Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • معروف یوٹیوبر ویڈیو بناتے ہوئے پہاڑوں سے گر کر جاں بحق

    معروف یوٹیوبر ویڈیو بناتے ہوئے پہاڑوں سے گر کر جاں بحق

    ڈینمارک کا 22سالہ یوٹیوبر اٹلی کے پہاڑوں میں ویڈیو شوٹ کر تے ہوئے گر کر جاں بحق ہو گیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق 22 سالہ یوٹیوبر البرٹ ڈیر لینڈ وال گارڈینا میں ویڈیو بناتے ہوئے656 فٹ بلند ماؤنٹ سیکسڈا سے نیچے گر گیا اور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا البرٹ کی والدہ نے نیوز چینل پر انک ی موت کی خبر کی تصدیق کی-

    بیوی کا تعاقب کرنے والا شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

    یوٹیوبر کی والدہ نے کہا کہ ہم بڑے صدمے میں ہیں مگر چاہتے ہیں کہ ان کے مداحوں کو ان کی موت کے بارے میں علم ہو۔

    واضح رہے کہ البرٹ ڈیر لینڈ کے یو ٹیوب پر ایک لاکھ 71 ہزار سے زائد جبکہ انسٹاگرام پر دو لاکھ 35ہزار سے زائد فالوورز موجود ہیں ۔ان کی وجہ شہرت ان کا گانا ایموجی ، ویلفلز اور فلم ٹیم البرٹ ہے ۔

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

    امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستانی نژاد وکیل خضر خان کو اہم عہدے کا سربراہ مقرر کر دیا

  • پاکستانی رواں سال بھی عمرہ کی سعادت حاصل نہیں کر سکیں گے، سعودی حکومت کا فیصلہ

    پاکستانی رواں سال بھی عمرہ کی سعادت حاصل نہیں کر سکیں گے، سعودی حکومت کا فیصلہ

    سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کے باعث اس سال بھی پاکستانیوں کیلئے عمرہ پر پابندی کا فیصلہ برقرار رکھا ہے –

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت کا یہ فیصلہ پاکستان سمیت 13 ممالک پر لاگو ہوگا سعودی وزارت حج و عمرہ کے ترجمان کے مطابق سعودی وزارت صحت و جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کی ہدایت پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے-

    ترکی سے اچھی خبرآگئی:107مقامات میں سے 98 میں آگ بجھا دی گئی

    سعودی وزارت حج و عمرہ کے ترجمان کے مطابق صرف پابندیوں سے مستثنیٰ ممالک کے مسلمان ہی سعودی عرب میں داخل ہو کر عمرہ کی سعادت حاصل کر سکیں گے ۔

    سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے حوثی ملیشیا کاکھلونا ڈرون مار گرایا

    جن ممالک پر سعودی حکومت کی جانب سے پابندی برقرار رکھی گئی ہے ان میں پاکستان ، بھارت، مصر ، ترکی ، انڈونیشیا ، برازیل ، جنوبی افریقہ ، متحدہ عرب امارات ، اتھوپیا ، ویت نام ، لبنان اور افغانستان شامل ہیں ۔

  • قصور: غلطی سے دونوجوانوں سرحد پار کر گئے، بھارت نے کیا سلوک کیا؟ افسوسناک خبر آگئی

    قصور: غلطی سے دونوجوانوں سرحد پار کر گئے، بھارت نے کیا سلوک کیا؟ افسوسناک خبر آگئی

    فیروز والا کے قریب پاکستانی سرحد سے دو پاکستانی نوجوان مبینہ طور پرسرحدپار کرکے بھارتی علاقہ میں چلے گئے جن کو بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے گولی مار کر شہید کردیا۔

    باغی ٹی وی :بھارتی صوبہ پنجاب میں بارڈر سیکورٹی فورسز کی ایک پریس ریلیز کے مطابق فیروز والا کے قریب پاکستانی سرحد سے دو پاکستانی نوجوان مبینہ طور پرسرحدپار کرکے بھارتی علاقہ میں چلے گئے جن کو بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے گولی مار کر شہید کردیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعہ کو رات دیر گئے پاکستانی علاقہ قصورکے نواحی گاؤں سے دو نوجوان رات کو کسی کام کے لئے گھر سے نکلے اور اندھیرے میں دونوں مبینہ طور پر بھارتی سرحد عبور کر کے بھارتی علاقے امرکوٹ کے قصبہ تھیہ کہلان میں جا پہنچے۔

    جس کے بعد بی ایس ایف کے اہلکاروں نے ان کو سیدھا نشانہ بنایا اور وہ موقع پر ہی شہید ہو گئے۔ان کے قبضہ سے کوئی بھی چیز برآمد نہیں ہوئی۔بھارتی حکام نے ان دونوں نوجوانوں کی لاشیں پاکستانی حکام کے حوالے کرنے کے لئے پاکستان رینجرز کے حکام سے رابطہ کیا ہے –

    قومی کرکٹر محمد رضوان نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

    پاکستان رینجرز کے حکام سے جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے دو نوجوانوں کی شہادت کی تصدیق کی اور کہا کہ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں کہ دونوں نوجوان بھارتی علاقے میں کیسے داخل ہو گئے۔

    ایک طرف طوفانی بارشیں :دوسری طرف مینگورہ اور گردو نواح میں زلزلہ

  • ترکی سے اچھی خبرآگئی:107مقامات میں سے 98 میں آگ بجھا دی گئی

    ترکی سے اچھی خبرآگئی:107مقامات میں سے 98 میں آگ بجھا دی گئی

    استنبول :ترکی سے اچھی خبرآگئی:107مقامات میں سے 98 میں آگ بجھا دی گئی ،اطلاعات کے مطابق وزیر جنگلات و زراعت بکر پاک دیمیر نے بتایا ہے کہ 107 مقامات پر لگنے والی جنگلاتی آگ میں سے 98 پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ نو میں تاحال آگ لگی ہوئی ہے۔

    وزیر نے ضلع موعلا کے سیاحتی قصبے مارماریس میں قائم آگ بجھانے والے مرکز سے تازہ صورت حال پر بیان دیا ۔

    وزیر جنگلات و زراعت بکر پاک دیمیر نے بتایا ہے کہ تین چار روز سے مختلف علاقوں میں آگ لگنے کے واقعات رونما ہوئے ہیں،107 مقامات پر جنگلاتی آگ لگی ہوئی تھی جن میں سے 98 میں بجھا دی گئی ہے جبکہ باقی نو مقامات پر تاحال آگ لگی ہوئی ہے۔

    وزیر جنگلات نے بتایا کہ ضلع انطالیہ کے قصبےمناوگات،گن دوعمش اور غازی پاشا میں جنگلاتی آگ تاحال برقرار ہے اور صورت حال سنگین نظر آتی ہے۔ضلع مرسین کے قصبے آئدینجیک میں آگ بجھا دی گئی ہے،سیلیفکے میں بھی ایک مقام پر آگ لگنے کی خبر ہے جہاں وہ پھیل بھی رہی ہےجبکہ ضلع ادانہ میں لگی آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے۔

    ضلع موعلا کے قصبوں مارماریس،کوئے جائز،بودروم اور میلاس میں چار مقامات پر آگ لگی ہوئی ہےجنہیں مقامی و غیر ملکی آلات و مشینوں کے ذریعے جلد ہی بجھا دیا جائے گا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ مارماریس میں لگی آگ پر قابو کےلیے تین طیارے،نو ہیلی کاپٹر،اور دیگر متعدد گاڑیاں اور عملہ مستعد اور مصروف عمل ہے ۔

  • افغان طالبان کا قندھار ایئرپورٹ پر راکٹ حملہ:بڑے پیمانے پرتباہی کی اطلاعات

    افغان طالبان کا قندھار ایئرپورٹ پر راکٹ حملہ:بڑے پیمانے پرتباہی کی اطلاعات

    کابل:افغان طالبان کا قندھار ایئرپورٹ پر راکٹ حملہ:بڑے پیمانے پرتباہی کی اطلاعات،اطلاعات کے مطابق قندھار ایئرپورٹ طالبان کے راکٹ حملوں سے گونج اُٹھا جس کے نتیجے میں تمام پروازیں منسوخ ہوگئیں اور رن وے کو نقصان پہنچا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان جنگجوؤں نے قندھار ایئر پورٹ پر راکٹ حملے کیے جس کے بعد تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں اور رن وے کو شدید نقصان پہنچا۔ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

    ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افغان فضائیہ قندھار ایئرپورٹ سے پرواز بھر کر فضائی حملے کر رہی تھی جس کے جواب میں ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا۔
    کابل حکومت کے ترجمان نے بھی قندھار ایئرپورٹ پر طالبان کے راکٹ حملوں کی تصدیق کی ہے۔ افغان فوج نے راکٹ حملوں کے باوجود طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔

    دوسری جانب صوبے ہیرات میں طالبان نے اکثریتی علاقے کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے جس کے بعد افغان فوج کے مزید تازہ دم دستے صوبے کی جانب روانہ کیے گئے ہیں جہاں طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

    واضح رہے کہ افغانستان سے غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کا عمل تیزی سے جاری ہے تاہم اسی دوران طالبان نے اہم سرحدوں اور 95 فیصد علاقے کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

  • ٹوکیو اولمپکس :25میٹر ریپڈ فائر پسٹل مقابلہ،  پاکستانی شوٹر غلام مصطفی نے چھٹی پوزیشن حاصل کرلی

    ٹوکیو اولمپکس :25میٹر ریپڈ فائر پسٹل مقابلہ، پاکستانی شوٹر غلام مصطفی نے چھٹی پوزیشن حاصل کرلی

    ٹوکیو اولمپکس میں 25میٹر ریپڈ فائر پسٹل مقابلے میں پاکستانی شوٹر غلام مصطفی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھٹی پوزیشن حاصل کرلی ۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوٹر غلام مصطفی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھٹی پوزیشن حاصل کرلی جبکہ قومی شوٹر محمد خلیل اختر سٹیج 1 میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دیکھا سکے۔

    مون سون بارشوں کا سپیل کب تک جاری رہے گا؟

    پاکستانی شوٹر غلام مصطفی ٰبشیرسٹیج 1 میں 293 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہیں جبکہ محمد خلیل اختر 286 پوائنٹس کے ساتھ 16 ویں نمبر پر ہیں۔

    واضح رہے کہ شوٹنگ ایونٹ میں 27 شوٹر حصہ لے رہے ہیں، 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل مقابلے کی دوسری سٹیج کل ہوگی، ٹاپ 6 شوٹر فائنل راونڈ کے لئے کوالیفائی کریں گے۔

  • امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستانی نژاد وکیل خضر خان کو اہم عہدے کا سربراہ مقرر کر دیا

    امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستانی نژاد وکیل خضر خان کو اہم عہدے کا سربراہ مقرر کر دیا

    امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستانی نژاد وکیل خضر خان کو امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی کا سربراہ مقرر کردیا ہے ۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاوس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر جوبائیڈن نے مذہبی آزادی کے کمیشن کے لیے چار افراد کا انتخاب کیا ہے امریکی صدر کمیشن کی ایسی انتظامیہ بنانے کے خواہش مند ہیں جو امریکا کی طرح تمام عقائد کے افراد کی نمائندگی کرتے ہوں۔

    امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی ملک کا بڑا اثاثہ اور فخر ہے ڈاکٹر اسد مجید خان

    بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ امریکی کمیشن آن انٹرنیشنل ریلیجیئس فریڈم کے کمشنر کے طور پر پاکستانی نژاد 71 سالہ وکیل خضر احمد کا انتخاب بھی کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ خضر احمد کے صاحبزادے ہمایوں خان امریکی فوج میں کیپٹن تھے اور عراق میں تعیناتی کے دوران 2004 میں داعش جنگجووں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے تھے۔

    سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جب 2016 میں انتخابی مہم کے دوران امریکی مسلمانوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا تو خضر احمد نے اپنی بیٹے کی قربانی یاد کراتے ہوئے اپنے بیان میں ٹرمپ کو شٹ اپ کال دی تھی۔

    رجب طیب اردوان ملک میں آگ لگنےوالی آگ کے واقعات پر برہم

    71 سالہ خضر خان نے اپنی اہلیہ غزالہ کے ہمراہ 2016 کے کنونشن میں ایک پرجوش تقریر کی ، جس میں انہوں نے سوال کیا تھا کہ کیا ٹرمپ ، ری پبلکن صدارتی امیدوار ، نے کبھی آئین پڑھا ہے۔ انہوں نے زور دینے کے لیے اپنی جیب سے اپنی کاپی نکالی تھی اور کہا تھا کہ ٹرمپ نے "کچھ بھی نہیں قربان کیا۔”

    اس کے بعد ، ٹرمپ نے اکثر خانوں پر طنز کیا ، جسے انہوں نے "اس کی جہالت اور تکبر کا ثبوت” کہا۔ ایک موقع پر ٹرمپ نے مشورہ دیا کہ غزالہ خان اپنے مسلم عقیدے کی وجہ سے ڈی این سی کے دوران نہیں بولیں۔ اپنی تقریر کے بعد ، خضر خان کو ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کے انتخابی اشتہارات میں نمایاں کیا گیا ، اور ان کے خاندان کی کہانی ان کی انتخابی تقریروں میں ایک باقاعدہ خصوصیت بن گئی۔

    وزیر خارجہ نےعہدہ چھوڑ کر تحقیق و تدریس سے وابستگی کا اعلان کردیا

    خان ، جو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے ، ایک وکیل کے طور پر کام کرتے ہیں ، انہوں نے آئین خواندگی اور قومی اتحاد کے منصوبے کی بنیاد رکھی۔ وہ 1980 میں امریکہ چلے گئے تھے۔

    بائیڈن نے قومی سلامتی کونسل کے ایک ہندوستانی مسلمان ارشاد حسین کو بین الاقوامی مذہبی آزادی کے لیے سفیر نامزد کرنے کے منصوبوں کا بھی اعلان کیا ہے-

    افغان مترجموں کا پہلا گروپ خصوصی طیارے کے ذریعے امریکہ پہنچا توبائیڈن بھی بول…

  • بیوی کا تعاقب کرنے والا شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

    بیوی کا تعاقب کرنے والا شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

    قاہرہ : مصر میں جھگڑ کر گھر سے جانے والی بیوی کا تعاقب کرنے والا شخص دل کا دورہ پڑنے سے سرک پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

    باغی ٹی وی : العربیہ اردو کے مطابق یہ واقعہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے شمال میں واقع شہر "کفر شکر” میں پیش آیا شوہر گھر سے جھگڑ کر جانے والی بیوی کے پیچھے دوڑ رہا تھا کہ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے گر گیا-

    اس موقع پر راہگیروں نے شوہر کو ہسپتال پہنچایا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا، ڈاکٹروں نے بھی تصدیق کی کہ موت کی وجہ ہارٹ اٹیک بنی ہے ۔

    مصر میں حالیہ عرصے میں شوہر اور بیوی کے درمیان جھگڑوں میں پر تشدد واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ان واقعات میں بعض شوہروں اور بیویوں نے ایک دوسرے کو قتل کرنے کے سنگین جرائم کا ارتکاب بھی کیا ہے۔

    ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے اب تک 132ملکوں میں پھیل چکا ہے ڈبلیو ایچ او

  • سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے حوثی ملیشیا  کاکھلونا ڈرون مار گرایا

    سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے حوثی ملیشیا کاکھلونا ڈرون مار گرایا

    سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے یمن کے حوثی ملیشیا کی جانب سے چھوڑا جانے والا کھلونا ڈرون مار گرایا۔

    باغی ٹی وی : العربیہ اردو کے مطابق ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے اس ڈرون سے سعودی عرب کے جنوبی شہر خمیس مشیط کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی لیکن سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے اس کو فضا ہی میں ناکارہ بنا دیا ہے۔

    سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد نے کہا ہے کہ یمنی حوثیوں کی شہریوں اور شہری اہداف کو نشانہ بنانے کے تمام حربوں کو ناکام بنادیا گیا ہے۔

    یمن میں قانونی حکومت کی حمایت میں برسرپیکاراتحاد نے یہ بھی بتایا ہے کہ سعودی عرب کے جنوبی شہر جازان کی طرف حوثی ملیشیا کے بیلسٹک میزائل کو بھی تباہ کر دیا۔

    کابل: طالبان افغانستان کے تین بڑے شہروں میں داخل ہو گئے

    اس سے قبل عرب اتحاد نے جمعہ کو حوثیوں کے سعودی عرب کے ایک تجارتی بحری جہاز پر حملے کو بھی ناکارہ بنا دیا تھا۔اس حملے کے بعد عرب اتحاد نے ایک بیان میں کہا تھا کہ حوثیوں نےعالمی جہازرانی کوڈرانے دھمکانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

    ترکی کی مدد کے لیے برادر اسلامی ملک پہنچ گیا

    عرب وزرائے داخلہ کی کونسل اوربحرین کی وزارت خارجہ نے سعودی جہاز پر اس حملےکی مذمت کی تھی۔

    عرب اتحاد نے واضح کیا ہے کہ اس نے آبنائے باب المندب سے گزرنے والے بحری جہازوں کی حفاظت اور آزادانہ جہازرانی کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

  • اقوام متحدہ نے دنیا کے 23 مقامات پر خوراک کی شدید قلت سے متعلق خبردارکردیا

    اقوام متحدہ نے دنیا کے 23 مقامات پر خوراک کی شدید قلت سے متعلق خبردارکردیا

    نیویارک: اقوام متحدہ نے اگلے تین ماہ میں دنیا کے 23 مقامات پر خوراک کی شدید قلت سے متعلق خبردار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ایتھوپیا میں خطرناک حالات کا سامنا کرنے والے تیگری خطے کے علاوہ جنوبی مڈغاسکر، یمن، جنوبی سوڈان اور شمالی نائجیریا کو خوراک کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ جن علاقوں کو پہلے ہی خوراک کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ان کے لیے اگست سے نومبر تک کا عرصہ خوراک کی کمی کے حوالے سے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے شدید خشک سالہ کے شکار جنوبی مڈغاسکر میں 14 ہزار افراد خوراک کی قلت کے باعث ہلاک ہو سکتے ہیں۔

    معروف تحقیقی و تجزیاتی ادارے کی رپورٹ میں پاکستان رہن سہن کے اعتبار سے دنیا کا سستا ترین ملک قرار

    دوسری جانب دنیا بھر میں روز مرہ استعمال کی اشیاکی قیمتوں نے دنیا کی سب سے زیادہ مضبوط معیشتوں کو بھی متاثر کیا ہے امریکی محکمہ زراعت کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 22۔2021 میں خوراک کی عالمی رسد بڑھنے کی توقع ہے اور روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ طلب اور رسد میں فرق کی وجہ سے ہے –

    جبکہ اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) کی ایک متعلقہ رپورٹ میں پیشں گوئی کی گئی ہے کہ اجناس کی طلب اور رسد میں فرق کی وجہ سے مستقبل میں عالمی خوراک کی قیمتیں بھی ماہانہ بنیادوں پر بڑھ سکتی ہیں۔