Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • خلیج عمان میں دو تیل بردار ٹینکروں پر حملہ، زوردار دھماکے

    خلیج عمان میں دو تیل بردار ٹینکروں پر حملہ، زوردار دھماکے

    خلیج عمان میں دھماکے سے دو تل بردار ٹینکوں پر حملہ زور دار دھماکہ


    تفصیلات کے مطابق:جہاز رانی سے وابستہ ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز خلیج اومان میں دو تیل بردار جہازوں پر مشتبہ حملوں کی اطلاعات ملی ہیں۔ میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز ذرائع کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والے جہازوں سے عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ ایک ماہ قبل خطے میں ایسے ہی حملوں میں چار تیل بردار ٹینکروں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

    برطانوی بحریہ کے زیر انتظام یو کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے حملے سے متعلق انتباہ جاری کر دیا ہے، تاہم اس حملے کی تفصیل ابھی فراہم کی گئی کیونکہ حکام تفتیش کر رہے ہیں۔
    بحرین میں تعینات پانچویں امریکی بحری فلیٹ کے ترجمان کمانڈر جوشوا فرے نے بتایا کہ فلیٹ کی کمان خطے میں رونما ہونے والے مبینہ واقعے سے آگاہ ہے، تاہم انھوں نے تفصیل بتانے سے گریز کیا۔ امریکی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے مسٹر فرے کا کہنا تھا کہ ’’تاہم تفصیلات حاصل کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔‘‘

  • وزیراعظم بشکک پہنچ گئے ،چین اور روس کے صدر سے ملاقات طے

    وزیراعظم بشکک پہنچ گئے ،چین اور روس کے صدر سے ملاقات طے

    وزیراعظم عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے بشکک پہنچ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا استقبال کرغزستان کے ہم منصب نے کیا ، اس موقع پر پاکستا ن کے وزیر خارجہ شاہ محمو دقریشی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں. وزیراعظم عمران شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور دو سیشن میں خطاب بھی کریں گے، وزیراعظم سے روس اور چین کے صدر کی ملاقات بھی طے ہے، اجلاس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی شرکت کریں گے.

  • پاکستان کو سیمی فائنل کھیلنے کیلئے کتنے میچز جیتنا ہوں گے، جاننے کیلۓ مزید پڑھیں

    پاکستان کو سیمی فائنل کھیلنے کیلئے کتنے میچز جیتنا ہوں گے، جاننے کیلۓ مزید پڑھیں

    پاکستان کو سیمی فائنل تک پہنچنے کیلۓ 4 میچز جیتنا ہوں گے. سیمی فائنل تک پہنچنے کی دوڑ میں نیوزیلینڈ تین میچز جیت کر سب سے آگے ہے، آسٹریلیا 6 پوائنٹس کے ساتھ نمبر 2 پر ہے، انگلینڈ 4 پوائنٹس کے ساتھ نمبر 3 اورنمبر 4 پر انڈیا ہے. سیمی فائنل پہلی چار ٹیمز کھیلیں گی.

    پاکستان 3 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر ہے. پاکستان ابھی تک صرف ایک میچ جیتا ہے اور دو میچز ہار چکا ہے. بارش کے باعث سری لنکا کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کی وجہ سے 1 پوائنٹ ملا تھا.

    اگر پاکستان سیمی فائنل تک پہنچنا چاہتا ہے تو اگلے پانچ میچز میں سے چار میچز لازمی جیتنا ہوں گے. کھلاڑیوں کو بھر پور محنت کرنا ہوگی. آسٹریلیا کے خلاف بیٹسمین اچھا پرفارم نہیں کر پاۓ بلکہ بالرز نے اچھی باؤلنگ کے ساتھ اچھی بیٹنگ بھی کی. عامر نے 30 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا. حسن علی اور وہاب ریاض کی بیٹنگ نے سب کو حیران کر دیا. اچھا کھیل پیش کرنے بعد پاکستان جیتا ہوا میچ ہارہ ہے.

    سر فراز احمد کہتے ہیں کہ میچ جیتنے کے لۓ پہلے چار کھلاڑیوں کو اچھا کھیلنا ہوتا ہے. اپنی غلطیوں کو سدھاریں گے اور اگلے میچز میں اچھا کھیل پیش کریں گے.

  • نیو زیلینڈ بمقابلہ انڈیا میچ بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار

    نیو زیلینڈ بمقابلہ انڈیا میچ بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار

    انگلینڈ کے شہر ٹرینٹ برج میں ورلڈ کپ کا اٹھارواں میچ بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے. مسلسل بارش کے باعث اب تک میچ کا ٹاس بھی نہیں ہوسکا ہے.
    موسم کی صورت حال کے مطابق مسلسل بارش رہنے کا امکان ہے.

  • سام کیر سالانہ ملین ڈالر سے زائد کمانے والی پہلی آسٹریلین ویمن فٹبالر بن گئ

    سام کیر سالانہ ملین ڈالر سے زائد کمانے والی پہلی آسٹریلین ویمن فٹبالر بن گئ

    آسٹریلین سام کیر 16 سال کی عمر میں انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والی معروف ویمنز فٹبالر ہیں جو شہرت کی بلندیوں پر ہیں اور فرانس میں جاری ورلڈ کپ میں ملک کی نمائندگی کررہی ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سالانہ ملین ڈالر سے زائد آمدنی پانے والی سام کیر پہلی آسٹریلین خاتون فٹبالر ہیں، سام کیر کو یوایس نیشنل ویمنز سوکر لیگ کی آل ٹائم اسکورر کا اعزاز بھی حاصل ہے، وہ فیفا پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ کے لۓ بھی دو دفعہ شارٹ لسٹ ہوچکی ہیں۔

    کیر نے اپنے کیریئر کا پہلا ورلڈ کپ 2011 میں کھیلا، اٹلی سے ہارنے والی آسٹریلوی ٹیم کا واحد گول بھی ان کے نام رہا تھا۔ رواں برس معروف اسپورٹس برانڈ بنانے والی کمپنی نے کرسٹیانو رونالڈو اور کیلیان میباپے کے ساتھ کیر کو بھی اپنی مصنوعات کی تشہیر کے لۓ مدعو کیا تھا.

    کیر کے والد کا تعلق بھارت سے ہے جبکہ والدہ کا آسٹریلیا سے ہے، انھوں نے بارہ برس کی عمر میں فٹبال میں دلچسپی لینا شروع کی تھی اور سولہ برس کی عمر میں 2009 میں اٹلی کےخلاف میچ میں انہیں آسٹریلیا کی جانب سے بطور متبادل پلیئر ڈیبیو کا موقع ملا تھا، وہ اب تک آسٹریلیا کےلۓ 78 میچز میں 32 گول کر چکی ہیں۔

  • سعودی عرب میں نائٹ کلب کھولنےکی تیاریاں، سعودی عوام کی رائے تقسیم

    سعودی عرب میں نائٹ کلب کھولنےکی تیاریاں، سعودی عوام کی رائے تقسیم

    سعودی عرب میں نائٹ کلب کھولنےکی تیاریاں ہو گئیں اس سلسلے میںسعودی عوام کی رائے تقسیم ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں نئے نائٹ کلب کے قیام پر سعودی عوام تقسیم ہے اورجت پسند حمایت میں ہے جبکہ دیندار طبقہ اس کی مخالفت کررہا ہے.اس نائٹ کلب کو "البوابہ” اور”سٹیپ فیڈ” نے ‘حلال” نائٹ کلب کا نام دیا ہے . ان کا دعوی ہے کہ یہاں نان الکوحل مشروبات کا بار ہوگا.اسی طرح تفریح کے لیے فیملی بھی انٹرٹینمنت کر سکیں گے.

    دبئی کی ایک وائٹ کلب کممپنی اس نائٹ کلب کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں کھولنے جا رہی ہے.واضح رہے کہ سعودی عرب میں شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی معاشرے میں اصلاحات لانے کا اعلان کر رکھا ہے اور اس وجہ سے اب سعودی معاشرے میں ان امور کا اضافہ ہو رہا ہے جن کو ممنوع سمجھا جاتا تھااور اس کی اجازت نہیں ہوتی تھی.

  • مصری خاتون ڈاکٹر کی موت سے سوشل میڈیا صارفین افسردہ

    مصری خاتون ڈاکٹر کی موت سے سوشل میڈیا صارفین افسردہ

    مصر میں ایک ہسپتال کے آپریشن تھیٹر کے اندر لیڈی ڈاکٹر کی موت کے واقعے نے سوشل میڈیا پر غم کی شدید لہر دوڑا دی۔

    تفصیلات کے مطابق مصر کی ڈاکٹر کی دوران ڈیوٹی موت سے سوشل میڈیا کی دنیا افسردہ ہوگئی .یہ واقعہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے شمال میں الساحل ٹیچنگ ہسپتال میں پیش آیا۔ ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں 35 سالہ اینستھیسیا ڈاکٹر مارگریٹ نبیل نے ایک مریض کو آپریشن سے قبل بے ہوش کیا۔

    اپنا کام مکمل کرتے ہی مارگریٹ اچانک زمین پر گری اور اس کی روح پرواز کر گئی۔ اس منظر کو دیکھ کر آپریشن تھیٹر میں موجود تمام افراد حیران و پریشان رہ گئے۔

  • اسلام نے مجھے بہترین انسان بنا دیا: نومسلم فرانسیسی کھلاڑی کے تاثرات جانیے تفصیل میں

    اسلام نے مجھے بہترین انسان بنا دیا: نومسلم فرانسیسی کھلاڑی کے تاثرات جانیے تفصیل میں

    نومسلم فرانسیسی کھلاڑی نےمشرف بااسلام ہونے کے بعد اپنے تاثرات بیان کرتےہوئے بتایاکہ اسلام نے مجھے بہترین انسان بنا دیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مانچسٹر انگلش یونائیٹڈ کے مہنگے ترین فٹ بالر اور معروف نو مسلم کھلاڑی پال پوگبا نے مشرف بہ اسلام ہونے اورراہ ہدایت اختیار کرنے پر فخر کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسلام انسانیت کا دین ہے جس نے مجھے بہترین انسان بنا دیا۔ نو مسلم پال پوگبا کا کہنا ہے کہ بیس سال کی عمرمیں اسلام قبول کرنے کے بعد شعائر اسلام کی ادائی نے مجھے بہترین انسان میں تبدیل کردیا۔

    چھبیس سالہ پوگبا نے انکشاف کیا کہ اس نے زندگی میں بہت مشکل اوقات دیکھے۔ اس کا کہنا ہے کہ اپنے بعض دوستوں کے ذریعے میرا تعارف دین اسلام کے ساتھ ہوا۔ اسلام کے مطالعے نےمجھے ایمان کی دولت سے سرفراز کردیا۔ منگل کے روز برطانوی اخبار’ڈیلی میل’ نے پال پوگبا کے تاثرات شائع کیے جس میں اس نے کہا کہ اسلام میرے لیے کُل کائنات ہے۔ اسلام نے میرا سب کچھ بدل دیا۔آج میں بہت اطمینان اور خوشی محسوس کرتا ہوں۔ میں شعوری طور پرکہہ سکتا ہوں کہ میری زندگی بدل گئی ہے۔ میرا ضمیر مطمئن اور پہلے سے زیادہ خود کو محفوظ محسوس کرتا ہوں۔

    اس کا مزید کہنا ہے کہ اسلام قبول کرنے کے بعد میری زندگی میں جوہری تبدیلیاں آئیں۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ میں پیدائشی مسلمان نہیں تھا۔ اگر میری ماں ہی مسلمان ہوتیں۔ اسلام کی اصل تصویر وہ نہیںً جسے دوسرے لوگ پیش کرتے ہیں۔ دہشت گردی کے بارے میں جو باتیں ہم ذرائع ابلاغ سے سنتے ہیں وہ ایک الگ چیز ہے۔ جہاں تک اسلام کا تعلق ہے تو اس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔ اسلام ایک خوبصورت دین ہے۔

    خیال رہے کہ کھلاڑی نے گذشتہ ماہ صیام میں عمرہ کی ادائی کی سعادت حاصل کی تھی۔ اسلام قبول کرنے کے بعد یہ ان کا مکہ معظمہ کا پہلا سفر نہیں بلکہ مشرف بہ اسلام ہونے کےبعد وہ متعدد بار سعودی عرب جا چکے ہیں۔

  • سوڈان :پرتشدد واقعات پر عالمی کمیشن بنانے کا اعلان

    سوڈان :پرتشدد واقعات پر عالمی کمیشن بنانے کا اعلان

    اقوام متحدہ نے سوڈان پرتشدد واقعات پر عالمی کمیشن بنانے کا اعلان کر دیا

    اقوام متحدہ کے ماہرین نے سوڈان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین پر تشدد کی تحقیقات کے لیے ہیومن رائٹس کونسل تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا۔ خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے پانچ ماہرین نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ سوڈان انسانی حقوق کے بحران سے گزر رہا ہے۔

    واضح رہے کہ سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں مسلح افواج اور احتجاجی مظاہرین کی جھڑپوں میں 100 سے زائد ہلاکتوں کے بعد احتجاجی گروپ سوڈانی پروفیشنل ایسوسی ایشن (ایس پی اے) نے سول نافرمانی کا اعلان کیا تھا۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے کہا کہ ’آزاد تحقیقات‘ کے لیے اقوام متحدہ رائٹس کونسل تشکیل دیا جائے جو 24 جون کو اپنا پہلا سیشن شروع کرے۔ واضح رہے کہ ماہرین اقوام متحدہ انسانی حقوق کے آزاد ماہرین ہیں تاہم ان کا مطالبہ اقوام متحدہ کے موقف کی ترجمانی نہیں کرتاہے

  • ایران نے افزودہ یورینیم کی مقدار بڑھا دی،عالمی توانائی ایجنسی کا دعوی

    ایران نے افزودہ یورینیم کی مقدار بڑھا دی،عالمی توانائی ایجنسی کا دعوی

    ایران پر امریکی پاندیوں کا سلسلہ جاری،جوہری توانائی ایجنسی کے سیکریٹری جنرل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے 2015ء کو طے پائے جوہری سمجھوتے کی شرائط پر ان کی روح کے مطابق عمل درآمد نہیں کیا۔

    تفصیلات کے مطابق :ایران پر امریکی پاندیوں کا سلسلہ جاری عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سیکرٹری جنرل یوکیا امانو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے افزودہ شدہ یورینیم کی مقدار بڑھا دی ہے، ایک بیان میں یوکیا امانو نے کہا کہ ایران کی طرف سے یورینیم کی افزدوگی میں اضافہ باعث تشویش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری تناؤ کی وجہ سے پہلے ہی کشیدگی کی فضاء پائی جا رہی ہے۔
    ایران پر الزام ہے کہ اس نے 2015ء کو طے پائے جوہری سمجھوتے کی شرائط پر ان کی روح کے مطابق عمل درآمد نہیں کیا۔ انہوں نے اْمید ظاہر کی کہ امریکا اور ایران کیدرمیان پائی جانے والی کشیدگی میں جلد کمی آئے گی اور فریقین بات چیت کے ذریعے تنازعات کے حل پر غور کریں گے۔ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ نے ان خیالات کا اظہار اجلاس سے خطاب میں کیا،