Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • ہفتے میں 4 دن کام اور 3 دن چھٹیوں کے لیے مسودہ جمع کرا دیا گیا

    ہفتے میں 4 دن کام اور 3 دن چھٹیوں کے لیے مسودہ جمع کرا دیا گیا

    واشنگٹن: امریکہ میں بھی ہفتے میں 4 دن کام اور 3 دن چھٹیوں کے لیے امریکی کانگریس میں مسودہ جمع کرا دیا گیا مسودہ کیلیفورنیا سے ڈیموکریٹ رکن مارک ٹکانو نے جمع کرایا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیلیفورنیا سے ڈیموکریٹ رکن مارک ٹکانو نےجمع کرائے گئے مسودے میں مختلف ممالک میں ہفتے میں تین دن چھٹیوں کے تجربات کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ہفتے میں چار دن یعنی 32 گھنٹے کام سے ملازمین کی صحت بہتر رہتی ہے اور اپنے اہلخانہ کے ساتھ زیادہ وقت گزار کر انہیں خوشی حاصل ہو گی جس سے کارکردگی میں نمایاں بہتری ہو گی۔

    ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے اب تک 132ملکوں میں پھیل چکا ہے ڈبلیو ایچ او

    مارک ٹکانو نے کہا کہ جدید دنیا کے بزنس ماڈل میں بہتر پیداوار اور کارکردگی کے ساتھ ساتھ منصفانہ معاوضے اور کارکنان کے بہتر معیارِ زندگی کو زیادہ اہمیت حاصل ہے ہفتے میں چار دن کام اور تین دن چھٹیاں اس مقصد کے حصول میں مؤثر حکمتِ عملی ثابت ہوں گی۔

    اجرت نہ ملنے پر ملازم نے زیر تعمیر عمارت کو کروڑوں کانقصان پہنچا دیا

    البتہ مسودے کے مطابق یومیہ اجرت اور کام کی بنیاد پر معاوضہ لینے والوں پر اس قانون کا اطلاق نہیں ہوگا، جن میں گھریلو کام کاج کرنے والے افراد اور ٹیکسی ڈرائیورز وغیرہ شامل ہیں۔

    امریکی فیڈریشن کے صدر رچرڈ ٹرمکا نے بھی مجوزہ قانون کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف تنخواہ کم کیے بغیر کام کے گھنٹوں میں کمی سے منصفانہ ماحول میسر آئے گا بلکہ بے روزگاری کا مسئلہ حل ہونے میں بھی مدد ملے گی۔

    کابل: طالبان افغانستان کے تین بڑے شہروں میں داخل ہو گئے

  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : دونوں ٹیموں کے مابین میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق فیس ماسک اور سماجی فاصلے کا خیال رکھتے ہوئے لوگ اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے آسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ چار میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔پہلا ٹی 20 میچ بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا ۔دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو سات رنز سے شکست دی تھی پاکستان کی جانب سے تیسرے ٹی 20 میچ میں پلینگ الیون میں کوئی تبدیل نہ کیے جانے کا امکان ہے جبکہ چوتھا میچ 3 اگست کو شیڈول ہے

    خیال رہے کہ پاکستانی کرکٹر اعظم ٹریننگ سیشن کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہو گئے تھے جس کے باعث انہیں تیسرے میچ میں نہیں کیھلایا گیا تھا گا جبکہ ڈاکٹر ز کا کہنا ہے کہ چوتھے میچ میں کھیلیں گے یا نہیں پیر کے روز زخم کا معائنہ دوبارہ کرنے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا –

    کرکٹراعظم خان ٹریننگ سیشن کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے زخمی

    ایک مستند آلراؤنڈر بننے کا خواہشمند ہوں، حسن علی

  • کابل: طالبان افغانستان کے تین بڑے شہروں میں داخل ہو گئے

    کابل: طالبان افغانستان کے تین بڑے شہروں میں داخل ہو گئے

    کابل: طالبان افغانستان کے تین بڑے شہروں ہرات، لشکر گاہ اور قندھار میں داخل ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کے تین بڑے شہروں میں طالبان کے حملے جاری ہیں افغان اسپیشل فورسز کے دستے لشکر گاہ کی جانب بھیجے جا رہے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ طالبان کے حملوں سے ہزاروں افغان بے گھر ہو چکے ہیں اور قندھار میں گزشتہ 20 سال کی بدترین لڑائی جاری ہے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز ہرات میں یواین کمپاونڈپرحملےمیں ایک گارڈ ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئےتھے جس کے باعث شہر میں تمام سفارتی کمپاؤنڈز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

    افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلا کا سلسلہ جاری ہے تاہم اس دوران طالبان نے کئی اہم سرحدوں اور تجارتی راہداریوں سمیت ملک کے 95 فیصد علاقے کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    دوسری جانب دو روز قبل تقریباّ دو سو افغان مترجموں کا پہلا گروپ خصوصی امیگرینٹ ویزے پر امریکہ پہنچ گیا۔ یہ اس پروگرام کا حصّہ تھا جس کے تحت انہیں امریکی حکومت کی مدد کرنے کے اعتراف کے طور پر امریکہ میں مستقل سکونت اختیار کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    اس موقعے پر صدر بائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ آج کا دن اس اعتبار سے ایک اہم سنگ میل ہے کہ ہم نے افغانستان کے شہریوں سے جو وعدہ کیا تھا، اس کی تکمیل کا آغاز ہو گیا ہے۔ یہ وہ شہری ہیں جنہوں نے گزشتہ بیس برس کے دوران امریکی فوجیوں اور سفارت کاروں کی کاندھے سے کاندھا ملا کر مدد کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں ان تمام امریکیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے ان بہادر افغان شہریوں کے حق میں اپنی آواز بلند کی، ان میں ہمارے قابل فخر سابق فوجی بھی شامل ہیں، جو مسلسل ان افغان شہریوں کی وکالت کرتے رہے، جو ان کے ساتھ افغانستان میں دوش بدوش کھڑے رہے۔

    وائٹ ہاوس کے حکام نے چودہ جولائی کو ‘آپریشن ایلائیز ریفیوج’ کا اعلان کیا تھا، جس کے مطابق جنگ میں مترجموں سمیت جن افغانیوں نے حکومت امریکہ کی مدد کی، انہیں اور ان کے خاندانوں کا بحفاظت انخلا کیا جائے گا، کیوں کہ ان کی زندگیوں کو طالبان سے خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

    افغان مترجموں کا پہلا گروپ خصوصی طیارے کے ذریعے امریکہ پہنچا توبائیڈن بھی بول اُٹھے

  • اجرت نہ ملنے پر ملازم نے زیر تعمیر عمارت کو کروڑوں کانقصان پہنچا دیا

    اجرت نہ ملنے پر ملازم نے زیر تعمیر عمارت کو کروڑوں کانقصان پہنچا دیا

    برلن: جرمنی میں اجرت نہ ملنے پر ملازم نے زیر تعمیر عمارت کو کروڑوں کانقصان پہنچا دیا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے علاقے بلیک فاریسٹ کے شہر بلوم برگ میں تعمیراتی کام کا ایک ٹھیکیدار اجرت نہ ملنے پر نہ ملنے پر بھاری مشینری کے ہمراہ پہنچا اور زیر تعمیر عمارت میں تباہی مچا دی۔ اس زیرتعمیر عمارت میں 30 مکانات ہیں اور سب میں کام جاری تھا۔

    ملزم نے گاڑی کے ذریعے زیر تعمیر مکانات کے باہر والے حصے سے جڑی ہر چیز کو تباہ کر دیا جس میں دروازے بالکونیاں سمیت دیگر چیزیں شامل تھیں۔

    پولیس کے مطابق عمارت کو نقصان ہونے والے تخمینہ کی لاگت تقریباً ساڑھے 4 کروڑ روپے کے قریب ہے۔

    مذکورہ شخص توڑ پھوڑ کرنے کے بعد فرار ہو گیا تھا تاہم بعد ازاں اس نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا پولیس کے مطابق ملزم پر پراپرٹی کو نقصان پہنچانے کی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

    سینٹری ورکز کی حکومتی سطح پر پہلی بار حوصلہ افزائی

    ٹینکر مافیا کا قبضہ ختم کرواکر گراؤنڈ بنوانا بڑا اقدام ہے

    ملتان:یتیم لڑکی کی جائیداد پر سوتیلے بھائی اور چچا کا قبضہ، قتل کی دھمکیاں، لڑکی…

  • دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 19 کروڑ 85 لاکھ 57 ہزار سے تجاوز

    دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 19 کروڑ 85 لاکھ 57 ہزار سے تجاوز

    عالمی وبا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 19 کروڑ 85 لاکھ 57 ہزار سے تجاوز کر گئی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق دنیا بھرمیں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 17 کروڑ 92 لاکھ 95 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 50 لاکھ 28 ہزار سے زائد ہے جبکہ 42 لاکھ 33 ہزار 71 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 29 ہزار 315 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 57 لاکھ 45 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

    فرانس میں 61 لاکھ 27 ہزار 19 افراد متاثر اور ایک لاکھ 11 ہزار 867 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ترکی میں 57 لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر اور 51 ہزار 332 ہلاک ہو چکے ہیں۔

    روس میں 62 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 58 ہزار 563 ہے۔ برطانیہ میں 58 لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 29 ہزار 654 اموات ہوچکی ہیں۔

    بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 16 لاکھ 55 ہزار سے زائد ہے اور 4 لاکھ 24 ہزار 384 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 99 لاکھ 17 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 5 لاکھ 56 ہزار 437 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    پاکستان میں کوروناسے متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 34 ہزار 837 ہو گئی ہے اور 23 ہزار 422 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

    اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

  • ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے اب تک 132ملکوں میں پھیل چکا ہے    ڈبلیو ایچ او

    ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے اب تک 132ملکوں میں پھیل چکا ہے ڈبلیو ایچ او

    عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ مراکش سے پاکستان تک ڈیلٹا ویریئنٹ تیزی سے پھیل سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ ڈیلٹا ویریئنٹ نے کورونا کے خلاف جنگ میں حاصل فائدے خطرے میں ڈال دیئے ہیں، ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے۔

    عالمی ادارے کا کہنا تھا کہ ڈیلٹا ویریئنٹ نہ صرف بچوں بلکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے تمام افراد کو نشانہ بناتا ہے۔

    ڈبلیو ایچ او کے مطابق 4 ہفتوں میں کیسز میں 80 فیصد اضافہ ہوا، اب تک 132ملکوں میں ڈیلٹا ویریئنٹ پھیل چکا ہے۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں کوروناوائرس پھر تیزی سے پھیل رہا ہے اور متعدد ممالک میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے پاکستان میں بھی کورونا کے بھارتی قسم ڈیلٹا ویرئینٹ تیزی سے پھیل رہی ہے جبکہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں کیلیفورنیا وائرس کے بھی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں –

    سڈنی میں کورونا لاک ڈاﺅن پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے سینکڑوں فوجی تعینات

    جبکہ کورونا وائرس کے باعث سندھ کی صورتحال آئے روز خراب ہوتی جا رہی ہےسندھ حکومت نے کراچی میں کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے ایک ہفتے کا لاک ڈاون نافذ کر دیا ہے۔

    سندھ میں حکومت ہماری:کرونا کی وجہ سے بھارت والی صورتحال ہوئی تو ذمہ دار”وہ” ہونگے: بلاول…

    ملک میں کورونا کی بھارتی قسم کے بعد کیلیفورنیا وائرس کے کیسز بھی رپورٹ

     

  • رجب طیب اردوان ملک میں آگ لگنےوالی آگ کے واقعات پر برہم

    رجب طیب اردوان ملک میں آگ لگنےوالی آگ کے واقعات پر برہم

    ترک صدر رجب طیب اردوان نے ملک میں آگ لگنے کے واقعات میں ممکنہ سازش پر برہمی کا اظہار کیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق رجب طیب اردوان نے متاثرہ علاقوں کے دورے کیے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اشارے ملے ہیں کہ آگ لگنے کے واقعات کے پیچھے کوئی سازش ہے۔

    ترک صدر نے کہا کہ اگر یہ ثابت ہوا کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی ہے تو سازشی عناصر کا سینہ چیر دیں گے، چاہے اس کی کچھ بھی قیمت دینا پڑے۔

    واضح رہے کہ ترکی کے ایجیئن اور بحیرہ روم کے ساحل پر موجود 21 اضلاع کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ مختلف حادثات میں اب تک دو فائر فائٹرز سمیت 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    ترکی کے جنوبی حصے میں موجود رواں ہفتے بحیرہ روم ریزورٹ ریجن میں جنگلات میں آگ لگنے کے متعدد واقعات رونما ہوئے جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے آگ پھیل گئی۔

    ترک حکام کا کہنا تھا کہ گرم موسم اور تیز ہوائیں آگ کو پھیلنے میں مدد دے رہی ہیں، جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے میں وقت لگے گا جبکہ مقامی حکام کے مطابق آگ کے لپیٹ میں آنے کے خدشے پر انطالیہ کے 18 گاؤں اور اضلاع خالی کرالیے گئے ہیں جبکہ آدانا اور مرسین میں 16 علاقوں سے لوگوں کا انخلا کرایا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ سیاحتی شہر بودرم کے قریب ایک ہوٹل بھی خالی کرایا گیا ہے دوسری جانب 4ہزار سے زائد فائرفائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں اس کے علاوہ آگ بجھانے کے آپریشن میں جہاز اور ہیلی کاپٹرز سمیت دیگر بھی شریک ہیں-

  • جنازے پر مسلح افراد کا حملہ ، کئی اموات

    جنازے پر مسلح افراد کا حملہ ، کئی اموات

    جنازے پر مسلح افراد کا حملہ ، کئی اموات

    باغی ٹی وی : عراق میں جنازے پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    واضح رہے کہ عید الاضحیٰ کی رات بغداد کی ایک پُرہجوم مارکیٹ میں خودکش حملے میں 30 افراد اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جس پر عراقی فوج کا کہنا تھا کہ داعش جنگجو خفیہ ٹھکانوں سے نکل کر عوامی مقامات پر حملے کر رہے ہیں۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے شمالی شہر یثرب میں جنازے کے ایک اجتماع پر جدید اور خودکار اسلحے سے لیس جنگجوؤں نے دھاوا بول دیا۔ حملے میں 13 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔

    عراق فوج کی جانب سے جاری بیان میں حملے کی ذمہ داری داعش پر عائد کی گئی ہے تاہم حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد اور جنازے کا اجتماع کس کا تھا کے حوالے سے معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں

  • ترکی کی مدد کے لیے برادر اسلامی ملک پہنچ گیا

    ترکی کی مدد کے لیے برادر اسلامی ملک پہنچ گیا

    ترکی کی مدد کے لیے برادر اسلامی ملک پہنچ گیا

    باغی ٹی وی : آذربائیجان بھی اپنے برادر ملک کی مدد کے لیے پہنچ گیا.جنگل میں لگی آگ پر قابو پانے میں مدد کے لیے آذربائیجان کی ٹیم ترکی پہنچ گئی، 100 افراد پر مشتمل آذربائیجان کی امدادی ٹیم ایجئین ریجن پہنچی ہے۔

    اس موقع پر آذربائیجان کی ٹیم کے لیڈر نے کہا کہ آذربائیجان مشکل حالات میں ہمیشہ ترکی کے ساتھ کھڑا ہے۔دوسری جانب ترک وزیر زراعت و جنگلات نے بتایا کہ کم از کم 74 مقامات پر لگی آگ پر قابو پایا جا چکا ہے۔ ترکی کے ساحلی علاقے میں جمعے کو چوتھے دن بھی آگ کی شدت برقرار رہی اور اس دوران درجنوں دیہات اور کچھ ہوٹلوں کو خالی کرایا گیا۔

    آگ سے اب تک کم از کم چار افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ درجنوں دیگر افراد کو ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔
    ترکی کے وزیر جنگلات بیکر پاکدیمرلی نے کہا ہے کہ آگ چھ صوبوں میں بھڑکی ہے اور حکام نے وعدہ کیا ہے کہ جو کوئی بھی اس کا ذمہ دار ہوگا اس کو پکڑا جائے گا۔
    دیہات اور سیاحتی علاقے میں ہوٹلوں کو خالی کرایا گیا ہے جبکہ ٹی وی پر نشر کی گئی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ گھروں کے قریب پہنچنے والی آگ سے بچنے کے لیے رہائشی کھیتوں میں بھاگ رہے ہیں۔
    وزیر جنگلات کے مطابق انطالیہ اور ایگیان کے ساحلی سیاحتی علاقوں میں آگ کے شعلے ابھی تک بھڑک رہے ہیں۔

  • افغانستان میں اقوام متحدہ کی عمارت پر حملہ  ہوگیا، پولیس اہلکار ہلاک

    افغانستان میں اقوام متحدہ کی عمارت پر حملہ ہوگیا، پولیس اہلکار ہلاک

    کابل: افغانستان کے صوبے ہیرات میں اقوام متحدہ کی ایک عمارت پر حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    افغان میڈیا کے مطابق صوبے ہیرات میں اقوام متحدہ مشن کی عمارت پر نامعلوم مسلح افراد نے دھاوا بول دیا۔عمارت کے مرکزی دروازے پر سیکیورٹی فورسز نے حملہ آور کو روکنے کی کوشش جس کے دوران دو طرفہ فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    اقوام متحدہ کی افغانستان کے لیے خصوصی عالمی مندوب ڈیبرہ لیونز کی جانب سے جاری بیان میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حملہ آوروں اور منصوبہ سازوں کو ڈھونڈ کر منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

    ڈیبرہ لیونز نے اپنے بیان میں ہلاک ہونے والے اہلکار کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

    تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم ہیرات میں افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جنگ جاری ہے۔ افغان میڈیا میں حملے کی ذمہ داری طالبان پر عائد کی جاری ہے تاہم طالبان کی جانب سے اس کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔

    واضح رہے کہ افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلا کا سلسلہ جاری ہے تاہم اس دوران طالبان نے کئی اہم سرحدوں اور تجارتی راہداریوں سمیت ملک کے 95 فیصد علاقے کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔