تھا کہ ان کا دورہ امریکا مختلف شعبوں میں امریکا کے ساتھ مستقل تعلقات اور شراکت داری کے عزم کے ساتھ اختتام کو پہنچا۔

    عراق کے وزیر اعظم نے کہا کہ 31 دسمبر 2021 کے بعد کوئی امریکی فوجی عراق میں نہیں ہوگا، عراق اپنے لوگوں کیلئے اچھے موقع فراہم کرنے اور عوامی خدمت کیلئے نئی شروعات کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے ۔

    واضح رہے کہ نیو یارک ٹائمز نے بتایا تھاکہ عراق کے وزیر اعظم اس ہفتے کے آخر میں واشنگٹن جا رہے ہیں اور امریکی صدر سے امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ کریں گےاس دورے سے "جنگی قوتوں کی موجودگی کا خاتمہ ہوگا۔”

    امریکی عہدے داروں کا کہنا تھا کہ امکان ہے کہ امریکہ وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کی طرف سے اس درخواست کی پابندی کرے گا ، جس نے پیر کے روز اس سال کے آخر تک امریکی جنگی افواج کے انخلا کے لئے ایک آخری تاریخ کا اعلان کیا تھا۔

    امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ عراق میں حالات اب ٹھیک ہو رہے ہیں، اس لیے سال کےآخر تک جنگی مشن سے نکل جائیں گے، لیکن داعش سے نمٹنے کے لئے عراقی فوج کی تربیت اور مدد جاری رکھیں گے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کا عراق اور افغانستان سے فوجیں نکالنے کا مقصد چین کے اثرو رسوخ کو خطے میں بڑھنے سے روکنے کے لیے ساری توجہ ان پر مرکوز کرنا ہے۔ ان جنگوں میں امریکا سالوں سے لاکھوں ڈالرز خرچ کر رہا ہے تاہم جوبائیڈن انتظامیہ کا ماننا ہے کہ چین ان کے لیے مستقل کا سب سے بڑا چیلنج ہے۔

    امریکا نے افغانستان کے بعد عراق سے بھی فوجیں نکالنے کا اعلان کر دیا

  • آئی  ڈی سی کی2021 کی دوسری سہ ماہی رپورٹ جاری، اسمارٹ فونز کی فروخت میں 13.2 فیصد اضافہ

    آئی ڈی سی کی2021 کی دوسری سہ ماہی رپورٹ جاری، اسمارٹ فونز کی فروخت میں 13.2 فیصد اضافہ

    اسمارٹ فون کی تجارت سے متعلق انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن (آئی ڈی سی) نے 2021 کی دوسری سہ ماہی کی رپورٹ جاری کر دی سام سنگ نے ہمیشہ کی طرح دوسرے اسمارٹ فونز کو مات دے دی اور اپنی جگہ برقرار رکھی-

    باغی ٹی وی : بلوم برگ کے مطابق اپریل سے جون 2021 کے دوران اسمارٹ فونز کی فروخت میں گزشتہ سال سے 13.2 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس میں سام سنگ نے اپنی روایت برقرار رکھی اور اپریل سے جون 2021 کے دوران 5 کروڑ 90 لاکھ فونز فروخت کر کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے موبائل میں پہلا نمبر حاصل کیا۔

    رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران چینی کمپنی شیاؤمی کے فونز کی فروخت گزشتہ سال کے کے مقابلے میں 86.6 فیصد زیادہ رہی شیاؤمی نے 5 کروڑ 31 لاکھ سے زیادہ فونز فروخت کئے اور دوسری بڑی کمپنی کا اعزاز اپنے نام کیا جبکہ ایپل 4 کروڑ 42 کروڑ آئی فونزفروخت کرکے تیسرے نمبر پر رہی۔

    جبکہ آئی ڈی سی کی فہرست میں چوتھی اور 5 ویں پوزیشن بھی چینی کمپنیوں اوپو اور ویوو نے حاصل کر لیں ہیں۔

    ایک اور ابھرتا ہوا ستارہ ائیل می ہے ، جس نے سال بہ سال تیزی سےترقی کی سب سے اوپر 10 میں 149فیصد اور اس کے حجم کے تین چوتھائی سے زیادہ۔

    رپورٹ کے مطابق چین واحد خطہ تھا جہاں اپریل سے جون 2021 کے دوران اسمارٹ فونز کی فروخت کی شرح منفی رہی، اس کی وجہ اس عرصے میں نئے فلیگ شپ فونز متعارف نہ ہونا ہیں۔

    واضح رہے کہ رواں برس کی پہلی سہ ماہی رپورٹ میں بھی سمارٹ فونز کی دنیا میں سام سنگ نے ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا تھا رواں برس کی پہلی سہ ماہی میں سام سنگ کی فروخت، عالمی سطح پر کی جانے والی موبائل فونز کی مجموعی فروخت کا پانچواں حصہ قرار پائی تھی۔

    سام سنگ نے پہلی سہ ماہی میں 7 کروڑ 65 لاکھ اسمارٹ فونز فروخت کیے تھے اور مارکیٹ میں اس کے حصص میں 22 فیصد اضافہ ہوا تھا جبکہ ایپل نے جنوری سے مارچ کے دوران 5 کروڑ 24 لاکھ آئی فونز فروخت کیے، جس کے بعد کمپنی مارکیٹ میں 15 فیصد حصص کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئی تھی۔

  • افغانستان کے مختلف صوبوں میں شدید جھڑپیں،اگر مدد نہ ملی تو ہلمند شہر حکومت کے کنٹرول سے باہر ہو جائے گا     حکام

    افغانستان کے مختلف صوبوں میں شدید جھڑپیں،اگر مدد نہ ملی تو ہلمند شہر حکومت کے کنٹرول سے باہر ہو جائے گا حکام

    کابل: افغانستان کے مختلف صوبوں میں شدید جھڑپیں جاری ہیں ،غزنی میں طالبان نے داڑھی تراشنے اور اسمارٹ فون کے استعمال سے منع کر دیا ہے مقامی میڈیا –

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان حکومتی حکام نے کہا ہے کہ اگر مدد نہ ملی تو ہلمند شہر حکومت کے کنٹرول سے باہر ہو جائے گا جبکہ جھڑپوں نے ہرات کے مغربی علاقوں میں شدت اختیار کر لی ہے۔

    دوسری طرف افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ جنگی حالات میں تبدیلی کی ضرورت ہے اور طالبان امن کے لیے بات کریں۔

    افغان طالبان کا قندھار ایئرپورٹ پر راکٹ حملہ:بڑے پیمانے پرتباہی کی اطلاعات

    واضح رہے کہ گزشتہ روزطالبان افغانستان کے تین بڑے شہروں میں داخل ہو گئے تھے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے تین بڑے شہروں میں طالبان کے حملے جاری ہیں اور طالبان افغانستان کے تین بڑے شہر ہرات، لشکر گاہ اور قندھار میں داخل ہو چکے ہیں افغان اسپیشل فورسز کے دستے لشکر گاہ کی جانب بھیجے جا رہے ہیں۔

    کابل: طالبان افغانستان کے تین بڑے شہروں میں داخل ہو گئے

    گزشتہ روز افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو امن اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ قرار دے دیا تھا۔ افغان صدر نے کابینہ کے پہلے ڈیجیٹل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ طالبان ہمارے مستقبل کو ماضی جیسا بنانا چاہتے ہیں اور طالبان کی طرف سے جنگ بندی تک انہیں امن عمل میں شامل نہیں کریں گے۔

    پاکستانی رواں سال بھی عمرہ کی سعادت حاصل نہیں کر سکیں گے، سعودی حکومت کا فیصلہ

  • کورونا کے باعث ماضی کی طرح اب لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں    امریکی ماہرین

    کورونا کے باعث ماضی کی طرح اب لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں امریکی ماہرین

    واشنگٹن: امریکی سائنسدان ڈاکٹر فاؤچی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ماضی کی طرح اب لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساںادارے کے مطابق امریکی سائنسدان ڈاکٹر فاوچی نے کورونا وائرس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی شہری بڑی تعداد میں کورونا ویکسین لگوا چکے تاہم اب ماضی کی طرح لاک ڈاون کی ضرورت نہیں ہے-

    ڈاکٹرفاؤچی کے مطابق ڈیلٹا ویریئنٹ کے پھیلاؤ کے باوجود امریکہ میں لاک ڈاؤن کا امکان نہیں ہے ویکسین نہ لگوانے والے افراد ڈیلٹا ویریئنٹ سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

    کورونا کی ڈیلٹا سے بھی مہلک اور خطرناک نئی قسم سامنے آگئی

    دوسری جانب امریکی طبی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عالمی وبا قرار دیئے جانے والے کورونا وائرس کی سب سے خطرناک قسم ڈیلٹا نہیں بلکہ لمباڈا ہے ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر اب تک یہی سمجھا جا رہا ہےکہ کورونا کی سب سے خطرناک قسم ڈیلٹا ہے جس کی ابتدا بھارت سے ہوئی تھی اور جو اب تک دنیا کے بیشتر ممالک میں پھیل چکی ہے کورونا کی ڈیلٹا کے متعلق متعدد طبی ماہرین کہہ چکے ہیں کہ یہ خسرہ کی طرح پھیلتی اور لوگوں کو متاثر کرتی ہے۔

    اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا کی معلوم اقسام میں ایلفا، بیٹا اور ڈیلٹا سمیت دیگر شامل ہیں لیکن اب ہونے والی طبی تحقیق میں یہ بات بتائی گئی ہے کہ لمباڈا ممکنہ طور پر کورونا کی سب سے زیادہ خطرناک قسم ہے جو ڈیلٹا سے بھی زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے جو اب تک دنیا کے 26 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے۔

    میرے اپنے ہی میرے استعفے کی جعلی خبریں چلارہےہیں، ایسے منظرسے غائب نہیں ہوں‌ گا:…

    طبی ماہرین کے مطابق لمباڈا کو سب سے پہلے جنوبی امریکہ کے مختلف ممالک مثلاً چلی، پیرو، ارجنٹائن اور ایکواڈور میں شاخت کیا گیا تھا جہاں یہ پھیلنا شروع ہوئی تھی۔ ماہرین کے مطابق لمباڈا اب تک دنیا کے 26 ممالک میں پھیل چکی ہے۔

    جمعرات تک لاہوریوں کواحتیاط کرنا ہوگی :ساری حقیقت سامنے آگئی

    تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اس قسم میں ہونے والی میوٹیشنز ممکنہ طور پر اسے ویکسین سے بننے وال مدافعتی ردعمل سے بچنے میں بھی مدد فراہم کرسکتی ہیں لیکن یہ بات حتمی طور پر کہنا ممکن نہیں ہے کیونکہ تاحال سائنسی بنیادوں پر اس کا ثابت ہونا ابھی تک باقی ہے۔ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

    سندھ حکومت کراچی کے ہر ٹاؤن میں ویکسینیشن سینٹر کے قیام کو یقینی بنائے ارشد…

    محققین کا کہنا ہے کہ دیگر اقسام کے مقابلے میں لمباڈا قسم زیادہ متعدی ہوسکتی ہے۔ اس سے قبل بھی تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ لمباڈا، ڈیلٹا اور ایپسیلون اقسام میں ایل 452 کیو آرمیوٹیشن ان کو زیادہ متعدی بناتی ہے۔

    ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے اب تک 132ملکوں میں پھیل چکا ہے ڈبلیو ایچ او

  • شوہرراج کندرا کی وجہ سے شلپا شیٹھی کومعاشی طور پر کتنے نقصان کا سامنا کرنا پڑا؟

    شوہرراج کندرا کی وجہ سے شلپا شیٹھی کومعاشی طور پر کتنے نقصان کا سامنا کرنا پڑا؟

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی کوراج کندرا کے خلاف فحش فلمیں بنانے سے متعلق کیس کی وجہ سے کروڑوں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے-

    باغی ٹی وی : اداکارہ اور معروف انڈین رئیلٹی شو کی جج شلپا شیٹھی کے شوہر بزنس مین راج کندرا فحش فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپ پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار ہیں اس کیس میں ممبئی پولیس اداکارہ شلپا شیٹھی سے بھی کئی بار پوچھ گچھ کرچکی ہے تاہم اس سارے معاملے میں شلپا شیٹھی نہ صرف پریشان ہیں بلکہ انہیں اب مالی نقصان کا بھی سامنا ہے۔

    فحش فلمیں کیس میں شوہر کے بعد شلپا شیٹھی کےخلاف بھی گھیرا تنگ

    بھارتی میڈیا کے مطابق شلپا شیٹھی ایک ڈانس شو میں جج کے طور پر موجود ہیں تاہم راج کندرا کی گرفتاری کے باعث شلپا شو میں شرکت نہیں کرسکیں جس کی وجہ سے انہیں 2 کروڑ سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا ہے، شلپا اس شو کی سب سے مہنگی جج ہیں جو ایک قسط کا معاوضہ 22 لاکھ تک لیتی ہیں-

    صرف یہی نہیں بلکہ یہ افواہیں بھی گردش میں ہیں کہ اداکارہ کو شو سے نکالنے کا فیصلہ کیا جاچکا ہے تاہم ابھی تک چینل انتظامیہ نے اس معاملہ پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

    پولیس چھاپے کے دوران شلپا شیٹھی شوہر پر روتے ہوئے اونچی آواز میں جھگڑا کر رہی تھیں ممبئی پولیس

    واضح رہے کہ ممبئی کی پولیس نے انکشا ف کیا تھا کہ راج کندرا کے گھر چھاپے کے وقت شلپا اپنے شوہر سے جھگڑا کر رہی تھیں اور ان پر اونچی آواز میں چیختے ہوئے کہہ رہی تھیں کہ معاشرے میں ہمارا اچھا مقام ہونے کے باوجود انہوں نے ایسا اقدام کیوں اٹھایا ہ انڈسٹری میں ہمارے خاندان کی ساکھ خراب ہوگئی مجھے مالی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑا، اس الزام کی وجہ سے میرے بہت سے پراجیکٹس منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔

    جبکہ ایک ذرائع کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ کے ایک اداکار نے بتایا ہے کہ راج کندرا کے فحش فلموں کا سکینڈل ایک انتہائی نازک معاملہ ہے، یہ کوئی عام تنازعہ نہیں، کوئی بھی نہیں چاہے گا کہ وہ اس سکینڈل کا حصہ بنے، اس لیے کوئی حمایت نہیں کر رہا۔

    راج کندرا پر فحش فلموں کا الزام: بالی ووڈ سٹارز اور قریبی دوست شلپا شیٹھی سے کترانے لگے

    ذرائع کا کہنا تھا کہ جب شلپا شیٹھی کو گرفتار کرنے کی افواہیں عام ہوئیں تب مجھے اداکارہ سے کچھ گفتگو کرنے کا موقع ملا شلپا شیٹھی نے مجھ سے کہا کہ فلم انڈسٹری میں کوئی کسی کا مستقل دوست نہیں ہوسکتا-

    خیال رہے کہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کو ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے گرفتار کیا تھا راج کندرا پر الزام تھا کہ وہ فحش فلمیں پروڈیوس کرتے اور انھیں انٹرنیٹ پر فروخت کے لیے پیش بھی کرتے ہیں۔

    راج کندرا فحش فلموں سے 2023-24 میں کتنے پیسے کمانے والے تھے، بھارتی میڈٰیا کے…

  • کورونا کے باعث سعودی عرب میں آج سے نئی پابندیاں لگ گئیں

    کورونا کے باعث سعودی عرب میں آج سے نئی پابندیاں لگ گئیں

    ریاض: سعودی عرب میں بھی کورونا کی نئی پابندیاں لگا دی گئیں، یکم اگست 2021 سے ہر وہ شخص جس نے ویکسین نہیں لگوائی وہ سرکاری، نجی اداروں کے علاوہ بازاروں، ہوٹلوں اور دیگر تجارتی اداروں میں داخل نہیں ہو سکے گا۔

    باغی ٹی وی :عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے مارکیٹوں میں داخلے کے لیے کورونا ویکسی نیشن کی پابندی کا اطلاق آج سے ہو گا سعودی عرب میں کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے ڈیڈ لائن ختم ہو گئی جس کے بعد اب بازاروں اور عوامی مقامات پر ویکسین لگوانے والے ہی جا سکیں گے۔

    سعودی وزارت تجارت کے ترجمان عبدالرحمن الحسین کا کہنا ہے کہ یکم اگست سے توکلنا ایپ پر’ویکسینیڈڈ‘ کے اسٹیٹس کے حامل افراد ہی بازاروں میں داخل ہو سکیں گے اس کے علاوہ دیگر افراد کو بازاروں میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔

    وزارت تجارت نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ اس پالیسی پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنائیں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل سرکاری و نجی اداروں کے علاوہ بازاروں اور تجارتی مقامات پر’توکلنا‘ ایپ کے بغیر داخلہ منع تھا تاہم اب اس قانون میں ویکسینیشن کی شرط بھی عائد کردی گئی ہے۔

    پاکستانی رواں سال بھی عمرہ کی سعادت حاصل نہیں کر سکیں گے، سعودی حکومت کا فیصلہ

    واضح رہے کہ سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کے باعث اس سال بھی پاکستانیوں کیلئے عمرہ پر پابندی کا فیصلہ برقرار رکھا ہے سعودی حکومت کا یہ فیصلہ پاکستان سمیت 13 ممالک پر لاگو ہوگا سعودی وزارت حج و عمرہ کے ترجمان کے مطابق سعودی وزارت صحت و جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کی ہدایت پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے-

    علمائے کرام کا مشکورہوں جنہوں نے کرونا سے آگاہی اوراحتیاط کا درس دیااوراہتمام بھی کیا:وزیراعظم

    جن ممالک پر سعودی حکومت کی جانب سے پابندی برقرار رکھی گئی ہے ان میں پاکستان ، بھارت، مصر ، ترکی ، انڈونیشیا ، برازیل ، جنوبی افریقہ ، متحدہ عرب امارات ، اتھوپیا ، ویت نام ، لبنان اور افغانستان شامل ہیں ۔