Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • قرضوں پر انکوائری کمیشن کا فیصلہ، ریحام خان نے ایسے چھبتے سوال پوچھ  لئے کہ ن لیگی خوش ہو گئے

    قرضوں پر انکوائری کمیشن کا فیصلہ، ریحام خان نے ایسے چھبتے سوال پوچھ لئے کہ ن لیگی خوش ہو گئے

    وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے 2008 سے لیکر 2018 تک لئے گئے بیرونی قرضوں سے متعلق انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان کئے جانے پر ریحام خان نے ٹویٹر پر چھبتے ہوئے سوال کئے ہیں اور اس فیصلے پر سخت تنقید کی ہے.

    وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سابقہ حکومتوں نے جو دس سال میں قرضے لیے ہیں اس پرتو انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان کیا گیا ہے مگر جو 10 ماہ میں 3 ہزار ارب روپے سے زیادہ قرضے لیے گئے ان کے لیے انکوائری کمیشن کون بنائے گا؟؟۔ اسی طرح ریحام خان نے اپنی دوسری ٹویٹ‌ میں‌ لکھا ہے کہ "جس پی ٹی وی پر حملہ کیا گیا تھا اس نے بھی کل وزیراعظم سے خوب بدلہ چکایا ہے‘‘.


    رپورٹ کے مطابق ریحام خان کی طرف سے اپنے تیسرے ٹویٹ میں لکھا گیا کہ ’’اینکرز کو پہلے میوٹ کیا جاتا ہے، کل تو ملکی تاریخ میں پہلی بار سرکاری ٹی وی پر وزیراعظم کے الفاظ کو بھی میوٹ ہوتے دیکھا ہے، ویسے تو وزیراعظم قول و فعل میں تضاد کے بادشاہ تھے۔مگر کل تو حد ہی ہو گئی ، کل سرکاری ٹی وی میں بھی زبان اور الفاظ ساتھ دے نہیں رہے تھے۔

    وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی طرف سے کی گئی ان ٹویٹس پر مسلم لیگ ن کے کارکنان کی طرف سے سوشل میڈیا پر زبردست خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے. یاد رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے گزشتہ روز اپنے خطاب میں‌ انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان کیا اور کہا تھا کہ وہ کسی طور چوروں‌کو نہیں چھوڑیں گے جبکہ آج وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں انکوائری کمیشن بنانے سے متعلق امور پر غوروفکر کیا گیا ہے. مسلم لیگ ن نے کمیشن بنائے جانے کی باتوں کو اپوزیشن جماعتوں‌ کو بلیک میل کرنے کے مترادف قرار دیا ہے.

  • گرفتاری کے بعد الطاف حسین کے متعلق لندن سے بڑی خبر آ گئی

    گرفتاری کے بعد الطاف حسین کے متعلق لندن سے بڑی خبر آ گئی

    بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے. انہیں‌ گزشتہ روز لندن سے حراست میں‌ لیا گیا تھا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لندن پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بانی ایم کیو ایم کے خلاف شواہد نا کافی ہیں جس کی بنا پر انہیں رہا کیا جا رہا ہے۔ بانی ایم کیو ایم الطف حسین کو منگل کے روز صبح سویرے لندن میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں مقامی پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا تھا۔ لندن پولیس نے الطاف حسین کی گرفتاری ممکنہ طور پر 2016 کی نفرت انگیز تقریر پر کی تھی۔

    بانی ایم کیو ایم کی رہائش گاہ پر چھاپے میں 15 پولیس افسروں نے حصہ لیا تھا اور اس خبر کو بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے شہ سرخیوں‌ میں شائع اور نشر کیا گیا تھا. یاد رہے کہ پاکستان کی جانب سے بانی ایم کیو ایم کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے.

  • مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین کا بھارتی فوج پر زوردار حملہ، 2 اہلکار ہلاک، 5 زخمی ہو گئے

    مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین کا بھارتی فوج پر زوردار حملہ، 2 اہلکار ہلاک، 5 زخمی ہو گئے

    مقبوضہ کشمیر میں اسلام آباد (اننت ناگ) میں‌ کشمیری مجاہدین کے ایک زوردار حملہ میں‌ 2 بھارتی فوجی ہلاک پانچ زخمی ہو گئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مرنے والوں‌ کا تعلق ہندوستانی سنٹرل ریزرو پولیس فورس سے ہے. مقامی کشمیریوں کے مطابق یہ حملہ اتنا زوردار تھا کہ بھارتی اہلکاروں‌ کو سنبھلنے کا موقع ہی نہیں‌ ملا. کشمیری مجاہدین کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی.

    بھارتی فوج نے پورے علاقہ کو گھیرے میں لے کر بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے. یاد رہے کہ بھارتی فوج نے بدترین ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے پچھلے چوبیس گھنٹوں میں تین کشمیریوں‌کو شہید کیا ہے.

  • مودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود سے گزرے گا یا نہیں؟ خبر آ گئی

    مودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود سے گزرے گا یا نہیں؟ خبر آ گئی

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا طیارہ اب پاکستانی فضائی حدود سے نہیں‌ گزرے گا. ہندوستانی وزیر اعظم 13اور 14جون کوشنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے سربراہان کی ہونے والی کانفرنس میں حصہ لینے کے لئے آج رات بشکیک روانہ ہوں گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مودی روس کے صدر ولادی میر پوتن اور چین کے صدر شی جنپنگ کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ بھی ہوگی۔ بھارت کی طرف سے نریندر مودی کے طیارہ کی پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے کیلئے اجازت طلب کی گئی تھی تاہم اب کہا گیا ہے کہ چوٹی کانفرنس میں حصہ لینے کے لئے کرغیز جمہوریہ کے دارالحکومت بشکیک جانے کےلئے وزیراعظم نریندرمودی کا طیارہ پاکستان کے فضائی علاقےسے ہوکر نہیں گزرے گا۔ ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے مودی کے طیارے کے راستے کے بارے میں کہا ہے کہ حکومت نے بشکیک جانے کے لئے نریندر مودی کے طیارے کےلئے دو راستوں کے متبادل کو تلاش کیا تھا۔

    بھارت کی طرف سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہندوستانی وزیراعظم کا طیارہ اومان ،ایران اور وسطی ایشیائی ملکوں کے فضائی علاقوں سے گزرتا ہوا بشکیک پہنچے گا۔ چوٹی کانفرنس دو دن جاری رہے گی. اس موقع پر پاکستانی وزیر اعظم عمران خان بھی وہیں موجود ہوں‌ گے.

  • گرل فرینڈ کو منانے کی خاطر طیارہ اغوا کرنیوالے کو عمر قید کی سزا

    گرل فرینڈ کو منانے کی خاطر طیارہ اغوا کرنیوالے کو عمر قید کی سزا

    ناراض گرل فرینڈ کو منانے کے لئے طیارہ اغواء کرنے کی دھمکی دینے والے کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں گرل فرینڈ کو منانے کے لئے طیارہ اغوا کرنے والے شخص کو سزا سنا دی گئی ہے. بھارتی ریاست گجرات کے علاقے احمد آباد کی خصوصی عدالت نے بھارتی قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کی جانب سے تحقیقات کے بعد سزا سنائی ہے. ملزم جو سلا پر الزام تھا کہ اس نے دو سال قبل اکتوبر 2017 میں جیٹ ائیر ویز کے طیارے کو اغوا کرنے کے لئے خط لکھا اور افرا تفری مچائی، ملزم ممبئی کا سونے کا تاجر ہے. ملزم نے 30 اکتوبر 2017 میں ممبئی سے دہلی جانے والے طیارے کے ٹوائلٹ میں دو زبانوں انگریزی اور اردو میں ایک خط رکھ دیا تھا جس میں لکھا گیا تھا کہ طیارے کو کشمیر لے جایا جائے ملزم نے مزید پیغام دیا تھا کہ طیارے میں بم بھی موجود ہے اگر طیارہ کہیں اور اتارا گیا تو طیارہ تباہ ہو جائے گا. ملزم نے عدالت میں اعتراف کیا کہ اس نے ائیر کمپنی میں ملازم اپنی گرل فرینڈ کو منانے کے لئے طیارے کو اغوا کرنے کا خط لکھا. طیارے کو احمد آباد میں اتار کر بزنس کلاس میں سفر کرنے والے ملزم سلا کو گرفتار کر لیا گیا، خصوصی عدالت کے جج ایم کے دورے نے سلا کو اینٹی ہائی جیکنگ ایکٹ 2016 کے تحت عمر قید کی سزا کے ساتھ ساتھ پانچ کروڑ کا جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے

  • سعودی مخالف سرگرمیاں، جیلوں میں 73 پاکستانیوں سمیت 5201 افراد قید

    سعودی مخالف سرگرمیاں، جیلوں میں 73 پاکستانیوں سمیت 5201 افراد قید

    سعودی عرب نے 3 پاکستانیوں سمیت 53 افراد کو گرفتار کر لیا ہے جو سعودی عرب میں ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھے

    سعودی ائیر پورٹ پر میزائل حملہ ، خواتین، بچوں سمیت کتنے زخمی ہوئے، بڑی خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے سیکورٹی اداروں نے رمضان المبارک میں خصوصی سرچ آپریشن کیا اور 53 ایسے افراد کو گرفتار کیا جو سعودی عرب ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھے، گرفتار افراد سعودی حکومت کے خلاف عوام کو مشتعل اور بد ظن کرنے کی سرگرمیوں میں ملوث تھے، سعودی سیکورٹی اداروں نے جن افراد کو گرفتار کیا ہے ان میں 34 سعودی، 3 پاکستانی، 10 یمنی، اردن، انڈیا، فلپائن کے ایک ایک اور سری لنکا کے دو افراد شامل ہیں. سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اب تک سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں ریاست مخلاف سرگرمیوں کے الزام میں 5201 افراد گرفتار ہیں. جن میں 73 پاکستانی بھی شامل ہیں.

  • سعودی ائیر پورٹ پر میزائل حملہ ، خواتین، بچوں سمیت کتنے زخمی ہوئے، بڑی خبر

    سعودی ائیر پورٹ پر میزائل حملہ ، خواتین، بچوں سمیت کتنے زخمی ہوئے، بڑی خبر

    حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر میزائل حملہ کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے ابھا ائیر پورٹ پر میزائل حملہ کیا ہے جس سے 26 افراد زخمی ہوئے ہیں. زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں. زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

    واضح رہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ روز دو حوثی ڈرون گرائے تھے، حوثی باغیوں کے مطابق ان کا ہدف کنگ خالد ائیر بیس تھا. گزشتہ ماہ بھی جزعان ائیر پورٹ پر حوثی باغیوں کا ڈورن سعودی افواج نے گرایا تھا ، مئی میں ہی سعودی عرب کے دو تیل کی تنصیبات پر حملہ کیا تھا،.

  • پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    انگلینڈ کے شہر ٹاؤنٹن میں ورلڈ کپ کے ستارہویں میچ میں پاکستان نےآسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے.
    دونوں ٹیمز کے لۓ آج کا میچ بہت اہم ہے. دونوں ٹیمز آج کا میچ جیتنے کے لۓ پر امید.

    موسم کی صورت حال کے مطابق میچ کے دوران بارش ہو سکتی ہے جس سے ورلڈ کپ کا بڑا میچ متاثر ہو سکتا ہے. اب تک بارش ورلڈ کپ کے 3 میچز کو متاثر کر چکی ہے.
    آئ سی سی نے اعلان کیا ہے کے بارش سے متاثر ہونے والے میچز کی ٹکٹس کے پیسے واپس کر دۓ جائیں گے.

  • دنیا میں 152 ملین بچے کام کرنے پر مجبور ہیں.اقوام متحدہ

    دنیا میں 152 ملین بچے کام کرنے پر مجبور ہیں.اقوام متحدہ

    دنیا میں 152 ملین بچے کام کرنے پر مجبور ہیں.اقوام متحدہ
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے برائے اطفال یونیسیف کے مطابق ہر دسواں بچہ جبری مشقت کا شکار ہے اور اس ننھے پھول کو اپنے خاندان کا پیٹ پالنے کے لیے اپنے نازک کندھوں پر بار گراں اٹھانا پڑتا ہے.یہ تعداد اب ایک سو باون ملین تک پہنچ چکی ہے.جبکہ کام کے دوران ان بچوں کا جنسی استحصال بھی کیا جاتاہے.مزدور بچوں کی زیادہ تر تعداد افریقہ اور ایشیا میں پائی جاتی ہے.
    چائلڈ لیبر کے خاتمہ کا عالمی دن بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن( آئی ایل او) کے تحت پہلی مرتبہ2002ءمیں منایا گیا جس کامقصد چائلد لیبر کے خاتمہ سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔ اس موقع پر سرکاری اورغیرسرکاری اداروں کی طرف سے واکس اور سیمینارز کا انعقاد کیا جاتا ہے اور چائلڈ لیبرکے خاتمہ سے متعلق اقدامات اور قوانین پر اطلاق کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ متعلقہ ادارے تمام سٹیک ہولڈرز پربچوں کی تعلیم، صحت اورمعیار زندگی کے حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات سے متعلق دباﺅ ڈالا جاتا ہے۔ وزارت انسانی حقوق نے بھی ملک سے چائلد لیبرکے خاتمے کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔ وزارت انسانی حقوق کے ذرائع نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ اس سلسلہ میں فوجداری قانون(دوسری ترمیم) ایکٹ 2016ءکا نفاذ کیا گیا ہے۔ یہ قانون قومی کمیشن برائے بہبود اطفال و ترقی نے متعارف کرایا جو وزارت کا ایک ذیلی ادارہ ہے۔ اس ایکٹ میں بچوں کو لالچ دے کر مشقت کی جانب مائل کرنے، بچوں پر تشدد، انہیں حراساں کرنے، بچوں کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے قوانین متعارف کرائے گئے ہیں اور انہیں جرم قراردیا گیا ہے۔ مزید برآں آئی سی ٹی کیلئے چائلڈ رائٹ پروٹیکشن بل2017ءتمام فریقین کی مشاورت سے تیار کیا گیا جس کا مقصد بچوں کو ہر قسم کے جسمانی اور ذہنی تشدد یا زخم نظرانداز کرنے ، بدسلوکی ، استحصال اور بے حرمتی سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔ یہ بل قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں زیرغور ہے ۔ اقوام متحدہ کے حقوق اطفال کے کنونشن پر موثر عملدرآمد ، نگرانی اور صوبوں کے ساتھ مربوط بناتے ہوئے یکساں نفاذ کیلئے قومی کمیشن برائے حقوق اطفال بل2015ءکا مسودہ بھی تیار کیا ہے۔ یہ بل قومی اسمبلی میں پیش کرایا گیا ہے

  • بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی کارکردگی قابل مذمت ،سب کہانیاں اورالزام بنےبنیاد ہیں، ڈاکٹر ذاکر نائیک

    بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی کارکردگی قابل مذمت ،سب کہانیاں اورالزام بنےبنیاد ہیں، ڈاکٹر ذاکر نائیک

    ڈاکٹر ذاکرنائیک نے کہا کہ ہندوستانی خفیہ ایجنسیوں کی کارکردگی قابل مذمت ہے اور ”میرے نام کے ساتھ روز روز نئی نئی کہانیاں پیش کی جارہی ہیں اور یہ سب ناانصافی پر مبنی ہے اور ان کی کوشش ہے کہ انہیں پکڑکر جیل میں ڈال دیا جائے اور کوئی سماعت نہ ہو.
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گزشتہ روز اس بات کا اظہار کیا ہے کہ اگر سپریم کورٹ تحریری طورپر ان کے تحفظ اور تب تک جیل میں نہ رکھے جانے کی ضمانت دے ،جب تک انہیں سزا نہ ہوجائے تو وہ آج بھارت واپس لوٹ آئیں گے۔ انہوں نے ایک بیان میں یہ بھی کہا کہ انہیں ہندوستانی عدلیہ پر اعتماد ہے ،لیکن استغاثہ کے طریقہ کا ر پر بھروسہ نہیں ہے۔
    انہوں نے کہا کہ ”مجھے ہندوستانی ایجنسیوں کی کارکردگی کا علم ہے۔ میں اپنی زندگی اور اپنے نامکمل کام کو برباد نہیں کرنا چاہتا ہوں ۔“ڈاکٹر نائیک حال میں ای ڈی کے ذریعہ کی گئی کارروائی پر اظہار خیال کررہے تھے جس نے ان کے خلاف 193کروڑ روپے کے حوالہ کا مقدمہ دائر کیا ہے اور ممبئی کی ایک عدالت نے ان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔اگر سپریم کورٹ میرے تحفظ کی ضمانت دے تو میں آج وطن واپس لوٹ آؤں گا: ذاکر نائک