Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • اسرئیل نے راکٹ حملوں کی آڑ میں حماس کے شہری علاقوں پر بمباری شروع کر دی

    اسرئیل نے راکٹ حملوں کی آڑ میں حماس کے شہری علاقوں پر بمباری شروع کر دی

    اسرئیل نے راکٹ حملوں کی آڑ میں حماس کے شہری علاقوں پر بمباری شروع کر دی

    (باغی ٹی وی رپورٹ)
    اسرئیل نے راکٹ حملوں کی آڑ میں حماس کے شہری علاقوں پر بمباری شروع کر دی جبکہ فوج کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیارے نے غزہ میں حماس کے ایک ٹھکانے پر بنکرز کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق یہ حملہ غزہ سے جمعرات کو علی الصباح کئے گئے راکٹ حملے کا ردعمل تھا۔
    اس سے قبل اسرائیلی فوج نے 4 جون کو ماہی گیروں کے لئے غزہ کی بحری حدود کو 15 میل تک بڑھا دیا تھا مگر اب انہوں نے اپنے فیصلے کو واپس لے لیا۔

    غاصب اسرائیلی فوج نے فلسطین میں‌ مغربی کنارے اور یروشلم سے طلباء سمیت 25 فلسطینی اغواء‌ کر لئے

    دوسری طرف اردن وادی کے علاقے آوار میں 5 گھر اور زرعی اراضی میں تعمیر بارکوں کو "Cزون” میں ہونے کی وجہ سے اسرائیلی فوج کی طرف سے منہدم کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اسرائیل نے 1967 میں مشرقی بیت المقدس اور دریائے اردن کے مغربی کنارے پر قبضہ کیا اور تب سے ہی ان علاقوں میں موجود فلسطینیوں کے گھروں کو مختلف بہانوں سے منہدم کر رہا ہے۔

  • تیل بردار ہوائی جہازوں پر حملے کا بعد تیل کی قیمت میں اضافہ

    تیل بردار ہوائی جہازوں پر حملے کا بعد تیل کی قیمت میں اضافہ

    عمان میں ایران کے نزدیک دو تیل بردار بحری جہازوں پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں چار فی صد سے زیادہ اضافہ ہو گیا ہے۔

    گذشتہ ماہ بھی اسی علاقے میں امارت فجیرہ کے نزدیک خلیج عمان میں چار تیل بردار بحری جہازوں پر بارودی سرنگوں سے حملہ کیا گیا تھا۔ ان میں دو بحری جہاز سعودی عرب کے تھے۔ایک ناروے اور ایک متحدہ عرب امارات کا تھا۔

    جمعرات کو اس حملے کے بعد برینٹ نارتھ میں تیل کی قیمتوں میں 4.45 فی صد اضافہ ہوا ہے اور مستقبل کے لیے تیل کے فی بیرل سودے 62.64 ڈالر میں ہوئے ہیں۔ اس طرح تیل کی فی بیرل قیمت میں 1.72 ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔واضح رہے کہ اس حملے کی ویڈیو کا امریکی بحریہ نے شائع کی ہےجس میں ایرانی جہاز کو ان آئل ٹینکرز کی طرف آتے ہوئے دکھایا گیا.

  • سعودی شاہ سلمان کی بیٹی  فرانس میں مشکل کا شکار

    سعودی شاہ سلمان کی بیٹی فرانس میں مشکل کا شکار

    باغی ٹی وی رپورٹ.سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی بیٹی اور شہزادہ محمد بن سلمان کی بہن پر فرانس میں مقدمہ چلایا جائے گا، شہزادی پر اپنے ملازم پر تشدد کا الزام تھا.

    سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کی بیٹی حسا بنت سلمان کے خلاف مقدمہ ان کی عدم موجودگی میں چلایا جائے گا، سعودی شہزادی کے خلاف اپنے باڈی گارڈ سے فرانسیسی شہری پر تشدد کرانے کے الزامات ہیں۔

    سعودی شہزادی کے خلاف مقدمہ ستمبر دو ہزار سولہ میں درج کیا گیا تھا اور دو ہزار سترہ میں سعودی شہزادی کے انٹرنیشنل وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے تھے۔

  • حوثی باغیوں کے پانچ ڈرون طیارےتباہ، تفصیل جانیے اس رپورٹ میں

    حوثی باغیوں کے پانچ ڈرون طیارےتباہ، تفصیل جانیے اس رپورٹ میں

    اتحادی فوج نے سعودی سرحد پر حوثی باغیوں کے پانچ ڈرون طیارے مار گرائے

    باغی ٹی وی رپورٹ
    عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کے مطابق سعودی ایئر ڈیفنس نے یمنی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے سرحدی علاقوں خمیس مشیط اور ابھا کی طرف فائر کیے گئے پانچ ڈرون طیارے مار گرائے۔ جس وجہ سے شہری آبادی کسی بڑے نقصان سے محفوظ رہی .

    عرب اتحاد افواج کے کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ ابھا کے ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔ہزاروں فلائٹس اس اس ہوائے اڈے سے اب جاری ہیں.

    کرنل ترکی المالکی کے مطابق باغیوں کے بیشر حملے ناکام بنائے جا رہے ہیں.اور ان کی حکومت یمن میٍں آئینی حکومت کو بحال کرنے اور یمن میں امن کے فروغ کے لیے کوشاں ہے
    واضح رہے کہ بدھ کے روز حوثی باغیوں‌ نے ابھا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں 26 مسافر زخمی ہو گئے تھے۔ زخمی ہونے والوں میں دو سعودی بچے، بھارتی، یمنی اور مقامی شہری اور تین خواتین بھی شامل تھیں۔

  • قطر نے سرمائے کا ایک بڑا حصہ ترک اسٹاک ایکسچینچ سے نکال لیا

    قطر نے سرمائے کا ایک بڑا حصہ ترک اسٹاک ایکسچینچ سے نکال لیا

    قطر نے سرمائے کا ایک بڑا حصہ ترک اسٹاک ایکسچینچ سے نکال لیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق قطر نے اپنے سرمائے کا ایک بڑا حصہ ترک اسٹاک ایکسچینج سے نکال لیا.جس وجہ سے ترکی اسٹاک ایکسچینج میں قطر سرمایا اکتیس فیصد تک محدود ہو گیا.قطر پچھلے چھ ماہ سے مسلسل اپنا سرمایہ ترک سٹاک مارکیٹ سے نکال رہا ہے
    قطر نے تُرک اسٹاک ایکسچینج سے نکالی گئی چار ارب 60 کروڑ ترک لیرہ کی رقم نکال لی ہے۔ تُرکی کے اعدادو شمار کےانسٹیٹیوٹ نے واضح کیا انٹرنیشنل سرمایا کر منظم طور پر اپنا سرمایا نکال رہے ہیں.
    گذشتہ برس دسمبر میں تُرک اسٹاک مارکیٹ میں قطر کے محفوظ سرمائے کا حجم 14 ارب 70 کروڑ 45 لاکھ لیرہ تھا جو کہ مئی میں کم ہو کر 11 ارب 81 کروڑ لیرہ رہ گیا۔ ترکی میں قطری سرمایہ کاری میں 31 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

  • خلیج عمان میں تیل بردار جہازوں‌ پر حملوں‌ میں ایران ملوث ہے. امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو

    خلیج عمان میں تیل بردار جہازوں‌ پر حملوں‌ میں ایران ملوث ہے. امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو

    امریکا کے ایک اہم دفاعی عہدیدار نے کہا ہے کہ خلیج عمان میں دو تیل بردار جہازوں پر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا غالب امکان ہے. دونوں جہازوں‌ کو آبنائے ہرمز کے قریب تخریبی حملہ کا نشانہ بنایا گیا ہے. امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو نے بھی ان حملوں‌م میں‌ ایران کے ملوث ہونے کا کہا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی دفاعی عہدیدار کا بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایران ہی ان دونوں‌ تیل بردار جہازوں پر حملوں‌ کا موجب ہو سکتا ہے. امریکی عہدیدار نے ایران کے اس دعوے کو بھی مسترد کیا ہے جس میں اس نے کہا تھا کہ اس نے خلیج عمان میں ان دونوں جہازوں کے عملہ کو حملے کے بعد بچالیا ہے۔ امریکی عہدیدار کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ایران کا یہ دعویٰ‌ ننگا جھوٹ ہے جس کی کوئی حقیقت نہیں‌ ہے۔

    واضح رہے کہ دو ٹینکروں مارشل آئس لینڈ کے پرچم بردار فرنٹ آلٹیر اور پاناما کے پرچم بردار کوکوکا کورجیئس پر جمعرات کو خلیج عمان میں آبنائے ہُرمز کے نزدیک بین الاقوامی پانیوں میں دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس حملے کے بعد ان دونوں جہازوں سے عملہ کو باحفاظت نکال لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ فرنٹ آلٹیر پر آتش گیر تیل ( نفتھا) اور کوکوکا کورجیئس پر میتھانول لدا ہوا تھا۔ ان میں سے ایک جہاز ایک آبی بم ( تارپیڈو) سے ٹکرایا تھا جس کے بعد اس کے ایک حصے کو آگ لگ گئی تھی جبکہ دوسرے جہاز کے مینجر کا کہنا ہے کہ مشتبہ تخریبی حملے کےبعد اس میں لدے مواد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور وہ محفوظ رہا ہے۔

    گذشتہ ماہ بھی اسی علاقے میں امارت فجیرہ کے نزدیک خلیج عمان میں چار تیل بردار بحری جہازوں پر بارودی سرنگوں سے حملہ کیا گیا تھا جن میں سے دو بحری جہاز سعودی عرب کے تھے جبکہ ایک ناروے اور ایک متحدہ عرب امارات کا تھا۔ ان حملوں‌ کے بعد سعودی عرب نے سخت ایکشن لیتے ہوئے مسلم ممالک کی قیادت سے رابطے کئے اور سعودی عرب میں مسلم ملکوں‌ کے سربراہان کی بڑی کانفرنس بلائی گئی تھی جس میں آئندہ کیلئے مشترکہ لائحہ عمل پر غور کیا گیا. اس کانفرنس میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان سمیت دیگر ملکوں‌کی قیادت نے شرکت کی تھی اور حوثی باغیوں‌ کے حملوں کی شدید مذمت کی گئی تھی.

  • خلیج عمان میں‌ جہازوں‌ پر حملہ، عالمی مارکیٹ میں‌ تیل کی قیمتوں‌ میں‌ اضافہ

    خلیج عمان میں‌ جہازوں‌ پر حملہ، عالمی مارکیٹ میں‌ تیل کی قیمتوں‌ میں‌ اضافہ

    خلیج عمان میں دو تیل بردار جہازوں پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں‌ آیا ہے. خلیج عمان میں ایران اور آبنائے ہُرمز کے نزدیک دو تیل بردار بحری جہازوں پر حملے کے بعد بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں چار فی صد سے زیادہ اضافہ ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق تیل کے ٹینکروں‌ پر حملوں‌ کے بعد عملہ کو بحفاظت نکال لیا گیا. فرنٹ آلٹیر پر آتش گیر تیل اور کوکوکا کورجیئس پر میتھانول لدا ہوا تھا۔ ایک جہاز کے مینجر کا کہنا ہے کہ اس دہشت گردانہ حملے کےبعد اس میں لدے مواد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے اور وہ مکمل طور پر محفوظ رہا ہے۔ گذشتہ ماہ بھی اسی علاقے میں امارت فجیرہ کے نزدیک خلیج عمان میں چار تیل بردار بحری جہازوں پر بارودی سرنگوں سے حملہ کیا گیا تھا جن میں دو بحری جہاز سعودی عرب کے تھے۔ایک ناروے اور ایک متحدہ عرب امارات کا تھا۔ ان حملوں‌ کے بعد سعودی عرب کی جانب سے او آئی سی کا اہم اجلاس طلب کیا گیا تھا اور آئندہ کے مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کیا گیا تھا.

    تیل ٹینکروں پر حملہ کے بعد جمعرات کو برینٹ نارتھ میں تیل کی قیمتوں میں 4.45 فی صد اضافہ ہوا ہے اور مستقبل کے لیے تیل کے فی بیرل سودے 62.64 ڈالر میں ہوئے ہیں۔ اسی طرح تیل کی فی بیرل قیمت میں 1.72 ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔اطلاعات کے مطابق امریکا میں ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ میں بھی خام تیل کی قیمت میں 1.32 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے اور فی بیرل قیمت 52.46 ڈالر ہوگئی ہے۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں امریکا کے تیل کے ذخائر میں غیر متوقع اضافے اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی طلب میں کمی کے پیش نظر تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی تھی تاہم ان حملوں‌ کےبعد تیل کی قیمتوں‌میں‌ دوبارہ اضافہ دیکھنے میں‌ آ رہا ہے. سعودی عرب کی جانب سے ان حملوں میں‌ حوثی باغیوں‌ کو ملوث ٹھہرایا گیا او رکہا گیا ہے کہ اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا.

  • عمران خان نے ایسے ملک سے ہتھیاروں‌ کی خریداری کا اعلان کر دیا کہ بھارت، امریکہ دونوں‌ پریشان ہو گئے

    عمران خان نے ایسے ملک سے ہتھیاروں‌ کی خریداری کا اعلان کر دیا کہ بھارت، امریکہ دونوں‌ پریشان ہو گئے

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان جو اس وقت شنکھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کیلئے کرغزستان میں‌ ہیں‌، نے روس سے ہتھیاروں کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی اور کہا ہے کہ پاکستان اور روس کی عسکری قیادت اس سلسلہ میں‌ پہلے سے باہم رابطے میں‌ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے یہ بات روس کے سرکاری ٹی وی کو دیے جانے والے ایک انٹرویو میں‌ کی ہے. ان کا کہنا تھاکہ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن سے بشکیک میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں ملاقات ہوگی جس میں اہم امور زیر بحث آئیں‌ گے اور باہم دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا. انٹرویو کے دوران وزیر اعظم عمران خان سے پاکستان اور روس کی فوجوں‌کے مابین مشترکہ جنگی مشقوں‌ سے متعلق بھی سوال کیا گیا تو اس کے جواب میں‌ ان کا کہنا تھا کہ پچھلے کچھ عرصہ میں‌ دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات میں بہت بہتری آئی ہے اور میں‌ سمجھتا ہوں‌کہ ان میں مزید بہتری کی امید ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ 50، 60 اور 70 کی دہائی کا عرصہ سرد جنگ کی نذر ہوا، اس عرصہ میں انڈیا سوویت یونین کے قریب تھا اور پاکستان امریکی کیمپ میں تھا لیکن اب یہ صورتحال نہیں ہے. اس وقت پاکستان اور بھارت دونوں کے ہی امریکہ کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں، اس وقت اس دور کی سرد جنگ جیسی صورتحال نہیں ہے، ہم نے اس عرصہ میں‌ روس کے ساتھ اپنے رابطوں میں بہتری پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کیلئے کرغزستان ہیں جہاں‌ ان کی روسی صدر سمیت دیگر ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں‌ متوقع ہیں.

  • برطانوی وزیر اعظم کیلئے ووٹنگ، بورس جانسن پہلے مرحلہ میں‌ کامیاب، پاکستانی نژاد ساجد جاوید کی پانچویں‌ پوزیشن

    برطانوی وزیر اعظم کیلئے ووٹنگ، بورس جانسن پہلے مرحلہ میں‌ کامیاب، پاکستانی نژاد ساجد جاوید کی پانچویں‌ پوزیشن

    برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی جانب سے استعفیٰ کے اعلان کے بعد نئے وزیر اعظم کی دوڑ میں‌ سابق وزیر خارجہ بورس جانسن 114 ووٹ لے کر سر فہرست رہے ہیں‌ جبکہ دوسری جانب پاکستانی نژاد وزیر داخلہ ساجد جاوید نے 23 ووٹ حاصل کرکے پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق برطانیہ کے موجودہ وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ حکمران جماعت کی سربراہی اور وزارت عظمیٰ کی کرسی کیلئے ہونے والی ووٹنگ میں 43 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔ برطانیہ کی حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ اور ملک کے نئے وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے جمعرات کو ہونے والی ووٹنگ میں سابق وزیر خارجہ بورس جانسن سب سے مضبوط امیدوار بن کر سامنے آئے ہیں‌ اور انہوں نے وزارت عظمیٰ کیلئے پہلے بیلٹ میں سب سے زیادہ 114 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں 10 میں سے وہ تین امیدوار ناک آﺅٹ ہوگئے ہیں جنہوں نے 17 سے کم ووٹ حاصل کئے. ان میں اینڈریا لیڈسم، مارک ہارپر اور ایستھر میک وے شامل ہیں۔ تھریسا مے کے استعفے کے بعد ملک کے نئے وزیر اعظم کی دوڑ میں شامل امیدواروں کی تعداد 10 سے کم ہو کر 7 رہ گئی ہے۔ بورس جانسن جنہوں‌ نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے ہیں‌ وہ بریگزٹ‌ کے حامی ہیں. آج سابق وزیر خارجہ بورس جانسن نے برطانوی دارالعوام کے ایوان زیریں میں کنزرویٹو پارٹی کے قانون سازوں کی خفیہ ووٹنگ میں ڈالے جانے والے 313 میں سے 114 ووٹ حاصل کر کے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

    برطانیہ کے وزیر اعظم کے لیے 2016 میں ہونے والی ووٹنگ میں دوسرے نمبر پر رہنے والی اینڈریا لیڈسَم، مارک ہائیپر اور ایستھر مِک وے مطلوبہ 17 ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے اور وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں‌۔ واضح رہے کہ کنزر ویٹو پارٹی کی سربراہی اور وزارت عظمیٰ کی کرسی کیلئے پارٹی کے ارکان اسمبلی ووٹ کرتے ہیں. پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد اب یہ ارکان دوسرے مرحلے کیلئے ووٹنگ کریں گے آئندہ ووٹنگ اب اٹھارہ، انیس اور بیس جون کو ہوگی۔ برطانوی وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے حتمی مرحلے میں ووٹنگ 22 جون کو ہوگی جس کے نتائج کا اعلان 4 ہفتے بعد کیا جائے گا.

    یاد رہے کہ 30 جولائی کو نئے برطانوی وزیر اعظم اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں‌ گے۔

  • وزیر اعظم عمران خان کا کرغزستان پہنچتے ہی بھارت سے متعلق اہم بیان، بڑی خبر آ گئی

    وزیر اعظم عمران خان کا کرغزستان پہنچتے ہی بھارت سے متعلق اہم بیان، بڑی خبر آ گئی

    وزیر اعظم پاکستانی عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کیلئے کرغزستان پہنچ گئے ہیں‌. اس موقع پر انہوں نے غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے اپنے تازہ انٹرویو میں‌ کہا ہے کہ ہم ہندوستان سے بہتر تعلقات کیلئے بھارتی مارکیٹ تک رسائی حاصل کر رہے ہیں. حقیقت ہے کہ جب ہمارے اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات خراب ہوتے ہیں تو اس وقت لازمی طور پر ہمیں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ شنگھائی تعاون تنظیم کے ممالک نے ہمیں نئی آوٹ لٹس تک رسائی فراہم کی ہے اور یقیناً اب اس میں بھارت بھی شامل ہے جس سے ہم ہمارے دو طرفہ تعلقات انتہائی کمزور ہیں۔ پاکستان کا ہمیشہ مغرب سے بہتر تعلقات استوار کرنے پر زور رہا ہے تاہم اب ہم نئی مارکیٹوں تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس کے لیے ہم شنگھائی تعاون تنظیموں کے ممالک سے تعلقات مزید بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ ہم خطے میں امن چاہتے ہیں جنگ سے کسی کو بھی فائدہ نہیں ہو گا۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کےلیے کرغزستان پہنچ گئے ہیں. اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی عثمان ڈار بھی ہیں۔ کرغزستان کے دارالحکومت بشکک روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایس سی او اجلاس کا مقصد خطے کی اقتصادی حالت کے اقدامات کا جائزہ لینا ہے، چند روز قبل او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس ہوا تھا۔